Baaghi TV

Tag: ٹرمپ

  • ٹرمپ،جوبائیڈن میں پہلا مباحثہ،ہاتھ تک نہ ملایا، ایک دوسرے پر الزامات

    ٹرمپ،جوبائیڈن میں پہلا مباحثہ،ہاتھ تک نہ ملایا، ایک دوسرے پر الزامات

    امریکی صدارتی امیدواروں ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے مابین پہلا مباحثہ ہوا ہے

    امریکی انتخابا ت میں ڈیموکریٹک پارٹی کے میدوار اور امریکی صدر جو بائیڈن اور ری پبلکن پارٹی کے امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں، دونوں کے مابین پہلا صدارتی مباحثہ اٹلانٹا میں ہوا،سابق و امریکی صدر دونوں مباحثے میں آئے شریک ہوئے تاہم دونوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا، دوران مباحثہ ایک دوسرے پر سخت الزامات لگائے گئے اور تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا،ٹرمپ اور جوبائیڈن نے حماس اسرائیل جنگ پر ایک دوسرے کو ذمہ دار قرار دیا وہیں مہنگائی پر دونوں ایک دوسرے کے ذمہ دار قرار دیتے رہے،

    پہلے مباحثے میں امیدواروں ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کی عمر اہم موضوع رہی،میزبان نے امیدواروں سے عمر سے متعلق سوال کیا تو ٹرمپ نے کہا کہ میں آج بھی خود کو 20 سال پہلے جیسا فٹ محسوس کر رہا ہوں،جوبائیڈن نے جواب دیا کہ میں بھرپور توانا ہوں اور میری صحت پر عمر کے کوئی زیادہ اثرات نہیں ہیں،مباحثے میں دونوں دوسری، دوسری مرتبہ امریکی صدر بننے کے لیے اپنی اپنی پالیسیاں اور ترجیحات بیان کیں،نئے قواعد کے تحت پہلی بار صدارتی مباحثے میں حاضرین نے شرکت نہیں کی۔

    صدارتی مباحثے کا آغاز ہوا تو امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ جب میں نے صدارت سنبھالی تو معیشت بہت خراب تھی اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ ملازمتوں میں اضافہ ہو، گھروں کی خریداری آسان ہو سکے، ٹرمپ واحد صدر تھے جن کے دور میں ملازمتوں میں کمی ہوئی ٹرمپ کے ٹیکس چھوٹ سے صرف امیروں کو فائدہ پہنچا ہے، اسقاطِ حمل کے معاملے میں ٹرمپ نے جو کیا وہ بہت غلط تھا، اسقاطِ حمل کے معاملے کو ریاستوں کے حوالے کرنا ایسا ہی ہے جیسے سول راٹس کو ریاستوں کے حوالے کرنا، سیاستدانوں کے پاس اسقاطِ حمل کا فیصلہ نہیں ہونا چاہیے، ہم نے امیگریشن کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایسا قانون بنایا جس سے تارکین وطن کی تعداد میں 40 فیصد کمی ہوئی، اور کوئی گھر ٹوٹا نہیں، ہم نے یوکرین کو امدادی رقم اُن ہتھیاروں کی شکل میں دی جو ہم خود بناتے ہیں، غزہ میں جنگ بندی کے ہمارے منصوبے کو عالمی حمایت حاصل ہے، ہم حماس کو اسامہ بن لادن کی طرح ختم کر دیں گے،امریکا اسرائیل کی امداد کرنے والا سب سے بڑ املک ہے، ہم یہ سلسلہ جاری رکھیں گے، ٹرمپ وہ شخص ہے جو نیٹو سے نکلنا چاہتا ہے،میرے سامنے اس وقت واحد مجرم ٹرمپ ہے جسے عدالت سے سزا ہو چکی ہے،ٹرمپ کو ووٹ امریکی جمہوریت کے خلاف ووٹ ہوگا،کیا وجہ ہے کہ ٹرمپ کے ٹاپ 44 سابقہ ساتھیوں نے اس مرتبہ اُن کی حمایت نہیں کی۔

    مدمقابل صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے دور میں معیشت کی جو حالت تھی اُس کی دنیا نے تعریف کی، ہم نے جس طرح کوویڈ کو سنبھالا ہمیں اُس کا کریڈٹ نہیں دیا گیا، امر یکا آنے والے ہزاروں تارکین وطن سے سوشل سیکورٹی کا نظام برباد ہو جائے گا، میں بھی افغانستان سے انخلاء کر رہا تھا، لیکن جس طرح بائیڈن نے کیا وہ امریکی تاریخ کا شرمندہ ترین واقعہ تھا،کمپنیوں اور امیروں کو ٹیکس چھوٹ دینے سے مزید نوکریاں پیدا ہوں گی، اور اُس کا فائدہ نچلے طبقے تک جائے گا، بائیڈن کے زیرِ صدارت امریکا کو دنیا میں کوئی سنجیدگی سے نہیں لیتا، ہم تیسری دنیا کا ملک بن گئے ہیں، میں نے اسقاطِ حمل کے معاملے میں جو کیا، اُس کا ہر سطح سے مطالبہ تھا،میرے دور میں امریکی سرحدیں تاریخ میں سب سے محفوظ تھیں، کسی نے امریکی فوجیوں کا اتنا خیال نہیں رکھا جتنا میں نے رکھا،بائیڈن کے دور میں سب سے زیادہ جرائم پیشہ افراد اور دہشت گرد امریکا میں داخل ہوئے،ہمارے ریٹائرڈ فوجی سڑکوں پر رہ رہے ہیں جبکہ غیر قانونی تارکین وطن لگژری ہوٹلز میں رہ رہے ہیں،سابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر آج امریکا میں ایسا صدر ہوتا جس کی دنیا میں عزت ہوتی، تو روسی صدر پیوٹن کبھی یوکرین پر حملہ نہ کرتا،اگر میں صدر ہوتا تو حماس کبھی بھی اسرائیل پر حملہ نہ کرتی ،ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 6 جنوری میں نے اسپیکر نینسی پیلوسی کو 10 ہزار گارڈز کی پیشکش کی تھی،انہوں نے منع کر دیا تھا، نینسی پیلوسی 6 جنوری کی ہنگامہ آرائی کی ذمہ داری قبول چکی ہیں، تو میں کیسے ذمہ دار ہو گیا، وہ 6 جنوری کے مجرموں کی سزائیں ختم کر دیں گے، ڈیموکریٹس نے 6 جنوری کے حوالے سے تمام معلومات ضائع کردیں، اس لیے مجھ پر الزام لگا، بائیڈن کے اپنے بیٹے کو سزا ہو چکی ہے، کل کو بائیڈن کو سزا ہو سکتی ہے،اگر بائیڈن صدر منتخب ہوئے تو امریکا ہی باقی نہیں بچے گا۔

  • امریکی صدارتی انتخابات: بائیڈن اور ٹرمپ میں مباحثے کا آغاز آج سے

    امریکی صدارتی انتخابات: بائیڈن اور ٹرمپ میں مباحثے کا آغاز آج سے

    امریکی صدارتی انتخابات میں مباحثے کاآغاز آج سے ہورہا ہے، جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پہلا مباحثہ اٹلانٹا میں شیڈول ہے۔

    صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ٹیلی وژن مباحثے میں آمنے سامنے آ رہے ہیں جو پانچ نومبر 2024 میں ہونے والے الیکشن کے لیے جاری ان کی مہم کا انتہائی اہم موڑ ہے،امریکہ میں ہر چار سال کے بعد ہونے والے صدارتی الیکشن میں امیدواروں کی مہم کےدوران ٹی وی پر مباحثے کی دہائیوں پرانی روایت ہےالبتہ اس بار خلافِ روایت یہ مباحثہ الیکشن سے کئی ماہ قبل ہو رہا ہے۔

    اس سے قبل 2020 کے الیکشن سے پہلے جو بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان بھی صدارتی مہم کے دوران مباحثے ہوئے تھے، لیکن یہ سلسلہ الیکشن سے صرف دو ماہ قبل شروع ہوا تھا،جمعرات کو ہونے والا دو بدو مباحثہ اس اعتبار سے بھی منفرد ہے کہ اس کے دو نو ں ہی شرکا منصبِ صدارت پر فائز رہے ہیں، اس کے علاوہ اکتوبر 2020 میں ہونے والے مباحثے کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا جب وہ ایک دوسرے کا سامنا کریں گے۔

    جارجیا کے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے مک کیمش پویلین میں نشریاتی ادارے سی این این کے تحت پہلے صدارتی مباحثے کے انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی ہیں بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان مباحثہ 27 جون کو ہو رہا ہے۔

    صدر بائیڈن نے جمعرات کو ہونے والے مباحثے پر آمادگی ظاہر کرنے کے بعد وسطِ مئی میں اس موضوع پر پہلی مرتبہ بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ 2020 میں مجھ سے دو مباحثوں میں ہار چکے ہیں۔ اس کے بعد سے وہ کبھی بحث کے لیے سامنے نہیں آئے،ٹرمپ نے رواں برس کے آغاز میں صدارتی دوڑ کے لیے ری پبلکن نامزدگی کے دیگر امیدواروں کے ساتھ مباحثے سے بھی گریز کیا تھا۔

    بائیڈن کا کہنا تھا کہ اب وہ (ٹرمپ) یہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ مجھ سے ایک بار پھر بحث کرنا چاہتے ہیں خیر، اس سے بڑھ کر خوشی کی بات کیا ہو گی۔

    اس مباحثے میں ممکنہ طور پر ٹرمپ اپنے مقابل جو بائیڈن کو معیشت کو درست انداز میں نہ چلانے، جنوب مغربی امریکہ کی میکسیکو کے ساتھ سرحد پر ناقص کنٹرول اور ہزاروں مہاجرین کو امریکہ میں داخل ہونے دینے کے لیے موردِ الزام ٹھہرا سکتے ہیں۔

    ماضی کے تجربات کو دیکھتے ہوئے اس بار مباحثے کو شائستگی کے دائرے میں رکھنے کے لیے اس کے میزبان ’سی این این‘ کئی ضابطے بنائے ہیں اور بحث کا مکمل خاکہ فراہم کیا ہے اس بار کے مباحثے میں مقرر کا مائیک صرف بات کرتے وقت کھولا جائے گابات ختم ہوتے ہی مائیک بند کردیا جائے گا دوسری تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ اس بار مباحثے کے دوران اسٹوڈیو میں سامعین نہیں ہوں گے۔

    مباحثے کا دورانیہ 90 منٹ ہو گا جس میں امیدوار کوئی تمہیدی گفتگو نہیں کریں گے بلکہ صرف میزبانوں کے سوالوں کا جواب دیں گے،دونوں امیدواروں کو سوال کا جواب دینے کے لیے دو منٹ کا وقت دیا جائے گا،مقابل امیدوار کی کسی بات کی تردید یا اس پر کوئی اعتراض کرنے کے لیے دوسرے امیدوار کو ایک منٹ دیا جائے گا اور اس تردید یا اعتراض کے جواب الجواب کے لیے پہلے مقرر کو بھی ایک منٹ دیا جائے گا میزبان اپنی صوابدید پر ایک اضافی منٹ بھی دے سکتے ہیں۔

    ہر امیدوار کو گفتگو کے لیے دیا گیا وقت ختم ہونے سے پانچ سیکنڈ قبل سرخ بتی جلنا بجھنا شروع کر دے گی اور وقت ختم ہوتے ہی بتی مکمل طور پر سرخ ہو جائے گی مقررین کو اسٹیج پر پہلے سے لکھے ہوئے نوٹس یا کوئی اور چیز ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ہر امیدوار کو پانی کی بوتل اور لکھنے کے لیے قلم و کاغذ دیے جائیں گے۔

    مباحثے کے لیے اسٹیج پر ایک جیسے پوڈیمز رکھے گئے ہیں ان پوڈیمز پر سے صدر بائیڈن دائیں اور ٹرمپ اسکرین کے بائیں جانب نظر آئیں گے۔ اسٹیج پر دائیں اور بائیں کھڑے ہونے کا یہ فیصلہ ٹاس کر کے کیا گیا تھا جو بائیڈن جیت گئے تھےدونوں امیدواروں کے درمیان 90 منٹ تک جاری رہنے والے اس مباحثے میں اشتہاروں کے لیے دو وقفے ہوں گے۔ اس وقفے کے دوران امیدوار اپنے عملے کے افراد سے بھی نہیں مل سکیں گے اس بار روایت کے برخلاف کمرشل وقفوں کے دوران کارپوریٹ اسپانسر شپ کی اجازت دی گئی ہے، مباحثے کے اختتام پر دونوں امیدواروں کو اختتامی گفتگو کے لیے دو، دو منٹ دئیے جائیں گے جس میں پہلے بائیڈن اور آخر میں ٹرمپ بات کریں گے، یہ ترتیب بھی پوڈیم کے لیے ہونے والے ٹاس کے طریقہ کار سے متعین کی گئی ہے۔

  • اقتدار میں آنے کے بعد غزہ میں جاری جنگ رکوادوں گا،ڈونلڈ ٹرمپ کا دعوی

    اقتدار میں آنے کے بعد غزہ میں جاری جنگ رکوادوں گا،ڈونلڈ ٹرمپ کا دعوی

    نیوجرسی: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد غزہ میں جاری جنگ رکوادیں گے۔

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا پر ریپبلکن پارٹی کی طرف سے امریکا کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق مکس مارشل آرٹ خبیب نُرماگومیڈوف کے ساتھ ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے،ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ خبیب کو یقین دہانی کروا رہے ہیں کہ اگر وہ انتخابات میں کامیاب ہوگئے تو غزہ میں جاری جنگ رکوا دیں گے۔

    میل آن لائن کے مطابق سابق صدر ٹرمپ نے ریاست نیوجرسی کے شہر نیوآرک میں پروڈینشل سینٹر میں منعقدہ یو ایف سی 302 ایونٹ میں شرکت کی، جہاں ان کی ملاقات سابق یو ایف سی لائٹ ویٹ چیمپئن سے ہوئی اور دونوں شخصیات کے درمیان خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی، خبیب نُرماگومیڈوف نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا وہ جانتے ہیں آپ فلسطین جنگ رکوادیں گے، جس پر سابق امریکی صدر نے انہیں جواب دیا اقتدار میں آنے کے بعد وہ یہ جنگ رکوادیں گے۔

  • فحش اداکارہ کو رقم ادائیگی کیس،ٹرمپ مجرم قرار

    فحش اداکارہ کو رقم ادائیگی کیس،ٹرمپ مجرم قرار

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فحش اداکارہ کو رقم ادائیگی کیس میں عدالت نے مجرم قرار دے دیا ہے

    امریکا کی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو سزا سنا ئی جائے گی،امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی پر مجرم قرار دیا، عدالت ٹرمپ کو 11 جولائی کو سزا سنائے گی ،ڈونلڈ ٹرمپ کو نیویارک کی جیوری نے سزا سنائی، ڈونلڈٹرمپ پر فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کو 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی سے متعلق 34 الزامات عائد کیے گئے تھے، جیوری نے تمام 34 الزامات کو درست قرار دیا ہے

    امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام تھا کہ ان کے اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ جنسی تعلقات تھے اور انہیں چھپانے کیلئے 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر اسٹارمی ڈینئلز کو رقم دی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیت گئے تھے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے سزا سنانے والی جیوری پرتنقیدکرتے ہوئے کہا مجھ پر یہ مقدمہ دھاندلی ہے، میں بالکل بے قصور ہوں، یہ مقدمہ میری توہین ہے، معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔دڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔

    سابق امریکی صدر کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے عدالت کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ فحش اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز اسکینڈل منظر عام پرآیا تو ڈونلڈ ٹرمپ کواس بات کی فکر ہی نہیں تھی کہ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ انہیں چھوڑ تو نہیں دیں گی، ڈونلڈ ٹرمپ کو زیادہ فکر یہ تھی کہ اسکینڈل کا الیکشن 2016 کی انتخابی مہم پر کیا اثر پڑے گا، ڈونلڈ ٹرمپ نے فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز سے جنسی تعلقات چھپانے اور انہیں خاموش رہنے کی خاطر ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ڈیل کی تھی۔

    دوسری جانب ٹرمپ کے خلاف فوجداری مقدمہ سے متعلق مرکزی کردار فحش اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز کا کہنا تھا کہ میں نہیں مانتی کہ مجھے دی گئی رقم چھپانے کی وجہ سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیل جانے کے حقدار بنتے ہیں، فحش اداکارہ نے میڈیا ادارے کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کہا کہ ایسے لگتا ہے کہ ٹرمپ میری وجہ سے نہیں بلکہ انہوں نے کچھ اور کیا کچھ اور چیزیں ہیں اگر انکا قصور نکلا تو پھر انہیں جیل جانا ہی پڑے گا

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

    ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

    ہ ڈونلڈ ٹرمپ اگر پاکستانی ہوتا تو ان کی حاضری بھی عمران کی طرح عدالت کے دروازے پر ہی لگ جاتی

    امریکی سابق صدر رمپ کو ریپبلکن پارٹی کے کنونشن سے صرف چار دن قبل 11 جولائی کو سزا سنائی جائے گی، ریپبلکن پارٹی کے کنونشن میں ٹرمپ کو صدر کا امیدوار نامزد کیا جائے گا، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اصل فیصلہ نومبر میں ہوگا، جب صدارتی انتخابات ہوں گے۔امریکن پبلک براڈکاسٹنگ سروس کے زیر اہتمام ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 67 فیصد ووٹرز نے کہا کہ ان کی سزا ان کے ووٹ کو متاثر نہیں کرے گی،سابق امریکی صدر ٹرمپ اور بائیڈن ابھی تک کے سروے میں برابر ہیں،

    سزا کے بعد ٹرمپ صدارتی انتخابات لڑ سکیں گے؟
    امریکی سابق صدر سزا ملنے کے باوجود صدارتی انتخابات لڑ سکیں گے، معروف قانونی ماہرپروفیسر رچرڈ ایل ہیسن کا کہنا ہے کہ امریکی آئین کسی بھی سزا یافتہ مجرم کو ملک کے اعلیٰ ترین عہدے کے لیے انتخاب لڑنے سے نہیں روکتا، قانونی طور پر، ایک امیدوار کے طور پر ٹرمپ کی حیثیت سے کچھ نہیں بدلا.امریکی آئین میں صدارتی عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کے لیے صرف محدود شرائط شامل ہیں۔ جس میں امیدوار کی کم از کم عمر 35 سال ہو اور اس کی جائے پیدائش امریکا ہو یا وہ کم از کم 14 سال سے امریکا کا رہائشی ہو۔

  • ہاں،ٹرمپ نے جنسی تعلقات قائم کیے تھے، فحش فلموں کی اداکارہ کی تصدیق

    ہاں،ٹرمپ نے جنسی تعلقات قائم کیے تھے، فحش فلموں کی اداکارہ کی تصدیق

    فحش فلموں کی اداکارہ نے تصدیق کی ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسکے ساتھ جنسی تعلقات تھے

    فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ تعلقات کی سابق صدر نے تردید کی ،ٹرمپ کے وکیل نے عدالتی کاروائی کو بے بنیاد قرار دیا،جج نے ٹرمپ کی درخواست مسترد کی اور فحش فلموں کی اداکارہ کو پورا واقعہ بتانے کی اجازت دی، ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے اسٹارمی ڈینئلز کو ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر دیے تھے کہ وہ جنسی تعلق پر خاموش رہے .ٹرمپ نے اسٹارمی ڈینئلز سے جنسی تعلق کی تردید کی ہے تا ہم اداکارہ نے عدالت میں‌تعلقات کی تصدیق کی ہے

    فحش فلموں کی اداکارہ ڈینیئلز ٹرمپ سے کچھ فاصلے پر گواہوں کے کٹہرے میں آئیں۔ وکیل استغاثہ، سوسن ہوفنگر کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں انہوں نے اپنی دشوار گزار ابتدائی زندگی کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے امریکا کی جنوبی ریاست لویزیانا میں بیٹن روج میں پرورش پائی اور یہ کہ وہ ایک زمانے میں جانوروں کی ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں، تحقیقات کے آغاز سے قبل وکیل استغاثہ ہوفنگر نے نیویارک سپریم کورٹ کے جسٹس جوآن مرچن کو یقین دلایا کہ ڈینیئلز، ٹرمپ کے ساتھ اپنے دعویٰ کردہ تعلق کی کوئی ایسی ذاتی تفصیل بیان نہیں کریں گی جیسا انہوں نے ایک بار ایک لیٹ نائٹ کامیڈی شو میں بتایا تھا۔

    ٹرمپ کے دفاع کے وکیل ٹوڈ بلانشے نے ڈینیئلز کی گواہی کے بعد اس میں بعض اوقات واقعات کی کچھ کھلی تفصیل کے بعد مقدمے کو”مس ٹرائل”قرار دینے کی کوشش کی ، نیویارک سپریم کورٹ کے جسٹس جوآن مرچن نے یہ کہتے ہوئے کہ بہتر ہوتا اگر ان کے بیان میں سے کچھ بغیر کہے چھوڑ دیا جاتا ، درخواست کو مسترد کردیا۔

    ٹرمپ جو اب 2024 کے صدارتی الیکشن میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ہیں، ریاست نواڈا میں لیک ٹاہو پر ایک مشہور گولف ٹورنامنٹ کے دوران، ڈینیئلز کی جانب سے افیئر کے دعویٰ اور ان تمام 34 الزامات کی تردید کی ہے جن کا وہ سامنا کر رہے ہیں ،مقدمے کی سماعت جو اب اپنے چوتھے ہفتے میں ہے، استغاثہ کے گواہوں نے، 12 رکنی جیوری کو، جنس اور اسکینڈل پر مبنی کہانیاں سنائی ہیں۔

    2016 کے انتخابات میں ٹرمپ کی مدد کرنے کے لیےفحش فلموں کی اداکارہ ڈینیئلز اور ایک اور خاتون، پلے بوائے ماڈل کیرن میک ڈوگل کو خفیہ ادائیگیاں شامل تھیں، جن کا مقصد ٹرمپ کے ساتھ خفیہ تعلقات کے ان کے دعوؤں کو پوشیدہ رکھنا تھا سابق صدر نے، 2006 اور 2007 میں میک ڈوگل کے ساتھ ،10 ماہ کے افیئر کے دعوے کی بھی تردید کی تھی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ 5 نومبر کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف یہ مقدمہ 5 سے 6 ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔ جرم ثابت ہونے اور جیل ہونے کی صورت میں بھی وہ الیکشن لڑنے اور صدر کا عہدہ سنبھالنے کے اہل ہوں گے۔ سابق امریکی صدر کے خلاف 3 دیگر کرمنل کیسز بھی ہیں،

    دوسری جانب ٹرمپ کے خلاف فوجداری مقدمہ سے متعلق مرکزی کردار فحش اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز کا کہنا تھا کہ میں نہیں مانتی کہ مجھے دی گئی رقم چھپانے کی وجہ سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیل جانے کے حقدار بنتے ہیں، فحش اداکارہ نے میڈیا ادارے کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کہا کہ ایسے لگتا ہے کہ ٹرمپ میری وجہ سے نہیں بلکہ انہوں نے کچھ اور کیا کچھ اور چیزیں ہیں اگر انکا قصور نکلا تو پھر انہیں جیل جانا ہی پڑے گا

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

    ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

    ہ ڈونلڈ ٹرمپ اگر پاکستانی ہوتا تو ان کی حاضری بھی عمران کی طرح عدالت کے دروازے پر ہی لگ جاتی

  • غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی ،ٹرمپ کے حمایتی بھی بول اٹھے

    غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی ،ٹرمپ کے حمایتی بھی بول اٹھے

    نیویارک: غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کٹر حمایتی اور قدامت پسند امریکی صحافی ٹکر کارلسن بھی بول پڑے۔

    باغی ٹی وی : بیت اللحم میں موجود فلسطینی پادری منتھر آئزک کا انٹرویو کرتے ہوئے ٹکر کارلسن نے رائے دی کہ اگر ہم ایسی غیر ملکی حکومت کی حمایت کرتے ہیں جو گرجا گھروں کو تباہ کر رہی ہے، عیسائیوں کو مار رہی ہے تو ہم راستے سے بھٹک گئے ہیں۔

    انٹرویو میں فلسطینی پادری نے غزہ میں جاری جنگ کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیافلسطینی پادری نے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ کو فلسطینیوں کی نسل کشی کہوں گا، یہ جنگ معصوم بچوں، عورتو ں کی جانیں لے رہی ہے اسے روکنا ہوگا۔

    افغانستان طالبان کےر وپوش سربراہ عید پر منظر عام پر آگئے

    واضح رہے 7 اکتوبر سے جاری صیہونی درندگی میں اب تک 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہد اور 80 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود امریکا کا کہنا ہے کہ ہمیں اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی نظر نہیں آئیں۔

    دوسری جانب عید کے موقع پر بھی اسرائیلی مظالم میں کمی نہ آ ئی، مسجدِ اقصیٰ کے صحن میں ہزاروں فلسطینیوں نے نمازِعیدالفطر ادا کی،فلسطینی شہریوں نے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید مسجد کے سامنے بھی نمازِعید ادا کی،غزہ کے مظلوم اور بے گھر فلسطینی آج خیموں میں عید منا رہے ہیں،گھر اسرائیلی بمباری سے مسمار ہو چکے، اسرائیلی مظالم رکنے کا نام نہیں لے رہے، تاہم فلسطینی شہریوں میں جذبہ اسلام زندہ ہے اور عید منا رہے ہیں-

    پاپ سپر اسٹار ریحانہ کو شدید تنقید کا سامنا

    عید کے روز بھی اسرائیل بمباری سے باز نہ آ ریا، اسرائیلی فوج نے نصرت کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 14 افراد شہیدہوگئے، غزہ کے رہائشی عید کے دن بھی جنازے اٹھا رہے ہیں، گزشتہ روز بھی چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں ڈیڑھ سو سے زائد شہری شہید ہوئے ہیں، غزہ میں سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 33 ہزار سے زائد شہری شہید ہو چکے ہیں، شہدا میں 14500 بچے بھی شامل ہیں،

    رفح کے بچوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ان سے عید کی خوشیاں چھین لی ہیں،بچوں کے لیے کام کرنے والے اقوامِ متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ کی بے گھر آبادی میں ایک فیصد بچے ایسے ہیں جو یتیم ہو چکے ہیں یا پھر اب ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں بچا، غزہ میں ایسا کوئی کیمپ نہیں جہاں موجود کسی بچے نے اپنے والدین یا دونوں میں سے کسی ایک کو نہ کھویا ہو-

    عید کے روز بھی اسرائیلی بمباری،فلسطینی عید کے دن بھی جنازے اٹھا رہے

  • صدر  بنا تو  برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ خصوصی برتاؤ نہیں  رکھا جائےگا،ڈونلڈ ٹرمپ

    صدر بنا تو برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ خصوصی برتاؤ نہیں رکھا جائےگا،ڈونلڈ ٹرمپ

    امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ اگر صدر بنا تو برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ خصوصی برتاؤ نہیں رکھا جائےگا،کیونکہ انہوں نے ملکہ برطانیہ کو دھوکہ دیا-

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا سےگفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ نے برطانوی جوڑے پر بہت زیادہ مہربانی کی ہوئی ہےبرطانوی شہزادہ ہیری نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو دھوکہ دیا، اس بات کی شہزادہ ہیری کو معافی نہیں مل سکتی اگر میں صدر منتخب ہوا تو شہزادہ ہیری کی کوئی مدد نہیں کروں گا، فیصلہ کرنا میرے اختیار میں ہوا تو ہیری اپنے ذمہ دار خود ہوں گے۔

    واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل 2020 میں برطانیہ سے امریکا منتقل ہو ئے تھے۔

    خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے پر اے ایس پی شہربانو نقوی کومیڈل دینے کا …

    کراچی میں پی آئی اے پرواز کے حادثے کی رپورٹ 4 سال بعد جاری

    برطانیہ میں پہلی بار ارکان پارلیمنٹ کو سیکیورٹی فراہم

  • عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ عائد کر دیا

    عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ عائد کر دیا

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عدالت نے جرمانہ عائد کر دیا
    نیویارک کی مقامی عدالت نے سابق امریکی صدر پر جرمانہ عائد کیا ہے، عدالت کے جج آرتھر اینگورون نے ڈونلڈ ٹرمپ پر دس ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا، سابق امریکی صدر کے خلاف سول فراڈ کیس میں عدالتی عملے پر تنقید کی وجہ سے جرمانہ ہوا،ٹرمپ نے تین ہفتے قبل جزوی گیگ آرڈر کی خلاف ورزی کی تھی، گیگ آرڈر 3 اکتوبر کو ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جج کے پرنسپل لا کلرک کی توہین کرنے پر جاری کیا گیا تھا

    جرمانہ عائد کرنے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ عدالت کے سامنے گواہوں کے اسٹینڈ پر آئے اور جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ریمارکس کے دوران آپ کے اور کوہن کی طرف اشارہ کر رہا تھا، عدالت نے ٹرمپ کے وکیل کے موقف کو مسترد کیا اور کہا کہ ٹرمپ کا بیان گواہ کی طرف اشارہ کر رہا تھا، دوبارہ ایسا کیا تو معاملہ خراب ہو جائے گا

    عدالت کی جانب سے جرمانہ عائد کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ عدالت سے باہر نکل گئے، 20 اکتوبر کو ڈونلڈ ٹرمپ پر جج کے لا کلرک کیلئے توہین آمیز بیان نہ ہٹانے پر 5 ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا

    واضح رہے کہ جارجیا الیکشن کیس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان 19 افراد میں سے ایک ہیں جنہیں 2020 کے صدارتی الیکشن میں شکست کو بدلنے کی کوشش میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا ہے اب تک 19 میں سے 12 افراد خود کو عدالت کے سامنے پیش کرچکے ہیں۔

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

    دس سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنیوالے سفاک ملزم کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور کی سڑک پر کار میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسپیکر کا الیکشن لڑنے کا امکان ہ

    ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسپیکر کا الیکشن لڑنے کا امکان ہ

    امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میک کارتھی کو دو روز قبل ہٹادیا گیا جس کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسپیکر کا الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔ سابق صدر کے سیاسی حریف سمجھتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ مقدمات سے بچنے کیلئے اسپیکر بننے کی تیاری کررہےہیں جبکہ امریکا میں ایوان نمائندگان کا نیا اسپیکر کون ہوگا اس حوالے سے سیاسی بحث کا سلسلہ جاری ہے۔

    سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو اس وقت مقدمات کا سامنا کررہے ان کے اسپیکر بننے کا خیال ظاہر کیا جارہا ہے۔ سابق امریکی صدر ٹرمپ کی قانونی مشکلات یہ ہیں کہ ان کے خلاف چلنے والے مقدمات میں دو وفاقی الزامات بھی شامل ہیں، میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک سٹی کی ایک عدالت کے باہر کہا، کہ بہت سے لوگ مجھے اسپیکر کے حوالے سے فون کر رہے ہیں لیکن میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ ہم وہ سب کچھ کریں گے جو ملک اور دیگر ریپبلکن پارٹی اور عوام کے لیے بہتر ہوگا۔

    آج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کی توجہ دوبارہ صدارتی انتخاب جیتنے پر مرکوز ہے، یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر میک کارتھی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب ایوان نمائندگان نے اپنے ہی رہنما کو ہٹانے کے حق میں ووٹ دیا۔ میک کارتھی کو معزول کرنے کے لیے کامیاب ووٹنگ کے فوری بعد حامیوں کی جانب سے ٹرمپ کا نام پیش کیا گیا اور ٹرمپ کے ایک مشیر نے منگل کی رات این بی سی نیوز کو بتایا کہ ایوان نمائندگان کے ریپبلکن ارکان پہلے ہی ٹرمپ کو عبوری اسپیکر کے طور پر کام کرنے کے لیے کہہ رہے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فٹ بال اسٹار فرانسسکو ٹوٹی کی کینسر کے مریضوں سے ملاقات
    آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 ، نیوزی لینڈ نے آنگلینڈ کو 9 وکٹو ں سے ہرا دیا
    فیفا ورلڈ کپ 2034 کا انعقاد؛ میزبانی کیلئے بحرین اور کویت نے سعودیہ کی حمایت کردی
    جی میل نے نیا فیچر متعارف کروا دیا
    گزشتہ رات فاکس نیوز کے شان ہینیٹی شو میں اوہائیو کے ریپبلیکن رکن جم جورڈن نے ٹرمپ کے ’عبوری‘ اسپیکر بننے سے متعلق سوالات سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے بار بار کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ دوبارہ صدر بنیں۔ تاہم میزبان کے زور دینے پر جم جورڈن نے آخر کار کہا کہ وہ ٹرمپ کو “1600 پنسلوانیا ایونیو پر چاہتے ہیں لیکن اگر وہ اسپیکر بننا چاہتے ہیں تو یہ بھی ٹھیک ہے۔ تاہم واضح رہےکہ امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز نے ہاؤس آف اسپیکر کیون میک کارتھی کوعدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے عہدے سے ہٹایا، یہ ان کی اپنی پارٹی کے اندراندرونی لڑائی اور دائیں بازو کی جانب سے مسلسل چیلنجز کا نتیجہ ہے۔

    ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس سے تعاون پر ریپبلکن اراکین مک کارتھی سے سخت ناراض تھے، اسی لیے خلاف اُن کے خلاف قرارداد پیش کی گئی، میک کارتھی کو منگل کی شام 216 کے مقابلے میں 210 ووٹوں سے ان کے عہدے سے برطرف کیا گیا۔

  • سابق امریکی صدر ٹرمپ کی گرفتاری و رہائی

    سابق امریکی صدر ٹرمپ کی گرفتاری و رہائی

    سابق امریکی صدر ٹرمپ کو گرفتار کر کے رہا کر دیا گیا،

    2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت بارے کیس میں ٹرمپ کی گرفتاری اور پھر رہائی ہوئی، ٹرمپ نے خود کو فُلٹن کاؤنٹی جیل میں پیش کیا امریکی تاریخ میں پہلی بارسابق صدرکی قیدیوں والی تصویر بھی جاری کی گئی، فلٹن کاؤنٹی شیرف کے مطابق ٹرمپ کے ایک بار پھر انگلیوں کے نشانات بھی لیے گئے تاہم ٹرمپ فلٹن کاؤنٹی جیل میں پیش ہونے کے بعد 2 لاکھ ڈالرکی ضمانت کرواتے ہوئے واپس اپنے قافلے کے ساتھ روانہ ہوگئے

    پیشی کے موقع پر سابق صدرٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہیں مقدمے میں گھیسٹنا اصل میں 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ان کے امیدوار بننے کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش ہے جہاں بددیانتی سمجھیں اس الیکشن کو چیلنج کرنے کا پورا حق ہے

    واضح رہے کہ جارجیا الیکشن کیس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان 19 افراد میں سے ایک ہیں جنہیں 2020 کے صدارتی الیکشن میں شکست کو بدلنے کی کوشش میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا ہے اب تک 19 میں سے 12 افراد خود کو عدالت کے سامنے پیش کرچکے ہیں۔

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

    دس سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنیوالے سفاک ملزم کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور کی سڑک پر کار میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    trumpusa