Baaghi TV

Tag: ٰاسحاق ڈار

  • خطے کی سلامتی پر اجلاس میں شرکت،اسحاق ڈار  کا 2روزہ سعودی عرب  کا دورہ

    خطے کی سلامتی پر اجلاس میں شرکت،اسحاق ڈار کا 2روزہ سعودی عرب کا دورہ

    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار 18 تا 19 مارچ کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی دعوت دارالحکومت ریاض کا دو روزہ دورہ کریں گے تاکہ خطائی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی جا سکے۔

    اجلاس کے دوران وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار تمام خطے اور علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سیاسی آزادی کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کریں گے اور ان کے علاقوں پر ہونے والے تمام حملوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کریں گے،انہوں نے پاکستان کی جانب سے جاری تنازع کے فوری خاتمے کے لیے زور دیا اور کہا کہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ہی مؤثر راستہ ہیں، وزیر خارجہ اس موقع پر پاکستان کی سفارتی کوششوں اور خطے میں جاری سنگین سیکیورٹی بحران کے حل میں اپنا فعال کردار ادا کرنے کی خواہش کو بھی اجاگر کریں گے۔

  • وزیراعظم کے کفایتی اقدامات پر عملدرآمد کا فیصلہ،  وزارت خارجہ کو ہدایات جاری

    وزیراعظم کے کفایتی اقدامات پر عملدرآمد کا فیصلہ، وزارت خارجہ کو ہدایات جاری

    وزارت خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ کفایتی اقدامات پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے وزارت خارجہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کے سینئر حکام کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ کفایتی اقدا ما ت پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، اجلاس میں سرکاری اخراجات میں کمی، مالی نظم و ضبط اور وسائل کے مؤثر استعمال سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس موقع پر مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے، عوامی وسائل کے دانشمندانہ استعمال اور وزارت کے امور کو حکومت کی معاشی ذمہ داری کی پالیسی سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    ایرانی جارحیت سے نمٹنا اولین ترجیح ہے،قطر

    انہوں نے ہدایت کی کہ انتظامی امور کو مزید مؤثر بنایا جائے اور اخراجات کو صرف ناگزیر ضروریات تک محدود رکھا جائے، جبکہ ایسے شعبوں کی نشاندہی کی جائے جہاں سفارتی سرگرمیوں اور قونصلر خدمات کو متاثر کیے بغیر اخراجات میں کمی ممکن ہو۔

    اجلاس میں حکومت کی کفایت شعاری مہم کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے شفاف طرز حکمرانی، ذمہ دارانہ انتظام اور سرکاری فنڈز کے مؤثر استعمال کے عزم کو دہرایا، وزارت خارجہ قومی خارجہ پالیسی کے مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کو بھی یقینی بنائے گی۔

    تیل کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول !!! جنگ مزید پھیل گئی

  • ایران میں  33 ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، اسحاق ڈار

    ایران میں 33 ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران اور خلیجی ممالک کے فضائی روٹس بند ہونے سے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے مسافر پھنسے ہوئے ہیں-

    میڈیا بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ابوظبی میں میزائل گرنے سے ایک پاکستانی شہید ہوا، عراق میں 40 ہزار پاکستانی موجود ہیں جن میں بڑی تعداد زائرین کی ہے، قطر میں ساڑھے3 لاکھ پاکستانی موجود ہیں جبکہ وزٹ ویزے پر 1450 افراد آئے ہوئے ہیں، ایران میں اس وقت بھی 33 ہزار پاکستانی موجود ہیں، 300 کے قریب ایرانی شہری بھی پاکستان آئے ہیں، 792 پاکستانی ایران سے واپس آچکے ہیں، ایران سے 64 پاکستانی آذر بائیجان پہنچے ہیں۔

    افغانستان سے پاکستان دہشتگردی کیلئے آنے والا”خودکش”بمبار گرفتار،اعتراف جرم

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور خلیجی ممالک کے فضائی روٹس بند ہیں، پاکستان سمیت متعدد مالک کے مسافر پھنسے ہوئے ہیں، خلیجی ممالک کے زمینی راستے کھلے ہیں، عمان اور سعودی عرب کے سوا تمام فضائی راستے بند ہیں زمین راستے تو کھلے میں مگر ان میں سفر کرنے میں وقت بہت صرف ہوتا ہے، پاکستانیوں کے انخلا میں معاونت پر آذر بائیجان حکومت کے شکر گزار ہیں، باکو سے پروازیں آپریشن ہیں جہاں سے پاکستانیوں نے انخلا کیا، سعودی عرب میں 25 لاکھ پاکستانی موجود ہیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ موجود ہے، نتیجہ سب کے سامنے ہے ایران نے سب سے کم حملے سعودیہ اور عمان میں کیے ہیں۔

    پی ایس ایل 11:افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کی تفصیلات جاری

  • اس وقت پورا خلیجی خطہ صورتحال کی زد میں ہے، ڈپلومیسی ہی مسئلے کا حل ہے،اسحاق ڈار

    اس وقت پورا خلیجی خطہ صورتحال کی زد میں ہے، ڈپلومیسی ہی مسئلے کا حل ہے،اسحاق ڈار

    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے اور پاکستان نے بیک ڈور سفارتکاری کے ذریعے معاملہ سلجھانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

    سینیٹ کے اجلاس میں خطے کی بگڑتی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئےانہوں نے بتایا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر وزیر اعظم شہباز شریف نے مذمت کرتے ہوئے بیان جاری کیا انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے اور پاکستان نے بیک ڈور سفارتکاری کے ذریعے معاملہ سلجھانے کی بھرپور کوشش کی ہے، آیت اللہ علی خامنہ ای کا قتل عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے-

    انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں پیشرفت کے باوجود ایران پر حملہ کیا گیا جس کی پاکستان نے شدید مذمت کی پاکستان نے جوہری توانائی کے پرامن استعمال سے متعلق ایران کے مؤقف کی حمایت کی ہے اور ایرانی قیادت پاکستان کی کاوشوں سے بخوبی آگاہ ہے ڈپلومیسی ہی مسئلے کا حل ہے اور اس ضمن میں وہ یورپی یونین سمیت 13 ممالک کی قیادت سے رابطہ کر چکے ہیں۔

    مائیکل ہیسن کی غیر معمولی مداخلت، علیم ڈارقومی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی

    اسحاق ڈار نے کہا کہ اس وقت پورا خلیجی خطہ صورتحال کی زد میں ہے تاہم سعودی عرب اور عمان پر حملے نہیں ہو رہے اور ان دونوں ممالک کو پاکستان کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی کوششیں وقتی نہیں بلکہ مسلسل جاری ہیں، ایران پر حملے کی خبر سامنے آتے ہی انہو ں نے فوری طور پر دفتر خارجہ سے رابطہ کیا اور 28 فروری کو پاکستان نے اس صورتحال پر پہلا باضابطہ ردعمل دیا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ جون میں بھی ایران پر حملہ ہوا تھا جس پر پاکستان نے کشیدگی کم کرانے کی کوشش کی تھی، جبکہ گزشتہ 3 روز کے دوران متعدد ممالک سے رابطے کیے جا چکے ہیں تاکہ سفارتکاروں کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لایا جا سکےڈائیلاگ کے ذریعے افہام و تفہیم کا راستہ نکالا جا سکتا ہے۔

    برطانوی عدالت سے جمائما گولڈ اسمتھ کو ایک ہزار پاؤنڈ جرمانے کی سزا

    اسحاق ڈار نے بتایا کہ ان کی عمان کے وزیر خارجہ سے رات گئے بات ہوئی جبکہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے براہ راست اور غیر رسمی رابطہ ہے اور وہ واٹس ایپ کے ذریعے بھی مسلسل مشاورت میں ہیں، دونوں ایوانوں کے قائد حزب اختلاف اور پارلیمانی لیڈرز کو بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ افغا نستان کے حوالے سے بھی اعتماد میں لینے کی کوشش کی جائے گی تاکہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جا سکے۔

    آپریشن غضب للحق:پاک فوج کی کارروائی میں ننگرہار خوگانی بیس تباہ

  • اسحاق ڈار  اور بحرینی وزیر خارجہ کاخطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

    اسحاق ڈار اور بحرینی وزیر خارجہ کاخطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے اہم ملاقات میں خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی پیش رفت اور اس کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں کی اہمیت اجاگر کی۔

    پنجاب: تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

    انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے حالات میں سفارتی رابطوں اور باہمی مشاورت کو جاری رکھنا ناگزیر ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے،دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی رابطے برقرار رکھے جائیں گے اور علاقائی صورتحال پر قریبی مشاورت جاری رکھی جائے گی۔

    اختلاف رائے جمہوریت کاحسن،قومی سلامتی پر اتحاد ناگزیر،تجزیہ :شہزاد قریشی

  • اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ

    اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں کشیدگی فوری روکنے پر زور دیا گیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی جانب سے اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا، جس میں ایران اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے ایران اور وسیع تر خطے میں ابھرتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا۔

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کشیدگی میں فوری کمی پر زور دیا انہوں نے کہاکہ بحران کے پرامن اور مذاکراتی حل کے لیے سفارتی عمل کی فوری بحالی ناگزیر ہےتنازع کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکا نے ایران پر حملہ کردیا ہے، جس کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر بھی میزائل داغے ہیں۔

  • امن اور ترقی کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا،اسحاق ڈار

    امن اور ترقی کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا،اسحاق ڈار

    سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امن اور ترقی کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا، اور پاکستان اقوامِ متحدہ کے منشور اور اجتماعی عالمی تعاون کے نظام سے اپنی پختہ وابستگی برقرار رکھے ہوئے ہے

    نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ویانا میں اقوامِ متحدہ کے دفتر میں منعقدہ ایک اہم تقریب سے خطاب کیا، تقریب کا موضوع تھا ’پائیدار ترقی: عالمی امن اور خوشحالی کے راستے‘، تقریب میں ویانا میں قائم بین الاقوامی اداروں کے سربراہان، مختلف ممالک کے سفارتکاروں، تحقیقی اداروں کے نمائندوں اور ذرائع ابلاغ کے افراد نے شرکت کی۔

    انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ امن اور ترقی کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا، اور پاکستان اقوامِ متحدہ کے منشور اور اجتماعی عالمی تعاون کے نظام سے اپنی پختہ وابستگی برقرار رکھے ہوئے ہےنائب وزیرِاعظم نے امن اور ترقی کے فروغ میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی، یونائیٹڈ نیشنز انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، یونائیٹڈ نیشنز آفس آن ڈرگز اینڈ کرائمز اور یونائیٹڈ نیشنز آفس فار آؤٹر سپیس افیئرز کے کردار کو سراہا،

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ان اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے،عالمی امن اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے تمام ممالک اور اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ پاکستان اس مقصد کے لیے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

  • پاک -انڈونیشیا کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری تعاون کا فروغ ،انڈونیشین وزیر اسلام آباد پہنچ گئے

    پاک -انڈونیشیا کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری تعاون کا فروغ ،انڈونیشین وزیر اسلام آباد پہنچ گئے

    پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطحی رابطوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر انڈونیشیا کے وزیر برائے سرمایہ کاری و ڈاؤن اسٹریم انڈسٹری اور انڈونیشین سوورن ویلتھ فنڈ دانانتارا کے چیف ایگزیکٹو آفیسرروزان روزلانی گزشتہ شام اسلام آباد پہنچ گئے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق انڈونیشین وزیرکو اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (ایسٹ ایشیا پیسیفک) اور پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر نے استقبال کیا،اپنے دورے کے دوران روزان روزلانی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جامع ملاقات کریں گے۔

    مجوزہ ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں شراکت داری کو وسعت دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا،یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی جہت دینے اور باہمی مفاد کے منصوبوں کو آگے بڑھانے میں اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

  • اسحاق ڈار سے قازقستان کے صدر  کی ملاقات

    اسحاق ڈار سے قازقستان کے صدر کی ملاقات

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر آئے ہوئے جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے صدر توکایف کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور صدرِ مملکت، وزیراعظم، حکومت اور عوامِ پاکستان کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے پیغامات پہنچائے۔

    ملاقات کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان اعلیٰ سطحی سیاسی روابط میں تیزی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونو ں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت خوش آئند ہے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور قازقستان سیاسی، معاشی اور عوامی سطح پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرتے رہیں گے۔

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک خطے میں پائیدار امن، استحکام اور ترقی کے لیے مل کر کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ باہمی تعاون کے فروغ سے نہ صرف دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے بلکہ علاقائی خوشحالی کو بھی تقویت ملے گی۔

  • پاکستان اور آئی سی آر سی کے درمیان تعاون کو وسعت دینے پر اتفاقِ رائے

    پاکستان اور آئی سی آر سی کے درمیان تعاون کو وسعت دینے پر اتفاقِ رائے

    نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ڈیووس میں بین الاقوامی کمیٹی برائے صلیبِ احمر یعنی آئی سی آر سی کی صدر مرجانا اسپلجاریچ ایگر سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران پاکستان اور آئی سی آر سی کے مابین مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔

    وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے انسانی ہمدردی کے شعبے میں آئی سی آر سی کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کی جانب سے ادارے کے ساتھ قریبی اور مؤثر شراکت داری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر دونوں فریقین نے مستقبل میں تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

    یہ ملاقات عالمی سطح پر درپیش انسانی اور معاشی چیلنجز کے تناظر میں پاکستان اور آئی سی آر سی کے مابین روابط کو مزید مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔