Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • معیشت کی بحالی؛ چین کا بڑی اصلاحات کے بجائے مالیاتی طاقت کا انتخاب

    معیشت کی بحالی؛ چین کا بڑی اصلاحات کے بجائے مالیاتی طاقت کا انتخاب

    چین اپنی معاشی بحالی کو تیز کرنے کے لئے نئے مالی محرکات جاری کرنے کے لئے تیار ہے اور اس میں ایک اچھی طرح سے استعمال شدہ پلے بک پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جو قرضوں اور ریاستی اخراجات پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے لیکن تجزیہ کاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی طرف سے مطالبہ کردہ گہری اصلاحات سے پیچھے رہ جاتی ہے۔ کچھ حکومتی مشیر وں نے چین کو تجویز دی ہے کہ وہ 2024 کے بجٹ خسارے کے ہدف کو رواں سال کے لیے مقرر کردہ مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے 3 فیصد سے زیادہ بڑھا دے، جس سے بیجنگ کو معیشت کی بحالی کے لیے مزید بانڈز جاری کرنے کا موقع ملے گا۔

    روئیٹرز کے مطابق دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت نے تیسری سہ ماہی میں توقع سے زیادہ تیزی سے ترقی کی، جس سے اس امکان میں بہتری آئی ہے کہ بیجنگ 2023 کے لئے تقریبا 5 فیصد کی ترقی کے ہدف کو حاصل کرسکتا ہے. لیکن اس پرجوش حیرت نے جہاں چین کے سرمایہ کاروں کو خوشی کی کچھ وجہ فراہم کی، وہیں نجی شعبے کی سرگرمیوں کے مسلسل خاتمے اور معیشت کو صارفین کی زیر قیادت ترقی کی طرف منتقل کرنے کے لئے ضروری طویل مدتی اصلاحات کے فقدان کے بارے میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بنگلادیش کو 382 رنز کا ہدف
    ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
    تاہم فی الحال، معاشی تباہی سے بچنے کے لئے ایک نازک بحالی کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز ہے. انہوں نے کہا کہ ہمیں اگلے سال کے لئے اچھی تیاری کرنے اور ترقی کو مستحکم کرنے کے لئے پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ کابینہ کے ایک مشیر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ معاشی بحالی کی بنیاد ٹھوس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال کے لیے ہمیں 5 فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف مقرر کرنا چاہیے۔ ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ چین کی پارلیمنٹ 20 اکتوبر کو شروع ہونے والے پانچ روزہ اجلاس کے اختتام پر ایک ٹریلین یوآن (137 بلین ڈالر) سے زیادہ اضافی خودمختار قرضوں کے اجراء کی منظوری دینے کے لئے تیار ہے۔

  • ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

    ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

    ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے اور اس بار ڈالر میں 31 پیسے مہنگا ہوگیا ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ ہوگیا جب کہ 100 انڈیکس300 پواٸنٹس کمی سے 50 ہزار 800 پر آگیا جبکہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 484 پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا، اور تقریبا ً 6 سال کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس51 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔


    تاہم آج پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان رہا، اور 100 انڈیکس300 پواٸنٹس کمی سے 50 ہزار 800 پر آگیا جبکہ دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نے ایک پھر سے سر اٹھانا شروع کردیا ہے، اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈالر 279.25 روپے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تھا۔

    اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا، اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281.50 روپے کا ہوگیا ہے۔ تاہم دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوگئی ہے اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی پوگئی، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1995 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

    تاہم سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کی کمی ہوگئی ہے اور قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور، اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا کم ہوکر 2 لاکھ 9 ہزار 200 روپے کا ہوگیا، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد ایک لاکھ 79 ہزار 355 روپے ہوگئی۔

  • چیئرمین سینیٹ کی چین کے شہر بیجنگ میں منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم میں شرکت

    چیئرمین سینیٹ کی چین کے شہر بیجنگ میں منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم میں شرکت

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چین کے شہر بیجنگ میں منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اور خطاب کیا،سمپوزیم ”چین کی ہمسائیگی سفارتکاری میں دوستی، خلوص، باہمی مفادات اور شمولیت کے اصولوں کی دسویں سالگرہ کے حوالے سے منعقد ہو رہا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ میں چین کی قیادت اور عوام کو اس شاندار سمپوزیم کے انعقا دپر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔چینی قیادت اور عوام کے لگن سے پیدا ہونے والے اس ترقی پسند ماحول کو دیکھ کر خوشی محسوس کررہا ہوں۔یہ اعلیٰ سطحی سمپوزیم نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا کے روشن مستقبل کیلئے امید کی کرن ہے۔پاکستان اور چین کے مابین برادرانہ تعلقات غیرمتزلزل عزم اور اعتماد کا عکاس ہیں۔ پاکستان اور چین کا ایسا رشتہ ہے جس نے بے شمار طوفانوں کا سامنا کیا ہے۔ میں چین کو 74 ویں یوم تاسیس پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔آج ہم یہاں چین کی ہم آہنگی، دیانتداری، باہمی مفاد اور ہمسائیگی سفارتکاری میں شمولیت کے اصولوں کی دسویں سالگرہ منانے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔یہ صدر شی جن پنگ کی دوراندیش قیادت کا اہم کارنامہ ہے۔چین کو خوشحال، مضبوط، جمہوری، مہذب اور ہم آہنگ بنانے کیلئے صدر شی کی خدمات، دوراندیشی اور لگن قابل ستائش ہیں۔صدر شی کی تحریریں سفارتکاری کے شعبے میں مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔صدر شی کی بے مثال قیادت اور وسعت نظری نے نہ صرف چین کو بلندیوں تک پہنچایا بلکہ عالمی شراکت داروں کے لئے بھی راہیں ہموار کیں۔برادر ملک چین کی بے مثال تاریخ 4 ہزار سال پر محیط ہے۔ عظیم فلسفی سن زو کی تعلیمات اور کنفیوشس کی لازوال حکمت نے نہ صرف چین کے اندر بلکہ پوری دنیا میں فکری اور اخلاقی سوچ کو اُجاگر کیا۔ قابل تعریف سابق وزیراعظم چین چواین لائی نے موثر سفارت کاری کے ذریعے چین کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔چین کی پائیدار تہذیب و ثقافت اورتمدن اس کی مضبوطی کا ثبوت ہیں۔ صدر شی جن پنگ نے ایک دہائی قبل تبدیلی کے راستے کاتصور متعین کیا۔آج جب ہم اس تاریخی موڑ پر کھڑے ہیں، چین کا حالیہ وائٹ پیپر ہمیں اُسی سمت کی یاد دلاتا ہے۔قدیم تجارتی شاہراہوں کو جدید دور کے اصولوں کے مطابق کرنا اقتصادی عالمگیریت کی عکاسی کرتا ہے۔چین انسانیت کی مشترکہ اقدار کو فروغ دینے پر زور دیتا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ پرامن بقائے باہمی کے پانچ رہنما اصولوں نے چین کے بین الاقوامی تعلقات کو نمایاں فروغ دیا۔پاکستان اور چین نے باہمی احترام، عدم جاریت اور پر امن بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دیا۔ تعلیم اور میرٹ کے اصولوں کو اہمیت دینا چین کی دیرینہ روایت ہے۔یہ سمپوزیم صدر شی کی تجویز کردہ نظریات اور اقدار کا اظہار ہے۔عالمی سیاست کے ابھرتے ہوئے منظر نامے میں تنازعات سے ہٹ کر بات چیت کا راستہ اپنانا چاہیے۔ تشدد اور جنگ کے بجائے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کو فروغ وقت کی ضرورت ہے۔ کشمیر اور فلسطین جیسے چیلنجزکا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل پوری دنیا کے امن کی ضمانت ہے۔ کشمیر اور فلسطین پر غاصبانہ تسلط، انسانی حقوق کی بدترین پامالی اور نسل کشی کو روکنے کے لئے ہم سب کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کو ختم کیے بغیر عالمی امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔انسانی بحران کو ختم کر کے علاقائی اور عالمی خوشحالی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔علاقائی امن اور عالمی خوشحالی کے لئے چین کی قیادت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    ۔سی پیک میں تیسرے فریق کو شامل کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے

    وزیر اعلی محسن نقوی کا ین چوان میں ننشیا میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

     اگر دوسرے صوبوں کے ساتھ بھی نا انصافی ہوئی تو آواز اٹھائیں گے 

    شمولیت سے پارٹی مضبوط سے مضبوط تر ہوگی ,سعید غنی

  • تیج سمندری طوفان،محکمہ موسمیات کے سائیکلون سینٹر کی جانب سےالرٹ جاری

    تیج سمندری طوفان،محکمہ موسمیات کے سائیکلون سینٹر کی جانب سےالرٹ جاری

    بحیرہ عرب کے جنوب مغرب میں تیج سمندری طوفان یمن کے ساحل سے ٹکراگیا

    رات گئے طوفان یمن کے ساحل سے گزرا،یمن کےساحلوں سے ٹکرانے کےبعد شدت کم ہوگئی،محکمہ موسمیات کے سائیکلون سینٹر کی جانب سے تازہ الرٹ جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ تیج طوفان کا رخ بحیرہ عرب کے مغرب سے شمال مغرب کی طرف رہےگا، تیج طوفان آج آہستہ آہستہ کمزور ہوکر ہوا کے کم دباو میں تبدیل ہوکر ختم ہوجائےگا، گزشتہ تین روز سے طوفان تیج بحیرہ عرب کےسمندر میں ہے،ہوا کے بھنور سے بننےوالا طوفان دو روز میں شدید تیز ہوا یمن کےساحل سے ٹکراکر کمزور کم ہوگیا

    محکمہ موسمیات سائیکلون سینٹرکے مطابق تیج طوفان آج مکمل ختم ہوجائےگا،تیج طوفان کےساتھ بنگال کے ساحل پر ہوا کا دباو تشکیل پارہاہے، بنگال کےساحل پر ہوا کےدباو میں اگلے چند روز میں شدید ہونے کی توقع ہے،یہ طوفان بھی پاکستان کے ساحلوں سے فاصلے پر ہیں،پاکستان اس سمندری طوفان سے محفوظ رہےگا

    سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار 

    سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری
    سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا

     جوائے کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری

     پی آئی اے کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل 

     کیٹی بندرسے شہریوں کا انخلا مکمل

    امدادی کاموں کے لیے ہیلی کاپٹر الرٹ،مندروں میں دعائیں

  • گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظو ری

    گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظو ری

    گھریلو صارفین کیلئے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظو ری دے دی گئی ہے جبکہ نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گھریلو و کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی گئی. اشرف ملخم کے مطابق ای سی سی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس 172 فیصد تک جبکہ دیگر کیٹیگریز کیلئے گیس کی قیمت میں تقریباً 193 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    جبکہ پیٹرولیم ڈویژن کی سمری میں گیس کا ٹیرف193 فیصد تک بڑھانے کی تجویز آئی تھی اور ذرائع کے مطابق گیس کے میٹر پر فکس چارجز 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے ماہانہ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی اجلاس میں ماہانہ 0.25 کیوبک میٹر تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوا ضافہ کیا گیا جبکہ ماہانہ 0.60 کیوبک میٹروالے صارفین کیلئے قیمت میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق مطابق ماہانہ 100 کیو بک میٹر نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ماہانہ 150کیو بک میٹر والے صارفین کیلئے 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ماہانہ 200 کیوبک میٹر والے صارفین کے ٹیرف میں 800 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ماہانہ 300 کیوبک میٹروالے صارفین کیلئے 1900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    6 لاکھ 30 ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے
    الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین کی سہولیات سے متعلق ایکشن کمیٹی قائم کردی
    الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
    خیال رہے کہ ماہانہ 400 کیوبک میٹر والے صارفین کے ٹیرف میں 1500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ 400 کیوبک میٹر سے زائد کیلئے 900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے او ر اس کے علاوہ سیمنٹ سیکٹر کے گیس ٹیرف میں 2900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ، سیمنٹ سیکٹر کیلئے قیمت 1500روپے سے بڑھا کر 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی کر دی گئی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق ای سی سی نے سی این جی کیلئے گیس کی قیمت 2 ہزار 595 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی ہے۔

  • 6 لاکھ 30 ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت  کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے

    6 لاکھ 30 ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے

    رواں سال 2023 کے پہلے نو مہینوں کےاندر میں 630,000 سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے بہتر مواقع کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے ہیں اور بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں کیلنڈر سال کے پہلے نو مہینوں یعنی ستمبر تک 633,108 پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے لیے رجسٹرڈ ہوئے۔

    جبکہ جولائی تک ملک چھوڑنے والے پاکستانیوں کی تعداد 540,282 تھی۔ اس کا مطلب ہے کہ ستمبر کے دوران 92 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے ہیں تاہم اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ زیر جائزہ مدت میں ملک چھوڑنے والوں میں سے 275,433 مزدور تھے جبکہ 141,282 ڈرائیور تھے۔

    علاوہ ازیں ملک چھوڑنے والوں میں 6,351 انجینئرز، 5,876 اکاؤنٹنٹ، 2,580 ڈاکٹرز اور 1,194 اساتذہ بھی شامل تھے اور ملک چھوڑنے والوں میں سے 17,058 اعلیٰ تعلیم یافتہ، 35,414 انتہائی ہنر مند، 232,933 ہنر مند، 65,922 نیم ہنر مند تھے، جب کہ بڑی اکثریت یعنی 281,781 غیر ہنر مند تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سموگ کا باعث بننے والے بھٹوں کیخلاف کارروائی ، 3500000 جرمانہ عائد
    الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین کی سہولیات سے متعلق ایکشن کمیٹی قائم کردی
    الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
    جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛ حکام کی ملی بھگت کا انکشاف

    جبکہ مجموعی طور پر 302,634 کارکنان سعودی عرب، 173,561 متحدہ عرب امارات، 44,567 عمان اور 44,777 پاکستانی قطر چلے گئے تھے اور فہرست میں شامل دیگر قابل ذکر ممالک میں ملائیشیا (18,609)، بحرین (9,599)، رومانیہ (4,405)، یونان (2,676) اور عراق (2,646) شامل ہیں۔

  • سموگ کا باعث بننے والے بھٹوں کیخلاف کارروائی ، 3500000 جرمانہ عائد

    سموگ کا باعث بننے والے بھٹوں کیخلاف کارروائی ، 3500000 جرمانہ عائد

    محکمہ تحفظ ماحولیات نے زگ زیگ ایس او پیز کی خلاف ورزی اور سموگ کا باعث بننے والے بھٹوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بھٹہ مالکان پر 3500000 جرمانہ عائد کر دیا ہے جبکہ ریسکیو 1122 کی مدد سے سموگ کا باعث بننے والے دھویں پر پانی ڈال دیا گیا اور ایک بھٹہ سیل کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ صوبائی وزیر بلال افضل کا کہنا ہے کہ بھٹہ مالکان زگ زیگ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ جبکہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملتان کا اچانک دورہ کیا تھا اور اسموگ کے تدارک کے اقدامات نہ کرنیوالے اینٹوں کے بھٹہ مالکان کیخلاف کارروائی اور نشتر اسپتال ٹو پراجیکٹ 31 دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم دیا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مزید یہ بھی پڑھیں؛

    الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین کی سہولیات سے متعلق ایکشن کمیٹی قائم کردی
    الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
    جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛ حکام کی ملی بھگت کا انکشاف
    یاد رہے کہ وزیراعلیٰ نے ڈی سی ملتان کو فوری طور پر طلب کرکے اینٹی اسموگ اقدامات کے تحت بھٹہ مالکان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ تھا زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے تمام بھٹے سیل کردئیے جائیں تاہم ذرائع کے مطابق ملتان کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ہنگامی دورے پر راولپنڈی پہنچ گئے، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی ان کے ہمراہ ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب رنگ روڈ منصوبے پر ہونے والے انتظامات کا جائزہ لیں گے، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ منصوبے پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیں گے، وزیراعلی پنجاب ، کمشنر راولپنڈی کے دفتر میں اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں راولپنڈی میں ہونے والے دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی

  • شیخ رشید  اسپتال منتقل

    شیخ رشید اسپتال منتقل

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال میں شیخ رشید کا ایمرجنسی میں طبی معائنہ کیا گیا اور ڈاکٹرز نےشیخ رشید احمد کو مختلف ٹیسٹ کروانے کی تجویز دی ہے تاہم اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی ای سی جی کی گئی ہے، انہیں کچھ دیر کے لئے زیر نگرانی رکھا جائے گا۔

    تاہم قریبی رفقا کا کہنا ہے ابھی ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ جلد اسپتال سے اپنے گھر منتقل ہوجائیں گے جبکہ انہوں نے مزید کہا آپ سب سے اپیل ہے کہ ان کی صحت یابی کیلئے دعا گو رہیں تاکہ انہیں صحت یابی نصیب ہو.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عوام پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں سے بیزار ہوگئے . صدر استحکام پاکستان پارٹی
    الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین کی سہولیات سے متعلق ایکشن کمیٹی قائم کردی
    الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
    جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛ حکام کی ملی بھگت کا انکشاف

    واضح رہے کہ 1950ء میں راولپنڈی میں ایک متوسط گھرانے میں شیخ رشید پیدا ہوئے۔ سیاست کے میدان میں طالب علمی کے زمانے ہی میں قدم رکھ دیا تھا۔ ساٹھ کی دہائی میں جب صدر ایوب کے خلاف عوامی تحریک شروع ہوئی تو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پھر جب گورنمنٹ گورڈن کالج میں داخلہ لیا تو کالج کی طلبہ یونین کے صدر منتخب ہوئے۔ 1992ء میں ایم اے سیاسیات کرنے کے بعد تحریک استقلال میں شمولیت اختیار کی۔ لیکن جلد ہی ان سے علیحدہ ہو گئے۔ 1984ء میں بلدیاتی کونسل کے رکن منتخب ہوئے۔ 1985ء کے غیر جماعتی انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے

  • عوام پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی   دونوں سے بیزار ہوگئے . صدر استحکام پاکستان پارٹی

    عوام پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں سے بیزار ہوگئے . صدر استحکام پاکستان پارٹی

    استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کی 16 ماہ کی کارکردگی کی وجہ سے عام آدمی مسلم لیگ ن کے خلاف بیانیہ قبول کرے گا اور عوام تحریک انصاف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ دونوں سے بیزار ہوگئے ہی لہذا اب استحکام پاکستان پارٹی ہی ان کی پہلی چوائس ہے۔

    صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان کی زیر صدارت ڈویژنل رہنماؤں کا اہم اجلاس لاہور میں ہوا، ہے جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین کی سہولیات سے متعلق ایکشن کمیٹی قائم کردی
    الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
    جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛ حکام کی ملی بھگت کا انکشاف
    جبکہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم سے بیزار ہیں، ہر شغص کو 16 ماہ میں حکومت کی “کارکردگی کا پتہ ہے اس لیے وہ اب صرف استحکام پاکستان پارٹی کے بیانیے پر یقین رکھتے ہیں، الیکشن کے بارے میں کوئی ابہام نہیں ہے اس لیے پارٹی رہنما فوری انتخابی مہم شروع کریں اور پارٹی صدر نے پنجاب کے ڈویژنل رہنماؤں کو اہم ٹاسک دیے اور ہدایت کی کہ تمام پارٹی رہنما باہر نکلیں اور عام آدمی تک پہنچیں، حقیقی تبدیلی آئے گی۔

  • الیکشن کمیشن  نے عالمی مبصرین کی سہولیات سے متعلق ایکشن کمیٹی قائم کردی

    الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین کی سہولیات سے متعلق ایکشن کمیٹی قائم کردی

    الیکشن کمیشن کی عالمی مبصرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق ایکشن کمیٹی قائم کردی گئی ہے اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق مبصرین کو پاکستان میں انتخابات کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت خوش آمدید کہا جائے گا اور انتخابات میں شفافیت کے لیے جس حد تک ممکن ہوا ہے اور مبصرین کو انتخابی عمل کے جائزے تک رسائی دی جائے گی۔

    جبکہ اسلام آباد میں عالمی مبصرین کو انتخابات کے دوران مدعو کرنے بارے الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا ہے اور جس میں وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، ایف بی آر، الیکشن کمیشن کے افسران اور چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز نے بھی بطور فوکل پرسنز عالمی مبصرین شرکت کی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کیا آئین کی خلاف ورزی پر ججز کا احتساب ہوناچاہیے؟
    الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
    جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛ حکام کی ملی بھگت کا انکشاف
    تاہم سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں شفافیت کے لیے جس حد تک ممکن ہوا، مبصرین کو انتخابی عمل کے جائزے تک رسائی دی جائے گی، وزارت خارجہ نے عالمی مبصرین کو انتخابات میں شرکت کے لیے دعوت نامے بھجوائے دیے ہیں، الیکشن کمیشن دنیا بھرمیں فارن مشنز کے ذریعے یہ کام ایک ہفتے کے اندر مکمل کرے اور عالمی مبصرین کو ویزوں کی فراہمی کا عمل بھی جلد مکمل کی جائے، ایف بی آرعالمی مبصرین کے تمام الات اور سامان کو کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ قراردے۔ عالمی مبصرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق الیکشن کمیشن نے ایکشن کمیٹی قائم کردی۔ ایکشن کمیٹی ہر 15 روز بعد ملے گی اورانتظامات کا جائزہ لے گی۔