Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • خلاف ورزی ہوتی ہے تو قانون نافذ کرنے والے ادارے ایکشن لیتے ہیں،نگران وزیراعظم

    خلاف ورزی ہوتی ہے تو قانون نافذ کرنے والے ادارے ایکشن لیتے ہیں،نگران وزیراعظم

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ٹیکس محصولات عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جاتی ہے، ملکی آمدن اور خرچ میں فرق بہت زیادہ ہے، ٹیکس وصولی کی شرح میں اضافہ نہایت ضروری ہے، ملک میں 10 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چوری ہورہی ہے، ٹیکس کی شرح میں کمی بڑا چیلنج ہے۔

    باغی ٹی وی :بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی لاہور کے طلبا و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، نوجوانوں سے بات چیت کرنے پر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، نوجوانوں کو ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے، سال نو کی تقریبات نہ منانے کا مقصد دنیا کو فلسطینیوں پر مظالم سے آگاہ کرنا تھا، فلسطین میں جاری مظالم کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان نے فلسطین کے مسئلے پر او آئی سی سمیت تمام عالمی فورمز پر اپنا مؤقف بھرپور طریقے سے پیش کیا، ہم نے دنیا کو یہ بتایا ہے کہ فلسطین میں ظلم و تشدد سے ڈیڑھ ارب مسلمان اضطراب میں ہیں، ہمارا پہلا مطالبہ جنونی جنگ کا خاتمہ ہے، پاکستان کی عسکری قیادت نے بھی اس مسئلے پر امریکا سے بات کی ہے۔

    صنم جاوید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ مجے بتایا گیا کہ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا جارہا ہے، اسلام آباد میں مظاہرین کو قانون کے مطابق روکا گیا، مظاہرین کی طرف سے پتھراؤ یا حملے پر قانون اپنا راستہ اختیار کرتا ہے، قانون پرعلمدرآمد کرانا حکومت کا کام ہےریاست تشدد کی اجازت نہیں دے سکتی، ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی، سب کے لیے یکساں اصول کا اطلاق ضروری ہے، شدت پسند کسی نا کسی کے رولز پر چل رہے ہوتے ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی خود کو بچانا بھی چاہتی ہے اور ضرب بھی لگانا چاہتی ہے، میں سمجھتا ہوں امن پسند بھائی ہوسکتے ہیں مگر شدت پسندوں کو بھائی نہیں کہہ سکتا، مثال بری ہے مگر ایک بچہ دوسرے بھائی یا بہن کو ماردیں تو ماں باپ کیا کریں گے۔
    https://x.com/GovtofPakistan/status/1742155192345457098?s=20
    ان کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے مظاہرین کو رہا کردیا گیا ہے، کسی کو جان لینے کا کوئی حق نہیں، سب کے لیے یکساں اصول ضروری ہے، ملک میں کسی مسئلے پر احتجاج ہو تو وہ قانون کے دائرے میں ہونے چاہیئں، قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو قانون نافذ کرنے والے ادارے ایکشن لیتے ہیں۔

    امریکی سفیر کی نگراں وزیرخارجہ سے ملاقات

    نگراں وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ یوسف رضا گیلانی اور نوازشریف کو ہٹانا ہو تو عدالتیں 12 بجے کھول دی جاتی ہیں، قاسم کے ابا کو اٹھایا جاتا ہے تو عدالتیں 12بجے کھل جاتی ہیں، جس پر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نور مقدم جیسے کیس میں عدالتیں کیوں بند رہتی ہیں؟۔

    طالبہ کے سوال پر نگراں وزیراعظم نے تالیاں بجاتے ہوئے کہا کہ کیا یہ انصاف میں تاخیر ناانصافی کے مترادف نہیں، پاکستان کے نظام عدل پر سنگین سوالات ہیں، نظام عدل کو ایڈریس نہیں کریں گے تو کسی کا ابا، اماں باجی یا وہ خود ہو محفوظ رہنا مشکل ہے، مسئلہ یہ ہے کہ قاسم کے ابا جب خود ہوتے ہیں توان کو حمید کی اماں نظرآتی ہے، یہ رویہ رہا ہے کہ ریاست کے چند اداروں سے مستفید ہوں تو والد کا درجہ دینے لگتے ہیں، جب مستفید نہیں ہورہے ہوتے سوتیلے باپ کا درجہ دے دیتے ہیں، یہ وہ مسائل ہیں جن پر سب کو غور کرنا چاہیئے اگر ان کو والد نہیں بنانا تو پھر ایک بار غور کرلیں اور فیصلہ کرلیں، جب والد گھر کی سربراہی کرتا ہے تو ذمہ داری لیتا ہے، حمید کے والد کی طرف دیکھتے رہوگے تو قاسم کے ابا کا مسئلہ خراب ہی رہے گا۔

    پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کے پھیلاؤ میں تیزی

  • پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پلینگ الیون کا اعلان

    پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پلینگ الیون کا اعلان

    پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پلینگ الیون کا اعلان کردیا

    قومی ٹیم کی سڈنی ٹیسٹ کی پلینگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں،امام الحق اور شاہین آفریدی کی جگہ صائم ایوب اور ساجد خان ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں،دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل اور محمد رضوان پلینگ الیون کا حصہ ہیں،جبکہ سلمان علی آغا، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال بھی ٹیم کا حصہ ہیں

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ کل سے سڈنی میں شروع ہوگا، آسٹریلیا کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے

    چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف کی آسٹریلوی وزیراعظم سے ملاقات 

    پاکستانی کھلاڑی طلحہ کے کنٹرول میں،ذکا اشرف کی آڈیو لیک

  • پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالرز کی اگلی قسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس طلب

    پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالرز کی اگلی قسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس طلب

    اسلام آباد: پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالرز کی اگلی قسط کی منظوری کےلیے عالمی مالیافی فنڈ (آئی ایم ایف) بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلا س کا شیڈول جاری کردیا، بورڈ کا اجلاس 11 جنوری کو طلب کیا گیا ہےاجلاس میں 70 کروڑ ڈالرز کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے،جبکہ 3 ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت اقتصادی جائزے کی منظوری بھی متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 15نومبر کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے 70 کروڑ ڈالرز کی منظوری کے بعدپاکستان کےلیے آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائےگی-

    ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے ویب سائٹ پر جاری کریں ،فافن

    خرم لطیف کھوسہ کو رہا کرنے کا حکم

    سوات میں پولیس افسران کو اساتذہ کو سلیوٹ کرنے کے احکامات

  • الوداع 2023  ،خوش آمدید 2024،نیا سال مبارک

    الوداع 2023 ،خوش آمدید 2024،نیا سال مبارک

    سال 2023 تمام تر رعنائیاں اورآب و تاب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا اور نئے سال 2024 کا آغاز ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : 2023 کئی یادیں چھوڑ کر رخصت ہوا ہے تو 2024 نئی امیدیں لیکر آیا ہے نئے سال شروع ہونے سے چند گھڑیاں قبل مساجد میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا 12 بجتے ہی سال نو کے آغاز کے ساتھ ملک بھر میں آتش بازی اور جشن کا سلسلہ شروع ہوگیا کراچی میں سال نو کا آغاز ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے ساتھ ساتھ ہلے گلے سے ہوا،ملک بھر میں سال نو پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ عوام کو غیر ضروری طور سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سال نو کی تقریبات پر پابندی کا اعلان کیا تھا اور عوام سے اپیل کی تھی کہ نئے سال کا سادگی سے استقبال کریں جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ سے گریز کیا جائے ، اس سے کسی کی جان جاسکتی ہے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے-

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار

    افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں،آرمی چیف

    سینئر پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کا بیٹا گرفتار

  • 8فروری ملک میں خاندانی بادشاہتوں کا خاتمہ ہوگا،سراج الحق

    8فروری ملک میں خاندانی بادشاہتوں کا خاتمہ ہوگا،سراج الحق

    لوئر دیر:جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ 8فروری ملک میں خاندانی بادشاہتوں کا خاتمہ ہوگا، الیکشن کا دن سیاسی برہمنوں کے سوگ کا دن ہے –

    باغی ٹی وی:عوامی اجتماع سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک کو مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور تبدیلی کے دعویداروں نے تباہ کیا، سابقہ حکمران پارٹیاں شخصی اور خاندانی بادشاہی چاہتی ہیں 8فروری ملک میں خاندانی بادشاہتوں کا خاتمہ ہوگا، الیکشن کا دن سیاسی برہمنوں کے سوگ کا دن ہے ، ملک میں 13.6 ارب روپے روزانہ کرپشن ہو رہی ہے،حکمران ٹولہ کے پاناما لیکس، پنڈ ورا پیپرز میں نام آئے، حکمران اشرافیہ کا احتساب کوئی عدالت یا ادارہ نہ کرسکا، اب عوام ووٹ کی طاقت سے لٹیروں کا احتساب کریں گے۔

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار

    سراج الحق نے کہا کہ اب پھر یہ لوگ کہتے ہیں ہمیں پھر اختیار دیں 20 سال پنجاب پر مسلم لیگ ن،15 سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی،9 سال پی ٹی آئی کے پی کے میں حکومت رہی لیکن ان سب کی حکومتوں میں عوام کے مسائل میں بے تحاشا اضافہ ہوا ان پارٹیوں نے سودی نظام مسلط کیا جو ظلم اور یہودیوں کا نظام ہے اوران پارٹیوں نے سودی نظام کے خاتمے کی بجائے پاکستان پر سودی نظام کو مسلط رکھا، آج ان لوگوں کے پاس پاکستانی قوم کو بتانے کے لیے کوئی کارکردگی نہیں۔

    سینئر پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کا بیٹا گرفتار

  • پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں امریکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر سامنے آ گئے

    پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں امریکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر سامنے آ گئے

    اسلام آباد: پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرِ عام پر آگئے۔

    باغی ٹی وی: افواج پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سےکالعدم ٹی ٹی پی کےخلاف دہشتگردی کی جنگ لڑ رہی ہے ٹی ٹی پی کےدہشتگردوں کو افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہے، ٹی ٹی پی کو ہتھیاروں کی فراہمی نے خطے کی سلامتی کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا ہے بالخصوص پاکستان میں دہشتگردی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے ثبوت ایک پھر سامنے آئے ہیں-

    پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت باربار سامنے آرہے ہیں، اور حالیہ 29 دسمبرکو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن میں بھی اس اسلحے کے ثبوت سامنے آئے ، جس میں دہشت گرد کمانڈر راہزیب سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

    دہشتگردوں سے غیر ملکی اسلحہ جس میں M4 Carbine اور Ak-47 اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا۔ اس سے پہلے بھی متعدد بار پاکستان میں دہشتگردی کے حملوں میں غیر ملکی ہتھیار استعمال کیے گئے۔

    نواز شریف نے دہشت گردی کو ختم کیا ،عطا تارڑ

    اس سے قبل کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے انہی ہتھیاروں سے فروری 2022 میں نوشکی میں ایف سی کیمپوں پر حملے کئے، پنجگور میں ایف سی کیمپوں پر انہی ہتھیاروں سے حملے کئے گئے، 12 جولائی 2023 کو ژوب گیریژن پر حملے میں بھی کالعدم ٹی ٹی پی نے امریکی اسلحے کا استعمال کیا، جب کہ 6 ستمبر 2023 کو چترال میں 2 فوجی چیک پوسٹوں پر بھی جدید ترین امریکی ہتھیاروں سے لیس کالعدم ٹی ٹی پی نے حملہ کیا۔

    4 نومبر کو میانوالی ائیر بیس حملے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ غیر ملکی ساخت کا تھا جس میں RPG-7، AK-74، M-4 اور M-16/A4 بھی شامل ہیں، 12 دسمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں ہونے والے دہشتگردی کے حملے میں بھی دہشتگردوں کی جانب سے نائٹ ویژن گوگلز اور امریکی رائفلز کا استعمال کیا گیا، 15 دسمبر کو ٹانک میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ میں دہشتگروں کے پاس جدید امریکی اسلحہ پایا گیا، حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 5 دہشتگرد جہنم رسید ہوئے، دہشتگردوں نے M16/A2, HE Grenades, AK-47 استعمال کیے۔

    ممالک جہاں 2024 کا آغاز ہوچکا ہے

    13 دسمبر کو کسٹمز اور سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان آنیوالی گاڑی سے پیاز کی بوریوں سے بھی جدید امریکی ہتھیار برآمد کیئے، اسلحے میں جدید امریکی ساختہ ایم فور، امریکی رائفل، گرنیڈ شامل تھےافغانستان سے جدید امریکی اسلحہ کی پاکستان اسمگلنگ اور ٹی ٹی پی کا سکیورٹی فورسز اور پاکستانی عوام کے خلاف امریکی اسلحہ کا استعمال افغان عبوری حکومت کا اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کے دعوؤں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

    پاکستان میں ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی کارروائیوں میں امریکی ساخت کے اسلحے کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے امریکہ نے افغان فوج کو کل 427,300 جنگی ہتھیار فراہم کیے،جس میں 300,000 انخلا کےوقت باقی رہ گئےاس بنا پر خطے میں گزشتہ دو سالوں کے دوران دہشت گردی میں وسیع پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا۔

    نئے تعلیمی سال اور امتحانی نظام کا شیڈول جاری

    دوسری جانب پینٹا گون خود اعتراف کرچکا ہے کہ امریکا نےافغان فوج کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 27 ہزار 300 جنگی ہتھیار فراہم کئے، اور امریکی فوج کے انخلا کے وقت 3 لاکھ ہتھیار افغانستان میں ہی باقی رہ گئے، 2005 سے 2021 تک افغانستان کو 18.6ارب ڈالر کا سامان فراہم کیا گیا تھا۔

  • ممالک جہاں 2024 کا آغاز ہوچکا ہے

    ممالک جہاں 2024 کا آغاز ہوچکا ہے

    دنیا بھر میں لوگ 2024 کا خیرمقدم کرنے کے لیے تیار ہیں جبکہ نیوزی لینڈ سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں 2024 کا آغاز ہوچکا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز آتشبازی سے ہوا،نیوزی لینڈ سے قبل ٹونگا، سمووا اور کیریباتی میں 2024 کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے ہوا تھا آسٹریلیا میں سال نو کا آغاز سڈنی میں آتشبازی سے پاکستانی وقت کےمطابق شام 6 بجے ہوگا مگر اس سےپہلے ہی سڈنی ہاربر پر ایک فیملی شو کا انعقاد ہواآسٹریلیا کےبعد جاپان، کوریا، انڈو نیشیا میں سال نو کا آغاز ہوگا پھر جنوبی ایشیائی ممالک، روس، یورپی ممالک اور آخر میں امریکا میں نئے سال کا جشن منایا جاتا ہے۔

    نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے ہانگ کانگ کے وکٹوریا ہاربر پر آتش بازی سے نئے سال کا استقبال کیا جائے گا سال نو کے موقع پر تھائی لینڈ کے شاپنگ سینٹر آئیکون سیام اور دبئی کے برج خلیفہ سے بھی آتش بازی کی جائے گی اس کے علاوہ برطانیہ کے شہری لندن، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر لوگ جشن منانے جمع ہوں گے تاہم پاکستان نے اس بار فلسطینیوں کے اظہار یکجہتی کے لیے سال نو کی تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حماس کے حملے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری

    جہاں کچھ ممالک میں نئے سال کا آغاز ہو چکا ہے وہاں ایسا ملک ہے جہاں سب سے آخر میں نیا سال ہوگا،زمین کا ہر دن 24 گھنٹے کا ہوتا ہے مگر سال نو کا آغاز ہر جگہ مختلف وقت میں ہوتا ہے،اس کی وجہ انٹرنیشنل ڈیٹ لائن (بین الاقوامی خط تاریخ) ہے جو ہر دن کے آغاز اور اختتام کا تعین کرنے کا آفیشل ذریعہ ہے انٹرنیشنل ڈیٹ لائن کا خیال 1884 میں ایک کانفرنس کے دوران سامنے آیا تھا۔

    اس کانفرنس کے مقصد ریلوے لائنز اور بین الاقوامی سفر کے حوالے سے ضوابط طے کرنا تھا انٹرنیشنل ڈیٹ لائن ایسے فرضی خط کا نام ہے جو سطح زمین پر شمال سے جنوب تک نصف النہار اولیٰ کے مخالف جانب واقع ہے ایک ہی وقت میں اس کے دونوں طرف دو مختلف تاریخیں ہوتی ہیں، یعنی مغربی حصے کی تاریخ مشرقی حصے کی تاریخ سے ایک دن آگے ہوتی ہے ممالک یہ فیصلہ کرنے کے لیے آزاد ہیں کہ وہ شمالی اور جنوبی کس قطب کی سمت کی جانب کے ٹائم زون کا حصہ بننا چاہتے ہیں مگر معاملات اس وقت زیادہ پیچیدہ ہوجاتے ہیں جب ممالک اپنا وقت خود طے کرتے ہیں۔

    سعودی مالی معاونت کے ذریعے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی

    ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت 38 مقامی ٹائم زونز کا استعمال کیا جارہا ہے کچھ ممالک نے کوآرڈینیٹڈ یونیورسل ٹائم (یو ٹی سی) میں ایک گھنٹے کی بجائے 30 یا 45 منٹ کا اضافہ کیا ہوا ہےاگر آپ یو ٹی سی کو مدنظر رکھیں تو ماہرین کے مطابق زمین کے تمام حصوں میں ایک دن کو مکمل ہونے میں 25 گھنٹے لگ جاتے ہیں۔

    سب سے پہلے سال نو کا استقبال کرنے والا ملک

    زمین پر نئے سال کا آغاز بحرالکاہل میں واقع جزائر پر مشتمل ملک کیریباتی کے علاقے کیریتیماتی اور اس کے اردگرد کے 10 غیرآباد جزائر میں ہوتا ہے کیریباتی مجموعی طور پر 33 جزائر پر مشتمل ملک ہے اور کیریتیماتی میں سال نو کا آغاز امریکی ریاست ہوائی سے 24 گھنٹے پہلے جبکہ پاکستان سے 9 گھنٹے پہلے ہوتا ہے ایسا حال ہی میں ہوا ہے۔

    کسی زمانے میں انٹرنیشنل ڈیٹ لائن کیریباتی کے درمیان سے گزرتی تھی یعنی اس ملک کے مغربی یا مشرقی جزائر میں تاریخ مختلف ہوتی تھی مگر 1995 میں اس ملک میں ہر جگہ کے لیے ایک ہی ٹائم زون کردیا گیااس کا مقصد نئی صدی کا سب سے پہلے استقبال کرنے کے خواہشمند سیاحوں کو اپنی جانب کھینچنا تھا مگر اب وہاں 3 ٹائم زون موجود ہیں۔

    ہماری بربادی کے اسباب

    سب سے آخر میں نئے سال کا استقبال کرنے والے علاقے

    دنیا میں نیووے (برطانیہ کے زیرتحت) اور امریکی سمووا (امریکا کے زیرتحت) وہ آخری آباد مقامات ہیں جو سال نو کا استقبال کرتے ہیں،یہ کیریباتی کے جنوب مغرب میں جنوبی بحرالکاہل میں واقع ہیں، یہاں سال نو کا آغاز پاکستان کے 16 گھنٹے بعد ہوتا ہے قریب موجود سمووا کبھی ان ممالک میں شامل تھا جہاں نئے سال کا آغاز سب سے آخر میں ہوتا تھا مگر 2011 میں اس ملک نے اپنا ٹائم زون آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے وقت کے مطابق کرلیا اس تبدیلی کے نتیجے میں سمووا انٹرنیشنل ڈیٹ لائن میں سال نو کا استقبال کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہوگیاویسے دنیا میں بیکر آئی لینڈ اور ہاؤلینڈ (یہاں پاکستان کے 17 گھنٹے بعد دن کا اختتام ہوتا ہے) میں دن سب سے آخر میں ختم ہوتا ہے مگر وہاں کوئی رہتا نہیں۔

    لک بھر میں نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز کے لئے …

  • ہماری بربادی کے اسباب

    ہماری بربادی کے اسباب

    ہماری بربادی کے اسباب
    از قلم غنی محمود قصوری

    اللہ رب العزت نے ہمیں اشرف المخلوقات تو پیدا فرمایا ہی ہے مگر اس کیساتھ ہمیں اشرف الاخلاق،اشرف الجذبات بھی بنایا ہے تاکہ ہم پورے کے پورے دین اسلام کے پیروکار بنیں دیکھا جائے تو آج ہمارے پاس دنیا کی ہر نعمت موجود ہے حتی کہ آپ گاؤں دیہات میں نظر دوڑائیں تو دنیا کی تمام نعمتیں گاؤں دیہات تک پہنچی ہوئی ہے اگر آپ برگر پیزہ بھی گاؤں دیہات سے کھانا چاہے تو مشکل نہیں بہت سے گاؤں دیہات میں وہ بھی ملے گا اگر آپ مہنگی گاڑیاں اور مہنگے ترین مکانات بھی دیکھیں تو بھی یہ سب گاؤں دیہات میں موجود ہے جبکہ اس برعکس شہروں کی عکاسی آپ خود بخوبی کر سکتے ہیں-

    آج پیسہ اور علم عام ہے مگر اس کے باوجود ہر انسان پریشان ہے باجود پیسے کے برکت کم ہے اور باوجود علم کے عمل کم ہے اس بارے کبھی ہم نے سوچا کہ آخر ایسا کیوں ہے ہمارے ساتھ ؟اس کی سب سے بڑی وجہ ناشکری اور ناقدری ہے آج جہاں ہمارے ہاں ناشکری ہے وہاں نعمتوں کی ناقدری بھی بہت ہے خاص کر علماء کرام کی ناقدری اور ان کی ناشکری ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا
    لَايَشْكُرُ اللہَ مَنْ لَايَشْكُرُ النَّاس
    جو لوگوں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ اللہ تعالیٰ کا بھی شکر ادا نہیں کرتا

    واضح رہے کہ اسلام میں فرقہ پرستی نہیں ہے اس لئے ہمیں فرقہ پرستی سے بچ کر قرآن و حدیث کا ہی پیروکار بننا چائیے اور ہر مسلک کے علماء کرام کی عزت و تکریم کرنی چائیےچاہے عالم دین کسی بھی مسلک سے ہو اس کی بات اچھی لگے یاں بری اس کی عزت و تکریم عام انسان سے بڑھ کر ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کے مطابق کسی کو کسی پہ فوقیت حاصل نہیں ماسوائے تقوی کے جس کا تقوی اور رب سے تعلق زیادہ ہو گا اس کی عزت و تکریم بھی زیادہ ہو گی

    علمائے کرام کی تضحیک کرنا بہت بڑا گناہ ہے مُسند احمد و طبرانی کی کتب احادیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جو شخص ہمارے بڑوں کی تعظیم نہ کرے، ہمارے بچوں پر رحم نہ کرے اور آگے الفاظ ہیں کہ وَیَعْرِفُ لِعَالِمِنَا حَقَّہ یعنی جو ہمارے عالم کا حق نہ پہچانے وہ میری اُمت میں سے نہیں ہےحدیث پہ غور کریں تو احساس ہو گا آج ہم کس قدر اہل علم لوگوں بےقدری کر رہے ہیں خاص کر اپنے محلے کی مسجد کے امام صاحب کو ہر دکھ اذیت دینا ہم اپنا حق سمجھتے ہیں-

    ہمارے معاشرے میں اپنی ذاتی خوشیوں کی خاطر ایک متوسط اور غریب شحض بھی ہزاروں روپیہ خرچ کر دیتا ہے مگر خوشنودی اسلام اور محبت دین میں علماء پہ چند سو روپیہ بھی لگانے سے کتراتا ہےمیں نے اپنی ان گناہگار آنکھوں سے دیکھا کہ چند دن قبل گاؤں کی مسجد کا ایک امام صاحب مسجد کے صدر کے سامنے ہاتھ باندھے کھڑا تھا کہ حضور مجھے مت نکالئے مسجد سے میرے بچے بھوکے مر جائیں گے مہنگائی بہت ہے میں کہاں جاؤں گا انہیں لے کر لہٰذہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں آج سے نماز سے پہلے مسجد میں آ جایا کرونگا اور چھٹی نہیں کرونگا-

    جی ہاں قسم رب کی یہ منظر میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھااس امام صاحب کی ایک چھوٹی سی غلطی پہ مسجد کے صدر صاحب چیخ رہے تھے کہ جو اس جیسی سینکڑوں غلطیاں اس میں اور اس کی اولاد میں موجود ہیں مگر یہ کہ یہ امام مسجد اس کا محتاج بنا بیٹھا اور اس امام مسجد کے پاس اپنی طاقت نہیں کہ وہ اچھا سا کام کاروبار کرتا اور پھر اپنی مرضی سے مسجد میں آتا جاتا تاکہ نمازی اس کے انتظار میں رہتے-

    ہمارے ہاں امام مساجد کی تخواہیں بہت کم ہیں شہروں میں پھر بھی 25 سے 40 ہزار تک ماہوار امام صاحبان کو ملتا ہے تاہم اس دور جدید میں بھی گاؤں دیہات میں امام مسجد صاحبان کو 15 سے 25 ہزار ماہوار دیا جاتا ہے اور اسے پابند بنایا جاتا ہے کہ آپ نے مسجد کی صفائی ستھرائی کیساتھ پانچ وقت کی اذان اور امامت کرنے کیساتھ خطبہ جمعہ و خطبات عیدین بھی فرمانے ہیں اس مہنگائی کی صورتحال میں یہ پیسے بہت کم ہیں اوپر سے ستم ضریفی یہ کہ گاؤں دیہات کے امام صاحبان کو فصلوں کے پکنے پہ فصل یاں پیسے دیئے جاتے ہیں باقی کوئی پرواہ نہیں کی جاتی کہ باقی دنوں وہ بیچارہ کہاں سے کھائے گا اوپر سے جس شحض کا کہیں بس نہیں چلتا اس کا رعب مسجد کے مولوی پہ چلتا ہے-

    صاحبان اللہ کے نبی کی حدیث کی حدیث ہے کہ علماء انبیاء کے وارث ہیں اور یہ علماء وہ ہیں کہ اللہ کے بعد جن کے وعظ و نصیحت سے نمازی،حاجی،مجاھد، مبلغ پروان چڑھتے ہیں سو اللہ کی رضا کی خاطر ان پہ رحم کریں ان کے کھانے پینے اور ان کی رہائش کا خاص اہتمام کریں کیونکہ نبیوں کے ان وارثان سے محبت کرکے ہم رب کی زیادہ خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں-

    ہمارے ہاں کچھ علماء کرام بڑے صاحب حیثیت بھی ہوتے ہیں خدارا ان کو دیکھ کر مالی طور پہ کمزور علماءکو نظر انداز نا کیجئے کیونکہ معاشرے کا یہ واحد طبقہ ہے جو اپنے ساتھ ہوتی ناانصافی پہ احتجاج نہیں کرتا اور نا ہی اپنے فرائض سے بائیکاٹ کرتا ہے وگرنہ دیکھ لیجئے ہر شعبہ زندگی کے چھوٹے سے بڑے لوگوں نے اپنی یونین بنائی ہوئی ہے اور اپنے مطالبے کی خاطر اپنے شعبے کا بائیکاٹ کرکے اپنی بات منوا لیتے ہیں مگر شاید ہی آپ نے کبھی سنا ہو گا کہ کسی عالم دین نے احتجاج کرتے ہوئے نماز پڑھانے سے انکار کر دیا ہے

  • چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد: وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں کیماڑی، حیدر آباد، چمن اور پشاور کے چار اضلاع سے حاصل نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے پولیو سرویلنس نظام کی وجہ سے فوری وائرس کی تصدیق میں کامیابی ہوتی ہے پولیو موقع پرست وائرس ہے جو کمزور قوت مدافعت کے حامل بچوں کو فوری نشانہ بناتا ہے،بچوں کو وائرس اور معذوری سے بچانے کا واحد طریقہ پولیو ویکسینیشن ہے والدین ہر مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، واضح رہے کہ پاکستان میں دنیا کا وسیع اور حساس ترین پولیو سرویلنس نظام موجود ہے۔

    نوجوان ملک کی تقدیر، ہم نےگالم گلوچ اور پتھر مارنا نہیں سکھایا، شہباز …

    7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حماس کے حملے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری

    نوجوان ملک کی تقدیر، ہم نےگالم گلوچ اور پتھر مارنا نہیں سکھایا، شہباز …

  • فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی،نئے سال کی آمد پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی کا اعلان

    فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی،نئے سال کی آمد پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی کا اعلان

    اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نئے سال کی آمد پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: انوار الحق کا کڑ کا کہنا تھاکہ قابض اسرائیلی فورسز فلسطین میں تباہی مچا رہی ہے، پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام خاص طورپر بچوں کے قتل پرگہرے دکھ میں ہے پاکستان نے فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے تمام بین الاقوامی فورمز پرآواز اٹھائی ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کرتا رہے گا۔
    https://x.com/GovtofPakistan/status/1740384168180105568?s=20
    نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے اپنے فلسطینی بہنوں اوربھائیوں کی مدد کیلئے دو امدادی کھیپ بھیجی ہیں اور اب تیسری کھیپ جلد روانہ کی جائے گی پاکستان فلسطینی بھائیوں کی بروقت مدد یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے انخلا اور غزہ کے زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے مصر اور اردن سے مسلسل رابطے میں ہے۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں مظلوم فلسطینیوں خصوصاً معصوم بچوں کے قتل عام اور نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی پر پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ شدید رنج کے عالم میں ہےفلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے سال نوپرتقریبات نہیں ہوں گی اور پوری قوم فلسطینیوں کےساتھ یکجہتی کیلئےکھڑی ہے انوار الحق کاکڑ نے عوام سے اپیل کی کہ غزہ کے مظلوم لوگوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے نئے سال کی آمد کوسادگی سے منائیں۔