Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • نگراں حکومت کا  کار مینو فیکچررز کے خلاف بڑا ایکشن

    نگراں حکومت کا کار مینو فیکچررز کے خلاف بڑا ایکشن

    نگراں وفاقی حکومت نے کار مینو فیکچررز کے خلاف بڑا ایکشن لیا ہے جبکہ وزارت صنعت و پیداوار نے 3 بڑی کار کمپنیوں کے لائسنس معطل کردیے ہیں اور وزارت صنعت نے کار ساز کمپنیوں کو گاڑیوں کی ایکسپورٹ نہ بڑھانے پر کارروائی کی ہے۔ جبکہ ذرائع کے مطابق تینوں کار ساز کمپنیاں گاڑیوں کی مقامی سطح پر پیداوار بڑھانے میں ناکام رہیں، یہ کمپنیاں کئی سالوں سے 2 فیصد ایکسپورٹ کرنے میں ناکام رہیں، قانون کے تحت کار ساز کمپنیاں گاڑیوں کے آلات و اسپیئر پارٹس مقامی سطح پر تیار کرنے کی پابند ہیں۔

    علاوہ ازیں تینوں کار ساز کمپنیوں کے لائسنس 30 ستمبر سے معطل ہیں، انجینرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے ایک ماہ سے کار مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے لائسنس بحال نہیں کیے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر
    بینکوں پر 8 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر

    یاد رہے کہ روا ں سال شہر قائد میں گاڑیوں کی فروخت میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ فی لیٹر پیٹرول و ڈیزل کی بلند قیمتیں، مہنگی فنانسنگ اور صارفین کی جانب سے طلب میں کمی کی وجہ سے گاڑیوں کی فروخت کم ہوگئی تھی۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایوسی ایشن (پی اے اے) کے مطابق اگست 2023 میں 5 ہزار 909 کاریں فروخت ہوئیں جس میں گزشتہ سال اگست کی نسبت 52 فیصد کمی آئی تھی۔

  • زلفی بخاری کے ریڈ  وارنٹ جاری کرنے  کا فیصلہ

    زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ

    سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہوگیا ہے جبکہ انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کی منظوری دے دی گئی ہے کیونکہ ذرائع کے مطابق زلفی بخاری اس وقت فرانس میں رہائش پذیر ہے اور زلفی بخاری پاکستان کو دہشتگردی کے مقدمہ میں مطلوب ہے.

    جبکہ خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے جبکہ پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیرنے جاری کیے ہیں واضح رہے کہ تھانہ گولڑہ میں زلفی بخاری کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات پرمقدمہ درج کیا گیا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آسٹریلیا کا نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 400 رنز کا ہدف
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر
    بینکوں پر 8 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر
    خیال رہے ماضی میں شاید ہی کوئی ایسا اہم واقعہ ہو جس میں زلفی بخاری کا نام سامنے نہ آیا ہو، وہ عمران خان کی جانب سے ان کی دوسری اہلیہ ریحام خان کو طلاق دینے کے بعد کے معاملات طے کرنا ہو یا موجودہ اہلیہ بشریٰ بی بی سے نکاح کی گواہی زلفی بحاری کا نام ہی سرفہرست نظر آتا ہے جبکہ زلفی بخاری کے قریبی رشتہ دار کے مطابق زلفی بخاری عمران خان کو سیاست میں آنے سے پہلے سے جانتے ہیں۔

    جبکہ ذلفی بخاری عمران خان کے ہر اچھے برے کام کے ساتھی ہیں اور اسی لیئے اب انکی گرفتاری کیلئے ایسا اقدام کیا جارہا ہے.

  • آسٹریلیا کا نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 400 رنز کا ہدف

    آسٹریلیا کا نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 400 رنز کا ہدف

    ون ڈے ورلڈکپ کے 24ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو 309 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ورلڈکپ کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح حاصل کرلی ہے جبکہ آسٹریلیا کے 400 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 21 اوورز میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یہ ورلڈکپ کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی ہے تاہم اس سے قبل آسٹریلیا نے افغانستان کو 2015 کے ورلڈکپ میں 275 رنز سے شکست دی تھی۔

    نیدرلینڈز کے خلاف آسٹریلیا کی کامیابی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی دوسری بڑی فتح بھی ہے، اس سےقبل بھارت نے سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دی تھی۔

    خیال رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ کے آج 24ویں میچ میں آسٹریلیا کے بیٹرز نے نیدرلینڈز کے بولرز کی جم کر دھلائی کر دی ہے اور جیت کیلئے 400 رنز کا ہدف دے دیا اور دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 399 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر 104 اور گلین میکسویل 106 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    واضح رہے کہ اس کے علاوہ اسٹیو اسمتھ نے 71 اور لبوشین نے 62 رنز بنائے جبکہ جوش انگلس 14، مچل مارش9 اور کیمرون گرین 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، پیٹ کمنز 12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک نے10 اوورز میں 74 رنز دے کر 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بیس ڈی لیڈا نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ لی۔

  • بینکوں پر 8 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ

    بینکوں پر 8 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ

    رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں اسٹیٹ بینک نے بینکوں پر 8 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ کردیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران 4 بینکوں پر جرمانےکیےگئے ہیں اور اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بینکوں پر 8 کروڑ 31 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیےگئے۔


    تاہم اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں پر یہ جرمانے زر مبادلہ اور بینکنگ خدمات کے احکامات کی خلاف ورزی پر کیےگئے ہیں جبکہ دوسری جانب صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور سونے کی قیمت میں 750 روپے کی کمی ہوگئی ہے جبکہ ا س کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 8 ہزار 450 روپے پر پہنچ گیا ہے اور مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 643 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 78 ہزار 712 روپے ہوگئی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر

    اس خبر کو مزید اپڈیٹ کیا جائے گا

  • چینی وزیر دفاع کو ہٹا دیا گیا

    چینی وزیر دفاع کو ہٹا دیا گیا

    چین کے وزیر دفاع لی شانگ فو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے

    چین کے خبر رساں ادارے نے چینی وزیر دفاع کو عہدے سےبرطرف کئے جانے کی تصدیق کی ہے، چینی وزیر دفاع لی شانگ فو کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ اس بارے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی،

    دوسری جانب چین کی قائمہ کمیٹی نے چودھویں نیشنل پیپلز کانگریس کے اجلاس کے دوران چینی سابق وزیر خارجہ چن کانگ کو بھی کابینہ سے نکالنے بارے فیصلہ کیا ہے،چن کانگ کو اسٹیٹ کاؤنسلر کے عہدے سے پہلے ہٹایا جا چکا ہے،قبل ازیں چینی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور وزیر خزانہ لیوکن کو بھی کابینہ سے نکالا جا چکا ہے

    چین کابینہ میں اتنے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کیوں کر رہا ہے، اس بارے کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں،

    چین میں اسوقت کوئی وزیر دفاع نہیں ہے، بیجنگ اسی ہفتے غیر ملکی دفاعی حکام کی میزبانی بھی کر رہا ہے،رائیٹرز کے مطابق جن حکام کو عہدوں سے ہٹایا گیا وہ آلات کی خریداری کے حوالہ سے کرپشن میں مبینہ طور پر ملوث تھے

  • رانا مجاہد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل منتخب

    رانا مجاہد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل منتخب

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جنرل کونسل میٹنگ ہوئی

    لاہور میں پی ایچ ایف جنرل کونسل میٹنگ میں اہم فیصلے کئے گئے، حیدر حسین کی جگہ رانا مجاہد ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری منتخب ہو گئے،کرنل آصف ناز کھوکھر جوائنٹ سیکرٹری بن گئے, سیکرٹری اور جوائنٹ اکتوبر 2026 تک فرائض انجام دینگے

    واضح رہے کہ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے گزشتہ دنوں استعفیٰ دے دیا تھا، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر رخالد سجاد کھوکر نے سیکٹری جنرل حیدر حسین کے استعفی کی تصدیق کی تھی ،خالد سجاد کے مطابق حیدر حسین نے اپنیذاتی مسائل کے بنیاد پر استعفی دیا تھا جس کو قبول کر لیا گیا،صدر پاکستان ہاکی فیڈیشن کی جانب سے حیدر حسین کی خراج تحسین بھی پیش کیا گیا اور کہا کہ انھوں نے ہاکی کے بہتری کے لئے بہت کام کیا ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

    دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سلطان جوہر ہاکی کپ کے لیے آفیشل اور جونیئرز کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا، سلطان جوہر ہاکی کپ 27 اکتوبر سے 4 نومبر تک ملائیشیا کے شہر جوہر بھارو میں کھیلا جائے گا، ٹیم آفیشلز میں مینیجر آصف نواز کھوکھر، اور ہیڈ کوچ حنیف خان شامل ہیں، کنسلٹنٹ رولینٹ آلٹمینز ، اور کوچز میں آصف احمد ، محمد علی اور شکیل عباسی شامل ہیں،جوہر ہاکی کپ کےلیے 21 رکنی جونیئر کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا

    پاکستان واپڈا ٹیم ماڑی پیٹرولیم آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی چیمپین بن گئی

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • پی آئی اے کی ایک دن میں‌49 پروازیں منسوخ

    پی آئی اے کی ایک دن میں‌49 پروازیں منسوخ

    پیپلز پارٹی کی رہنما،سابق وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے پی آئی اے فلائٹ آپریشن معطل ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایندھن بحران کے باعث پی آئی اے فلائٹ آپریشن معطل ہونے پر شدید تشویش ہے،

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے اندر 100 سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازیں متاثر ہوئی ہیں،آج بھی 49 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، لائسنس گیٹ سے اب تک ملکی ایوی ایشن انڈسٹری اپنی پائوں پر کھڑی نہیں ہو سکی،
    ایک منصوبہ بندی کے تحت تحریک انصاف کی حکومت میں پوری ایوی ایشن انڈسٹری کا کریش کروایا گیا،پی آئی اے اور پی ایس او کےدرمیان انتظامی اور معاشی معاملات کی وجہ سے عوام کو شدید دشواری کا سامنا ہے،پی آئی اے ہماری قومی شناخت ہے،فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے،نگران وفاقی حکومت اس سنگین بحران کا نوٹس لے، ہمیں پارلیمانی کمیٹی میں ایوی ایشن ڈویزن سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملتا، کیا پوری انڈسٹری کو تباہ کر کے نجکاری کی راہ ہموار کی جا رہی ہے؟

    منصوبہ بندی کے تحت تحریک انصاف کی حکومت میں پوری ایوی ایشن انڈسٹری کا کریش کروایا گیا،شیری رحمان

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے میں پروازوں کی تاخیر، منسوخی معمول بن گیا، مسافر خوار ہو گئے، تا ہم پی آئی اے کی پروازوں کی ترتیب معمول پر نہ آ سکی، آج ایک دن میں پی آئی اے کی 49 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں،

    پی آئی اے کی لاہور، کراچی، اسلام آباد،ملتان سمیت دیگر شہروں نے قومی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں،پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کے لئے پروازیں ے پی کے 302، پی کے 303، پی کے 304، پی کے 305، فیصل آباد کیلئے پی کے 340، پی کے 341، اسلام آباد کیلئے پی کے 368، پی کے 369، گوادر کیلئے پی کے 503، پی کے 504، ملتان کیلئے پی کے 330 اور پی کے 331 منسوخ کی گئی ہیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے شارجہ کیلئے پی کے 181، پی کے 182، دبئی کیلئے پی کے 233، پی کے 234، گلگت کیلئے پی کے 601، پی کے 602، پی کے 605 اور پی کے 606، ریاض کیلئے پی کے 753، پی کے 754، اسکردو کیلئے پی کے 451 اور پی کے 452، سکھر کیلئے پی کے 631 اور پی کے 632، دبئی کیلئے پی کے 211، پی کے 234، ابوظبی کیلئے پی کے 261 اور پی کے 262 اور دمام اسلام آباد کی پی کے 246 منسوخ کی گئی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سے دبئی کی پرواز پی کے 235، پی کے 203، پی کے 204، جدہ کی پی کے 759، ابوظبی سے لاہور کی پی کے 264 منسوخ کی گئی ہے،سیالکوٹ سے شارجہ کی پرواز پی کے 209، پی کے 210 اور مسقط کی پی کے 281 پی کے 282 اور دبئی سے سیالکوٹ کی پی کے 180 بھی منسوخ کی گئی ہے،پشاور دبئی کی پرواز پی کے 283 پی کے 284 شارجہ کی پی کے 257 پی کے 258 اور ابوظبی سے پی کے 218 منسوخ کی گئی ہے،دبئی سے فیصل آباد کی پرواز پی کے 224، ملتان سے شارجہ کی پرواز پی کے 293 اور دبئی سے ملتان کی پرواز پی کے 222 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں

     سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

    پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

    پاکستان کی قومی ائیرلائن ان دنوں مشکلات کا شکار ہے، پی آئی اے کو فیول کی بار بار بندش پر اپنا آپریشن بحال رکھنا بھی مشکل ہو رہا ہے ، پی آئی اے کی ماہانہ آمدن 22 ارب اور اخراجات 34 ارب تک ہیں۔ حکومتی گارنٹی پر پی آئی اے کمرشل بینکوں سے 260 ارب قرض بھی لے چکی ہے۔نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کے مطابق پی آئی اے کے 34 میں سے 15 ہوائی جہاز گراؤنڈ ہیں صرف 19 ہوائی جہازوں سے ائیر لائن چل رہی ہے ان میں سے بھی بعض گراؤنڈ ہوتے رہتے ہیں۔

    پی آئی اے پی ایس او واجبات ادائیگی کا معاملہ، حکو متی عدم توجہ 11روز گزرنے کے باوجود پی آئی اے پی ایس او معاملہ حل نہ ہوسکا،پی آئی اے اور پی ایس او انتظامیہ کے درمیان رابطے کا فقدان ہے،قومی ایئرلائن کی 11دنوں میں 340پروازیں منسوخ ہوئیں،پروازیں منسوخ ہونے سے ادارے کو 8ارب سے زائد نقصان کا سامنا ہوا،ترجمان پی آئی اے کاکہنا ہے کہ 3 دن کے اندر قومی ایئرلائن کے ریفنڈ کی مد میں 50کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئی،وزارت مذہبی امور نے پی آئی اے کو 550ملین روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں،وزارت مذہبی امور ادائیگیاں کردے تو فیول کے مسائل حل ہوسکتے ہیں،پی آئی اے پی ایس او کو روزانہ کی بنیادوں پر ادائیگیاں کررہی ہے،پی آئی اے نے آج پی ایس او کو 6کروڑ روپے ادا کردیئے ہیں،مزید 5 کروڑ روپے شام تک ادا کردیئے جائیں گے،پی آئی اے اپنے محدود فضائی آپریشن کے تناظر میں فلائٹیں آپریٹ کررہا ہے،

  • ڈکیتی کرنےوالے دو ملزمان  زخمی حالت میں گرفتار

    ڈکیتی کرنےوالے دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی کے علاقے سعید آباد میں بیکری میں ڈکیتی کرنےوالے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس کے مطابق ملزمان نے بیکری میں واردات کی اور واپس جانے لگے تو شہری نے فائرنگ کردی تاہم اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا ملزم پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے۔

    پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہے اور ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ دوسری جانب جامعہ کراچی کی طالبہ کو زبردستی رکشے میں بیٹھانے کی کوشش کی گئی تھی ، طالبات کی شکایت پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے زبردستی رکشے میں بیٹھانے کی کوشش کی، رکشے میں سوار 2 افراد نے ہمارے سر پر اسلحہ رکھا اور جب زبردستی کی تو ہم بھاگ کھڑئی ہوئیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
    مولانا فضل الرحمان سے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کی ملاقات
    پنجاب کا اگلا وزیر اعلیٰ کون؟ خرم حمید روکھڑی کے اہم انکشافات
    جبکہ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملی تو فوری طور پر نفری کو بھیجا گیا۔ واقعہ اسٹریٹ کرائم کا معلوم ہوتا ہے اور طالبہ کی شکایت کے بعد مبینہ ٹاؤن پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔ جامعہ کراچی کی طالبات کو مبینہ طور پر اغواء کرنے کی کوشش کی گئی یا یہ رہزنی کا کوئی واقعہ تھا یہ تو پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

  • چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد محی الدین وانی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ محی الدین وانی کی جگہ گریڈ 21 کے ابرار احمد مرزا کو چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تعینات کیا گیا۔

    واضح رہے کہ ابرار احمد مرزا ایڈیشنل سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ابرار احمد مرزا کے تبادلے کے احکامات جاری کردئیے ہیں.

    تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی سیکریٹری کشمیر افیئرز اینڈ گلگت بلتستان کوعہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سیکریٹری کشمیر افیئرز اینڈ گلگت بلتستان بابر حیات کو ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روزنامہ صحافت کو پی آئی ڈی کی طرف سے وارننگ نوٹس جاری
    مولانا فضل الرحمان سے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کی ملاقات
    پنجاب کا اگلا وزیر اعلیٰ کون؟ خرم حمید روکھڑی کے اہم انکشافات
    جبکہ انہیں عہدے سے ہٹانے کے بعد بابر حیات کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی اور یاد رہے کہ بابر حیات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے آفیسر ہیں۔

  • روزنامہ صحافت کو پی آئی ڈی کی طرف سے وارننگ نوٹس جاری

    روزنامہ صحافت کو پی آئی ڈی کی طرف سے وارننگ نوٹس جاری

    پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے ایک جاری کیئے گئے نوٹس میں روززنامہ صحافت کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ آپ اپنے اخبار کے لئے اشتہار حاصل کرنے کے لئے غیر ضروری دباؤ ڈالنے کے ارادے سے وزارت اطلاعات و نشریات اور پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں سے بار بار رابطہ کرتے رہے ہیں۔


    جبکہ کامن سروس مینوئل جلد اول کی شق نمبر 5 (ایف) جس کا عنوان "قومی اور علاقائی اخبارات کو اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کے لئے رہنما اصول” ہے، میں کہا گیا ہے کہ "اشتہارات کا مطالبہ کسی بھی اخبار کی طرف سے حق یا احسان کے طور پر نہیں کیا جا سکتا۔ اخبار کی طرف سے اشتہار کے لئے تشہیر کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔

    اس میں نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ مذکورہ ایس 1 کی شق 2 (ایچ) اور (آئی) میں کہا گیا ہے کہ اخبارات / اشاعتوں کو سینٹرل میڈیا لسٹ (سی ایم ایل) سے ہٹادیا جانا چاہئے کیونکہ ایسے مواد کی اشاعت ہوتی ہے جو "توہین آمیز اور امن عامہ کو خراب کرنے کے لئے منصوبہ بند” ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مولانا فضل الرحمان سے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کی ملاقات
    پنجاب کا اگلا وزیر اعلیٰ کون؟ خرم حمید روکھڑی کے اہم انکشافات
    جبکہ مزید برآں، آپ پریس، اخبار، نیوز ایجنسیز اور بکس رجسٹریشن آرڈیننس، 2002 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں جس میں 2007 میں ترمیم کی گئی تھی اور رولز 2009 میں ترمیم کی گئی تھی جو آپ کی رجسٹریشن اور ڈیکلیریشن کو منسوخ کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ اگر آپ بار بار اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں اور ہتک آمیز کارروائیوں میں مشغول رہتے ہیں تو ، آپ کو سی ایم ایل سے ہٹایا جاسکتا ہے ، آپ کو منسوخ کیا جاسکتا ہے ، اور آپ کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔