Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پاکستان کی آپریشن "بُنیان مرصوص” کے دوران شاہین میزائل استعمال کے بھارتی دعوؤں کی تر دید

    پاکستان کی آپریشن "بُنیان مرصوص” کے دوران شاہین میزائل استعمال کے بھارتی دعوؤں کی تر دید

    بھارتی میڈیا کی پاکستان کی جانب سے آپریشن "بنیان مرصوص” میں شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بے بنیاد دعوؤں پر ترجمان دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا۔

    رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں بھارتی میڈیا کے ان بے بنیاد دعوؤں کے جواب میں کہ پاکستان نے آپریشن "بنیان مرصوص” کے دوران شاہین میزائل کے استعمال کو مسترد کردیایہ الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں، بھارتی فوج کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان نے شاہین میزائل استعمال کیا، جب بھارتی فوج کو اپنی غلطی کا ادراک ہوا تو اس ویڈیو کو فوراً حذف کر دیا گیا۔

    اسرائیلی فوج غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلےگی،اسرائیلی وزیراعظم

    بھارتی بورڈ کی ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کی تردید

    بیرسٹر گوہر کی وزیراعظم اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کی تردید

  • آپ جہنم کے ہی حقدار ہیں، جاوید اختر کے متنازع بیان پر پاکستانی فنکاروں کا سخت ردعمل

    آپ جہنم کے ہی حقدار ہیں، جاوید اختر کے متنازع بیان پر پاکستانی فنکاروں کا سخت ردعمل

    بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر کے پاکستان مخالف نامناسب بیان پر پاکستانی معروف شخصیات نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    جاوید اختر ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے تنازع کی زد میں آ گئے ہیں، انہوں نے حالیہ دنوں میں ایک انٹرویو کے دوران ایسا بیان دیا جس نے پاکستانی عوام اور شوبز اور سیاسی شخصیات کو شدید مشتعل کردیا ہے،پاکستان کی معروف شخصیات شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی سمیت دیگر فنکاروں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے جاوید اختر پر تنقید کی ہے۔

    ایک کتاب کی تقریبِ رونمائی کے دوران جاوید اختر نے کہا کہ وہ دونوں جانب (پاکستان اور بھارت) سے تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں، ایک طرف سے مجھے کافر کہہ کر جہنم کا مستحق قرار دیا جاتا ہے، جبکہ دوسری جانب سے کہا جاتا ہے کہ میں جہادی ہوں اور پاکستان چلا جاؤں، اگر مجھے پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو، تو میں جہنم جانا پسند کروں گا۔

    جاوید اختر کے اس بیان پر وہاں موجود حاضرین نے تالیاں بجائیں تاہم سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو وائرل ہوتے ہیں صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ جہنم کے ہی حقدار ہیں۔

    پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اور اداکارہ ژالے سرحدی نے جاوید اختر کے الفاظ کو نفرت انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات دونوں ممالک کے درمیان نفرت کو ہوا دیتے ہیں انہوں نے زور دیا کہ معروف شخصیات کو اپنے الفاظ کے اثرات کا ادراک ہونا چاہیے، خاص طور پر ایسے حساس معاملات پر گفتگو کرتے وقت انہیں خیال رکھنا چاہیے۔

    اداکارہ مشی خان نے پاکستانی فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ نے بالکل صحیح جگہ کا انتخاب کیا کیونکہ آپ واقعی وہیں کے قابل ہیں اور ہاں، دوبارہ پاکستان آنے کی کبھی کوشش بھی نہ کیجیے گا، اب کوئی آپ کو بلائے گا بھی نہیں، جن کے قدموں میں آپ بیٹھے تھے، انہیں بھی ساتھ لے جائیے گا واپس کبھی مت آئیے گا۔

    عمران عباس نے جاوید اختر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اگر وہ جہنم کا انتخاب نہ بھی کریں، تب بھی ان کا جہاز وہیں اترے گا، بس کلاس بدل جائے گی، ہم نے صرف وقتی طور پر بزنس کلاس دے دی، ورنہ ان کی حیثیت اکانومی سے بھی کم ہے۔

    واضح رہے کہ جاوید اختر ماضی میں بھی پاکستان مخالف بیانات دے چکے ہیں، اس کے باوجود وہ لاہور کے ایک ادبی میلے میں شرکت کر چکے ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا لیکن واپسی پر انہوں نے ممبئی میں بیٹھ کر پاکستان پر الزامات لگائے۔

  • مودی حکومت نے”آپریشن سندور” کے نام پر پاکستان کے خلاف محاذ کھولا،بھارتی نیوز ویب سائٹ

    مودی حکومت نے”آپریشن سندور” کے نام پر پاکستان کے خلاف محاذ کھولا،بھارتی نیوز ویب سائٹ

    بھارتی نیوز ویب سائٹ دی وائر نے اپنی تازہ ترین تحقیقاتی رپورٹ میں ہلگام حملے سمیت "آپریشن سندور” کو فالس فلیگ قرار دیتے ہوئے کئی سنگین سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پہلگام حملے سے قبل مودی سرکار نے وہاں کی سیکیورٹی ہٹا دی تھی، جس کے نتیجے میں 26 افراد کی جانیں ضائع ہوئیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر سیکیورٹی بروقت فراہم کی جاتی تو کیا یہ جانیں بچائی جا سکتی تھیں؟-

    دی وائر نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی حکومت نے حملے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے "آپریشن سندور” کے نام پر پاکستان کے خلاف محاذ کھولا، جبکہ اصل دہشت گرد تاحال آزاد گھوم رہے ہیں نہ صرف پہلگام بلکہ پلوامہ حملے کے بھی آج تک اصل مجرم سامنے نہیں لائے جا سکے۔

    گودی میڈیا کی خونی اور جھوٹی صحافت، عالمی میڈیا نے پرخچے اُڑا دیئے!

    مودی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے جنگ بندی کی بھیک مانگی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ سیز فائر کا اعلان امریکی صدر کی ثالثی سے واشنگٹن سےہوا یہ مودی سرکار کی سفارتی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے بھارتی فضائیہ کو "آپریشن سندور” کے دوران نقصان پہنچا ، لیکن حکومت نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کی، رافیل طیاروں کے ممکنہ نقصان یا گمشدگی پر بھی کوئی سرکاری مؤقف سا منے نہیں آیا۔

    دی وائر نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ اگر وی آئی پیز کے لیے سیکیورٹی موجود تھی تو عام شہریوں کو کیوں لاوارث چھوڑا گیا؟ زندہ بچ جانے والوں کے مطابق، حملے کے بعد ڈیڑھ گھنٹے تک کوئی مدد نہیں پہنچی۔

    سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    دفاعی ماہرین اور سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت اصل دہشت گردوں کو پکڑنے کے بجائے صرف پاکستان مخالف بیانیہ بنانے میں مصروف ہے یہ روش نہ صرف بھارتی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے بلکہ خطے میں امن کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب  سے ترکیے کے سفیر کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے ترکیے کے سفیر کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترکیے کے سفیر نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ، تجارتی تعاون، علاقائی امن اور ثقافتی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مریم نواز نے بھارتی جارحیت پر ترکیے کی پاکستان کی دوٹوک حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ صدر ایردوان کا کہنا کہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہیں،یہ دلوں میں نقش ہو چکا ہے سب پاکستانی ترکیے کے بہن بھائیوں کیلئے دلی محبت اور عقیدت رکھتے ہیں ، ترکیے کی بھارتی جارحیت پر حالیہ غیر مشروط حمایت پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیے صرف اتحادی نہیں، بلکہ ایمان، ثقافت اور تاریخ میں جڑے ہوئے بھائی ہیں، تجارت کو مزید تقویت دینے کیلئے ترکیے کیساتھ اشتراک کار بڑھائیں گے، پاک ترکیے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔

  • پاکستان کےنہتے شہریوں پر حملہ،بھارتی  ایئر مارشل کا شرمناک اعتراف

    پاکستان کےنہتے شہریوں پر حملہ،بھارتی ایئر مارشل کا شرمناک اعتراف

    بھارت کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جھوٹے بیانیے کا سہارا لیتے ہوئے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت اور نہتے شہریوں پر حملوں نے جنگی جرائم کی سنگین مثال قائم کر دی،اس حوالے سے بھارتی فضائیہ کے ایئر مارشل اے کے بھارتی کا شرمناک اعتراف سامنے آیا ہے-

    بھارتی افواج نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کی حدود میں حملے کیے، جن میں 40 نہتے پاکستانی شہری شہید ہوئے جن میں 15 معصوم بچے، 7 خواتین اور 18 مرد شامل تھے بھارتی حملوں کے نتیجے میں 121 افراد شدید زخمی ہوئے، جن میں 27 معصوم بچے اور 10 خواتین بھی شامل ہیں ان حملوں کے دوران پاک فضائیہ اور پاک فوج کے 13 جوانوں نے بھی وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کیا۔

    امریکا نے بھارتی آموں کو مسترد کر دیا

    بھارتی فضائیہ کے ایئر مارشل اے کے بھارتی کا شرمناک اعتراف سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’اگر کوئی سویلینز مارے بھی گئے ہیں تو ان کو گننا ہمارا کام نہیں ہے‘ یہ بیان خود بھارتی افواج کے غیر انسانی رویے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا واضح ثبوت ہے۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے نہتے شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے اقوامِ متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے اس وحشیانہ اقدام پر بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں دفاعی ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی افواج نے دفاع کے حق میں جو جوابی کارروائیاں کیں، ان میں صرف اور صرف بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اور کوئی بھی شہری ہدف متاثر نہیں ہوا یہ فرق پاکستان کی پیشہ ور افواج کے اعلیٰ اخلاقی معیار اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کو ظاہر کرتا ہے۔

    رواں سال جنوری سے اب تک 141 دہشتگرد کارروائیوں کو ناکام بنایا، ایف سی بلوچستان

  • پاک بھارت کشیدگی : اسحاق ڈار کی قیادت میں  وفد چین جائے گا

    پاک بھارت کشیدگی : اسحاق ڈار کی قیادت میں وفد چین جائے گا

    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں اہم وفد کل چین کا دورہ کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر چینی قیادت کے ساتھ مشاورت کرنا ہے اس وفد میں مختلف حکومتی حکام شامل ہوں گے جو علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

    اس دورے کے دوران افغان وزیر خارجہ بھی چین میں موجود ہوں گے، جو منگل کے روز چین میں قیام کریں گے۔ اس طرح یہ ملاقات علاقائی سیاسی صورتحال اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    رواں سال جنوری سے اب تک 141 دہشتگرد کارروائیوں کو ناکام بنایا، ایف سی بلوچستان

    کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے،محسن نقوی

    پاکستان ہمیشہ زندہ باد ، تجزیہ : شہزاد قریشی

  • پاکستان ہمیشہ زندہ باد ، تجزیہ : شہزاد قریشی

    پاکستان ہمیشہ زندہ باد ، تجزیہ : شہزاد قریشی

    تجزیہ شہزاد احمد قریشی

    دنیا کے کسی بھی ملک کو بین الاقوامی سطح پر الگ تھلگ کر دینا ایک حکمت عملی ہے، جنگ کے بعد اب پاکستان اور بھارت اسی حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے عالمی دنیا میں اپنا مقدمہ پیش کرنے جا رہے ہیں ،سمجھ میں نہیں آتا بھارت عالمی دنیا کو کونسے ثبوت فراہم کرے گا، جو حالیہ پہلگام میں ہونے والی دہشت گردی کے ثبوت پاکستان اور دنیا کو فراہم نہ کر سکا، وہ اب عالمی دنیا کو پاکستان کے خلاف کونسے ثبوت فراہم کرے گا؟ جبکہ پاکستان میں ہر دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، جعفر ایکسپریس ٹی ٹی پی کی دہشت گردانہ کارروائیوں، بی ایل اے کی بلوچستان میں کاروائیوں، کلبھوشن کیس اور سانحہ جعفر ایکسپریس کیس کے ثبوت پاکستان کے پاس موجود ہیں، بھارت کا ماضی اور حال گواہ ہے کہ وہ پاکستان کے امن کو تباہ کرنے میں کردار ادا کرتا رہا ، اور کشمیر میں ریاست دہشت گردی کا خود ذمہ دار ہے، بھارت دہشت گردوں کی مالی پشت پناہی میں بھی ملوث ہے، پاکستان ہمیشہ اس پورے خطے میں امن کی کوشش کرتا رہا جبکہ بھارت اس خطے میں اپنی ٹھیکے داری قائم کرنے کے لیے خطے کے امن کو تباہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہا، مودی حکومت کی یہ کوشش رہی ہے کہ پاکستان میں آنے والی تمام سرمایہ کار رک جائے، سی پیک تباہ ہو جائے ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں دہشت گردوں کا راج ہو اور پاکستانی فوج کے خلاف بغاوت ہو جائے مگر ایسا کچھ نہیں ہوا، بھارت کے تمام منصوبے دھرے کے دھرے رہ گے، نریندر مودی کو اس خطے کی چودھراہٹ کا شوق پورا نہیں ہو گا، مودی کو کون سمجھائے کہ اب صورتحال بدل چکی ہے دنیا کے سیاسی کھیل بدل چکے ہیں، دنیا اب معیشت کی طرف توجہ دے رہی ہے، پاکستان مستقبل میں معاشی طاقت بن کر ابھرے گا اور دنیا ہماری معیشت کی مثالیں دے گی، پاکستان کی ایٹمی صلاحیت پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت پاکستان نے نریندر مودی کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، پاکستان کو دفاعی لحاظ سے مستحکم کرنے والے سیاسی اور فوجی حکمرانوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اس میں ایک کردار نواز شریف ہے، جہنوں نے بے پناہ دباو کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے پاکستان کو دفاعی لحاظ سے مضبوط کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا جو سنہری حروف میں لکھا جائے گا ، چین اور پاکستان کے مابین جے ایف تھنڈر کی پاکستان میں ہی تیاری کا کرشمہ ایٹمی دھماکوں سے لیکر پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائبر صلاحیت کا نوجوانوں میں فروغ موٹروے کی صورت میں پاکستان فضائیہ کو لامحدود رن ویز کی دستیابی اور میزائل ٹیکنالوجی کے حصول میں نواز شریف کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، یاد رہے لیڈر ہمیشہ قوم اور ملک کے مستقبل بنانے پر اپنی توجہ دیتے ہیں، نواز شریف نے اپنی پاکستان قوم کا مستقبل بنانے میں اپنا کردار ادا کیا، موجودہ جنگی کامیابی میں جہاں دوسرے عوامل شامل تھے وہی سب سے بہترین کردار وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اور وزارت خارجہ کے افسران کا رہا جہنوں نے دن رات عالمی دنیا کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کیا اب جب کہ بھارت اور پاکستان عالمی دنیا میں اپنا اپنا مقدمہ پیش کرنے جا رہے ہیں اس سلسلے میں وزارت خارجہ اور وزیر خارجہ کی قیادت میں وفود کو تشکیل دیا جائے، جنہیں بین الاقوامی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کا ادراک ہو ) جس طرح جنگی ماحول کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزارت خارجہ کے افسران نے پاکستان کا مقدمہ پیش کیا ہے ایسے ہی لوگوں پر مشتمل ایک وفد تشکیل دیا جائے جو امریکہ یورپ اور دوسرے عالمی ملکوں میں جاکر اپنا مقدمہ پیش کریں، یاد رکھیے پاکستان اس وقت اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے پاک چین راہ داری منصوبے پر تکیہ کیے بیٹھا ہے ہماری افواج داخلی، سلامتی اور امن و امان کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہے، جبکہ سیاسی محاذ پر نواز شریف اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، بھارت کا پاکستان مخالف ایک پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں اور ہمیں اسکو اہمیت نہیں دینی چاہیے بلکہ اس کے جواب میں پاک فوج زندہ باد کا نعرہ لگانا چاہئے-

  • سیکریٹری خارجہ نے بھارت کے نیو نارمل جیسے بیانات کو بے بنیاد قرار دیا

    سیکریٹری خارجہ نے بھارت کے نیو نارمل جیسے بیانات کو بے بنیاد قرار دیا

    پاکستان کی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بھارت کے ’’نیو نارمل‘‘ جیسے بیانات کو بے بنیاد قرار دیا –

    اسلام آباد میں تعینات سفارتکاروں کو پاک بھارت تعلقات پر بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی، مکالمے، سفارتکاری کو تنازع، کشیدگی پر ترجیح دیتا ہے،دونوں ممالک کے تعلقات میں صرف ایک نارمل ہے اور وہ خودمختاری کا احترام ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارتی نمائندوں کو 10 مئی کو ہونے والی جنگ بندی کے اطلاق اور پیشرفت سے آگاہ کیا گیا، خیر سگالی کے طور پر دونوں ممالک نے زیر حراست سیکیورٹی اہلکاروں کا تبادلہ کیا پاکستان رینجرز، بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار ایک دوسرے کے حوالے کیےسیکریٹری خارجہ نےجنگ بندی میں کردار ادا کرنے والے دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

    بھارت کا خود ساختہ امیج بے نقاب ہو چکا ہے،مشاہد حسین

    گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں بڑا اضافہ

    عوام کل اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے،عطااللہ تارڑ

  • وزیراعظم آزاد کشمیر کی بھارتی گولہ باری سے شہید اور زخمی ہونیوالے افراد کے گھرآمد

    وزیراعظم آزاد کشمیر کی بھارتی گولہ باری سے شہید اور زخمی ہونیوالے افراد کے گھرآمد

    مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیرانوارالحق نے بھارتی گولہ باری سےشہید اور زخمی ہونے والے افراد کےگھروں کا دورہ کیا۔

    وزیراعظم آزاد کشمیرنے زخمی ہونے والوں میں چیک تقسیم کیے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے مودی کی جارحیت کا جوا ب بھرپورانداز میں دیا، شہری دفاع کی ضرورت جتنی بڑے شہروں میں ہے اتنی ہی ایل اوسی پربھی ہے،مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کارکردگی بہتر بنارہے ہیں۔

    وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مولانا مظہر سعید نے میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں اب تک 11 افراد شہید جبکہ 56 افراد زخمی ہو چکے ہیں شہدا میں 3 بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔

    مولانا مظہر سعید کا کہنا تھا کہ بھارتی حملوں کے بعد مجموعی شہادتوں کی تعداد 28 تک پہنچ چکی ہے، وادی نیلم کے دو دیہات سے 572 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ 29 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور 206 کو جزوی نقصان پہنچا یا ایل او سی کے علاقوں میں خوراک اور ادویات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے تاکہ متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔

  • جب  پاکستان  پر بحران آتا ہے تو سب یکجا ہو جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    جب پاکستان پر بحران آتا ہے تو سب یکجا ہو جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے امن کا خواہاں رہا ہے لیکن بھارت نے اسرائیل کے اکسانے پر اشتعال انگیزی کی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت نے پہلگام کا حملہ خود کیا اور جب پاکستان نے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تو جواب میں بھارت نے ڈرون اور میزائل حملے کیے پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جس پر پوری قوم کو فخر ہے، پاکستان نے اللہ کے فضل سے عظیم الشان فتح حاصل کی ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کے لوگ مختلف نظریات، زبانوں اور مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں لیکن جب ملک پر بحران آتا ہے تو سب یکجا ہو جاتے ہیں ایسا نہیں کہ ہمارے اختلافات ختم ہو گئے ہیں لیکن کچھ ایسے اصول ہیں جن پر پوری قوم متفق ہے،میں مودی کا شکریہ ادا کروں گا کہ اس نے ایک ایڈونچر سے سب بدل دیا۔ 20 دن پہلے کا پاکستان اور آج کا پاکستان بالکل مختلف ہے۔

    وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ہم صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں اور ویکسین اور ادویات کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے کام جاری ہے معیاری مقامی ادویات کی تیار ی سے نہ صرف انحصار کم ہوگا بلکہ صحت کی سہولیات زیادہ قابلِ رسائی بنیں گی۔