Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کردی

    عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کردی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے ہیں.

    واضح رہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر اعتراضات دور کر دیے ہیں اور عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ مجھے 10 دن لگے ضمانت میں دلائل دینے میں جبکہ جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ مجھے بھی اسی وجہ سے 10 دن لگے، میں نے آپ کو کہا تھا اس قسم کا معاملہ پہلی دفعہ سامنے آیا ہے، دونوں طرف سے اچھے طریقے سے دلائل دیے گئے تھے اس لیے مجھے بھی وقت لگ رہا ہے۔

    تاہم وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ کاپیز تقسیم ہونے کے بعد 6 دن بعد مجھ پر فرد جرم عائد کر دی گئی، سائفر نہ چالان نہ فائل کا حصہ ہے، جس کا الزام ہے، ضروری ہے کہ عدالت اب اس میں مداخلت کرے، الزام تھا سائفر کے الفاظ تبدیل کیے گیے، اب نہ تو تبدیل شدہ نہ ہی اصل سائفر ہمیں فراہم کیا گیا واضح رہے عمران خان کے وکیل نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے موجود ہیں کہ جس کا ذکر بار بار چالان میں موجود ہے، وہ دینا ضروری ہے، جلدی میں جج صاحب نے چارج فریم کر دیا، ہم نے آپ کو ہی بتانا ہے کہ جج صاحب پراسس کو تو فالو کرلیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے چارج کے اوپر لکھا کہ مجھے کاپیز ہی فراہم نہیں کی گئیں، ٹرائل کورٹ نے کہا جیسی بھی درخواست لائیں گے مسترد کریں گے۔
    پی ٹی آئی وفد میں موجود رہنماؤں نے عمران خان کے مولانا بارے بیانات پر شرمندگی کا اظہار کیا
    دہشت گردی کے ناسور کا بہت ہی بہادری سے مقابلہ کررہے. آرمی چیف
    العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال
    پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر سے استفسار کیا کہ کدھر لکھا ہے؟ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے 17 اکتوبر کا آرڈر عدالت کے سامنے پیش کیا اور بیرسٹر سلمان صفدر نے سائفر کیس میں ٹرائل روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کل ٹرائل کورٹ کو گواہوں کا بیان ریکارڈ کرنے سے روکا جائے۔

    واضح رہے کہ جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں ٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو اب سنادیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کردی ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی اور عمران خان کو شفاف ٹرائل کا حق دینے کی ہدایت کردی۔

  • دہشت گردی کے ناسور کا  بہت ہی بہادری سے مقابلہ کررہے. آرمی چیف

    دہشت گردی کے ناسور کا بہت ہی بہادری سے مقابلہ کررہے. آرمی چیف

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے جاری ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ 25 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا ہے جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردی کے ناسور کا بہت ہی بہادری سے مقابلہ کررہی ہے اور اس میں پاکستانی عوام کے مسلسل تعاون سے ہمیں اس میں کامیابی مل رہی ہے اور مزید بھی کامیابیاں ہمارا مقدر ہوگیں جبکہ ہر پاکستانی کی حفاظت اور سلامتی ہمارے لیئے بہت ہی اہم ہے اور کسی بھی قیمت پر اس معاملے پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جاوے گا۔

    جبکہ اس موقع پر نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے اور شرکاء کو عالمی اورعلاقائی سیکیورٹی اور قومی سلامتی کی صورتحال پربریفنگ دی گئی جبکہ اس موقع پر آرمی چیف نے نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دانشوروں اور سول سوسائٹی کی زیادہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہماری عوام، خصوصی طور پر نوجوان نسل پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف جاری پروپیگنڈے کے بارے میں اپنی معلومات میں اضافہ کریں اور اس کا مقابلہ کریں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء کو غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے جس میں اسمگلنگ، بجلی چوری، منشیات کا پھیلاؤ، بارڈر کنٹرول کے اقدامات اور پاکستان سے غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی شامل ہیں اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی اور ملک بدری کے موضوع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک پاکستانی کی حفاظت اور سلامتی انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس پر کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
    پی ٹی آئی وفد میں موجود رہنماؤں نے عمران خان کے مولانا بارے بیانات پر شرمندگی کا اظہار کیا

    العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال
    پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا
    پیٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل سستا ہونے کی توقع مگر کیسے؟
    آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے معیشت کی بہتری کے لیے کیے گئے متعدد فعال اقدامات جس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے نتیجے میں معیشت پر مثبت اثرات کو بھی اجاگر کیا اور مزید کہا کہ فوج پاکستان کے عوام کی بہتری کے لیے ریاست کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں قومی اور صوبائی سطح پر پوری طرح مصروف عمل ہے، ہم ایک مضبوط قوم ہیں جس نے امن اور استحکام کے حصول کے لیے بہت سی آزمائشوں کو برداشت کیا ہے۔
    واضح رہے کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی سالانہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں تمام مکاتب فکر کے نمائندگان شریک ہوتے جبکہ 25ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں پارلیمنٹرینز، سول اور مسلح افواج کے سینئر افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت 98 شرکاء شرکت کر رہے ہیں۔

  • پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ  پہنچ گیا

    پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا

    پاکستان تحریک انصاف کا اعلیٰ سطحی وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچ گیا ہے جب کہ اس وفد میں سابق اسپیکر اسد قیصر ، علی محمد خان ، بیرسٹر سیف، جنید اکبر شامل اور اس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی تاہم واضح رہے کہ پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان کی خوش دآمن کی وفات پر تعزیت کی ہے. اور ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد میں موجود رہنماؤں نے عمران خان کے مولانا بارے بیانات پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے،


    خٰیال رہے کہ اس سے قبل ملک کی تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کے درمیان قومی مفاہمت کے حوالے سے بڑا بریک تھرو ہوا تھا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام(ف)کے امیر مولانا فضل الرحمان نے قومی مفاہمت کے ایجنڈے کے لئے قائدانہ کردار ادا کرنے پر اتفاق کر لیا تھا۔ مولانا فضل الرحمان نے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کی تجویز پر قومی کردار ادا کرنے کی حامی بھری ہے جن کی ملاقات منگل کو اسلام آباد میں ہوئی تھی۔

    جبکہ واضح رہے کہ محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی تھی جو دو گھنٹے تک جاری رہی تھی اور اس کے پہلے مرحلے میں کہا گیا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں اور مفاہمت کے قومی ایجنڈے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کےلئے کام کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان سے محمد علی درانی کی ملاقات کے نتیجے میں آنے والے چندہفتوں میں پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا تھ.
    العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال
    پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا
    پیٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل سستا ہونے کی توقع مگر کیسے؟
    جبکہ یاد رہے کہ پی ٹی آئی پہلے ہی قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر اتفاق کر چکی تھی، دریں اثنا جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مرکزی میڈیا سیل کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔ محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کی تھی اور ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ کے انتخابات سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی تھی۔

  • پیٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل سستا ہونے کی توقع  مگر کیسے؟

    پیٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل سستا ہونے کی توقع مگر کیسے؟

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور توقع ہے کہ پٹرول فی لیٹر 2 روپے 43 پیسے تک مہنگا ہوجائے گا جبکہ جس اس کے مقابلے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 65 پیسے کی کمی کی جاری ہےعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت فی بیرل 90 ڈالر کی سطح پر ٹریڈ کررہی ہے۔

    جبکہ واضح رہے کہ 15 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تعین کےوقت یہ قیمت 87.74 ڈالرپرتھی اور پٹرول کی ایکس ریفائری کی فی لٹر قیمت میں 2.43 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور ڈیزل فی لیٹر کی ایکس ریفائری لاگت میں 5.65 روپے کمی ہوئی ہے تاہم اس تناظرمیں پیٹرول 2 روپے 43 پیسے مہنگا جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 65 پیسے تک کمی کی توقع ہے.
    العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال
    روپیہ کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا
    سائفر کیس کا ٹرائل روکا جائے گا یا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
    ادھر عوام کا خیال ہے حکومت نے عوام کو بے وقوف بنایا ہوا ہے اور کبھی پٹرول مہنگا کرکے سستا کردیتے ہیں جبکہ کبھی سستا کرکے مہنگا کردیتے ہیں یوں عوام رل گئے ہیں ایک شہری کا کہنا تھا اس نگران حکومت کا کام جلد از جلد الیکشن کروانا ہے ناکہ اس سسٹم کو لمبا کرنا ہے لہذا انہیں چاہئے کہ جلد از جلد الیکشن کروائیں اور منتخب حکومت کو موقع دیں.

  • روپیہ کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا

    روپیہ کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا

    روپیہ کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے اور اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلے ڈالر 279.88 پر تھا جبکہ اب 280.09 پر ہوگیا ہے اور یہ اضافہ مسلسل کئی روز سے جاری ہے جبکہ دوسری جانب امریکی گولڈ مین ساکس گروپ کے ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستانی روپیہ جو اس وقت بڑھتی قدر کے باعث بہترین کارکردگی والی کرنسی ہے اور اس مالی مسائل اور انتخابات میں تاخیر کی وجہ سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں مختصر مدت کے لیے ایسا ہوپائے گا.

    جبکہ جاری بیان میں کامکشیہ ترویدی کی قیادت میں تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستانی روپے کی حالیہ قدر میں اضافہ ممکنہ طور پر قلیل مدتی ہوگا اور اس کی وجہ سود کی بڑھتی ہوئی لاگت اورآئی ایم ایف کے ساتھ صرف قلیل مدتی انتظامات اور بیرونی توازن کو سہارا دینے کے لیے دو طرفہ فنانسنگ ہے جبکہ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ انتخابات سے قبل مارکیٹ کو پاکستانی روپے کے لیے پریمیئم کی ضرورت ہوتی رہے گی.
    العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال
    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے روپے کی قدر میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں 1.18 روپے کی کمی کے ساتھ 28 روز سے جاری تاریخی رجحان ختم ہوا تھا اور اس کمی کی وجہ بینکوں کی محدود امریکی ڈالر لیکویڈیٹی تھی جبکہ اس کی وجہ سے وہ فارورڈ ریٹ کا حوالہ دینے سے قاصر تھے اور حکومت کے انتظامی اقدامات اور ڈالر کے غیر قانونی اخراج کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں روپے کو زبردست فائدہ ہوا ہے.

    دوسری جانب ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 22 کروڑ ڈالر کی کمی آگئی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے پاس ذخائر کی مالیت 7 ارب 49 کروڑ ڈالر رہ گئی۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 16 کروڑ ڈالر کے ذخائر ہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 12 ارب 65 کروڑ ڈالر ہے۔

  • پی آئی اے کی پروازوں کی منسوخی، ترجمان نے کی وضاحت

    پی آئی اے کی پروازوں کی منسوخی، ترجمان نے کی وضاحت

    پی آئی اے نے پروازیں منسوخ کرنے سے متعلق وضاحت جاری کردی

    پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے اپنا معمول کا آپریشن معطل کر رکھا ہے، یومیہ بنیاد پر پروازیں شیڈول کی جارہی ہیں،ایندھن کی مقدار میں دستیابی کو مد نظر رکھ کر پروازیں چلائی جارہی ہے،پی آئی اے وہ صرف پروازیں آپریٹ کر رہی ہے جن کے لئے ایندھن کی فراہمی یقینی ہوتی ہے،یہ کہنا کہ پی آئی اے کی بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ ہو رہی ہیں درست نہیں ہے۔ پی آئی اے، پی ایس او کو پروازوں کو ایندھن فراہم کرنے کے لیے پیشگی ادائیگی کرتا ہے.پی آئی اے انتظامیہ اپنے ذرائع سے کچھ فنڈز کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔فنڈز دستیاب ہوتے ہی پی آئی اے معمول کی پروازیں چلانا شروع کر دے گی۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے اپنا بین آلاقوامی آپریشن بحال رکھنے کے لیے منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ بین الاقوامی آپریشن میں کینیڈا، ترکی، چین، ملائیشیا اور سعودی عرب کے آپریشن کو ترجیح دی جا رہی ہے۔اندرون ملک آپریشن متاثر ضرور ہے مگر اس کی بتدریج بحالی کی منصوبہ بندی پر کام جاری ہے۔ مسافروں کوان کی مطلوبہ پروازوں کے متعلق پی آئی اے کال سینٹر کے ذریعے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے، آپریشن متاثر ہونے سے مسافروں کو درپیش مشکلات اور زحمت کے لیے پی آئی اے انتظامیہ معذرت حکام خواہ ہے۔

     سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

    پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

  • بین الاقوامی برادری مسئلہ فلسطین کے دو طرفہ حل کےلیے کردار ادا کرے،پاکستان

    بین الاقوامی برادری مسئلہ فلسطین کے دو طرفہ حل کےلیے کردار ادا کرے،پاکستان

    تر جمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی ایس سی او کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کریں گے،پاکستان اس فورم کی صدارت سنبھالے گا،پاکستان آج کونسل کی صدارت سنبھالے گا،

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ فورم کا مقصد تجارت، اقتصادی امور، مائنگ،آئی ٹی میں فروغ ہے، پاکستان ،فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی پر زور مذمت کرتاہے، فلسطین میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر پامالیاں جاری ہیں،بین الاقوامی برادری مسئلہ فلسطین کے دو طرفہ حل کےلیے کردار ادا کرے، فلسطینیوں کی طرح جموں و کشمیر کی عوام بھی بھارتی جارحیت کا شکار ہے،آج جموں و کشمیر میں بھارتی جارحیت کو 75 سال ہو گئے،پاکستان کشمیریوں کی سپورٹ جا ری رکھے گا،

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ فلسطین کی صورتحال پرپاکستان کو سخت تشویش ہےچھ ہزار سے زائد فلسطینی شہادتوں پر تعزیت کرتے ہیں، یو این سیکیورٹی کونسل فلسطینیوں پر مظالم بند کرانے میں مکمل ناکام رہی. اسرائیل کی حمایت کرنے والے جنگ بندی میں کردار ادا کریں

    ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

    وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

  • غیر قانونی افراد کو جیلوں کی بجائے سینٹرز میں رکھا جائے گا،سرفراز بگٹی

    غیر قانونی افراد کو جیلوں کی بجائے سینٹرز میں رکھا جائے گا،سرفراز بگٹی

    نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کا پلان حتمی شکل اختیار کر چکا ہے،

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، صوبائی حکومتوں اور دیگر علاقوں میں ہولڈنگ سینٹرز بنا دئیے گئے ہیں، سینٹرز میں میڈیکل سہولیات اور کھانا پینا فراہم کیا جائے گا، بزرگوں، عورتوں اور بچوں کا خاص خیال رکھا جائے گا،یکم نومبر کے بعد کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، یکم نومبر کے بعد غیر قانونی افراد کو جیلوں کی بجائے سینٹرز میں رکھا جائے گا، افراد 50 ہزار افغانی روپے فی کس لیکر جاسکیں گے، پاکستانی سہولت کاروں کو بھی سزائیں دی جائیں گی،غیر قانونی پرآپرٹییز کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی، رضاکارانہ واپسی کے لیے یکم نومبر تک کا وقت ہے، اب تک جیو ٹیگنگ کی جاچکی ہے کہ کون غیر ملکی کہاں ہے، رضاکارانہ طور پر جانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،

    دوسری جانب سندھ حکومت کو وفاقی وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کے انخلاء کے حوالے سے سفارشات بھجوادیں، سیکریٹری وزارت داخلہ کی صدارت میں 20 اکتوبر کو اجلاس ہوا تھا،اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی تفصیلات سندھ حکومت کی فراہم کردی گئیں،نگران سندھ حکومت کی جانب سے افغان شہریوں کے انخلا کے حوالے سے پلان تیار کرلیا گیا،نگراں وزارت داخلہ سندھ نے صوبہ میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کا ریکارڈ مرتب کرلیا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد پلان کو حتمی شکل دی جائے گی، کراچی میں گلشن معمار لیببر فلیٹس میں اسمبلی سینٹر قائم کیا جائے گا، ابتدائی طور پر افغان شہریوں کو کراچی اور جیکب آباد میں قائم سینٹرز میں رکھا جائے گا،غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی سخت سیکیورٹی میں افغان بارڈر تک پہنچایا جائے گا،

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    حکومت کا پیغام پاکستان میں مقیم تمام غیرقانونی مقیم افراد کے لیے ہے 

  • سلنڈر دھماکہ؛  میاں بیوی سمیت بیٹا بھی  جان بحق

    سلنڈر دھماکہ؛ میاں بیوی سمیت بیٹا بھی جان بحق

    صادق آباد میں کباڑیے کے گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے کی وجہ سے میاں، بیوی اور بچہ جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے اور صادق آباد کے علاقے الیاس کالونی میں کباریے گھر کے اندر گیس دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا، واقعے میں میاں، بیوی اور بچہ جاں بحق گئے جبکہ واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے

    تاہم ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے سے گھر کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا، افسوسناک واقعہ کباڑیے کی جانب سے سلنڈر کھولنے کے دوران پیش آیا اور اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ زخمی شخص اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سویلین سے آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جاسکتا ہے. عرفان قادر
    ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر 4 ایتھلٹس پر پابندی عائد کردی گئی
    ہمارے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہی ہیں۔ اسحاق ڈار
    زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر
    بینکوں پر 8 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر
    جبکہ واضح رہے کہ جان بحق ہونے والوں میں 2 سالہ موسیٰ، والد شہزاز اور والدہ عقیلہ شامل ہیں۔ اہل محلہ نے بتایا کہ شہزاد کباڑ کا کام کرتا تھا اور پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائی کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا کس وجہ سے ہوا ہے اس بارے میں مزید معلومات جمع کر رہے ہیں۔

  • سویلین سے آرمی ایکٹ کے  تحت نمٹا جاسکتا ہے. عرفان قادر

    سویلین سے آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جاسکتا ہے. عرفان قادر

    فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ ڈٹ گئی ہے جبکہ اس حوالے سے صحافی مبشرلقمان نے سوال جبکہ عرفان قادر سے سوال کیا تو انہو ں نے کہا کہ جس میں جماعت کی میں نمائندگی کررہا ہوں وہ اب اس کو واپس لینا چاہتی ہے اور انہوں نے درخواست بھی دی مگر چیف جسٹس صاحب نے اسے تسلیم نہیں کیا ہے، اس پر سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹ کو نہ کردی اور اس پر بھی اپیل کو مستردکیا جائے گا یا قبول؟


    اس پر عرفان قادر جو کہ معروف وکیل اور سابق اٹارنی جنرل ہیں نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں تو واضح لکھا ہے کہ ایسا ہوسکتا ہے، لیکن عدالت عظمیٰ اس کو غیر آئنی قرار دے دیا ہے اور یہ منطق بھی غلط ہے جس میں اتفاق نہیں کرتا ہوں.

    انہوں نے مزید کہا کہ فوج کا رول بہت رہا ہے گورنمنٹ سازی وغیرہ میں اور اب بہت سارے لوگوں کا خیال ہے کہ اس رول کو کم کردیا جائے، لہذا اگر آپ نے فوج کے رول کو کم کرنا ہے تو یہ عدالت کا کام نہیں ہے بلکہ پارلیمنٹ کا کام ہے کہ وہ یہ کرسکتی ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر 4 ایتھلٹس پر پابندی عائد کردی گئی
    ہمارے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہی ہیں۔ اسحاق ڈار
    زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر
    مبشرلقمان نے کہا کہ ہمارا عدالتی نظام دقیانوسی ہے اور اس میں تو جو دہشتگردی ہیں وہ تو چھوٹ جائیں گے جبکہ ان کا تو ٹرائل تو ملٹری کورٹ میں ہونا چاہئے اس پر سینئر وکیل نے کہا آپ بالکل صحیح کہہ رہے ہیں کہ ایسا ہے اور میرا بھی یہی خیال ہے اس لیئے یہ جو عدالت نے فیصلہ دیا ہے وہ غلط ہے.