Baaghi TV

Tag: ٰاسحاق ڈار

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات،اسحاق ڈار کوعدالت نے بری کر دیا

    آمدن سے زائد اثاثہ جات،اسحاق ڈار کوعدالت نے بری کر دیا

    احتساب عدالت اسلام آباد،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس کا کیس،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے اسحاق ڈار کو بری کر دیا

    مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات میں کلین چٹ دے دی،اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہاکہ اسحاق ڈار کیخلاف کرپشن ثبوت نہیں، کیس مزید نہیں چلایا جا سکتا. عدالت نےنیب کے بیان کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو اب سنا دیا گیا ہے

    دوران سماعت احتساب عدالت نے نیب سے تحریری جواب طلب کرلیا،جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ نیب پراسیکیوٹر جنرل اس نکتے پر تحریری طور پر وضاحت دیں اسحاق ڈار و دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں تو لکھ کر دے دیں کل کو نیب کہے کہ ہم نے تو ایسا کچھ نہیں کہا تھا،نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے عدالت میں کہاکہ ہم نے میرٹ پر دلائل دیئے ہیں عدالت فیصلہ سنا دےجج محمد بشیر نے کہاکہ آپ لکھ کر دے دیں ایک بجے فیصلہ سنائیں گے

    احتساب عدالت نے اس سے قبل اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس داخل دفتر کر دیا تھا،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس پر دوبارہ سماعت کی گئی

    جس دفتر سے نکل کر آیا تھا، اللہ نے اسی میں واپس بلوایا ہے، اسحاق ڈار

    ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

  • اسحاق ڈار ریفرنس سے بری ہوں گے یا ریفرنس آگے چلے گا؟فیصلہ محفوظ

    اسحاق ڈار ریفرنس سے بری ہوں گے یا ریفرنس آگے چلے گا؟فیصلہ محفوظ

    احتساب عدالت اسلام آباد، ن لیگی رہنما اسحاق ڈار و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت ہوئی

    اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح احتساب عدالت پیش ہوئے،اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس پر سماعت جج محمد بشیر نے کی، اسحاق ڈار کے وکیل نے کہا کہ 22 نومبر 2022 کو بری کرنے کی درخواست پر دلائل سنے گئے،احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ بھی سنایاتھا،اسحاق ڈار کے ریفرنس پر احتساب عدالت فیصلہ پہلے ہی کر چکی ہے،پراسیکیوٹر افضل قریشی نے کہا کہ ابھی تو پراسیکیوٹر نے بتانا ہے کہ کیس کو چلانا بھی بنتا ہے یا نہیں، وکیل قاضی مصباح نے کہا کہ ریفرنس بند کرنے کی بجائے اسحاق ڈار کو بری کیا گیا تھا،پراسیکیوشن اسحاق ڈار کے خلاف ثبوت پیش کرنے پر ناکام رہی،سیکشن 9 اے 5 کو بھی ختم کردیا گیا، کیس سے تعلق ہی نہیں رہا،مکمل دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایاگیا،

    جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار اور دلائل سن لیں گے، آپ کو تو دلائل یاد ہوں گے، وکیل قاضی مصباح نے کہا کہ ضرور، آپ کے سامنے دلائل دینے کے لیے ہی کھڑے ہیں،احتساب عدالت نے فیصلے میں تحریر کیاتفتیش کسی وجہ سے ٹھیک طرح سے نہیں ہوئی،عدالت کو بتانا چاہتے ہیں کہ تفتیش کا طریقہ کار کیاتھا،کوئی ایسا گواہ نہیں آیا جس پر تفتیشی افسر نےکہاہو کہ اثاثہ جات سے متعلق دستاویزات غلط ہیں،جے آئی ٹی نہ تفتیشی افسر کوئی ثبوت اسحاق ڈار کے خلاف لایا،تفتیشی افسر نے جو ثبوت اکٹھے کرنے چاہیے تھے، نہیں کیے،

    اسحاق ڈار و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت مکمل ہوئی گئی،نیب پرایسکیوٹر اور اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح کے دلائل مکمل ہو گئے،کیا اسحاق ڈار ریفرنس سے بری ہوں گے یا ریفرنس آگے چلے گا؟ احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 21 اکتوبر کو محفوظ فیصلہ سنائیں گے

    احتساب عدالت نے اس سے قبل اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس داخل دفتر کر دیا تھا،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس پر دوبارہ سماعت کی گئی

    جس دفتر سے نکل کر آیا تھا، اللہ نے اسی میں واپس بلوایا ہے، اسحاق ڈار

    ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: اسحاق ڈار احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: اسحاق ڈار احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے

    اسلام آباد:سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے،عدالت نے دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

    باغی ٹی وی: کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی، نیب پراسکیوٹر افضل قریشی اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پلیڈر عدالت میں پیش ہوئے،سپریم کورٹ کے فیصلےکےبعد نیب ریفرنس کی عدالتوں میں واپس ہونے پر احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں طلب کررکھا تھا، تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔

    شریک ملزمان کے وکلا نے دوماہ تک کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی تو نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے مؤقف پیش کیا کہ یہ ریفرنس لاہور ریجن کا بنتا ہے،وکیل صفائی قاضی مصباح نے مؤقف دیا کہ یہ ریفرنس اس سے قبل بند ہوگیا تھا۔

    بھارتی ٹیم کا اہم کھلاڑی اسپتال داخل،پاکستان کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک

    عدالت نے آئندہ سماعت پر دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیس احتساب عدالت اسلام آباد میں چلایا جاسکتا ہے یا نہیں، اس پر آئندہ سماعت میں دلائل دیں، عدالت نے کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    جو دن گزر گۓ ہیں ترے التفات میں ،میں ان کو جوڑ لوں کہ گھٹا …

  • نواز شریف کی گرفتاری کا کوئی امکان نہیں. اسحاق ڈار

    نواز شریف کی گرفتاری کا کوئی امکان نہیں. اسحاق ڈار

    سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون نوازشر یف کے فقیدالمثال استقبال کیلئے متحرک ہے اور اسی لیئے مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں جلسے اور کارنر میٹنگز ہو رہی ہیں اور مریم نواز کارکنوں کو متحرک کرنے کی ذمہ داری ’انتہائی بہترین طریقے سے ادا کر رہی ہیں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ قوم نواز شریف کی ماضی کی خدمات دیکھ کر ان کا استقبال کرے گی۔

    جبکہ محمد اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا بیانیہ بالکل واضح ہے لہذا ان کی ملک کیلئے تاریخی خدمات موجود ہیں، 2013 سے 2017 کا دور بہترین تھا، مہنگائی 2 فیصد اور گروتھ ریٹ 6 فیصد سے زائد تھا، تین دھرنوں کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے تھے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج بنائی گئی، 2016 تک دنیا کی 24ویں بہترین معیشت بن چکے تھے تاہم انہوں نے کہا کہ 7 دسمبر 2017 کو بلوم برگ نے پاکستانی روپے کو مستحکم ترین کرنسی قرار دیا تھا، آج پاکستان دنیا کی 42ویں معیشت بن چکا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگراں وزیراطلاعات سے روسی سفیر کی ملاقات؛ معیشت، تعلیم، ثقافت زیر بحث
    اسرائیل سے بھاگنے والوں کا ائیرپورٹ پر رش
    کارٹون آرٹسٹ نامین ناصر الحبارہ نے گولڈن جوبلی مقابلے میں پوزیشن حاصل کرلی
    چین نے ڈالر کے استعمال کا خاتمہ کرنے کا اعلان کردیا
    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت آج بھی مکمل نہ ہو سکی
    علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے کہا کہ اب ان تمام چیزوں کو اگر ریورس یعنی پیچھے کرنا ہے تو عوام کی جانب سے دیے گئے پانچ سال کے محدود وقت میں نواز شریف معیشت کی بہتری کیلئے پوری توانائی استعمال کریں گے اور ان کا کہنا تھا کہ ہماری کئی بیٹھکیں ہوچکی ہیں، اور کئی میٹنگز ہوچکی ہیں جبکہ ہمارا روڈ میپ تیار ہے واضح رہے کہ احتساب کے بیانیے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صرف انتقام کی سیاست کی، انہوں نے اپنے مخالفین خصوصاً ن لیگ کے رہنماؤں کو چن چن کر نشانہ بنایا۔

  • ہم نے اپنی سیاسی قربانی دے کر پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا،  اسحاق ڈار

    ہم نے اپنی سیاسی قربانی دے کر پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، اسحاق ڈار

    لندن: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی سیاسی قربانی دے کر پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، پارٹی فیصلے کے مطابق نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے، نواز شریف کا پاکستان آمد پر فقیدالمثال استقبال ہوگا۔

    باغی ٹی وی:لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت کے دوران تمام فیصلے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کیے، بلاول میرے لیے بیٹے کی طرح ہے، اس پر کچھ نہیں کہنا چاہتا، ہم نے 17 ماہ اتفاق رائے سے حکومتی فیصلے کیے،عمران خان کی شکل میں پراجیکٹ 2011 لانچ کیا گیا، آج کے تمام مسائل کی جڑ وہی پروجیکٹ ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی سے اتحاد کی باتیں قبل از وقت ہیں، مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو 2013 والا پاکستان بنانے کی کوشش کی جائے گی نواز شریف کے الیکشن میں حصہ لینے میں کوئی قانونی رکاوٹ حائل نہیں، پارلیمنٹ 62 ون ایف کا قانون پاس کر چکی، جس کی منظوری صدر دے چکے ہیں، 62 ون ایف کے قانون کے تحت نا اہلیت کا دورانیہ 5 سال ہے نواز شریف، جہانگیر ترین اور دیگر افراد اس قانون سے مسفید ہوئے ہیں، دوسرے مشترکہ کیس میں مریم نواز کی بریت ہو چکی ہے۔

    نگراں وزیر اعظم نےپاکستان میں منعقدہ عالمی مقابلہ حسن کا نوٹس لےلیا

    قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہےکہ نیب ترامیم سےمتعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہےشہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب ترامیم سےمتعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے ایک ڈکٹیٹر کے قانون کو بحال کیا گیا چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے حواریوں کو این آر او دینے کے لیے دو بار نیب قانون تبدیل کیا سپریم کورٹ کے نیب ترمیم فیصلے پر بات کرتے ہوئے صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ متنازع فیصلے آئے ہیں، پارلیمنٹ کے پاس کردہ قانون کو مسترد کیا گیا۔

    قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی اورڈالر برآمد

     

    انہوں نے مزید کہا کہ پوچھنا چاہتا ہوں صدارتی آرڈیننس کے وقت جسٹس عمرعطا کہاں تھے،بے بنیاد جھوٹے مقدمات میں نوازشریف کے خلاف فیصلے ہوئے،صدر ن لیگ نے راجہ ریاض کے پارٹی میں شمولیت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سینئر سیاستدان کی ن لیگ میں شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملےگی۔

    ہائپرسونک میزائلوں کی دوڑ میں امریکا ،روس اورچین سے پیچھے

  • سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر قیادت سینیٹ آف پاکستان کے وفد کا دورہ اقوام متحدہ

    سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر قیادت سینیٹ آف پاکستان کے وفد کا دورہ اقوام متحدہ

    سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر قیادت سینیٹ آف پاکستان کے وفد نے اقوام متحدہ کا دورہ کیا ہے

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے پاکستان اور اقوام متحدہ کے مابین مختلف شعبوں میں جاری شراکت داری پر بریفنگ دی،وفد انٹر پارلیمینٹری یونین کی دعوت پر ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے پبلک فورم میں شریک ہے۔وفد میں سینیٹر اسحاق ڈار، سینیٹر کامران مرتضیٰ، سینیٹر سید مظفر شاہ اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ شامل ہیں،

    ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو لیوئلا نے وفد کو خوش آمدید کہا،ملاقات میں عالمی تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں معاشی تعاون کو مزید وسیع کرنے، عالمی تجارت کو درپیش مسائل دور کرنے پر غور کیا گیا،سینیٹر اسحاق ڈار نے عالمی تجارت کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کثیر الجہتی کے فروغ پر زور دیا،پاکستانی وفد نے مساوات پر مشتمل عالمی معاشی نظام بنانے پر زور دیا

    سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کانفرنس برائے تجارت و ترقی کی جانب سے عالمی مالیاتی سٹرکچر میں عدم توازن ختم کرنے کی کاوشوں کی تعریف کی،پاکستانی وفد نے یو این سی ٹی اے ڈی کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کے لئے قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے مالی امداد کو سراہا۔

    جوہرٹاؤن دھماکہ؛ بارود سے بھری گاڑی کا مالک کون؟بارود کہاں نصب کیا گیا اورگاڑی کیسے پہنچی؟تہلکہ خیزانکشافات 

    لاہور دھماکہ، ایئر پورٹ سے فرار ہونیوالے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا

    جوہر ٹاؤن دھماکہ،تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی، شیخ رشید

    جوہر ٹاؤن دھماکہ "را” کے ملوث ہونے کے ثبوت،دو مزید ملزمان گرفتار،ڈیوڈ بارے اہم انکشافات

    جوہر ٹاؤن دھماکہ، سب ملزمان گرفتار، ملک دشمن خفیہ ایجنسی ملوث، بزدار کی پریس کانفرنس

    جوہرٹاؤن دھماکہ ، گرفتار ملزمہ عدالت پہنچ گئی

  • پانامہ کیس فراڈ،نواز شریف الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں، اسحاق ڈار

    پانامہ کیس فراڈ،نواز شریف الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں، اسحاق ڈار

    ن لیگی رہنما، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ کیس ایک فراڈ تھا،یہ عدالتی تاریخ کا حصہ ہے،

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 27 جولائی کو نواز شریف نا اہلی کی پانچ سالہ سزا مکمل کر چکے،نواز شریف الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں، 184/3میں کے تحت قانون سازی سے 30دن میں اپیل کا حق دیا گیا۔ یہ قانون نظر ثانی کے حوالے سے تھا،الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے نا اہلی کی مدت کا تعین کر دیا گیا ہے،معیشت ایک دن میں ٹھیک نہیں ہو گی، شق 239کے تحت نگراں حکومت کو کچھ اختیارات دئیے گئے جو بھی حکومت آئے اسے تسلسل برقرار رکھنا ہو گا

    صحافی نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ کیا آپ نگران وزیراعظم بن رہے ہیں؟ جس کے جواب میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میرا اس پر یقین ہے اللہ نے آپ سے جو کام لینا ہے اسے کوئی نہیں روک سکتا، میں نے چوتھی بار وزارت خزانہ کا عہدہ نہیں مانگا تھا اللہ نے 5 سال بعد اسی کرسی پر بٹھا دیا،

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

     مقدمات کا حتمی ہونا، درستگی اور اپیل کا تصور اہم ہے

  • نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے ہوگا، اسحاق ڈار

    نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے ہوگا، اسحاق ڈار

    مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے کوئی پریشانی نہیں،

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اس حوالے سے اپنی سیاسی و قانونی حکمت عملی طے کرے گی، قانونی ماہرین سے اس معاملہ پر مشاورت کریں گے، نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا پارٹی باہمی مشاورت سے کرے گی،نگران وزیراعظم کے حوالے سے جاری مشاورتی عمل سے خود کو الگ رکھا ہے، نگران وزیراعظم کے بارے فیصلہ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف نے باہمی مشاورت سے کرنا ہے،

    صحافی نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ کیا آپ نگران وزیراعظم بن رہے ہیں؟ جس کے جواب میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میرا اس پر یقین ہے اللہ نے آپ سے جو کام لینا ہے اسے کوئی نہیں روک سکتا، میں نے چوتھی بار وزارت خزانہ کا عہدہ نہیں مانگا تھا اللہ نے 5 سال بعد اسی کرسی پر بٹھا دیا، شہبازشریف نگران وزیراعظم کے حوالے سے اتحادیوں سے بھی مشاورت کررہے ہیں، نگران وزیراعظم ایسا ہونا چاہیے جو معاشی پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنائے، کسی سینیٹر کے نگران وزیراعظم یا نگران وزیر بننے میں کوئی رکاوٹ قانونی رکاوٹ نہیں،صدر کی دستخط شدہ سمری کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کے لیے 90 روز ہیں، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں نئی مردم شماری کے نتائج متفقہ طور پر منظور کیے گئے، الیکشن کمیشن اب نئی مردم شماری کے مطابق الیکشن کرانے کا پابند ہے،انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہی ہوں گے، آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ سینیٹ انتخابات سے پہلے عام انتخابات کا انعقاد لازم ہے،

    واضح رہے کہ سپریم ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیخلاف کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا،87 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں جسٹس منیب اختر کا اضافی نوٹ بھی شامل ہے،جسٹس منیب اختر کا اضافی نوٹ 33 صفحات پر مشتمل ہے،تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ آئین سے متصادم ہے،سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دیا جاتا ہے،سپریم کورٹ ریویو ایکٹ پارلیمان کی قانون سازی کے اختیار سے تجاوز ہے، سپریم کورٹ ریویو ایکٹ کی کوئی قانونی حثیت نہیں،پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار سے متعلق قانون سازی نہیں کر سکتی،طے شدہ اصول ہے کہ سادہ قانون آئین میں تبدیلی یا اضافہ نہیں کر سکتا،سپریم کورٹ رولز میں تبدیلی عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے،

    سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی کی استدعا منظور کرلی

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

     مقدمات کا حتمی ہونا، درستگی اور اپیل کا تصور اہم ہے

  • دہشتگردی کو واپس لانے والے قوم سے معافی مانگیں، اسحاق ڈار

    دہشتگردی کو واپس لانے والے قوم سے معافی مانگیں، اسحاق ڈار

    سینیٹ اجلاس سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ضرب عضب کیلئے ہم نے تمام وسائل فراہم کئے ، ضرب عضب کے بعد ردالفساد آپریشن شروع کیا گیا ، وزارت داخلہ پچھلے 10 سال کا پورا ریکارڈ دے تاکہ پتہ چلے کب کیا ہوا؟

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بد قستمی سے دہشتگردی کے واقعات پھر سے سراٹھا نے لگے ہیں، کیا ہم اندھے ہیں کیوں ہم نے ہجرت کرنیوالے دہشتگردوں سے مذاکرات کئے ،کیوں دہشت گردوں کو واپس لایا گیا کیوں جیلوں سے رہا کرایا گیا ،ہمارے لوگوں کو شہید کیا گیا کیوں ان کو واپس لایا گیا ؟انسداد دہشتگردی کے لئے جو فنڈز خیبرپختونخواہ کو دیے گئے وہ اس مقصد پر خرچ نہیں کیے گئے،باجوڑ میں دلخراش واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، دہشتگردی کو واپس لانے والے قوم سے معافی مانگیں،نیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں پر عملدر آمد نہیں کیا گیا،

    اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، ہمارے ملک میں کھربوں روپے کے اثاثے ہیں پاکستان کے پاس دنیا کا سب سے بڑا پائپ لائن نیٹ ورک ہے دنیا کی لمبی گیس کی پائپ لائن پاکستان میں ہے اور 3000 ملین کے ذخائرموجود ہیں، ہمیں دنیا کو دکھانا ہے کہ ہمارے پاس اثاثے ہیں ۔عالمی سطح پر ملکی تشخص بہتر کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں

    سینیٹ اجلاس میں پی پی رہنما رضا ربانی اپنی ہی پارٹی پر برس پڑے، بل کی کاپیاں پھاڑتے ہوئے کہا، مجھے پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں بھیجا لیکن ایسا لگتا ہے مجھے کسی راجواڑے میں بھیج دیا، میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کا وارث ہوں، ذولفقار علی بھٹو نے یواین میں کہا میرا وقت ضائع مت کرو میں اپنا وقت یہاں ضائع نہیں کرسکتا

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

     شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں

    بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • پٹرول 19 روپے 95 پیسے فی لیٹر، ڈیزل  19 روپے 90 پیسے فی لیٹر مہنگا

    پٹرول 19 روپے 95 پیسے فی لیٹر، ڈیزل 19 روپے 90 پیسے فی لیٹر مہنگا

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا، پٹرول 19روپے 95 پیسے مہنگا کیا گیا، ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا،نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا،

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پچھلے 15 دن میں انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتوں میں چڑھاؤ ہوا، پچھلے 15 دن میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھیں، کل رات 12 بجے کے بعد قیمتوں کا تعین ہوا،وزیراعظم نے کہا جو کچھ بہتر ہوسکتا ہے عوام کیلئے کرنا چاہیے، ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا ہے،پیٹرول کی نئی قیمت272 روپے 95 پیسے مقرر کی گئی ہے ،

    سینیٹر ڈاکٹر عبدالکریم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حكومت کا جاتے ہوئے عوام کیلئے آخری تحفہ ، بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 20 روپے اضافہ نامناسب اور زیادتی ہے یہ اضافہ پہلے ہی مہنگائی سے تنگ عوام کو مزید مارنے کا پروگرام ہے ان حالات میں الیکشن میں جانے کے انتہائی خطرناک نتائج ہونگے

    جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں ایک دفعہ پھر 20 روپے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا۔ اس پٹرول بم سے پی ڈی ایم حکومت میں شامل جماعتوں کا عوام دشمن چہرہ مزید بے نقاب ہو گیا۔ یہ عوام کا معاشی قتل ہے،غریبوں کے جیب پر ڈاکہ ہے، یہ ناقابل برداشت بوجھ ہے، عوام کی کمر توڑ دی ہے، آئی ایم ایف کیلئے قانون سازی ،آئی ایم ایف کیلئے ٹیکسوں کا نظام، آئی ایم ایف کیلئے مہنگائی، ائیرپورٹس بندرگاہیں شاہراہیں اور قومی اثاثے بیچے جارہے ہیں.
    حکومت مفت پٹرول، مفت بجلی ، مفت گیس اور ججز، سیاستدانوں، اشرافیہ اور افسر شاہی کی مراعات کم کیوں نہیں کرتی؟ کب تک عوام بوچھ برداشت کرتے رہیں گے۔ کب تک عوام پر یہ ظلم برداشت کریں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی سیاست چمکائی جا رہی ہے، ملکی معیشت کو درست سمت میں ڈالنے کے لئے ہم نے مشکل فیصلے کئے،اتحادی حکومت نے سستی شہرت لینے کے لئے فیصلے نہیں کئے، 15 ماہ قبل مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں نے ملک کو بچانے کا فیصلہ کیا، آج ہم سر اونچا کر کے کہہ سکتے ہیں کہ جو فیصلہ کیا ملک کی معیشت کے استحکام کے لئے کیا، جب ہم اقتدار میں آئے تھے ملک دیوالیہ کی نہج پر تھا، نااہلوں اور چوروں نے اپنی سیاست کو بچانے کے لئے ملک کو ڈیفالٹ کے دھانے پر پہنچایا، چیئرمین پی ٹی آئی نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کئے، نواز شریف آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ چکے تھے،پی ٹی آئی نے اپنے ہی دستخط کردہ آئی ایم ایف پروگرام کی خلاف ورزی کی اور اسے معطل کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی ساکھ بچانے کے لئے آئی ایم ایف کے معطل پروگرام کو بحال کرنے کے لئے دوبارہ بات چیت شروع کی،ہم معیشت کے اندر ان کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کا خاتمہ کریں گے، ہم ملک کو ترقی کی شاہراہ پر لے کر جائیں گے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں، ہم آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ میں ہیں، ہم اس انسٹرومنٹ کو استعمال نہیں کر سکتے، نگران سیٹ اپ کا فیصلہ وزیراعظم اور اتحادی جماعتیں کریں گی،