Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • چین پاکستان کا ایسا دوست ہے جس کی نظیر ملنا مشکل ہے،وزیراعظم

    چین پاکستان کا ایسا دوست ہے جس کی نظیر ملنا مشکل ہے،وزیراعظم

    وزیرِاعظم شہباز شریف پانچ روز کے دورہ چین کے پہلے مرحلے میں شینزن پہنچ گئےہیں،
    شینزن ہوائی اڈے پر چینی حکام، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے وزیرِاعظم شہباز شریف کا استقبال کیا،وزیرِاعظم سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے شینزن کیلئے سیکریٹری مینگ فینلی ملاقات کریں گے، ملاقات میں چین پاکستان تعاون کے مزید فروغ پر گفتگو ہوگی

    چین کے دورے پر روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین آج دنیا کی دوسری بڑی معاشی اور فوجی طاقت ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں ایک بھائی کی طرح پاکستان کا ساتھ دیا، آج کا دورہ چین سی پیک کے فیز ٹو مرحلے کی نئی سمت متعین کرے گا، عوام سے گزارش ہے کہ ہمارے دورۂ چین کی کامیابی کے لیے دعا کریں، نواز شریف نے بطور وزیرِ اعظم سی پیک کے ذریعے 45 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اہتمام کیا، نواز شریف کے دور میں چین کے تعاون سے بجلی کے اندھیرے ختم ہوئے، چین اور پاکستان کی لازوال دوستی ہے، چین پاکستان کا ایسا دوست ہے جس کی نظیر ملنا مشکل ہے، چین کے ساتھ پاکستان کا تعلق 75 سال پر محیط ہے، چینی صدر کی سوچ اور وژن کی بنیاد پر دنیا میں جنگوں کے خاتمے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف چین کے دورے پر وفاقی وزرا کے ہمراہ لاہور سے روانہ ہوئے ہیں،وزیراعظم چار روزہ دورے پر گئے ، دورہ آٹھ جون کو ختم ہو گا،وزیرِ اعظم شہباز شریف چینی شہر شینزین کا دورہ 4 اور 5 جون کو جبکہ 6 سے 7 جون تک چین کے شہر بیجنگ کا دورہ کریں گے.وزیراعظم کی چینی حکام سے ملاقاتیں ہوں گی. وزیر اعظم کی قیادت میں وفد چینی صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم اور دیگر قیادت سے ملاقات کرے گا،دورے کے دوران سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی۔

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

  • ٹی ٹوئنٹی،پاک بھارت میچ کے دوران اضافی سیکورٹی ہو گی تعینات

    ٹی ٹوئنٹی،پاک بھارت میچ کے دوران اضافی سیکورٹی ہو گی تعینات

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو ہو گا،پاک بھارت میچ کے دوران اضافی سیکورٹی کی تعیناتی کی تصدیق کی گئی ہے

    پاک بھارت میچ کے دوران دیگر میچز کے مقابلے میں سیکورٹی زیادہ ہو گی، امریکا میں کھیلوں کی تاریخ کی سب سے بڑی سیکوٹی پاک بھارت میچ کی ہو گئی، سنائپرز بھی تعینات ہوں گے، سڑکیں بند کی جائیں گے، پولیس کے دستے تعینات ہوں گے،ڈرون سے بھی نگرانی کی جائے گی، خصوصی ہتھیاروں اور ٹریننگ کی حامل سواٹ فورس سے بھی معاونت حاصل کی جائے گی،نساؤ کاؤنٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیکمین کا کہنا ہے کہ "پاک بھارت میچ کے لیے اضافی سیکورٹی تعینات کی جائے گی، نساؤ کاؤنٹی ہر لحاظ سے تیار ہو گی، پُراعتماد ہیں کچھ بھی نہیں ہو گا، یہ دنیا کا سب سے بڑا میچ ہے ہمارا اپنا نساؤ کاؤنٹی پولیس ڈپارٹمنٹ ہے جو بڑے ایونٹس کا انتظام کرتا ہے ہماری نیویارک، اسٹیٹ پارک پولیس ایف بی آئی، پورٹ اتھارٹی پولیس اور ایم ٹی اے پولیس ہے، رضا کار فائر فائٹرز نے ذمہ داری سنبھال لی ہے”۔

    واضح رہے کہ پاک بھارت مقابلہ 9 جون کو نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل اسٹیڈیم نیو یارک میں ہوگا، ایجبسٹن اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے فین پارک بنایا جا رہا ہے،ایجبسٹن کے فین پارک میں 8 ہزار تک تماشائیوں کے آنے کی توقع ہے اور آئی سی سی نے بھی فین پارک کے لیے وینیو کی تصدیق کی ہے،پاک بھارت میچ کے موقع پر ایجبسٹن میں فیملی فیسٹیول کا ماحول ہو گا، فینز بڑی اسکرین پر میچ دیکھیں گے جس میں سابق پاک بھارت کرکٹرز بھی موجود ہوں گے،چیف ایگزیکٹو ایجبسٹن اسٹیورٹ کین کے مطابق انگلینڈ کے اس واحد وینیو کو فین زون کے لیے آئی سی سی نے چنا ، مقامی کمیونٹی کا ورلڈکپ کا حصہ بننے کا یہ موقع ہے۔

  • آئین میں اقلیتوں کے حقوق ہم سے زیادہ ہی ہیں کم نہیں،جسٹس منصور

    آئین میں اقلیتوں کے حقوق ہم سے زیادہ ہی ہیں کم نہیں،جسٹس منصور

    لاہور: سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نےکہا ہےکہ وفاق سے رشتہ ایسا ہےکہ تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔

    لاہور میں جسٹس کارنیلئس کانفرس میں خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کے پرچم میں بھی اقلیتوں کی نمائندگی دی گئی ہے مگر افسوس مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ میں پاکستان آخری نمبروں پر ہے، ہم سب کو مل کر اس گھر کو ٹھیک کرنا ہے، اقلیت کا لفظ پسند نہیں، یہ صرف تعداد بتاتا ہے ، آئین میں سب کے حقوق برابر ہیں،ریاست مدینہ میں نبی اکرم ﷺ نے اپنے عمل سے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا، یورپی یونین کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مذہبی تشدد چوتھے نمبر پر ہے، اور مذہبی آزادی میں نچلے نمبروں پر رکھے جاتے ہیں، معاشرے میں برداشت کا ہونا ضروری ہے۔

    اٹلی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکی کی والدہ پنجاب سے گرفتار

    جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئین میں اقلیتوں کے حقوق ہم سے زیادہ ہی ہیں کم نہیں، آئین میں اقلیتوں کو اضافی تحفظ دیا گیا ہے، دنیا کا واحد پرچم پاکستان کا ہے جس میں اقلیتوں کی نمائندگی ہے، سانحہ جڑانوالا کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسٰی جڑانوالا گئے، جڑانوالا کی اقلیتی برادری سے اظہارِ یکجہتی کیا، ہمیں اپنی سوسائٹی میں رواداری کو بڑھانا ہوگا، بقائے باہمی کو فروغ دینا ہوگا وفاق سے رشتہ ایسا ہےکہ تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں اقلیتوں سے بھی ججز آئیں۔

    کانفرنس سے خطاب میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ جسٹس اے آر کارنیلیس کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، آئین ہر شہری کو مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے، برداشت کے کلچر کو فروغ دے کر اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

    نیب ترامیم کیس: عدالتی کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ یہ بات تکلیف دہ ہےکہ معاشرے میں عدم برداشت کا رویہ پروان چڑھ رہا ہے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بہت سے کام ہو رہے ہیں، اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے قابل افراد کو اعلیٰ عدلیہ میں ضرور آنا چاہیے۔

    کانفرنس سے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی اور فیڈرل شریعت کورٹ کے جج جسٹس انوار سعید سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر ضرور دیا۔

    01 جون تاریخ کے آئینے میں

  • آئی ایم ایف  کا ایک بار پھر سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ

    آئی ایم ایف کا ایک بار پھر سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے ایک بار پھر وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ میں انسداد بدعنوانی کیلئے سخت اقدامات کرنے کی تجویز دے دی اور عوامی عہدہ رکھنے والوں، سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ دوبارہ کیا ہے ،آئی ایم ایف نے کرپشن کے خاتمے کے لیے اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا ہے کہ وزرا، ارکان پارلیمنٹ، سرکاری افسران کے اثاثے ظاہرکرنے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت اثاثے عوامی سطح پر ظاہر کرنے کیلئے پورٹل بنانے میں ناکام ہے، بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے پورٹل نہ بنانے پر حکومت پاکستان سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام معاہدہ کے تحت پورٹل بناکر اثاثوں کی تفصیلات عام کرنے کے پابند ہیں، آئی ایم ایف نے کابینہ ارکان، ارکان اسمبلی، افسران کے اثاثے عام کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ہدایت پر افسران کیلئے ایک پرفارما بنایا تھا، بینک سرکاری افسران سے نئے اکاوٴنٹ کھولتے وقت اثاثوں کی معلومات لینے کے پابند ہیں۔

    صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کی جوڈیشل تحقیقات کے لیے درخواست دائر

    واضح رہے کہ پہلے ایف بی آر کی طرف سے اراکین پارلیمنٹ سمیت عام ٹیکس دہندگان کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا لیکن اب یہ بھی بند کردیا گیا ہے۔

    پاکستان میں رواں سال کا چوتھا پولیو کیس رپورٹ

  • ٹی 20 ورلڈ کپ کا آج سے آغاز،پاکستان کا پہلا میچ چھ جون کو

    ٹی 20 ورلڈ کپ کا آج سے آغاز،پاکستان کا پہلا میچ چھ جون کو

    ٹی 20 ورلڈ کپ آج سے امریکہ میں شروع ہو رہا ہے، ایونٹ کے میچز امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہوں گے

    پاکستان میں امریکی سفیر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے جس میں امریکی سفیر نے پاکستانی عوام کو مبارک باد دی ہے،اور پاکستانی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا ایک ویڈیو پیٍام میں کہنا تھا کہ "پاکستان کی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے میری نیک خواہشات ہیں، پاکستان میں کرکٹ کے لیے بے انتہا محبت اور جنون دیکھا ہے،موسم گرما میں ہر کھلی جگہ پر پاکستان میں کرکٹ کھیلی جاتی ہے، پاکستان اور امریکا دونوں ہی کھیلوں کے لیے محبت رکھنے والے ملک ہیں،امریکا پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، امید ہے میچز دلچسپ ہوں گے، حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ملاقات کی، پاکستان کرکٹ ٹیم سے چند بولنگ اور بیٹنگ کی ٹپس سیکھیں”۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان ٹیم امریکہ کے خلاف ڈلاس میں کھیلے گی، پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں بھارت، امریکہ، کینیڈا اور آئرلینڈ کے ساتھ ہے۔پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے لندن سے امریکہ پہنچ گئی ہے،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی قیادت اور مینجمنٹ کمیٹی اراکین کے ہمراہ برطانوی دارالحکومت لندن سے امریکہ کے شہر ڈلاس پہنچی ہے

    ٹی 20 کا پہلا میچ امریکہ اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا جو ڈیلاس میں ہو گا، ٹورنامنٹ میں کل 55 میچز کھیلے جائیں گے جو 29 دنوں میں مکمل ہوں گے۔ بھارت کا پہلا میچ 5 جون کو ہو گا

    ٹی 20 ورلڈکپ 2024ء ،پاکستانی 15 رکنی اسکواڈ
    حال ہی میں ٹی 20 ورلڈکپ 2024ء کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق قومی ٹیم کے 15 رکنی ورلڈکپ اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، محمد رضوان، فخرزمان، اعظم خان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، محمد عامر، عباس آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

    ٹی 20 ورلڈکپ 2024ء کے لیے قومی ٹیم کے آفیشلز کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے،پاکستان ورلڈ‌کپ کے لیے کوچ اور معاونین کو لے کر جا رہا ہے ان میں سینئیر ٹیم منیجر وہاب ریاض،ٹیم مینجر منصور رانا،ہیڈ کوچ گیری کرسٹن،اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود شامل ہیں ، فیلڈنگ کوچ سیمون ہیلمٹ،مینٹل پرفارمنس کوچ ڈیوڈ ریڈ .ہائی پرفارمنس کوچ آفتاب خان،فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکون بھی ساتھ جائیں گے،جبکہ ٹیم میں چیف سیکیورٹی آفیسر ارتضیٰ کمیل، محمد عمران ،ٹیم ڈاکٹر محمد خرم سرور، اینالسٹ طلحہٰ اعجاز ،میڈیا اور ڈیجیٹل مینیجر رضا کیچلیو ،اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ ڈریکوس سائمن شامل ہیں-

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ امریکا میں ہو رہا، پاکستان اور امریکا کے وقت میں تقریبا نو گھنٹے کا فرق ہے،ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل 29 جون کو بارباڈوس کے ، برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول میں کھیلا جائے گا۔ 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ چاروں گروپس سے ٹاپ دو ٹیمیں سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ اس کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر آنے والی ٹیم سیمی فائنل میں چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم سے ٹکرائے گی۔ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم سے ٹکرائے گی۔ سیمی فائنل کی فاتح ٹیمیں 29 جون کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ،پاک بھارت میچ 9 جون کی شام ساڑھے سات بجے
    پاکستان کے اسٹینڈرڈ وقت کے مطابق 6 جون کو پاکستان اورامریکا کا میچ رات 8.30 بجے کھیلا جائے گا،ٹی 20 ورلڈ کپ میں شائقین کی نظریں پاک بھارت کے میچ پر ہیں، پاکستان اور بھارت کے مابین میچ نو جون کو شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا،پاکستان اور کینیڈا کے مابین میچ 11 جون کو رات 7.30 بجے شروع ہوگا۔

    ٹی20 ورلڈکپ،پی سی بی نے ترانہ جاری کردیا
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے خصوصی ترانہ ریلیز کردیا ہے، پی سی بی نے قومی ٹیم کا ترانہ ´ساڈی واری اوئے ´ جاری کردیا ،ترانہ علی عظمت، عارف لوہار اور نہال نسیم نے گایا ہے،پی سی بی کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے یہ ترانہ پاکستانی شائقین کے جذبے کو خراج تحسین ہے جو ہر وقت پاکستان ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ بھی اس جیت کا جشن منائیں

  • پاک چین  دوستی وقت کی کسوٹی پر کھڑی رہی ہے،چین

    پاک چین دوستی وقت کی کسوٹی پر کھڑی رہی ہے،چین

    اسلام آباد: چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 4 سے 8 جون تک دورہ کریں گے اور ہماری دوستی وقت کی کسوٹی پر کھڑی رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بیان میں پاک-چین دوستی کو ماؤنٹ تائی سے تشبیہ دیتے ہوئے اسے انتہائی مضبوط اور مستحکم قرار دیا اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف 4 سے 8 جون تک چین کا دورہ کریں گے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف چینی وزیراعظم لی کیانگ کی دعوت پر 4 سے 8 جون 2024 تک عوامی جمہوریہ چین کا دورہ کریں گے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجودہ حکومت کے قیام کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ پہلا دورہ چین ہو گا اور وہ اپنے دورے میں صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کیانگ اور نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی سے ملاقات کریں گے، دونوں ممالک کے رہنما پاک-چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر لائحہ عمل تیار کریں گے،وزیر اعظم شہباز شریف دارالحکومت بیجنگ کے علاوہ چینی صوبوں گوانگ ڈونگ اور شانزی کا بھی دورہ کریں گے۔

    کائنات کی قدیم ترین اور سب سے دور واقع کہکشاں دریافت

    چینی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی طویل مدتی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی ہے،دونوں ممالک اہم شراکت دار اور مضبوط دوست ہیں ہماری دوستی وقت کی کسوٹی پر کھڑی رہی ہے اور “ماؤنٹ تائی کی طرح مستحکم” ہے۔

    واضح رہے کہ ماؤنٹ تائی ایک تاریخی اور ثقافتی اہمیت کا پہاڑ ہے جو تائیان شہر کے شمال میں واقع ہے، یہ چین کے صوبہ شانڈونگ کا سب سے اونچا مقام ہے، یہ پہاڑ چین کے 5 مقدس پہاڑوں میں سے ایک ہے اور اسے چین کے مذہب میں ایک کلیدی اہمیت حاصل ہے تاریخی ریکارڈ کے مطابق ماؤنٹ تائی ایک ہزار سال قبل مسیح سے پہلے چاؤ خاندان کے دور حکومت کے دوران ایک مقدس مقام کی حیثیت اختیار کر گیا تھا۔

    والدین نوجوانوں کو تمباکو کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات کریں:مریم نواز

    اس سے قبل وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے میں چینی صدر اور چینی وزیراعظم کی دعوت پر 4 جون سے چین کا سرکاری دورہ کریں گے اور ان کے ساتھ 110 رکنی تجارتی وفد بھی روانہ ہوگا۔

  • پاکستان چوتھا میچ ہار گیا ،انگلینڈ سیریز دو صفر سے جیت گیا

    پاکستان چوتھا میچ ہار گیا ،انگلینڈ سیریز دو صفر سے جیت گیا

    پاکستان چوتھا میچ ہار گیا ،انگلینڈ سیریز دو صفر سے جیت گیا

    چوتھے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو سات وکٹ سے شکست دی ہے،چار میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کی آخری میچ کھیلا گیا جس میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو فتح کے لئے 158 رنز کا ہدف دیا،انگلش ٹیم نے 158رنز کا ہدف16ویں اوور میں حاصل کرلیا اور سیریز میں دو صفر سے کامیابی حاصل کر لی،انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ نے 45، جوز بٹلر نے 39 اور ول جیکس نے 20 رنز اسکور کی،انگلش بلے باز جونی بیئرسٹو 28 رنز اور بروک 17رنز پر ناقابل شکست رہے،انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان چوتھے میچ میں حارث رؤف نے 38رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے 38، کپتان بابر اعظم نے 36 اور محمد رضوان نے 23 رنز ،افتخار احمد نے 21 رنز ، نسیم شاہ نے 16 رنز ، فخر زمان کے 9، حارث رؤف نے آٹھ رنز بنائے، شاداب خان، اعظم خان ، شاہین آفریدی اور محمد عامر کوئی رن نہ بناسکے۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ بارش کی نذر ہوا تھا جب کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو شکست دی تھی

  • قومی کرکٹ ٹیم کو اس وقت قوم کی سپورٹ کی ضرورت ہے، محسن نقوی

    قومی کرکٹ ٹیم کو اس وقت قوم کی سپورٹ کی ضرورت ہے، محسن نقوی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کو اس وقت قوم کی سپورٹ کی ضرورت ہے، قومی ٹیم کے کھلاڑی پُراعتماد ہیں اور یقینا اچھا پرفارم کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر داخلہ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کو یہ بتانا ہے کہ ہار جیت سے قطع نظر وہ ٹیم کے ساتھ ہیں، اس اپروچ کے ساتھ کھلاڑی یقینا امریکہ سے ورلڈ کپ جیت کر وطن لوٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کھلاڑیوں پر بھروسہ رکھیں، وہ اچھا پرفارم کرینگے اور پر امید رہیں کہ وہ ورلڈ کپ جیتں گے۔

    مئیر لندن صادق خان، پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ، سابق وزیراعظم سینیٹر انوارالحق کاکڑ، وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ بعد ازاں تقریب سے میئر لندن صادق خان اور برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےتقریب میں شرکت پر میئر لندن صادق خان اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا شکریہ ادا کیا۔شرکاء تقریب نے کھلاڑیوں سے آٹوگراف لئے اور تصویریں و سیلفیاں بنوائیں۔

  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار  کی آذربائیجان ہم منصب سے ملاقات

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجان ہم منصب سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے وزیرخارجہ جہیون بیراموف نے ملاقات کی-

    اسحاق ڈار نے نے آذربائیجان کے وزیرخارجہ کی وزارت خارجہ میں آمد پر ان کا ستقبال کیا بعدزاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراورآذربائیجان کے وزیرخارجہ نے مشترکہ نیوزکانفرنس کی اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا دونوں ممالک میں مضبوط اور دیرینہ تعلقات ہیں، پاکستان آذر بائیجان کی خود مختاری کی مکمل حمایت کرتا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے شعبے میں مواقع موجود ہیں، آذر بائیجان کے وزیر خارجہ کے ساتھ باہمی سرمایہ کاری، ثقافت، تعلیم، پارلیمانی وفود کے تبادلوں پر تبادلہ خیال ہوا اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے مسئلہ کشمیر پرمؤقف کوسراہا ہے۔

    آذربائیجان کے وزیر خارجہ جہیون بیراموف نے کہا کہ پاکستان اورآذربائیجان کےدرمیان دوطرفہ مضبوط تعلقات ہیں، دونوں ممالک کےدرمیان تجارت کےشعبے میں مواقع موجود ہیں۔

    اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت دی …

    نیب ترامیم کیس: عمران خان ویڈیو لنک پر پیش،سپریم کورٹ نے لائیو سماعت درخواست …

    فارمیشن کمانڈرز کانفرنس:9 مئی کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا …

  • سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالےسے بھرپور تیاری کر رہے ہیں،وزیراعظم

    سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالےسے بھرپور تیاری کر رہے ہیں،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر زراعت ،انفارمیشن ٹیکنالوجی ، توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور چین میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کا خواہاں ہے۔

    پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ ، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری ، وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ ( بذریعہ وڈیو لنک ) ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ،وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں مختلف وفاقی وزارتوں کی جانب سے پاکستان-چین دو طرفہ معاشی تعلقات کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم شراکت دار ہے چینی انڈسٹری خصوصاً ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت دیتے ہیں پاکستان چین کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر زراعت ،انفارمیشن ٹیکنالوجی ، توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور چین میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کا خواہاں ہے۔

    دہلی سے وارنسی جانے والی ’انڈیگو‘ کی فلائٹ میں ’بم کی افواہ‘

    انہوں نے کہا کہ حکومت چینی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے،سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالےسے بھرپور تیاری کر رہے ہیں، چینی تعاون سے گوادر بندرگاہ کو لاجسٹکس کا حب بنایا جائے گا۔

    ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایگری کلچر ڈیمانسٹریشن زونز کا قیام سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالے سے اہم منصوبہ ہو گا متعلقہ وزارتیں پاکستان چین کے تعاون کے نئے منصوبوں کے حوالے سے تیاری اور بزنس ٹو بزنس روابط بڑھائے کے لیے اقدامات کریں، برآمدا ت بڑھانے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دینے میں سے چین پاکستان کا مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

    آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں شروع