Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • ہانیہ عامر نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

    ہانیہ عامر نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

    اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا، انہیں دنیا کی خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

    ہانیہ عامر واحد پاکستانی اداکارہ بنیں، جنہیں خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہےہانیہ عامر کو فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کو ریٹنگ دینے اور شوبز شخصیات کے پروفائل بنانے والی کمپنی ’انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس‘ (آئی ایم بی ڈی) نے اپنی فہرست میں شامل کیا ہے۔

    آئی ایم بی ڈی نے سال 2025 اور 2026 کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست جاری کرتے ہوئے ہانیہ عامر کو دنیا کی چھٹی خوبصورت اداکارہ قرار دیا،جاری کردہ فہرست میں دسویں نمبر پر ترک اداکارہ و ماڈل ہاندے آرچل (Hande Erçel) ہے جو اپنی فلموں کی وجہ سے کافی مقبول ہیں،فہرست میں نویں نمبر پر ہولی وڈ اداکارہ امبر ہرڈ ہیں، آٹھویں نمبر پر اداکارہ و پروڈیوسر ایما واٹسن جب کہ ساتویں نمبر پر آنا دی آرمس کو رکھا گیا ہے، پانچویں نمبر پر بولی وڈ اداکارہ کرتی سنن ہیں جو اس فہرست میں شامل واحد بھارتی اداکارہ ہیں۔

    چوتھے نمبر پر جنوبی کوریا کی اداکارہ نینسی مکڈونی، تیسرے نمبر پر چینی اداکارہ دلرابا دلمورت (Dilraba Dilmurat) جب کہ دوسرے نمبر پر امریکی اداکارہ شیلنی وڈلے کو رکھا گیا ہے،خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست میں آسٹریلیا کی 35 سالہ اداکارہ مارگوٹ روبی کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

  • شلپا شیٹی اور شوہر راج کندرا پر 60 کروڑ کے فراڈ کا الزام

    شلپا شیٹی اور شوہر راج کندرا پر 60 کروڑ کے فراڈ کا الزام

    بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر و بزنس مین راج کندرا پر ممبئی کے ایک کاروباری شخص کو 60 کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق، کاروباری شخصیت دیپک کوٹھاری نے الزام لگایا ہے کہ 2015 سے 2023 کے دوران انہوں نے بزنس کی توسیع کے لیے اس جوڑے کو 60 کروڑ روپے دیے، مگر یہ رقم کاروبار کے بجائے ذاتی اخراجات پر خرچ کی گئی،2015 میں وہ ایجنٹ راجیش آریا کے ذریعے شلپا اور کندرا سے ملے، اس وقت دونوں ”بیسٹ ڈیل ٹی وی“ کے ڈائریکٹر تھے اور کمپنی میں شلپا شیٹی کے 87 فیصد سے زائد شیئرز تھے۔

    الزام کے مطابق راجیش آریا نے کمپنی کے لیے 75 کروڑ روپے کا قرض 12 فیصد سالانہ سود پر مانگا، مگر ٹیکس کی زیادہ شرح سے بچنے کے لیے یہ تجویز دی گئی کہ رقم کو ”انویسٹمنٹ“ کے طور پر دیا جائےملاقات کے بعد معاہدہ طے پایا اور وعدہ کیا گیا کہ رقم وقت پر واپس کر دی جائے گی۔

    ہم نے آزادی کا تحفظ کیا اور دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے،عطا اللہ تارڑ

    اپریل 2015 میں دیپک کوٹھاری نے پہلی قسط کے طور پر تقریباً 31.95 کروڑ روپے منتقل کیے بعد ازاں ٹیکس کے مسئلے پر ستمبر میں دوسرا معاہدہ کیا گیا اور جولائی 2015 سے مارچ 2016 کے درمیان مزید 28.54 کروڑ روپے منتقل کیے گئے، مجموعی طور پر انہوں نے 60.48 کروڑ روپے سے زائد رقم دی، اس کے علاوہ 3.19 لاکھ روپے اسٹامپ ڈیوٹی کی مد میں بھی ادا کیے۔

    دیپک کوٹھاری کے مطابق، اپریل 2016 میں شلپا شیٹی نے ذاتی گارنٹی بھی دی، مگر ستمبر میں وہ ڈائریکٹر کے عہدے سے مستعفی ہو گئیں، اس کے فوراً بعد کمپنی پر 1.28 کروڑ روپے کا ان سالوینسی کیس سامنے آیا، جس سے کوٹھاری لاعلم تھے۔ بار بار مطالبے کے باوجود انہیں رقم واپس نہیں ملی،2015 سے 2023 تک اس جوڑے نے منصوبہ بندی کے تحت کاروباری مقاصد کے لیے پیسے لیے اور ذاتی اخراجات پر خرچ کر دیے۔

    فیلڈ مارشل، ائیر چیف، بلاول اور سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نواز دیا گیا

    مقدمہ ابتدا میں جوہو پولیس اسٹیشن میں جعل سازی اور دھوکہ دہی کے تحت درج ہوا، مگر 10 کروڑ سے زائد رقم کے باعث یہ کیس اکنامک آفنسز وِنگ کے حوالے کر دیا گیا جو اب اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    الزامات کو مسترد کرتے ہوئے شلپا شیٹی اور راج کندرا کے وکیل پرشانت پاٹل نے بیان میں کہا کہ یہ معاملہ سراسر سول نوعیت کا ہے، اس میں کوئی مجرمانہ پہلو نہیں، یہ ایک بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی کیس ہے جس کا مقصد ہمارے مؤکلین کو بدنام کرنا ہے، اور الزامات کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

    بھارت کو جارحیت کا ایسا جواب دیا کہ اس کا ہوش ابھی تک ٹھکانے نہیں آیا،اسحاق ڈار

  • ہم نے آزادی کا تحفظ کیا اور دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے،عطا اللہ تارڑ

    ہم نے آزادی کا تحفظ کیا اور دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے،عطا اللہ تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے آزادی کا تحفظ کیا اور دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے-

    وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اس سال یوم آزادی کا جشن منفرد ہے، مئی میں معرکہ حق نے دو قومی نظریے پر مہر ثبت کی۔ دو قومی نظریہ ایک حقیقت بن کر ابھرا ہے، دشمن نے پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں پاکستان پر جارحیت مسلط کی پاکستان کا تشخص مجروح کرنے کی کوشش کی جب کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

    عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کے ساتھ معرکہ حق کی تاریخی فتح کا جشن منایا جا رہا ہے، ہم نے آزادی کا تحفظ کیا اور دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے، جنگ میں بہترین حکمت عملی اپنا کر افواج پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،انفارمیشن وار فیئر بھی لڑی گئی، وزارت اطلاعات نے بہترین کام کیا،ڈیجیٹل وار فیئر میں قوم کا حوصلہ بلند رکھنا اور عالمی سطح پر پاکستان کا بیانیہ اجاگر کرنا تھا 65ء کی جنگ میں پی ٹی وی سے ملی نغمے نشر کیے گئے۔

  • فیلڈ مارشل، ائیر چیف، بلاول اور  سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نواز دیا گیا

    فیلڈ مارشل، ائیر چیف، بلاول اور سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نواز دیا گیا

    پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر ایوان صدر میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نمایاں قومی خدمات انجام دینے والی سول و عسکری شخصیات کو مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔

    تقریب میں صدر مملکت، وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری اور دیگر اعلیٰ شخصیات شریک ہوئیں،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثنا اللہ کو نشان امتیاز عطا کیا گیا اسحاق ڈار کو یہ اعزاز سفارتی سطح پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنے پر دیا گیا، جبکہ بلاول بھٹو کو بھی سفارتی محاذ پر کارکردگی کے اعتراف میں اعزاز ملا۔

    صدر پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاک فوج کو فرنٹ سے لیڈ کرنے اور بہترین جنگی حکمت عملی مرتب کرنے پر فیلڈ مارشل اور آرمی چیف عاصم منیر ہلال جرات سے نوازا جبکہ ائیر چیف مارشل ظہیر بابر احمد سدھو کو بھی ہلال امتیاز سے نوازا گیا، جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

    وزیر اعظم کے تشکیل کردہ سفارتی وفد کو بھی اعزازات دیے گئے۔ سینیٹر شیری رحمان، فیصل سبزواری، حنا ربانی کھر، خرم دستگیر خان، بشریٰ انجم، عمر فاروق، جلیل عباس جیلانی، مصدق ملک اور طارق فاطمی کو ہلال امتیاز ملا،پاک فضائیہ کے پائلٹس ونگ کمانڈر بلال رضا، ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود، اسکوارڈن لیڈر محمد یوسف خان، اسامہ اشفاق، محمد حسن انیس، طلال حسن، فدا محمد خان اور محمد اشہد کو ستارہ جرات دیا گیا۔

    تقریب میں شہداء کو بھی اعزازات سے نوازا گیا، جن میں لانس حوالدار عامر شیراز، لانس نائیک اکرام اللہ، سپاہی عدیل اکبر (تمغہ جرات) شامل ہیں،سپاہی نثار احمد شہید کو بعد از شہادت ستارہ بسالت دیا گیا، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک، لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا، لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال، لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز اور لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کو بھی یہ اعزاز عطا کیا گیا، وائس ایڈمرل راجا رب نواز، ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، ریئر ایڈمرل فیصل امین، میجر جنرل واجد عزیز، ایئر وائس مارشل محمد احسان الحق، میجر جنرل کاشف عبداللہ، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد، ریئر ایڈمرل شہزاد حامد، میجر جنرل محمد جواد طارق اور میجر جنرل تجدید ممتازکو بھی ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔

    ایئر کموڈور عطا اللہ زیب، ایئر کموڈور ضیا آفتاب، ایئر کموڈور محمد نعمان علی خان، ایئر کموڈور علی جاوید ہاشمی اور ایئر کموڈور سجاد حیدر کے ساتھ ساتھ کیپٹن آصف امین اور کیپٹن محمد حیدر علی کو بھی اس اعزاز سے نوازا گیا،ایوان صدر میں منعقدہ اس پروقار تقریب میں شرکاء نے قومی پرچم کی سربلندی اور ملک کی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • بھارت کو جارحیت کا ایسا جواب دیا کہ اس کا ہوش ابھی تک ٹھکانے نہیں آیا،اسحاق ڈار

    بھارت کو جارحیت کا ایسا جواب دیا کہ اس کا ہوش ابھی تک ٹھکانے نہیں آیا،اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تاقیامت دنیا کے نقشے پرقائم رہے گا، بھارت کو جارحیت کا ایسا جواب دیا کہ اس کا ہوش ابھی تک ٹھکانے نہیں آیا-

    پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر نائب وزیراعظم نے کہا کہ لاکھوں قربانیوں کے بعد یہ ملک وجود میں آیا، 28 مئی 1998 کو پاکستان ایٹمی طاقت بنا، 2013 تا 2016 پاکستان کی تاریخ کا پہلا مکمل آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوا،2017 میں پاکستان دنیا کی 24 ویں بڑی معاشی طاقت بن چکا تھا، ایک پھلتے پھولتے پاکستان کو سازشوں کے ذریعے ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچایا گیا، تحریک عدم اعتماد سے ہمیں سیاسی طور پر نقصان ہوا مگر ملک کو بچالیا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ کرکے نیا ڈرامہ رچایا، بھارت نے پہلگام ڈرامے کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا، پاکستان کی بہادر افواج نے 4 دن کی جنگ میں بھارت کو سبق سکھایا، بھارت کو جارحیت کا ایسا جواب دیا کہ اس کا ہوش ابھی تک ٹھکانے نہیں آیا، ایران پر حملہ ہوا تو پوری طرح اپنی ذمہ داری نبھائی، ایران نے کہا کہ ہرایک کے دوست دشمن ہوتے ہیں، اس جنگ میں ہمیں پتہ چلا کہ ہمارا دوست کون ہے اور دشمن کون، ایران نے پاکستان کو مشکل وقت کا دوست قرار دیا۔

  • ہمارا آئین ہمارے لوگوں کی امنگوں کا مجسمہ ہے،چیف جسٹس

    ہمارا آئین ہمارے لوگوں کی امنگوں کا مجسمہ ہے،چیف جسٹس

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ آئین نہ صرف بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے بلکہ آزادیوں کی حفاظت بھی کرتا ہے،ہمارا آئین ہمارے لوگوں کی امنگوں کا مجسمہ ہے-

    یوم آزادی پر اپنے پیغام میں چیف جسٹس نے کہا کہ پوری قانونی برادری اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ دن ہمارے آباؤ اجداد کے وژن، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کی پختہ یاد دہانی ہے،ہمارا آئین ہمارے لوگوں کی امنگوں کا مجسمہ ہے-

    انہوں نے کہا کہ آئین یقینی بناتا ہے کہ انصاف ہمارے معاشرے کی بنیاد رہے، کمزوروں کےحقوق کے تحفظ اور اس بات کویقینی بنانے میں ثابت قدم رہیں کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، ایسا معاشرہ پروان چڑھانا چاہیے جہاں تنازعات منصفانہ طریقے سے حل ہوں اور ہرشہری اپنی زندگی میں انصاف کی موجودگی محسوس کرے۔

    دریں،اثنا یوم آزادی کے موقع پر سپریم کورٹ سمیت تمام ہائیکورٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پرچم کشائی کی، مہمان خصوصی چیف جسٹس آف پاکستان تھے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں جشن آزادی کی تقریب میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے پرچم کشائی کی، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور دیگر ججز نے پرچم کشائی کے بعد پودے لگائے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے عدالت عالیہ لاہور کی عمارت پر پرچم لہرایا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس سید شہباز علی رضوی بھی ہمراہ تھے۔

    اس کے علاوہ پشاور ہائیکورٹ میں بھی یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے پرچم کشائی کی، تقریب میں پشاور ہائیکورٹ کے ججز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ، وکلا و دیگر نے شرکت کی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔

    بلوچستان ہائی کورٹ میں بھی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس روزی خان بڑیچ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہمارے اصل اسٹیک ہولڈرز عوام ہیں،چیف جسٹس روزی خان نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہر شہری کو فوری انصاف مہیا کریں، وراثتی عدالتیں قائم کی جا چکی ہیں تاکہ ورثا کو انکے حقوق مل سکیں، خواتین وکلاء بشمول ججز جو اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ عدالت آتے ہیں انکے لیئے سنٹر قائم کیا گیا ہے

  • بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ

    بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سب سے بڑا سویلین اعزاز نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی فورمز پر پاکستان کا زبردست انداز میں مؤقف اجاگر کرنے پر بلاول بھٹو کو آج اعلیٰ ترین سول اعزاز دیاجا ئے گا ، اُن کے ساتھ وفد میں شامل ارکان کوبھی اعزاز دیا جائے گا۔

    واضح،رہے کہ بلاول نے بھارتی جارحیت پر عالمی برادری کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کرکے یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کا امن کا بیانیہ پیش کیا تھا،بھارت کے خلاف جنگ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو بھرپور انداز میں پیش کرنا تھا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی جارحیت پر عالمی برادری کو پاکستان کے بھرپور مؤقف سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کا امن بیانیہ پیش کیا،بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستان پر جارحیت کی جس کا پاکستان نے بھرپور جواب دیتے ہوئے ناصرف 6 بھارتی جنگی طیارے گرائے بلکہ کئی ائیر فیلڈز کو بھی تباہ کیا، 4 روزہ جنگ میں بھارت نے امریکا سے مدد طلب کی جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔

    دریں اثنا بلاول بھٹو نے قوم کو یوم آزادی اور معرکہ حق کی مبارکباد دیتے ہوئے بیروزگاری، مہنگائی، غربت اور امتیاز کے خاتمے کی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کا اعادہ کیا،جمہوری استحکام، 1973ء کے آئین اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع و خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

  • سپریم کورٹ میں  2025ء کے رولز باقاعدہ لاگو

    سپریم کورٹ میں 2025ء کے رولز باقاعدہ لاگو

    سپریم کورٹ آف پاکستان میں 1980ء کے رولز کی جگہ 2025ء کے رولز باقاعدہ لاگو کردیے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ رولز عہد حاضر کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھ کر بنائے گئے ہیں ، رولز تشکیل کے لیے جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

    اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ تشکیل کردہ کمیٹی نے سپریم کورٹ ججز، پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار سمیت دیگر بارز سے بھی مشاورت کی ۔ کمیٹی کی تجاویز کو عدالت عظمیٰ کے فل کورٹ کے سامنے رکھا گیا ، جس نے غور و فکر کے بعد رولز 2025ء کو منظور کیا۔

  • آج کا دن ہمارے عوام کی ثابت قدمی، اتحاد اور ناقابلِ تسخیر جذبے کی یاد دہانی کراتا ہے، بلاول

    آج کا دن ہمارے عوام کی ثابت قدمی، اتحاد اور ناقابلِ تسخیر جذبے کی یاد دہانی کراتا ہے، بلاول

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج کا دن ہمارے عوام کی ثابت قدمی، اتحاد اور ناقابلِ تسخیر جذبے کی یاد دہانی کراتا ہے قائداعظم کی زیرِ قیادت ہمارے آباؤ اجداد نے وہ کارنامہ سرانجام دیا جو بہت سے لوگوں کو ناممکن لگتا تھا۔

    جشن یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو یوم آزادی اور معرکہ حق کی مبارک باد دیتے ہوئے بے روزگاری، مہنگائی، غربت اور امتیاز کے خاتمے کی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کا اعادہ کیا انہوں نے کہا کہ جمہوری استحکام، 1973ء کے آئین اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع و خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمارے عوام کی ثابت قدمی، اتحاد اور ناقابلِ تسخیر جذبے کی یاد دہانی کراتا ہے قائداعظم کی زیرِ قیادت ہمارے آباؤ اجداد نے وہ کارنامہ سرانجام دیا جو بہت سے لوگوں کو ناممکن لگتا تھا 14 اگست 1947ء سے قبل بہت لوگوں کو ایک آزاد اور خودمختار پاکستان کا قیام ناممکن لگتا تھابانی پاکستان کا خواب تھا کہ ہر شہری کو مذہب، ذات، جنس یا عقیدے سے بالاتر ہو کر عزت، مساوات اور انصاف سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہو۔

    اسلام آباد:وزیر اعظم کا زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ،جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ پاکستان کے بانیان کے اُس وژن کی محافظ رہی ہے پیپلز پارٹی جمہوریت کے تحفظ اور آئین کے دفاع کے لیے جدوجہد کرتی آئی ہے، پیپلز پارٹی ارض وطن کو ایک ایسا ملک بنانے کے لیے سرگرم عمل جہاں مواقع چند افراد کا استحقاق نہیں بلکہ سب کا حق ہوں، قائدِ عوام بھٹو شہید اور شہید بینظیر بھٹو نے اپنی زندگیاں ملک و قوم کے لیے وقف کردیں، قائدِ عوام اور بی بی شہید کی زندگیاں جمہوریت، پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وقف تھیں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی قربانیاں آج بھی مشعلِ راہ ہیں، جو ہمیں ایک روشن اور منصفانہ مستقبل کی طرف رہنمائی کرتی ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج یومِ آزادی کے موقع پر میں ہر پاکستانی، خصوصاً اپنی نوجوان نسل سے ایک اپیل کرتا ہوں کہ آپ تقسیم سے بالاتر ہوکر نفرت اور عدم برداشت کو مسترد کریں، آپ ایک پُرامن، خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں آئیں عہد کریں کہ ہم اپنی جمہوریت کا تحفظ کریں گے اور اپنے عوام کو بااختیار بنائیں گے۔

    اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک

    بلاول بھٹو نے کہا کہ آئیے عہد کریں کہ ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ کوئی بچہ بھوکا نہ سوئے، کوئی گھر تاریکی میں نہ رہے اور کسی آواز کو دبایا نہ جائے۔ آزادی کوئی ایسا تحفہ نہیں جو محض تاریخ میں محفوظ ہو، بلکہ یہ ایک ذمے داری ہے جس سے ہر روز تجدید کرنا ضروری ہے آئیں اپنے ماضی کو اس طرح خراجِ تحسین پیش کریں کہ ہم اپنا ایک روشن مستقبل تعمیر کریں،ایک ایسا متقبل جو ہمارے اُن اجداد کی قربانیوں کے شایانِ شان ہو جنہوں نے ہمیں یہ وطن عطا کیا دعاگو ہوں کہ پاکستان ہمیشہ مضبوط قومی اتحاد و ہم آہنگی سے مالامال اقوامِ عالم میں سربلند رہے

  • اسلام آباد:وزیر اعظم کا  زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ،جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد:وزیر اعظم کا زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ،جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا اور ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کی سست رفتار پر اظہار برہمی کیا۔

    وزیراعظم نے آئی ٹی پارک کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس منصوبے کو ابتدائی ہدایت کے مطابق بتائی گئی مدت میں مکمل کیا جائے، منصوبے میں عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،تمام ذمہ داران اس منصوبے کی تکمیل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں.

    اس موقع پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ٹی پارک 2 زیر زمین، گراؤنڈ، اور 9 بالائی منزلوں پر مشتمل ہے، پارک میں دفاتر، انکیوبیشن سینٹر، بزنس سپورٹ سینٹر، R&D لیباٹریاں، لیول III ڈیٹا سینٹر، آڈیٹوریم، اور 1,200 گاڑیوں کی پارکنگ شامل ہیں،آئی ٹی پارک کا مقصد نوجوانوں کے لیے نوکریاں، معاشی نمو کو بڑھانا، عالمی IT مسابقت کو بڑھانا، اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا ہے۔

    پشاور اور دیر میں پولیس پر حملوں میں 5 اہلکار شہید،8 زخمی

    کراچی: یوم آزادی پر ہوائی فائرنگ سے بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

    اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک