Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • لاہور ،اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    لاہور ،اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    لاہور: اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے لاہور ملتان، فیصل آباد، میانوالی، بھکر، کمالیہ، خانیوال، بھلوال، چنیوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سرگودھا اور جھنگ میں محسوس کیے گئےساہیوال، چیچہ وطنی، بورے والا، پھولنگر، حجرہ شاہ مقیم، شاہکوٹ، سانگلہ ہل، تلہ گنگ اور چکوال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    خیبر پختونخوا میں پشاور، شمالی وزیرستان، ڈی آئی خان، لکی مروت، سوات، شانگلہ، بونیر، لوئر دیر، ملاکنڈ، ٹانک اور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےزلزلے کے باعث لوگوں میں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث اب تک کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دوپہر 12 بج کر 28 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 اور زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ڈی جی خان کے قریب تھا۔

  • کراچی : ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

    کراچی : ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

    کراچی میں ٹریفک حادثات کی وجہ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صدر ایمپریس مارکیٹ نعمان سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 45 سالہ ثوبیہ کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ موٹر سائیکل سے گرنے کا بتایا جا رہا ہے۔ناظم آباد ایک نمبر پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جائی گئی چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 70 سالہ عبدالستار کے نام سے کی گئی.

    اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے دریں اثنا بلوچ کالونی ایکسپریس وے نجی یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 25 سالہ کامران کے نام سے کی گئی حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

  • کراچی پولیس کی منشیات  فروشوں اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف کاروائیاں

    کراچی پولیس کی منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف کاروائیاں

    کراچی پولیس کی منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جس دوران متعدد ملزمان گرفتار کر لیے گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائداباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا.پولیس نے دوران گست داود چورنگی نزد ٹریفیک چوکی کے قریب سے ملزم کو گرفتار کیا.گرفتار ملزم کی شناخت زاہر خان ولد نور فروش خان کے نام سے ہوئی .ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی 30 بور پسٹل بمعہ راونڈز برامد ہوئی.گرفتار ملزم تھانہ قائداباد کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے برآمد ہونے والے اسلحہ کو فرانزک کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے اورملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا اغاز کر دیا گیا ہے.

    دوسری کاروائی میں ضلع ایسٹ پولیس نے دورانِ گشت گلشنِ اقبال بلاک 10 کے قریب کارروائی کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 02 عدد غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزمان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل 70 کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا،گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے.گرفتار ملزمان میں محمد عمیر عرف شاکا ولد محمد عمر اور نقیب اللہ عرف افغانی ولد محمد موسیٰ شامل ہیں۔

    تیسری کاروائی میں تھانہ مومن آباد پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔1. ملزم علی زیدی تھانہ مومن آباد کے مقدمہ الزام نمبر 124/2024 میں مفرور و مطلوب تھا۔ 2. ملزم باقر ولد ذاکر تھانہ مومن آباد کے مقدمہ الزام نمبر 112/2024 میں مفرور و مطلوب تھا۔ ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • کراچی :سلنڈر پھٹنےکے واقعات میں  5  افراد  زخمی

    کراچی :سلنڈر پھٹنےکے واقعات میں 5 افراد زخمی

    کراچی شہر میں سلینڈر پھٹنے کے مختلف واقعات میں بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے کی حدود سپر ہائی وے احسن آباد پاکستان کانٹا کے قریب کیمیکل فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے 03 افراد زخمی ہوئے.زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والو کی شناخت 1- ساجد ولد رحمان 22 سالہ2-، مقصود ولد کریم اللہ 52 سالہ، 3- محمد الیاس ولد خادم حسین 32 سالہ کے نام سے ہوئی ہے.

    دوسرا واقعہ گارڈن ویسٹ دھوبی گاٹھ کشتی مسجد کے قریب پیش آیا جہاں کار ریپیرنگ کی دکان میں سلینڈر دھماکہ 2 بچے شدید زخمی ہو گئے.بچوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا،زخمی افراد کو مقامی افراد نےاپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا.

    واضح رہے کہ شہری آباد میں غیر قانونی فلنگ اسٹیشن دوکانوں میں چل رہے ہیں جو آئے روز حادثات کا باعث بنتے ہیں لیکن انتظامیہ کوئی ایکشن نہیں لیتی.

  • ہمیں اعلانات نہیں عملی اقدامات چاہیے، امیر جماعت اسلامی

    ہمیں اعلانات نہیں عملی اقدامات چاہیے، امیر جماعت اسلامی

    امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ معاہدے کو ایک ماہ ہوچکا ہے، وزیر داخلہ نے منصورہ آکر پیش رفت سے آگاہ کرنے کا اعلان کیا ہے،ہمیں اعلانات نہیں عملی اقدامات اورعوامی مسائل کا حل چاہیے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ادارہ نورحق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم مشاورت کررہے ہیں پہلے ہم نے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑ تال کی تھی، اب ہڑتال ایک نہیں بلکہ کئی ہڑتالیں ہوسکتی ہیں اورلانگ مارچ وپہیہ جام ہڑتال کے آپشنز بھی موجود ہیں،آئی پی پیز سے ہونے والے مذاکرات اور عوام دشمن و ظالمانہ معاہدوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں،شہر کراچی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،پورا شہر کچرا زدہ بنا ہوا ہے،سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں،پیپلز پارٹی نے تمام اختیارات اپنے پاس مرتکز کئے ہوئے ہیں، بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی تھی، لیکن پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے الیکشن پر قبضہ کرکے اپنا میئر بنالیا۔2015میں آخری مرتبہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن بھی کورٹ کے کہنے پر ہوئے تھے،کے پی،اسلام آباد، سندھ میں بھی کورٹ کے کہنے پر ہوئے تھے، ابھی اسلام آباد میں بھی حکومت نے ایکٹ کا بہانہ بناکر بلدیاتی الیکشن آگے بڑھادیے،جماعت اسلامی بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار اور بلدیاتی انتخابات یقینی بنانے کے لیے پورے پاکستان کی بنیاد پر عدالتوں سے رجوع کرے گی۔ جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم جاری ہے،ہم مزدوروں،نوجوانوں، کسانوں کے پاس جارہے ہیں،جماعت اسلامی کو عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے، عوامی رائے سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی جماعت ایسی نہیں ہے جو عوامی ایشوز پر آواز بلند کرتی ہو، پاکستان کے مرد وخواتین بالخصوص نوجوان جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم کا حصہ بنیں۔

    حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ کشکول لے کر گھومنے والے حکمرانوں میں صلاحیت نہیں کہ وہ دنیا کے سامنے عزت ووقار کے ساتھ پاکستانیوں کا مقدمہ پیش کرسکیں، پاکستان بے شمار وسائل سے مالا مال ہے، لیکن 77سال سے قابض جاگیر داروں، وڈیروں، ڈکٹیٹروں نے پاکستان کو دلدل میں پھنسادیا ہے۔جماعت اسلامی کی حق دو عوام کو تحریک جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ کے فور منصوبہ کو طویل عرصہ گزر گیا ہے کئی وفاقی حکومتیں آئیں اورچلی گئیں،کے فور منصوبہ کسی نے مکمل نہیں کیا، ٹینکرز مافیا اپنی جگہ موجود ہیں،جو پانی میسر ہے اس کی تقسیم کا نظام درست نہیں ہے، بارشوں کے بعد حب ڈیم اوور فلو ہوچکاہے، جو سو ملین گیلن پانی کراچی کو ملتا تھا وہ اب اڑتیس چالیس ملین گیلن بھی نہیں مل پارہا، آبادیوں کی آبادیاں پانی سے محروم ہیں، اس کی ذمہ داری پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پر عائد ہوتی ہے، یہ دونوں ہر حکومت کا حصہ ہوتے ہیں۔جماعت اسلامی کی بھرپور احتجاجی تحریک کے بعد یونیورسٹی روڈتعمیر ہوئی تھی جسے ریڈ لائن منصوبے کے نام پر توڑ پھوڑ دیاگیا ہے اور مسلسل تاخیر کے بعداب اس پروجیکٹ کی لاگت بڑھتے بڑھتے ڈبل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 66ارب روپے سے کلک کے نام سے پروجیکٹ چل رہے ہیں،جن میں کھلی کرپشن ہورہی ہے اور ساٹھ سے 70فیصد رقم کرپشن کی نظر ہوجاتی ہے، تین چار ارب روپے سے جو استر کاری کا کام ہوا تھا وہ بارش کے ساتھ ہی بہہ گیا، گرومندر سے مزارقائد جانے والی سڑک کانام ”ایک دن کی سڑک“رکھا جارہا ہے، کیونکہ وہ ایک دن میں بہہ گئی، کوئی بھی کراچی کو اون کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، مسترد شدہ پارٹیوں کو کراچی پر مسلط کردیا گیا، ساڑھے پانچ ہزار پولنگ اسٹیشنزمیں سے ایک بھی ایم کیوایم نہیں جیتی لیکن اسے 15قومی اسمبلی کی سیٹیں دے دی گئیں، پیپلز پارٹی اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کے لیے تیار نہیں،تمام اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے، اگر بلدیاتی اداروں کو نام نہاد کچھ چیزیں منتقل کی بھی ہیں تو اپنا قبضہ سسٹم ٹاؤنز اور بلدیاتی حکومت کے اوپر مسلط کیا ہوا ہے، یوسیز اور ٹاؤنز کے پاس کچھ اختیارات نہیں،پیپلز پارٹی اپنی کراچی دشمن پالیسی جاری رکھے ہوئی ہے، جماعت اسلامی نے کراچی کے مسائل کو اجاگر کیا ہے اوراحتجاج بھی کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعتیں تباہ حال ہیں، صنعتکار کہتے ہیں کہ اتنی مہنگی بجلی کے ساتھ صنعتیں نہیں چل سکتی، کاٹیج انڈسٹری تباہ حال ہے، تاجر الگ پریشان ہیں، رہائشی علاقوں میں جو لوگ رہتے ہیں ان کے بس میں نہیں کہ بجلی کے بھاری بھاری بلز اداکرسکیں، جماعت اسلامی کے دھرنے کے باعث جب پریشر بنا تو نواز شریف نے اپنی بیٹی کو ساتھ بٹھاکر پنجاب میں دو مہینے کے لیے بجلی کے بل میں کمی کا اعلان کیا عوام کو یہ خیرات نہیں چاہیے،بلکہ پورے ملک میں بجلی کے ٹیرف میں کمی چاہیے،آئی پی پیز کو ہزاروں ارب روپے کپیسٹی پیمنٹ کے نام پر دیئے گئے،اس کا حساب کون دے گا؟ن لیگ، پیپلز پارٹی، ق لیگ اور پی ٹی آئی سب نے ان آئی پی پیز کو فیور دیا، کیونکہ آئی پی پیز مالکان کے اہم نام ان پارٹیوں میں شامل ہوتے تھے یا ان کے اسپانسر تھے، جس کے نتیجے میں ان آئی پی پیز کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوسکی،اب نکلنے کا راستہ یہی ہے کہ ان کو لگا م دی جائے، جو عوام دشمن اور ظالمانہ معاہدے کئے گئے تھے،ان کے معاہدے کرنے والوں اور کروانے والوں کو سب کو بے نقاب کیا جائے، کسی آئی پی پیز میں ہمت نہیں ہے کہ وہ انٹرنیشنل کورٹ میں جاسکے کیونکہ یہ بے تحاشہ لوٹ مار کرچکی ہیں، اگر لوکل آئی پی پیز کے ساتھ چیزوں کو ایڈریس کرلیا جائے تو ہم چائنہ کے ساتھ بات کرسکتے ہیں ان کو قائل کرسکتے ہے، کیونکہ چائنہ پاکستان کا اسٹریٹیجک پارٹنر ہے وہ ضرور تعاون کرے گا۔

    پریس کانفرنس میں امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان،نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ، سیکرٹری کراچی توفیق الدین صدیقی،جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق،ڈپٹی سکریٹری کراچی قاضی صدر الدین، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، پبلک ایڈ کمیٹی کے سکریٹری نجیب ایوبی، نائب صدر عمران شاہدودیگر بھی موجود تھے۔

  • ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تاجروں کی عرفان رضوان  کی قیادت میں ملاقات

    ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تاجروں کی عرفان رضوان کی قیادت میں ملاقات

    ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سےکراچی الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر محمد عرفان رضوان کی قیادت میں 19 رکنی وفد نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر سیکرٹری آصف احمد، جنرل سیکرٹری حاجی ناصر ترک، سلیم میمن و دیگر اراکین نے شرکت کی۔پولیس چیف سے ملاقات میں وفد نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شہر میں امن و امان کے حوالے سے پولیس کے اقدامات کو سراہا۔وفد نے پولیس چیف سے شہر میں جرائم و دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جنہیں پولیس چیف نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    ملاقات کے اختتام پر وفد نے پولیس چیف کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی

    فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی

    فیصل آباد کے چک 119 ج ب سمانہ میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی ہے۔

    باغی تی وی: پولیس کے مطابق 2 ڈاکو رات میں گھر میں گھسےجنہوں نے اسلحے کے زور پر خاتون سے زیادتی کی ۔مدعی مقدمہ کے مطابق خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ڈاکو نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 2 دن قبل پیش آیا تھا، متاثرہ خاتون کامیڈیکل کرایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ فیصل آباد میں مسلسل زیادتی کیسوں میں اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ روز بھی تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ سالار والا کی رہائشی لڑکی (الف) کانشانہ بنادیا گیا۔ تھانہ ٹھیکریوالہ 67 ج ب میں اوباش ملزم سمیر نے لڑکے (ب ) کوہوس کانشانہ بناڈالا۔

    اس سے قبل 21 اگست کو فیصل آباد کے چک چھ میں محنت کش کے آٹھ سالہ بیٹے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، گرفتار ملزم وارث علی نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ چک چھ کے رہائشی آصف کا 8 سالہ بیٹا طیب منگل کے روز لاپتا ہو گیا تھا، تلاش کے باوجود طیب کا کہیں سراغ نہ ملا، اسی دوران علاقہ مکینوں نے بتایا کہ انہوں نے بچے کو اسی علاقے کے رہائشی وارث علی کے ساتھ گاؤں سے باہر جاتے دیکھا تھا۔

  • نیو سبزی منڈی  کراچی میں دھماکہ، 2 افراد زخمی

    نیو سبزی منڈی کراچی میں دھماکہ، 2 افراد زخمی

    کراچی میں نئی سبزی منڈی کے قریب گیس پائپ لائن میں دھماکے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا، جس کے ہوتے ہی بھگدڑ مچ گئی۔پولیس حکام نے کہا ہے کہ سیوریج نالے میں دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکا ممکنہ طور پر گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکا سبزی منڈی میں نجی بینک کے نیچے سے گزرنے والے نالے میں ہوا۔دھماکا ہوتے ہی نالے پر بنا فرش اکھڑ گیا، موٹر سائیکل اڑ کر گاڑی کی چھت پر جا گری۔دھماکے سے بینک کے باہر تعینات سیکیورٹی گارڈ بال بال بچا۔

  • سری لنکا جانیوالے آلوؤں کے کنٹینر سے ہیروئن برآمد

    سری لنکا جانیوالے آلوؤں کے کنٹینر سے ہیروئن برآمد

    کولمبو سری لنکا بھیجے جانیوالے آلوؤں پر مشتمل کنٹینر سے کراچی ائیرپورٹ پر بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد ہوئی ہے.

    باغی ٹی تی وی کو ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ مشکوک ریفریجریٹر کی تلاشی لینے پر 1198 تھیلوں میں سے 122 آلوؤں  میں مہارت سے چھپائی گئی مجموعی طور پر تقریباً 5 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔مجموعی طور پر 80 تھیلوں میں سے ہر تھیلے میں 1 سے 2 ہیروئن بھرے آلو مہارت سے چھپائے گئے تھے۔اے این ایف ٹیم نے اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت اور انتہائی مہارت سے ان تمام ہیروئن بھرے آلوؤں کی تلاشی لی.

    ابتدائی تفتیش کے ذریعے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مزکورہ کینٹنر ایک نجی کمپنی کی طرف سے بُک کروایا گیا تھا۔مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔گرفتار ملزم کو اے این ایف پولیس اسٹیشن منتقل کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • آئی ایم ایف کا پاکستان کو جھٹکا،اجلاس کی نئی تاریخ،پاکستان شامل نہیں

    آئی ایم ایف کا پاکستان کو جھٹکا،اجلاس کی نئی تاریخ،پاکستان شامل نہیں

    آئی ایم ایف نے ایک بار پھر پاکستان کو جھٹکا دے دیا، آئی ایم ایف کے ایگریکٹو بورڈ اجلاس کا ایک اور کیلینڈر جاری کیا گیا ہے تا ہم پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا

    آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 18 ستمبر کو ہوگا جس میں بورڈ سرینام کے 7 ویں جائزے کی منظوری دے گا،آئی ایم ایف کی جانب سے اس سے قبل بھی 9 اور 13 ستمبر کے اجلاس کا کیلنیڈر جاری ہو چکا ہے،آج نو ستمبر کو ہونے والے آئی ایم ایف اجلاس میں بھوٹان ،جبکہ 13 ستمبر کے اجلاس میں ناروے کا کیس ایجنڈے پر ہو گا،میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو ہوا تھا مگر ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کو تاحال 2 ارب ڈالر بیرونی فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بیرونی فنانسگ کی شرط پوری کرنے کے لیے پاکستان 1.75 ارب ڈالر کے کمرشل قرض کے لیے درخواست کر چکا ہے، پاکستان اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سے 40 کروڑ ڈالر اور اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے 35 کروڑ ڈالر قرض کی درخواست بھی کرچکا ہے،پاکستان سعودی عرب سے بھی 1.2 ارب ڈالر قرض کی درخواست کر چکا ہے جب کہ سعودی عرب کے ساتھ مؤخر ادائیگیوں پر تیل لینے کی سہولت کے لیے بھی کوششں جاری ہے۔

    آئی ایم ایف کا ایف بی آر سے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کا مطالبہ

    بجلی بلوں پر سبسڈی، آئی ایم ایف کا اعتراض

    آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر قرض کی حتمی منظوری میں تاخیر ، بیرونی مالی معاونت سست روی کا شکار

    آئی ایم ایف کے قرض کی حتمی منظوری میں تاخیر کی وجہ سے ملک کی مالی معاونت کی رفتار سست ہو گئی ہے، جو کہ مستقبل میں اقتصادی ترقی اور استحکام کے لیے ایک چیلنج بن سکتا ہے۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے پیش نظر حکومت کو فوری طور پر آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری کے عمل کو تیز کرنے اور دیگر مالیاتی اداروں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو درپیش مالی مشکلات پر قابو پایا جا سکے اور اقتصادی ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔

    آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ستمبر میں ہو جائے گا،وزیر خزانہ

    آئی ایم ایف نے کہا آئی پی پیز سے معاہدے بدلیں،لیکن ہمارے وزیراعظم..؟

    ماہ جولائی میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پاگیا تھا،معاہدے کی مدت 37ماہ اور مالیت7 ارب ڈالرز ہوگی، پاکستان کے ساتھ معاہدہ آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کی منظوری سے مشروط ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں حکومت پر اہم شرائط عائد کی گئی ہیں، آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق حکومت کو ٹیکس ریونیو میں 1 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ کرنا ہوگا، ریٹیل ، ایکسپورٹ اور زراعت کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا،صوبے اپنےذرائع سے ٹیکس بڑھانے کیلئے اقدامات کریں گے ، صوبوں کو خدمات پر سیلز ٹیکس اور زرعی انکم ٹیکس بڑھانا ہوگا ، اس حوالے سے قانونی پیچیدگیوں کو یکم جنوری 2025 سے پہلےختم کیا جائے گا.وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام سے میکرو اکنامک استحکام لانے میں مدد ملے گی، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ہمیں اسٹرکچرل ریفارمز یقینی بنانے کی ضرورت ہے، پبلک فنانس، توانائی اور حکومتی اداروں کے ایریاز میں خود انحصاری لانے کی ضرورت ہے، آئندہ سالوں میں اسٹرکچرل ریفارمز لائیں گے۔