Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • دہشت گردوں کو  ہتھیاروں کی ترسیل روکنا اقوام متحدہ اور اس کے تمام ارکان کی ذمہ داری ہے،پاکستان

    دہشت گردوں کو ہتھیاروں کی ترسیل روکنا اقوام متحدہ اور اس کے تمام ارکان کی ذمہ داری ہے،پاکستان

    جنیوا: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کو غیر مسلح کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

    باغی ٹی وی :اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے یو این پروگرام آف ایکشن آن اسمال آرمز اینڈ لائٹ ویپنز کی چوتھی سالانہ کانفرنس میں کہا کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان جیسے تمام گروپوں کو غیر مسلح کرنے کی ضرورت ہے جو افغانستان کو محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرکے سرحد پار پاکستان میں حملے کرتے ہیں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان جیسے انتہا پسند و عسکریت پسند گروپوں کے پاس جدید ترین چھوٹے ہتھیاروں کی موجودگی پر پاکستان کو بجا طور پر تشویش لاحق ہے۔

    2001 کا یو این پروگرام آف ایکشن تمام ارکان کا حمایت یافتہ ہے اس کے تحت چھوٹے ہتھیاروں کی غیر قانونی خرید و فروخت روکنے کی کوشش کی جاتی ہے اقوام متحدہ نے اس پروگرام کو قومی، علاقائی اور عالمی سطح پر نافذ کرنے کے حوالے سے مدد کی ہے۔

    یہاں ایک دوسرے پرگالم گلوچ ہوتی ہے،ہم چاہتے ہیں احترام ہو،چیف جسٹس

    پاکستانی مندوب نے کانفرنس کے مندوبین کو بتایا کہ جدید ترین چھوٹے ہتھیار دہشت گرد اور جرائم پیشہ افراد تیار نہیں کرتے اِنہیں یہ ہتھیار اُن ممالک سے ملتے ہیں جو کسی خاص ملک یا خطے کو نشانہ بنانے کے درپے ہوتے ہیں تاکہ وہاں شدید عدمِ استحکام پیدا کیا جاسکےیہ پتا لگانے کی اشد ضرورت ہے کہ دہشت گرد گروپوں اور جرائم پیشہ افراد کو یہ جدید ترین چھوٹے ہتھیار کس طرح ملتے ہیں۔

    منیر اکرم نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں کو ان ہتھیاروں کی ترسیل روکنا اقوام متحدہ اور اس کے تمام ارکان کی ذمہ داری ہے دہشت گرد اور جرائم پیشہ گروہوں سے یہ ہتھیار واپس لیے جانے چاہئیں تاکہ وہ عدم استحکام پیدا کرنے کے قابل نہ رہیں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے گروہوں کے ہاتھ یہ ہتھیار لگنے سے کئی خطوں میں شدید عدم استحکام پایا جاتا ہے، بڑے پیمانے پر ہلاکتیں واقع ہوتی ہیں، امن و امان کا مسئلہ برقرار رہتا ہے اور ہر سال ہزاروں جانیں ضائع ہو جاتی ہیں ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ اب دہشت گروپ جدید ترین ڈرون بھی استعمال کر رہے ہیں۔

    بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 25 افراد ہلاک ،68 کی حالت غیر

    پاکستانی مندوب نے کہا کہ اس حوالے سے قانونی ڈھانچا تیار کرنے، ہتھیاروں کی ترسیل روکنے، اُنہیں کسی اور ہاتھ لگنے سے روکنے اور متعلقہ ہتھیاروں کی فروخت کی روک تھام کے لیے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے اقوامِ متحدہ کے ارکان کو اپنی حدود میں یا خطے کے اندر مختلف تنازعات کے حل کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ کشیدگی کا گراف نیچے آئے اور انتہا پسند یا دہشت گرد گروپوں کے پنپنے کی گنجائش کم ہو، اس صورت میں جدید ترین چھوٹے ہتھیاروں کی طلب میں کمی آئے گی اور اس معاملے کو کنٹرول کرنا آسان ہوگا۔

    جرائم ختم نہیں ہوئے لیکن کرمنلز کو محدود کردیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

    کانفرنس سے افتتاحی خطاب میں تخفیفِ اسلحہ سے متعلق دفتر کے سربراہ اِزومی ناکامِتسو نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس کی طرف سے ریمارکس پیش کیے انتونیو گوئتریس کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں دفاعی یا جنگی اخراجات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو انتہائی خطرناک ہے ہتھیار چھوٹے ہوں یا بڑے، دنیا بھر میں تباہی ہی پھیلاتے ہیں۔

  • سی پیک کے حوالے سے بھارت عالمی برادری کو گمراہ نہ کرے،دفتر خارجہ

    سی پیک کے حوالے سے بھارت عالمی برادری کو گمراہ نہ کرے،دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے حوالے سے بھارت عالمی برادری کو گمراہ نہ کرے-

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بھارتی وزارت خارجہ کے 13 جون کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو 8 جون کو جاری ہونے والے پاک-چین مشترکہ بیان میں جموں و کشمیر کے حوالہ جات پر اعتراض کا کوئی حق نہیں، جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، جموں و کشمیر کا تنازع 7 دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ریاست جموں و کشمیر کا حتمی فیصلہ عوام کی مرضی کے مطابق کیا جائے گا، جموں و کشمیر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزادانہ اور غیر جانب دارانہ رائے شماری کرائی جائے گی، بھارت کو جلد از جلد جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرنا چاہیےاس پس منظر میں جموں و کشمیر پر بھارتی دعوے بالکل بے بنیاد اور غلط ہیں، بھارت سی پیک کے بارے میں عالمی برادری کو گمراہ نہ کرے سی پیک اہم ترقیاتی کوشش ہے، جس پر دو خودمختار ممالک نے اتفاق کیا ہے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری،پاکستان کا کونسا نمبر؟

    ایک سیاسی جماعت پاک، چین تعلقات پر پروپیگنڈا کررہی ہے،احسن اقبال

    یو اے ای صدر نے وزیراعظم کی دوہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

  • ٹک ٹاک کی  پاکستان سے متعلق ٹرانسپیرینسی رپورٹ جاری

    ٹک ٹاک کی پاکستان سے متعلق ٹرانسپیرینسی رپورٹ جاری

    سنگا پور: ٹک ٹاک کی ٹرانسپیرینسی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت کی درخواست پر 93.5 فیصد متنازعہ ویڈیوز کو ہٹا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نےکمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے 270 اکاؤنٹس اور مقامی قانون کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے 59 اکاؤنٹس کو پلیٹ فارم سے ہٹایا،اکستانی حکومت کی درخواست پر 93.5 فیصد متنازعہ ویڈیوز کو بھی ہٹا دیا گیا ہے،2023 کی دوسری ششماہی میں ٹک ٹاک کو پاکستانی حکومت کی جانب سے 303 درخواستیں موصول ہوئیں جن کے نتیجے میں رپورٹ کردہ مواد کا 93.5 فیصد ہٹا دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق پلیٹ فارم نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے مواد کے 12,392 حصے اور مقامی قانون کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے مواد کے 2,126 حصوں کو ہٹایا،ٹک ٹاک کا دعویٰ ہے کہ کمیٹی گائیڈ لائن کی خلاف ورزیوں پر کارروائیوں کی شرح ننانوے فیصد سے زائد ہے۔

    زمین کے تنازع کے مختلف واقعات ، فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں …

    ایک سیاسی جماعت پاک، چین تعلقات پر پروپیگنڈا کررہی ہے،احسن اقبال

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری،پاکستان کا کونسا نمبر؟

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے  اسپین کے سفیر  کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے اسپین کے سفیر کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اسپین کے سفیر جوز انتونیو ڈی اوری(Josè Antonio de Ory) اوراعزازی قونصل برائے اسپین جلال صلاح الدین نے ملاقات کی –

    باغی ٹی وی : دوران ملاقات پنجاب اور سپین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کی مشترکہ کاوشوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، اس موقع پر انفراسٹرکچر، قابل تجدید توانائی، لائیو سٹاک اور زراعت میں سرمایہ کاری کے امکانات پر غور کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے کاروبار کی ترقی کے لیے سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے پائیدار حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا، ہسپانوی سفیر نے پنجاب میں مضبوط اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔

    وزیراعظم کا سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحیٰ کی مبارکباد

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سپین کی بزنس کمیونٹی کیلئے ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، زراعت اور لائیو سٹاک میں سرمایہ کاری مواقع موجود ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ سرمایہ کاری کیلئے بہترین ماحول فراہم کیا جارہا ہے،پاکستان اور سپین کے تجارتی حجم میں اضافہ کا رحجان خوش آئند ہے، پنجاب حکومت سپین کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارتی حجم میں مزید اضافے کی خواہش مند ہے۔

    اس موقع پر سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگرحکام بھی موجود تھے۔

    زمین کے تنازع کے مختلف واقعات ، فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں …

  • یو اے ای صدر نے وزیراعظم کی دوہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

    یو اے ای صدر نے وزیراعظم کی دوہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان سے عید الاضحی کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان کیلئے مسلسل حمایت کے لیے صدر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا اور متحدہ عرب امارات کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیااس موقع پر وزیر اعظم نے مئی 2024 میں متحدہ عرب امارات کے اپنے انتہائی نتیجہ خیز دورے کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو ایک پائیدار اور باہمی طور پر فائدہ مند اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اتفاق کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، غزہ میں مستقل جنگ بندی …

    دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے کا اعادہ کیا جو کہ مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہےوزیر اعظم نے صدر متحدہ عرب امارات کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جسے شیخ محمد بن زاید نے قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

    دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور قریبی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی اپنی مشترکہ خواہش کو آگے بڑھانے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔

    ایک سیاسی جماعت پاک، چین تعلقات پر پروپیگنڈا کررہی ہے،احسن اقبال

  • پاک چین تعلقات کے بارے میں غلط پروپیگنڈا کیا گیا،ترجمان چینی وزارت خارجہ

    پاک چین تعلقات کے بارے میں غلط پروپیگنڈا کیا گیا،ترجمان چینی وزارت خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات کے بارے میں غلط پروپیگنڈا کیا گیا-

    ترجمان چینی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین ایک سنگ میل اور کامیاب ہے جو دونوں ممالک میں خوشحالی لائے گا وزیراعظم شہبازشریف کے اس دورے نے بہت سی راہیں پیدا کی ہیں جس سے لوگوں کو فائدہ ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کی جو دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی علامت ہے۔

  • پاکستان میں معاشی ترقی کی وجہ سےبیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوسکتاہے،فچ

    پاکستان میں معاشی ترقی کی وجہ سےبیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوسکتاہے،فچ

    اسلام آباد: معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12 فیصد تک رہنےکا امکان ہے –

    باغی ٹی وی : پاکستان سے متعلق معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے رپورٹ جاری کردی،فچ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12 فیصد تک رہنےکا امکان ہے، پاکستان میں مالی سال 2025 میں شرح سود کم ہوکر16 فیصد ہوسکتا ہے، پاکستان کا آئندہ مالی سال کابجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو مستحکم کرے گا، بجٹ میں معاشی نظم وضبط سے مالی خسارہ کم ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں معاشی ترقی کی وجہ سےبیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوسکتاہےآئندہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح حکومتی اہداف سےکم ہوکر3 فیصد ہو سکتی ہےفروری کےانتخابات کےبعدسےپاکستان میں معاشی سرگرمیوں کوفروغ ملا ہےپاکستان میں کر نٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوکر0.3 فیصد تک پہنچا ہے، آئندہ مالی سال پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کیلئے 20 ارب ڈالر درکارہونگے، رپورٹ میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ توقع ہےکہ آئندہ بجٹ میں پاکستان کے کچھ قرضے رول اوور ہوجائیں گے۔

  • پاکستان اور بھارت کے پاس کتنے کتنے نیوکلیئر بم؟ رپورٹ جاری

    پاکستان اور بھارت کے پاس کتنے کتنے نیوکلیئر بم؟ رپورٹ جاری

    دنیا بھر میں موجود نیو کلیئر بموں کی تعداد سامنے آ گئی،دنیا بھر میں اس وقت 12121 نیو کلیئر بم ہیں، پاکستان کے پاس 170 جبکہ بھارت کے پاس 172 نیو کلیئر بم موجود ہیں

    نیوکلیئر بم پر نظر رکھنے والے ادارہ ’سپری‘ نے اس حوالہ سے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے گزشتہ ایک برس میں مزید آٹھ نئے نیو کلیئر بم بنائے ہیں، دنیا کے تمام نیوکلیئر صلاحیت والے 9 ممالک نے اپنے اسلحوں کی تجدید کاری کی ہے ، چین نے گزشتہ ایک برس میں 90 نئے نیوکلیئر بم بنائے ہیں، چین کے پاس اس وقت 500 نیوکلیئر بم موجود ہیں.

    تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ، روس، فرانس، برطانیہ، چین، پاکستان، بھارت، نارتھ کوریا اور اسرائیل نے گزشتہ برس نیوکلیائی اسلحوں کی تیز رفتاری کے ساتھ تجدیدکاری کی ہے۔ 2024 کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت 12121 نیوکلیئر بم ہیں جن میں سے 9585 نیوکلیئر بم فوجی ذخیرے میں رکھے گئے ہیں تاکہ انہیں ضرورت پڑنے پر استعمال کیا جا سکے، 3904 نیوکلیئر بم جنگی طیاروں اور میزائلوں میں تعینات ہیں۔ 2100 نیوکلیئر بموں کو میزائلوں میں ہائی الرٹ موڈ پر رکھا گیا ہے، سب سے زیادہ روس اور امریکہ نے نیوکلیئر بموں کو الرٹ پر رکھا ہے۔ چین نے بھی 24 نیوکلیئر بموں کو الرٹ موڈ پر رکھا ہوا ہے

    نیو کلیئر بموں کے حوالہ سے سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے نیوکلیئر بموں کی تعداد میں کمی آئی ہے، کیونکہ پرانے بموں کو تباہ کیا جا رہا ہے اور نئے بموں کی مینوفیکچرنگ ہو رہی ہے،نیوکلیائی بموں کو الرٹ موڈ پر رکھے جانے سے متعلق سپری نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ آنے والے سالوں میں یہ ٹرینڈ جاری رہ سکتا ہے۔ بھارت، پاکستان اور نارتھ کوریا ایک ہی میزائل پر کئی نیوکلیئر بموں کو تعینات کرنے کی تکنیک پر کام کر رہے ہیں۔ امریکہ، روس، برطانیہ اور چین پہلے ہی ایسا کرتے آئے ہیں۔ ایسے میں جنگی طیاروں اور میزائلوں میں تعینات نیوکلیئر بموں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیا کے مجموعی نیوکلیئر بموں میں سے 90 فیصد امریکہ اور روس کے پاس ہے.

    مسلح افواج کا نیوکلیئر صلاحیت حاصل کرنے میں کردارادا کرنے والوں کو خراج تحسین

    28 مئی کو پاکستان نے خطے میں توازن کا پیغام دیا

    یوم تکبیر، پاکستان تیس منٹ‌ میں تمام بھارتی شہروں‌ کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے. ڈاکٹر عبدالقدیر خاں

    یوم تکبیر، خواب کو حقیقت بنانے والوں کو سلام، ترجمان پاک فوج

  • قازقستان کے صدر  نے وزیراعظم   کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

    قازقستان کے صدر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

    اسلام آباد: قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیو نے وزیراعظم شہباز شریف کی جلد دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہبازشریف اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، اس دوران انہوں نے قازقستان کے صدر کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ بھی ہوا۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کےعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے اپنے دو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیاقازقستان کے صدر نے شہبازشریف کے دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پُر مسر ت کا اظہار کیا،قاسم جومارت توکائیو نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

    محسن نقوی کو پوری طرح پتہ چل چکا ہےکہ ٹیم میں کیا ہوتا رہا ہے،چوہدری …

    ٹیلی فونک رابطے میں دونوں وزیراعظم شہباز شریف اور قازقستان کے صدر نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں وسعت دینے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک میں بہتر روابط اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے لیے اہم ہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے قازقستان کے صدر کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت دی ، جس پر انہوں نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

    خوش اور سلامت رہیں، نریندر مودی کی مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی

  • وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر درمیان ٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحیٰ پر مبارکباد

    وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر درمیان ٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحیٰ پر مبارکباد

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی ارحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں کا عید الاضحیٰ پر مبارکباد کا تبادلہ ہوا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم محمد شہبازشریف نے تاجکستان کے صدرامام علی رحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عید الاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد دی اور دونوں ممالک میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اس موقع پر صدر امام علی رحمان نے بھی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

    دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، توانائی اور رابطوں کے ذریعے تعلقات کو بڑھانے کی اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا دونوں رہنماؤں نے آستانہ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی فائدہ مند علاقائی اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    لاہور: ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر بنانے والا ملزم

    انہوں نے بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مسلم دنیا کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا،عید الاضحیٰ کے موقع پر دونوں رہنماؤں کا ٹیلی فونک رابطہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط دوستی اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات