Baaghi TV

Tag: پاکستانی ڈرامہ

  • سین کے دوران اعجاز اسلم کو دیکھ کر صحیفہ جبار کیوں رو پڑیں؟‌

    سین کے دوران اعجاز اسلم کو دیکھ کر صحیفہ جبار کیوں رو پڑیں؟‌

    سینئر اداکار اعجاز اسلم نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کوئی بھی کام کرنا آسان نہیں ہوتا اور اداکاری کرنا تو بالکل بھی آسان کام نہیں ہے. بعض اوقات ایسے سینز ریکارڈ‌کروانے پڑتے ہیں کہ جن میں‌ جان جانے کا بھی خطرہ ہوتا ہے. اعجاز اسلم کہتے ہیں‌کہ میں ایک ڈرامہ ریکارڈ‌کروا رہا تھا. اس کے ڈائریکٹر محسن مرزا تھے ، انہوں نے مجھے کہا کہ اس میں ایک پھانسی کا سین ہے مشکل بہت ہے نہ ہم کر سکتے ہیں اور نہ ہی دکھا سکتے ہیں ، تو میں‌نے کہا کہ رائٹر نے لکھا ہے تو کرنا تو پڑے گا اور اسی سین پر آگے کہانی بیس کرتی ہے تو ہم کوشش کرتے ہیں. خیر میرے گلے میں رسی لٹکانی تھی ، مجھے ہارنیس پہنا دی گئی ، میرا ماپ بھی لیا گیا ، ماپ لینے کے باوجود مجھے ہارنیس وہ

    پہنائی گئی جو میرے ماپ کی نہیں تھی ، خیر وہ ٹوٹی تو میں لٹک گیا رسی میرے گلے میں‌پھنس گئی ، صحیفہ جبار سامنے موجود تھیں وہ رونا شروع ہو گئیں ، لیکن دو تین سیکنڈ کے اندر اندر میرے پائوں سوج گئے تو میں نے محسوس کیا کہ جو لوگ خود کشی کرتے ہیں وہ خود کتنی تکلیف سے گزر کر جان دیتے ہوں گے اس کے بعد ان کے گھر والے تکلیف سے گزرتے ہیں. اعجاز اسلم نے کہا کہ اس سین کے بعد میں نے آدھا گھنٹہ ریسٹ کیا ، میرے گلے پر نشان تھے ، پائوں سوجے تھے لیکن میں‌نے دوبارہ یہ سین ریکارڈ‌ ضرور کروایا.

  • کب کیا کرنا اور کہنا چاہیے اس کا احساس وقت پہ ہو جائے تو بہتر ہوتا ہے سونیا حسین

    کب کیا کرنا اور کہنا چاہیے اس کا احساس وقت پہ ہو جائے تو بہتر ہوتا ہے سونیا حسین

    معروف اداکارہ سونیا حسین جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں انہوں‌ نے چھوٹی سکرین کے ساتھ بڑی سکرین پر بھی نام بنایا. ان کی گزشتہ برس فلم ٹچ بٹن ریلیز ہوئی ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا. سونیا حسین کے کریڈٹ پر کئی یادگار ڈرامے ہیں انہوں نے ثابت کیا کہ بغیر سفارش کے آنے والے کہیں بہتر کام کر سکتے ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انسان کو رشتوں کی اہمیت کا احساس رہنا چاہیے اسے پتہ ہونا چاہیے کہ اسنے کب کہاں کیا کہنا اور کرنا ہے. اگر کہیں سوری کہنا پڑے تو کہہ دینا چاہیے کہیں کچھ کرنا پڑے تو کرنا چاہیے اس سے پہلے کے پچھتانا پڑے. انہوں نے کہا کہ بعض‌ رشتے اسی لئے خرابی کی طرف چلے جاتے ہیں کیونکہ وقت پر احساس نہیں کیا جاتا کہ کہاں کیا کہہ کر

    بات ختم کر دینی چاہیے تھی. اداکارہ سونیا حسین یہ باتیں کہتے ہوئے خاصی سنجیدہ دکھائی دے رہی تھیں.یاد رہے کہ کہا جاتا ہے کہ سونیا حسین کی شادی ہو کر ختم ہو چکی ہے ، تاہم سونیا نے کبھی اس شادی کا اقرار نہیں کیا وہ صرف یہ کہتی ہیں‌ کہ میں منگنی کے تعلق میں تھی. سونیا حسین کو ویسے تو تمام ہیروز کے ساتھ پسند کیاجاتا ہے لیکن اداکار زاہد احمد کے ساتھ انکی جوڑی کو کافی سراہا جاتا ہے.

  • یمنہ زیدی نے سوال پوچھ لیا

    یمنہ زیدی نے سوال پوچھ لیا

    پاکستانی ڈراموں کی کچھ ایسی اداکارائیں ہیں‌ جن کی بہترین اداکاری کی بدولت انکی فین فالونگ بہت زیادہ ہے. یمنہ زیدی کا شمار ایسی ہی اداکارائوں میں ہوتا ہے جن کو عوامی سطح پر بہت زیادہ سراہا جاتا ہے ، ابھی تک انہوں نے جتنے بھی کردار کئے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں انہوں نے اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ اپنے چاہنے والوں کو حیران کرنے کے ساتھ ناقدین کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا یمنہ زیدی کے بارے میں سٹاروں کے سٹار نعمان اعجاز نے ایک بار کہا تھا کہ یمنہ کے ساتھ کام کرکے سب سے زیادہ مزہ اسلئے آتا ہے کیونکہ وہ بہت دل سے اداکاری

    کرتی ہیں بہت ہی نیچرل اداکارہ ہیں. یمنہ زیدی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں ، انہوں نے حال ہی میں ایک پوسٹ کی ہے اس میں انہوں نے مذاق کے موڈ میں اپنے چاہنے والوں سے ایک سوال کیا ہے ، انہوں نے پوچھا ہے کہ ” کیا انسٹاگرام پر ہیپی نیو ائیر 2023 کی تصویر لگائے بغیر بھی نیو ائیر ہوجائیگا؟ ان کی اس پوسٹ پر بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نےدلچپسپ جوابات دئیے. یاد رہے کہ یمنہ زیدی سال میں ایک پراجیکٹ کرتی ہیں‌اور کبھی تو دو سال میں ایک پراجیکٹ کرتی ہیں لیکن ان کے کرداروں کے انتخاب کا کیا ہی کہنا .

  • صحیفہ جبار نے گلہ کر دیا لیکن کس سے؟

    صحیفہ جبار نے گلہ کر دیا لیکن کس سے؟

    ٹی وی کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ کیوں ایک عرصے سے ڈراموں میں‌نظر نہیں‌آ رہیں، صحیفہ جبار نے کہا کہ ڈھائی سال ہو چلے ہیں میں ڈراموں سے دور ہوں کیونکہ ایک ہی طرح کے کردار آفر کئے جاتے ہیں وہی رونا دھونا ، وہی مار کھانا ، تھپڑ کھانے . اور پھر مجھے ماں‌ بنا دیتے ہیں. تو میں تھک گئی ہوں اس طرح کے کردار کرتے ہوئے. جس طرح کے کردار مجھے آفر ہو رہے ہیں میں شاید مزید بھی کام نہیں‌ کروں‌گی . میرا پہلا ڈرامہ تیری میری کہانی تھی اس میں بھی میں میرا کردار پڑھی

    لکھی لڑکی کاتھا. یہ لڑکی یوکے نیشنل ہوتی ہے اور وہ پاکستان آکر مار کھاتی ہے . وہ ایک بااعتماد لڑکی ہوتی ہے جس کی یوکے میں‌ زمینیں‌ ہوتی ہیں، وہ شوہر سے مار کیوں‌ کھائے جب ایسے سوال پروڈکشن ہائوسسز سے کئے جاتے ہیں‌تو جواب ملتا ہے کہ آخر میں سب ٹھیک ہوجائیگا سب ہنسی خوشی ختم کیا جائیگا. تو مجھے اس طرح‌کے کریکٹرز جو کہ لاجک کے بغیر مار کھا رہے ہوں وہ بے تکے لگتے ہیں جب تک ایسے بے تکے کردار آفر ہوتے رہیں گے تو میں نہیں کروں گی جب کوئی بہتر اور روٹین سے ہٹ کر کردار آفر ہو گا ضرور کروں گی.

  • میرا جذباتی ہونا میری کامیابی کا راز ہے حرامانی

    میرا جذباتی ہونا میری کامیابی کا راز ہے حرامانی

    اداکارہ حرامانی جو ہر وقت سوشل میڈیا پر کچھ نہ کچھ پوسٹ کرتی رہتی ہیں، ان کے الٹے سیدھے بیانات کی وجہ سے انکو خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن وہ باز نہیں آتیں اور کچھ نہ کچھ ایسا ضرور کہہ جاتی ہیں کہ ان کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جاتا ہے. حرامانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میری زندگی میں کام کی بہت زیادہ اہمیت ہے، میں صرف ربورٹ کی طرح کام کروں گی تو میرے ایموشنز نہیں رہیں گے ، ایموشنز تو درخت کے بھی ہوتے ہیں کیونکہ وہ پھل دیتا ہے. ایک سوال کے جواب میں حرا مانی نے کہا کہ شروع

    شروع میں مجھے لوگ کہا کرتے تھے کہ میں بہت زیادہ جذباتی ہوں ، حساسیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے مجھ میں، تو مجھے لگتا ہے کہ میرا جذباتی ہونا ہی میری کامیابی کا راز ہے. حرامانی نے مزید کہا کہ میرے والد کہتے ہیں‌ کہ میرا جذباتی ہونا اچھی بات ہے. پیار اور عادت کے فرق کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پیار اور عادت کا فرق نہیں معلوم نہیں‌مجھے اتنا پتہ ہے کہ آپکو جسکی عادت ہو اسے ضرور بتانا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ میں آج بھی سو کر اٹھتی ہوں تو سب سے پہلی کال مانی کو کرتی ہوں.

  • حنا الطاف نے کیوں کوئی بھی بات سوشل میڈیا پر ڈسکس نہ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

    حنا الطاف نے کیوں کوئی بھی بات سوشل میڈیا پر ڈسکس نہ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

    اداکارہ حنا الطاف اور ان کے شوہر آغا علی کسی نہ کسی حوالے سے سوشل میڈیا پر چرچا میں‌ رہتے ہیں. کئی بار ایسا ہو چکا ہے کہ ان کو وضاحتیں بھی دینا پڑیں. حنا الطاف کہتی ہیں کہ وضاحتیں دینے سے بہتر ہےکہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی بات ڈسکس ہی نہ کی جائے. اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بات کا بتنگڑ‌بن جاتا ہے بلاوجہ ہی بات اتنی کھیچ جاتی ہے کہ اس سے متعلقہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے. حنا نے گلہ کیا کہ سلیبرٹیز سے جوڑ دی جاتی ہیں ایسی چیزیں جن کا حقیقت سے تعلق ہی نہیں ہوتا. انہوں نے کہاکہ انہی

    وجوہات کی بناء پر میری نظرمیں سوشل میڈیا کی اہمیت ختم ہو گئی ہے اور اب میں اسکو اہمیت نہیں دیتی نہ اس پر آنے والی وڈیوز کو اب میں اہمیت دیتی ہوں اسلئے میں نے سوچا ہے کہ اب سوشل میڈیا پر کسی بات کو ڈسکس ہی نہیں‌ کرنا. انہوں نے کہا کہ موٹاپے پہ کسی کا کنٹرول نہیں ہے اور نہ ہی اسکو روکنے کے لئے کسی سے سوشل میڈیا پر ڈسکشن ہونی چاہیے میں نے یہی سیکھا ہےکہ بس اپنے کام سے کام رکھیں اور سوشل میڈیا پر انٹریکشن سے دور رہا جائے.

  • صنم چوہدری کو اپنے ماضی پر پچھتاوا کیوں؟‌

    صنم چوہدری کو اپنے ماضی پر پچھتاوا کیوں؟‌

    صنم چوہدری جنہوں نہایت کم عرصے میں شوبزانڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی ان کی بڑی بہن زیب چوہدری بھی شوبز انڈسٹری سے ہی وابستہ ہیں‌، صنم چوہدری نے اپنے کیرئیر کے عروج پر شوبز انڈسٹری چھوڑ دی. صنم نے 2013 میں امریکہ میں مقیم گلوکار سومی چوہان سے شادی کی جس میں سے ان کا ایک بیٹا ہے۔ صنم چوہدری اب ایک باعمل مسلمان ہیں اور وہ اپنا وقت ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ قرآن سیکھنے میں صرف کرتی ہیں۔
    اضی میں بہت سے ایسے کام کیے جن کی اسلام میں اجازت نہیں ہے اور اسی وجہ سے مجھے اپنی پچھلی زندگی پر ندامت ہے۔ اس وقت تمام حرام کاموں اور گناہوں نے مجھے کبھی پریشان نہیں کیا۔ صنم چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی اپنی گزشتہ زندگی پر نظر ڈالتی ہوں تو اپنی غلطیوں

    اور گناہوں پر پچھتاوا ہوتا ہے۔ مسلمان ہونے کے باوجود میرا طرز زندگی سیکولر تھا۔ اتنے گناہوں کے باوجود خود پر اللہ تعالیٰ کا کرم اورمہربانیاں دیکھ کررونا آجاتا ہے۔ میں اپنی زندگی میں کیا کر رہی تھی، یہ سوچ کر میری آنکھیں اکثر بھیگ جاتی ہیں صنم چوہدری نے کہا کہ مجھے آج بھی سوچ کر ندامت ہوتی ہے کہ اسلام میں حرام قرار دیئے گئے کاموں پرمجھے برا محسوس نہیں ہوتا تھا۔ یوں صنم چوہدری اپنے ماضی پر کافی پچھتاوا محسوس کرتی ہیں۔

  • منیب بٹ خواجہ سرا بن گئے

    منیب بٹ خواجہ سرا بن گئے

    چھوٹی سکرین کے بہترین اداکار منیب بٹ جو کہ اداکارہ ایمن خان کے شوہر ہیں. انہوں نے حال ہی میں اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شئیر کی ہے کہ وہ ایک خواجہ سرا کا کردار ادا کرنے جا رہے ہیں. منیب بٹ کا کہنا ہےکہ یہ کردار ان کی زندگی کا بہترین کردار ہو گا اور ایسا کردار یقینا انہوں نے پہلے کبھی نہیں ادا کیا. منیب بٹ نے کہا کہ میرے ساتھ اس ڈرامے میں منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر بھی ہوں گی وہ بھی اپنی زندگی کے بہترین کردار میں‌نظر آئیں گی.دوسری طرف اداکارہ صبا قمر نے بھی ڈرامے کا ٹیزر شیئر کیا اور اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنی نوعیت کے

    منفرد ڈرامے اور کہانی میں ایک اہم کردار ادا کرنے جا رہی ہیں.منیب بٹ اس ڈرامے میں پیدائشی خواجہ سرا کا کردار ادا کررہے ہیں جو اعلیٰ تعلیم کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ خواجہ سرا کی زندگی کے گرد گھومتی کہانی اور فلم جوائے لینڈ کو ریلیز کے حوالے سے پاکستان میں کافی مشکلات کا سامنا رہا ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ منیب بٹ کے اس ڈرامے کی کہانی کو ہضم کیا جاتا ہے یا نہیں . منیب بٹ اور صبا قمر پہلی بار ایک ساتھ سکرین شئیر کرنے جا رہے ہیں.

  • زندگی کیسے گزارنی چاہیے ہانیہ عامر نے بتا دیا

    زندگی کیسے گزارنی چاہیے ہانیہ عامر نے بتا دیا

    اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اپنی زندگی کو بھرپور انداز میں گزار رہی ہوں اور میں ہر کسی سے کہتی ہوں کہ زندگی کو بھرپور انداز سے گزاریں . جو لمحہ آپ گزار رہے ہیں وہ آخری بھی تو ہو سکتا ہے تو کیوں نہ ہم اپنی زندگی کو بھرپور انداز سے جئیں اس کا ہر لمحہ آخر سمجھ کر بھرپور گزاریں. ہانیہ عامر نے کہا کہ کسی کو نہ برا کہیں نہ کسی کا برا چاہیں اور نہ کریں باقی خیر ہے. میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اپنے مخالفین کو بھی نہ برا کہوں اور میں نہیں‌ کہتی . میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں . ہانیہ عامر نے کہاکہ شوبز ایک ایسی

    فیلڈ‌ ہے کہ جہاں کوئی بھی بات چھپی نہیں رہتی لیکن کسی کی زندگی بھی پرائیویٹ‌ نہیں رہتی. مجھے ایک گلہ ہے کہ یہاں کسی کو کسی کے ساتھ دوستی کو الگ ہی رنگ دے دیا جاتا ہے جو کہ بہت ہی غلط ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے ہم کولیگز ہیں ایک دوسرے کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں اچھا تعلق بن جاتا ہے کہیں ایک ساتھ نظر آجاتے ہیں تو سکینڈل بنا دیا جاتا ہے جو کہ یقینا تکلیف دہ ہے. یاد رہے کہ ہانیہ عامر کی آج کل فرحان سعید کے ساتھ دوستی کے بہت زیادہ چرچے ہیًں.

  • اداکارہ مریم نفیس شادی کے حوالے سے کیا سوچتی ہیں ؟‌

    اداکارہ مریم نفیس شادی کے حوالے سے کیا سوچتی ہیں ؟‌

    اداکارہ مریم نفیس جن کی اداکاری کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے انہوں نے ادھر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اُدھر ان کو کامیابیاں مل گئیں. مریم نے بہت کم مرکزی کردار نبھائے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ایک بڑی تعداد میں‌فین فالونگ رکھتی ہیں. مریم نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شادی ایک ضروری کام ہے جسے وقت پر کر لینا چاہیے اور یہ نہیں دیکھنا چاہیے کہ کیرئیر بنا رہے ہیں شادی بعد میں‌کر لیں گے ، ایسی سوچ انسان کو بہت زیادہ نقصان دیتی ہے . انہوں نے کہا کہ جس کو جو پسند آجائے اور جہاں پسند آجائے دل کی سنیں‌اور شادی کے بندھن

    میں‌بندھ جائیں.انہوں نے کہا کہ زیادہ سوچوں میں پڑکے وقت ضائع کرنے کی بجائے شادی کرلیں اور اگر آپ کی کسی کے ساتھ ذہنی آہنگی ہے تو پھر تو بالکل بھی دیر نہ لگائیں کیونکہ ذہنی ہم آہنگی ہو تو زندگی بہت اچھی گزرتی ہے اگر یہ نہ ہو تو زندگی جہنم بن جاتی ہے اس لئے شادی کے معاملے میں زیادہ تاخیر نہ کریں . یاد رہے کہ مریم نفیس نے ابھی تک کم مگر معیاری کام کیا ہے وہ جو بھی کردار کرتی ہیں‌کہانی میں اس کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے. شایہ یہی وجہ ہے کہ مریم صرف ہیروئین آنے کے چکر میں نہیں پڑتیں.