Baaghi TV

Tag: ٰاسحاق ڈار

  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بیجنگ، چین پہنچ گئے

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بیجنگ، چین پہنچ گئے

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار پانچویں پاکستان چین وزرائے خارجہ اسٹر یجک ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے بیجنگ، چین پہنچ گئے،

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بیجنگ پہنچنےپر ان کا استقبال ڈائریکٹر جنرل، سفیر وانگ فو کانگ اور چین میں پاکستان کے سفیر، سفیر خلیل ہاشمی نے کیا، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے،

    وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی اسحاق ڈار کے ہمراہ ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے اس دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی سلامتی کی صورتِ حال اور کشمیر، افغانستان اور دہشتگردی جیسے امور پر مشاورت ہوگی۔ڈائیلاگ میں بحیرۂ جنوبی چین پر بھی مشاورت ہوگی۔وزیرخارجہ اسحاق ڈار چینی قیادت کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

  • او آئی سی اجلاس میں اسلاموفوبیا   کے حل کیلئے تجاویز  دیں،اسحاق ڈار

    او آئی سی اجلاس میں اسلاموفوبیا کے حل کیلئے تجاویز دیں،اسحاق ڈار

    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں مرکزی ایجنڈے کے تین نکات تھے-

    باغی ٹی وی :اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ افریقی ملک گیمبیا میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا اجلاس ہوا جہاں پاکستان کی نمائندگی کی اور 57 ممالک کے فورم میں وزیراعظم کے بجائے میں نے بھرپور نمائندگی کی، اجلاس میں مرکزی ایجنڈے کے تین نکات تھے، جن میں غزہ پر مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس کے لیے بھرپور باہمی تعاون اور جامع فیصلہ کرنا تھا۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی، بلاامتیاز فورس کا استعمال روکنے اور محصور فلسطینیوں کو انسانی بنیاد پر امداد پہنچانے کے لیے کوششوں کا مطالبہ کیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اپنی قرارداد پر عمل درآمد پر زور دیا گیا، فلسطینی علاقوں میں اسرائیلیوں کی آبادکاری روکنے اور مقامی فلسطینیوں کے اثاثوں پر قبضے سے روکا جائے اور جب تک فلسطین کو 1967 کی سرحد کے مطابق آزاد ریاست تسلیم نہیں کیا جاتا جس کا دارالحکومت القدس نہیں ہوگا تو فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

    پاکستان کو خوشحال اور پرامن ملک بنانے کیلئے ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا،ترجمان پاک فوج

    اسحاق ڈار نے کہا کہ میرا دوسرا ایجنڈا مسئلہ کشمیر تھا اور تیسرا ایجنڈا عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے واقعات کے خلاف ہم خیال ممالک کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے بات کرنی تھی اور ہماری ٹیم نے اپنی ذمہ داری نبھائی،اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بدترین حالات پیدا کیے ہیں اور وہاں کے حالات غزہ اور فلسطین سے مختلف نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو قائل کرے کہ وہ 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اقدامات واپس لے اور اس کے نتیجے میں کیے گئے اقدامات بھی ختم کرے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری طور پر روک دے اور یاسین ملک سمیت تمام کشمیری قیدیوں کو رہا کرے،او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت سے کہے کہ وہ غیرکشمیریوں کو کشمیر میں پراپرٹی خریدنے، رہائش اور ووٹ کا حق نہ دے، ایمرجنسی قانون اور کشمیر کے شہروں سے فوج واپس لے کر بین الاقوامی میڈیا کو وہاں سے آزادانہ رپورٹنگ کی اجازت دے۔

    سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد میں اضافے کا اصولی فیصلہ کیا ہے،وزیر …

    اسحاق ڈار نے کہا کہ اوآئی سی کے جموں و کشمیر پر رابطہ گروپ کا اجلاس نہیں ہوا تھا لیکن ہمارے وفد نے پہلے ہی اجلاس میں سیکریٹری جنرل سے درخواست کی کہ سائیڈ لائن پر کشمیر پر اجلاس ہونا چاہیے اور دوست ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات میں بھی ان سے اس حوالے سے بات کی، ہماری کوششوں سے جموں و کشمیر رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا اور اپنا موقف وہاں رکھ کر اپنی قومی ذمہ داری نبھائی۔

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ او آئی سی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا پر بات کی اور اس کے حل کے لیے تجاویز بھی دیں کہ دنیا کے سوشل میڈیا گروپس سے دیگر مذاہب کے خلاف مواد ہٹوا دیا جاتا ہے تو ہم 57 اسلامی ممالک اپنے دین کے حوالے سے ہونے والی بدترین مہم کو ختم کیوں نہیں کرواسکتے ہیں، اچھی بات ہے کہ تجویز کو اعلامیے میں شامل کیا گیا اور سیکریٹری جنرل نے اسلاموفوبیا پر اپنا خصوصی نمائندہ بھی مقرر کردیا ہے، پاکستان میں تعینات ترک سفیر کو او آئی سی کا اسلاموفوبیا کے حوالے سے نمائندہ خصوصی مقرر کردیا گیا ہے۔

    ججز مداخلت از خود نوٹس، آزاد عدلیہ ہمارا فرض ہے ، حلف اٹھایا ہے،چیف جسٹس

  • اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب

    اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب

    سندھ ہائی کورٹ میں اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے درخواست قابلِ سماعت ہونے سے متعلق دلائل اور قانونی نکات طلب کر لیے،سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 16 مئی تک ملتوی کر دی۔

    درخواست گزار نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ 28 اپریل کو اسحاق ڈار کو ڈپٹی پرائم منسٹر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، آئین میں ڈپٹی پرائم منسٹر کے عہدے کا کہیں ذکر نہیں، وفاقی حکومت کا 28 اپریل کا نوٹیفکیشن غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے،درخواست طارق منصور ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی کابینہ، پرائم منسٹر سیکریٹریٹ، پرنسپل سیکریٹری ایوانِ صدر اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی پرائم منسٹر (نائب وزیراعظم) تعینات کیا گیا،کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر خارجہ کی ڈپٹی وزیراعظم کے طور پر تقرری وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کی گئی ہے، اسحاق ڈار ملک کے دوسرے ڈپٹی وزیراعظم ہیں، اس سے قبل چوہدری پرویز الہٰی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ڈپٹی وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

    کراچی: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : اسحاق ڈار کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیلنج کرنے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل درخواست پر سماعت کرے گا،درخواست طارق منصور ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں وزیر خارجہ کو ڈپٹی وزیر اعظم بنانے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

    درخواست میں وفاقی کابینہ، پرائم منسٹر سیکریٹریٹ، پرنسپل سیکریٹری ایوان صدر اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئین و قانون سمیت رولز میں ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، اسحاق ڈار کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    واضح رہے کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی پرائم منسٹر (نائب وزیراعظم) تعینات کیا گیا،کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر خارجہ کی ڈپٹی وزیراعظم کے طور پر تقرری وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کی گئی ہے، رہے کہ اسحاق ڈار ملک کے دوسرے ڈپٹی وزیراعظم ہیں، اس سے قبل چوہدری پرویز الہٰی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ڈپٹی وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

  • دستورِ پاکستان میں نائب وزیر اعظم کا کوئی عہدہ موجود نہیں،ترجمان پی ٹی آئی

    دستورِ پاکستان میں نائب وزیر اعظم کا کوئی عہدہ موجود نہیں،ترجمان پی ٹی آئی

    اسلام آباد: وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ردعمل میں کہا کہ دستورِ پاکستان میں نائب وزیر اعظم کا کوئی عہدہ موجود نہیں-

    باغی ٹی وی : ترجمان تحریک انصاف نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ دستورِ پاکستان میں نائب وزیر اعظم کا کوئی عہدہ موجود نہیں، ایسے کسی عہدے کی نہ تو کوئی آئینی حیثیت ہے اور نہ ہی گنجائش، آئین کے آرٹیکل 90 اور 91 میں وفاقی حکومت کی ترتیب و تنظیم کا طریقہ کار وضع کیا جا چکا ہے، نائب وزیر اعظم جیسے عہدے کی تخلیق کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے، آئینی ترمیم کا اختیار مینڈیٹ سے محروم جعلی حکومت کے پاس نہیں، سمدھی کی تعیناتی مقصد اقتدار کی بندربانٹ سے پراکسیز کو بااختیار بنانا ہے۔

    ہم ملک کی خاطر پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں،رانا …

    تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی خود ان کے اتحادی بھی قبول کرنےکو تیار نہیں، اسحاق ڈار کی بطور وزیرخزانہ نااہلی اور نالائقی کے باعث معیشت دیوالیہ کے دہانے پر جاپہنچی، پاکستانی قوم 8 فروری کو موروثی سیاست کے اس کھیل کو یکسر مسترد کر چکی ہے، شکست خوردہ ٹولہ نت نئے تجربوں کے بجائے اپنی نااہلی کو تسلیم کرے، آئینی عہدوں کی تخلیق کا مقصد اقتدار کی باگ دوڑ کو اپنی آئندہ نسلوں تک منتقل کرنا ہے۔

    یاد رہے کہ حکومت نے ن لیگ کے مرکزی رہنما و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کیا ہے جس کا کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے جو فوری نافذ العمل ہو گا۔

    بھارتی اداکارہ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

  • اسحاق ڈار نائب وزیراعظم بن گئے،اک تجزیہ

    اسحاق ڈار نائب وزیراعظم بن گئے،اک تجزیہ

    اسحاق ڈار نائب وزیراعظم بن گئے،اک تجزیہ

    ایک تزویراتی سیاسی اقدام کے طور پر مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا باوقار عہدہ عطا کیا ہے، جس سے انتظامیہ کے اندر ایک قابل اعتماد شخص کے طور پر ان کے کردار کو تقویت ملی ہے۔ یہ اہم تقرری پارٹی کے صدر کے طور پر نواز شریف کے دوبارہ متحرک ہونے کی عکاسی کرتی ہے، جو پارٹی کے اندرونی حلقے میں مضبوط ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔

    سعودی عرب میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجتماع میں شرکت کے دوران اسحاق ڈار کا اپنے نئے کردار میں ابتدائی قدم انہیں عالمی سطح پر لے جاتا ہے۔ یہ تبدیلی ان کے گزشتہ دور میں وزیر خزانہ کی حیثیت سے شاندار کارکردگی کے بعد آئی ، موجودہ حکومت میں اسحاق ڈار کو وزارت خارجہ دی گئی تھی، اسحاق ڈار کی اب بطور نائب وزیراعظم تقرری کے بارے میں قیاس آرائیوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مسلم لیگ (ن) کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی طے ہو چکا تھا

    تاہم یہ بات قابل غور ہے کہ آئین واضح طور پر نائب وزیر اعظم کے عہدے کی وضاحت نہیں کرتا ۔ 2012 میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور موجودہ پی ٹی آئی کے رہنما پرویز الٰہی 2012 میں نائب وزیراعظم کے عہدے پر رہ چکے ہیں،سیاسی مصلحت کے لیے یا پسندیدہ افراد کو نوازنے کے لیے ایسے کرداروں کی تشکیل قانونی اصولوں اور آئینی اصولوں سے متصادم ہے۔

    نائب وزیر اعظم کے کردار کو جلد متعارف کرانے کا فیصلہ شہباز شریف حکومت پر بری طرح جھلکتا ہے،جو ممکنہ طور پر ان کے اختیارات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ آیا شہباز شریف اور اسحاق ڈار کے درمیان تناؤ پیدا ہوگا یا نہیں کیونکہ مؤخر الذکر اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے

    روایتی طور پر وزیر خزانہ کے دائرہ اختیار میں، مالیاتی معاملات کے حوالے سے ممکنہ تنازعات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے اسحا ق ڈار کی جگہ پر محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ میں تعینات کرنے کے باوجود، اورنگزیب کی قبولیت کی شرائط خود مختاری کی خواہش کا اشارہ دیتی ہیں۔ مالی معاملات پر اسحاق ڈار کی مداخلت کے بارے میں وہ کس طرح ردعمل ظاہر کرتے ہیں اس سے انتظامیہ کے اندر کی حرکیات کا تعین ہو سکتا ہے۔

    ان پیش رفتوں کے بارے میں عوامی تاثر سازگار سے کم ہے، بہت سے لوگ انہیں اقربا پروری اور پاکستان کے اہم چیلنجوں سے نمٹنے میں سنجیدگی کی کمی کے طور پر دیکھتے ہیں،اور سیاسی چالبازی کے بجائے بنیادی تبدیلی کی خواہش کی نشاندہی کرتے ہیں۔

  • وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار  ڈپٹی پرائم منسٹر (نائب وزیراعظم) تعینات

    وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ڈپٹی پرائم منسٹر (نائب وزیراعظم) تعینات

    وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی پرائم منسٹر (نائب وزیراعظم) تعینات کردیا گیا ہے۔اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر خارجہ کی ڈپٹی وزیراعظم کے طور پر تقرری وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کی گئی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر گئے ہوئے ہیں، اس دوران اسحاق ڈار بھی انکے ہمراہ ہیں، اس دورے کے دوران ہی اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنا دیا گیا ہے،اسحاق ڈار پاکستان کی تاریخ کے دوسرے ڈپٹی وزیراعظم ہیں، ا س سے قبل چوہدری پرویز الہٰی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔قبل ازیں اسحاق ڈار بھی پاکستان کے وزیر خزانہ رہ چکے ہیں، موجودہ حکومت میں‌محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ دی گئی تھی جبکہ اسحاق ڈار کو وزارت خارجہ دی گئی تھی،اب انہیں نائب وزیراعظم کا عہدہ بھی مل چکا ہے

    ن لیگی سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کےلیے کوئی پیغام نہیں ہے،ایک ٹی وی پروگرام کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی دوڑ نہیں لگی ہوئی ہے کابینہ اور بیانیے سے متعلق ہر فیصلہ سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد نواز شریف کرتے ہیں

  • ہمارے ورکر رہنما جیل میں ہوں تو کس طرح ملک میں استحکام آئے گا،شبلی فراز

    ہمارے ورکر رہنما جیل میں ہوں تو کس طرح ملک میں استحکام آئے گا،شبلی فراز

    سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کی زیرصدرت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا
    اجلاس مقررہ وقت سے صرف 5منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔چیئرمین سینیٹ نے شہادت اعوان عرفان صدیقی اور ثمینہ ممتاز زہری کو پرائززڈنگ افسر کا علان کردیا ۔فیصل ووڈا اور مولانا عبدالواسع سے چیئرمین سینیٹ نے حلف لیا۔قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے ٹیکس قوانین ترمیمی کے لیے خصوصی کمیٹی بنانے کی تحریک پیش کی جس پر خصوصی کمیٹی بنادی گئی ،اسحاق ڈار نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا بل چیئرمین نے خصوصی کمیٹی کو بھیج دیں ۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے انتخابات ترمیم بل 2024ایوان میں پیش کیا بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے موشن پکچرز ترمیمی بل 2023ایوان میں پیش کیا بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔

    جو کچھ ہمارے ساتھ ہورہاہے کل آپ کے ساتھ بھی ہوگا ،شبلی فراز
    قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ میں عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں جس ثابت قدمی کے ساتھ جمہوریت اور عوام کے لیے قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑے ہیں ۔ان پر سیاسی مقدمات بنا کر پابند سلاسل کیا گیا ہے مگر اس کے باوجود ان کی استقامت میں کمی نہیں ہوئی ان کی اہلیہ کو بھی جیل میں رکھا گیا ہے ۔ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ سیاسی قیدی اس وقت پاکستان میں ہیں 99فیصد قیدیوں کو تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے ہماری خواتین کو بھی قید رکھا گیا ہے اعجاز چوہدری کا پروڈکشن آرڈر کیا جائے ۔ جس طرح ہماری حکومت ختم کی گئی اس کی تفصیل پورا پاکستان جانتا ہے ۔ملک نے آئین اور قانون کی حکمرانی سے ترقی ہوگی ۔پنجاب حکومت کو ہم نے آئینی طریقہ سے ختم کیا تھا پنچاب میں الیکشن کرانے کے بجائے نگران حکومت بنائی گئی جس نے مظالم کی انتہاء کردی تھی آئین سے ماروہ اقدم ہوں گے تو ملک کا کیا بنے گا ۔الیکشن سے پہلے ہمارا انتخابی نشان واپس لیا ۔ ہمیں جو انتخابی نشان دیئے ان پر ہم نے کامیابی حاصل کی ۔ اس کے بعد ہمیں مخصوص نشستوں سے محروم کیا گیا ۔ اس ایوان میں ایک صوبے کو محروم کیا گیا ہے کے پی کے کے سینیٹرز ایوان میں موجود نہیں ہیں۔ یہ ایوان اپاہچ ہے ۔جنرل الیکشن صحیح نہیں ہوئے ہیں ۔الیکشن پر سب نے سخت اعتراضات کئے ہیں ۔ ہائیکورٹ کے جج خط لکھ رہے ہیں ہم ایک پرامن جماعت ہیں آئین کی حکمرانی کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے ۔ ہمارے ورکر رہنما جیل میں ہوں تو کس طرح ملک میں استحکام آئے گا ۔ ہم سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت ہیں ہم حقیقت ہیں ۔یہ سسٹم عمران خان پر کھڑا ہے ۔ حکمران پارٹیوں کو بے وفاؤں نے یکجا کیا ہے ۔قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو ملک میں کون سرمایہ کاری کرئے گا ۔جو کچھ ہمارے ساتھ ہورہاہے کل آپ کے ساتھ بھی ہوگا ہم نہیں چاہتے ہیں کہ آپ کے ساتھ بھی ایسا ہو جس طرح ہمارے ساتھ ہورہاہے ۔ ہر اس کام کو روکنا ہے جو ایوان کے تقدس کے خلاف ہو۔ظلم کا نظام نہیں چل سکتا ہے ۔

    میں صلح صفائی کے لیے مشہور تھا میں نے تحریک انصاف سے بات کی،اسحاق ڈار
    قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاکہ کاش یہ اچھی باتیں قائد حزبِ اختلاف دوسال پہلے کرتے تو یہ حالات نہ ہوتے ۔ میں نے الیکشن کے لیے فنڈز وقت پر جاری کئے تھے ۔ نگران حکومت نے اپنی ڈیوٹی ادا کی ۔ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی کے پی کے سے سینیٹرز کو ایوان میں ہونا چاہیے الیکشن کمیشن کا فیصلہ بھی سامنے ہے ۔ ہم اس میں مداخلت نہیں کرسکتے ہیں ۔ الیکشن ایکٹ میں پارٹی کے اندر الیکشن کا شق تحریک انصاف نے ڈالی اس پر ہی ان کو سزا ہوئی ہے پارٹی میں الیکشن نہیں کروائیں گے تو پارٹی کا نشان نہیں ملے گا ۔ میں صلح صفائی کے لیے مشہور تھا میں نے تحریک انصاف سے بات کی تھی جب انہوں نے دھرنا دیا تھا ۔9 مئی کو آپ نے ریاست پر حملہ کیا تھا جی ایچ کیو پر حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا ۔ جس کو الیکشن پر اعتراض ہے وہ متعلقہ فورم پر جائیں ۔ 2013میں ہم نے ملک کو ترقی پر لگایا مگر پاکستان کو نظر لگ گئی ۔اس ایوان کے تقدس کے لیے قائد حزب اختلاف کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں ۔24ویں معیشت کو 47ویں معیشت بناکر پاکستان کو برباد کیا گیا ۔ پاکستان کو کسی ملک سے قرض نہیں مانگنا چاہیے اس سے خودمختاری ختم ہو تی ہے ۔

    سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ آئین میں الیکشن 90دن میں کرنے کا لکھاہے مگر اس کے ساتھ دیگر لوازمات بھی ہیں اس میں الیکشن ایک شرط ہے اور باقی بھی آئینی شرائط ہیں دس سال میں مردم شماری کرنا بھی ایک شرط ہے جس کے تحت دوبارہ حلقہ بندیاں ہونی ہوتی ہیں ۔

    ایسے نہیں ہو سکتا کہ سرحدوں پر قربانیاں دینے والوں کا بار بار تماشا بنایا جائے،فیصل واوڈا
    فیصل واوڈا نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب صحیح بات کہنے پر مجھے پارٹی سے نکالا گیا،اس وقت پارٹی ستاروں سے بات کر رہی تھی،پارٹی کے کچھ لوگ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں،ہمیں اپنے رولز کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے،جو قوانین ہم بناتے ہیں ان پر عمل بھی ہم کروائیں گے،ایسا نہیں ہو گا کہ کوئی باہر سے صادق اور امین کے سرٹیفکیٹ دے،والدین اور خاندان سب کا ایک جیسا ہے ،میری والدہ ڈیتھ بیڈ پر تھی جب میرے خلاف اقدامات کیے گئے،میں بہت ضدی آدمی ہوں 10 روپے پر لاکھ لگانے والا آدمی ہوں،اپنے اوپر قوانین کا عمل درآمد نہیں ہوتا لیکن ہم پر کر دیا جاتا ہے،جب بھٹو صاحب کو پھانسی دی گئی 44 سال بعد انصاف دیا گیا،جس نے اس قلم کا غلط استعمال کیا ان سے سوال کیوں نہیں کیا جاتا،جب تک نظام درست نہیں ہو گا اس وقت تک 6 کو 9 اور 9 کو 6 کرنا مشکل ہو گا،دوہری شہریت کا حلف نامے اگر ہم پر لاگو ہے تو یہ ججز اور بیوروکریٹ پر بھی لاگو کروائیں گے،عدل کا نظام درست کئے بغیر بہتری نہیں آئے گی،کسی کی عزت نہ اچھالی جائے،ایسے نہیں ہو سکتا کہ سرحدوں پر قربانیاں دینے والوں کا بار بار تماشا بنایا جائے،رولز پر عملدرآمد کروانے کے لئے سینیٹ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا، میں ان لوگوں میں سے نہیں جنہوں نے نو مئی کے بعد اپنے چیئرمین کے خلاف پریس کانفرنس کی اور سیٹیں بھی اپنے پاس رکھیں،پی ٹی آئی کیجانب سے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آڈر جاری کرنے کی حمایت کرتا ہوں،میں اپنے خلاف ہونے والے اقدامات پر قانونی چارہ جوئی کروں گا،جناب چیئرمین میں ضدی آدمی ہوں اسٹینڈ لے لوں تو پھر کچھ نہیں دیکھتا، ایوان میں آج پہلا دن ہے ، کسی کانام لینا مناسب نہیں سمجھتا ، ایوان میں ایسے لوگ بھی ہیں جو چاروں طرف کھیل رہے ہیں ،ایوان میں چاروں طرف کھیلنے والوں کو بے نقاب کرنا پڑے گا ،

    ایوان میں 7 آرڈیننس ایوان میں پیش کئے گئے ۔
    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023، وزیر بحری امور قیصر شیخ نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان پوسٹل سروسز منیجمنٹ بورڈ ترمیمی آرڈیننس 2023، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2023 ،فوجداری قوانین ترمیمی آرڈیننس 2023،نجکاری کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2023 اور اپیلٹ ٹربیونل آرڈیننس 2023 ایوان میں پیش کئے ۔

    کونسی کمیٹی اپوزیشن کو جائے گی، کونسی حکومت کو ،ملکر طےکرتے ہیں،سپیکر قومی اسمبلی

    متروکہ وقف املاک کی 14 سو47 ایکڑ زمین پر قبضہ ہے،وزیر قانون

    عمران خان کی سابق معاون خصوصی کو حکومت میں عہدہ مل گیا

    پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا، دوبارہ کروائے گئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراض عائد

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • نواز شریف بیرون ملک جانے کے لئے تیار

    نواز شریف بیرون ملک جانے کے لئے تیار

    سابق وزیراعظم نواز شریف آج بیرون ملک جائیں گے

    نواز شریف آج چین کے دورے پر روانہ ہوں گے، نواز شریف چین کا پانچ روزہ دورہ کریں گے، نواز شریف اکتوبر میں لندن سے پاکستان واپس آئے تھے، اکتوبر کے بعد نواز شریف کا پہلا غیرملکی دورہ ہو گا، نواز شریف رواں برس عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب نہیں گئے تھے بلکہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز عمرے کی ادائیگی کے لئے ماہ رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب گئے تھے،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی نواز شریف کے ہمراہ جائیں گے،نواز شریف کا دورہ چین ذاتی نوعیت کا ہے، نواز شریف چین میں اپنا چیک اپ کروائیں گے، نواز شریف کے دورے میں پنجاب کے ترقیاتی کاموں سے متعلق ملاقاتیں بھی ہوں گی، سابق وزیرِ اعظم کی چین میں چینی کمپنیز کے مالکان سے بھی ملاقات طے ہے ،نواز شریف آج شب لاہور سے چین کے لئے روانہ ہوں گے، پانچ روزہ دورے کے بعد نواز شریف واپس لاہور آئیں گے.

    نواز شریف نے عام انتخابات میں دو سیٹوں پر حصہ لیا تھا، مانسہرہ سے ہار گئے تھے تا ہم این اے 130 لاہور سے جیت گئے تھے تاہم مد مقابل امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے

    سستی روٹی نہ ملنے پر نواز شریف کے حلقہ انتخاب میں شہری پھٹ پڑے

    روٹی کی قیمت کم نہ کرنے پر مقدمہ درج،کاروائیاں بند کی جائیں، فاروق چوہدری

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • انڈیا کے ساتھ تجارت کھولنے کے معاملے پر مذاکرات شروع کر دیئے ہیں، اسحاق ڈار

    انڈیا کے ساتھ تجارت کھولنے کے معاملے پر مذاکرات شروع کر دیئے ہیں، اسحاق ڈار

    وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سفارتی طور پر تنہا کر دیا گیا تھا اب نئے سرے سے کوشش کر رہے ہیں،

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم نے کاروباری طبقے سے انڈیا کے ساتھ تجارت کھولنے کے معاملے پر مذاکرات شروع کر دیے ہیں، ہم سمجھتے ہیں جو دمشق میں ہوا ایران کا حملہ اس کے ردعمل میں ہے،جو لوگ سعودی وفد کے دورے کے بارے میں غلط فہمیاں پھلانے کی کوشش کر رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ میڈیا ان کو جواب دینے کے لئے کافی ہے،

    وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم اجلاس کے بعداو آئی سی سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے، وزیر خارجہ
    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے معاملے پر دفتر خارجہ نے اپنا بیان جاری کیا تھا، سربراہ مملکت کے دورے فوری طور پر پلان نہیں ہوتے، ایرانی صدر کا دورہ 22، 23 اور 24 اپریل کو ہوگا،کچھ سیاسی جماعتیں سعودی وفد کے دورے پر سیاست کررہی ہیں جو افسوسناک ہے، سعودی عرب کے وفد کا دورہ پاکستان خوش آئند رہا، حکومت نے بیرونی سرمایہ کاری کیلئے جو اقدامات کیے ہیں اسے سراہا گیا ہے،سعودی وفد نے سرمایہ کاری کے لیے اقدام کی تعریف کی ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا 28،29 اپریل کو سعودی عرب میں ورلڈ اکنامک فورم کا خصوصی اجلاس ہونے جارہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے، ورلڈ اکنامک فورم اجلاس کے بعد اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کا گیمبیا میں اجلاس ہے، 2 اور 3 مئی کو او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوگا،میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا، او آئی سی سربراہی اجلاس 4 اور 5 مئی کو ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف او آئی سی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

    مناسب وقت پر افغانستان کا دورہ کرونگا،چینی باشندوں کی پاکستان میں سیکیورٹی اولین ترجیح ہے،وزیر خارجہ
    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت 2018 میں مستحکم ہو رہی تھی، سیاست کو ملکی مفاد پر مقدم نہیں سمجھنا چاہیے، گزشتہ دور میں 2013 کے بعد کی تمام محنت رائیگاں کردی گئی، بشام واقعہ کی تحقیقات ہورہی ہیں، چینی باشندوں کی پاکستان میں سیکیورٹی اولین ترجیح ہے، بہت جلد ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچا دیں گے، مجھےافغانستان کے دورے کی دعوت آئی ہوئی ہے مناسب وقت پر دورہ کریں گے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے، سفارتی امور کو حتمی شکل دینے کے بعد امید ہے دورہ ہوگا

    قبل ازیں لندن کے دورے کے دوران بھی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کہہ چکے تھے کہ پاکستان کے کاروباری افراد چاہتے ہیں بھارت کے ساتھ تجارت بحال ہو اور پاکستان بھارت کے ساتھ تجارت کھولنے سے متعلق جائزہ لےگا . ہمسائےتبدیل نہیں کیے جاسکتے، ہمیں پڑوسیوں کےساتھ ہی رہناہے

    دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیجنگ کی تیاریوں کے تحت آئندہ ہفتوں میں چین کا دورہ کر سکتے ہیں،بطور وزیر خارجہ ڈار کا چین کا یہ پہلا دورہ ہوگا، چینی سفیر نے اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران انہیں بیجنگ کے دورے کی باضابطہ دعوت دی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار مئی کے آخر یا جون کے شروع میں وزیر اعظم شہباز شریف کے متوقع دورے کی بنیاد رکھیں گے

    نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری