Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • توانائی کی کمی کے بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد امریکا کی ترجیح ہے،امریکی محکمہ خارجہ

    توانائی کی کمی کے بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد امریکا کی ترجیح ہے،امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ توانائی کی کمی کے بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد امریکا کی ترجیح ہے۔

    باغی ٹی وی : واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں تقریباً 4,000 میگاواٹ صاف توانائی کی صلاحیت بڑھانے میں مدد کی،امریکی منصوبوں نے بجلی کی صلاحیت میں ڈرامائی طور پر اضافہ کیا ہے، منصوبوں کے ذریعے آج لاکھوں پاکستانیوں کے گھروں کو بجلی فراہم کر رہے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ یو ایس پاکستان گرین الائنس دونوں ممالک کے درمیان تبدیلی کا اقدام ہے، آج کے انتہائی اہم ماحولیاتی چیلنجوں خاص طور پر پانی کے انتظام سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کررہے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی وفد نے سینئر وزیر مریم اورنگزیب سے ملاقات کی جس میں اسموگ اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں تعاون کی یقین دہانی کروائی، ملاقات میں تعلیم، صحت، ماحولیات سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ٹرانسپورٹ، شرمپس کی پیداوار، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں تعاون پر بات چیت بھی ہوئی، مریم اورنگزیب نے وزیراعلی مریم نواز کے مختلف شعبوں میں بہتری کے ایجنڈے پر بریف کیا،ملاقات میں مریم اورنگزیب نے وزیراعلی پنجاب کی نمائندگی کی جبکہ مریکی وفد کی قیادت قونصل جنرل کرسٹن ہاکن کر رہی تھی، وفد میں سیاسی و اقتصادی امور کے سربراہ نکولس کٹساکس اور صدف سعد بھی شامل تھے۔

  • ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،وزیراعظم

    ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر برادری کو اپنی عبادت گاہوں میں عبادت کرنے کی مکمل آزادی ہے اور پاکستانی معاشرے کے اس مثبت پہلو کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں سفراء کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ رمضان کے بابرکت موقع پر آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں جہاں یہ مقدس مہینہ نہ صرف روزہ رکھنے بلکہ قربانی اور نظم وضبط کا درس دیتا ہے، ہمیں انہی اقدار کی موجودہ دور میں شدید ضرورت ہے کیونکہ ہم اس وقت مختلف شعبوں میں ہر سطح پر متعدد چیلنجوں میں گھرے ہوئے ہیں، تنازعات سے گھری اس دنیا میں رمضان کی روح ہمیں دنیا بھر میں امید اور امن کے پیغام کو پھیلانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین تمام پاکستانی شہریوں کو بلاتفریق یکساں انسانی حقوق کی فراہمی کا ضامن ہے اور آئین میں دیے گئے ان حقوق کو حقیقی شکل دینے کے لیے ہم نے متعدد قانونی اقدامات کیے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان میں ہر برادری کو اپنی عبادت گاہوں میں عبادت کرنے کی مکمل آزادی ہے اور پاکستانی معاشرے کے اس مثبت پہلو کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے پاکستان امن پسند قوم کی حیثیت سے عالمی برادری کے تمام رکن ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنے کا خواہاں ہے اور کسی سے بھی دشمنی نہیں چاہتا ،بین الاقوامی برادری کے ذمہ دار رکن کی حیثیت سے پاکستان امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے علاقائی اور عالمی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،اور اور میری حکومت ہمارے بانیان کے اس وژن پر عمل پیرا ہوتی رہے گی-

    رمضان میں ہمیں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے،اسحاق ڈار

    انہوں نے اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل میں حال ہی میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ میں فلسطین کے عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں اور ہم امید کرتے ہیں سیکیورٹی کونسل کی اس قرارداد پر فوری طور پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے گا اور فلسطینیوں کے خلاف جاری سفاکیت کا خاتمہ ہو گا۔

    فریڈم فلوٹیلا،ترک امدادی ایجنسی نے غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے دو بحری جہاز خرید …

    وزیر اعظم نے کہا کہ ہم تیز رفتار ترقی کے حصول کی راہ پر گامزن ہیں اور چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کرنے کے لیے ہم تجارت کو فروغ، اقتصادی شراکت داری کے قیام اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے کوشش کریں گے اور دوسرے ممالک کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعاون اور روابط کے لیے یہی بنیادی ستون کا کام انجام دیں گے پاکستان کے عوام کے تحفظ اور سلامتی کے ہمارے بنیادی قومی مفاد، ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    اسرائیل کے ساتھ فیصلہ کن مذاکراتی جنگ لڑ رہے ہیں، جس میں جیت ہماری ہوگی،حماس

  • بشام میں چینی باشندوں پر حملے کا مقدمہ  درج

    بشام میں چینی باشندوں پر حملے کا مقدمہ درج

    پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی باشندوں پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی آر تھانہ بشام کے ایس ایچ او کی جانب سے درج کرائی گئی ہے، ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر کے متن کے مطابق اطلاع ملی کہ لاہور نالہ بشام میں چینی کانوائے پر خودکش حملہ ہوا ہے، اطلاع کے پیش نظر پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچی، فول پروف سکیورٹی میں کئی گاڑیوں پر مشتمل چینی کانوائے اسلام آباد سے داسو ڈیم کوہستان جارہا تھا۔

    ایف آئی آر کے مطابق راستے میں ایک خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کانوائے میں شامل کوسٹر سے ٹکرا دی، دھماکے سے کوسٹر میں آگ لگ گئی اور وہ گہری کھائی میں جا گری، واقعے میں کوسٹر میں بیٹھے 5 چینی ہلاک جب کہ ایک پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہوا۔

    شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

    تھانہ بشام کے ایس ایچ او کے مطابق ہم نے بس سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی ہیں اور معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والی سلور کلر کی ٹویوٹا وِٹز کار تھی۔

    چین کا پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات …

    داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گیزوبا کمپنی، جس کا عملہ اس حملے میں ہلاک ہوا، اس نے اپنا آپریشن معطل کر دیا ہے اور چینی عملے کو اگلے احکامات تک اپنی رہائش گاہ پر رہنے کو کہا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم

  • صدر مملکت اور  مولانا فضل الرحمان  کا چینی سفارت خانے کا دورہ

    صدر مملکت اور مولانا فضل الرحمان کا چینی سفارت خانے کا دورہ

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری او ر مولانا فضل الرحمان نے چین کے سفارت خانے کا دورہ کیا-

    باغی ٹی وی : صدرِ پاکستان نے بشام میں دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پرحکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا کہا دشمن یہ قبول نہیں کر سکتے کہ پاک چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات لیے جائیں گے، یہ واقعہ پاک چین دوستی کے دشمنوں کی طرف سے ترتیب دیا گیا تھا، پاکستانی قوم چینی عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام چینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    چینی سفیر چیانگ زئے دونگ نے تعزیت کے لیے ذاتی طور پر سفارت خانے کا دورہ کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا، چینی سفیر نے انسداد ِدہشت گردی میں تعاون بڑھانے ،پاکستان میں چینی کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے، سی پیک سمیت دیگر منصوبوں کیلئے حمایت جاری رکھنے کے چینی عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے پر پکڑنے کی ضرورت ہے۔

    چین کا پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات …

    دوسری جانب جےیوآئی کےسربراہ مولانافضل الرحمن بھی چینی سفارتخانہ پہنچے اور چینی سفیر سے ملاقات کی، مولانافضل الرحمن نے ملاقات میں چینی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا، دونوں رہنماؤں نے امن وامان سمیت دیگرمعاملات پرگفتگو بھی کی۔

    شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • چین  کا پاکستان سے دہشت گردانہ حملے  کی جلد از جلد جامع تحقیقات کا مطالبہ

    چین کا پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات کا مطالبہ

    بیجنگ: چین نے شانگلہ میں ہونےو الے خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی: چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 مارچ کو ، خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں داسو ہائیڈروپاور پروجیکٹ پر کام کرنےو الے عملے کی گاڑی کو دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں پانچ چینی اور ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوا، چین اس دہشت گردانہ حملے کی پرزور مذمت کرتا ہے-

    ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات کرکے اس کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور چینی شہریوں، پاکستان میں جاری منصوبوں اوریہاں قائم چینی اداروں کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

    شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

    چینی وزارت خارجہ نے پاکستان میں موجود چینی شہریوں اور کاروباری اداروں کو خبردار کردیا ہے کہ وہ مقامی حالات پر نظر رکھیں، سخت احتیاطی تدابیر اپنائیں، حفاظتی اقدامات کو بہتر کریں اور دہشت گردانہ حملوں سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

    چینی ترجمان لن جیان کے مطابق اس واقعے کے بعد پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفارتخانے میں آکرچینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اوراسے پاک چین تعلقات کو متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا اسی روز صدر پاکستان آصف زرداری، وزیرخارجہ و داخلہ نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کی اور چینی شہریوں کی ہلاکت پر چینی حکومت اورعوام سے اظہارہمدردی کیا۔

    محکمہ موسمیات میں اصلاحات کیلئے ورلڈ بینک نے پہلی قسط جاری کر دی

    چینی وزارت خارجہ نے بیجنگ اور اسلام آباد میں پاکستانی فریق کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا اور درخواست کی کہ پاکستان دہشت گردوں کی تلاش اور اس کے نتیجے میں سزا دینے کے عمل کو تیز کرے، متاثرین کے لیے انصاف کا مطالبہ کرے اور پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

    چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے اسٹریٹجک شراکت دار اور انتہائی برادرانہ ممالک ہیں اور سی پیک کا پاکستان کی سماجی معاشی ترقی میں بہت اہم کردار ہےپاک چین تعاون میں دراڑ ڈالنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، چین دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم

  • بشام واقعہ تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے پر  اتفاق ہوا،عطا تارڑ

    بشام واقعہ تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے پر اتفاق ہوا،عطا تارڑ

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں موجود تمام چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی کی ہدایت کردی ہے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس ہوا،اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت سیکیورٹی ایجنسیز کے سربراہان شریک تھے، اجلاس میں وفاقی وزرا، آئی جیز اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے،اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر غور کیا گیا،

    اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل بشام میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، اجلاس میں سیکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا گیا ہے، عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے کوآرڈینیشن کامربوط نظام بنانے پر اتفاق کیا گیا،بشام واقع کے تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے پر بھی اتفاق ہوا ہے، نواز شریف کی قیادت میں کراچی کا امن بحال ہوا، دہشت گردی ختم ہوئی، دہشت گردی کا خاتمہ ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،چینی دوستوں، حساس تنصیبات اور پاکستانی شہریوں کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گے، کسی کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعظم نے ہمسایوں کے ساتھ امن قائم کرنے کی بات کی، ہم نے دہشتگردی کی جنگ میں جانوں کے نذرانے پیش کیے ، ہم 2018میں پرامن پاکستان چھوڑ کرگئے تھے، 2013میں جب آئے تو آئے روز دہشتگردی کے واقعات ہوتے تھے،اب دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے،دہشتگردی کے ناسور کوجڑسے اکھاڑنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے، چینی قوم اور قیادت کیلئے ہمارے بہت مثبت جذبات ہیں، چین نے پاکستان کا ہرمشکل وقت میں ساتھ دیا

    سی پیک معاشی ترقی کا ضامن ، دشمن پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،عطا تارڑ
    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک سے روزگار میں اضافہ ،مہنگائی میں کمی ہوگی،سی پیک ملک میں معاشی ترقی کا ضامن ہے،سی پیک کے ذریعے نواز شریف کے دورمیں اربوں روپے کی سرمایہ کاری پاکستان آئی،ہر مشکل وقت میں اور عالمی فورمز پر چین نے پاکستان کی بھرپور مدد کی ہے، دشمن پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، یہی وجہ ہے کہ جب چینی باشندوں پر یہ افسوسناک حملہ کیا گیا تو وزیراعظم نے تمام مصروفیات ترک کرکے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا اور چینی سفیر سے اظہار افسوس کیا اور اس افسوس ناک واقعے کی مذمت کی بلکہ تحقیقات کے حوالے سے یقینی دہانی کروائی کہ یہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے پُرعزم ہیں،پاک فوج ہو، سیکیورٹی ایجنسیز ہوں، وہ مکمل طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جیتی ہوئی ہیں، کل چینی سفیر کے ذریعے چینی قیادت کو بھی اظہار افسوس کا پیغام بھجوایا گیا اور یقین دہانی کروائی کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کی اس جنگ میں ان واقعات کے خلاف اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور اس کو جڑ سے اکھاڑنے میں پاکستان پوری طرح پُرعزم ہے،عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی بیانیے کو فروغ دینے کیلئے ریاست کو داؤ پر لگایا گیا، قومی اسمبلی کا یکم اپریل کو اجلاس ہو رہا ہے ، اپوزیشن بھی قومی اسمبلی میں دہشتگردی کے معاملے پر کردار ادا کرے، عمران خان اپنے قول وفعل کے خود ذمہ دار ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان قانون کے مطابق اپنے قول وفعل کی سزابھگت رہے ہیں،وہ کون تھا جو دہشت گردوں کے لیے ہمدردی رکھتا تھا؟ وہ کون تھا جس نے نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کی میٹنگ نہیں بلائی، بانیٔ پی ٹی آئی نے توجہ کیوں نہیں دی؟

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ آپ کا سوال آئے، میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ وہ خط چیف جسٹس پاکستان کو لکھا گیا ہے جب تک وہاں سے کوئی لائحہ عمل اختیار نہیں کیا جاتا یا وہاں سے اس کا کوئی جواب نہیں آتا، بطور حکومتی نمائندے کے اس پر تبصرہ کرنا فی الحال مناسب نہیں ہو گا، ایک ادارے کے ججز نے اپنے ادارے کے ہیڈ چیف جسٹس کو خط لکھا ہے، اس لیے انتظار کریں گے کہ کیا لائحہ عمل اختیار کیا جاتا ہے؟

    امریکہ نے پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شانگلہ میں دھماکے کے فوری بعد چینی سفارت خانے پہنچ گئے،

    چین نے شانگلہ میں گاڑی پر حملے میں اپنے باشندوں کی ہلاکت پر مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    پاک فوج نے بشام میں چینی شہریوں سمیت 6 بے گناہ افراد کی ہلاکت کی مذمت کی 

    شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ،امریکہ نے پابندیوں کی دھمکی دے دی

    پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکہ کا ردعمل سامنے آیا ہے، امریکہ نے پاکستان پر پابندیوں کی دھمکی دے دی ہے

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے دوران بریفنگ پاک ایران گیس منصوبے بارے سوال ہواتو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” کسی ممکنہ کارروائی پر تبصرہ نہیں کر سکتے اور ہرایک کو مشورہ دیتے ہیں ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے امریکی پابندیوں کا خطرہ ہوسکتا ہے، سب کو مشورہ ہے ایران کے ساتھ کاروبار سے پہلے اس بات پرغور کریں، اسسٹنٹ سیکرٹری نے واضح کیا تھا ہم اس پائپ لائن کو آگے بڑھانے کی حمایت نہیں کرتے”۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے چینی قافلے پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ہم پاکستان میں چینی قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ہم حملےکےمتاثرین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، دہشت گردوں کے ہاتھوں پاکستانی عوام نے بہت نقصان اٹھایا ہے، پاکستان میں چینی شہری دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنے ہیں

    واضح رہے کہ 23 فروری کو نگران کابینہ توانائی کمیٹی نے ایرانی بارڈر سے گوادر تک 81 کلومیٹرپائپ لائن بچھانے کی منظوری دی تھی، پائپ لائن بچھانے سے پاکستان 18 ارب ڈالر جرمانے کی ادائیگی سے بچ جائے گا اور ایل این جی کے مقابلے میں ایران سے 750 ملین کیوبک فٹ گیس انتہائی سستی ملے گی، نگران حکومت نے امریکی پابندیوں کےخلاف درخواست دائر کرنے کا پلان مؤخرکیاتھا

    وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں سے استثنیٰ کا مطالبہ

    پاک ایران پائپ لائن گیس منصوبہ کی فوری تکمیل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،محمد عدیل بھٹہ

    پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کردیا. محمد علی

    ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کھٹائی میں پڑ گئی

    حکومت نے پاک ایران، پاک روس بارٹر تجارت کی اجازت دے دی

    پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے ایران کی قدرتی گیس برآمد کرنے کا 25 سالہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان 2009 میں ہوا تھا اور اس پر 2015 تک عملدرآمد ہونا تھا لیکن ایران کے خلاف بین الاقوامی اور امریکی پابندیوں اور اسلام آباد پر واشنگٹن کے دباؤ کے باعث اب تک اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ .

    دونوں فریقوں نے ستمبر 2019 میں ایک نظرثانی شدہ معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اگر پاکستان 2024 تک پائپ لائن کو مکمل کر لے تو ایران نے کسی بین الاقوامی عدالت سے رجوع نہ کرنے پر اتفاق کیا۔

  • غزہ میں جنگ بندی کیلئے سکیورٹی کونسل کی قرارداد خوش آئند ہے،وزیراعظم شہباز شریف

    غزہ میں جنگ بندی کیلئے سکیورٹی کونسل کی قرارداد خوش آئند ہے،وزیراعظم شہباز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے سکیورٹی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے سکیورٹی کونسل کی قرارداد خوش آئند ہے، عالمی برادری غزہ سے متعلق سکیورٹی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے، غزہ میں نہتےفلسطینیوں پر جاری صیہونی ظلم و جبر مستقل طورپر بند ہونا چاہیے، اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک ہزاروں خواتین اور بچے شہید ہوچکے ہیں، غزہ میں دانستہ اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پربمباری انتہائی قابلِ مذمت ہے، پاکستان جون1967 سےقبل سرحدوں والی فلسطینی ریاست کی حمایت جاری رکھےگا۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے غزہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے،پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے بیان میں غزہ پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد پر فوری عمل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2728 کی منظوری کا خیر مقدم کرتا ہے۔

    برطانوی حکومت کا چین پر سائبر حملوں کا الزام،2 چینی شخصیات اور ٹی پی گروپ …

    منیر اکرم نے کہا کہ اس قرارداد میں رمضان المبارک کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، قرارداد میں غزہ میں شہریوں کے تحفظ، انسانی امداد بڑھانے اور اسے تقویت دینے پر زور دیا گیا ہے، قرارداد کو غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ مہم کو روکنے کے لیے پہلا قدم قرار دیتے ہیں پاکستان فلسطین کو محفوظ اور خود مختار ریاست بنانےکیلئے فعال طورپر کام کرتا رہے گا، پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور پائیدار حل کیلئے بھی کام کرتا رہے گا، ایک ایسی فلسطینی ریاست جو جون 1967 سے پیشگی سرحدوں پر قائم ہو، ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

    پشاور حکومت کا پبلک پارکس میں اہم سہولت فراہم کرنے کا فیصٌلہ

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ ہم سلامتی کونسل کی قرارداد پر تیزی سے عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں،قرارداد میں رمضان کے مقدس مہینے کے لیے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، امید ہے کہ یہ اسرائیل کے وحشیانہ حملے کو ختم کرنے، مستقل جنگ بندی کو یقینی بنانے اور غزہ میں موجودہ سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے پہلے قدم کے طور پر کام کرے گی، پاکستان خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، جس میں القدس الشریف مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

    برطانوی حکومت کا چین پر سائبر حملوں کا الزام،2 چینی شخصیات اور ٹی پی گروپ …

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی، غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی قرارداد پر رائے شماری کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاسجس میں قرارداد کو منظور کرلیا گیا جب کہ فوری جنگ بندی کی قراردادسلامتی کونسل کے10 رکن ممالک نے پیش کی، قرارداد پیش کرنیوالے ممالک میں الجزائر، جاپان، ایکواڈور ، سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، مالٹا اور دیگر ممالک شامل تھے، سلامتی کونسل کے15میں سے 14 ارکان نےقراردادکی حمایت کی جب کہ امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

  • آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری ،پاکستان شامل نہیں

    آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری ،پاکستان شامل نہیں

    واشنگٹن: آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوں کا 3 اپریل تک کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہےایگزیکٹو بورڈ کے 3 اپریل تک کے کیلنڈر میں پاکستان کا کیس شامل نہیں، پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف اجلاس اپریل کے دوسرے ہفتے متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے گزشتہ روز پیر کے اجلاس میں کولمبیا کا کیس شامل تھا ، جبکہ بورڈ آج منگل کو مراکو اور 27 مارچ کے اجلاس میں الجیریا کا ایجنڈا دیکھے گا، 3 اپریل کو آئی ایم ایف بورڈ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کا جائزہ لے گا پاکستان کا کیس 15 اپریل کے بعد بورڈ میں زیر غور آئے گا، آئی ایم ایف نے19مارچ کو دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل کیے، پاکستان اورآئی ایم ایف میں تکنیکی سطح معاہدہ طے پاچکا ہے،آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر جاری ہوں گے۔

    سیالکوٹ: مشتعل ہجوم نے پولیس کی موجودگی میں اپنی ہی عدالت لگا لی،حالت تشویشناک

    وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں سے …

    وزیرا علی کے پی کا پشاور کی رونقیں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

  • نواز شریف اور مریم نواز سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

    نواز شریف اور مریم نواز سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

    لاہور: ‏وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سے ترکیہ کے سفیرمہمت پیکاسی (Mehmet Pacaci) نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترک سفیر کی جانب سے مختلف شعبوں میں پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی ، ہاؤسنگ،سیاحت،تعلیم،صحت اورووکیشنل ٹریننگ سمیت دیگر شعبوں میں اشتراک کار فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا-

    اس موقع پر قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام ایک دوسرے سے اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہیں ،جبکہ مریم نواز نے کہا پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات روزافزوں بلندی کی طرف گامزن ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی، معاشی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں اشتراک کار بڑھانے چاہتے ہیں، پاک ترکیہ تجارتی حجم میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہاؤسنگ،سیاحت، صحت،تعلیم، ووکیشنل ٹریننگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، ترک سرمایہ کارپنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، ہر طرح کی سہولتیں دیں گے، پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار ماحول اور مراعات فراہم کی جارہی ہیں، ترکیہ کی تیزرفتارترقی کے تجربے اورمہارت سے استفادہ کرناچاہتے ہیں۔

    ترک سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اورترکی کے درمیان تعاون مثالی حیثیت رکھتا ہے، پنجاب کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کریں گے۔

    ملاقات کے موقع پر کمرشل قونصلرنوریتین دیمیر(Nurettin Demir)، غضنفر محمودڈائریکٹر ایمبیسیڈورئل آفس،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے-