Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • انتخابات ہوں گے تو یہ ملک اپنی منزل کی طرف چلے گا،مرتضیٰ سولنگی

    انتخابات ہوں گے تو یہ ملک اپنی منزل کی طرف چلے گا،مرتضیٰ سولنگی

    نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے یوم قائداعظم پر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریری مقابلہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے حوالے سے بچوں نے خوبصورت تقاریر کیں،

    مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ قائداعظم کی تعلیمات پر عمل درآمد سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے، قائداعظم کے دیئے گئے بنیادی اصولوں میں ہی ترقی کے راز پوشیدہ ہیں، قائداعظم نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھا، آئین و قانون کا احترام کرنا ہم سب پر لازم ہے،قائداعظم نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کا سبق دیا، قائداعظم کی 11 اگست 1947ءکی تقریر ہمارے لئے مشعل راہ ہے، قائداعظم کی تعلیمات کے مطابق تمام شہری برابری کا درجہ رکھتا ہے، قائداعظم ہمیشہ پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے تھے،ہمارا آئین وفاقی جمہوریت پر مبنی ہے، پاکستان کے آئین کی تمہید میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے، موجودہ نگران حکومت آئین کے آرٹیکل 224 کی پیداوار ہے، 8 فروری 2024ءکو جب انتخابات ہوں گے تو یہ ملک اپنی منزل کی طرف چلے گا، تمام بچوں اور بچیوں کو مبارکباد دیتا ہوں،ہماری مشکلات کا حل جمہوریت، مذاکرات اور قانون کی حکمرانی میں ہے،

    دوسری جانب نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پاکستان ٹیلی ویژن میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی، نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کرسمس کا کیک کاٹا،اس موقع پر وفاقی سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد، ایم ڈی پی ٹی وی مبشر توقیر شاہ سمیت پی ٹی وی کے دیگر افسران بھی موجود تھے، مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری بالخصوص پی ٹی وی کے مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،خوشی کے اس لمحے میں ہم سب آپ کے ساتھ شریک ہیں، پی ٹی وی کی جانب سے کرسمس سے قبل پی ٹی وی کے مسیحی ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ اور کرسمس الاﺅنس کی ادائیگی خوش آئند ہے،شاہیرہ شاہد کا کہنا تھا کہ کرسمس کی تقریب میں شرکت کر کے بے حد خوشی ہوئی، پی ٹی وی میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد پی ٹی وی کی ہمیشہ روایت رہی ہے،پی ٹی وی کے مسیحی برادری کے ملازمین نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    عام انتخابات،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل آج سے 

  • عالمی بینک  کی پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : عالمی بینک کے مطابق پاکستان کیلئے قرض کی منظوری رائز ٹو پروگرام کے تحت دی گئی، قرض کی فراہمی کا مقصد پاکستانی مالیاتی انتظام، پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کیلئے مسابقت کو فروغ دینا ہے پاکستان کو فوری مالیاتی اصلاحات کی ضرورت ہے، پاکستان کے پاس انتخابات کے بعد دیرینہ اسٹرکچرل مسائل حل کرنےکا موقع ہے، یہ موقع گنوا دیا توپاکستان کے دوبارہ معاشی مسائل میں گرنےکا خدشہ ہے-

    عالمی بینک کے مطابق پروگرام کے تحت پاکستان کی مالی پالیسی سے متعلق کوآرڈینیشن اور قرضوں میں شفافیت لائی جائے گی، پراپرٹی کے شعبے میں ٹیکسوں کو مضبوط بنانا پلان کا حصہ قرار دیا گیا ہے، ٹیکس قوانین پر عمل درآمدکی لاگت میں کمی اور ڈیجیٹل ادائیگی کی حوصلہ افزائی کی جائےگی، امپورٹ ٹیرف میں کمی کے ذریعے برآمدات کو فروغ دیاجائےگا۔

    عام انتخابات 2024:الیکشن کمیشن نے جولائی 2023کو ووٹر لسٹیں منجمند کی تھیں

    کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک ناجی بن حسین کا کہنا ہے کہ رائز ٹو پروگرام ٹیکس، توانائی، کاروباری اور موسمیاتی اصلاحات کا پہلا مرحلہ مکمل کرتا ہے، پروگرام محصولات بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے رائز ٹو پروگرام اخراجات کا ہدف بہتر بنانے، مسابقت، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بنایا گیا ہے، پروگرام سے پاکستان کے پاور سیکٹرکے بہتر انتظام میں بھی مدد ملے گی۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نااہل قرار

  • ٹی 20 سیریز : نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    ٹی 20 سیریز : نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی:لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے شاداب خان انجری کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں، محمد حارث کو بھی اس سیریز میں آرام دیا گیا ہے-

    پریس کانفرنس کے دوران وہاب ریاض نے 17 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا، ٹی ٹوئنٹی قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی ہوں گےعامر جمال، عباس آفریدی، ابرار احمد، اعظم خان، بابراعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
    https://x.com/TheRealPCB/status/1737054699491369169?s=20
    وہاب ریاض نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ہمارے پانچ ٹی ٹوئنٹی ہیں، امید ہیں یہ کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے، البتہ پی ایس ایل تک حسنین اور نسیم شاہ دستیاب ہوں گے جب کہ احسان اللہ کو مزید وقت لگے گا۔

    جسٹس عقیل احمد عباسی نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

    الیکشن کرانا آئینی ضرورت ،اس کے نتیجے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا،نگران وزیراعظم

    سیاسی جماعتیں اور جمہوریت کا ڈھونگ ،پاکستانی عوام کا ہجوم، جعلی وکلا نظر کیوں نہ …

  • دبئی میں ورلڈ ریڈیو کمیونیکیشن کانفرنس،وزیرکی غلفت،پاکستان کو شرمندگی کا سامنا

    دبئی میں ورلڈ ریڈیو کمیونیکیشن کانفرنس،وزیرکی غلفت،پاکستان کو شرمندگی کا سامنا

    پاکستانی حکام کی غفلت ، دبئی میں دنیا کے سامنے رسوائی اٹھانا پڑ گئی، وفد کانفرنس میں تو پہنچ گیا مگر خط نہ لے کر گیا، واجبات کی بھی عدم ادائیگی کی وجہ سے پاکستانی وفد کو ذلت اٹھانا پڑی، دبئی میں کانفرنس میں پاکستانی وفدنے صرف "سامعین” کی حد تک شرکت کی، نہ بولنے کا موقع ملا، نہ ڈائس پر بنے سٹیج پر پاکستانی پرچم لگایا گیا،وزیر آئی ٹی کی مبینہ غفلت،نااہلی کی وجہ سے پاکستان کو نہ صرف کانفرنس میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ کانفرنس میں جانے کے اخراجات ،وہ بھی قومی خزانے سے ضیاع ہوا،

    دبئی میں انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین، ورلڈریڈیو کمیونیکیشن کانفرنس کا آغاز 20 نومبر سے ہوا تھا جو 15 دسمبر تک جاری رہی، کانفرنس میں پاکستان نے بھی شرکت کی تا ہم پاکستان کو دوران کانفرنس شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان کے وزیر آئی ٹی نے وفد کو ایک خط دینا تھا ، وفد نے شرکت سے قبل وزیر آئی ٹی کو خط دیا تا ہم وہ خط ان کی میز پر ہی پڑا ر ہ گیا، خط پر دستخط نہ ہو سکے جس کی وجہ سے کانفرنس کے آخری روز کانفرنس میں شریک ممالک کے پرچم سٹیج پر لگائے گئے تاہم پاکستان کا پرچم نہیں لگایا گیا، پاکستان نے واجبات کی ادائیگی بھی نہیں کی تھی ، کانفرنس میں شریک پاکستانی وفد کانفرنس کے دوران تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے،
    pakistani

    دبئی میں ہونے والی کانفرنس میں آخری روز شریک تمام ممالک کو بین الاقوامی دستاویز پر دستخط کرنے اور وصول کرنے کے لئے ڈائس پر بلایا گیا تا ہم پاکستان کو ڈائس پر نہیں بلایا گیا،پاکستانی مندوبین دیگر ممالک کے مندوبین کو ڈائس پر جاتا دیکھتے رہے،تاہم انہیں نہیں بلایا گیا ،اس کانفرنس میں پاکستان کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اسکی میڈیا میں کوئی خبر سامنے نہیں آئی ،حالانکہ یہ کانفرنس دنیا میں ٹیلی کام کے لئے اہم ترین کانفرنس تھی، آئی ٹی یو بھی دنیا کی اہم ترین اور پرانی تنظیم ہے ،پاکستان ماضی میں اس تنظیم کی کانفرنسز میں شریک ہو چکا ہے،یہ کانفرنس چار ہفتے جاری رہتی ہے اور دنیا میں ٹیلی کام تبدیلیوں پر بات چیت کی جاتی ہے .
    it

    رواں برس دبئی میں ہونیوالی کانفرنس چار ہفتے جاری رہی، ان چار ہفتوں میں ایک بار بھی پاکستانی وفد کے موجود ہونے کے باوجود پاکستانی پرچم ڈائس پر نمایاں نہیں کیا گیا بلکہ واجبات ادا نہ ہونے کی وجہ سے پہلے روز پاکستان کا نام سکرین پر "ڈیفالٹر” کے طور پر دکھایا گیا،اگر واجبات ادا نہ کئے ہوں تا کانفرنس میں شرکت کی جاسکتی ہے لیکن اس میں نہ تو گفتگو کا موقع دیا جاتا ہے اور نہ ہی ووٹنگ کا،کانفرنس کے لئے پاکستانی وفد نے خاص طور پر سپارکو سے پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے بہترین کام کیا گیا تا ہم حکومت کی غفلت کی وجہ سے پاکستانی مندوب کو شرمندگی اٹھانا پڑی،حکومت نے سرکاری خط کے ساتھ وفد کو نہیں بھیجا تھا،جسے "اسناد” کہاجاتا ہے،پاکستانی وفد نے وزیر آئی ٹی کو کئی بار یاددہانی کروائی کہ خط پر دستخط کر دیں تا ہم انہوں نے ایک ماہ تک خط پاس رکھا اور جب کانفرنس اپنے اختتام کو پہنچ رہی تھی ،تیس منٹ قبل وزیر آئی ٹی نے خط پر دستخط کئے،چار ہفتے تک خط پر دستخط نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کا جھنڈا کانفرنس میں نہیں لگایا گیا،

    عالمی ریڈیو کمیونیکیشن کانفرنسز ہر تین سے چار سال بعد منعقد کی جاتی ہیں، عالمی ریڈیو کمیونیکیشن کانفرنسوں کے ایجنڈے کا عمومی دائرہ کار چار سے چھ سال پہلے قائم کیا جاتا ہے، جس کا حتمی ایجنڈا ITU کونسل نے کانفرنس سے دو سال پہلے، رکن ممالک کی اکثریت کی رضامندی سے طے کیا تھا.

    دبئی میں انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین، ورلڈریڈیو کمیونیکیشن کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عالمی ریڈیو کمیونیکیشن کانفرنس سپیکٹرم شیئرنگ اور تکنیکی جدت طرازی کو سپورٹ کرنے کے لیے ITU ریڈیو ریگولیشنز پر نظر ثانی کرتی ہے۔اپ ڈیٹ شدہ معاہدہ براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی، زندگی کی حفاظت، خلا اور زمین کے مشاہدے کے لیے نیا سپیکٹرم مختص کرتا ہے۔انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے رکن ممالک نے دبئی میں عالمی ریڈیو کمیونیکیشن کانفرنس 2023 (WRC-23) کے اختتام پر، زمین اور خلا دونوں پر ریڈیو فریکوئنسی سپیکٹرم کے استعمال کو کنٹرول کرنے والے عالمی معاہدے پر نظرثانی پر اتفاق کیا۔ریڈیو ریگولیشنز کو اپ ڈیٹ کرنے کا معاہدہ تکنیکی جدت، عالمی رابطے کو گہرا کرنے، خلا پر مبنی ریڈیو وسائل تک رسائی اور ان کے مساوی استعمال کو بڑھانے اور سمندر، ہوا اور زمین پر حفاظت کو بڑھانے کے لیے نئے سپیکٹرم وسائل کی نشاندہی کرتا ہے۔

    آئی ٹی یو کے سیکرٹری جنرل ڈورین بوگڈن مارٹن نے کہا، "WRC-23 دنیا کو سب کے لیے زیادہ مربوط، پائیدار، مساوی اور جامع ڈیجیٹل مستقبل کی طرف ایک ٹھوس راستے پر ڈالتا ہے۔ ریڈیو سروسز عالمگیر رابطے اور پائیدار ڈیجیٹل تبدیلی کے حصول کے لیے آئی ٹی یو کے جاری کام کی رفتار پر استوار ہیں۔”کل 151 رکن ممالک نے WRC-23 فائنل ایکٹس پر دستخط کیے ہیں،

    انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین ، اقوام متحدہ کی معلومات اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کے لیے خصوصی ایجنسی ہے، جو 193 رکن ممالک اور 900 سے زیادہ کمپنیوں، یونیورسٹیوں، اور بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے ساتھ مل کر ICTs میں جدت طرازی کرتی ہے۔ یہ 150 سال پہلے قائم کی گئی،

    نوٹ، اس خبر پر وزیر آئی ٹی اگر موقف دینا چاہیں گے تو اسے باغی ٹی وی پر من و عن شائع کیا جائے گا

  • پاکستان نے افغانستان سے  ڈی آئی خان  واقعہ پر احتجاج کیا  ہے

    پاکستان نے افغانستان سے ڈی آئی خان واقعہ پر احتجاج کیا ہے

    پاکستان نے ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کے حملے پر افغان عبوری حکومت کے پاکستان میں ناظم الامور کو طلب کرکےاحتجاجی مراسلہ حوالے کیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے افغان عبوری حکومت کے ناظم الامور کو طلب کر کے درابن، ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کی سیکورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ اس دہشت گردی کے حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ ایک دہشت گرد گروپ تحریک جہاد پاکستان نے قبول کی ہے، دہشت گردی کے اس واقعہ میں پاک فوج کے 23 جوان شہید ہوئے۔

    افغان ناظم الامور کو کہا گیا کہ وہ فوری طور پر افغان عبوری حکومت کو آگاہ کریں۔ مراسلے میں کہا گیا کہ حالیہ حملے کے مرتکب افراد کے مکمل تحقیقات اور سخت کارروائی کی جائے۔ افغان عبوری حکومت سے عوامی سطح پر اس واقعہ کی مذمت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    افغان حکومت تمام دہشت گرد گروہوں بشمول قیادت اور ان کی پناہ گاہوں کے خلاف فوری طور پر کارروائیاں کریں۔ مراسلے میں کہا گیا کہ حملے کے مرتکب افراد اور افغانستان میں ٹی ٹی پی کی قیادت کو پکڑ کر حکومت پاکستان کے حوالے کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

    دفتر خارجہ کے مطابق مراسلے میں کہا گیا کہ دہشت گردانہ حملہ خطے میں امن و استحکام کے لیے دہشت گردی کے خطرے کی ایک اور یاد دہانی ہے۔

    واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 12 دسمبر کی علی الصبح 6 دہشت گردوں کے ایک گروپ نے درابن کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کر دیا، ان کی جانب سے چوکی میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چوکی سے ٹکرا دی تھی اس خودکش حملے کے نتیجے میں عمارت تباہ ہو گئی اور 23 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، جبکہ تمام 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

    اس کے علاوہ 11 اور 12 دسمبر کی درمیانی شب انٹیلی جنس کی بنیاد پر درازندہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، اور 17 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کولاچی کے علاقے میں ایک اور انٹیلی جنس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں بہادری سے لڑتے ہوئے 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

  • پاکستان نے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا

    پاکستان نے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا

    بھارتی سپریم کورٹ کا جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق فیصلہ، پاکستان کا ردعمل آ گیا، پاکستان نے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا

    نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر یبن الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ایک متنازع علاقہ ہے لہذا بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے متنازع علاقے کے تعین کا کوئی حق نہیں ہے، کشمیری عوام بھارت کا 5 اگست 2019 کا یکطرفہ اقدام مسترد کر چکے ہیں، ریاست پاکستان بھی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی سے متعلق درخواستیں مسترد کرنے کا بھارتی سپریم کورٹ فیصلہ مسترد کرتی ہےبھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں ہے،پاکستان بھارت کے ایسے اقدام سے بے خبر نہیں،بھارت کو اختیار نہیں کہ ایسے فیصلے کرے،کشمیر ایک الگ حیثیت ہے، اس حوالے سے پاکستان تمام اسٹیک ہولڈرز کا جلد اجلاس بلائے گا،تنازع گزشتہ 7 دہائیوں سے زیر التوا ہے،پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،بھارت کا جموں کشمیر پر قبضے کا پلان ناکام ہوگا،

    واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے جموں کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو برقرار رکھا ہے،بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ” جموں کشمیر میں آرٹیکل 370 کا نفاذ عبوری تھا اور اس کو ہٹانے کا فیصلہ درست تھا” سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں جموں کشمیر میں 30 ستمبر 2024 تک اسمبلی انتخابات کروانے کی الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ہدایت کی،بھارتی سپریم کورٹ نے جموں کشمیر کو جلدہی ریاست کا درج بحال کرنے کی ہدایت بھی کی، عدالت نے لداخ کو یوٹی بنانے کے فیصلہ کو بھی برقراررکھا

  • دوائیں بنانیوالی پاکستانی کمپنی غیرمعیاری سیرپ اور سسپینشن بنانے میں ملوث

    دوائیں بنانیوالی پاکستانی کمپنی غیرمعیاری سیرپ اور سسپینشن بنانے میں ملوث

    پاکستان کی ایک دوائیں بنانے والی کمپنی غیرمعیاری سیرپ اور سسپینشن بنانے میں ملوث پائی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : ”روئٹرز“ کے مطابق عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق امریکہ، مشرقی بحیرہ روم، جنوب مشرقی ایشیا اور مغربی بحرالکاہل کے علاقوں میں بھیجی گئی ان دواؤں کی شناخت کی گئی ہیں ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ یہ غیرمعیاری دوائیں پاکستان میں ”فارمکس لیبارٹریز“ نامی کمپنی تیار کر رہی ہے اور ان کی شناخت پہلی بار مالدیپ میں ہوئی تھی،کچھ مصنوعات بیلیز، فجی اور لاؤس میں بھی پائی گئی ہیں،فارمکس نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا-

    ن لیگ کو بھی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراض،عدالتی کارروائی کا اعلان

    ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے فعال اجزاء پر مشتمل ان مائع ادویات میں ایتھیلین گلائکول کی ناقابل قبول سطح پائی گئی ہے ایتھیلین گلائکول ایتھنول کی طرح ایک سی این ایس ڈپریسنٹ ہے، اس کے میٹابولائٹس زہریلے ہوتے ہیں اور زیادہ میٹابولک ایسڈوسس، دماغی ورم، دل کی ناکامی ، گردوں کی ناکامی اور ممکنہ طور پر موت کا سبب بنتے ہیں۔

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سمیت دیگر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل

    یہ انتباہ ہندوستان اور انڈونیشیا میں بنی اسی طرح کی آلودہ دوائیوں کے بارے میں ڈبلیو ایچ او کی انتباہات کی ایک لائن میں تازہ ترین ہے، جو گزشتہ سال دنیا بھر میں تقریباً 300 بچوں کی موت سے منسلک تھیں ایجنسی بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کو پاکستان میں تیار کردہ شربتوں کے حوالے سے کسی منفی واقعات کی اطلاع نہیں ملی، لیکن اس نے ممالک پر زور دیا کہ وہ دسمبر 2021 سے دسمبر 2022 کے درمیان کمپنی کی جانب سے تیار کردہ مصنوعات کی نگرانی اور جانچ کریں۔

    غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی میں اسرائیلی فوجی اپنی بینائی کھو نے لگے

  • دنیا کی سو طاقتور ترین خواتین،چاربھارتی شامل،فوربز کی فہرست جاری

    دنیا کی سو طاقتور ترین خواتین،چاربھارتی شامل،فوربز کی فہرست جاری

    مشہور امریکی جریدے فوربز نے دنیا کی طاقتور ترین سو خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں کسی بھی پاکستانی خاتون کا نام شامل نہیں ہے البتہ بھارت کی چار خواتین کا نام فہرست میں موجود ہے

    فوربز کے مطابق 2023 کے ابتدائی مہینوں میں دنیا کی طاقتور ترین خواتین میں کمی ہوئی ہے، جنوری اور اپریل کے درمیانی عرصے میں کئی خواتین کو ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑا،سیاسی رہنما سنا مارین، جیسنڈا آرڈرن اور نکولا اسٹرجن نے فن لینڈ، نیوزی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں ملازمت چھوڑی۔ سوسن ووجکی نے نو سال کی سربراہی کے بعد یوٹیوب کی سی ای او کا عہدہ چھوڑ دیا۔ جرمن جماعت تھیسنکرپ کی چیف ایگزیکٹو مارٹینا مرز نے بھی ملازمت چھوڑی اور ان سب خواتین کی جگہ مرد نے لے لی

    موسم گرماکے آغاز سے عورت کو پھر عروج ملنے لگا، مئی میں، روبین گریو مین گروپ کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون بن گئی،امریکی فوج کی تجربہ کار ڈیبرا کریو نے جون میں الکحل کی بڑی کمپنی Diageo کی قیادت سنبھالی، وہ لندن سٹاک ایکسچینج کی 100 بڑی کمپنیوں میں صرف چند خواتین سی ای اوز میں سے ایک بن گئیں۔

    ہمیشہ کی طرح، 2023 کی فہرست کا تعین چار اہم جائزوں ،میڈیا، دولت، اثرورسوخ سے کیا گیا ہے،فوربز کی جاری کی گئی فہرست میں بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن سمیت چار خواتین کا نام شامل ہے،نرملا سیتا رامن کو اس لسٹ میں 32 واں نمبر ملا ہے وہ مئی 2019 میں بھارت کی وزیر خزانہ بنیں،دیگر تین خواتین میں ایچ سی ایل کارپوریشن کی سی ای او روشنی نادر ملہوترا، اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا کی چیئرپرسن سوما منڈل اور بائیو کون کی بانی کرن مزومدار شا شامل ہیں

    فوربز کی فہرست میں ایچ سی ایل کارپوریشن کی سی ای او روشننی نادر ملہوترا 60 ویں نمبر، اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا کی چیئرپرسن سوما مونڈل ،70ویں نمبر، اور بایوکون کے بانی کرن مزومدار شا ،76 ویں نمبر پر ہیں،روشنی نادر ملہوترا، ایچ سی ایل کے بانی اور صنعت کار شیو نادر کی بیٹی ہیں۔ ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کی سی ای او کے طور پر، وہ کمپنی کے تمام اسٹریٹجک فیصلوں کی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے یہ ذمہ داری اپنے والد کے بعد جولائی 2020 میں سنبھالی۔

    بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ فوربز کی سیاست کی طاقتور ترین خواتین کی فہرست میں 9ویں نمبر پر ہیں۔ شیخ حسینہ فوربس کی 2023 کی دنیا کی 100 طاقتور ترین خواتین کی فہرست میں 46 ویں اور سیاست کی 9ویں طاقتور ترین خاتون ہیں۔پچھلے سال، وہ اسی فہرست میں 42ویں اور 2021 میں 43ویں نمبر پر تھیں۔شیخ حسینہ بنگلہ دیش کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک رہنے والی وزیر اعظم ہیں۔

  • ڈی آئی خان کی 21 سالہ جویریہ شادی کیلئے بھارت پہنچ گئی

    ڈی آئی خان کی 21 سالہ جویریہ شادی کیلئے بھارت پہنچ گئی

    اکیس سالہ پاکستانی خاتون جویریہ خانم بھارتی شہری سمیر خان سے شادی کے لیے بھارت پہنچ گئی

    جویریہ اور سمیر کی منگنی ہوچکی تھی، جویریہ پانچ سال سے بھارتی ویزا حاصل کرنے کی کوشش کررہی تھی،بھارتی حکومت نے انہیں 45 دن کا ویزا دیا ہے،جویریہ کی شادی جنوری میں بھارت میں ہوگی،جویریہ کا تعلق پاکستان کے شہر ڈی آئی خان سے ہے، وہ آج واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت پہنچیں، جویریہ بھارت پہنچیں تو سمیر کے اہلخانہ نے اسکا استقبال کیا، بعد ازاں وہ کولکتہ کے لئے روانہ ہو گئیں،واہگہ بارڈر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جویریہ خانم کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے بعد بھی دو بار میرا ویزا مسترد کیا گیا اور اب بھی صرف 45 دن کا ویزا دیا گیا ہے ہماری شادی جنوری کے پہلے ہفتے میں طے ہیں۔بھارتی شہری سمیر خان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلی بار جویریہ کی تصویر اپنی والدہ کے فون پر دیکھی تھی اور والدہ سے اسی لڑکی سے شادی کرنے کا اظہار کیا تھا، یہ 2018 کی بات ہے جب میں جرمنی سے تعلیم مکمل کرکے گھر واپس آیا تھا.

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

     ہماری بیٹی آج سے ہمارے لئے مر گئی

    بھارتی لڑکی کا پاکستان میں نکاح، حق مہر کتنا رکھا گیا؟

     اگر بیٹی نے اسلام قبول کیا تو سب پاکستان کیوں نہیں جاتے

    بھارت اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان پہلے بھی شادیاں ہوتی رہی ہیں،پہلے کس کس کی شادیاں ہوئیں جانتے ہیں

    جویریہ خانم اپنے منگیتر سمیر خان سے ملکر خوش تھیں، جویریہ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں آ رہا کہ وہ بھارت پہنچ گئی ہیں، سمیر کے والد کا کہنا تھا کہ پاکستان سے آنیوالی جویریہ میری بہو نہیں بلکہ میری بیٹی ہے،
    javeria

    javeria

  • سعودیہ کی اپنے شہریوں کو پاکستان سمیت 25 ممالک کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

    سعودیہ کی اپنے شہریوں کو پاکستان سمیت 25 ممالک کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

    ریاض: سعودی عرب نے اپنےشہریوں کو پاکستان سمیت 25 ممالک کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کر دی۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اپنے شہریوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ پاکستان سمیت 25 ممالک میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں، سعودی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق دیگر ممالک میں بھارت، بنگلادیشں ،افغانستان، عراق، شام، نیپال، نائیجریا شامل ہیں۔

    سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ان ممالک میں متعدی امراض اور طبی سہولیات کے معیار کے پیش نظر اپنے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کی گئی ہے، بیما ریوں میں ڈینگی، ہیضہ ،پولیو، یلو فیور، خسرہ ، منکی پاکس، ملیریا، کووڈ 19بھی شامل ہیں۔

    میجر (ر) عادل راجہ لندن میں گرفتار

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد مجموعی طور پر 6 ہزار سے بڑھ گئی ہے،محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا کہ مجموعی طور پرایڈز مریضوں کی کُل تعداد 6 ہزار966 ہے، پشاور پہلے نمبر جبکہ بنوں دوسرے نمبر پر ہے، پشاور میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ یعنی 12 سو 74 ہے اور صوبہ بھر میں ایڈز کی ایک ہزار573 خواتین، 4 ہزار 865 مرد مریض رجسٹرڈ ہیں،صوبے میں107 خواجہ سرا بھی ایڈز کے مرض میں مُبتلا ہیں اور سابقہ قبائلی اضلاع میں ایڈز مریضوں کی تعداد ایک ہزار107ہے۔

    انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے 11 سیاح ہلاک،12 لاپتہ