Baaghi TV

Tag: پارلیمنٹ

  • عراقی مظاہرین پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس گئے

    عراقی مظاہرین پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس گئے

    بغداد:عراق کے دارالحکومت بغداد میں شیعہ سیاسی رہنما مقتدیٰ الصدر کے ہزاروں حامیوں نے ایران کے حمایت یافتہ امیدوار کی بطور وزیراعطم نامزدگی کے خلاف پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔

    جس وقت مظاہرین بغداد کے ہائی سیکیورٹی والے علاقے گرین زون میں پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہوئے اُس وقت وہاں اسمبلی کا کوئی رکن موجود نہیں تھا، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلے واٹر کینن اور اور سیمنٹ کے بلاکس کا استعمال کیا لیکن اسکے باوجود مظاہرین عمارت میں گھسنے میں کامیاب ہوگئے۔

    مظاہرین کی جانب سے محمد شیعہ السوڈانی کی بطور وزیراعظم کے امیدوارنامزدگی پر احتجاج کیا جارہا ہے جو ایران کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں، عراق میں اکتوبر 2021 میں ہونے والے الیکشن میں مقتدیٰ الصدر 73 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے 329 رکنی پارلیمنٹ میں سب سے بڑے گروپ کی حیثیت سے سامنے آئے تھے۔

    عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الخادمی نے مظاہرین سے فوری طور پر گرین زور خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں اور غیر ملکی سفارتخانوں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

    پارلیمنٹ میں مظاہرین کے داخل ہونے کے کچھ دیر بعد مقتدیٰ الصدر نے اپنے حامیوں سے کہا کہ انہوں نے اپنے احتجاج کے ذریعے اپنا پیغام پہنچادیا ہے لہٰذا اب وہ پارلیمنٹ سے نکل جائیں جس کے بعد مظاہرین وہاں سے چلے گئے۔

  • سیاستدان ایک دوسرے کو کیا کہتے ہیں یہ دیکھنا عدالت کا کام نہیں ہے،عدالت

    سیاستدان ایک دوسرے کو کیا کہتے ہیں یہ دیکھنا عدالت کا کام نہیں ہے،عدالت

    ارکان پارلیمنٹ کے صادق اورامین ہونے کے آئین آرٹیکل کی وضاحت کیلئے درخواست مسترد کر دی گئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی درخواست گزار ملک مشتاق حسین ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بتائیں کس رکن پارلیمنٹ کا کردار اچھا نہیں ہے؟ درخواست گزار نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کو کہا جاتا رہا کہ وہ سلیکٹڈ ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عوام نمائندوں پر اعتماد کر کے ووٹ دیتے ہیں لاکھوں لوگوں کے ووٹ سے منتخب رکن پر کیچڑ مت اچھالیں،سابق وزیراعظم آج بھی پارلیمنٹ کے رکن ہیں، عدالت کو ارکان پارلیمنٹ کے کردار پر ذرا برابر بھی شک نہیں ہے،یہ عدالت سیاسی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتی، سیاستدان ایک دوسرے کو کیا کہتے ہیں یہ دیکھنا عدالت کا کام نہیں ہے،

    قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیف سٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے آئی جی اسلام آباد،سیکریٹری داخلہ ،چیف کمشنر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا،ڈی جی سیف سٹی کو بھی توہین عدالت کے نوٹسز جاری کر دیئے گئے،عدالت نے حکم دیا کہ فریقین تین ہفتے میں توہین عدالت کا جواب دیں،دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود ملازمین کو کیو ں مستقل نہیں کیا گیا،

    حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا

    صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا

    منافق نہیں، سچ کہتا ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،آپ نے کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کی،جسٹس عمر عطا بندیال

  • وزارت قانون ،دفاع میں دوہری شہریت رکھنے والے ملازمین کی تفصیلات طلب

    وزارت قانون ،دفاع میں دوہری شہریت رکھنے والے ملازمین کی تفصیلات طلب

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا چیئرمین کمیٹی سینیٹر رانا مقبول احمد کی زیرصدارت اجلاس ہوا

    قائمہ کمیٹی نے کابینہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے دائرہ کار میں آنے والے تمام دوہری شہریت رکھنے والے سول سرونٹس کی تفصیلات اگلی میٹنگ میں طلب کرلیں۔وزارت قانون و انصاف اور وزارت دفاع میں بھی دوہری شہریت رکھنے والے ملازمین کی تفصیلات طلب کر لیں، پی ٹی ڈی سی کے معاملات کے حوالے سے کمیٹی نے ٹی او آرز مرتب کر کے ہاوس میں لے جانے کے بعد انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سول سرونٹس (ترمیمی) بل 2022 پر بحث کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سول سروسز میں کشمیر کے علاوہ کوئی بھی نئی شمولیت اس وقت تک نہیں ہو گی جب تک کہ دوہری شہریت والے ایک شہریت کو ترک نہ کر دیں۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبینٹ سیکریٹریٹ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر رانا مقبول احمد کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں جمعرات کو ہوا-سینیٹرز انجیبئیر رخسانہ زبیری، خالدہ عطیب، مولا بخش چانڈیو، سرفراز بگٹی، مشتاق احمد خان، سیف اللّہ سرور خان نیازی، نصیب اللّہ بازئی اور کامل علی آغا کے علاوہ سینیٹر افنان اللّہ نے بطور موور اجلاس میں شرکت کی-سیکریٹری اسٹبلیشمنٹ ڈویڑن، چیئرمین پی ٹی ڈی سی، اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے-

    سینیٹر افنان اللہ خان کی طرف سے پیش کردہ سول سرونٹس (ترمیمی) بل 2022 پر طویل بحث کی گئی۔حکام نے بتایا کہ بل میں لفظ ”بیوروکریٹس“ سے ابہام اور غلط فہمی پیدا ہوگی اور اسے دور کیا جانا چاہئے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ سول سروسز میں کشمیر کے علاوہ کوئی بھی نئی شمولیت اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک کہ دوہری شہریت رکھنے والا ملازم ایک شہریت کو ترک نہیں کرتا-انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم نے ان سول سرونٹس کو برطرف کرنے کی تجویز دی ہے جو چھ ماہ کے اندر ایک شہریت نہیں چھوڑتے ہیں۔کمیٹی نے سابق وزیراعظم کی جانب سے پیش کی گئی تجویز پر آئندہ اجلاس میں غور و خوض کرنے کا فیصلہ کیا۔ بل پر نتیجہ خیز بحث کے بعد کمیٹی نے بل پر بحث کو اگلے اجلاس تک موخر کر دیا۔کمیٹی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں کابینہ اور اسٹبلشمنٹ ڈویڑن کے دوائرہ کار میں ان تمام سول سرونٹس کی تفصیلات فراہم کی جائیں جو دوہری شہریت رکھتے ہیں۔کمیٹی کی وزارت قانون و انصاف اور وزارت دفاع میں دوہری شہریت رکھنے والے ملازمین کی تفصیلات بھی طلب کرلیں –

    پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

    بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

    لندن کا جوکربھارتی ایجنٹ،پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث،ثبوت سامنے آ گئے

    سی پیک کیخلاف بھارتی عزائم،مبشر لقمان کے اگست میں کئے گئے تہلکہ خیز انکشافات کی وزیر خارجہ نے کی تصدیق

    تین سال میں سی پیک کومکمل بند کرکے بیڑا غرق کردیا گیا .چینی سفیرکا شکوہ،تہلکہ خیز انکشافات

    سینیٹر مشتاق احمد خان نے تجویز پیش کی کہ سرکاری ملازمین کو دوہری شہریت ملنے پر ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ملک چھوڑنے سے روکا جائے۔چیئرمین نے کہا کہ ملک ان سول سرونٹس پر پیسے خرچ کرتا ہے اور وہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ ملک سے باہر چلے جاتے ہیں،یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس پر غور کیا جانا چاہیے۔چیئرمین نے بل پیش کرنے والے سینیٹر افنان اللہ سے کہا کہ وہ موجودہ بل کے اندر اس معاملے پر کام کریں اور اسے کمیٹی کے سامنے پیش کریں۔

    چیئرمین پی ٹی ڈی سی نے ادارے کے دائرہ کار میں آنے والی پراپرٹی کی تفصیلات کمیٹی میں پیش کیں -کمیٹی نے بریفنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی ڈی سی کے معاملات پر ٹی او آرز بنا کر ہاوس میں لے جانے کے بعد کارپوریشن کے خلاف انکوائری شروع کرنے کا عندیہ دے دیا-

  • حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس،اراکین کو لاہورمیں ہی رہنے کا حکم

    حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس،اراکین کو لاہورمیں ہی رہنے کا حکم

    حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس،اراکین کو لاہورمیں ہی رہنے کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا ہے

    اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے حلف اور انتخابات پر ممکنہ عدالتی فیصلے پر مشاورت کی گئی،حمزہ شہباز نے لیگی ارکان اسمبلی اور آزاد ارکان اسمبلی کو لاہور میں رہنے کی ہدایت کر دی ،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں دوبارہ انتخاب ہوا تب بھی اپنی پوزیشن برقرار رکھیں گے،عدالتوں کا احترام کرتے ہیں جو بھی فیصلہ ہوگا اسے تسلیم کریں گے،

    حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس میں آئینی ماہرین سے مشاورت کی گئی ، ایوان میں تازہ نمبر گیم کا بھی جائزہ لیا گیا، حکومتی اتحاد کے تمام ارکان کو لاہوربلا لیا گیا ہے،اور تا حکم ثانی لاہور سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے

    حمزہ شہباز کا آج میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تین ماہ کے دوران پنجاب میں آئین کی پامالی کا ورلڈ ریکارڈ بنا، سابق حکومت نے اداروں کو مذاق بنا کررکھ دیا ہے۔ نیا پاکستان بنانے والوں نےپرانا پاکستان بھی برباد کردیا، پولیس افسران کی تعیناتی میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوگی،عوام کو ریلیف دینا ترجیح ہے۔

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ کے انتخاب اور حلف کو تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، آج سماعت مکمل ہوئی،عدالت نے کل تک کے لئے سماعت ملتوی کی ہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے سماعت کی

    عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی تھی تو عثمان بزدار نے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی نے چودھری پرویز الہیٰ کو امیدوار نامزد کیا تھا، ن لیگ نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا تھا، پنجا ب اسمبلی کے اجلاس اسمبلی ہال اور ایوان اقبال میں الگ الگ ہوتے رہے، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے کیونکہ پی ٹی آئی کے اراکین ن لیگ کے ساتھ مل گئے تھے، بعد ازاں پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے ساتھ ملنے والے اراکین کو ڈی سیٹ کر دیا تھا ، 20 صوبائی نشستوں پر الیکشن اب 17 جولائی کو ہو رہے ہیں

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

  • ہماری اپوزیشن چھوٹی سی ہے لیکن ہمیں ٹائم دیا کریں،راجہ ریاض

    ہماری اپوزیشن چھوٹی سی ہے لیکن ہمیں ٹائم دیا کریں،راجہ ریاض

    ہماری اپوزیشن چھوٹی سی ہے لیکن ہمیں ٹائم دیا کریں،راجہ ریاض

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا

    قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے کہا کہ میاں نواز شریف نے موٹر ویز کا جال بچھا دیا تھا، ہم میاں نواز شریف کی پالیسی کو فالو کریں گے ہم ایک سال میں انقلاب برپا نہیں کرسکتے لیکن بہتر سے بہتر کام کریں گے، ہم نے پی ایس ڈی پی میں وہ منصوبے بھی شامل کئے ہیں جو صوبوں کی ذمہ داری تھی

    اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ ہماری اپوزیشن چھوٹی سی ہے لیکن ہمیں ٹائم دیا کریں،جے ڈی اے کے ممبرز کو بھی وقت دیا جائے، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ اپوزیشن اور حکومت کو برابر موقع دیا جائے، بجٹ اجلاس ہے سب ارکان نے بات کرنی ہے،

    عبدالاکبر چترالی رکن قومی اسمبلی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے دن ایاز صادق نے مجھے دھمکی دی کہ آپ اس طرف آ جائے ورنہ نیب کا ریفرنس تیار ہے ،آپ کون ہوتے ہیں ریفرنس دائر کرنے والے، ہمیں عوام نے بھیجا ، ہم عوام کو جوابدہ ہیں، جناب اسپیکر قومی اسمبلی کی یہ حالت ہے ، بجٹ سیشن میں دس، پندرہ سے زیادہ لوگ یہاں نہیں آتے،عوام ہم پر ہنس رہے ہیں اور قومی اسمبلی کا بجٹ 2ارب ستر کروڑ روپے رکھے ہیں جب کہ زہر کھانے کے پیسے نہیں ہیں حکومت کے پاس

    قومی اسمبلی اجلاس، فہمیدہ مرزا کراچی میں لوڈشیڈنگ پر ایوان میں پھٹ پڑیں ،کہا کہ حکومت وزارت توانائی کو رقم دینے کا مطالبہ کررہی مگر اس کی کارکردگی کیا ہے؟آج کراچی میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام سراپا احتجاج ہیں آج بجلی مانگنے والوں پر پولیس نے تشدد کیا ہے، ملک میں بجلی مہنگی سے مہنگی کی جارہی ہے،بجلی کا نظام بالکل ناکام ہوگیا ہے

    قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ کی مرحلہ وار منظوری کا سلسلہ جاری ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 18 ارب 74 کروڑ روپے سے زائد کے 8 مطالبات زر منظور کر لئے گئے،فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا ایک ارب 8 کروڑ 52لاکھ روپے کا مطالبہ زر منظور کر لئے گئے نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کا 2 ارب چالیس کروڑ روپے کا مطالبہ زر منظور کر لئے گئے،نیشنل سکیورٹی ڈویژن کے لئے 14 کروڑ 29 لاکھ روپے کا مطالبہ زر منظورکر لئے گئے

    ناموس رسالت پر منافقت بند کرو، قومی اسمبلی لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی

    علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

  • اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کا طریقہ کار، آئینی ترمیم کیخلاف درخواست مسترد

    اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کا طریقہ کار، آئینی ترمیم کیخلاف درخواست مسترد

    اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کا طریقہ کار، آئینی ترمیم کیخلاف درخواست مسترد

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کردی ہے

    تحریک انصاف کے رہنما داود غزنوی نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترامیم کیخلاف درخواست دی تھی جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت پارلیمنٹ کو قانون سازی کے لئے ہدایات نہیں دے سکتی توقع ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے لئے اقدامات کرے گا یہ بہت پیچیدہ معاملہ ہے، ووٹ سیکیورٹی اور سیکریسی بہت ضروری ہے

    درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق تسلیم کیا جاتا ہے لیکن دیا نہیں جاتا قیامت تک اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جائے گا پارلیمنٹ نے بدنیتی سے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ دوبارہ صفر پرپہنچا دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزارکے وکیل پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کو بدنیتی نہیں کہا جا سکتا عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی

    پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

    فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

    اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے، شہری عدالت پہنچ گیا

  • مطمئن کریں قانون میں کیا غیر آئینی ہے جس کو یہ عدالت دیکھے؟ عدالت

    مطمئن کریں قانون میں کیا غیر آئینی ہے جس کو یہ عدالت دیکھے؟ عدالت

    مطمئن کریں قانون میں کیا غیر آئینی ہے جس کو یہ عدالت دیکھے، عدالت
    جرنلسٹس پروٹیکشن ایکٹ کے خلاف صحافتی تنظیموں کی درخواست پر سماعت ستمبر تک ملتوی کر دی گئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کردی ،عدالت نے استفسار کیا کہ اگر کوئی صحافی سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی کرتا ہے، سیریس الزام لگاتا ہے تو اس کا کیا ہو گا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کوئی کسی پر توہین مذہب کا الزام لگاتا ہے کیا یہ درست ہے؟ آپ یہ کہتے ہیں کہ یہ ریگولرجرنلسٹس کی حد تک ہے ؟ سوشل میڈیا کیا اس میں کور نہیں ہے؟ پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے معاملہ زیر التوا ہے ان کو کچھ وقت دے دیتے ہیں، میرے خیال میں آپ تو نہیں کہیں گے کہ کوئی صحافی غلط یا اشتعال انگیزی پھیلا سکتا ہے؟

    عدالت نے استفسار کیا کہ اس میں کونسی چیز غیر آئینی ہے جس کو اس عدالت کو کالعدم قرار دینا چاہیے؟ آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ پارلیمنٹ نے قانون سازی کی اس کو یہ عدالت کالعدم قرار دے دے؟ عدالت کو مطمئن کریں قانون میں کیا غیر آئینی ہے جس کو یہ عدالت دیکھے،

    آئین شکنی، اب لگے گا عمران خان اور اسکے ہمنواؤں پر آرٹیکل 6، تیاریاں شروع

    سپیکرکی رولنگ غلط، پیچھے موجود تمام افراد پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے،قمرزمان کائرہ

    گرفتاری کا خوف، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عدالت پہنچ گئے

    مریم نواز کی جعلی ویڈیو پوسٹ کرنیوالا پی ٹی آئی کارکن گرفتار

    سوشل میڈیا پر غیراخلاقی ویڈیوز چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے

  • مہنگائی کا ایسا طوفان آنے والا ہے جو برداشت سے باہر ہوگا،بابر اعوان

    مہنگائی کا ایسا طوفان آنے والا ہے جو برداشت سے باہر ہوگا،بابر اعوان

    مہنگائی کا ایسا طوفان آنے والا ہے جو برداشت سے باہر ہوگا،بابر اعوان

    انسداد دہشت گردی عدالت میں پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملے کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی

    سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل کی استدعا پر سماعت 19 جولائی تک ملتوی کر دی گئی، وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کی بریت کی درخواست پر طویل دلائل دینے ہیں، آج سپریم کورٹ پہنچنا ہے سماعت ملتوی کی جائے،عدالت نے بابر اعوان کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 جولائی تک ملتوی کر دی

    عدالت میں پیشی کے بعد بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں این آر او دینے سے انکار کیا تھا،سائفر اور سازش کا نتیجہ این آر او ٹو تھا جومل گیا 117مقدمات سامنے رکھ کر 34 نکاتی این آراو بنایا گیا تھا، 1200 ارب کے مقدمات ایک ایک کرکے ختم ہوجائیں گے آج ڈالر 212 روپے کی سطح پر پہنچ چکا ہے آئندہ 15 روز میں مہنگائی کا مرحلہ آرہا ہے مہنگائی کا ایسا طوفان آنے والا ہے جو برداشت سے باہر ہوگا یہ کہتے تھے کہ چینی کا بحران ہے اس لیے چینی چھوڑ دو جولوگ ڈر رہے تھے وہ عمران خان سے خوفزدہ ہونا چھوڑدیں،عمران خان بہت جلد دوبارہ آنے والے ہیں پی ٹی آئی کے احتجاج نے امپورٹڈ حکومت کو خوف میں مبتلا کردیا

    واضح رہے کہ اگست 2014 میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تھا جس کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان نے پولیس رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی اور مبینہ طور پر پی ٹی وی پر حملہ کیا۔ اس دوران شاہراہِ دستور پر تعینات پولیس اہلکاروں اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی اور پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے 50 مظاہرین نے مبینہ طور پر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس عصمت اللہ جونیجو کو حملہ کر کے زخمی کیا تھا۔

    پارلیمنٹ حملہ کیس، وزیراعظم کی بریت پر عدالت کا بڑا فیصلہ آ‌گیا

    پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو او ایس ڈٰی بنا دیا گیا

    پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس،پارلیمنٹ کا جنگلہ کیوں توڑا گیا تھا؟ وکیل نے بتا دیا

    اسلام آباد پولیس نے ان تمام واقعات کے مقدمات عمران خان، طاہر القادری، عارف علوی، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود اور راجہ خرم نواز گنڈاپور کے خلاف درج کئے جن میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں

  • اب بھی ہم نہیں بدلے تو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، جسٹس(ر) مقبول باقر

    اب بھی ہم نہیں بدلے تو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، جسٹس(ر) مقبول باقر

    اب بھی ہم نہیں بدلے تو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، جسٹس(ر) مقبول باقر

    جسٹس(ر) مقبول باقرنے سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2007 میں پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کیا،

    جسٹس(ر) مقبول باقر کا کہنا تھا کہ عدلیہ بحالی کے بعد بار اور بینچ میں تعلق مضبوط ہوا، اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کامؤثر طریقہ کارہونا چاہیے،جوڈیشل کمیشن میں جونیئر کی تعیناتی سے بارز اور وکلا میں تشویش ہے، بینچز کی تشکیل اور کیسز کی سماعت کا شفاف طریقہ ہونا چاہیے، حساس مقدمات کی سماعت کے لیے آزاد ججز ہونے چاہیے، ججز کو وکلا اور سائلین سے نرمی سے پیش آنا چاہیے،

    جسٹس ر مقبول باقر کا مزید کہنا تھا کہ ملک انتہائی گھمبیر صورتحال میں گھرا ہوا ہے، کوئی طاقتور نہیں ہے، آئین، قانون اور پارلیمنٹ طاقتور ہیں،70سال سے ہم مختلف تجربات کرتے رہے ہیں،اب بھی ہم نہیں بدلے تو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، وقت کسی کو معاف نہیں کرتا، وقت حقائق اور قانون کسی کو نہیں چھوڑتا،ہمیں جس طرح آئین پارلیمنٹ اور عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چائیے اس طرح کھڑے نہیں ہورہے ہیں

    قبل ازیں جسٹس مقبول باقر سندھ ہائیکورٹ بار سے خطاب کرنے پہنچے تو وکلاء کی جانب سے پرجوش استقبال کیا گیا, انکی آمد پر ہال میں موجود تمام وکلاء نے کھڑے ہو کر استقبال کیا

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    سائیں بزدار کا کمال،پہاڑ میں سرکاری خرچ پر 14 ایکڑ رقبے پر زیتون کا باغ لگوا لیا

    عثمان بزدار کے گرد بھی گھیرا تنگ،ایک گرفتاری بھی ہو گئی

  • الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022 کےبعدنیب ترمیمی بل 2022 بھی  کثرت رائے سے منظور

    الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022 کےبعدنیب ترمیمی بل 2022 بھی کثرت رائے سے منظور

    اسلام آباد: الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022 کےبعدنیب ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظورہوچکا ہے ، یہ بل وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ میں ایوان میں پیش کیا جسے پارلیمنٹ نےکثرت رائے سے منظورکرلیا ،

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے اور حکومت اور اتحادیون نے کثرت کے ساتھ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022کثرت رائے سے منظورکرلیا ہے ،

    اس سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑکا کہنا تھا کہ قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے،صدر مملکت پارلیمنٹ کو ہدایات نہیں دے سکتے: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ صدرمملکت پارلیمٹ کوہدایات نہیں دے سکتے ،قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے

    کیا یہ کورٹ پارلیمنٹ سے اختیارات واپس لے لے؟ عدالت کے ریمارکس

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ایوان کی بالادستی کیلئے صدر کے درخواست کا لفظ استعمال کیا،اعظم نذیر تارڑ کہتے ہیں کہ آرٹیکل 75 کے مطابق صدر مملکت بل میں تجاویز کی درخواست کر سکتے ہیں،مرتضیٰ جاوید عباسی کا یہ کہنا تھا کہ انتخابات میں ٹیکنالوجی کا استعمال پائلٹ پروجیکٹس کے بعد ہونا چاہیے،

    مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ ای وی ایم پائلٹ پروجیکٹ رپورٹ کے مطابق کامیابی کی شرح 50 فیصد تھی ،الیکشن کمیشن کے کام کا کریڈٹ صدر مملکت لے رہے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے نتیجہ اخذ کیا کہ ای وی ایک بیلٹ پیپر کی طرح ہی ہے ،

    برطانوی رکن پارلیمنٹ کی برٹش ایئرویز کو پاکستان سے پروازیں جاری رکھنے کی اپیل

    مرتضیٰ جاوید عباسی نے اس موقع پر کہا کہ صدر مملکت نے تسلیم کیا 2018 کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ کیلئے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج پتہ چلا صدر عارف علوی آئی ٹی کے بھی ماہر ہیں، ہم سمجھتے تھے عارف علوی دانتوں کے ڈاکٹر ہیں

    پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری

    مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ آئینی عہدے پر بیٹھا شخص سیاسی جماعت کے کارکن کا کردار ادا کر رہا ہے،ادھر آخری اطلاعات کے آنے تک یہ بھی معلوم ہو اہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری بھی پارلیمنٹ میں پہنچ چکے ہیں