Baaghi TV

Tag: ٰاسحاق ڈار

  • حج انتظامات کیلئے وزارت مذہبی امور کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

    حج انتظامات کیلئے وزارت مذہبی امور کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں حج پالیسی، سپانسر شپ اسکیم، سعودیہ میں رقوم کی ادائیگی اور فاٹا اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مشکل معاشی صورتحال کے باوجود حجاج کیلئے زرمبادلہ کے انتظام کا عندیہ دیا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت کے آئی ایم ایف معاہدے کے باعث ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں،اللہ کے مہمانوں کی آسانی اور سہولت کیلئے حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی، وزیر خزانہ نے حج انتظامات کیلئے وزارت مذہبی امور کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی،

    حج سپانسر شپ اسکیم صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں یا انکے عزیز و اقارب کیلئے ہے، بیرون ملک سے مخصوص اکاونٹ میں غیر ملکی زرمبادلہ بھجوانے والے پاکستانی فائدہ اٹھا سکیں گے،سپانسر شپ اسکیم میں شمولیت کیلئے پاکستانی پاسپورٹ لازم ہو گا،سپانسر شپ حج اسکیم کا کوٹہ 50 فیصد مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا جا چکا ہے،دیگر 50 فیصد حج کوٹہ سرکاری اور نجی حج اسکیم کیلئے مختص کیا جانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے،ریگولر حج اسکیم کے تحت پاکستانی نامزد بینکوں میں حج درخواستیں جمع ہونگی،موجودہ ڈالر ریٹ کے حساب سے حج اخراجات کا تخمینہ 11 سے 12 لاکھ روپے کے درمیان ہے اگلے ہفتے کابینہ سے منظوری ملتے ہی وزیر مذہبی امورحج درخواستوں کی وصولی کا باضابطہ اعلان کریں گے،سرکاری حج ا سکیم کی درخواست کی وصولی 13 مارچ سے شروع کرنے کا امکان ہے

    عورت مارچ نا منظور،مردان میں "مرد مارچ” کے نعرے

    مرد دوسری شادی کے بعد پہلی بیوی کو گھر سے نکال دیتا ہے،وزیراعظم

    تاثر غلط ہے کہ ہراسمنٹ کا قانون صرف خواتین کے لیے ہے،کشمالہ طارق

    عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

    اسلام آباد: عورت مارچ اور یوم خواتین ریلی کے شرکا میں تنازع، عورت مارچ شرکاء نے دیکھتے ہی غلیظ نعرے اورپتھراو شروع کردیا

    عورت مارچ پر پتھراوَ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

    حنا پرویز بٹ "عورت مارچ” کے حق میں کھڑی ہو گئیں

  • معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ،اسحاق ڈار پھٹ پڑے

    معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ،اسحاق ڈار پھٹ پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا،

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کو آئینہ دکھاؤں گا،عمران خان اپنا ماضی کا ریکارڈ دیکھیں،عمران خان کے وزیر خزانہ ڈیفالٹ ڈیفالٹ کی رٹ لگاتے ہیں،اللہ کے فضل سے نہ دیوالیہ ہوئے نہ ہوں گے اتحادی حکومت نے سیاست پر ریاست کو ترجیح دی،ملک ڈیفالٹ ہونے کی سوچ رکھنے والے اپنے مفاد رکھتے ہیں،عمران خان کو اپنے اقتدار کے سوا کچھ نظر نہیں آتا،عمران خان کی خواہش ہے کہ ملک ڈیفالٹ کرے،ملکر بیٹھ کرسوچیں کہ پاکستان کو کیسے استحکام دینا ہے،عمران خان کی حکومت نے ملکی معیشت کابیڑاغرق کیا،بہت سے لوگوں نے کہا کہ آپ نے بیوقوفی کی،عمران خان خود گرجاتا،

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

     سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ڈیفالٹ کی باتیں کرنے سے اسٹاک مارکیٹ پر اثر پڑتا ہے مس مینجمنٹ اور بیڈ گورننس پاکستان کے یہاں پہنچنے کی وجہ بنی،پی ٹی آئی حکومت نے مالی خسارہ 7.9 پر چھوڑا تھا، پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے ہمیں گندم باہرسے منگوانا پڑی،معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ،فی کس آمدنی میں ہم نے ماضی میں 27 فیصد اضافہ کیا حکومت ملتے ہی سیلاب آیا اور اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا،سیلاب کی وجہ سے 30 ارب ڈالر سےزائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا ،حکومت کسی کی میراث نہیں ہے حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں کوئی فرق نہیں پڑتا سیاست کی جگہ ریاست بچائی ہے اس پر فخر ہے پاکستان کو نقصان پہنچانا عمران خان کی سیاست کا حصہ ہے عمران خان حقائق سے ہٹ کرباتیں کرتے ہیں،عمران خان نے ریاست کا نہیں سیاست کا سوچا،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 16ارب ڈالر کے وعدے ملے ہیں،پی ٹی آئی حکومت نے مالی خسارہ 7.9پر چھوڑا تھا ،جولائی 2022سے فروری2023میں مہنگائی کی شرح26فیصد ہے،کم آمدن والے افراد کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں عمران خان اپنے سارے افلاطون لے آئے اور مناظرہ کرلیں،پاکستان کو درپیش معاشی مشکلات کے پیچھے عمران نیازی کی نااہلی ہے۔

  • پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی خبریں بدنیتی پر مبنی افواہیں ہیں،اسحاق ڈار

    پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی خبریں بدنیتی پر مبنی افواہیں ہیں،اسحاق ڈار

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے اگلے ہفتے تک آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کے معاہدے پر دستخط کرنے کی توقع ہے-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر خرانہ نے کہا کہ ملک مخالف عناصر پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی خبریں بدنیتی پر مبنی افواہیں ہیں جو سراسر جھوٹ ہے،حقائق کو بھی جھوٹا ہے-


    انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں اور تقریباً تمام بیرونی واجبات وقت پر ادا کرنے کے باوجود 4 ہفتے پہلے کے مقابلے میں ایک ارب ڈالر زیادہ ہیں –

    اسحاق ڈار نے کہا کہ غیر ملکی کمرشل بینکوں نے پاکستان کو سہولیات دینا شروع کردی ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے مذاکرات مکمل ہونے والے ہیں اور اگلے ہفتے تک آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کے معاہدے پر دستخط کرنے کی توقع ہے تمام اقتصادی اشاریے آہستہ آہستہ درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔

  • وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی تمام  سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت کی دعوت

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت کی دعوت

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ طے شدہ ایک کھرب 70 ارب روپے کے منی بجٹ کے تحت نئے ٹیکسز نافذ کرنا شروع کر دیے ہیں۔

    باغی ٹی وی:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کردیا،وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت کی دعوت دی –

    ایف بی آر نے جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کر دی ہے، اسی طرح جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے بڑھ کر 18 فیصد کر دی گئی ہے جب کہ منی بجٹ کے لیے حکومت نے سیکڑوں پُر تعیش اشیاء پر 25 فیصد جی ایس ٹی لگانے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کئے گئے منی بجٹ کے مطابق موبائل فونز پر بھی ٹیکس میں اضافے کی تجویز شامل ہےسیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 2روپے فی کلوگرام کردی گئی سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھائی جارہی ہے-

    اسحاق ڈار نے بتایا کہ شادی کی تقریبات کےبلوں پر10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لگادیا گیا ہےایئرٹکٹ پر 20 فیصد ٹیکس لگایاگیا ہے ،لگژری آئٹم پر ٹیکس 17 فیصد سے25 فیصد کردیا گیا ہے،بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کیلئے 40ارب روپے مزید مختص کیے جارہے ہیں،بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کابجٹ 360ارب سے بڑھا کر400ارب روپ کیاجارہا ہے،کسان پیکج میں جون 2023تک کیلئے1819ارب روپے رکھے گئے ہیںفضائی ٹیکس پر بھی ایڈوانس ٹیکس عائدکیاجارہا ہے-

    اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں ناقص پالیسیوں کی وجہ سے 26ارب ڈالرکاقرضہ بڑھا،پی ٹی آئی کے 4سالوں میں ملکی قرضوں میں ہوشربااضافہ ہوا، ن لیگ دور میں جی ڈی پی میں 112ارب ڈالرکااضافہ ہوا،معاشی تنزلی کی وجوہات جاننےکیلئےقومی کمیشن تشکیل دیاجائے، 2018 میں مسلم لیگ ن کے دور میں معیشت ترقی کررہی تھی،آئی ایم ایف معاہدہ کسی حکومت کا نہیں بلکہ ریاست کامعاہدہ ہوتا ہے،منی بجٹ پر ایوان کو اعتماد میں لینا چاہتا ہوں،پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے معیشت کمزور ہوئی،2018میں ن لیگ دور میں پاکستان دنیا کی 24ویں معیشت بن چکا تھا-

  • صدر مملکت سے اسحاق ڈارکی ملاقات،منی بجٹ  آرڈیننس پر تبادلہ خیال

    صدر مملکت سے اسحاق ڈارکی ملاقات،منی بجٹ آرڈیننس پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی اور منی بجٹ آرڈیننس کی صورت میں نافذ کرنے پرگفتگو کی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات میں اسحاق ڈار نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا،ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقات میں اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بارے میں صدر مملکت کو آگاہ کیا اور آئی ایم ایف کے مطالبات سے متعلق بھی گفتگو کی۔

    اسحاق ڈار نے صدر مملکت کو میثاق معیشت کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ میثاق معیشت ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے ضروری ہے۔ ذرائع نے وزیرخزانہ کی کچھ تعطل کے بعد صدرعلوی سے ملاقات کو غیر معمولی قراردیا۔

    بعدازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عمران خان سے رابطہ کیا اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر اہم گفتگو کی,انہوں نے عمران خان سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے حالیہ ملاقات اور ملک میں عام انتخابات کی ٹائم لائن سے متعلق بھی گفتگو کی

    ذرائع نے بتایا ہےکہ ملاقات میں حکومت کی طرف سے منی بجٹ آرڈیننس کی صورت میں نافذ کرنے پر بھی گفتگو ہوئی منی بجٹ تجاویز آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظورکیے جانےکا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج شام 6 بجے طلب کر رکھا ہے ذرائع کے مطابق کابینہ اجلا س میں کورونا بچاؤ انجکشن کی قیمت کا بھی فیصلہ کیا جائے گا-

  • عمران  خان کےآئی ایم ایف سےکیےگئےمعاہدے پر شہبازحکومت عمل کررہی ہے ،اسحاق ڈار

    عمران خان کےآئی ایم ایف سےکیےگئےمعاہدے پر شہبازحکومت عمل کررہی ہے ،اسحاق ڈار

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان کے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے پر شہباز حکومت عمل کررہی ہے-

    باغی ٹی وی: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات ہوگئے ہیں،آئی ایم ایف مشن نے رات کو واشنگٹن واپس جانا تھا، ہم معاہدے کو پورا کرنے کی کوشش کررہےہیں،10دن بات چیت ہوتی رہی،گورنراسٹیٹ بینک اس کا حصہ تھے-

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم سے ضرورت کے مطابق زوم میٹنگ بھی ہوئی ،آئی ایم ایف مشن سے گزشتہ رو ز آخری دور کےمذاکرات ہوگئے ،پیٹرولیم ،ایف بی آر اور پاور سیکٹر نے اپنے روڈ میپ کا ذکر کیا،مذاکرات میں ہر معاملے پر اتفاق ہوگیا ہے-

    اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کا ڈرافٹ مل گیا ہے، جائزہ لیں گے، پیرکو آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ورچوئل میٹنگ ہوگی،وزیراعظم نے آئی ایم ایف کو معاہدہ پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی-

    آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے آج اچھی خبر دیں گے،اسحاق ڈار

     

    وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ کچھ شعبوں میں اصلاحات پاکستان کےمفاد میں ہیں، گزشتہ 5 سال میں معیشت کو 24 سے 47 نمبر پر لے آئے ،10روزہ مذاکرات کے لیے ہم نے خود کو تیاررکھا تھا –

    اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت170ارب روپے کے ٹیکس لگانے ہوں گے انٹا رگٹڈ سبسڈی کم کریں گے ،گیس سیکٹر میں گردشی قرض کو صفر کرنا ہے-

    آئی ایم ایف معاہدہ؛ مثبت اور منفی دونوں اثرات پڑ سکتے. وفاقی وزیر خواجہ آصف

  • توانائی کےشعبےکےمسائل سمیت گردشی قرضے کو ختم کیا جائے،اسحاق ڈار

    توانائی کےشعبےکےمسائل سمیت گردشی قرضے کو ختم کیا جائے،اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گیس سیکٹر میں گردشی قرضے میں کمی کیلئے قائم کردہ کمیٹی کو اپنی رپورٹ اور لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کردیں۔

    باغی ٹی وی: اسحاق ڈار کی زیرصدارت خزانہ ڈویژن میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا اجلاس میں وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث، وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک،معاون خصوصی خزانہ طارق باجوہ، معاون خصوصی ریونیو طارق پاشا، چیئرمین آر آر ایم سی اشفاق تولہ نے شرکت کی۔

    کراچی: دکان میں پراسرار دھماکے کی وجہ سامنے آ گئی

    گیس سیکٹر میں گردشی قرضے میں کمی کے لیے کمیٹی کے کنوینر اشفاق تولہ نے چیئرمین کو گردشی قرضے کی مقدارکم کرنے کیلئے اصلاحات متعارف کرانے کے طریقہ کار اور فریم ورک سے آگاہ کیا۔

    اجلاس میں ملک میں اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے توانائی کے شعبے میں پائیداری لانے کیلیے قابل عمل تجاویز پر غور کیا گیا۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے توانائی کے شعبے کے مسائل بشمول گردشی قرضے کو ختم کر نے کی حکومتی ترجیح پر زور دیا تاکہ اس شعبے میں مالی استحکام لاکر ملک کی اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • پاکستان ڈالر کا ایکسچینج  ریٹ مارکیٹ کےمطابق کرے،آئی ایم ایف

    پاکستان ڈالر کا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کےمطابق کرے،آئی ایم ایف

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے ریلیف کی درخواست کریں گے، وزیر خزانہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے بھی ملاقات کریں گے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق جنیوا کانفرنس کی سائیڈلائن پرعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملاقات کریں گے جس میں آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بات چیت ہوگی جبکہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ پاکستان ڈالر کا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کےمطابق کرے، ایکسچینج ریٹ پر مصنوعی پابندی ختم کرے۔

    عمران خان کی آنکھوں کے سامنے 3 ہزار ارب روپے کی چوری ہورہی. فیصل واوڈا

    ذرائع کے مطابق پاکستان کو 30 جون 2023 تک پیٹرولیم لیوی855 ارب روپے جمع کرنےکا پلان دینا ہوگا، جس کے لیے ڈیزل پر لیوی فوری 32.5 روپے بڑھا کر 50 روپے لیٹرکرنا ہوگی، گیس کے شعبے میں 1500 ارب روپےکا سرکلر ڈیٹ ختم کرنا ہوگا جس کے لیےگیس کے ریٹ بڑھانا ہوں گے۔

    ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہےکہ آئی ایم ایف سبسڈیز کا خاتمہ چاہتا ہے، آئی ایم ایف ٹیکس آمدن میں 300 ارب روپےکے اضافے کا مطالبہ بھی کر رہا ہے، پاکستان کوبجلی کے نقصانات کم کرنےکے لیے بجلی کے ریٹ بڑھانے ہوں گے، آئی ایم ایف بجلی کا فی یونٹ ریٹ 3.5 روپے بڑھانےکا مطالبہ کرچکا ہے۔

    خیال رہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان طے شدہ بیل آؤٹ پیکج کے تحت پاکستان کو گزشتہ برس نومبر میں 1.1 بلین ڈالر کی قسط فراہم کی جانا تھی تاہم اس رقم کی فراہمی توثیق ابھی تک نہیں ہو سکی-

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    قبل ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار قبل ازیں آئی ایم ایف پر تنقید بھی کر چکے ہیں۔ انہوں نے عوامی سطح پر کہا تھا کہ قرض فراہم کرنے والا یہ عالمی ادارہ پاکستان کے ساتھ معاملات میں ‘ابنارمل‘ رویے کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

    پاکستان 2019ء میں آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پروگرام کا حصہ بنا تھا جس میں اسے مجموعی طور پر سات بلین ڈالر بطور قرض فراہم کیے جانا ہیں۔ تاہم اس کے بعد سے قرض فراہم کرنے والا یہ بین الاقوامی ادارہ کئی مرتبہ پاکستان کو قسط کی ادائیگی مؤخر کر چکا ہے۔

    آئی ایم ایف کے ترجمان نے روئٹرز کو بتایا تھا کہ ادارے کی سربراہ کرسٹالینا جیورجیوا نے جنیوا کانفرنس کے حوالے سے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف پر ایک ‘مثبت‘ ٹیلی فونک بات چیت بھی کی ہے اور انہوں نے تعمیر نو کی پاکستانی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

    حکومت سے گلہ ہے زخمی ہونے والے مزدوروں کیلئے سہولت نہیں. محمد خان

  • اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست کو خالی قرار دینے کی درخواست خارج

    اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست کو خالی قرار دینے کی درخواست خارج

    الیکشن کمیشن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست کو خالی قرار دینے کی درخواست خارج کر دی ہے.

    الیکشن کمیشن نے حلف نہ اٹھانے پر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے کے معاملے پر 26 ستمبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دینے کے کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی تھی۔ اسحاق ڈار نے پاکستان پہنچ کر بطور ممبر سینیٹ اور بطور وزیر خزانہ حلف لیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے وزیر خزانہ کے خلاف بطور سینیٹر حلف نہ اٹھانے پر نااہلی کی کارروائی بھی ختم کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق منتخب ہونے کے بعد دو ماہ حلف نہ اٹھانے پر نااہلی کے آرڈیننس کا اطلاق اسحاق ڈار پر نہیں ہوتا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے خبردار کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف
    آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
    قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
    وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
    ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شہزاد وسیم نے اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دیے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹر شہزاد وسیم کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹر شہزاد وسیم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 9 جنوری کو سنانے کا اعلان کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کیا تھا. نوٹس میں اسحاق ڈار کو 9 جنوری کو الیکشن کمشن میں طلب کیا گیا تھا. الیکشن کمیشن نے نوٹس میں کہاتھاکہ اسحاق ڈارخود یا بذریعہ وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔

  • کم تجربے کے باعث تحریک انصاف نے معیشت کی شدید تباہی کی، وزیر خزانہ

    کم تجربے کے باعث تحریک انصاف نے معیشت کی شدید تباہی کی، وزیر خزانہ

    کم تجربے کے باعث تحریک انصاف نے معیشت کی شدید تباہی کی، وزیر خزانہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نےعوام کوگمراہ کرنےکی کوشش کی،

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جومعاشی اعدادوشماردیئے وہ درست نہیں پی ٹی آئی کو 2018 میں مستحکم معیشت ملی،پی ٹی آئی کےدورمیں مالیاتی خسارہ عروج پرپہنچا،روس یوکرین جنگ کےباعث عالمی معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں،پی ٹی آئی دور میں محصولات میں کمی ہوئی،مسلم لیگ ن کے دورمیں معاشی شرح نمو 6.5 فیصد تھی،پی ٹی آئی دورمیں ادویات کی قیمتوں میں300 سے500 فیصد اضافہ ہوا،پی ٹی آئی دورمیں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ ہوا،ن لیگ کے دور میں معیشت تیزی سے ترقی کر رہی تھی،موجودہ حکومت نے 6 ماہ کی مختصر مدت میں 3000 ارب سے زائد محصولات اکٹھے کیے،

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ اس سال ایف بی آر نے 7470 ارب کا ٹارگٹ سیٹ کیا ہے،نواز شریف کےدورمیں ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا،ہمارے دور میں دہشتگردی کی فضا تھی،ہم نے ضرب عضب جیسے چیلنجز اور بجلی کے شارٹ فال کو ختم کیا،پی ٹی آئی کے دورمیں لوڈشیڈنگ کے معاملےپرتوجہ نہیں دی گئی،پی ٹی آئی نےکسی سیکیورٹی آپریشن کیلئے فنڈزمختص نہیں کیے پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں تنقید کے سواکچھ نہیں کیا،کم تجربے کے باعث تحریک انصاف نے معیشت کی شدید تباہی کی ہے، ہماری حکومت میں ایکسپورٹ پانچ مہینوں میں 12.3 سے 12.1 فیصد تک ہے،پانچ مہینوں میں تقریباً 2 فیصد کمی آئی ہے،جی ڈی پی گروتھ اوسطاً 4.0 سے شروع کر کے 6 فیصد پر 2018 پر ختم کی،فیسکل ڈیفیسٹ پر ہم پھر بھی قابو پا سکتے ہیں،لیکن کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے،ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ 2022 نومبر تک 3.1 بلین ڈالر ہے,کوئی لوڈ شیڈنگ کے لیے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے،کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ عروج پر چھوڑ کر گئے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت نے 2018 سے 2022 تک ادویات کی قیمتوں میں 300 سے 500 اضافہ کیا،ویٹ کی قیمتوں میں 33 فیصد اضافہ کیا گیا،کوکنگ آئل کی قیمت میں 21 فیصد اضافہ کیا گیا،آلو کی قیمتوں میں 13.7 فیصد اضافہ کیا گیا،

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر اداروں کی نجکاری کریں گےحکومت آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام مکمل کرے گی پاکستان نے جو آئی ایم ایف سے وعدہ کیا ہے اس کو نبھایا جائے گاآئی ایم ایف کے ساتھ نواں اور دسواں ریویو ایک ساتھ ہو سکتا ہے جبکہ آئی ایم ایف نے سیلاب بحالی کیلئے اخراجات کا پروگرام مانگا ہے سعودی عرب سے امداد رواں ماہ مل جائے گی مہنگائی بہت تکلیف دہ ہے، کوشش کی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے ، ڈیفالٹ کی گردان بند کریں اور منفی ماحول سے معیشت کو نقصان ہورہا ہے .

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     مبشر لقمان سے بانی مہمند لویہ جرگہ جاوید مہمند کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ہے،

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار