Baaghi TV

Tag: ٰاسحاق ڈار

  • اسحاق ڈار کا عالمی رہنماؤں سے رابطہ، مکہ دفاعی معاہدے پر بریفنگ

    اسحاق ڈار کا عالمی رہنماؤں سے رابطہ، مکہ دفاعی معاہدے پر بریفنگ

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ کانگو کے صدر فیلکس انتونین تشیسکیدی تشیلومبو اور گنی بساؤ کے سابق صدر جنرل عمرو سیسوکو ایمبالو سے گزشتہ رات مشترکہ ٹیلی فونک گفتگو کی۔

    اسحاق ڈار نے انہیں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حالیہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات اور اس کی اہمیت سے آگاہ کیا،نائب وزیراعظم نے کہا کہ معاہدہ اسٹریٹجک تعاون کے فروغ اور خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

    اسحاق ڈار اور صدر تشیسکیدی نے پاکستان اور جمہوریہ کانگو کے دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اعلیٰ سطح کے روابط سمیت باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر اتفاق کیا،نائب وزیراعظم نے صدر تشیسکیدی اور عوامِ کانگو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

  • اسحاق ڈار کا کویتی  وزیر خارجہ کاسرکاری دورۂ پاکستان کے موقع پر خیرمقدم

    اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ کاسرکاری دورۂ پاکستان کے موقع پر خیرمقدم

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ الشیخ جراح جابر الاحمدصباح کا وزارتِ خارجہ میں ان کے سرکاری دورۂ پاکستان کے موقع پر خیرمقدم کیا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنما پہلے ون آن ون ملاقات کریں گے، جس کے بعد دونوں ممالک کے وفود کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوںگے،مذاکرات کے دوران پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا جائے گا، جبکہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا،اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی دونوں ممالک کے مؤقف اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

    یہ دورہ پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

  • پاکستان ’شنگھائی اسپرٹ‘ کے اصولوں پر مکمل یقین رکھتا ہے،اسحاق ڈار

    پاکستان ’شنگھائی اسپرٹ‘ کے اصولوں پر مکمل یقین رکھتا ہے،اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغز جمہوریہ کے خوبصورت شہر چولپون آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کہا کہ پاکستان ’شنگھائی اسپرٹ‘ کے اصولوں پر مکمل یقین رکھتا ہے اور رکن ممالک کے درمیان تعاون، روابط اور مشترکہ ترقی کے فروغ کے لیے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھے گا-

    دفتر خارجہ کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے اجلاس کی میزبانی پر کرغز قیادت اور وزیر خارجہ ژین بیک کولوبایف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شاندار انتظامات کو سراہا نائب وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کی 25ویں سالگرہ پر رکن ممالک کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایس سی او گزشتہ 25 برس کے دوران خطے میں امن، سلامتی، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے،انہوں نے علاقائی امن، استحکام، رابطہ کاری اور مشترکہ ترقی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ’شنگھائی اسپرٹ‘ کے اصولوں پر مکمل یقین رکھتا ہے اور رکن ممالک کے درمیان تعاون، روابط اور مشترکہ ترقی کے فروغ کے لیے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھے گااسحاق ڈار نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا بھی ذکر کیا، جن میں اسلام آباد مذاکرات اور اس کے نتیجے میں طے پانے والا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت شامل ہیں انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات پاکستان کے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین کی عکاسی کرتے ہیں۔

    انہوں نے اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششو ں کو سراہااور اس موقع پر اعلان کیا کہ پاکستان ستمبر 2026 میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی سربراہی سنبھالنے کے لیے تیار ہے، انہوں نے تمام رکن ممالک کو 2027 میں پاکستان میں منعقد ہونے والے ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

  • ایس او سی اجلاس:اسحاق ڈار کی چینی وزیرخارجہ سےملاقات

    ایس او سی اجلاس:اسحاق ڈار کی چینی وزیرخارجہ سےملاقات

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات، خطے کی تازہ صورتحال اور مختلف کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر مفصل اور نتیجہ خیز تبادلۂ خیال کیانائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران پاکستان کی علاقائی امن، استحکام اور سفارتی کوششوں کو سراہنے پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی آئندہ سربراہی سنبھالنے اور 2027 میں ایس سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا،دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور بین الاقوامی و علاقائی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

  • اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے کرغزستان روانہ

    اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے کرغزستان روانہ

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم کے 33ویں اجلاس میں شرکت کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان روانہ ہوگئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ 23 اور 24 جولائی کو ہونے والے ایس سی او کونسل آف فارن منسٹرز کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے،دورے کے دوران اسحاق ڈار ایس سی او کے رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے اجلاس کے موقع پر دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی تعاون، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے منیلا کے کامیاب دورے کے اختتام پر فلپائن کی حکومت اور آسیان ریجنل فورم کی ٹیم کا ان کی اور پاکستانی وفد کی پرتپاک مہمان نوازی پر شکریہ بھی ادا کیا۔

  • آسیان ریجنل فورم کے موقع پر اسحاق ڈار  سے برطانوی عہدیدارسے ملاقات

    آسیان ریجنل فورم کے موقع پر اسحاق ڈار سے برطانوی عہدیدارسے ملاقات

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر آج برطانیہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے خارجہ، دولتِ مشترکہ و ترقیاتی امور ایڈ ملی بینڈ سے ملاقات کی۔

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر آج برطانیہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے خارجہ، دولتِ مشترکہ و ترقیاتی امور ایڈ ملی بینڈ سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور برطانیہ نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور موجودہ علاقائی کشیدگی کے حل کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ایڈ ملی بینڈ کو ان کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشا ت کا اظہار کیا،دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

    ملاقات کے دوران برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مثبت خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال، بالخصوص خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    برطانوی وزیر خارجہ نے حالیہ امریکا ایران کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے مذاکرات اور کشیدگی میں کمی کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اس موقع پر دونوں فریقوں نے خطے میں حالیہ کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار امن اور استحکام کے لیے مسلسل مذاکرات، سفارت کاری اور تعمیری روابط ناگزیر ہیں۔

  • دہشتگردی عالمی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، اسحاق ڈار

    دہشتگردی عالمی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشتگردی عالمی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے-

    آسیان ریجنل فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے آسیان ریجنل فورم کے ساتھ بھرپور تعاون کا خواہاں ہے اور منیلا پلان آف ایکشن 2036 پر مؤثر عملدرآمد کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے، موجودہ عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر کثیرالجہتی تعاون ناگزیر ہے اور عالمی برادری کو بین الاقوامی قانون کے تحفظ اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے اور اس سے متعلق یکطرفہ اقدامات نہ صرف تشویشناک اور اشتعال انگیز ہیں بلکہ ان سے 25 کروڑ پاکستانیوں کے مفادات متاثر ہو سکتے ہیں، بین الاقوامی معاہدوں کا احترام علاقائی استحکام کے لیے ناگزیر ہے دہشتگردی عالمی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دے چکا ہے اور 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی ہے، تاہم ملک ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔

    اسحاق ڈار نےکہا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، جبکہ افغانستان میں امن سے علاقائی تجارت، روابط اور ترقی کو فروغ ملے گا پاکستان نے خلیجی خطے میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار ادا کیا اور امریکا و ایران کے درمیان مذاکراتی عمل میں سہولت کاری بھی کی-

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے مفاہمتی عمل نے خطے میں امن کے لیے ایک اہم موقع فراہم کیا ہے تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارتکاری و مکالمے کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں، کیونکہ خودمختاری، باہمی احترام اور بات چیت ہی مشترکہ اور پرامن مستقبل کی بنیاد ہیں،مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، جبکہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے منصفا نہ حل کی اپنی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

    انہوں نے غزہ کی انسانی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھے گا اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہےپاکستان خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کے فروغ کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

  • اسحاق ڈار  آسیان ریجنل فورم میں شرکت کیلئے فلپائن پہنچ گئے

    اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کیلئے فلپائن پہنچ گئے

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 33ویں آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے اپنے وفد کے ہمراہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا پہنچ گئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اجلاس کے دوران اے آر ایف کے مکمل اجلاس (پلینری سیشن) میں شرکت کریں گے، جبکہ مختلف ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    منیلا ایئرپورٹ پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا استقبال فلپائن کی وزارت خارجہ کے دفتر برائے انٹیلیجنس و سکیورٹی سروسز کے اسسٹنٹ سیکریٹری ایلمر جی کیٹو، فلپائن میں پاکستان کی سفیر عاصمہ ربانی اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے کیا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی اس دورے کے دوران متعدد اہم سفارتی مصروفیات طے ہیں، جن میں آسیان ریجنل فورم کے اجلاس میں شرکت اور مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اہم ملاقاتیں شامل ہیں۔

  • پاکستان اور روس میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    پاکستان اور روس میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    پاکستان اور روس نے تجارت، توانائی، رابطہ کاری اور دیگر اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید وسعت دینے، کثیرالجہتی فورمز پر رابطہ کاری مضبوط بنانے اور اعلیٰ سطح کے سفارتی روابط کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منیلا میں 33ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے قبل روسی فیڈریشن کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نےپاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تجارت، توانائی، رابطہ کاری سمیت دیگر اہم شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا،دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون اور رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

    اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اور روس کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطح کے روابط اور مسلسل سفارتی تبادلوں کا تسلسل نہایت اہم ہے،ملاقات میں خطے اور عالمی سطح پر پیش آنے والی اہم پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر آئندہ بھی قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

    یہ ملاقات 33ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر ہوئی، جہاں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ علاقائی سلامتی، اقتصادی تعاون اور عالمی چیلنجز سے متعلق امور پر غور کر رہے ہیں۔

  • اسحاق ڈار  سے  چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی کی ملاقات

    اسحاق ڈار سے چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی کی ملاقات

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے ملاقات کی-

    چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات میں پاک چین تعلقات، حالیہ سفارتی پیش رفت اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا، وزیر خارجہ نے پاکستانی سفیر کو تجارت، سرمایہ کاری، مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالو جیز سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے سفیر خلیل ہاشمی کو ہدایت کی کہ وہ شنگھائی میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ان کی حالیہ ملاقات کے دوران طے پانے والی مفاہمت پر فعال انداز میں عمل درآمد کو آگے بڑھائیں۔

    اسحاق ڈار نے اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، مصنوعی ذہانت، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے۔

    نائب وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، چین کے ساتھ اپنی دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے-