Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • حکومت کا  24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

    حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے 3 مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے-

    وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں،وفاقی وزیر نے کہا کہ 10 اداروں کی نجکاری ایک سال کے اندر مکمل کی جائے گی، 13 اداروں کی نجکاری دوسرے مرحلے میں 3 سال کے اندر کی جائے گی، تیسرے مرحلے میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری 5 سال میں ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پی آئی اے، روزویلٹ ہوٹیل، زرعی ترقیاتی بینک جیسے اہم اداروں کی نجکاری کی جائے گی، پہلے مرحلے میں آئسکو سمیت تین ڈسکوز کی نجکاری بھی کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں اسٹیٹ لائف انشورنس، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن، چار جنکوز کی نجکاری کی جائے گی۔

    عبدالعلیم خان نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں لیسکو سمیت 6 ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی، آخری،مرحلے میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔

    عتیقہ اوڈھو کو شادی کے پیغامات موصول ہونے لگے

    پلوامہ حملےاور مودی کی کرپشن کو بےنقاب کرنیوالے سابق گورنر کی پراسرار موت

    اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  • عتیقہ اوڈھو  کو   شادی کے پیغامات موصول ہونے لگے

    عتیقہ اوڈھو کو شادی کے پیغامات موصول ہونے لگے

    سینئر پاکستانی اداکارہ اور خوبصورتی کی پہچان عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ ان کے حالیہ تبصرے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ”میری شادی خطرے میں ہے“، کے بعد سوشل میڈیا پر ہمدردی کے پیغامات اور حتیٰ کہ شادی کے رشتوں کی بھرمار ہوگئی ہے۔

    عتیقہ اوڈھو نے نے حال ہی میں اپنے ایک بیان کے باعث سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میرے شوہر کو مجھ سے شکایت ہے کہ میں شوبز کی دنیا میں مصروف ہونے کہ وجہ سے انہیں وقت نہیں دے پارہی ہوں اور میری شادی خطرے میں ہے۔

    انہوں نے تجزیاتی شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ہنستے ہوئے کہا: میری شادی پر میرے پچھلے بیان کے بعد اتنی زیادہ ہمدردی ملی ہے کہ میرے ڈی ایم رشتوں سے بھر گئے ہیں،میں اس توجہ سے لطف اندوز ہو رہی ہوں، اسی لیے میں نے یہ روایتی سرخ لباس پہنا ہے، کبھی کبھار شوہروں کو تناؤ میں رکھنا بھی اچھا ہوتا ہے،خواتین! اپنے شوہروں کو تھوڑا سا دباؤ میں رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے،اب میں نے سیکھ لیا ہے کہ سوشل میڈیا کو کس طرح ذہانت سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ اپنے پیغام کو مؤثر انداز میں پہنچانے کا ایک زبردست ذریعہ ہے۔

    پلوامہ حملےاور مودی کی کرپشن کو بےنقاب کرنیوالے سابق گورنر کی پراسرار موت

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے اور صارفین کی جانب سے عتیقہ اوڈھو کی خوبصورتی، ذہانت اور جاذب نظر انداز پر خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں،بہت سے صارفین کا کہنا ہے کہ عتیقہ اوڈھو وقار، خوبصورتی اور شائستگی کی علامت ہیں اور وہ کسی بھی عمر میں رشتے حاصل کر سکتی ہیں۔

    اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  • پلوامہ حملےاور مودی کی کرپشن کو بےنقاب کرنیوالے  سابق گورنر  کی پراسرار موت

    پلوامہ حملےاور مودی کی کرپشن کو بےنقاب کرنیوالے سابق گورنر کی پراسرار موت

    پلوامہ حملے اور مودی کی کرپشن کو بے نقاب کرنے والے مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال کی پراسرار موت نے سب کو چونکا دیا۔

    ستیہ پال پلوامہ حملے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے رہے انہوں نے حالیہ ٹویٹ میں بھارتی حکومت کی جانب سے دھمکیوں کا انکشاف کیا تھا،سابق گورنر ستیہ پال نے اپنی حالیہ ٹویٹ میں لکھا تھا کہ چاہے میں رہوں یا نہ رہوں، میں ہمیشہ سچ بتاؤں گا مجھ پر حکومت کی جانب سے بے انتہا دباؤ ہے،مقبوضہ کشمیر کی پالیسیوں پر خاموش رہنے کے لیے مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

    مودی نے ہمیشہ اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لیے تنقیدی آوازوں کو دبایا ہے مودی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کرنے والے ستیہ پال کی پراسرار موت بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کا شاخسانہ ہےاس سے قبل بھی بھارتی ریاستی سرپرستی میں تنقیدی آوازوں کو بربریت کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

    مظفر گڑھ : گونگی بہری لڑکی کے ساتھ زیادتی، وزیراعلیٰ پنجاب کاسخت نوٹس

    ستیہ پال نے راہول گاندھی سے گفتگو میں انکشاف کیا تھا کہ پلوامہ واقعے کو مودی نے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، پانچ ایئر کرافٹس کی ضرورت تھی انہیں نہیں دیے گئے پلواما واقعے کی شام کو ہی میں نے وزیراعظم کو بتا دیا تھا کہ یہ ہماری غلطی سے ہوا ہے، اگر ہم ایئر کرافٹ دے دیتے تو یہ واقعہ نہیں ہوتا۔

    انہوں،ںے کرن تھاپر کے انٹرویو میں بھی مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہنا تھا کہ میں واضح کر دوں کہ وزیراعظم مودی کو کرپشن سے کوئی نفرت نہیں ہے، میری اس بات پر حکومت اگر مجھ سے ناراض ہوتی ہے تو ہو مگر جو حقیقت ہے وہ میں بیان کروں گا۔

    مودی 31 اگست سے چین کا دورہ کریں گے

  • مظفر گڑھ : گونگی بہری لڑکی کے ساتھ زیادتی، وزیراعلیٰ پنجاب کاسخت نوٹس

    مظفر گڑھ : گونگی بہری لڑکی کے ساتھ زیادتی، وزیراعلیٰ پنجاب کاسخت نوٹس

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر گڑھ میں گونگی بہری لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

    مظفرگڑھ میں بہری اور گونگی لڑکی کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے ڈی پی او مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے،حنا پرویز بٹ نے کہا کہ معذور لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا انسان نہیں، درندہ ہے۔ ایسے مجرموں کو مثالی سزائیں دلوا کر نشان عبرت بنانا ہوگا ۔ پولیس نے دفعہ 376 (iii) کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

    انہوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا متاثرہ لڑکی کو قانونی، طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کی جائے گی اور کیس کی شفاف اور تیز رفتار پیروی کو یقینی بنایا جائے گا۔

    اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    ادھرشوہر کے سامنے بیوی کےگینگ ریپ کی مکمل پلاننگ کرنے والا ملزم پولیس فائرنگ سے مارا گیا، لاہور کے علاقے چوہنگ میں کچھ دن قبل خاوندکے سامنے بیوی کےگینگ ریپ کا واقعہ پیش آیا تھا جس دوران ملزمان نے خاتون پر بدترین جنسی تشدد بھی کیا تھا حتیٰ کہ واقعے کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ افسوسناک واقعے میں 4 ملزمان اویس، زاہد، ارشاد اور عمران کو نامزد کیا گیا تھا، مقدمے میں نامزد 3 ملزمان اویس، زاہد اور ارشاد پہلے ہی مقابلے میں مارے جاچکے ہیں،سی سی ڈی کے مطابق قصور میں فائرنگ کے تبادلے میں اب چوتھا مرکزی ملزم عمران بھی مارا گیا ، ہلاک ملزم عمران نے گینگ ریپ کی مکمل پلاننگ کی تھی۔

    ملک کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم

  • اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ایک تاریخی دن رہا اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

    آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں مثبت تیزی دیکھنے میں آئی،کاروبارہ ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 726 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 45 ہزار814 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    اگست کے 4 کاروباری دنوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 5697 پوائنٹس بڑھ چکا ہےبازار میں آج 78 کروڑ شیئرز کے سودے 52 ارب روپے میں طےہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 234 ارب روپے بڑھ کر 17343 ارب روپے ہوگئی ہےمارکیٹ کیپٹلائزیشن اگست کے 4 کاروباری دنوں میں 640 ارب روپے بڑھ چکی ہے، گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ 43 ہزار کی حد عبور کی تھی۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں کمی آئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 57 پیسے کا ہو گیا۔

  • ملک کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم

    ملک کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی سمیت ملک کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کردیے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق،وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر امیگریشن نظام میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر غیر ملکی مسافروں کے لیے علیحدہ سے نئے کاؤنٹر قائم کر دیے گئے۔

    نئے کاؤنٹرز کے قیام سے غیر ملکی مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور غیر ملکی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کو سہولت ملے گی، اس اقدام کا مقصد پاکستان میں سیاحت، تجارت اور غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

  • آپریشن سندور 2 کے نام پر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی ،ڈی جی آئی ایس پی آر کادو ٹوک موقف

    آپریشن سندور 2 کے نام پر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی ،ڈی جی آئی ایس پی آر کادو ٹوک موقف

    ی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے معروف جریدے’’دی اکانومسٹ‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں،ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی ممکنہ فوجی کارروائی کی صورت میں پاکستان کے ردعمل کے حوالے سے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ ہم اس بار بھارت میں مشرق سے آغاز کریں گے اور بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت، جو آپریشن سندور میں ناکامی اور عوام و اپوزیشن کی تنقید سے شدید دباوٴ میں ہے، نے اب ایک بار پھر آپریشن سندور 2 کے نام پر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی ہےاس مہم میں فرضی دہشتگردوں اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔

    دی اکانومسٹ کے سوال پر کہ بھارت کی ممکنہ فوجی کارروائی کی صورت میں پاکستان کا ردعمل کیا ہوگا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح الفاظ میں کہا کہ "ہم اس بار بھارت میں مشرق سے آغاز کریں گے، بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔ یہ بیان ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور موٴثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ٕ

    فلسطینیوں پرحملوں پر اسرائیلی فوج کے اندر بھی شدید اختلافات

    بھارت کے مشرقی علاقے جیسے کولکتہ، جمشید پور، رانچی، بوکارو، راوٴرکیلا، بھوبنیشور اور پٹنہ اس کی معیشت کے اہم ترین مراکز ہیں، یہ علاقے صنعتی، تجارتی، توانائی، بندرگاہی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکز ہیں اور بھارت کی اقتصادی قوت میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں،بھارت کے ان مشرقی علاقوں میں مودی کے پسندیدہ کھرب پتی گوتم اڈانی اور مکیش امبانی کی مختلف بزنس کی مہنگی فیکٹریاں ہیں اور ٹیکنالوجی کے ڈیٹا سینٹرز ہیں جن،کو اگر نقصان پہنچتا ہے تو ہندوستان کو دنوں میں اربوں ڈالرز کا نقصان ہوگا۔

    چینی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    اگر پاکستان کسی ممکنہ جنگ میں ان اقتصادی مراکز کو نشانہ بناتا ہے تو یہ محض سرحدی جھڑپ نہیں بلکہ بھارت کے اندر گہرائی تک حملہ تصور ہوگاایسا حملہ نہ صرف فوجی بلکہ معاشی و تزویراتی محاذ پر بھی بھارت کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے، جو دشمن کے حربی ارادوں کو مفلوج کر سکتا ہےپاکستان کا موقف ہمیشہ دوٹوک اور اصولی رہا ہے کہ وہ ایک امن پسند ملک ہے، جو خطے نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھرا ہے لیکن پاکستان کی امن کی خواہش کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے، دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب معرکہ حق کے نتائج سے زیادہ سخت اور تکلیف دہ ہوگا۔

    اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

  • فلسطینیوں پرحملوں پر اسرائیلی فوج کے اندر بھی شدید اختلافات

    فلسطینیوں پرحملوں پر اسرائیلی فوج کے اندر بھی شدید اختلافات

    غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کے دوران نہ صرف دنیا بھر میں اسرائیل پر جنگی جرائم کے الزامات شدت اختیار کر چکے ہیں، بلکہ اب خود اسرائیلی فوج کے اندر بھی ان حملوں پر شدید اختلافات سامنے آ رہے ہیں-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق،جنوبی کمانڈ کے سربراہ میجر جنرل یانیو اسور اور اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل تومر بار کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں شدید تلخ کلامی ہوئی، جس کا مرکزی نکتہ غزہ میں بے گناہ فلسطینی شہریوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکتیں تھیں۔

    ، بیئر شیبہ میں موجود اسور نے ویڈیو لنک کے ذریعے جنرل اسٹاف کے اجلاس میں شرکت کی اور فضائیہ کی جانب سے بعض حملوں کی منظوری روکنے پر شدید اعتراض اٹھایا، اسور کا کہنا تھا کہ تل ابیب میں بیٹھے افسران ’’میدان کی حقیقت‘‘ سے مکمل طور پر لاتعلق ہو چکے ہیں، جس پر اجلاس میں موجود فضائیہ کے سربراہ نے سخت الفاظ میں جواب دیا اور کہا کہ جنوبی کمانڈ کی جانب سے حالیہ حملوں کی درخواستیں غیر پیشہ ورانہ تھیں اور ان کی منظوری سے غیر ضروری ہلاکتیں ہو رہی تھیں۔

    اسرائیلی ویب سائٹ ”وائی نیٹ نیوز“ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چیف آف اسٹاف ایال زمیر کو اسور کے لب و لہجے پر مداخلت کرنی پڑی اور انہوں نے اسے ناقابل قبول قرار دیا اجلاس میں موجود ایک افسر کے بقول، ’اس سطح پر جنرلز کے درمیان ایسا تصادم پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

    چینی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    اس تنازعے کی جڑ وہ تباہ کن حکمت عملی ہے جسے جنوبی کمانڈ ’’حماس پر دباؤ‘‘ کا نام دے رہی ہے، مگر حقیقت میں اس بہانے غزہ کے شہریوں پر بدترین بمباری اور زمینی جارحیت جاری ہے آپریشن ”گیڈیونز چیریٹس“ کے آغاز میں اسرائیلی افواج نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ حماس کی قیادت کو ختم کر کے یرغمالیوں کی رہائی ممکن بنائیں گے تاہم، حقیقت یہ ہے کہ سینکڑوں فلسطینی شہری جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں، ان فضائی حملوں میں شہید ہو چکے ہیں، اور حماس نہ صرف قائم ہے بلکہ اپنی شرائط پر مذاکرات کر رہی ہے۔

    بین الاقوامی تنظیموں اور خود اسرائیلی فوج کے بعض حلقوں نے بھی جنوبی کمانڈ کی جارحانہ حکمت عملی پر تنقید کی ہے ایک اسرائیلی دفاعی افسر نے بتایا کہ ’اب یہ جنگ ابتدائی مرحلے سے مختلف ہو چکی ہے جنوبی کمانڈ کی فائر پالیسی اب حد سے تجاوز کر چکی ہے بعض اوقات معمولی درجے کے حماس ارکان کو نشانہ بنانے کے لیے درجنوں شہریوں کو مار دیا جاتا ہے۔

    سابق سینئر بیورو کریٹ جی ایم سکندر کی وفات،وزیراعظم کا اظہار افسوس

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ میجر جنرل اسور، جو اپنے پیش رو یارون فنکل مین کی سات اکتوبر کے بعد برطرفی کے نتیجے میں جنوبی کمانڈ کے سربراہ بنے، متعدد بار اعلیٰ فوجی حکام کے ساتھ محاذ آرائی کر چکے ہیں فوجی حلقے اب ان سے پیشہ ورانہ سطح پر بھی رابطے کم سے کم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    ایک سابق اسرائیلی میجر کے مطابق، ’فوجی دستے مسلسل حملوں سے تھک چکے ہیں، کوئی واضح پیش رفت نہیں ہو رہی، اور دشمن ہماری کمزوری محسوس کر رہا ہے۔‘

    اس تناؤ کو بڑھانے میں اہم کردار اس میڈیا بلیک آؤٹ کا بھی ہے جو غزہ میں جاری کارروائیوں کے دوران سیاسی حکم پر نافذ کیا گیا۔ آپریشن ”آئرن سوارڈز“ کو اب ”گیڈیونز چیریٹس“ کا نام دیا جا چکا ہے، مگر حقیقت یہی ہے کہ اسرائیلی افواج نہ حماس کو ختم کر سکیں، نہ یرغمالی واپس لا سکیں، اور نہ ہی عالمی حمایت برقرار رکھ سکیں۔

    اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

  • چینی وزیر خارجہ   پاکستان کا دورہ کریں گے

    چینی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    چین کے وزیر خارجہ وانگ یی رواں ماہ ایک اہم سفارتی مشن پر پاکستان کا دورہ کریں گے، جو نہ صرف پاک چین تعلقات بلکہ خطے کی مجموعی صورتحال کے تناظر میں بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق وانگ یی 20 اور 21 اگست کو اسلام آباد میں قیام کریں گے اور پاک چین سالانہ اسٹرٹیجک ڈائیلاگ میں شریک ہوں گےیہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں کشیدگی، بالخصوص پاک بھارت تناؤ، افغانستان کی صورتحال اور پاکستان کی امریکا سے بڑھتی قربتیں عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

    حال ہی میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا، جبکہ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورہ پاکستان نامعلوم وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا تھا، دونوں ممالک کے درمیان اس ڈائیلاگ میں دو طرفہ تعلقات، سی پیک منصوبے کی پیشرفت، دفاعی تعاون، اقتصادی معاملات اور خطے کی سلامتی پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

    پاکستانی وفد کی قیادت نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گےیہ وانگ یی کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا جو حالیہ پاک بھارت جنگ کے بعد ہو رہا ہے، ساتھ ہی امریکا سے پاکستان کے مزید بڑھتے تعلقات اس ملاقات میں اہم نکتہ نظر ہو سکتے ہیں۔

  • مثبت سیاست ہماری قومی ضرورت، تجزیہ : شہزاد قریشی

    مثبت سیاست ہماری قومی ضرورت، تجزیہ : شہزاد قریشی

    خواجہ آصف ملک کے سینئر سیاستدان ہیں اور ان کے پاس وزارت دفاع کا قلمدان ہے ان کے بیان میں اور سوشل میڈیا پر افواہ سازی پھیلانے والوں میں کچھ تو فرق ہونا چاہئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کی بیورو کریسی، بیورو کریٹ اور دیگر نے بیرون ملک میں پراپرٹی خرید رکھی ہے اور جہاں پراپرٹی خرید رکھی ہے وہاں کی شہریت لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ خواجہ آصف ان بیورو کریسی اور بیورو کریٹ کی ایک لسٹ عوام کے سامنے رکھتے کہ وہ کون شخصیات ہیں جو حاضر سروس ہیں اور ریاست سے تنخواہ اور دیگر مراعات بھی لے رہے ہیں اور بیرون ملک پراپرٹی بھی خرید رہے ہیں۔

    پاکستان سے لاکھوں ڈالر کس طرح انہوں نے منتقل کئے ؟ اس منی لانڈرنگ میں کون کون ملوث ہے؟ اگر وزیر دفاع کے پاس ثبوت نہیں ہیں تو پھر انہوں نے عوام میں مایوسی پھیلائی ہے قوم جاننا چاہتی ہے کہ وہ اعلیٰ شخصیات کون ہیں؟ کیا اس طرح کے غیر قانونی کاموں میں ملوث شخصیات کے لئے پارلیمنٹ میں قانون بنایا گیا ہے اگر نہیں بنایا گیا تو پھر اس ریاست کے ساتھ کھلا مذاق نہیں؟ کہ ملک کے بیورو کریٹ ، بیورو کریسی، سیاستدان اعلیٰ ترین پولیس افسران، سرمایہ دار ، جاگیردار ، وڈیرے کس طرح منی لانڈرنگ کے ذریعے لاکھوں ڈالر بیرون ملک منتقل کرتے ہیں اور اپنے اور اپنے بچوں کے نام پرپراپرٹی خریدتے ہیں؟ اس ملک اور قوم کے ساتھ عجب تماشا جاری ہے، افواہ سازی، جھوٹ کے سہارے نہ قوم ترقی کرتی ہے نہ ہی استحکام پاکستان کا خواب پورا ہوتا ہے۔

    ایمانداری، دیانتداری سے ملک و قوم کی تقدیر بدلتی ہے پہلے ہی سیاستدانوں کی وجہ سے نہ جمہوریت مستحکم نہ قانون کی حکمرانی، نہ ملک و قوم کی ترقی ہوئی۔ کسی زمانے میں سیاست نظریے کے گرد گھومتی تھی یاد رکھیئے !مثبت سیاست ہماری قومی ضرورت ہے کاروباری سیاست اور مفاداتی سیاست کو دفن کرنا ہوگا۔ مکانوں کا حسن سنگ و خشت سے نہیں ان میں مقیم انسانوں کے کردار سے ہوتا ہے۔ جمہوریت ایک ذمہ داری کا نام ہے۔

    (تجزیہ شہزاد قریشی)