Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • آرمی چیف کی ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

    آرمی چیف کی ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیوراک نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی، تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے سے متعلق بات چیت ہوئی، ملاقات میں دونوں اطراف نے اپنے ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو تسلیم کیا، ملاقات میں دونوں اطراف سے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا، آرمی چیف نے دونوں مسلح افواج کے درمیان موجودہ فوجی تعاون آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، جنرل متین گیوراک نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، انہوں نے دہشت گردی سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس سے قبل سربراہ ترک فوج کو جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کےچاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جنرل متین گیوراک نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

  • پی آئی اے کے لئے قائم نجکاری کمیشن نے نا قص حکمت عملی مرتب کی

    پی آئی اے کے لئے قائم نجکاری کمیشن نے نا قص حکمت عملی مرتب کی

    خسارے میں چلنے والی پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے لئے قائم نجکاری کمیشن نے نا قص حکمت عملی مرتب کی ہے ۔

    ایکسپر یشن آف انٹر سٹ (ای او آئی)کے تحت حکومت نے پی آئی اے کے منافع بخش روٹس کے لیے کوئی ضمانتیں طلب نہیں کیں،سیلز پر چیز ایگر یمنٹ (ایس پی اے ) میں جہاں تک پی آئی اے کے برانڈ کا تعلق ہے بزنس اور روٹس کی نشاندہی ہونی چاہیے،اگر کوئی غیر ملکی سرمایہ کار پی آئی اے کو لے کر دنیا میں تمام تر منافع بخش منزلوں کے لیے پی آئی اے کو مقامی اور ملانے والی منزلوں تک محدود کرتا ہے تو حکومت اس پر کیو ں کر پابندی لگا سکے گی؟جب اس کا معاہدے یا سودے میں کوئی ذکر نہ ہو، ہوا بازی ماہرین کے سر سری تخمینوں کے مطابق ٹکٹنکنگ سے حاصل اور کسی غیر ملکی خریدار کے منافع کے لیے ایک ارب ڈالرز سالانہ کا زر مبادلہ درکار ہوگا

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا عام پرواز میں‌سفر،مسافروں کو ملی اذیت،پی آئی اے کو بھی نقصان

    پی آئی اے کی نجکاری، اظہار دلچسپی کی درخواستیں 3 مئی تک طلب

    پی آئی اے کی فضائی میزبان پاسپورٹ کے بعد منشیات کیس میں گرفتار

    پی آئی اے کی خاتون فضائی میزبان ٹورنٹو میں رہائی کے بعد بھی مشکل میں

    (پی آئی اے) کی نجکاری کا دوسرا اور انتہائی اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل

    پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی،وفاقی وزیر خزانہ

    پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، علیم خان

    عمان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافر منتظر

    وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کر لیا

    پی آئی اے کی نجکاری کے لئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں 3 مئی تک طلب کرلی گئی ہیں،نجکاری کیلئے کامیاب بولی دہندہ کو پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول بھی دیا جائے گا اور رواں برس ہی 24 جون تک پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا،

    وفاقی حکومت سب سے پہلے پی آئی اے کی نجکاری کر رہی ہے،کیونکہ آئی ایم ایف نے شرط عائد کر رکھی ہے،نجکاری کمیشن کے مطابق 51 سے 100 فیصد حصص کے حصول کیلئے درخواست دی جاسکتی ہے، سال 2023 میں پی آئی اے میں 2 کروڑ سے زائد مسافروں نے سفر کیا ہے،پی آئی اے سالانہ اوسطاً 50 لاکھ سے زائد مسافروں کو 34 ممالک لےکر جاتی ہے،پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے پاس97 منافع بخش انٹرنیشنل روٹ ہیں اور ایک ہفتے میں پی آئی اے 260 پروازیں آپریٹ کرتی ہے، پاکستان میں فضائی سفرکرنے والوں میں5.5 فیصدکاسالانہ اضافہ ہوتاہے

    واضح رہے کہ قومی ائیر لائن پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ادارے کی تنظیم نو اور نجکاری کی منظوری دے دی پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا بورڈ کا 83 واں اجلاس 25 مارچ کو ہوا تھا جس میں پی آئی اے کی تنظیم نو اور نجکاری کےلیےاسکیم آف ارینجمینٹ کی منظوری دی گئی۔اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) کے ساتھ طریقہ کار طے کرے گا اور اس کے لیے پی آئی اے کی نجکاری کا منصوبہ ایس ای سی پی کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی آئی اے بورڈ نے دوکمپنیوں کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے ادارے کو پی آئی اے سی اورپی آئی اے ہولڈنگ میں تقسیم کرنے کی بھی منظوری دی تھی-

  • وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی سفیر  کی ملاقات

    وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی سفیر کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی سفیر نے ملاقات کی-

    باٍغی ٹی وی : وزارت دفاع کے مطابق ایران کے سفیر رضا امیری مغادم نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی جس میں وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان صدیوں پرانی مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں سے جڑے خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

    وزیر دفاع نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا اور غزہ میں جنگ بندی کی جلد کامیابی اور مسئلہ فلسطین کے حل پر روشنی ڈالی مشترکہ سرحدی کمیشن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں اور اس معاملے پر مشترکہ کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔

    سعودی وفد پاکستانی وزراء اور حکام کی تیاری سے متاثر ہوا ،وزیراعظم

    ایرانی سفیر نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور توانائی کے شعبوں میں مزید تعاون کے امکانات موجود ہیں، دونوں فریقین نے دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور مشترکہ مفادات، سلامتی کو بڑھانے، انسداد دہشت گردی اور علاقائی اقتصادی رابطوں کے شعبوں میں اسے مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    صدرعالمی بینک کی پاکستانی معیشت کے استحکام اور ٹیکس بڑھانے کے پروگراموں کی حمایت …

  • عالمی جریدوں میں پاکستانی معیشت میں بہتری کی خبریں حوصلہ افزا ہیں،عطا تارڑ

    عالمی جریدوں میں پاکستانی معیشت میں بہتری کی خبریں حوصلہ افزا ہیں،عطا تارڑ

    لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کاکہنا ہے کہ دنیا جانتی ہے شہباز شریف ڈیلیور کرنے والے لیڈر ہیں، معیشت کی بہتری کی اثرات جلد عوام تک پہنچیں گے-

    باغی ٹی وی: لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور کابینہ پالیسی سازی اور معیشت کی بہتری کے اقدامات کر رہے ہیں، مثبت خبروں کے پیچھے بڑی محنت ہے، پاکستان کی پذیرائی ہوئی ہے، خارجہ پالیسی کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کی کامیابی پر کل سعودی وفدپاکستان پہنچا،سعودی وفد کا سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار بہت خوش آئند ہے، سعودی پرائیویٹ سیکٹر کی پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹر سے تعاون فائدہ مند ہوگا، دنیا جانتی ہے شہباز شریف ڈیلیور کرنے والے لیڈر ہیں، معیشت کی بہتری کی اثرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی جریدوں میں پاکستانی معیشت میں بہتری کی خبریں حوصلہ افزا ہیں، سعودی وفد نے معدنیات، سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پربات کی، پاک سعودی تعلقات مزید بڑھیں گے، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا،ملک میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور اس سال بمپر فصل متوقع ہے، کسانوں کی سہولت کیلئے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھایا جائے گا، گندم کی خریداری کے ہدف بڑھانے سے متعلق صوبوں کو خط لکھے جائیں گے۔

  • ‏عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیوں کا فیصلہ برقرار

    ‏عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیوں کا فیصلہ برقرار

    اسلام آباد: ‏عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے-

    ڈبلیو ایچ او ایمرجنسی کمیٹی برائے پولیو کی پابندیوں میں توسیع کی سفارش کی گئی جس پر پاکستان پر پولیو کے باعث عائد سفری پابندیوں میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی اور پاکستان اور افغانستان پولیو وائرس کے عالمی پھیلاوؤکے ذمہ دار قرار دیا-

    ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان، افغانستان کے مابین پولیو وائرس کی منتقلی جاری ہے، پاکستانی سیوریج میں پولیو کے پھیلاؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، کراچی، پشاور، کوئٹہ بلاک پولیو وائرس کے گڑھ ہیں، افغانستان میں پولیو ویکسین سے محروم بچے پاکستان کیلئے خطرہ ہیں، رواں سال جون تک 175 ملین پاک افغان بچوں کی ویکسینیشن ہو گی-

    سعودی وفد پاکستانی وزراء اور حکام کی تیاری سے متاثر ہوا ،وزیراعظم

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان سے مہاجرین انخلا سے پولیو افغانستان منتقل ہوا ہے، پاکستان سے واپس جانے والے افغان مہاجرین سے پولیو پھیل رہا ہے، پاک افغان کراسنگ پوائنٹس پر پولیو ویکسینیشن بہتر بنانے کی ضرورت ہے، جنوبی کے پی میں بچوں تک پولیو ویکسین کی رسائی اہم ہے، پاکستان کی پولیو بارے سرویلنس مزید تین ماہ جاری رہے گی، پاکستان سے بیرون ملک جانے والوں کی پولیو ویکسینیشن لازم ہو گی، ڈبلیو ایچ او 3 ماہ بعد انسداد پولیو کیلئے پاکستانی اقدامات جائزہ لے گا ، پاکستان پر پولیو کی وجہ سے سفری پابندیاں مئی 2014 میں عائد ہوئی تھیں-

    صدرعالمی بینک کی پاکستانی معیشت کے استحکام اور ٹیکس بڑھانے کے پروگراموں کی حمایت …

  • صدرعالمی بینک کی پاکستانی معیشت کے استحکام اور ٹیکس بڑھانے کے پروگراموں کی  حمایت کی

    صدرعالمی بینک کی پاکستانی معیشت کے استحکام اور ٹیکس بڑھانے کے پروگراموں کی حمایت کی

    واشنگٹن: وفد کے ہمراہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے نئے بیل آؤٹ پیکیج کے حصول کیلئے مذاکرات کرنے کے سلسلے میں واشنگٹن میں موجود وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جی 24 اجلاس میں شرکت کے ساتھ ورلڈ بینک کے صدر جے بنگا اور سعودی وزیر خزانہ سمیت دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

    باغی ٹی وی : واشنگٹن میں وزیر خزانہ کی ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان 10 سال کیلئے رولنگ کنٹری فریم ورک پلان کی ضرورت پر اتفاق کیا گیاعالمی بینک کے صدر نے پاکستانی معیشت کے استحکام اور ٹیکس بڑھانے کے پروگراموں کی بھی حمایت کی۔

    وزیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتسوگو اسکاوا سے بھی ملاقات کی جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی،دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں رعایتی فنانسنگ اور مستقبل کے منصوبوں پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،امریکا

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سی ای او، ڈی ایف سی اسکاٹ ناتھن سے بھی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں ڈی ایف سی کی سرمایہ کاری میں توسیع پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر خزانہ نے یقین دلایا کہ حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کے اقدامات کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

    وفاقی وزیرخزانہ نےانٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی ایم سی ٹی کی علاقائی نائب صدر ہیلا چیخروہو سے بھی ملاقات کی جس میں ترسیلاتِ زر کے فروغ، کان کنی، ہوائی اڈوں جیسے ترجیحی شعبوں میں آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، علاوہ ازیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےسعودی ہم منصب محمد الجدعان سے بھی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعاون اور شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    گوادر سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ، ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ

    محمد اورنگزیب نے جی 24 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کے اجلاس میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے نجی شعبے میں مزید سرمایہ کاری لانے اور ملک کو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے میں مدد کیلئے "ایڈاپٹیشن فنڈ” سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا،اجلاس کے اعلامیے میں گروپ کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کیلئے دستیاب فنانسنگ کو بڑھانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔

  • سعودی معاون وزیر دفاع اسلام آباد پہنچ گئے،آرمی چیف سے ملاقات شیڈول

    سعودی معاون وزیر دفاع اسلام آباد پہنچ گئے،آرمی چیف سے ملاقات شیڈول

    اسلام آباد: سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان پہنچنے پر سعودی معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی کا پرتپاک استقبال کیا گیا،اپنے دور ے کے دوران سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات بھی شیڈول ہے، ملاقات میں پاک سعودیہ دفاعی تربیت سمیت دفاعی امور زیرِ بحث آئیں گے۔

    سعودی معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    قبل ازیں سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی تھی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑہانے کے لئے پالیسیوں پر بات کی گئی، معزز مہمان نے دونوں اقوام کے تعلقات کی تزویراتی نوعیت پر زور دیا،ملاقات میں سعودی وزیرخارجہ کے وفد کے اراکین بھی شامل تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے جاری دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے بہت سے شعبوں میں تعاون کو سراہا ، جبکہ آرمی چیف نے بھی پاکستان اورسعودی عرب کے مثالی تعلقات کوسراہا،آرمی چیف کی سعودی وفدکوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی جبکہ آ رمی چیف کی دونوں ملکوں کےعوام میں بھائی چارے کی تعریف بھی کی ۔

  • قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،امریکا

    قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،امریکا

    واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی :امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان نے اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے پیشرفت کی ہے، قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

    واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی کامیابی کیلئے ہماری حمایت غیر متزلزل ہے، آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں،بریفنگ کے دوران پاک بھارت تعلقات سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے تلاش کریں۔

    پاکستان اور سعودی وزرائے خزانہ کی امریکا میں ملاقات

    واضح رہے کہ اس سے قبل (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹا لیناجارجیوا کا اٹلانٹک کونسل کے تھنک ٹینک سے خطاب کرتےہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت قدرے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کامیابی سے پورا کر رہا ہے اور پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے پاکستان نے آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کر رکھا ہے، پاکستان 3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے ممکنہ فالو اپ پروگرام پر بات چیت کر رہا ہے،پاکستان میں اب بھی بہت سے مسائل حل طلب ہیں۔

    معذور لڑکی سے زیادتی ، باپ اور 2 بیٹے گرفتار

    پاکستان ایشیا اور عالمی سطح پر والی بال کا ایک مضبوط ملک ہے، کوچ …

  • پاکستان اور سعودی  وزرائے خزانہ  کی  امریکا میں ملاقات

    پاکستان اور سعودی وزرائے خزانہ کی امریکا میں ملاقات

    واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے امریکہ میں سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے سعودی عرب کی جانب سے حمایت کا اعادہ کیا گیا اور ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرے گا، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی توقع ہے۔

    آرمی چیف سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات

    کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی بازگشت،کون ہوگا نیا گورنر سندھ؟

    روسی صدر کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

  • لاہور، کراچی اور اسلام آباد ائیر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا  فیصلہ

    لاہور، کراچی اور اسلام آباد ائیر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد تینوں ائیر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں جاری بیا ن میں کہا کہ ہمارا ہدف لاہور، کراچی اور اسلام آباد تینوں ائیر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنا ہے اسلام آباد مئی کے وسط تک تیار ہو جائے گا، جبکہ دونوں ائیر پورٹس بھی جلد آؤٹ سورس کر دیئے جائیں گے،پی آئی اے کو ہی یورپی یونین اور برطانیہ سے کلیئر کر دیا جائے گا جبکہ پرانے طرز کی ویزا پالیسی کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔

    وزیر دفاع نے لکھا کہ ہم ہوٹل کے کاروبار میں نہیں آنا چاہتے اس لئے نجی شعبے کو اس کا خیال رکھنے دیا جائے گا خواجہ آصف نے یقین دلایا کہ وہ عوام کے مسائل سے پوری طرح واقف ہیں جلد ہی ان کو حل کر لیا جائے گا۔