Baaghi TV

Tag: ٹریفک

  • برفباری، سیاحوں کا شدید رش:ایک لاکھ گاڑیاں مری میں داخل: راستے بند کرنے کا فیصلہ

    برفباری، سیاحوں کا شدید رش:ایک لاکھ گاڑیاں مری میں داخل: راستے بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: برفباری، سیاحوں کا شدید رش:ایک لاکھ گاڑیاں مری میں داخل: راستے بند کرنے کا فیصلہ،ااطلاعات ہیں کہ اس وقت مری میں اس قدر رش ہوچکا ہے کہ حکومت کویہ اعلان کرنا پڑا کہ اب بس کردیں ،

    اطلاعات یہ بھی ہیں کہ ملک بھر میں بارش اور برفباری کے بعد سیاحوں کی بہت بڑی تعداد شمالی علاقہ جات سمیت مری ، گلیات اور دیگر جگہوں کا رخ کررہی ہے جس کے بعد ان علاقوں میں ٹریفک کی روانگی شدید متاثر ہورہی ہے ۔راولپنڈی انتظامیہ نے مری جانے والے راستوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

     

     

     

    راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ مری جانے والے راستوں کو بند کرنے کا فیصلہ شدید برفباری اور سیاحوں کے بے پناہ رش کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔

    دوسری طرف ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ سیاحوں کو سہولیات دینے میں ناکام ہو گئی ہیں، سیاح گاڑیوں میں محصور ہیں جبکہ ، مری میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

     

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد مری سمیت دیگر علاقوں کا رخ کررہی ہے ، اس دوران ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے بروقت انتظامات کو سراہتا ہوں ۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ میری سیاحوں سے اپیل ہے کہ براہ کرم مقامی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کریں اور کسی بھی مشکل سے بچیں ۔

     

     

    دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مری اور گلیات ایریا میں داخل ہو چکی ہیں۔ براہ مہربانی غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر سیرو تفریح کے کئے جانا ہے تو آنے والے ویک اینڈ پر ملتوی کر لیں۔ نیچے نقشے میں لال رنگ میں ٹریفک فلُو دیکھا جا سکتا ہے

     

     

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے مری جانے والے تمام راستے بند کر دئیے گئے ہيں، فيصلہ مری ميں سياحوں کی رش اور ٹريفک جام کو مد نظر رکھتے ہوئے کيا گیا، اسلام آباد سے مری جانے والے تمام راستے اتوار کی رات تک بند رہیں گے، شہریوں سے گزارش ہے اپنے تفریح کے پلان کو ملتوی کر دیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے ٹوئٹر پر لکھا کہ مری میں 1 لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں ، ہوٹلوں اور اقامت گاہوں کے کرائے کئی گنا بڑھ چکے ہیں ، سیاحت میں اضافہ عام آدمی کی خوشحالی اور آمدنی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپیل کی ہے کہ برفباری کی وجہ سے اسوقت مری اور گلیات میں سیاحوں کا بے پناہ رش ہے ، تقریباً ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں اسلام آباد کے راستے مری اور گلیات کی طرف جا چکی ہیں ،

    شیخ رشد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور مری انتظامیہ عوامی سہولت کے لئے 24 کھنٹے سرگرم عمل ہے ، بڑھتے ہوئے عوامی رش کی وجہ سے مری کی جانب ٹریفک کی روانی انتہائی سست ہے ، سیاحوں بالخصوص فیملیز سے اپیل ہے کہ وہ مری اور گلیات کی طرف سفر کرنے سے فی الحال گریز کریں ۔

    ادھر مری میں سیاحوں کے رش کی شہہ سرخیاں دنیا بھر کے میڈیا کے فرنٹ پیجز پرلگ چکی ہیں اوردنیا بھی پاکستان کے ان علاقوں میں سیاحت سے لطف اندوز ہونے والوں سے لطف اندوز ہورہی ہے

  • ایک تو چوری، اوپر سے سینہ زوری:لیکن اب ایسا نہیں چلے گا

    ایک تو چوری، اوپر سے سینہ زوری:لیکن اب ایسا نہیں چلے گا

    لاہور:ایک تو چوری، اوپر سے سینہ زوری:لیکن اب ایسا نہیں چلے گا،اطلاعات کے مطابق لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں لوگوں کو سبز نمبرپلیٹ لگا کرگھومنے اور پھر لوگوں پر رعب جمانے کا بڑا شوق ہے ، ایسے ہی ایک نوسرباز کو غیر قانونی نیلی بتی اور گرین نمبر پلیٹس لگانے کا شوق حوالات لے گیا،

    اطلاعات کے مطابق شمع سٹاپ فیروز پور روڈ پر وارڈنز نے غیر قانونی طور پر نیلی بتی اور گرین نمبر پلیٹس والی گاڑی کو روکا،

     

     

    سی ٹی او لاہور کی طرف سے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شناخت طلب کرنے پر زاہد اقبال نامی ملزم آپے سے باہر ہوگیا، اس دوران ملزم نے تعیش میں آکر پہلے نیلی بتی کو زمین پر پٹخا پھر وارڈن سے گل و گیر ہونے کی کوشش کی،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سفارشیوں سے بات نہ کرنے پر کی رنجش میں وارڈن کا موبائل فون بھی توڑ ڈالا،ملزم زاہد اقبال کرنے پر وارڈنز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی لگاتا رہا،

     

     

    سی ٹی او لاہور کے ترجمان کی طرف سے مزید تفصیلات کے مطابق زاہد اقبال نامی ملزم روڈ میں گاڑی کھڑی کرکے عجیب و غریب حرکتیں بھی کرتا رہا، اس واقعہ کی اطلاع ملنے پرسی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کےخلاف تھانہ اچھرہ میں نوسربازی، کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا

    ادھر سی ٹی او لاہور منتظرمہدی کا کہنا تھا کہ ایسا ہتک آمیز رویہ ناقابلِ برداشت ہے، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ملزم کےخلاف درج مقدمہ کی مکمل پیروی کی جائے گی، منتظر مہدی نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وارڈنز آپ کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موجود، شہری قوانین کا احترام کریں،

  • نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ، تیز رفتاری :جوپکڑا گیا،سمجھیں وہ لمبےعرصے کے لیے جیل گیا

    نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ، تیز رفتاری :جوپکڑا گیا،سمجھیں وہ لمبےعرصے کے لیے جیل گیا

    لاہور:نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ، تیز رفتاری :جوپکڑا گیا،سمجھیں وہ لمبےعرصے کے لیے جیل گیا ،اطلاعات کے مطابق لاہور میں نئے سال کا جشن مناتے ہوئے ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹرسائیکل پر کرتب دکھانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹرسائیکل پر کرتب دکھانے والوں کے خلاف چالان کے بجائے حوالات میں بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ بغیر سائلنسر موٹرسائیکلوں اور رکشوں کو بھی بند کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اس ضمن میں سی ٹی او لاہور کی جانب سے بھی ہدایات جاری کی گئیں، سی ٹی او لاہور کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ، اپلائیڈ فار وہیکلز کو بھی بند کر دیا جائے گا۔ مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکلسٹ دستے تعینات ہوں گے۔

    سی ٹی او منتظر مہدی نے کہا کہ کم عمر ڈرائیورز کی موٹرسائیکل بند کر دی جائے گی۔ والدین کی طرف سے ضمانتی مچلکے وصول کرنے کے بعد موٹر سائیکل، رکشہ، گاڑی کو چھوڑا جائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس بھی نیو ائیرنائٹ پر ون ویلرز اور ہلڑ بازوں کے خلاف شکنجہ تیار کیا گیا تھا، سی ٹی او کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے تیاریاں پکڑیں اور ون ویلر کی نشاندہی پر موٹر مکینک نے بھی جیل کی ہوا کھائی۔

    واضح رہے کہ سال 2021ء ختم ہونے میں چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں۔ نئےسال کی آمد پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں تقریبات اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں رات 12 بجتے ہی سال نو کے موقع پرمنچلے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں ٹولیوں کی شکل میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے سڑکوں، بازاروں اور اہم شاہراہوں پر نکل آتے ہیں تاہم ہر سال کی طرح اس سال بھی ان کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

  • راولپنڈی پولیس عوام الناس کی خدمت کے جذبہ کے تحت بھرپور محنت کر رہی ہے،ٹریفک چیف

    راولپنڈی پولیس عوام الناس کی خدمت کے جذبہ کے تحت بھرپور محنت کر رہی ہے،ٹریفک چیف

    راولپنڈی: چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کاٹریفک ہیڈ کواٹرکی مختلف برانچز کا سرپرائز وزٹ. ٹریفک ہیڈ کواٹر کی سکیورٹی صورتحال بیان کی گی۔ ویلفیئرمرکز اور لائسنسنگ حال کا جائزہ لیا۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا ٹریفک دفتر میں آنے والے شہریوں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ ڈیوٹی کو خدا کی خوشنودی اورعوام الناس کی خدمت کے لیے سر انجام دیں۔
    ۔سی ٹی او رائے مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس عوام الناس کی خدمت کے جذبہ کے تحت بھرپور محنت کر رہی ہے ۔ ٹریفک سٹاف کی ویلفیئر کے لیے ٹریفک ہیڈ کواٹر میں پولیس ویلفیئر مرکز قائم کیا گیا ہے پولیس ویلفیئر مرکز میں ٹریفک اہلکاروں کے محکمانہ مسائل کو ہر ممکنہ طور پر حل کیا جائے گا۔

  • پشاور: گاڑیوں کی چھت پر  بٹھانے پر جرمانے عائد کئے گئے!!

    پشاور: گاڑیوں کی چھت پر بٹھانے پر جرمانے عائد کئے گئے!!

    گاڑیوں کی چھت پر طلباء کو بٹھانے پر 20 ڈرائیوروں پر جرمانے عائد کئے گئے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کا کہنا ہے کہ شہری گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھنے سے گریز کریں تاکہ جانی و مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
    پشاور: سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے گاڑیوں کی چھت پر طلباء کو بٹھانے پر 20 ڈرائیوران پر جرمانے عائد کر دیئے۔
    تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ڈی ایس پی ایجوکیشن ٹو ناصر خان اور انکی ٹیم نے رنگ روڈ پر کارروائیاں کرتے ہوئے سکول وین اور دیگر مسافر گاڑیوں کی چھتوں پر طلباء کو بٹھانے کی پاداش میں ڈرائیوران پر جرمانے عائد کئے۔ ڈی ایس پی ایجوکیشن ٹو نے طلبہ کو گاڑیوں کی چھتوں پر سفر کرنے سے گریز کرنے اور اس سے ہونے والے نقصانات سے متعلق آگاہی بھی دی اور ان کو متنبہ بھی کیا کہ آئندہ چھت پر سوار طلباء کو اس وقت تک پولیس کے پاس روکا جائیگا جب تک ان کے والدین خود آکر پولیس کو اس بات کی یقین دہانی کرائے کہ ان کے بچے سوزوکیوں اور بسوں کی چھتوں پر سواری نہیں کریں گے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے سٹی ٹریفک پولیس کے حکام کو گاڑیوں کی چھتوں پر سواریاں بٹھانے اور خاص کر طلباء کو بٹھانے کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہری بھی گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھنے سے گریز کریں کیونکہ یہ کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے جبکہ شہریوں اور طلباء کو گاڑیوں کی چھتوں پر بٹھانے والے ڈرائیوروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کیساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی ۔

  • ٹریفک قوانین خلاف ورزی کرنیوالوں کے لئے سزایں۔

    ٹریفک قوانین خلاف ورزی کرنیوالوں کے لئے سزایں۔

    سٹی ٹریفک پولیس پشاور
     چیف ٹریفک آفیسر کی سربراہی میں ٹریفک نظام کے حوالے سے جائزہ اجلاس۔ ٹریفک افسران اور وارڈنز کی جانب سے گزشتہ ماہ کی کارکردگی اور اقدامات پر بریفنگ‘ چیف ٹریفک آفیسر کا اظہار اطمینان۔ ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے‘ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کا خطاب
    پشاور:چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی سربراہی میں ٹریفک نظام کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز افتخار علی, ایس پی کینٹ ٹریفک امان اللہ‘ ایس پی سٹی ٹریفک عبداالسلام خالد‘ ڈی ایس پی ایجوکیشن ون شازیہ شاہد‘ ڈی ایس پی ایجوکیشن ٹو ناصر خان, ڈائریکٹر آئی ٹی اشفاق احمد سمیت ٹریفک آفیسرز اور ٹریفک وارڈنز نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کو ٹریفک قوانین سے متعلق اٹھائے جانیوالے اقدامات اور گزشتہ ماہ کی جانیوالی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر *1لاکھ 7 ہزار 358 افراد* کو چالان کیا گیا ہے جس میں سیٹ بلیٹ کے استعمال نہ کرنے پر 2513‘ تجاوزات قائم کرنے پر 1884 ‘ دوران سفر موبائل فون استعمال پر 2436‘ ون ویلنگ پر130‘ غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل چلانے پر 2370‘جبکہ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی پر 180 موٹر سائیکلوں کو ٹرمینل میں بند کیا گیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے گزشتہ ماہ کی جانیوالی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور اسی طرح شہریوں کو بلا تعطل سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی تاکہ پشاور کو پورے صوبے کیلئے ماڈل کے طور پر پیش کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک افسران اور وارڈنز روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ شہر بھر سے تجاوزات کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری شہر کی خوبصورتی اور تجاوزات کے خاتمے میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے عملے کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں اور تجاوزات مافیا رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں تاکہ آپریشن کے دوران ان کے قیمتی سامان کا ضیاع نہ ہو۔انہوں نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن یونٹ کو ہدایت کی کہ وہ مختلف مقامات پر شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دینے کا سلسلہ جاری رکھیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے تاکہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ 

  • تجاوزات،ٹریفک روانی اور ایس او پیز پر عمل درآمد نا کرنے والے خبردار

    تجاوزات،ٹریفک روانی اور ایس او پیز پر عمل درآمد نا کرنے والے خبردار

    قصور
    ڈی ایس پی ٹریفک قصور کے حکم پر ٹریفک اور پٹرولنگ پولیس مین شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کیلئے متحرک خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے استغاثے جمع بعض کو جرمانے
    الہ آباد ،کوڑے سیال ،تلونڈی و گردونواح میں ڈی ایس پی ٹریفک پولیس قصور نعیم احمد چیمہ پٹرولنگ و ٹریفک پولیس انچارج میڈم شہناز اختر نے مختلف روڈ ز پر تجاوزات میں ملوث پائے جانے اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر تین ٹرانسپورٹر ز کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے مقامی پولیس اسٹیشن میں استغاثے جمع کروادیے اور بعض کو بھاری جرمانے کئے میڈیاسے گفتگو میں میڈم شہناز کاکہنا تھا کہ ٹرانسپورٹر ز کو تجاوزات قائم کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا بصورت دیگر ٹرانسپورٹرز جرمانوں اور قانونی کارروائی کیلئے خود کو تیار رکھیں

  • اوکاڑہ: صدرگوگیرہ فیصل آباد روڈ پر حادثہ، ایک شخص ہلاک

    اوکاڑہ: صدرگوگیرہ فیصل آباد روڈ پر حادثہ، ایک شخص ہلاک

    اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ فیصل آباد روڈ پر غلہ منڈی کے قریب ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے تصادم میں ایک شخص محمد امین ولد شعبان قوم بھٹی سکنہ صدرگوگیرہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔

  • ٹریفک وارڈن نے بدتمیزی کی انتہا کر دی

    ٹریفک وارڈن نے بدتمیزی کی انتہا کر دی

    قصور
    الہ آباد میں ٹریفک وارڈن انسپکٹر محمد یونس نے کرونا کے مارے ٹرانسپورٹروں کی زندگی اجیرن بنا دی الہ آباد سے لاہور جانے اور واپس آنے والی ٹیوٹا گاڑیوں کو فی گاڑی پانچ سو سے ایک ہزار کا ٹیکہ لگانے لگا ڈرائیوروں کے ساتھ بدتمیزی اور گالم گلوچ معمول بنا لیا ہے SP اور DIG ٹریفک وارڈن سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق تقریباً چار ماہ سے لاک ڈاؤن اور کرونا کے حالات سے تنگ ٹرانسپورٹروں کو انسپکٹر ٹریفک وارڈن قصور یونس نے تنگ کرنا معمول بنا لیا ہے غربت کے ہاتھوں تنگ شعبہ ٹرانسپورٹ کے مالکان، ڈرائیورز اور کنڈیکٹر جو پہلے ہی حالات سے شدید پریشان ہیں چار ماہ سے کھڑی گاڑیاں تقریباً ناکارہ ہو چکی ہیں ٹرانسپورٹرز عملہ کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر فاقوں میں مبتلا ہے چند ایک گاڑیاں الہ آباد سے لاہور جاتی ہیں اور لاہور سے واپس آتی ہیں لاہور کے اکثر علاقوں میں لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے سواری بالکل کم ہے اور کاروبار بالکل مندا ہے ان برے حالات میں ٹریفک انسپکٹر محمد یونس ٹرانسپورٹروں کے لئے موت کا فرشتہ بن چکا ہے ہر آنے جانے والی گاڑی کو پانچ سو روپے سے لیکر ایک ہزار روپے تک کا چالان زبردستی تھما دیا جاتا ہے ٹرانسپورٹروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، DIG اور SP ٹریفک پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے محمد یونس نے اپنے مؤقف میں بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ٹریفک پولیس کو ساڑھے چار ارب روپے جرمانوں کی مد میں اکھٹا کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا جو کہ پورا نہیں ہو سکا ہمیں جرمانے کم کرنے پر شو کاز نوٹس ملے ہیں اس لیے ہر ایک گاڑی کا چالان کرنا میری مجبوری ہے

  • اوکاڑہ: صدرگوگیرہ، ٹریفک حادثہ میں دو موٹر سائیکل سوار زخمی

    اوکاڑہ: صدرگوگیرہ، ٹریفک حادثہ میں دو موٹر سائیکل سوار زخمی

    اوکاڑہ(علی حسین )اوکاڑہ ، فیصل آباد روڈ پر دھوتہ کے قریب موٹرسائیکل حادثہ میں عمیر اور رابعہ ساکن ٹھٹھہ بیگ زخمی ہوگئے۔