Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • صابرحمید کے خلاف انکوائری بند کردی گئی

    صابرحمید کے خلاف انکوائری بند کردی گئی

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے صابرحمید کے خلاف انکوائری بند کردی ہے، جبکہ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء نے انکوائری بند کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے اور ایف آئی اے نے صابر حمید کو نوٹس جاری کرکے 23 اکتوبر کو طلب کیا تھا اور وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

    تاہم قریبی ساتھی صابرحمید کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے غلط فہمی کی بنیاد پر نوٹس جاری کیا ہے، ہمارا کاروبار صاف ستھرا اورکوئی چیزغیرقانونی نہیں ہے کیونکہ ہم 40 سال سے یہ کاروبار کررہے ہیں، کاروباری مخالفین حسد کی وجہ سے ہمیں بدنام کررہے ہیں اور ہمارے پاس تمام ثبوت اورٹیکس ریکارڈ موجود ہیں۔

    یاد رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے سمدھی اور لاہور کی معروف کاروباری شخصیت صابر حمید خان عرف میاں مٹھو کو منی لانڈرنگ کے الزام میں ایف آئی اے نے طلب کرلیا تھا او ان پر منی لانڈرنگ کا الزام تھا اور اس بارے میں ایف آئی اے تحقیقات کررہا ہے جس کی پوچھ گچھ کیلئے ایف آئی اے نے انہیں طلب کرلیا تھا.

    ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے سمدھی صابر حمید خان عرف میاں مٹھو کو اکاونئنس میں مشکوک اور بڑے پیمانے پر ہونے والی ٹرانزکشن پر طلب کرلیا تھا جبکہ صابر حمید کو 23 اکتوبر کو 11بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی اور صابر حمید کے 19 اکاونٹس کا انکشاف ہوا جس میں سے 14 پاکستانی اور 5 فارن اکاونٹس شامل ہیں
    منی لانڈرنگ تحقیقات؛ ایف آئی اے نے سابق آرمی چیف کے سمدھی کو طلب کرلیا
    تاہم واضح رہے کہ صابر حمید کے 19 اکاونٹس میں 5.14 بلین کی ٹرانزیکشن کی گئی تھی۔ ایف ائی اے نے بنک اکاونٹس سمیت بیرون ملک دوروں کا ریکارڈ طلب بھی کر لیا اور صابر حمید خان کو ذاتی ،اہلیہ اور بچون کے نام پر پاکستان اور پاکستان سے باہر خریدی گئی غیر ملکی کرنسی کا ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے جبکہ مراسلہ میں پاکستان میں بیرون ملک اف شور کمپنیوں کا بھی ریکارڈ فراہم کیا جائے کا مطالبہ کیا گیا .

    تاہم ذرائع کا بتانا تھا کہ اس بارے میں صابر حمید خان کہہ چکے ہیں ان کے خلاف اس کے قسم کے جھوٹے الزامات ہیں اور وہ ایسے الزام کیلئے قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے خود کو جواب دہ سمجھتے ہیں اور اس معاملے میں اپنا جواب دیں گے.

    جبکہ باغی ٹی وی کو ذرائع نے بتایا تھا کہ یہ کہنا مناسب نہیں کہ وہ پیش ہونگے یا نہیں لیکن وہ قانون پر یقین رکھتے ہیں ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا حمید خان سمجھتے ہیں ان کو جنرل باجوہ سے جھوڑنا مناسب عمل نہیں کیونکہ رشتہ داریاں ہر کسی کی ہوتی ہیں اور باجوہ کا میرے کاروبار یا معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے لہذا وہ یہ سمجھتے ہیں اس بارے میں جھوٹ نہ پھیلایا جائے.

  • اسلام آباد پولیس ؛   افسران اسکالرشپ پروگرام کے تحت اعلیٰ تعلیم  کیلئے چین جائیں گے

    اسلام آباد پولیس ؛ افسران اسکالرشپ پروگرام کے تحت اعلیٰ تعلیم کیلئے چین جائیں گے

    پولیس افسران کی پیشہ وارانہ تربیت اوراستعداد کار کو مزید بڑھانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کے 04افسران انٹرنیشنل لاءانفورسمنٹ آفیسرز سکالرشپ پروگرام کے تحت اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے چین جائیں گے اور ایسا پہلی بار ہے کہ جونئیر افسران سکالرشپ پر بیرون ملک جائیں گے۔

    منتخب پولیس افسران اعلیٰ تعلیم کے ساتھ جدید پولیسنگ میں بھی مہارت حاصل کریں گے اور تمام تعلیمی اخراجات عوامی جمہوریہ چین کی حکومت برداشت کرے گی جبکہ اس پروگرام کیلئے اہل افسران نے درخواستیں جمع کرائی تھیں اور ان کا مکمل میرٹ اور شفافیت پر محکمانہ امتحان لیا گیا تھا جس کے بعد کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے بعداس اسکالرشپ پروگرام کیلئے منتخب کیاگیا ہے.

    دوسری جانب بریگیڈیئر حسن عباس کمانڈر اے این ایف نارتھ کی آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سے ملاقات ہے اور اس ملاقات میں اسلام آباد پولیس اور اے این ایف کی منشیات کے خلاف مشترکہ کاوشوں پر بات چیت ہوئی جبکہ اے این ایف اور اسلام آباد پولیس کی 30 افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی اور اس کے مطابق خصوصی ٹیم روزانہ تعلیمی اداروں کے اساتذہ، انتظامیہ سے ملاقات کرے گی۔
    سعودیہ عرب بھیگ مانگنے جانے والا گرفتار
    راولپنڈی پولیس کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت مل گئی
    سابق وزیراعظم کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی وجہ سامنے آگئی
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن
    مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار
    ترجمان نے بتایا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے سدباب کےلیے اساتذہ اور انتظامیہ کو آگاہی دی جائی گی اور منشیات کے اثرات ، عادی افراد کی علامات ، اور سدباب کی تربیت اساتذہ کو دی جائے گی۔

  • سعودیہ عرب بھیگ مانگنے جانے والا گرفتار

    سعودیہ عرب بھیگ مانگنے جانے والا گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے نے بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانے والے ایک مسافر اور اسکے ساتھی ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ یہ گرفتاری ملتان ائیرپورٹ سے کی گئی ہے تاہم ترجمان ایف آئی اے نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ائیرپورٹ پر دوران امیگریشن ایک مسافر کو شک پڑنے پر آف لوڈ کر کے تحقیقات کی گئیں تو اس نے انکشاف کیا کے وہ بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جا رہا ہے اور پھر اسے تحویل میں لے لیا گیا ہے.

    جبکہ اس مسافر نے مزید بتایا کہ اس کو رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والا ایک ایجنٹ سعودی عرب بھجوا رہا ہے تاہم ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ کو بھی گرفتار کر کے دونون ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

    راولپنڈی پولیس کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت مل گئی
    سابق وزیراعظم کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی وجہ سامنے آگئی
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن
    مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

  • مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

    مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی میں آٹھ سو سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم زوہان نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے اور رینجرز اور پولیس نے عزیز آباد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فیضان عرف بھوری گروپ سے تعلق رکھنے والے ملزم زوہان کو گرفتار کیا، پولیس کے مطابق ملزم سے اسلحہ، 2 موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد کیے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے 10 افراد کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے، دوسری جانب لاہور کے تھانہ چوہنگ کی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد قتل کر دیے گئے جبکہ لاہور میں تھانہ چوہنگ کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد جان سے گئے جبکہ بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    واضح رہے کہ میں 3 بھائی اور ایک کزن شامل ہے، مرنے والوں کی شناخت علی حسنین، غلام مصطفٰی، غلام مرتضی اور ملک خادم کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق مقتولین کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں تھا، 12سالہ لڑکا تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس کی تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
    راولپنڈی پولیس کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت مل گئی
    سابق وزیراعظم کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی وجہ سامنے آگئی
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن

    ادھر دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور کے علاقے چوہنگ میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کا حکم دے دیا، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی جائے، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کیا جائے، سینئر افسران مقتولین کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  کاروبار کا منفی دن

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا ہے اور اسٹاک ایکسچینچ میں آج 100 انڈیکس 241 پوائنٹس کم ہو کر 50 ہزار 943 پر بند ہوا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 435 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ کاروباری دن میں 35 کروڑ شیئرز کے سودے 10ارب 60 کروڑ روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 29 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 422 ارب روپے ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز آج انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں 48 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج ڈالر کا بھاؤ 280 روپے 57 پیسے ہے۔

    تاہم خٰیال رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 21 پیسے اضافے کے بعد 280 روپے 9 پیسے تھا، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے کم ہوکر 281 روپے 50 پیسے ہے جبکہ واضح رہے کہ انٹربینک میں ختم ہوئےکاروباری ہفتے میں ڈالر ایک روپے77 پیسے مہنگا ہوا ہے ادھر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لیوسٹن ماس شوٹر ، جسکی تلاش میں بدستور لاک ڈاؤن برقرار
    راولپنڈی پولیس کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت مل گئی
    سابق وزیراعظم کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی وجہ سامنے آگئی
    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت میں 50 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 11 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے اور اس کے علاوہ 10گرام سونے کا بھاؤ 42 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 81ہزار 156 روپے کا ہوگیا ہے تاہم دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب سونے کی قیمت ایک ہزار 987 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

  • راولپنڈی پولیس کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت مل گئی

    راولپنڈی پولیس کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت مل گئی

    راولپنڈی پولیس کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت مل گئی ہے جبکہ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 9 مئی کے کیسز میں راولپنڈی پولیس کو تفتیش کی اجازت دی ہے . خصوصی عدالت میں راولپنڈی پولیس افسر کے مطابق دونوں کو شریک ملزمان کے بیانات پر شامل تفتیش کرنا ہے، ہمارے پاس 9 مئی واقعات سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ بھی موجود ہے۔

    جبکہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ قانون کے مطابق صرف تفتیش کرنے کے لیے اجازت دے رہا ہوں اور ایک اور کیس میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے گوجرانوالہ پولیس کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کی درخواست مسترد کردی تھی۔ گوجرانوالہ پولیس کے افسر عدالت میں پیش ہوئے اور چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے عدالت سے اجازت مانگی تھی۔

    واضح رہے کہ پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں مقدمہ درج ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تفتیش کی اجازت چاہیے، گوجرانوالہ پولیس کے اہلکار نے کہا کہ ممبر جے آئی ٹی ہوں، 9 مئی کے مقدمے میں تفتیشی افسر ہوں اور تفتیشی افسر نے ریکارڈ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کو پڑھنے کے لیے دیا تھا جس میں کہا گیا کہ کینٹ گوجرانوالہ پر حملہ ہوا 14 پولیس ملازم زخمی ہوئے تھے۔

    کیا سیاسی جماعتوں کے درمیان گرینڈ ڈائیلاگ کامیاب ہوپائے گا؟
    سابق وزیراعظم کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی وجہ سامنے آگئی
    271 کے حدف میں پاکستان کے کیخلاف جنوبی افریقا کے 52 پر 1 آؤٹ
    خیال رہے کہ عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے رپورٹ کے بغیر کیسے یقین ہے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جرم میں شامل ہیں؟ آپ کو یقین ہی نہیں چیئرمین پی ٹی آئی وقوعہ میں شامل ہیں بھی یا نہیں، پہلے سوشل میڈیا اکاؤنٹ دیکھیں پھر درخواست دیکھوں گا جبکہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ میں صاف جج ہوں، دھکا پروگرام نہیں چلےگا، دوڑ جائیں۔

    9 مئی کے واقعات پر فیصل آباد اور قصور پولیس نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، پولیس افسران نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے تفتیش شروع کردی ہے اور فیصل آباد پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے تفتیش شروع کردی۔ پولیس افسران نے فیصل آباد میں درج مقدمے پر دونوں ملزمان سے سوالات کیے۔

    پولیس افسران نے 9 مئی واقعات پر ڈیڑھ گھنٹے سے زاہد تفتیش کی، تفتیش کے بعد فیصل آباد اور قصور ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئی، راولپنڈی پولیس افسران کے بھی 9 مئی واقعات پر تحقیقات کے آغاز کے لیے جلد جیل دورے کا امکان ہے، راولپنڈی پولیس 9 مئی کے مزید پہلوؤں پر شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے تفتیش کرے گی۔

    یاد رہے جیسا کہ پہلے زکر ہوچکا کہ راولپنڈی پولیس کو بھی سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت مل گئی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 9 مئی کے کیسز میں راولپنڈی پولیس کو تفتیش کی اجازت دی ہے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے گوجرانوالہ پولیس کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کی درخواست مسترد کردی۔

  • سابق وزیراعظم کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی وجہ سامنے آگئی

    سابق وزیراعظم کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی وجہ سامنے آگئی

    سابق وزیراعظم آج صبح چائنہ ائیرلائن کی پرواز نمبر CZ6008 کے ذریعے اسلام آباد سے چین جا رہے تھے تاہم شاہد خاقان عباسی کا نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے انکو ایف آئی اے امیگریشن نے روک لیا تھا جسکے بعد سابق وزیر اعظم شاید خاقان عباسی ائیرپورٹ سے گھر روانہ ہو گئے تھے تاہم ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے افسران نے اعلیٰ حکام سے رابطے کے بعد شاہد خاقان عباسی کو جانے دیا۔

    یاہم یاد رہے کہ ماضی میں سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے منیجنگ ڈائریکٹر کی مبینہ غیر قانونی تقرری پر دائر ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت کی توثیق کی تھی جبکہ ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا حکم بھی دیا تھا.

  • 271 کے حدف میں پاکستان کے کیخلاف  جنوبی افریقا  کے 52 پر 1 آؤٹ

    271 کے حدف میں پاکستان کے کیخلاف جنوبی افریقا کے 52 پر 1 آؤٹ

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کرلی اور سیمی فائنل کے لیے اپنی جگہ مضبوط کرلی ہے اور پاکستان کی جانب سے دیے گئے 271 رنز کا ہدف جنوبی افریقا نے 47.2 اوورز 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ہے۔

    جبکہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو 1999ء کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ مقابلوں میں شکست دے دی اور جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا کافی مشکل ہوگیا، گرین شرٹس نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں اور اسے مسلسل 4 میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 271 رنز کا ہدف دیا تھا جبکہ اب جنوبی افریقہ نے 52 رنز بنا لیئے ہیں جبکہ چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 270 رنز پر آؤٹ ہوگئی، بابر اعظم 50 اور سعود شکیل 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    تاہم ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کیخلاف ہم نے پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی ہیں،حسن علی اور اسامہ میر پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں، دو نوں کھلاڑیوں کی جگہ وسیم جونیئر اور محمد نواز کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

  • سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کیخلاف دائر کیا گیا ریفرنس خارج

    سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کیخلاف دائر کیا گیا ریفرنس خارج

    سپریم جوڈیشل کونسل نے قومی احتساب بیورو کے سابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف ریفرنس خارج کردیا ہے جبکہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا ہے اور اس اجلاس میں مظاہر نقوی اور جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا گیا تھا تاہم اس میں سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف دائر ہونے والا ریفرنس بھی خارج کردیا گیا اور ان کے خلاف ریفرنسز کو ناقابل سماعت ہونے پر خارج کیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ ریفرنس دائر کیے جانے کے وقت سپریم جوڈیشل کونسل انکوائری کا فورم نہیں تھا اور نیب قوانین میں ترامیم کے بعد 2022 سے چیئرمین نیب کے خلاف شکایات کا فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے تاہم یہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کےخلاف شکایتی ریفرنسز 2019 میں دائر کیے گئے تھے اور نیب قوانین میں ترامیم کے بعد اب چیئرمین نیب کےخلاف شکایات کا جائزہ سپریم جوڈیشل کونسل نے لیا ہے.
    کیا سیاسی جماعتوں کے درمیان گرینڈ ڈائیلاگ کامیاب ہوپائے گا؟

    جبکہ واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دور میں اکتوبر سنہ 2017 میں چیئرمین نیب مقرر کیا گیا تھا اور چار سال کی مدت پوری ہونے کے بعد جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو سال 2021 چھ اکتوبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہونا تھا لیکن اس دوران سابق حکمراں جماعت نے دو صدارتی آرڈیننس جاری کیے جس کی وجہ سے وہ اس وقت تک اپنے عہدے پر کام کرتے رہے جب تک اس صدارتی آرڈیننس کی معیاد پوری نہیں ہوگئی۔
    س

  • کیا سیاسی جماعتوں کے درمیان گرینڈ ڈائیلاگ کامیاب ہوپائے گا؟

    کیا سیاسی جماعتوں کے درمیان گرینڈ ڈائیلاگ کامیاب ہوپائے گا؟

    خبریں زیر گردش ہیں کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان گرینڈ ڈائیلاگ پر کام کیا جارہا ہے اور کئی سالوں کے سیاسی مخالف جہاں ایک دوجے کے دروازے پر پہنچ رہے وہیں سب ایک ایسے گرینڈ ڈائیلاگ کی بھی بات کررہے ہیں جس میں سب جماعتوں کو بٹھا کر کوئی ایک حل نکالا جائے، جبکہ گزشتہ رات مسلم لیگ نواز کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی طرف سے گرینڈ ڈائیلاگ کی بات ایک نیک شگون اور دوسری طرف تحریک انصاف کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی ساس کی وفات کی تعزیت کے لئے ملاقات بھی کی تھی جبکہ سیاسی فضاء میں پھیلی یہ کئی سالوں کی تلخیوں کے خاتمے کی طرف ایک اچھی کوشش لگتی ہے۔

    صحافی فرشانہ علی کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات اسی گرینڈ ڈائیلاگ کی ایک کڑی تھی جبکہ اس سے قبل مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات میں بھی گرینڈ ڈائیلاگ پر بات چیت کی گئی تھی۔ تاہم دوسری جانب سینیٹرز کا کہنا ہے کہ گرینڈ ڈائیلاگ ضرور ہونا چاہئے، یہ وقت کی ضرورت ہے لیکن اس میں ضروری ہے کہ معیشت سمیت تمام مسائل پر بات ہو اور اس پر جب ہم نے رائے جانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کی تو انہوں نے گرینڈ ڈائیلاگ کو ایک خوش آئند تجویز قرار دیتے ہوئے سیاسی مفاہمت کو وقت کی ضرروت قرار دے دیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت مستردخدیجہ شاہ کی عدم رہائی، سی سی پی او کے بعد آئی جی پنجاب کی طلبی
    سائفر کیس، گواہان عدالت پہنچ گئے

    جبکہ جمیعت علماء اسلام (ف) کے ترجمان جلیل جان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ گزشتہ ساڑھے 4 سال میں سابق وزیر اعظم نے سیاسدانوں سے ہاتھ ملانا بھی گوارا نہیں کیا اور اگر اب ان کی جماعت کی طرف سے پہل ہوئی ہے اور وہ ہمارے پاس آئے ہیں تو ہم بھی مل بیٹھ کر ملک کو آگے لے جانے کا سوچیں گے ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ترجمان امجد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تو ہمیشہ سے ہی رائے رہی ہے کہ سیاست بغیر ڈائیلاگ کے ہو ہی نہیں سکتی۔

    لیکن ایسے میں سوال یہ اہم ہے کہ کیا یہ گرینڈ ڈائیلاگ کی کوشش کامیاب ہوپائے گی اور کیا یہ کوشش سیاستدان خود کررہے ہیں یا کہیں سے ایسا کرنے کیلئے کہا گیا ہے؟