Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

    چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

    چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو بدترین شکست دے دی۔

    دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور بھارت نے پاکستان کو باآسانی چت کردیا۔ اس سے قبل بھارت میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم 50 اوورز بھی پورے نہیں کھیل سکی، پوری قومی ٹیم 2 گیندیں قبل ہی 241 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    بھارت بیٹنگ
    بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے ٹیم کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، روہت 15 گیندوں پر 20 رنز بنانے کے بعد شاہین آفریدی کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔روہت کے آؤٹ ہونے کے باوجود شبمن گل اور ویرات کوہلی نے تیزی سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا، 68 رنز کے مجموعی اسکور پر حارث رؤف کی باؤلنگ پر خوشدل شاہ نے شبمن گل کا کیچ چھوڑا، وہ 35 رنز پر بناچکے تھے.

    تاہم، ابرار احمد نے شبمن گل کو 46 رنز پر بولڈ کرکے ان کی نصف سینچری بھی مکمل نہ ہونے دی، اس دوران ویرات کوہلی نے حارث رؤف کو چوکا رسید کرکے ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنے 14 ہزار رنز مکمل کیے۔ویرات کوہلی، سچن ٹنڈولکر اور کمار سنگاکارا کے بعد یہ سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے بلے باز ہیں، ویرات نے 287 اننگز، سچن ٹنڈولکر نے 350 اور سنگاکارا نے 378 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

    پاکستان بیٹنگ
    قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، میچ کے 9 ویں اوور میں بابر اعظم 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔اگلے ہی اوور میں فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے اوپنر امام الحق غیرضروری رن لینے کی کوشش میں اکشر پٹیل کی تھرو پر رن آؤٹ ہوگئے، وہ 26 گیندوں پر صرف 10 رنز بناسکے۔دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان محمد رضوان اور سعود شکیل نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا، محمد رضوان کو 44 رنز پر ایک موقع ملا جب ہرشت رانا نے ہاردک پانڈیا کی گیند پر ان کا کیچ چھوڑا تاہم وہ اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر اکشر پٹیل کے ہاتھوں 46 رنز پر بولڈ ہوگئے۔

    محمد رضوان کی طرح سعود شکیل کو بھی ایک چانس ملا جب اکشر پٹیل کی گیند پر کلدیپ یادو نے ان کا کیچ چھوڑا، تاہم وہ اگلے ہی اوور میں پانڈیا کا شکار بن گئے، سعود 62 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔دونوں سیٹ بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی اور یکے بعد دیگر کھلاڑیوں کے پویلین واپس لوٹنے کا سلسلہ جاری رہا، طیب طاہر 4، شاہین آفریدی صفر، سلمان علی آغا 19، نسیم شاہ 14، حارث رؤف 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔خوشدل شاہ نے کچھ مزاحمت دکھائی لیکن جس طرح انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھل کر بیٹنگ کی آج وہ اس طرح سے شارٹس نہ کھیل سکے اور آخری اوور میں 38 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

    بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو 3، ہاردک پانڈیا 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے جب کہ ہرشت رانا، اکشر پٹیل اور رویندرا جڈیجا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    چیمپئنز ٹرافی: ون ڈے کرکٹ کے کئی ریکارڈز ویرات کوہلی کے نام

    سری لنکا میں خوفناک حادثہ ،ٹرین کی ٹکر سے 6 ہاتھی ہلاک

  • سعودی عرب سمیت 6 ملکوں سے مزید 48 پاکستانی بے دخل

    سعودی عرب سمیت 6 ملکوں سے مزید 48 پاکستانی بے دخل

    اسلام آباد:سعودی عرب سمیت 6 مختلف ملکوں سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 48 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جبکہ کراچی ائیرپورٹ پر 38 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ، بغیر پاسپورٹ، سزا پوری کرنے، زائد المیعاد کام، کفیل کے بغیر کام اور کام سے مفرور ہونے پر 31 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا،عمان سے بلیک لسٹ، ویزا ختم ہونے اور غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر 12 افراد کو بے دخل کیا گیا جبکہ امارات سے 2، قطر سے ایک اور آذربائیجان میں امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر ایک پاکستانی کو بے دخل کردیا۔

    ڈی پورٹ کیے گئے 5 افراد کو لاڑکانہ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، حیدرآباد اور رکشان پولیس کے حوالے کر دیا گیا،اس کے علاوہ عراق، عمان اور سعودی عرب کے وزٹ ویزوں کے 3 مسافروں کو بلیک لسٹ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا، عراق، یونان، آذربائیجان، سری لنکا، تھائی لینڈ اور فلپائن کے وزٹ ویزوں کے 13 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا جبکہ بحرین اور سعودیہ کے ورک ویزوں کے 7 مسافر بھی پروازوں سے اتارے گئے۔

    ایلون مسک کی نئی پالیسی،امریکی سرکاری اداروں میں تشویش کی لہر

    چیمپئنز ٹرافی: صدر مرکزی مسلم لیگ کا قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

    پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے سے لاکھوں روپے کا نقصان

  • پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے سے لاکھوں روپے کا نقصان

    پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے سے لاکھوں روپے کا نقصان

    کراچی: پی آئی اے کی لاہور سے دبئی کی پرواز سے پرندہ ٹکرانے سے انجن کے بلیڈز تبدیل کرنے پر لاکھوں روپے اخراجات آئے۔

    باغی ٹی وی : ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق مطابق پی آئی اے کی لاہور سے دبئی کی پرواز سے پرندہ ٹکرانے کے معاملے کی تحقیقات کی گئی پی کے203 پرواز کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے سے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں ، ذرائع نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے سے انجن کے 8 بلیڈز کو شدید نقصان ہوا، انجن کے بلیڈز تبدیل کرنے پر لاکھوں روپے اخراجات آئےانجینئرنگ ٹیم نے انجن کو بورواسکوپک معائنہ کرکے نقصان کا اندازہ لگایا جبکہ ملک بھر کے ایئرپورٹس پر تاحال برڈ ریپلنٹ سسٹم نصب نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے چند روز قبل دبئی جانے والا پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا تھا، طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ انسپکشن سے طیارے کے انجن کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا۔

    ہمیں بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے لیے پر امید رہنا چاہیے،وہاب ریاض

    امریکا نے 5 ارب ڈالرز امداد جاری کردی،پاکستان کیلئے 397 ملین ڈالرز

    پاک بھارت ٹاکرا:بابر اعظم پریکٹس سیشن سے غائب،کرکٹر میچ کیلئے ان فٹ؟

  • امریکا نے 5 ارب ڈالرز امداد جاری کردی،پاکستان کیلئے 397 ملین ڈالرز

    امریکا نے 5 ارب ڈالرز امداد جاری کردی،پاکستان کیلئے 397 ملین ڈالرز

    امریکا نے منجمد کی گئی 5 ارب 30 کروڑ ڈالر کی غیرملکی امداد جاری کردی جس میں پاکستان کیلئے 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی امداد بھی شامل ہے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ امداد زیادہ ترسیکیورٹی اور انسداد منشیات کے پروگراموں کیلئے ہے،اس میں صرف محدودانسانی امداد شامل ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نےعہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد غیر ملکی امداد پر 90 دن کی پابندی عائد کی تھی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غیرملکی امداد کیلئے 243 پروگراموں کو استثنیٰ ہےجن کی مالیت 5 ارب 30 کروڑ ڈالر ہے۔رپورٹ کے مطابق یوکرین اورافغانستان کیلئے کسی امدادی پروگرام کو پابندیوں سے استثنیٰ نہیں دیا گیا۔

    پاک بھارت میچ میں بابر اعظم کی ممکنہ عدم شرکت، اینکر مبشر لقمان نے بڑی خبر سنا دی

    خبرایجنسی کے مطابق امریکی حمایت یافتہ پروگرام پاکستان کے ایف 16 طیاروں کےاستعمال کی نگرانی سے متعلق ہے، نگرانی میں یقینی بنایاجاتا ہےکہ ایف 16 طیارے انسداد دہشتگرد آپریشنز میں استعمال ہوتے ہیں نہ کہ بھارت کےخلاف۔ یو ایس ایڈ کے پروگراموں کے لیے 100 ملین ڈالر سے کم فنڈز جاری کیے گئے، اس کے علاوہ ریڈکراس کیلئے علیحدہ سے 56 ملین ڈالر فنڈز جاری کیے گئے۔

    چیمپیئنز ٹرافی میچز ، اسلام آباد میں ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل

    راولپنڈی میں آپریشن، اہم کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے گرفتار

    سندھ میں میٹرک کے امتحانات رمضان کے بعد لینے کا فیصلہ

    ملی ادبی پنچائیت کی ست رنگی شعری نشست.تحریر:ریاض احمد احسان

  • وطن عزیز کے محافظ کے خلاف احتجاج ملک دشمنی نہیں تو اور کیا ہے،تجزیہ: شہزاد قریشی

    وطن عزیز کے محافظ کے خلاف احتجاج ملک دشمنی نہیں تو اور کیا ہے،تجزیہ: شہزاد قریشی

    تجزیہ شہزاد قریشی
    ملک کے تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف سے لے کر موجودہ عسکری قیادت کرنے والے جنرل عاصم منیر کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں نے لندن میں جو کچھ کیا وہ قابل نفرت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا یہ ایک ناقابل برداشت ہے، آرمی کے سربراہ کا عہدہ مدت سے چلا آرہا ہے جتنے بھی سربراہ رہے ،برطانیہ یا دیگر ممالک میں جاتے رہے ہیں، پاک فوج ایک منظم ،متحد اور انتہائی تربیت یافتہ ہے۔ پاک فوج اورجملہ اداروں کی وجہ سے پاکستان دنیا کا ایک مضبوط اور ناقابل تسخیر ملک ہے، بلاشبہ اس ملک کو دفاعی لحاظ سے مستحکم کرنے میں ہمارے سیاستدانوں کا کردار بھی اہم رہا، ان کرداروں میں بہت سے نام ہیں ،جن میں بھٹو ، محترمہ بے نظیر بھٹو ، نواز شریف کا نام شامل ہے ، پی ٹی آئی کا لندن میں پاک فوج کے سربراہ کے خلاف احتجاج پاکستان مخالف قوتوں کو خوش کرنے کے مترادف قرار دیا جا سکتا ہے، بھارت اگر امریکہ میں اپنی رسوائی سے بچنے کے لئے پاکستان یا پاک فوج پر الزامات لگا کر خود کو بری الذمہ قرار دینے کی ناکام کوشش کرتا ہے ،اسی طرح دیگر پاکستان مخالف قوتیں پاکستان کے خلاف سازشیں کرتی ہیں وہ بھی سمجھ میں آتا ہے لیکن پی ٹی آئی کا دیار غیر میں وطن عزیز کے محافظ کے خلاف احتجاج ایک سوالیہ نشان ہے آخر پی ٹی آئی کس کو خوش کررہی ہے ؟ پاک فوج کے سربراہ کے خلاف احتجاج کیا پاک فوج اور جملہ اداروں کے شہیدوں اور غازیوں کے خون سے غداری کے زمرے میں نہیں آتا ؟ پاکستانی معاشرہ تحریک انصاف کی سیاسی بداخلاقیوں سے متاثر ہو رہا ہے ، یاد رکھیئے صرف اسیٹبلشمنٹ نے جمہوریت کو پابند سلاسل نہیں کیا جمہوریت کو قیدی بنانے میں جمہوریت کو کمزور کرنے میں سیاسی جماعتوںکا بھی کردار رہا ہے سیاستدانوں نے اخلاقی طور پر کبھی اپنے چاک گربیاں میں نہیں جھانکا اور نہ ہی ادراک کیا، امریکہ سمیت یورپی ممالک کی پالیسیاں انگڑائی لے رہی ہیں سعودی عرب میں ٹرمپ اور روسی صدرکی ملاقات ہونے جا رہی ہے سعودی عرب دونوں کا میزبان ہے ،مشرق وسطیٰ میں بھی تبدیلی کے آثار نظر آرہے ہیں پاکستانی سیاستدان مسخرے پن کی سیاست سے نکل کر عالمی دنیا کی بدلتی ہوئی سیاست کو مد نظر رکھیں اور وطن عزیز کے مفاد کی خاطر اپنے مفادات کو پس پشت ڈال کر سیاست کریں۔

  • نیب اور نجی اداروں کے درمیان مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط

    نیب اور نجی اداروں کے درمیان مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط

    اسلام آباد: نیب اور نجی اداروں کے درمیان مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے-

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق قائم مقام چیئرمین نیب سہیل ناصر کی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط ہوئےمعاہدوں کے مطابق نجی تعلیمی و طبی اداروں کی طرف سے نیب ملازمین کو رعائیتی پیکجز پر سہولیات ہوں گی۔ سہیل ناصر نے کہا کہ چیئرمین نیب کے وژن کے تحت مختلف اداروں سے مفاہمتی سمجھوں کا عمل جاری ہے، باہمی سمجھوتوں سے کارکردگی کا معیار مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

    ڈائریکٹر نیب ہیڈ کوارٹر محمد عمران بٹ اور معروف انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او، شعیب احمد خان، علی میڈیکل سینٹر کے سی ای او ڈاکٹر بلال ارشد بٹ، قمر جہاں ڈائگنوسٹکس کے سی ای او زبیر ناصرکی طرف سے مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط کیے گئے۔

    انسداد منشیات کے سلسلے میں دوست ممالک سے قریبی اشتراک چاہتے ہیں،محسن نقوی

    ان کے علاوہ عامر نیر ڈینٹل کے چیف ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عامر کیو خواجہ، ایس جے ڈینٹل اینڈ سکن کی سی ای او ڈاکٹر انعم جاوید چیمہ، ڈی واٹسن کیمسٹ کے سی ای او ظفر بختاوری کی طرف سے مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط کیے۔

    یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے،واپسی شکست سے زیادہ مضبوط ہوگی،فخرزمان

  • پولیس والوں کے روپ میں جعلسازی کی  نئی لہر  ، حکومتی  ایڈوائزری جاری

    پولیس والوں کے روپ میں جعلسازی کی نئی لہر ، حکومتی ایڈوائزری جاری

    اسلام آباد: نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم آف پاکستان (پی کے سی ای آر ٹی)نے شہریوں کو جعلسازی کی ایک نئی لہر کے خلاف ایک ایڈوائزری جاری کی ہے-

    باغی ٹی وی :نیشنل سائبر ایمرجنسی کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کا روپ دھار کر حملوں کے خلاف محتاط رہیں، اور شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ تجویز کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور کسی بھی مشکوک ای میل کی فوری اطلاع دیں۔

    پی کے سی ای آر ٹی کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جعلسازی کے حملے کی یہ نئی مہم قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی نقالی کرتے ہوئے جعلی ای میلز کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو فعال طور پر نشانہ بنا رہی ہے باخبر رہنے اور فعال حفاظتی اقدامات کو اپنانے سے شہری اجتماعی طور پر سائبر کرائم سے وابستہ خطرات کو کم کر سکتے ہیں۔

    حماس نے اسرائیلی بمباری میں ہلاک 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردیں

    ایڈوائزری میں کہا گیا کہ جعلساز جعلی ای میلز کے ذریعے لوگوں کو 24 گھنٹوں کے اندر جواب دینے سے ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں، وہ انہیں قانونی کارروائی کرنےانہیں گرفتار کرنے، میڈیا کے ساتھ اپنی معلومات شیئر کرنے یا انہیں بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے لیے دھمکاتے ہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ای میلز جعلی ہیں-

    جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ یہ ای میلز ”آفس آف کمشنر پولیس ڈیپارٹمنٹ“ سے ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرتی ہیں اور وصول کنندگان پر سائبر کرائم کے جرائم کا الزام لگاتی ہیں،عام شہریوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ یہ مجرم جعلی ای میل ڈومینز استعمال کرتے ہیں اور پاکستانی حکومت کے جائز ڈومین ’gov.pk‘ ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی دوسرا میچ:بنگلادیش کی بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

    پی کے سی ای آر ٹی نے سفارش کی کہ شہریوں کو اس طرح کے ای میلز کا جواب نہیں دینا چاہیے اور بھیجنے والے کی جانچ پڑتال کر تے ہوئے غور کرنا چاہئے کہ آیا ای میل gov.pk جیسے قانونی سرکاری ڈومین سے آیا ہے یا پھر نہیں، عوام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ غیر مجاز سرگرمی کے لیے باقاعدگی سے بینک اکاؤنٹس اور ای میلز کی نگرانی کریں، اور جعل سازی کی کوششوں کی اطلاع پی کے سی ای آر ٹی یا متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پر فراہم کریں۔

  • کلائمیٹ رسک انڈیکس 2025 کی رپورٹ جاری

    کلائمیٹ رسک انڈیکس 2025 کی رپورٹ جاری

    لاہور: کلائمیٹ رسک انڈیکس 2025 کی رپورٹ جاری کر دی گئی-

    باغی ٹی وی : رپورٹ میں 1993 سے 2022 تک ماحولیاتی تبدیلیوں کے واقعات سے متعلق اعداد و شمار شامل ہیں،رپورٹ کے مطابق 1993 سے 2022 تک دنیا بھر میں 7 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد مختلف آفات کے باعث جاں بحق ہوئے، دنیا بھر میں 4.2 ٹریلین امریکی ڈالر سےزائد کا نقصان ہوا –

    رپورٹ کے مطابق اس 30سال کے عرصہ میں 9 ہزار 300 سے زائد موسمیاتی آفات رونما ہوئیں، اور سیلاب، خشک سالی، ہیٹ ویوز اور طوفان کے باعث جانی اور مالی نقصان ہوا، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید خطرات لاحق ہیں، 2022 میں موسمیاتی آفا ت کے باعث سب سے زیادہ نقصان پاکستان میں ہوا۔

    امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی 18 سالہ دوشیزہ حادثے میں ہلاک

    2025 report

    اعداد و شمار کے مطابق جون سے ستمبر تک مون سون کی غیر معمولی بارشوں سے پاکستان کو مالی اور جانی نقصان اٹھانا پڑا، پاکستان میں جو ن سے ستمبر 2022 تک شدید مون سون کی بارشوں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانوں نے 33 ملین سے زائد افراد کو متاثر کیا مون سون کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 1,700 سے زائد اموات اور تقریباً 15 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، 2022 میں آنے والی ہیٹ ویو نے 90 سے زائد جانیں نگل لیں۔

    مصطفیٰ عامر کیس:مرکزی ملزم ارمغان کے سنسنی خیز انکشافات،آلہ قتل برآمد

  • دفتر خارجہ کا افغان ناظم الامور کے بیان پر ردعمل

    دفتر خارجہ کا افغان ناظم الامور کے بیان پر ردعمل

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نے افغان ناظم الامور کے بیان پر ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں سے بدسلوکی کے الزامات بے بنیاد ہیں پاکستان نے دہائیوں تک لا کھوں افغان مہاجرین کو عزت و احترام سے رکھا، وسائل کی کمی کے باوجود افغان مہاجرین کو تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کیں، غیر قانونی افراد کی واپسی کا منصوبہ 2023 میں شروع کیا گیا، افغان مہاجرین کے ساتھ بدسلوکی یا ہراسانی نہیں کی جا رہی افغان حکام سے مہاجرین کی با عزت واپسی کیلئے مسلسل رابطہ رہا-

    بہن کی میرا پر لندن میں عائد 10 برس کی پابندی کے حوالے سے وضاحت

    عوام کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری،شاہین آفریدی اور بابر اعظم کی تنزلی

  • چیمپئنزٹرافی :نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 321 رنز کا ہدف

    چیمپئنزٹرافی :نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 321 رنز کا ہدف

    کراچی: چیمپئنزٹرافی کے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے میچ کاٹاس ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : میگاایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہیں، قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان اور نیوزی لینڈ کی کپتانی مچل سینٹنرکر رہے ہیں، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس ہو گیا، پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران فخرزمان انجری کا شکار ہو گئے،میچ کے دوران چوکا روکنے کی کوشش میں قومی بلے باز فخرزمان انجری کا شکار ہو ئے اور گراؤنڈسے باہر چلے گئے، پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے پٹھوں میں کھنچاؤ کی جانچ کی جا رہی ہے، ان کی حالت کے بارے میں مزید معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔

    نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 39 کے مجموعی اسکور پر گری، ڈیون کانوے 10 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر بولڈ ہوئے، دوسری وکٹ نسیم شاہ نے حاصل کی انہوں نے کین ولیمسن کو آئوٹ کیا، ولیمسن صرف ایک رنز بنا سکے، ان کا کیچ محمد رضوان نے تھامانیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ ڈیرل مچل کی گری، انہوں نے دس رنز بنائے اور حارث رئوف کی گیند پر شاہین آفریدی نے ان کا کیچ پکڑا، اس طرح 73 کے مجموعی اسکور پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

    چوتھی وکٹ پر ول ینگ اور ٹام لیتھم کے درمیان 118 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس کے بعد ول ینگ 107 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے ٹام لیتھم اور گلین فلپس کے درمیان بھی 125 رنز کی لمبی شراکت داری قائم ہوئی۔ گلین فلپس 49.4 اوورز پر 61 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے دو، دو، ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے پاکستان نے 4 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 8 رنز بنا لیے ہیں،پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹر سعود شکیل تھے جو 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 22 کے مجموعی اسکور پر کپتان رضوان بھی پویلین لوٹ گئے انہوں نے 3 رنز بنائے،پاکستان کی تیسری وکٹ 69 رنز پر گری جب فخرزمان 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے-

    ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمدرضوان نے کہاکہ دفاعی چیمپئن ہونے کا پریشر نہیں ،اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے،ان کاکہناتھا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،فہیم اشرف کی جگہ فاسٹ بولر حارث رؤف ٹیم میں شامل ہیں ان کاکہناتھا کہ چیمپئنزٹرافی ایک بڑاٹورنامنٹ ہے،ہم دفاعی چیمپئن ہیں، تھوڑادباؤہوگا۔

    اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے کہا کہ میچ میں فتح کیلئے پُر امید ہیں، کوشش ہوگی میزبان پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ رکھیں اور پریشر میں لائیں۔

    پاکستانی اسکواڈ:

    قومی ٹیم میں فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

    نیوزی لینڈ کا اسکواڈ

    نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان مچل سینٹنر، ول ینگ، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، نیتھن اسمتھ اور ول او آرک شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 118 میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، 61 میچز میں قومی ٹیم نے میدان مارا جبکہ 53 میچز نیوزی لینڈ کے نام رہے، ایک میچ ٹائی اور 3 میچز بے نتیجہ ثابت ہوئے۔

    قبل ازیں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور ان کی صاحبزادی رکن قومی اسمبلی آصف بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی، آخری چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

    جبکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاک فضائیہ کے شاندار فضائی مظاہرے نے پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فضائیہ کی شیردل ٹیم نے فضا میں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیر کر قوم کو سلام پیش کیا، جبکہ شاہین بریک کے دلکش مظاہرے نے شائقین کو مسحور کر دیا۔

    جے ایف-17 تھنڈر، ایف-16 اور شیردل شاہینوں کی مہارت نے فضاؤں میں جوش و ولولہ پیدا کر دیا۔ فخرِ پاکستان جے ایف-17 تھنڈر، جو کئی بین الاقوامی مشقوں میں اپنی حربی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکا ہے، بھی فلائی پاسٹ میں شامل تھا پاکستان میں تیار کیے جانے والے جے ایف-17 تھنڈر کی مختلف دوست ممالک کی فضائی افواج میں شمولیت اس کی بے مثال حربی صلاحیتوں کا ثبوت ہے پاک فضائیہ کے اس شاندار فلائی پاسٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔