Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • کراچی سے پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کا قافلہ اسلام آباد  روانہ

    کراچی سے پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کا قافلہ اسلام آباد روانہ

    کراچی سے پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کا قافلہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گیا۔

    قافلہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں روانہ ہوا ہے، قافلے میں بسیں اور سیکڑوں گاڑیاں شامل ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کارواں میں مختلف شہروں سے کارکنان شامل ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد جلسہ کے لیے تحریک انصاف کو این او سی جاری کر دیا ہے۔

    اس سے قبل ایک بیان میں مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سارے پنجاب کی پولیس اسلام آباد میں تعینات ہے، پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کے لیے حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے شروع کیے ہیں۔

    بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے پنجاب پولیس کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات کی ہیں، پنجاب کو کچے کے ڈاکو کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

  • کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل فون  برآمد

    کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل فون برآمد

    کراچی میں ایف آئی اے نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے اسگل موبائل فون کی بڑی کھیپ برآمد کر لی.

    ایف آئی اے زرائع کے مطابق ایف آئی اے کو قائد آباد موبائل مارکیٹ میں 150 اسگلڈ آئی فون کی اطلاع تھی، اسملگڈ آئی فونز کی مالیت کروڑوں روپے ہے.

    زرائع ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی ٹیم نے مزکورہ موبائل کی دکان پر چھاپہ مارا،
    برآمد ہونے والے تمام آئی فونز اسمگلڈ ہیں.

  • صدر مملکت نے اسلام آباد میں پر امن اجتماع و امن عامہ بل پر دستخط کردئیے

    صدر مملکت نے اسلام آباد میں پر امن اجتماع و امن عامہ بل پر دستخط کردئیے

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پر امن اجتماع و امن عامہ بل 2024 پر دستخط کردئیے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسے جلوسوں کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق بل پر دستخط کردئیے،صدر کے دستخط سے بل قانون بن گیا ،فوری نافذ العمل ہوگا ، صدر مملکت کے دستخط کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن کےلیے کاپی بھجوا دی، قانون کو پر امن اجتماع و امن عامہ 2024کا نام دیا گیا ہے، قانون کے تحت بغیر اجازت اور سیکیورٹی کلیئرنس کوئی جلسہ یا اجتماع منعقد نہیں ہوسکتا اور ریڈ زونز یا ہائی سیکیورٹی زونز میں جلسے جلوس کی بالکل اجازت نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ جمعہ کو سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی اسلام آباد میں پُرامن اجتماع اور امن عامہ بل کثرتِ رائے سے منظور کیا تھا۔

    پر امن اجتماع و امن عامہ بل کیا ہے؟
    پر امن اجتماع و امن عامہ بل کے مطابق اسلام آباد میں بغیراجازت جلسے یا اجتماع پر تین سال کی قید ہوگی اور دوسری بار غیرقانونی جلسے یا اجتماع پر10 سال قید کی سزا ہوگی اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اجازت دیں گے نہیں ملتی تو چیف کمشنر سے اپیل کی جاسکے گی اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مختص علاقے کے علاوہ کہیں اور جلسے کی اجازت نہیں دے گا۔

    جلسے کی مختص جگہ موضع سنگجانی یا کوئی اور حکومت کا مختص کردہ علاقہ ہوگا جبکہ اجازت کے بعد بھی ہونے والے جلسے کو پولیس افسر کسی بھی وقت منتشر کرا سکے گا،حکومت اسلام آباد کے کسی مخصوص علاقے کو ریڈ زون یا ہائی سیکیورٹی زون قرار دے سکتی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے جلسہ گاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل تاریخ کا بڑا جلسہ ہو گا، ہم قانون اور آئین کے مطابق اپنا حق استعمال کر رہے ہیں، یہ جلسہ پر امن ہوگا، نہ لانگ مارچ ہوگا اورنہ دھرنا دیں گے، ہم این او سی دینے پرانتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم قانون اور آئین کے مطابق اپنا حق استعمال کر رہے ہیں، یہ جلسہ پر امن ہوگا، نہ لانگ مارچ ہوگا اورنہ دھرنا دیں گے، ہمارا جلسہ مہنگائی اور لا قانونیت کے خلاف اور ملک اور عدلیہ کی آزادی کے لئے ہوگا، جلسے سے پہلے جلسہ شروع ہو چکا ہے، تمام اتحادی ہمارے ساتھ اس جلسے میں شریک ہونگے، جلسے کی وجہ سے میں اڈیالہ جیل نہیں جا سکا لیکن سوموار کو بانی پی ٹی آئی سے ملوں گا۔

  • وزارت منصوبہ بندی نے ملکی معیشت میں بہتری لانے کیلئے پالیسی بورڈ تشکیل دیدیا

    وزارت منصوبہ بندی نے ملکی معیشت میں بہتری لانے کیلئے پالیسی بورڈ تشکیل دیدیا

    اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے ملکی معیشت میں بہتری لانے کیلئے پالیسی بورڈ تشکیل دے دیا۔

    باغی ٹی وی : وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں ترقی کے عمل کو جدت سے روشناس کرانے، معیشت میں بہتری لانے کیلئے تمام طبقہ ہائے زندگی کی شمولیت کو یقینی بنانے اور مختلف شعبوں سے ماہرین کی شمولیت کے نتیجے میں ترقیاتی عمل، مالیاتی امور میں شفافیت لانے کے حوالے سے اہم پیش رفت کے طور پر ایک اعلیٰ سطح کا پالیسی بورڈ تشکیل دیا۔

    اعلامیے کے مطابق پالیسی بورڈکی سر براہی خود احسن اقبال کریں گے اور بورڈ میں مختلف شعبوں کے ماہرین اور تجربہ کار اراکین شامل ہیں جن میں سابق وفاقی وزرا، صنعت کار، تعلیمی ماہرین، اور بین الاقوامی پیشہ ور شامل ہیں،ترقیاتی پالیسیوں کی تشکیل اور عملدرآمد کے حوالے سے پالیسی بورڈ نہایت اہم کردار ادا کرے گا اور یہ بورڈ پالیسی سازی اور حکمت عملی کی ترقی پر مشورے فراہم کرے گا۔

    بچپن میں زائل ہو جانے والی بینائی کو بحال کیا جاسکتا ہے،ماہرین

    پالیسی بورڈ کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احسن اقبال نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اس اقدام کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ نجی شعبے کی شرکت منصوبہ بندی کمیشن کی کارکردگی کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گی اور بورڈ کے اراکین اسٹریٹجک فریم ورک تیار کرنے، مختصر، درمیانی اور طویل مدتی منصوبے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کریں گےوفاقی وزیر نے 2035 تک پاکستان کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت میں تبدیل کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

    سونے کی قیمت میں ہزراوں روپے کی کمی

    اعلامیے کے مطابق پالیسی بورڈ کے اراکین نے نجی اور کارپوریٹ شعبوں کے ماہرین کی وفاقی وزارت منصوبہ بندی کے پالیسی بورڈ میں شمولیت کے عمل کو سراہا اور حکومت کی جانب سے ملکی معیشت میں بہتری لانے کے اقدامات کی مکمل حمایت اور اپنے ہر ممکنہ تعاون کا اعادہ کیا۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی’ کالعدم تنظیموں کے 33  دہشت گردگرفتار’ اسلحہ برآمد

    سی ٹی ڈی کی کارروائی’ کالعدم تنظیموں کے 33 دہشت گردگرفتار’ اسلحہ برآمد

    کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)پنجاب نے رواں ماہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں کے 33 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 475 خفیہ آپریشنز کئے گئے جن کے دوران 475 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اورکالعدم تنظیموں کے 33 دہشت گردوں کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعی مواد برآمد کر لیاگیا۔گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں خبیب احمد ، محمد سیف اللہ، ظہیر احمد ،حاجی احمد، حافظ مطلوب ، حمزہ جاوید، آیت اللہ ،حبیب اللہ ، علی اکبر، سید ممتاز حسین ، وسیم سجاد ،حافظ محمد وسیم ،کومل عباس، محمد ظفر ،عبدالرحمٰن، ممتاز حسین ،بخت جمال، ذبیح اللہ ،طارق محمود، فیصل شہزاد ، نور زمان ، شہباز علی، جبار ممتاز ، دل جان ، ظہر اللہ، محمد عرفان، مسلم خان ،سعد ظہور، سید شمش الدین، داؤد خان، امان اللہ ، عبید الرحمان اور مشتاق خان شامل ہیں جن کا تعلق سپاہ صحابہ پاکستان ، لشکر جھنگوی ،133 بریگیڈ ، تحریک جعفریہ پاکستان اور القاعدہ سے ہے ،ان مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری گوجرانولہ ، حافظ آباد ، میانوالی ، بہاولپور ، ننکانہ صاحب ، لاہور ، خوشاب ، جھنگ ، اٹک، سرگودھا ،رحیم یار خان ،شیخوپورہ، فیصل آباد ، بہاولنگر ،راولپنڈی، بھکر ، حافظ آباد ،نارووال، اٹک، ساہیوال اور رحیم یارخان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔

    دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد 4895 گرام ہینڈ گرنیڈ 02،آئی ای ڈی بم 02، ڈیٹونیٹرز 26،حفاظتی فیوز وائر 73 فٹ،30 بور کا پستول 04 بمعہ 19 گولیاں، کالعدم تنظیم کے پمفلٹ 17،ممنوعہ رسالے 07، ممنوعہ بکس 15، پمفلٹ 121، اسٹیکرز 156، رسید بکس 04،موبائل فونز 02 اور 99660 روپے نقدی برآمد کئے گئے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ دہشت گردوں نے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ دہشتگردانہ کاروائی میں اہم تنصیبات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔گرفتار مبینہ دہشت گردوں کے خلاف 32 مقدمات درج کر کے تفتیش کے لیے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی مدد سے سی ٹی ڈی پنجاب نے 3674 کومبنگ آپریشنز کیے گئے ان کومبنگ آپریشنز کے دوران 186331 افراد کو چیک کیا گیا، 1431 مشتبہ افراد کو گرفتار 778 ایف آئی آر درج جبکہ 361 بازیابیاں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب پوری مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اوردہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر اطلاع کریں۔

    گیارہویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ 7 ملزمان کی 48 گھنٹے تک اجتماعی زیادتی

    لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

  • حیدرعلی پیرس پیرالمپکس 2024 میں برونز میڈل جیت گئے

    حیدرعلی پیرس پیرالمپکس 2024 میں برونز میڈل جیت گئے

    پاکستان کے ایتھلیٹ حیدرعلی پیرس پیرالمپکس 2024 میں برونز میڈل جیت گئے ہیں

    قومی اتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں برونز میڈل جیت لیا، حیدر علی نے ڈسکس تھرو ایونٹ میں 52.54 میٹر کی تھرو پھینک کر میڈل اپنے نام کیا،حیدر علی نے پہلی کوشش میں 52.28 میٹر کی تھرو کی، حیدر علی دوسری، تیسری چوتھی اور پانچویں باری میں تھرو پھیکنے میں ناکام رہے،قومی اتھلیٹ نے اپنی چھٹی اور آخری کوشش میں 52.54 میٹر تھرو لگائی،پیرالمپکس 2024 میں پاکستان کا یہ پہلا میڈل ہے،پیرالمپکس میں مجموعی طور پر پاکستان کا یہ چوتھا میڈل ہے، پیرالمپکس میں پاکستان کیلئے تمام میڈل حیدر علی نے جیتے ہیں

    حیدر علی ابتدائی 2 راؤنڈ تک پہلی پوزیشن پر رہے بعد میں تھرو فاؤل قرار دینے پر تیسرے نمبر پر آئے،مقابلے کے دوران حیدر علی نے 52.54 میٹر کی تھرو پھینکی ، گولڈ میڈل جیتنے والے ازبکستان کے کھلاڑی تولی بوئے یلدشیف نے 57.28 کی تھرو پھینکی،چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والے کینیڈا کے جیسی زیسو نے 53.24 کی تھرو پھینکی،اس مقابلے میں حیدر علی سمیت 10 ایتھلیٹ شامل تھے،حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں پاکستان کے لیے پیرالمپکس گیمز کا پہلا گولڈ میڈل جیتا تھا،حیدر علی نے 2021 کے پیرالمپکس میں سونے کا تمغہ، 2008 کے بیجنگ پیرالمپکس میں لانگ جمپ میں چاندی کا تمغہ اور 2016 میں ریو پیرالمپکس لانگ جمپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا،تاہم پیرس پیرالمپکس میں وہ صرف ڈسکس تھرو کے مقابلوں میں حصہ لے رہے تھےیہ حیدر علی کے پانچویں پیرالمپکس گیمز ہیں۔ اس سے قبل وہ ایک گولڈ میڈل جبکہ چاندی اور کانسی کے تمغے بھی جیت چکے ہیں،حیدر علی ڈسکس تھرو کے علاوہ لانگ جمپ کے مقابلوں میں بھی حصہ لیتے رہے ہیں۔

    حیدر علی کی کامیابی سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، وزیراعظم
    وزیر اعظم شہباز شریف نے حیدر علی کو پیرالمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے،وزیراعظم نےحیدر علی کیلئے نیک تمناؤں کااظہار کیا اور کہا کہ حیدر علی کی کامیابی سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی،

    چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے حیدر علی کو پیرا اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا کہ "حیدر علی کو پیرا اولیمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،خو شی ہے کہ یہ حیدر علی کا چوتھا پیراولیمپکس میڈ ل ہے،حیدر جیسے نوجوان پاکستان کا فخر ہیں،نوجوان کو کھیلوں کے میدان آباد کرنے چاہئیں،وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ ملک بھر سے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے.

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

    بیس سال پہلے، حیدر علی گوجرانوالہ کا ایک نوجوان تھا جو دماغی فالج کا شکار تھا۔ وہ نہیں جانتا تھا کہ وہ کسی دن پیرا اولمپک چیمپئن بن جائے گا، لیکن آج، اس نے مردوں کے ڈسکس تھرو F37 میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا، اس مقام تک کا سفر بہت طویل رہا لیکن حیدر علی نے ہمت نہیں ہاری،یہ 2005 کی بات ہے جب فیصل آباد کے ایک تربیتی کیمپ میں حیدر علی کا ٹیلنٹ کھیلوں کے حکام کی نظروں میں آیا،قومی درجہ بندی کرنے والے ڈاکٹر رباب کی طرف سے پیرا اسپورٹس کے لیے درجہ بندی کرنے کے بعد،حیدر علی کو ٹریک اور فیلڈ ایتھلیٹ کے طور پر جامع تربیت دی گئی، خاص طور پر لمبی چھلانگ، ڈسکس تھرو، اونچی چھلانگ، 100 میٹر اور 200 میٹر کی،حیدر علی نے ایک سال بعد کوالالمپور میں 2006 کے FESPIC گیمز میں اپنا بین الاقوامی آغاز کیا، ایک سونے اور تین چاندی کے تمغے حاصل کیے۔ آج تک، وہ مقابلہ اس کا سب سے کامیاب مقابلہ ہے۔ ان کے کوچ اکبر علی مغل 2006 سے ان کے ساتھ ہیں۔

    2010 میں، FESPIC گیمز کا نام بدل کر ایشین پیرا گیمز رکھ دیا گیا، جس میں علی کوالالمپور کے بعد مزید تین بار حصہ لے چکے ہیں۔گوانگزو میں 2010 کے کھیلوں میں، علی نے لانگ جمپ F37 میں طلائی اور 100 میٹر T38 میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ 2018 میں، اس نے ڈسکس تھرو F37 اور جیولین تھرو F37/38 میں دو طلائی تمغے جیتے، ساتھ ہی لانگ جمپ T37/38 میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ اس نے 2022 ہانگژو ایشین پیرا گیمز میں ڈسکس میں اپنے گولڈ میڈل کے کارنامے کو دہرایا۔

    ڈان نیوز کے مطابق حیدر علی کی کامیابی نیشنل پیرا اولمپک کمیٹی آف پاکستان کی پیداوار ہے جو پاکستان کے اندر اور بیرون ملک، بشمول لندن اور ایشیا بھر میں پیشہ ورانہ کوچنگ کے ذریعے اس کی ترقی میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

  • بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے پر غور

    بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے پر غور

    بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹائے جانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے، جلد بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹا دیا جائے گا

    کرکٹ میں بابر اعظم کی مایوس کن کارکردگی سامنے آ رہی ہے، جس کے بعد بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کے لئے مشاورت شروع کر دی گئی ہے،بابر اعظم ٹیسٹ فارمیٹ میں مسلسل ناقص کارکردگی کی وجہ سے ٹیسٹ رینکنگ میں پانچ سال بعد ٹاپ 10 سے باہر ہو چکے ہیں اب بابر اعظم کا 12واں نمبر ہے، دسمبر 2019 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ کے 10 بہترین بلے بازوں کی لسٹ سے آؤٹ ہوئے ہیں،بابر اعظم سوشل میڈیا پر تو مشہور لیکن میدان میں زیرو ثابت ہوتے ہیں، بابر اعظم کی توجہ کھیل کی بجائے کہیں اور ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی چار اننگز کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے محض 64 رنزاسکور کیےبابراعظم نے دسمبر 2022 سے لے کر اب تک ٹیسٹ فارمیٹ میں کوئی بھی سینچری بھی اسکور نہیں کی جبکہ آخری 16 اننگز میں وہ کوئی ففٹی تک نہ بنا سکے،

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے چیمپئنز ون ڈے کپ میں کپتانی نہ کرنے سے ان کے پاکستان وائٹ بال ٹیم کا کپتان برقرار نہ رہنے کا اشارہ ملا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے دورے کے لیے نیا وائٹ بال کپتان مقرر ہونے کا امکان ہے اور بابر اعظم کی جگہ نئے کپتان کی تقرری کا قوی امکان ہے ،وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اس حوالے سے جولائی میں بورڈ آفیشلز اور کپتان سے بات کر چکے ہیں اور کپتانی کے لیے محمد رضوان کے نام پر گفتگو کی جائے گی،اتفاق پانے پر محمد رضوان مستقبل میں تینوں فارمیٹس کے بھی کپتان ہو سکتے ہیں

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز کپ کے فائنل اسکواڈ کا اعلان کر دیا بابر اعظم کو کسی بھی ٹیم کی قیادت نہیں دی گئی ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ سے فیصل آباد میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل اسکواڈز اور پانچوں ٹیموں کے کپتانوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے،پی سی بی کے اعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق سعود شکیل کو ڈولفنز کی قیادت دی گئی ہے۔ انہیں سرفراز احمد، فہیم اشرف، میر حمزہ، محمد ہریرہ، صاحبزادہ فرحان، عمر امین، عثمان قادر، محمد عباس آفریدی ودیگر کا ساتھ حاصل ہوگا۔

    ایف آئی اے کاروائی کرے،166کھلاڑیوں کی لسٹ تیار،بابر کنگ نہیں کوئین نکلا

    احساس ہو تو کچھ شرم ہوناں،احمد علی بٹ بابر اعظم پر پھٹ پڑے

    بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

    بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

    ہم نے سچ بولا،شوق پورا کرنا ہے تو کر لیں، احمد شہزادبابر اعظم پر پھر برس پڑے

  • سینیٹ اجلاس،یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے قرارداد منظور

    سینیٹ اجلاس،یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے قرارداد منظور

    سینیٹ کا اجلاس پرائزائڈنگ افسر سینیٹر منظور کاکڑ کی زیرصدرات مقرر وقت سے 12منٹ تاخیر کے ساتھ پارلیمنٹ ہاوس میں شروع ہوا۔

    سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ جمہوریت میں زبان بندی کی جارہی ہے ۔ 5ماہ سے صدر کی تقریر پر شکریہ کی تحریک لگائی جارہی ہے اور ہم ایڈجرمنٹ موشن جس کی وجہ سے ہم ایوان میں نہیں لاسکتے ہیں ۔وزارتِ خارجہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ بیرون ملک سفارتی مشنز کی سفارت خانوں اور رہائش گاہوں کی تزئین و مرمت پر پانچ سال میں 21لاکھ 90ہزار ڈالر خرچ ہورہے ہیں،وفاقی وزیر اعظم نزیر تارڑ نے بتایا کہ مناسب نہیں لگتا کہ مہمان آئیں اور فرش ٹوٹا ہو، پوری کوشش ہے کہ کفایت شعاری ہو، 5 سال میں مرمت پر 22 لاکھ ڈالرز لگے جس کا مطلب ہے کہ سالانہ 4 لاکھ ڈالرز خرچ ہوئے، کسی مشن نے 2 ہزار ڈالرز اور کسی نے 3 ہزار ڈالرز خرچ کیے، ایس سی او کا بڑا ایونٹ آ رہا ہے، ممبران ممالک کے سربراہان آئیں گے، چینی وزیرِاعظم لی چیانگ بھی ایس سی او کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔

    ڈریپ نے مالی سال 2023-24 میں 72کروڑ 33لاکھ 73ہزار روپے سے زائد کا بجٹ منظور کیا گیا۔ مگر اس عرصے کے دوران سی آر ایف استعمال کے معیار کے مطابق کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے ۔وزیر اعظم نزیر نے بتایا کہ یہ فنڈ لیپس نہیں ہوتا ہے ۔ہماری ریسرچ بہت کم ہے ۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ ڈریپ میں اصلاحات لائی جارہی ہیں ۔کسی کو شکایت ہے تو اس کا ازالہ کیا جائے گا ۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ آئی بی سی سی ایکوئیولنیس کا نظام ان لائن ہوگیا ہے ،انوشہ رحمان نے کہاکہ پی ایم ڈی سی کا ان لائن پورٹل کام نہیں کررہاہے بیرون ملک سے جو پڑھ کر آتے ہیں تو ان کو کہا جاتا ہے پہلے فزکس کا پرچے دیں پھر آپ کی ڈگری منظور کی جائے گی ۔وزیر قانون نے بتایا کہ این آر ای کے امتحان میں پاس کرنے کے نمبر 60نمبر ضروری ہے. سال میں 2 مرتبہ امتحان لیا جاتا ہے ۔وزارت صحت نے تحریر جواب میں بتایا کہ پمز میں 8ہزار مریض روزانہ آتے ہیں اوپی ڈی میں روزانہ 2 سے 3 ہزار مریضوں کے علاج کی صلاحیت ہے ۔ وزیر قانون نے بتایا تھا کہ جناح میڈیکل ٹاور تین سال میں مکمل ہوگا اور یہ ایچ 16میں بن رہاہے کل مالیت15 ارب روپے آئے گی اس سے پمز پر مریضوں کا دباؤ کم ہوگا ۔نرسز کی طرف سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد پروفیشنل کام کے بجائے گھر بیٹھ جاتے ہیں اس حوالے سے کوئی قانون نہیں ہے ۔

    بھنگ کے حوالے سے بل خزانہ کمیٹی کو بھیجنے پر کامل علی آغا کا اعتراض
    سینیٹر کامل علی آغا نے کہاکہ کل بھنگ کے حوالے سے بل خزانہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا اس بل کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی کے پاس جانا چاہیے ۔اس ایوان میں فرمائشی پروگرام چلے گا ۔شبلی فراز نے کہاکہ کامل علی آغا ٹھیک بات کررہے ہیں پہلے لیڈ منسٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تھی اب اس کی شکل خراب کردی گئی ہے اس کو لیٹ کرنے سے 2 ارب ڈالر نقصان ہو گیا ہے ۔اس کاروبار کو بہت زیادہ مس یوز کیا جاسکتا ہے اور موجودہ حکومت میں اس کا خطرہ اور بھی زیادہ ہے. وزیرقانون اعظم نزیر تارڑ نے کہاکہ قائمہ کمیٹی دفاع غیرفعال ہے اس کی وجہ سے یہ بل قائمہ کمیٹی خزانہ کو بھیج دیا گیا۔سینیٹر محسن عزیز نے توجہ مبذول کرانے کے نوٹس پر کہاکہ پرائیویٹ لیبارٹریوں کے ٹیسٹ ریٹس میں فرق ہے ۔ اسلام آباد کنٹینر سٹی بن گئی ہے۔ اسلام آباد کی آبادی 25لاکھ ہوگئی ہے اور ہسپتال دو ہی ہیں ۔ سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹر بھی مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں و لیبارٹریز کو ریفر کرتے ہیں ۔ اس طرح ڈاکٹر کمیشن لیتا ہے ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا کہ پرائیویٹ سیکٹر سے خدمات لیتے ہیں تو سوزوکی اور دیگر کمپنی کی گاڑیوں کی قیمت ایک نہیں رکھ سکتے ہیں ۔ اگر کسی صوبے نے ریٹس فکس کئے ہیں تو ہمیں بتایا جائے میرے خیال میں ایسا کرنا ممکن نہیں ہے ۔ قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ اس معاملے کو کمیٹی میں بھیج دیں تاکہ اس کاطریقہ کار طے کرلے جائے معاملے کو متقلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔کامل علی آغا نے بھنگ کے حوالے سے بل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بجائے خزانہ کو بھیجنے پر ایوان سے واک آوٹ کیا ۔

    عوامی اجتماعات میں شریک ہونے والوں پر تین سے دس سال سزا کا بل ،شبلی فراز برس پڑے
    قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ پاکستان میں چوروں کو تحفظ دینے کےلیے قوانین بنائے جارہے ہیں جمہوریت صاف شفاف الیکشن سے آتی ہے ۔ ہماری حکومت ختم ہوئی تو سب سے پہلے الیکٹرانک ووٹنگ کو ختم کرنے کے لیے قانون سازی کی گئی بھارت میں بھی یہ مشین استعمال ہو رہی ہے اورکبھی الیکشن چوری کی شکایت وہاں سے نہیں آئی ۔عوام کے ووٹ سے جو آئے گے وہ عوام کے لیے قانون سازی کریں گے ۔ ووٹ کو ضائع کرنے کےلیے ووٹ ضائع کرنے کے لیے دو سٹمپ لگائے گئے ایک گھول ہے اور دوسری چکور ہے ۔ عوام کےپیسے لوٹ کر اداروں کو کرپٹ بنایا جارہاہے ۔ ایک گروہ عوام کے حقوق کو پامال کررہی ہے ۔ عوامی اجتماعات میں شریک ہونے والوں پر تین سے دس سال سزا کا بل پاس کیا ہے کیا جمہوری حکومت میں ایسا بل پاس ہوسکتا ہے. کیا اس قانون پر آپ فخر کریں گے کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے ۔جمہوریت کی سپرٹ پر ضرب لگائی گئی ہے ۔ ہمیں نوش کے ناخن لینا چاہیے ۔ ایجنڈے سے صدر کی تقریر پر شکریہ کی تحریک اب ختم کردیں شکریہ ۔

    سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہاکہ بلوچستان میں آرمی کو سپیشل پاور دیئے جارہے ہیں سب اخبارات میں یہ خبر لگی ہے ۔بلوچستان کو سمجھیں اس طرح حالات مزید خراب ہوں گے ۔بلوچستان میں سب سے بڑا مسئلہ لاپتہ افراد کا ہے ۔ اس مسئلہ نے بلوچستان میں آگ لگئی ہے ۔ تین ماہ تک اداروں کو کھلی چھوٹ دی جارہی ہے یہ پولیس سٹیٹ بن گئی ہے ۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ 25 اور 26 اگست کو جو واقع ہوا ہے اس کے بعد دو مزید واقعات ہوئے ہیں بلوچستان کے حوالے سے فورسز کو مزید اختیارات دے دیئے ہیں بلوچستان میں دن کو ٹرانسپورٹ چلے گی رات کو نہیں چلے گی ۔ ایپکس کمیٹی کی برکات ہیں ۔ڈرائیور رات کو سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں بلوچستان کو قانون کے مطابق نو گو ایریا بنادیا گیا ہے ۔ ہم اس کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔

    سینٹ اجلاس، پی ٹی آئی ارکان کے ظالمو حساب دو کے نعرے
    ظالمو حساب دو کے نعرے تحریک انصاف کے ارکان نے ایوان میں نعرے لگانا شروع کردیں ۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہاکہ ایوان کو چلائیں دکان نہ بنائیں ۔سیف اللہ ابڑو نے کہاکہ آپ مائنڈ نہ کریں ایک بات کروں گا،سیف اللہ ابڑو نے کہاکہ ہمارے دور میں عمران خان کا حکم ہوتا تھا کہ 6ستمر کو ضلعی سطح پر ریلیاں نکالیں آج حکومت کوئی ریلی نہیں نکال رہی ہے ۔28مئی کو یوم تکبیر حکومت نے نہیں منائی،مگر تحریک انصاف مناتی تھی۔ امن وعامہ والا قانون لانے والے کل اس میں پھنسیں گے ۔

    پی ایچ ڈی پروگرام میں بیرون ملک جا کر واپس نہ لوٹنے والے اسکالرز کی تفصیلات پیش
    سینیٹ اجلاس کے دوران وزارت تعلیم نے پی ایچ ڈی پروگرام میں بیرون ملک جا کر واپس نہ لوٹنے والے اسکالرز کی تفصیلات سے متعلق تحریری جواب سینیٹ میں پیش کر دیا،وزارت تعلیم کے مطابق 5 سال میں پی ایچ ڈی کرنے 3001 اسکالرز بیرونِ ملک گئے، جن میں سے 1126 نے بیرونِ ملک اپنی تعلیم مکمل کی، 1810 تعلیم حاصل کر رہے ہیں، پی ایچ ڈی کرنے کے لیے بیرونِ ملک جانے والے 65 اسکالرز واپس نہیں آئے، فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 5 سال میں 185 اسکالرز تعلیم مکمل کر کے واپس وطن آئے، 144 اسکالرز بیرونِ ملک پی ایچ ڈی کی تعلیم پر عمل پیرا ہیں جبکہ 34 اسکالرز واپس پاکستان نہیں آئے، نادہندہ اسکالرز سے 113.20 ملین ڈالرز لیے جا چکے، عدالتوں میں کیسز زیرِ التواء ہیں، ایچ ای سی کو فارن ایکسچینج کی کمی کا سامنا ہے، اس وجہ سے نئے داخلے مشکل ہیں، ایچ ای سی نئے اسکالرز کو بیرونِ ملک بھیجنے سے کترا رہا ہے، اعظم نذیر تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل تعلیم مکمل کر کے پروفیشن جوائن کرنے والی خواتین کی تعداد بہت کم ہے، میڈیکل تعلیم کے بعد پروفیشن میں کم خواتین کا آنا بہت حساس مسئلہ ہے، کسی کو مجبور نہیں کر سکتے کہ وہ پروفیشن کو جوائن کرے۔

    6ستمر کے حوالے سے پنجو بیل نے ایوان میں قرارداد پیش کی جس کو متفقہ طور منظور کرلیا گیا . سینیٹر عرفان صدیقی نے بات کرنا شروع کی تو سیف اللہ ابڑو نے کورم۔کی نشاندہی کردی جس پر کورم۔مکمل نہیں تھا جس پر اجلاس پیرکو شام 5بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔

    دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی،آرمی چیف

    یوم دفاع پاکستان،ملکی سلامتی کیلئے دعائیں،شہدا کی قبروں پر سلامی

    کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں،فیض حمید کیخلاف ثبوتوں پر کاروائی ہو رہی، ترجمان پاک فوج

    فوج میں کڑے احتسابی نظام پر عملدرآمد استحکام کیلئے لازم ہے،آرمی چیف

    پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ نوجوان ہیں، انہیں ضائع نہیں ہونے دیں گے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔آرمی چیف

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    نا اتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سے کھوکھلا کرکے بیرونی جارحیت کے لئے راہ ہموار کر دیتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    مضبوط جمہوریت کے لیے درست معلومات کا فروغ لازمی ہے۔آرمی چیف

  • یوم دفاع پاکستان،ملکی سلامتی کیلئے دعائیں،شہدا کی قبروں پر سلامی

    یوم دفاع پاکستان،ملکی سلامتی کیلئے دعائیں،شہدا کی قبروں پر سلامی

    پاکستان بھر میں آج یوم دفاع پاکستان جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

    پاکستان میں یوم دفاع کے موقع پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی اور مساجد میں دعاؤں کے ساتھ ہوا،یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں کی مساجد میں قرآن خوانی ہوئی،یوم دفاع کی مناسبت سے علی الصبح وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی،مساجد میں فوج کے شہدا کے لیے قرآن خوانی اور ملکی استحکام کیلئے دعائیں مانگی گئیں، جب کہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں میں بھی دعائیہ تقریبات ہوئیں،صدر پاکستان، نگران وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیف اور افواجِ پاکستان نے یومِ دفاع پر شہدا اور ان کے لواحقین کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا، 6 ستمبر 1965 کی اس جنگ کی یاد دلاتا ہے جب بزدل دشمن نے رات کے اندھیرے میں بین الاقوامی سرحد عبور کر کے پاکستان پر حملہ کیا لیکن پاک فوج نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔

    مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب، ایئر وائس مارشل شہریار ، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کی حاضری
    شہر قائد کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی،پاکستان ایئر فورس اصغر خان اکیڈمی کے چاقو و چوبند دستے، کیڈٹس نے گارڈ کے فرائض سنبھال لیے، تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل شہریار نے مزارِ قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، پھولوں کی چادر رکھی،ایئر وائس مارشل شہریار خان کا کہنا تھا کہ مزارِ قائد پر گارڈز کی ذمے داریاں سنبھالنا ایئر فورس کے لیے اعزاز ہے،دشمن کو پیغام ہے ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،پاک فضائیہ کے دستوں نے دشمن کو ایک انچ بھی آگے نہ بڑھنے دیا، پاک فضائیہ 1965ء کے دوران قوم کی امیدوں پر پوری اتری، آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،پاک فضائیہ کے اہلکاروں کو جدید ٹریننگ دی جا رہی ہے، پاکستان کا امن ہماری اولین ترجیح ہے،مظلوم کشمیری اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں، پوری قوم شہداء کی بہادری کو قابل احترام سمجھتی ہے، شہداء کے شکر گزار ہیں،علاوہ ازیں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے یومِ دفاع کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، پھولوں کی چادر بھی رکھی،اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

    کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی جانب سے یومِ دفاع کے موقع پر مزارِ اقبال پر حاضری دی گئی،مزارِ اقبال پر یوم دفاع کے حوالے سے پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،ڈی جی رینجرز پنجاب نے کور کمانڈر لاہور کا مزارِ اقبال پہنچنے پر استقبال کیا، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے مزارِ اقبال پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی،انہوں نے اس موقع پر ملکی سلامتی، خوش حالی کے لیے دعا بھی کی،کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔

    دوسری جانب میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے میجر شبیر شریف کی قبر پر حاضری و سلامی پیش کی،میجر جنرل راؤ عمران نے میجر شبیر شریف کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی بھی کی،اس موقع پر میجر شبیر شہید کی بہن نجمی کاظمی نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے، ہمیں اپنے ملک پر فخر ہونا چاہیے، آزادی قربانی مانگتی ہے،دوسری جانب میجر شبیر شہید کے بیٹے تیمور شبیر نے کہا کہ اپنے والد میجر شبیر شہید کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

    یوم دفاع پاکستان،میجر سرمس رؤف شہید تمغۂ بسالت کی قبر پر سلامی پیش
    یومِ دفاع کے موقع پر لاہور میں میجر سرمس رؤف شہید تمغۂ بسالت کی قبر پر سلامی پیش کی گئی،وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ، بشپ لاہور کامران ندیم اور دیگر نے قبر پر پھول رکھے،شہید کی قبر پر چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی،مختلف مذاہب اور مسالک کے رہنماؤں نے مل کر شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کیا،اس موقع پر طلبہ نے ساز پر قومی ترانہ اور ملی نغمہ پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیے،میجر سرمس رؤف نے جنوبی وزیرستان میں جامِ شہادت نوش کیا،میجر سرمس رؤف نے 11 ستمبر 1987ء کو پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا تھا،انہوں نے 13 ستمبر 2007ء کو جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے جامِ شہادت نوش کیا،میجر سرمس رؤف شہید کو عسکری اعزاز تمغۂ بسالت سے نوازا گیا،ان کی شہادت مسیحی برادری کی دفاعِ پاکستان کے لیے انمول خدمات کی عکاس ہے۔

    یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب آج رات 8 بجے جی ایچ کیو میں ہو گی، وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر،اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی شریک ہوگی،مرکزی تقریب کے دوران وزیراعظم اور آرمی چیف یادگار شہدا پر پھول رکھیں گے،تقریب سے وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر خطاب بھی کریں گے۔

    مسلح افواج قومی خودمختاری، ملکی سالمیت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، صدر مملکت
    6 ستمبر کےحوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ دن ملکی خودمختاری کے دفاع کی جانب غیر متزلزل قومی عزم کی یاد دلاتا ہے، مسلح افواج قومی خودمختاری، ملکی سالمیت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، کشمیری عوام کی حالت زار کا ازالہ کر کے ہی خطے میں دیرپا امن ممکن ہے۔

    1965 کی جنگ کی فاتحانہ وراثت کو فخر کے ساتھ یاد کر رہے ہیں، سروسز چیفس کا یوم دفاع پاکستان پرپیغام
    پاکستان کے 59 ویں یوم دفاع و شہدا کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم 1965 کی جنگ کی فاتحانہ وراثت کو فخر کے ساتھ یاد کررہے ہیں، جو قوم کے ناقابل تسخیر عزم اور غیرمتزلزل جذبے کی مثال ہے، یہ دن مادر وطن کا بہادری سے دفاع کرنے والے بہادر جوانوں کی قربانی اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہے،مسلح افواج نے اپنے پیغام میں کہا کہ 59 سال قبل افواج پاکستان نے فیصلہ کن طور پر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا اور ایک تاریخی فتح حاصل کی جو تاریخ میں ہمیشہ کے لیے لکھی جائے گی 1965 کی جنگ امید کی کرن تھی، جس نے مصیبت کے وقت قوم کی لچک اور عزم کی مثال دیکھی، افواج تمام خطرات اور چیلنجوں سے ملک کے دفاع کے لیے عزم کا اعادہ کرتی ہے، تمام شہداء اور ویٹرنز کے اہل خانہ کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی قربانیوں کو ہمت کے ساتھ برداشت کیا،یوم دفاع کے موقع پر شہداء اور ہیروز کو خراج عقیدت پیش کریں شہدا کی قربانیاں مضبوط، خوشحال اور پرامن پاکستان کے لیے جدوجہد کرنے کی ترغیب دیتی رہیں گی۔

    کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں،فیض حمید کیخلاف ثبوتوں پر کاروائی ہو رہی، ترجمان پاک فوج

    فوج میں کڑے احتسابی نظام پر عملدرآمد استحکام کیلئے لازم ہے،آرمی چیف

    پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ نوجوان ہیں، انہیں ضائع نہیں ہونے دیں گے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔آرمی چیف

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    نا اتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سے کھوکھلا کرکے بیرونی جارحیت کے لئے راہ ہموار کر دیتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    مضبوط جمہوریت کے لیے درست معلومات کا فروغ لازمی ہے۔آرمی چیف

    ہمارا دل پاکستان کے لیے دھڑکتا ہے،یوم دفاع پاکستان پر اقلیتی برادری کا پیغام
    یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اقلیتی برادری نے بھی پیغام جاری کیا ہے،اقلیتی برادری کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر کو ہماری فوج کے غیور سپاہیوں نے دشمن کو شکست دی،پاکستان میں بسنے والی اقلیتی برادری بھی افواج پاکستان پر فخر کرتی ہے،اقلیتی برادری کا کہنا ہے کہ ہمارا دل پاکستان کے لیے دھڑکتا ہے،ہمارے عقیدے الگ ہیں لیکن پرچم ایک ہے، ہماری زبانیں مختلف ہیں لیکن وطن ایک ہے،ہماری ثقافتیں الگ پر پاکستان سے رشتہ ایک ہے،ہماری شان ایک ہے، ہمارا پاکستان ایک ہے، ہماری عبادت گاہوں کی حرمت بچانے والے ہمارے سپاہی ہیں، اس دیس کی حفاظت کے لیے جان وار دینے والے ہمارے غازی ہیں،

    مادرِوطن کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی ،چیئرمین سینیٹ
    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ 6ستمبریوم دفاع پاکستان کی قومی جرات و بہادری کا لازوال استعارہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ دشمن ملک کی افواج نے 6 ستمبر کو بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے آدھی رات کو مملکت پاکستان پر حملہ کر دیا تھا۔افواج پاکستان اور بہادر عوام نے ملک کے تحفظ و سلامتی اور آزادی کے لئے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر بھارتی افواج کے سامنے جرات و بہادری کی وہ مثال قائم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ دشمن ملک کے تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیئے۔ افواج پاکستان کا شمار دنیا کی بہادر،جرات مند اور مضبوط ترین افواج میں ہوتا ہے جو نہ صرف اپنے ملک بلکہ اقوام عالم کے امن مشن اور انسانیت کی بھلائی و حفاظت کیلئے متعدد بار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس ملک کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنانے کےلئے مخالفت کے با وجود شہید ذولفقار علی بھٹو نے پاکستان کو نیو کلیئر پاور بنانے کی بنیاد رکھی ۔آج شہید ذولفقار علی بھٹو کی وجہ سے دنیا کی کوئی طاقت بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی ۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان نے اپنے دفاعی قوت کو مزید بہتر بنایا ہے تاکہ دشمن کو بھرپور جواب دیاجا سکے۔ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے حوالے سے شہید قائدعوام کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں افواج پاکستان اور عوام نے بیشمار جانی و مالی قربانیاں دیں ہیں ۔ہم سب کو اپنی افواج پر فخر ہے جس نے دہشت گردی کی لعنت کو نیست و نابود کیااور دہشت گردوں کے خلاف متعدد آپریشن شروع کر کے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی۔ ملک کے امن اور سلامتی کیلئے نوجوان سپوتوں نے اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ آج کے دن اپنے شہدا کو بھر پور خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔یوم دفاع پاکستان کا منایا جانا دراصل دشمن قوتوں کیلئے اس پیغام کا اعادہ ہے کہ افواج پاکستان اور قوم نے1965 اور 1971 کی جنگ اور ملک میں دہشت گردی کے خلاف جس عزم اور جرات کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے اور یہ کہ آئندہ بھی اپنے مادرِوطن کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی ۔ہم سب مل کر قومی مسائل اور درپیش چیلینجوں کا مقابلہ بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کے رہنما اصولوں ایمان، اتحاد اور تنظیم پر کاربند رہ کر سر انجام دیں گے۔آئیے مل کر محنت اور لگن سے ملک کی ترقی وخوشحالی میں اپنا اپنا کردار اداکریں۔ایک دفعہ پھر ہم اپنی افواج کے سپوتوں کو ان کی قربانیوں اور جرات و بہادری پر سلام پیش کرتے ہیں.

    یوم دفاع پاکستان، بلوچستان کے شہداء کے خاندانوں نے جذبہ حب الوطنی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
    یوم دفاع پر بلوچستان کے شہداء کے خاندانوں نے جذبہ حب الوطنی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا،ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں واقع شہداء کی قبروں پر سلامی پیش کی اور خصوصی دعائیں کیں، جہاں بلوچستان کے بہادر بلوچوں اور پشتونوں نے ملک پاکستان کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کیں وہیں کئی شہری، عورتیں اور بچے بھی دہشتگردی کا نشانہ بنے،آج انہی قربانیوں کے باعث ہم امن و امان اور سکون کی زندگی بسر کررہے ہیں۔شہید صفی اللہ با دینی کے والد کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا 2009 میں سوات میں دہشتگردوں سے لڑتا شہید ہوا بہادر فوج اور عوام نے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،شہداء لواحقین پشین بم دھماکے والوں نے کہا کہ پشین بم دھماکے میں میری بھابھی اور بھتیجی شہید ہوئےانکی مسکراہٹیں اور اچھے کام آج بھی ہمیں یاد ہیں،شہید پولیس کانسٹیبل محمد نسیم کے بھائی کا کہنا تھا کہ میرے بھائی نے پولیس میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے شہادت پائی ہمیں اسکی شہادت پر فخر ہے

    اگر جذبے صادق ہوں تو کوئی ملک یا قوم آپ کو شکست نہیں دے سکتی،احسن اقبال
    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے یومِ دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلح افواج کے جوانوں نے ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع زمینی اور فضائی حدود پر ناقابلِ تسخیر ہے،6 ستمبر کا سبق ہے کہ اگر جذبے صادق ہوں تو کوئی ملک یا قوم آپ کو شکست نہیں دے سکتی، 6 ستمبر کو پاک فضائیہ نے دشمن سے عددی لحاظ سے کم ہو کر بھی ملکی دفاع پر آنچ نہ آنے دی۔

    پاکستان کی دفاعی صلاحیت ناقابلِ تسخیر ہے،وزیراعلیٰ سندھ
    وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،پاکستان کی دفاعی صلاحیت ناقابلِ تسخیر ہے، ہم اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔6 ستمبر 1965ء کو دشمن کا اچانک حملہ اُسکے لیے ندامت کا سبب بنا،محمد محمود عالم نے ایک منٹ میں دشمن کے 5 جنگی جہاز تباہ کردیے، ہم ایک زندہ قوم ہیں؛ اپنے شہیدوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہیں،

    قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے یکجہتی کے ساتھ اکٹھا ہونا چاہیے، شرجیل میمن
    یوم دفاع کے موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مسلح افواج اور شہداء کی جرات، بہادری اور بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، 6ستمبر ہمارے قومی اتحاد کا دن ہے، قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے یکجہتی کے ساتھ اکٹھا ہونا چاہیے، 6ستمبر محض ایک تاریخ نہیں، جارحیت کے مقابلے، قومی اتحاد اور غیر متزلزل جذبے کے دن کا نام ہے، آج کے دن ہماری افواج دشمن کے عزائم کے خلاف اٹوٹ دیوار بن کر کھڑے تھے، ہمارے شہداء نہ صرف سرحدوں کی حفاظت بلکہ قومی خودمختاری اور وقار کو برقرار رکھنے کے لیے جانیں قربان کیں، شہداء کی قربانیاں موجودہ اور آنے والی نسلوں کو حب الوطنی اور اتحاد کی اقدار کو برقرار رکھنے کی ترغیب دیتی ہیں، شہداء کی قربانیاں پوری قوم کے لیے مشعل راہ ہیں، شہداء کے خاندانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بے مثال عزم کا مظاہرہ کیا، ہماری فورسز بشمول پاک فوج، بحریہ، فضائیہ، رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قوم کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے بچانے کے لئے قربانیاں لازوال ہیں، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی قربانیوں کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،

    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس آفیشل کے وفد کی میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر حاضری
    یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہداء افواج پاکستان سے یکجہتی کیلئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس آفیشل ۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس آفیشل اور پاک آرمی لورز موومنٹ کے وفد نے میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے مزار شریف پر حاضری دی اور شہداء حق شہداء افواج پاکستان کیلئے پاکستان کی سربلندی کیلئے دعا کی۔اس موقع پر صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس آفیشل جان ایم رمضان نے کہا کہ ہم 6 ستمبر کے شہداء اور افواج پاکستان کے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں سے ہمارا ملک پاکستان روشن ھے عوام کو قوم بن کر افواج پاکستان کا ساتھ دینا چاہیئے اور کسی بھی ففتھ جنریشن وار کا اپنی افواج کے خلاف حصہ نہیں بننا چاہیے ۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس آفیشل کے صدر رانا شہزادہ الطاف نے کہا کہ ہم شہداء کی لازوال قربانیوں کی داستان کو بیان نہیں کرسکتے ہر شہید نے اپنے خون سے اک داستاں رقم کی ھے ہم افواج پاکستان کے شہداء و غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ہم ہر محاذ پر اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔چیف آرگنائزر پی یو جے آفیشل شیخ محمد یونس نے میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے مزار پر حاضری دینے کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنی افواج کا ساتھ دیا اور تمام سوشل میڈیا نیٹ ورک و سیاسی حلقوں میں افواج پاکستان کے ڈیفینڈر کے طور پر زندگی گزاری ہمیں ہر طرح اپنی جان و مال کی پرواہ کئے بغیر اپنی افواج کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ دشمن شکست زدہ ہو کر اپنے ناپاک عزائم کو پورا نہ کرسکے ۔اس موقع پر سینئرز جوائنٹ سیکرٹری پی یو جے آفیشل محمد عارف خان ممبر گورننگ باڈی ملک قدیر سینئر ممبر عامر حیات اور شہباز علی کے علاوہ پی یو جے آفیشل کے ممبرز نےولی بھرپور شرکت کی اور افواج پاکستان کے شہداء اور سربلندی پاکستان کیلئے دعائیں مانگی گئیں ۔
    pfuj

    جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان و یقین سے جیتی جاتی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے یومِ دفاع پر پیغام میں کہا ہے کہ شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔دھرتی کے لیے جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔6 ستمبر کا دن کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ہمارے جوانوں نے اپنی لازوال قربانیوں سے ثابت کیا کہ قومیں جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان و یقین سے جیتی جاتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج کا پاکستان مضبوط ہے اور دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ آج پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہیں اور ہماری فوج پہلے سے بھی زیادہ پراعتماد ہے، ایٹمی دھماکے کرنے والےمحمد نواز شریف کو سلام پیش کرتی ہوں۔ عوام مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے ہوں گے۔ قوم افواج پاکستان ،یوم دفاع پر بھارتی مقبوضہ کشمیر کے نہتے بے گناہ لوگوں کی عظیم قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

    یومِ دفاع و شہدا کے موقع بلوچستان کے مایہ ناز سپوتوں کو سلام،شہداء کے خاندانوں کا عزم اور حب الوطنی قوم کے لیے ایک روشن مثال ہے،بلوچستان کے بہادر بیٹوں نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،اسی جذبے کی مثال دیتے ہوئے لوگ ہمیشہ میجر جمال شیران شہید کے والد اور صوبیدار عبدالمجید شہید کی بیٹی کی وطن سے محبت کو سراہتے ہیں،یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے جوانوں نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے جوان وطن کی محبت سے سرشار ہو کر ملک کے دفاع کے لیے پرعزم کھڑے ہیں، یہ بہادر سپاہی دن رات محنت اور جانفشانی سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں تاکہ دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکے اور عوام کو امن فراہم کیا جا سکے،جوانوں کی قربانیاں اور عزم ثابت کرتے ہیں کہ وہ ہر حالت میں وطن کی حفاظت کے لیے تیار ہیں،ان جوانوں کا جذبہ اور حب الوطنی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے،

    وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے بحریہ قبرستان میں شہدا کے مزار پر حاضری دی،وفاقی وزیر قیصراحمدشیخ نے شہدا کے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی.پاک بحریہ کے دستے نے سلامی پیش کی. اور کہا کہ چھ ستمبر کے دن ہماری بہادر افواج نے دلیری سےدشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا.شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھیں گے. پاکستانی عوام اور حکومت ہمیشہ کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

  • پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں 59 سال کی بدترین پوزیشن پر

    پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں 59 سال کی بدترین پوزیشن پر

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری،بنگلہ دیش سے شکست کے بعد پاکستان 59 سال کی بدترین پوزیشن پر چلا گیا

    بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے کہا کہ پاکستان بدھ کے روز تقریباً چھ دہائیوں میں اپنی ٹیسٹ رینکنگ میں گر کر بدترین سطح پر پہنچ گیا ہے،منگل کو راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی،اور سیریز جیت لی،بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف شکست کے بعد پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے سے آٹھویں نمبر پر آ گیا ہے،

    آئی سی سی نے کہا کہ یہ 12 ٹیموں کے ٹیبل میں "1965 کے بعد سے ان کی سب سے کم درجہ بندی ہے”، جس میں آسٹریلیا سرفہرست ہے اس کے بعد ہندوستان اور انگلینڈ ہیں۔بنگلہ دیش تازہ ترین درجہ بندی میں نویں نمبر پر ہے۔بابر اعظم ٹیسٹ فارمیٹ میں مسلسل ناقص کارکردگی کی وجہ سے ٹیسٹ رینکنگ میں پانچ سال بعد ٹاپ 10 سے باہر ہوگئے ہیں اب بابر اعظم کا 12واں نمبر ہے، دسمبر 2019 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ کے 10 بہترین بلے بازوں کی لسٹ سے آؤٹ ہوئے ہیں،بابر اعظم سوشل میڈیا پر تو مشہور لیکن میدان میں زیرو ثابت ہوتے ہیں، بابر اعظم کی توجہ کھیل کی بجائے کہیں اور ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی چار اننگز کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے محض 64 رنزاسکور کیےبابراعظم نے دسمبر 2022 سے لے کر اب تک ٹیسٹ فارمیٹ میں کوئی بھی سینچری بھی اسکور نہیں کی جبکہ آخری 16 اننگز میں وہ کوئی ففٹی تک نہ بنا سکے،

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ٹیم اس وقت کنفیوز ہے، کیا ٹیم ہونی چاہے، پرفارمنس نہیں ہے، غلطیاں سب اپنی ہیں، بنگلہ دیش جو سب سے باٹم کی ٹیم ہے وہ ہمیں ہرا کر چلی گئی، ہمارا گراف نیچے جا رہا ہے، غلطیوں کی وجہ سے ایسا ہو رہا، اچھی کرکٹ کیوں نہیں ملی، یہ بہت المیہ ہے.

    ایف آئی اے کاروائی کرے،166کھلاڑیوں کی لسٹ تیار،بابر کنگ نہیں کوئین نکلا

    احساس ہو تو کچھ شرم ہوناں،احمد علی بٹ بابر اعظم پر پھٹ پڑے

    بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

    بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

    ہم نے سچ بولا،شوق پورا کرنا ہے تو کر لیں، احمد شہزادبابر اعظم پر پھر برس پڑے