Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • ملائیشین وزیراعظم کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر  پیش کیا گیا

    ملائیشین وزیراعظم کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

    اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملائیشیا کے ہم منصب داتو انور ابراہیم نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی: ملائیشیا کے وزیراعظم داتو انور ابراہیم 3 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں، جمعرات کے روز ملائیشین ہم منصب وزیرِاعظم ہاؤس پہنچے تو وزیراعظم شہباز شریف نے مرکزی دروازے پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیااس موقع پر پاکستان اور ملائشیا کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم کو وزیرِ اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

    وزیراعظم نے معزز مہمان سے وفاقی کابینہ کاتعارف کرایا جبکہ ملائیشین وزیراعظم نے محمد شہباز شریف سے اپنے وفد کا تعارف کرایااس موقع پر داتو سری انور ابراہیم نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگایا۔

    اسرائیل تنازع بڑھانے والے اقدامات سے باز رہے،چین

    بعدازاں دونوں رہنماؤں کے مابین دوطرفہ ملاقات کے ساتھ ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس کے ساتھ ساتھ پاکستان ملائیشیا دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کا تبادلہ ہوا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں،ملائیشیا کے وزیر اعظم کے ہمراہ اعلی سطح کا کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں کا وفد بھی پاکستان آیا ہے، وفد پاکستانی کاروباری شخصیات و سرمایہ کارو ں سے ملاقات کرے گا جس سے دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، دونوں ممالک کے مابین تجار ت و سرمایہ کاری میں تعاون کے لیے ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان-ملائیشیا بزنس فورم میں شرکت بھی کریں گے۔

    عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری …

  • گزشتہ 10 برس سے بھارت میں مقیم مبینہ پاکستانی خاندان گرفتار

    گزشتہ 10 برس سے بھارت میں مقیم مبینہ پاکستانی خاندان گرفتار

    بنگلور: بھارت میں گزشتہ 10 برس سے جعلی دستاویزات پر مقیم مبینہ پاکستانی خاندان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر بنگلور کی پولیس نے مبینہ طور پر پاکستان کے چار شہریوں کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق وہ شہر کے نواحی علاقے میں ہندو ناموں اور شناخت کے ساتھ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے، 48 سالہ راشد علی صدیقی، ان کی 38 سالہ اہلیہ ‏عائشہ حنیف، ان کی والدہ روبینہ اور والد محمد حنیف کو بنگلور کے علاقے راجہ پورہ میں غیر قانونی طور پر رہنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

    پولیس کے مطابق یہ خاندان راجپورہ گاؤں میں شنکر شرما، آشا رانی، رام بابو شرما اور رانی شرما کے فرضی ناموں کے ساتھ رہ رہا تھا ان چاروں کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ، فریب، فرضی دستاویزات بنانے اور مختلف دیگر معاملات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،گذشتہ اتوار کی شب جب پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خاندان کے گھر پر چھاپہ مارا تو راشد نے اپنا نام شنکر شرما بتایا لیکن گھر کی دیواروں پر لکھی تحریر دیکھ کر پولیس کو شک ہوا، جس میں لکھا تھا مہدی فاؤنڈیشن انٹرنیشنل اور جشن یونس۔

    پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    پولیس کے مطابق راشد صدیقی نے بتایا کہ وہ بنگلور کے نواحی علاقے میں 2018 سے رہ رہا ہےان کے پاس بھارت پاسپورٹ سمیت آدھار شناختی کارڈ بھی موجود تھا اس کے علاوہ دیگر اہلخانہ کے افراد کے تینوں افراد کے پاس بھی ہندو ناموں کے پاسپورٹ اور آدھار کارڈ موجود تھے،ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار کیا گیا خاندان بھارت آنے سے پہلے بنگلہ دیش میں مقیم تھا جبکہ جوڑے کی شادی بھی وہیں ڈھاکہ میں ہوئی تھی۔

    عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری …

    رپورٹ کے مطابق راشد صدیقی کراچی کے علاقے لیاقت آباد کا رہائشی ہے جبکہ ان کی اہلیہ، ساس اور سسر کا تعلق لاہور سے بتایا گیا ہے راشد سمیت دیگر خاندان کی گرفتاری اس طرح ہوئی کہ جب چنئی کے ایک امیگریشن افسر نے 24 ستمبر کو بنگلہ دیشی شہریوں کو حراست میں لیا جو جعلی دستاویزات کے ذریعے حاصل کیے گئے بھارتی پاسپورٹ کا استعمال کر رہے تھےدورانِ تفتیش ان کےپاس سے بعض مذہبی مبلغین کی تصاویر بھی ملیں، راشد اور ان کی بیوی اور دیگر افراد ریاض گوہر شاہی ( ایک روحانی پیشوا ،جنھیں ان کے پیروکار ’امام مہدی‘ کہتے ہیں) کے پیروکار بتائے جاتے ہیں۔

    اسرائیل تنازع بڑھانے والے اقدامات سے باز رہے،چین

  • حکومت کے پاس رقم کی کمی نہیں،وزیر خزانہ

    حکومت کے پاس رقم کی کمی نہیں،وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی قسط آنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر اب دو ماہ کی امپورٹ کے برابر ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : محمد اورنگزیب نے پاکستان اکنامک ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ حکومت صرف پالیسی فریم ورک اور تسلسل فراہم کرے گی، حال ہی میں ٹی بلز کے لیے تمام بولیاں مسترد کیں، بینکنگ کے شعبے کے لیے ہمارا واضح پیغام ہے، نجی شعبے کو قرض دیں کیونکہ نجی شعبہ ہی معاشی ترقی کی قیادت کرے گا، واضح پیغام دیا کہ حکومت اب قرض اپنی شرائط پرلے گی۔

    تقریب سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے ملکی معیشت میں بہتری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس رقم کی کمی نہیں، بینکوں کی قرض ادائیگی وقت سے پہلے کررہے ہیں ،آئی ایم ایف کی قسط آنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر اب دو ماہ کی امپورٹ کے برابر ہوگئے ہیں۔

  • رواں سال آخری سورج گرہن آج،کتنے بجے شروع ہو گا

    رواں سال آخری سورج گرہن آج،کتنے بجے شروع ہو گا

    اسلام آباد: رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج رات شروع ہو گا جو پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا مگرسورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا سورج گرہن کا آغازآج پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 43 منٹ پر ہوگا اور رات 2 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوگا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سورج گرہن جنوبی اور شمالی امریکا ،پیسفک، اٹلانٹک اور انٹارکٹیکا میں دیکھا جاسکے گا،اس گرہن کو رِنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے، کیونکہ اس کے دوران چاند سورج کو اس طرح چھپائے گا کہ اس کا بیرونی حصہ ایسے دکھائی دے گا جیسے کوئی رِنگ یا چھلا ہو۔

    ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکے،عملہ خوفزدہ

    وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

    رِنگ آف فائر سے کیا مراد ہے؟
    رِنگ آف فائر یا annular گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان اس وقت آتا ہے جب وہ ہمارے سیارے سے سب سے زیادہ دور ہوتا ہےچونکہ چاند زمین سے دور ہوتا ہے تو وہ مکمل طور پر سورج کو بلاک نہیں کرپاتا اور جو نظارہ دیکھنے میں آتا ہے اسے رِنگ آف فائر کہا جاتا ہےاگرچہ پاکستان میں سورج گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا مگر ٹائم اینڈ ڈیٹ نامی ویب سروس کی لائیو اسٹریم میں اسے دیکھنا ممکن ہوگااس سے قبل 8 اپریل میں مکمل سورج گرہن ہوا تھا،اس سورج گرہن کو مغربی یورپ، شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھا گیا تھا۔

    جسٹس منصور علی شاہ کےتمام مقدمات ڈی لسٹ کر دیئے گئے

  • برادر  ممالک کی پاکستان کی معاشی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے،آرمی چیف

    برادر ممالک کی پاکستان کی معاشی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے،آرمی چیف

    کراچی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دوست ممالک کی پاکستان کی معاشی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے-

    باغی ٹی وی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ کراچی میں تاجروں سے ملاقات کی جس دوران معیشت سے متعلق اہم امور زیر بحث آئے،آرمی چیف نے کہا کہ کراچی کی کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے، ایک سال پہلےکہا تھا کہ مایوس مت ہوں، مایوسی گناہ ہے، پاکستان کی خوشحالی کے بارے میں کبھی امید نہیں چھوڑنا، معاشرے میں مایوسی پیدا کرنے کی ناکام کوششوں کو اجتماعی کاوشوں سے شکست دی، پاکستان مختلف شعبوں میں غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے، بے پناہ وسائل اور صلاحیت کے پیش نظرپاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کرنا چاہتا ہے۔

    پنجاب کے بیشتراضلاع میں تیز بارشیں،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مغربی سرحد پر اسمگلنگ پر قابو پانے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے، دوست ممالک کی پاکستان کی معاشی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے، چین، سعودی عرب اور یواے ای کی جانب سے پاکستان کی معاشی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے جب کہ گوگل اور دیگر بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہیں، کاروباری برادری کے تعاون کے بغیر یہ کامیابیاں ممکن نہ تھیں، پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہیے، فوج غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کے لیے پُرعزم ہے، اس دوران آرمی چیف نے تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دی۔

    اے این ایف کی کارروائیاں: 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

  • پائیدار اور مضبوط ترقی کی جانب پیش قدمی اب بھی پاکستان کیلئے چیلنج ہے،آئی ایم ایف

    پائیدار اور مضبوط ترقی کی جانب پیش قدمی اب بھی پاکستان کیلئے چیلنج ہے،آئی ایم ایف

    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان سے معاہدے کی تفصیلات جاری کردیں۔

    باغی ٹی وی : آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح بڑھ کر تین اعشاریہ دو فیصد ہوسکتی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی شرح نمو دو اشاریہ چار فیصد تھی پاکستان میں بے روزگاری کی شرح کم ہوکر سات اعشاریہ پانچ فیصد ہوسکتی ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال بے روزگار کی شرح 8 فیصد تھی۔

    عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں افراط زر کم ہوکر 9.5 فیصد ہوسکتی ہے، گزشتہ مالی سال افراط زر کی شرح 23.4 فیصد تھی، پاکستان میں محصولات بڑھ کر معیشت کا 15.4 فیصد ہوسکتے ہیں، گزشتہ مالی سال محصولات کا معیشت میں 12.6 فیصد تھا۔

    عمرے کی آڑ میں بھکاریوں کو سعودی عرب بھیجنے کا مقدمہ،ایف آئی اے و دیگر …

    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر نے انگریزی اخبار میں لکھے گئے مضمون میں کہا ہے2023 کے وسط میں پاکستان کو درپیش انتہائی بیرونی دباؤ اور غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر اس تبدیلی کی رفتار قابل ذکر ہے، گزشتہ سال پاکستان میں معاشی استحکام کی خوش آئند واپسی ہوئی اور ترقی دوبارہ شروع ہوگئی ہے ، زرمبادلہ کی شرح مستحکم رہی ہے اور غیر ملکی ذخائر دگنا سے زائد ہوگئے ہیں، پائیدار اور مضبوط ترقی کی جانب پیش قدمی اب بھی پاکستان کیلئے چیلنج ہے کیونکہ ماضی میں اس جانب بڑھائے گئے ہر قدم نے پاکستان کو پہلے سے زیادہ کمزور اور مقروض کیا ہے۔

    خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس: وکیل کی مصروفیت کے باعث سماعت ملتوی

  • شہبازشریف مسلم امہ کی ترجمانی اور عالمی رہنماؤں کو خوشگوار حیرت میں ڈالیں گے،عطاتارڑ

    شہبازشریف مسلم امہ کی ترجمانی اور عالمی رہنماؤں کو خوشگوار حیرت میں ڈالیں گے،عطاتارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ فائر وال سے سائبر سیکیورٹی اور ڈیٹا کا تحفظ چاہتے ہیں، سائبر حملوں سے بچنے کے لیے پاکستان انٹرنیٹ سسٹم کو اپ گریڈ کررہا ہے،شہبازشریف مسلم امہ کی ترجمانی اور عالمی رہنماؤں کو خوشگوار حیرت میں ڈالیں گے-

    باغی ٹی وی: نیویارک میں اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وائس آف امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 9 مئی مقدمات کا فیصلہ ہونے تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، سابق وزیراعظم اب بھی اداروں کو سیاست میں ملوث کرنے کی حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں،فوج کی موجودہ قیادت سیاست میں مداخلت پر یقین نہیں رکھتی، حکومت پی ٹی آئی سے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بات چیت کرتی ہے، پی ٹی آئی کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔

    ایکس پر پابندی کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ٹوئٹر کو بے گناہ شہریوں کا خون بہانے کے لیے استعمال کررہے، چاہتے ہیں کہ ایکس پر پابندی فوری اٹھائی جائے، پابندی ہٹانے کے لیے ٹوئٹر حکام کو حکومت کے ساتھ بیٹھنا ہوگا، ڈیجیٹل جرائم کو روکنے کے لیے کوئی نہ کوئی نظام لانا ہوگا، ڈیجیٹل جرائم روکنے کے لیے اتھارٹی کا قیام کابینہ میں زیرغورہے، فائر وال سے سائبر سیکیورٹی اور ڈیٹا کا تحفظ چاہتے ہیں، حکومت اظہار رائے اور صحافتی آزادی پریقین رکھتی ہے، سائبر حملوں سے بچنے کے لیے پاکستان انٹرنیٹ سسٹم کو اپ گریڈ کررہا ہے۔

    عطا تارڑ نے بتایا کہ امریکا میں بھی ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کی باتیں ہورہی ہیں، ایکس پر پابندی کا معاملہ عدالت میں زیرالتواء ہے، ٹوئٹر سے ملکی سلامتی اور عوام کے تحفظ پر حملے کیے جاتے ہیں، یوٹیوبرز اور وی لاگرز نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کو بڑھاوا دیا، یوٹیوبر صحافتی ادارتی عمل سے خود کو مستشنی سمجھتے ہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی بھی شخص فون اٹھائے اورصحافی بن جائے۔

    غزہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عزہ کی صورتحال پر تقاریر سے بڑھ کرعملی اقدام کی ضرورت ہے، پاکستان دوست ممالک کے ساتھ غزہ کی صورتحال پر مشاورت میں ہے، کوشش ہے جنرل اسمبلی کے موقع پر غزہ پر مشترکہ اعلامیہ لایا جاسکے، وزیراعظم شہبازشریف جنرل اسمبلی میں فلسطین کا مقدمہ توانا انداز میں پیش کریں گے، شہبازشریف مسلم امہ کی ترجمانی اور عالمی رہنماؤں کو خوشگوار حیرت میں ڈالیں گے، پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں مؤقف اپنایا کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔

    وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ شہبازشریف مسئلہ کشمیر، اسلامو فوبیا، دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے معاملات پر توجہ دلائیں گے، وزیراعظم کی جنرل اسمبلی کے موقع پرعالمی رہنماؤں سے بہت سود مند ملاقاتیں رہیں، بنگلہ دیش کے نگران سربراہ محمد یونس سے ملاقات اسٹیٹیجک اعتبار سے انتہائی اہم تھی، خارجہ پالیسی ہے کہ چین کی بنیاد پر امریکا سے تعلقات متاثر نہیں ہونے چاہئیں، امریکا کو پاکستان کی اہمیت کا ادراک ہے، عالمی دنیا جنوبی ایشا کے اہم ملک کو نظر انداز نہیں کرسکتی، امریکا اب بھی انسداد دہشت گردی سے متعلق پاکستان کی خدمات کا اعتراف کرتا ہے، آئی ایم ایف پروگرام پر اتفاق پاکستانی عوام کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے، آئی ایم ایف پروگرام ملکی معیشت کو مستقل استحکام کی طرف لے کر جائے گا، تمام معاشی اشارے بتا رہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے۔

  • 26 ماہ بعد  زرمبادلہ کے ذخائر 9.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

    26 ماہ بعد زرمبادلہ کے ذخائر 9.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

    ملک میں مجموعی زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافے کے بعد مجموعی ذخائر 14 ارب 87 کروڑ 31لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق 26 ماہ بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 9.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.4ار ب ڈالر سے بڑھ کر 9 ارب 53 کروڑ 36 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔ پاکستان کے مجموعی ڈالر ذخائر 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، ملک کے مجموعی ذخائر 14 ارب 87 کروڑ 31 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
    کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 2.26 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5ارب 33 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے بیل آؤٹ پیکج کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا.اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط جاری کردی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کے لیے فوری طور پر تقریباً ایک ارب ڈالر کی قسط جاری کر دی گئی ہے اور نیا قرض پروگرام 37 ماہ پر مشتمل ہے۔

    آئی ایم ایف نے بتایا کہ پاکستان میں معاشی شرح نمو 2.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ افراط زر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے تاہم پاکستان اب بھی کئی بڑے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، جن میں مشکل کاروباری ماحول، کمزور حکمرانی، اور محدود ٹیکس بیس شامل ہیں۔اعلامیے کے مطابق نئے قرض پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک استحکام کی بحالی اور سرکاری اداروں کی اصلاحات کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری لانا ہے، اس پروگرام میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

  • پاکستان کابھاری شرح سود پر قرضہ لینا ہمارے علم میں نہیں،آئی ایم ایف

    پاکستان کابھاری شرح سود پر قرضہ لینا ہمارے علم میں نہیں،آئی ایم ایف

    نیویارک: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی جانب سے نجی بینک سے 11 فیصد کی بھاری شرح سود پر قرض وصولی کو غیر ضروری قرار دیا-

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق پاکستانی حکومت نے بیرونی فنانسنگ گیپ کو پُر کرنے کے لیے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک سے یہ کہہ کر قرض مانگا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کیلئے اس قرض کا حصول ضروری ہے،حکومت نے لندن کے اسٹینڈرڈ چارٹر بینک سے 11فیصد کی شرح سود پر 600 ملین ڈالر قرض حاصل کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے، جو اب تک حاصل کیے گئے قرضوں میں سب سے زیادہ شرح سود پر حاصل کیا گیا قرض ہے۔

    وزارت خزانہ نے دعوی کیا کہ ابتدائی طور پر اس قرض کے حصول میں ہچکچاہٹ کا شکار تھی، لیکن دیگر ذرائع سے قرض کے حصول میں ناکامی کے بعد یہ کڑوا گھونٹ بھرنا پڑا،کوئی بھی بینک کم شرح سود پر قرض فراہم کرنے کو تیار نہیں ہے، لہذا مجبوری میں یہ قرض بھاری شرح سود پر لینا پڑا ہے۔

    تاہم گزشتہ روز عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی منظوری دی اور آج ترجمان آئی ایم ایف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 11 فیصد شرح سود پر کمرشل فنانسنگ کا حصول ہمارے علم میں نہیں ہے،آئی ایم ایف نے پاکستان کو اس قسم کا کمرشل قرضہ لینے کا نہیں کہا، آئی ایم ایف پروگرام کی یقین دہانیوں کیلئے اس طرح کی کوئی فنانسنگ ضروری نہیں۔

  • اسلام آباد چیمبر  نے غیرملکی سفیروں کے دورے بارے میں آگاہ نہیں کیا،دفتر خارجہ

    اسلام آباد چیمبر نے غیرملکی سفیروں کے دورے بارے میں آگاہ نہیں کیا،دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نے نیویارک میں لیڈر شپ فار پیس اجلاس میں شرکت کی.وزیر اعظم نے دنیا میں امن و استحکام کو مضبوط کرنے پر زور دیا.

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے مالدیپ، ترکیہ، کویت،اور اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل سے ملاقاتیں کی.وزیر اعظم نے غزہ میں اسرائیل کی بڑھتی جارحیت کی مذمت کی.اسرائیل کی جارحیت لبنان کی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی ہے.پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا.رابطہ گروپ کے اراکین نے مسئلہ کشمیر پر اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا.

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو غیرملکی سفارت کاروں کے دورے سے آگا ہ کیا گیا تھا اس ضمن میں کے پی حکومت کو خط لکھا گیا تھا،کچھ سفیروں نے انفرادی طور پر وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے اپنے سفر سے متعلق آگاہ کیا تھا ، وزارت خارجہ کی جانب سے تمام پروٹوکول پورے کیے گئے تھے ،اس حوالے سے تمام ثبوت وزارت خارجہ کے پاس موجود ہیں، اس بارے میں داخلی تحقیقات کی گئیں،اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے غیرملکی سفیروں کے دورے کے بارے میں آگاہ نہیں کیا،چیمبر آف کامرس اسلام آباد کے خلاف کارروائی کا جائزہ لے رہے ہیں ، واقعے کے بعد ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے غیرملکی سفارت کاروں سے ملاقات کی،غیرملکی سفارت کاروں کو بھی متعدد مواقعوں پر جاری گائیڈ لائنز کی پیروی کرنے کا کہتے ہیں،پاکستان کسی بھی غیرملکی سفارت کار کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے .

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے دیگر ہمسایہ ممالک کی طرح وہاں امن و سلامتی کے حوالے سے متفکر ہے، ہم افغان ہمسایوں کے ساتھ مل کرکوشش کررہے ہیں کہ افغانستان دوسرے ممالک کے لیے خطرہ نہ بنے ، افغانستان سے دہشتگردی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے ،پاکستان افغانستان کو ایک مستحکم، پرامن اور خوشحال ملک دیکھنا اور افغان عوام کی فلاح و بہبود چاہتا ہے ، افغانستان کی سرزمین دہشت گرد استعمال کررہے ہیں اور ہماری سلامتی اور امن کے لیے خطرہ بن رہے ہیں ، پاکستان اور ایران قریبی ہمسائے ہیں ، دونوں ممالک میں رابطے کے متعدد چینلز موجود ہیں ، مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے دونوں ممالک اپنے عوام کی خوشحالی کے لیے کام کر سکتے ہیں .

    دفتر خارجہ نے لبنان میں پاکستانی شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لبنان میں حالیہ حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے جبکہ لبنان میں مقیم پاکستانی شہری دستیاب کمرشل پروازوں کے ذریعے فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے،جو پاکستانی کسی وجہ سے لبنان نہیں چھوڑسکتے وہ انتہائی احتیاط برتیں اور محفوظ علاقوں میں منتقل ہوں، پاکستانی شہری سفارت خانہ پاکستان بیروت سے رابطے میں رہیں

    دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کی ہیں، جن میں 5 دہشت گرد جہنم واصل

     وادی تیراہ میں 25 خواج کو جہنم واصل کر دیا گیا

    بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

    بلوچستان، 21 دہشت گرد جہنم واصل،14 جوان شہید

    بلوچستان،جوابی کاروائی میں 12 دہشت گرد جہنم واصل

    قلات :فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،لیویز اہلکاروں سمیت 10 کی موت

    بارکھان،راڑہ شم کے مقام پر بسوں سے اتار کر 23 افراد قتل،10 گاڑیاں نذر آتش