Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • انڈونیشیا کا جزیرہ گالانگ پر  غزہ کے زخمیوں کے لیےطبی سہولت قائم کرنے کا اعلان

    انڈونیشیا کا جزیرہ گالانگ پر غزہ کے زخمیوں کے لیےطبی سہولت قائم کرنے کا اعلان

    جکارتہ: انڈونیشیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے 2,000 زخمی شہریوں کے علاج کے لیے اپنے غیر آباد جزیرے "گالانگ” پر قائم ایک میڈیکل سینٹر کو فعال کرے گا۔

    انڈونیشیائی صدر کے ترجمان حسن ناصبی کے مطابق یہ عمل زخمیوں کے علاج اور ان کے اہل خانہ کے عارضی قیام کے لیے ہوگا، اور یہ کسی قسم کی نقل مکانی یا مستقل ہجرت نہیں ہےان زخمیوں کو علاج کے بعد دوبارہ غزہ واپس بھیج دیا جائے گا،اس میڈیکل سینٹر کی تعمیر دراصل کووڈ-19 کے مریضوں کے لیے 2020 میں کی گئی تھی، جبکہ ماضی میں یہ جزیرہ اقوام متحدہ کے تحت ویتنام جنگ سے متاثرہ پناہ گزینوں کا کیمپ بھی رہا ہے۔

    کراچی : لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ زون کی فیکٹری میں آتشزدگی ، 5 منزلہ عمارت منہدم ، 7 افراد زخمی

    اس منصوبے کا اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب ماضی میں انڈونیشی صدر پر یہ تنقید ہوئی تھی کہ وہ فلسطینیوں کی عارضی پناہ کی پیشکش کر کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف کے قریب ہو رہے ہیں، جس میں فلسطینیوں کو غزہ سے مستقل بے دخل کرنے کی تجویز دی گئی تھی، انڈونیشیا نے اس تجویز کو واضح طور پر مسترد کر دیا تھا اور فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا تھا،انڈونیشیا، جو کہ ایک مسلم اکثریتی ملک ہے، نے 2023 میں اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ کو انسانی امداد بھی فراہم کی تھی –
    ٹرمپ روسی صدر سے براہ راست ملاقات کریں گے

  • کراچی : لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ زون کی فیکٹری میں آتشزدگی ، 5 منزلہ عمارت منہدم ، 7 افراد زخمی

    کراچی : لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ زون کی فیکٹری میں آتشزدگی ، 5 منزلہ عمارت منہدم ، 7 افراد زخمی

    کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 5 منزلہ عمارت منہدم ہو گئی ، جس میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کپڑوں کی فیکٹری میں لگی تھی، جس کے بعد وہ تیزی سے پھیل کر دیگر قریبی عمارتوں تک جا پہنچی، آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم فوری طور پر ملازمین کو نکالنے کے لیے کوئی خاطر خواہ نکلنے کے راستے یا انتظامات نظر نہیں آئے ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جھلسنے والے مزدوروں کو عمارت سے نکال لیا فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا ہے جبکہ اطراف کی فیکٹریوں کو بھی خالی کروا لیا گیا ہے، آگ لگنے کے دوران فیکٹری سے مرد و خواتین ملازمین کنسٹرکشن لفٹ سے لٹک کر باہر نکلے-

    ٹرمپ روسی صدر سے براہ راست ملاقات کریں گے

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین و مرد ملازمین فیکٹری کی کنسٹرکشن لفٹ سے لٹک کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ آگ لگنے سے متاثرہ فیکٹری پانچ منزلہ ہے، جہاں سے لٹک کر نکلنے کے دوران ممکنہ حادثہ کسی ملازم کی جان بھی لے سکتا تھا۔

    ایشیا کپ 2025: بھارتی میڈیا کا ہاکی انڈیا کے آفیشل کے حوالے سے دعوی جھوٹا نکلا

  • ٹرمپ  روسی صدر  سے براہ راست ملاقات کریں گے

    ٹرمپ روسی صدر سے براہ راست ملاقات کریں گے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے آئندہ ہفتے ذاتی ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    امریکی اخبار کے مطابق،اس ملاقات کا مقصد یوکرین تنازع کے حل کے لیے براہِ راست بات چیت کرنا ہے، ٹرمپ کی جانب سے یہ عندیہ بھی دیا گیا ہے کہ اگر 8 اگست تک یوکرین کے حوالے سے امن معاہدہ نہ ہوا تو روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کر دی جائیں گی،، پیوٹن سے ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ یوکرینی صدر سے بھی براہ راست ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ "ٹرمپ اور پیوٹن کی مجوزہ ملاقات میں کئی سفارتی رکاوٹیں دور کی جائیں گی اور یہ ملاقات خطے کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہےجبکہ،ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ یوکرین میں جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں روس کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

    راولپنڈی:غیرت کے نام قتل،جرگے کے سربراہ کےسننی خیز انکشافات

    وادی کاغان :ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے

    ملک میں 4 روزہ تعطیلات کا امکان

  • ایشیا کپ 2025: بھارتی میڈیا کا ہاکی انڈیا کے آفیشل کے حوالے سے دعوی جھوٹا  نکلا

    ایشیا کپ 2025: بھارتی میڈیا کا ہاکی انڈیا کے آفیشل کے حوالے سے دعوی جھوٹا نکلا

    لاہور: ایشیا کپ 2025: بھارتی میڈیا کا ہاکی انڈیا کے آفیشل کے حوالے سے دعوی جھوٹا نکلا-

    بنگلادیش ہاکی فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق فیڈریشن کو ایشیا کپ میں شرکت کا کوئی باضابطہ دعوت نامہ نہیں ملا، نہ تو ہاکی انڈیا اور نہ ہی اے ایچ ایف نے کوئی خط بھیجا ہے،صورتحال سب کے سامنے ہے، بنگلا دیش اسٹینڈ بائی ضرور ہے، اتنی جلد ٹیم بنانا اور تیاری کرنا آسان نہیں ہے، باضابطہ دعوت نامے کے بعد دیکھیں گے۔

    واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے ہاکی انڈیا کے آفیشل کے حوالے سے بنگلادیش کو دعوت نامہ بھیجنے کا دعویٰ کیا تھا، ہاکی انڈیا کے آفیشل نے پاکستان کے انکار اور بھارت کے سفر نہ کرنے بھی دعویٰ کیا تھا،اس سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی ہاکی انڈیا کے آفیشلز کے دعوؤں کو مسترد کر چکے ہیں،ایشیا کپ 29 اگست سے 7 ستمبر تک بھارت کے شہر راج گیر میں شیڈولڈ ہے۔

    راولپنڈی:غیرت کے نام قتل،جرگے کے سربراہ کےسننی خیز انکشافات

    وادی کاغان :ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے

    ملک میں 4 روزہ تعطیلات کا امکان

  • راولپنڈی:غیرت کے نام  قتل،جرگے کے سربراہ کےسننی خیز  انکشافات

    راولپنڈی:غیرت کے نام قتل،جرگے کے سربراہ کےسننی خیز انکشافات

    راولپنڈی:غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کیس میں جرگے کے سربراہ کے انکشافات سامنے آ ئےہیں-

    پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں جرگے کے حکم پر خاتون کے قتل کے معاملے میں جرگے کے سربراہ عصمت اللہ نے تفتیش کے دوران سننی خیز انکشافات کیے ہیں،ملزم کا دوران تفتیش تینوں ملزمان کے ساتھ برادری کے فیصلے پر سدرہ کو قتل کرکے دفنانے کا اعتراف جرم بھی سامنے آگیا ،پولیس نے سدرہ کو کشمیر سے لانے کے لیے استعمال ہونے والی کلاشنکوف رائفل برآمد کرکے عصمت اللہ وغیرہ کے خلاف ایک مزید مقدمہ درج کرلیا ، یہ مقدمہ پولیس مدعیت میں ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت درج کیاگیا ہے۔

    عصمت اللہ نے انکشاف کیا کہ 16 جولائی کو سدرہ گھر سے عثمان نامی لڑکے کےساتھ مظفر آباد چلی گئی تھی، سدرہ کو لینے کے لیے اس کے سسر صالح محمد عرف سلیم گل ، والد عرب گل، امانی گل عرف مانی گل کے ہمراہ گاڑی پر مظفر آباد گئے، گاڑی میں کلاشنکوف بھی تھی، جو عثمان کو دکھا کر سدرہ کو واپس لے آئے اور برداری کے فیصلے پر سدرہ کو قتل کرکے لاش چھٹی قبرستان میں دفنا دی ، کلاشنکوف گھر کی پیٹی میں پڑی ہے، برآمد کراسکتا ہوں، جس کے بعد پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر کلاشنکوف برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے-

    وادی کاغان :ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے

    امریکی ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کے نقصان کی تردید

    ملک میں 4 روزہ تعطیلات کا امکان

  • وادی کاغان :ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7  افراد زخمی ہوگئے

    وادی کاغان :ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے

    مانسہرہ: وادی کاغان میں ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق وادی کاغان کے علاقے پھاگل بازار کے ایک ہوٹل میں گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں راہ چلتے 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کرکے جلد فارغ کردیا جائے گا۔

    امریکی ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کے نقصان کی تردید

    ملک میں 4 روزہ تعطیلات کا امکان

    پی ٹی آئی کاضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ

  • امریکی ٹیرف عائد ہونے سے  پاکستان کو  ایک ارب ڈالر کے نقصان کی تردید

    امریکی ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کے نقصان کی تردید

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے امریکی ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کے نقصان کی تردید کردی۔

    وفاقی وزیرتجارت جام کمال نے امریکی ٹیرف سے متعلق قومی اسمبلی میں جواب پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے پاکستان پرٹیرف 29 فیصد سےکم کرکے 19 فیصد کردیا ہے، ٹیرف میں کمی کے بعد امریکی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہوگا اور پاکستان کی ٹیکسٹائل کی برآمدات میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

    بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے اس معاملے پر وزارت خزانہ کے سوالات نہ آنے پر سیکرٹری خزانہ کو بھی ایوان میں طلب کرلیا،اسپیکر نےفنانس کمیٹی کے چیئرمین کوبھی سیکرٹری اورگورنر اسٹیٹ بینک کو بلانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر گورنر اسٹیٹ بینک کوبھی طلب کرنا پڑا تو کریں گے۔

    واضح رہے کچھ دنوں سے یہ باتیں زیر گردش تھیں کہ امریکی ٹیرف عائد ہونے کے بعد پاکستانی تجارت کو ایک ارب ڈالر کے نقصان کا اندیشہ ہے۔

    ملک میں 4 روزہ تعطیلات کا امکان

    پی ٹی آئی کاضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ

    پاکستان سے ایران اور خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس،لائسنس جاری

  • ملک میں 4 روزہ تعطیلات کا امکان

    ملک میں 4 روزہ تعطیلات کا امکان

    یومِ آزادی اور چہلم امام حسینؑ کے باعث ملک میں 4 روزہ تعطیلات کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 14 اگست کو یومِ آزادی کی ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی جب کہ یومِ آزادی ہر سال جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے، حکومت نے ملک بھر میں پرچم کشائی، ثقافتی تقاریب، پریڈز اور تحریکِ آزادی کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے بھرپور پروگرامز کا اعلان کیا ہے۔

    15 اگست کو چہلم کی تعطیل وفاقی فہرست میں شامل نہیں، تاہم صوبائی سطح پر مقامی تعطیل دی جا سکتی ہے،15 اگست کو حضرت امام حسینؓ کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا ، ملک بھر میں مجالس، ماتمی جلوس اور دیگر مذہبی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے، جہاں کربلا کے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

    پی ٹی آئی کاضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ

    اس صورت میں 14 تا 17 اگست (جمعرات تا اتوار) تعطیلات یکجا ہو سکتی ہیں جب کہ گزشتہ سال بھی کراچی اور راولپنڈی میں چہلم پر مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا،ان 2 تعطیلات کے بعد 16 اور 17 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات آتی ہیں-

    حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

  • پی ٹی آئی کاضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کاضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف،نے 9 مئی مقدمات میں سزا کے بعدخالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنےرہنماؤں کوکاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔ اس حوالے سے مزید وضاحت کی گئی ہے کہ کسی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیا جائے گا، پی ٹی آئی میاں اظہرکےانتقال سےخالی نشست این اے129میں انتخاب لڑےگی اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی87پر رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے، اسی طرح این اے 66 کی خالی نشست پر بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 129 لاہور میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق کل 27 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

    بھارت کا نیا خفیہ منصوبہ، ملک بھر میں ہوائی اڈے بند

    عبوری فہرست کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، اویس انجم، میاں جمیل نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، اسی طرح مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود، حافظ میاں محمد نعمان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جب کہ پیپلز پارٹی سے حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب، آصف ناگرہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،ریٹرننگ آفیسر کے مطابق کل 8 اگست سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا جائے گا این اے 129 لاہور میں ضمنی الیکشن 18 ستمبر کو ہوگا، یہ نشست میاں اظہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

    عتیقہ اوڈھو کو شادی کے پیغامات موصول ہونے لگے

  • پنجاب میں ضمنی انتخابات : الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹریبونل تشکیل دے دیا

    پنجاب میں ضمنی انتخابات : الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹریبونل تشکیل دے دیا

    اسلام آباد:پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹریبونل تشکیل دے دیا۔

    پنجاب کے دو قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابت کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹربیونل تشکیل دے دیا اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق اپیلیٹ ٹربیونل مقرر کیے گئے ہیں، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،اپیلیٹ ٹربیونل میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر اپیل کی جاسکے گی،این اے 66 وزیر آباد، پی پی 87 میانوالی اور این اے 129 لاہور میں ضمنی انتخاب کےلیے اپیلیٹ ٹربیونل بنایا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں حلقوں میں پولنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔

    واضح رہے کہ حلقے این اے 66 احمد چٹھہ اور پی پی 87 احمد خان بچھر کی نااہلی پر خالی ہوئے تھے جب کہ این اے 129 لاہور کی نشست میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

    حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

    عتیقہ اوڈھو کو شادی کے پیغامات موصول ہونے لگے

    مظفر گڑھ : گونگی بہری لڑکی کے ساتھ زیادتی، وزیراعلیٰ پنجاب کاسخت نوٹس