Baaghi TV

Tag: ٹوئٹر

  • شہباز گل کے ٹوئٹر سے 50 ہزار فالورز غائب ہوگئے

    شہباز گل کے ٹوئٹر سے 50 ہزار فالورز غائب ہوگئے

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے ٹوئٹر سے 50 ہزار فالورز غائب ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :شہباز گل نے 50 ہزار ٹوئٹرفالورز غائب ہونے کی تصدیق کردی ہے انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے 50 ہزار ٹوئٹر فالورز ایک دم غائب ان کو بھی کوئی مقصود چپڑاسی ٹکر گیا کیا-


    شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں ٹوئٹر کے آفیشل اکاونٹ، اور ایلون مسک کو ٹیگ بھی کیاشہباز گل ٹوئٹر کو اپنےآرا کے لیے بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں، اور لوگوں کو اپنی پارٹی پالیسیوں سے آگاہ کرتے رہتے ہیں، لیکن پی ٹی آئی رہنما کے فالورز ایک دم کہاں گئے؟ اس بارے میں ابھی تک کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

    یاد رہے ایلون مسک حال ہی میں ٹوئٹر کو 44 بلین ڈالرز میں خرید چکے ہیں۔

  • ٹوئٹرکا ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف ٹویٹس کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    ٹوئٹر نے ایسے تما م اشتہارات اور پوسٹس پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جو کلائمیٹ چینج (عالمی ماحولیاتی تبدیلی) کے خلاف بیانیہ رکھتے ہیں-

    باغی ٹی وی : عالمی یومِ ارض پر ٹوئٹر نے کہا کہ وہ ایسے تمام اشتہارات پر پابندی عائد کررہا ہے جو آب و ہوا میں تبدیلی کے خلاف بیانیہ رکھتے ہیں خواہ وہ اس کےلیے سائنس کا سہارا ہی کیوں نہ لیا گیا ہو۔

    ایلون مسک کی ٹوئٹر کے بعد اب کوکا کولا کمپنی پر بھی نظر

    ٹوئٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کو رد کرنے والوں کو ٹوئٹر سے رقم بنانے کا حق نہیں ہونا چاہیے ایسے گمراہ کن اشتہارات عوام کو ماحولیاتی اور موسمیاتی بحران کی اصل اور اہم بحث سے دور کرسکتے ہے۔

    دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ٹوئٹر کے نئے مالک بن گئے

    بیان میں مزید کہا گیا کہ آئندہ ماہ ہم ٹوئٹر پر آب و ہوا کے متعلق درست معلومات بھی شامل کریں گے لیکن اینٹی کلائمیٹ اشتہارات ہماری پالیسی کے تحت پابندی کے حصار میں رہیں گے دوسری جانب بعض معلومات پر شک کی صورت میں بین الاقوامی پینل برائے آب وہوائی تبدیلی (آئی پی سی سی) کے ماہرین سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ فیس بک، گوگل اور پنٹرسٹ نے بھی کلائمیٹ چینج کی غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف ایکشن لے رکھا ہے-

    اکاونٹ بحال بھی کر دیا جائے تو بھی ٹوئٹرجوائن نہیں کر وں گا،ڈونلڈ ٹرمپ

  • ایلون مسک  کی ٹوئٹر کے بعد اب کوکا کولا کمپنی پر بھی نظر

    ایلون مسک کی ٹوئٹر کے بعد اب کوکا کولا کمپنی پر بھی نظر

    ٹویٹر کے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کوکا کولا کمپنی خریدنے کے لیے بھی تیار ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : ایلون مسک نے طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کمپنی خرید کر مشروب میں کوکین کا استعمال دوبارہ شروع کروں گا، لیکن کوکا کولا کمپنی کی مالیت ایلون مسک کی پوری دولت سے زیادہ ہے۔


    ایلون مسک کی ٹوئٹ نے دیکھتے ہی دیکھتے ٹرینڈ کرنا شروع کردیا، تین گھنٹوں کے دوارن ٹوئٹ پر کئی ملین لائکس آگئے، مسک کا ٹوئٹ ایک ایسے وقت میں آیا جب انہوں نے 44 بلین ڈالر میں ٹویٹر کے سو فیصد حصص خریدے ہیں۔


    دوسری جانب صارفین ایلون مسک کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے کرنے لگے ہیں، جس پر ایلون مسک نے لکھا کہ وہ کوئی جادو نہیں کر سکتے ہیں جو سب کچھ خرید لیں۔


    ٹوئٹر خریدنے کے بعد ایلون مسک نے اس میں کئی تبدیلیوں کی خواہش ظاہر کی ہے جس میں وہ اس پلیٹ فارم کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں، مسک کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو اپنی سوچ رکھنے کی آزادی ہونی چاہیے اور کسی کو نیٹ ورک سے بین نہیں کرنا چاہیے ساتےھ ہی ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ قانون کے خلاف ہیں، ہر اس بات کی آزادی ہونی چاہیے جو قانون کے مخالف نہ ہوا۔


    ایلون مسک نے لکھا کہ ٹوئٹر ڈی ایم میں سگنل کی طرح اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن بھی ہونا چاہیے، تاکہ کوئی بھی آپ کے پیغامات کی جاسوسی یا ہیک نہ کر سکے۔

  • اکاونٹ بحال بھی کر دیا جائے تو بھی ٹوئٹرجوائن نہیں کر وں گا،ڈونلڈ ٹرمپ

    اکاونٹ بحال بھی کر دیا جائے تو بھی ٹوئٹرجوائن نہیں کر وں گا،ڈونلڈ ٹرمپ

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کا ٹوئٹر اکاونٹ بحال بھی کر دیا جائے تو بھی وہ ٹوئٹر جوائن نہیں کریں گے۔

    باغی ٹی وی : دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹر پر واپسی سے متعلق سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے کہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےٹرمپ کا اکاونٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور کہیں ٹوئٹر کی نئی پالیسی پر سوال بھی اٹھایا گیا۔

    دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ٹوئٹر کے نئے مالک بن گئے

    ٹوئٹر پر واپسی کے حوالے سے سابق امریکی صدرنے اپنے بیان میں کہا کہ ایلون مسک کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد اگر ان کا اکاؤنٹ بحال بھی کر دیا جاتا ہے تو بھی وہ واپس نہیں آئیں گے۔

    امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے تک ‘ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم’ کو باضابطہ طور پر جوائن کریں گے میں ٹوئٹر پر واپس نہیں جارہا البتہ ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم سے منسلک رہوں گا۔

    ٹوئٹر انتظامیہ نے کمپنی ایلون مسک کو بیچنے کا فیصلہ کرلیا

    انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایلون ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد اس میں بہتری لائیں گے اور وہ ایک اچھے انسان ہیں مگر میں پھر بھی نئے نیٹ ورک پر موجود رہوں گا-

    واضح رہے کہ امریکی ارب پتی ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو تقریباً 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ ہوگیا ہے، جس کے بعد ٹوئٹرکا کنٹرول اب دنیا کے امیر ترین شخص کومنتقل ہوجائے گا۔

    معاہدے کے مطابق ایلون مسک ٹوئٹر کی خریداری کے لیے 54.20 ڈالر فی شیئر رقم ادا کریں گے، مسک ٹوئٹر کے واحد شیئر ہولڈر بن گئے ہیں جبکہ یہ دنیا بھر میں اب تک کی کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا سب سے بڑا سودا ہے۔

    13 سال کی عمر میں ’پی ایچ ڈی‘ کی تیاری کرنے والا ننھا آئن سٹائن

  • دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ٹوئٹر کے نئے مالک بن گئے

    دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ٹوئٹر کے نئے مالک بن گئے

    نیویارک : ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک ٹوئٹر کے نئے مالک بن گئے ہیں مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے لیے 44 ارب ڈالر یعنی 3368 ارب روپے کا معاہدہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک اورٹوئٹرکے درمیان 44 ارب ڈالرز کا معاہدہ ہوگیا ہے جس کے بعد ٹوئٹرکا کنٹرول اب دنیا کے امیر ترین شخص کومنتقل ہوجائے گا۔

    ٹوئٹر انتظامیہ نے کمپنی ایلون مسک کو بیچنے کا فیصلہ کرلیا

    معاہدے کے مطابق ایلون مسک ٹوئٹر کی خریداری کے لیے 54.20 ڈالر فی شیئر رقم ادا کریں گے معاہدے کے بعد ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد شیئر ہولڈر بن گئے ہیں یہ دنیا بھر میں اب تک کی کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا سب سے بڑا سودا ہے۔

    ٹویٹر کے آزاد بورڈ کے چیئرمین بریٹ ٹیلر نے 12:24 بجے ایک پریس ریلیز میں مسک کے ساتھ معاہدے کے بارے میں معلومات دی تاہم ڈیل کے پبلک ہونے سے پہلے ہی 2 ہفتے قبل مسک نے ٹویٹ کر کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ خریدنے کا اشارہ دیا تھا۔ مسک نے لکھا تھا کہ امید ہے میرے سخت ترین ناقدین ٹویٹر پر رہیں گے آزادی اظہار کا اصل مفہوم یہی ہے –

    ایلون مسک نے اس سے قبل ٹوئٹر خریدنے کے لیے 43 ارب ڈالر یعنی تقریباً 3273.44 ارب روپے کی پیشکش کی تھی اس حوالے سے ٹوئٹر کے اندر تنازع کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم اب یہ ڈیل 44 ارب ڈالر میں طے پا گئی ہے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے احتجاج کیا تھا-

    ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 3 ارب ڈالرز مالیت کے شیئرز خرید لئے


    بعد ازاں مسک نے 44 ارب ڈالرز ادا کرنے کی پیشکش کی تھی ابتدا میں ٹوئٹر بورڈ نے مسک کی پیشکش کومسترد کردیا تھا تاہم اب اس کے شئیرہولڈرز سے معاہدے کی منظوری کے لئے ووٹنگ کا کہا جائے گا –

    ایلون مسک کا کہنا تھا کہ نئے فیچرز کے ساتھ ٹوئٹر کومزید بہتربنائیں گے آزادی اظہار ایک فعال جمہوریت کی بنیا د ہے۔ ٹوئٹر ایک ڈیجیٹل اسکوائر ہے جہاں انسانیت کے مستقبل سے متعلق اہم معاملات پربحث ہوتی ہے۔

    ایلون مسک کا ٹوئٹر کو خریدنے کا فیصلہ، کمپنی کو اربوں ڈالرز کی پیشکش بھی کردی

    یہ واضح نہیں ہے کہ نئی کمپنی کی قیادت کون کرے گا۔ فرم کمپنی کی قیادت فی الحال پیراگ اگروال کر رہے ہیں، جنہوں نے گزشتہ نومبر میں شریک بانی اور سابق باس جیک ڈورسی سے عہدہ سنبھالا تھا-

    لیکن اپنی پیشکش کی دستاویز میں، مسک نے ٹویٹر کے بورڈ کو بتایا تھا کہ مجھے انتظامیہ پر اعتماد نہیں ہے۔

    اس معاہدے کے تحت، جو اس سال کے آخر میں ختم ہونے کی امید ہے، ٹویٹر کے حصص کو ڈی لسٹ کر دیا جائے گا اور اسے نجی مان لیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جن کی دولت کی مجموعی مالیت 237.6 ارب ڈالر ہے وہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اورایرو سپیس کمپنی سپیس ایکس کے مالک ہیں۔

    ایلون مسک کا ٹویٹرکمپنی کے بورڈ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

  • ایلون مسک ٹوئٹر بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل

    ایلون مسک ٹوئٹر بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل

    امریکی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ایلون مسک کے ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل ہونے کی تصدیق ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال نے کی۔ انہوں نے ٹوئٹ میں ایلون مسک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد کمپنی کو یقین ہوگیا کہ وہ ان کے لیے فائدہ مند ہیں، اس لیے انہیں بورڈ آف ڈائریکٹر کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

    ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 3 ارب ڈالرز مالیت کے شیئرز خرید لئے


    جس پر ایلون مسک نے جواب دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹوئٹر میں نمایاں بہتری لانے کے لیے پیراگ اور ٹوئٹر بورڈ کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہوں!


    ایلون مسک ٹویٹر پر آزادانہ طور پر بات چیت کرنے کی صلاحیت کے بارے میں سوالات اٹھاتے رہے ہیں گزشتہ ہفتے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ وہ ایک نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کے بارے میں سنجیدگی سے غورکررہے ہیں۔

    لائبریری کو 50 برس بعد ایک خط کیساتھ کتاب واپس مل گئی

    ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ایک پول میں صارفین سے یہ پوچھا تھا کہ کیا ٹوئٹر آزادیٔ اظہار کے اصولوں کی پاسداری کر رہا ہے؟‘۔ جس کے جواب میں 70 فیصد افراد کا جواب نفی میں تھا۔

    واضح رہے کہ ایلون مسک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر آزادی اظہار کے اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنانے میں ناکامی کی وجہ سے جمہوری قدروں کا ساتھ نہیں دے رہا۔

    ایلون مسک نے 14 مارچ کو ٹوئٹر کے حصص خریدے جن کی تعداد 7 کروڑ 34 لاکھ سے زائد ہے اور ان کی مالیت تقریباً 3 ارب ڈالرز ہے امریکی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے بھی ٹیسلا بانی کی جانب سے ٹوئٹر کے شیئرز خریدے جانے کی تصدیق کی تھی ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 9.2 فیصد حصص خریدے ہیں اور وہ ٹوئٹر کے سب سے زیادہ حصص رکھنے والے شیئر ہولڈر بن گئے ہیں جبکہ ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈور سی 2.25 فیصد حصص کے مالک ہیں-

    القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کی نئی ویڈیوجاری،اللہ اکبرکا نعرہ لگانے والی بھارتی لڑکی مسکان کی تعریف

  • ٹوئٹر پر بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کا نام ٹاپ ٹرینڈ پرکیوں؟

    ٹوئٹر پر بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کا نام ٹاپ ٹرینڈ پرکیوں؟

    پاکستان ٹوئٹر پینل پرعمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی فرح خان کا نام ٹاپ ٹرینڈ پرہے-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق یوں تو پاکستانی سیاست میں گزشتہ چند ہفتوں سے فرح خان کے نام کی چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں مگرآج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما علیم خان کی جانب سے پریس کانفرنس میں مذکورہ نام لیے جانے کے بعد یہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پرآیا۔

    عمران خان کا آج عشا کے بعد ریڈ زون میں احتجاج کا اعلان


    لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیم خان نے کرپشن سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ وہ عمران خان یا ان کے اہل خانہ کا نام نہیں لینا چاہتے مگر فرح خان نے بہت کرپشن کی ہے فرح بی بی ہر ٹھیکے اور ہر پوسٹنگ و ٹرانسفر میں موجود تھیں اور ان کے خیال میں اب وہ پاکستان سے باہر نکل گئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان کے ذرائع نے انہیں بتایا کہ فرح بی بی شوہر سمیت ملک سے فرار ہو چکی ہیں اور یہاں سے تمام چیزیں سمیٹ کر جا چکی ہیں فرح خان کا کیا کردار تھا، وہ کسے پیسے پہنچا رہی تھیں؟ ساتھ ہی کہا کہ جب تحقیقات ہوگی تو سب سامنے آجائے گا۔

    سپیکرکی رولنگ غلط، پیچھے موجود تمام افراد پرآرٹیکل 6 لگنا چاہئے،قمرزمان کائرہ

    علیم خان کی جانب سے فرح بی بی نام لیے جانے کے بعد ٹوئٹر پر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ پر آگیا اور لوگوں نے سوال کیا کہ آخر قومی احتساب بیورو (نیب) فرح خان کے نام پر خاموش کیوں ہے؟-


    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے عثمان بزدار اور فرح خان کی کرپشن سے متعلق ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ عمران خان قانون توڑنے پر مجبور ہیں لیکن اس کے باوجود وہ لاہور اور اسلام آباد میں حکومت کرنا چاہتے ہیں اور اپنی پسند کے نگراں لوگ لانا چاہتے ہیں، تاکہ وہ فرح گجر سمیت دیگر لوگوں کو بچا سکیں۔

    فارن فنڈنگ کیس، کیا فیصلہ روز محشرکیلئے چھوڑ دیا گیا ہے؟ احسن اقبال

    میڈیا میں خبریں ہیں کہ فرح بی بی قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد ملک سے فرار ہوکر دبئی چلی گئیں اور ان کے شوہر پہلے سے ہی وہاں موجود ہیں۔


    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے بلاول بھٹو زرداری نے فرح بی بی کا نام لیا تھا اگرعلیم خان کے پاس فرح خان کے حوالے سے ثبوت ہیں تو وہ عدالت سے رجوع کریں۔

    دھمکی آمیز خط، بلاول نے سوالوں کے جواب مانگ لئے


    صارفین نے لکھا کہ عمران خان کے دور میں کرپشن کرنے والے لوگ حکومت ختم ہوتے ہی ملک سے فرار ہونا شروع ہوگئے اور فرح خان بھی ملک سے چل گئیں۔
    https://twitter.com/MunirSiddiqui12/status/1511018279670009859?s=20

  • عثمان بزدار مستعفیٰ: وسیم اکرم  ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    عثمان بزدار مستعفیٰ: وسیم اکرم ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    عثمان بزدار سے استعفیٰ لیے جانے کے بعد وسیم اکرم ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر ہیں جس پر سابق قومی کرکٹ کے کپتان نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حمایت کے بدلے ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا وزیر اعظم نے بنی گالہ میں پرویز الہیٰ سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے چوہدری پرویز الٰہی سے کہا کہ میں نےعثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے، میں آپ کو اپنی پارٹی کی طرف سے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرتا ہوں، میں آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    عمران خان سیاسی مخالفین کے خلاف مذہب کارڈ استعمال کرتا ہے، مریم نواز

    تاہم یہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وسیم اکرم ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس پرخود وسیم اکرم نے بھی حیران کا اظہار کیا۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم میں کیوں ٹرینڈ کر رہاں ہوں لیکن چلیں میرا ٹوئٹ بھی اس میں شامل کرلیں۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جب عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا تو انہوں نے انہیں اپنا وسیم اکرم پلس قرار دیا تھا اور اس کے بعد مختلف موقعوں پر بھی وزیراعظم عثمان بزدار کو اپنا وسیم اکرم پلس قرار دیتے رہے ہیں اور آج جب انہوں نے ان سے استعفیٰ لیا تو سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈز میں آگیا۔

    عمران خان کو سکیورٹی تھریٹ والا خط کس نے لکھا؟ پی ٹی آئی کے ناراض رکن کا بڑا انکشاف

    سوشل میڈیا پر اس حوالے سے میمز بھی گردش کر رہی ہیں –


    https://twitter.com/Locke2196/status/1508499870159618054?s=20&t=dDASet44tzYJdRkb7lN04Q
    https://twitter.com/Pola_620/status/1508501337633443854?s=20&t=dDASet44tzYJdRkb7lN04Q


    https://twitter.com/adnandani41/status/1508517418720768003?s=20&t=dDASet44tzYJdRkb7lN04Q


    جبکہ مریم نواز نے بھی اسلام آباد میں مہنگائی مارچ جلسے میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی عثمان بزدار کے عہدے سے استعفیٰ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اپنے لوگ بھاگ گئے 172 ارکان پورے نہیں ہو رہے، جب بندریہ کے پاؤں جلنے لگے تو بچوں پر پاوں رکھ لیتی ہے، عمران خان کے پاؤں جلنے لگے تو عثمان بزدار پر پاوں رکھ دیے، آنے والے دن بتائیں گے کہ ایسے شخص کا انجام کیا ہوتا ہے؟ کل تک جووسیم اکرم پلس تھا اقتدار کی کشتی ڈولتی دیکھتے کر عثمان بزدار کو پانی کے اندر دھکا دے دیا کہا بیرونی سازش ہورہی ہے، لوگوں کوجلسے میں بلایا کہ سرپرائزدوں گا، کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔

  • دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروسز متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا

    دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروسز متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا

    دنیا بھر میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروسز متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈیلی میل کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس دنیا بھر میں متاثر ہونے کی وجہ سےکروڑوں صارفین پریشان ہوگئے جبکہ ٹوئٹر ایپلی کیشن کریش ہونے کی بھی رپورٹس سامنے آئیں تاہم ابھی تک بندش سے متعلق وجوہات سامنے نہیں آسکیں جبکہ ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف نہیں دیا گیا ہے۔


    رپورٹس کے مطابق 4,100 سے زیادہ رپورٹس ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر لاگ ان کی گئیں متاثرہ صارفین میں 56 فیصد کے مطابق ویب سائٹ استعمال کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے،37 فیصد صارفین نے بتایا کہ ایپلی کیشن میں خرابی کا سامنا ہے جبکہ 7 فیصد کے مطابق ٹوئٹر فیڈ میں خرابی دیکھی جارہی ہے۔

    ایلون مسک کا نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے پر غور

    ڈیلی میل کے مطابق تقریباً دو گھنٹوں بعد کچھ مایوس صارفین نے ٹوئٹر تک رسائی حاصل کرنے میں کامیابی کے بعد بندش پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا تاہم پاکستان میں ٹوئٹر کی سروس متاثر ہونے کی کوئی خاص شکایات سامنے نہیں آئیں۔

    یاد رہے اس سے قبل گزشتہ ماہ فروری میں بھی ٹوئٹر کے سافٹ ویئر میں خرابی کے باعث دنیا بھی میں ہزاروں صافین کو دشواری پیش آئی تھی۔

  • ایلون مسک کا نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے پر غور

    ایلون مسک کا نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے پر غور

    دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو ایلون مسک ایک نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کے بارے میں سنجیدگی سے غورکررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایلون مسک سے ایک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹر صارف نے پوچھا کہ کیا وہ ایک اوپن الگورتھم کا حامل آزادی اظہار کو تقویت دینے والا سوشل میڈیا پلیٹ فارم قائم کریں گے جہاں پروپیگنڈہ کم سے کم ہو۔

    جی سیون ممالک کا روس پرمکمل معاشی پابندیوں کےحوالےسےمشاورت


    جس کے جواب میں ایلون مسک کا کہنا تھا کہ وہ ایک نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کے بارے میں سنجیدگی سے غورکررہے ہیں انہوں نے ٹویٹ میں سوال کیا ہے کہ کیا ایک نئے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے؟

    ایلون مسک کے اس ٹویٹ سے ایک دن قبل انہوں نے ٹوئٹر پر ایک پول میں صارفین سے یہ پوچھا تھا کہ کیا ٹوئٹر آزادیٔ اظہار کے اصولوں کی پاسداری کر رہا ہے؟ جس کے جواب میں 70 فیصد افراد کا جواب نفی میں تھا۔


    ایک صارف نے کہا کہ میری درخواست باقی ہے مسٹر مسک، براہ کرم ٹویٹر خریدیں اور اسے ایک آزاد تقریر کا پلیٹ فارم بنائیں جہاں صارف اپنا الگورتھم منتخب کر سکے۔

    امریکا طویل جنگ کے لیے تیار رہے:شمالی کوریا کی دھمکی

    واضح رہے کہ ایلون مسک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر آزادی اظہار کے اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنانے میں ناکامی کی وجہ سے جمہوری قدروں کا ساتھ نہیں دے رہا۔

    فلسطینی علاقے نقب میں یہودیوں کی 10 نئی بستیوں کی تعمیر کا اسرائیلی منصوبہ