Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • جنسی زیادتی الزامات؛  رسل برانڈ کی یو ٹیوب پر اشتہاری آمدن معطل

    جنسی زیادتی الزامات؛ رسل برانڈ کی یو ٹیوب پر اشتہاری آمدن معطل

    جنسی حملوں کے الزامات کے بعد یو ٹیوب نے برطانوی اداکار اور مزاح نگار رسل برانڈ کی آن لائن ویڈیوز پر اشتہارات معطل کر دیئے ہیں، سکائی نیوز کے مطابق برانڈ کا شمار ملک کے اعلیٰ ترین کامیڈین اور براڈکاسٹرز میں ہوتا تھا۔ ان کے یو ٹیوب چینل کے 6 ملین سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں۔

    سنڈے ٹائمز اخبار اور چینل 4 ٹیلی ویژن کی تحقیقات سے ظاہر ہوا کہ برانڈ پر 2006 اور 2013 کے درمیان چار خواتین نے آبروریزی سمیت جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد 48 سالہ یو ٹیوبر نے رضامندی کے بغیر جنسی تعلقات قائم کرنے کے الزام سے انکار کیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جنسی زیادتی الزامات؛ رسل برانڈ کی یو ٹیوب پر اشتہاری آمدن معطل
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں اضافہ کر دیا
    پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    لندن پولیس نے پیر کو کہا کہ انہیں 2003 میں ہونے والی جنسی زیادتی کا الزام موصول ہوا ہے۔ میڈیا میں الزامات سامنے آنے کے بعد برانڈ کی طرف سے طے شدہ لائیو شوز منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

  • ایرانی تیل کی اسمگلنگ،آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے رپورٹ طلب کر لی

    ایرانی تیل کی اسمگلنگ،آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے رپورٹ طلب کر لی

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں اسمگل شدہ تیل کی فروخت میں اضافے پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے رپورٹ طلب کر لی۔

    باغی ٹی وی: آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں ماہانہ ایک لاکھ 20 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ ہو رہی ہے آئی ایم ایف نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اب تک کے اقدامات کی تفصیلات بھی مانگ لیں، ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ بارڈ پر کسٹم، ایجنسی اہلکاروں، فورسز کی تعداد اور استعداد کار کو بڑھایا جائے۔

    ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات اسمگلنگ سے کسٹم اور لیوی کی مد میں 10 ارب سے زائد نقصان ہو رہا ہے، جس پر آئی ایم ایف نے کہا کہ ماہانہ 143 ملین لیٹر پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کو روکا جائے پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ بڑھنے سے درآمدی بل میں کمی سے ریونیو شارٹ فال ہوگا، اسمگلنگ نہ رکی تو ریونیو شارٹ فال بڑھنے کا خدشہ ہے آئی ایم ایف نے ایف بی آر اور وزارت خزانہ کور یو نیو بڑھانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔

    شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرانیوالےمدعی اور تفتیشی افسرکے وارنٹ گرفتاری جاری

    واضح رہے کہ بلوچستان سے ایرانی پیڑول اورڈیزل کی اسمگلنگ عروج پر ہےاسمگل شدہ تیل کی حکام کی ملی بھگت سے سندھ اور پنجاب تک ترسیل کی جارہی ہے، ایرانی تیل سے لدی گاڑیوں اور مسافر بسوں کے باعث آئے روز حادثات بھی پیش آتے ہیں کوئٹہ سیمت ملک بھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھ جانے کے بعد ہمسایہ ملک ایران سے سستا ایرانی پیڑول بڑی مقدار میں بلوچستان سندھ اور پنجاب میں سمگل کیا جارہا ہے۔

    عارف حبیب لمیٹڈ ریسرچ کے جاری کردہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق اس اسمبگلنگ کے باعث پاکستان میں ڈیزل کی فروخت میں 43 فیصد کمی دیکھی گئی ہے،مالیاتی امور کے ایک ماہر عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ ٹرک انڈسٹری سے وابستہ بہت سے لوگوں کا رجحان ایرانی ڈیزل کی طرف ہوگیا ہے، جو کراچی کے مضافات میں آسانی سے دستیاب ہےجب بھی حکومت ڈیزل پر ٹیکس وصول کرنے کی کوشش کرتی ہے تو پرائس ڈیلٹا اسمگلنگ کو فروغ دیتا ہے۔

    ن لیگ کا 21 اکتوبرکو مینارپاکستان پرجلسے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ پچھلے ہفتے اسمگلنگ پر حساس ادارے نے رپورٹ وزیراعظم ہاؤس میں جمع کروا ئی جس میں انکشاف ہوا تےھا کہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں 90 سرکاری حکام اور 29 سیاست دان ملوث ہیں اسمگلنگ پر رپورٹ میں ایرانی تیل اور حوالہ ہنڈی کاروبار کی تفصیلات فراہم کی گئیں، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 722 کرنسی ڈیلر حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہیں، سب سے زیادہ 205 حوالہ اور ہنڈی ڈیلر پنجاب میں ہیں، خیبرپختونخوا میں 183 اور سندھ میں 176 ڈیلر حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرتے ہیں۔ اسی طرح بلوچستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 37 ڈیلر حوالہ ہنڈی میں ملوث ہیں، وفاقی دالحکومت میں 17 ڈیلر حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرتے ہیں۔

    پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن نے ضلع کچہری پیش کر دیا گیا

    ایران سے پاکستان کو سالانہ 2 ارب 81 کروڑ لیٹر سے زیادہ تیل اسمگل ہوتا ہے، ایرانی تیل کی اسمگلنگ سے سالانہ 60 ارب روپے سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے، ایرانی تیل کی اسمگلنگ سے ہونے والی آمدن دہشتگرد استعمال کرتے ہیں بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں 76 ڈیلرز تیل اسمگلنگ میں ملوث ہیں، ملک بھر میں 995 پمپ ایرانی تیل کی فروخت کا کاروبار کرتے ہیں۔

    رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں 90 سرکاری حکام اور 29 سیاستدان بھی ملوث ہیں، پی ایس او کی گاڑیاں بھی ایرانی تیل کی ٹرانسپورٹیشن میں ملوث ہوتی ہیں، ایران سے تیل ایرانی گاڑیوں میں اسمگل ہو کر پاکستان آتا ہیں۔

  • ن لیگ کا 21 اکتوبرکو مینارپاکستان پرجلسے کا فیصلہ

    ن لیگ کا 21 اکتوبرکو مینارپاکستان پرجلسے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے 21 اکتوبرکو مینارپاکستان پرجلسے کا فیصلہ کر لیا-

    باغی ٹی وی: نوازشریف کی وطن واپسی والے روز 21 اکتوبر کو مسلم لیگ ن لاہور میں بڑا جلسہ کرے گی،نوازشریف نے ائیرپورٹ پر صرف سینئیرقیادت کو آنے کی ہدایت کی ہے،لندن سے واپس آنے والے نوازشریف حفاظتی ضمانت ملنے کی صورت خود عوامی استقبال سے خطاب کریں گے ۔

    پارٹی فیصلے کے مطابق نوازشریف بذریعہ ہیلی کاپٹر ایئرپورٹ سے مینارپاکستان جائیں گے اور ان کے جیل جانے کی صورت میں مینار پاکستان پراحتجاجی جلسہ ہوگا ملک بھر سے آنے والے رہنما و لیگی کارکنان مینارپاکستان پر جمع ہوں گے پروگرام کے مطابق نواز شریف مینار پاکستان جلسے سے خطاب کے بعد داتا دربار پر حاضری دیں گے-

    پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن نے ضلع کچہری پیش کر دیا گیا

    قبل ازیں پارٹی کے مشاورتی اجلاس سے ویڈیولنک خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ ملک کو تباہی کی حالت پر پہنچانے والے سب سے بڑے مجرم ہیں، 70 سال میں اتنا بڑا جرم کسی نے نہیں کیا ہوگا کہ ملک کو ڈیفالٹ کے کنارے کھڑا کردیاگیا، ہم نے اپنا سیاسی سرمایہ داؤ پر لگاکرپاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا ہے۔

    یا تواردومیں بتائیں یا پوری انگریزی بولیں،چیف جسٹس وکیل پر برہم

    انہوں نے کہا کہ کوئی زخمی پڑا ہو تو کیا اسے نہیں بچانا چاہیے؟ اسی طرح ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کی قیمت ہم نے ادا کی ہے، پاکستان کے درد کی خاطر ہم نے خلوص سے یہ قربانی دی ہے، پی ڈی ایم ملک کو ڈیفالٹ سے نہ بچاتی تو آج ملک میں پیٹرول ایک ہزار روپے لیٹر ہوتا، لکھ کر دیتا ہوں، انتخابات میں کامیاب بھی آپ ہی ہوں گے، میں نے پہلے بھی معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑا تھا، اب بھی اللہ تعالیٰ پر چھوڑا ہے، اللہ تعالیٰ آپ کویہ صلہ کامیابیوں کی صورت میں دے گا۔

    الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا ڈیٹا جاری کردیا

  • پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف محمد خان بھٹی کو غیرقانونی طور پر سیکرٹری لگانے پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا ہے اور اینٹی کرپشن پنجاب نے چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر پرنسپل سیکرٹری لگانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    خیال رہے کہ مقدمے میں محمد خان بھٹی اور سابق سیکرٹری سروسز کو بھی نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق پرویز الہٰی نے محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر پرنسپل سیکرٹری لگایا، پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم کے طور پر کسی اسپیشل سروسز کے افسر کو نہیں لگایا جاسکتا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حلقہ بندی کمیٹیوں ہر صورت 26 ستمبر تک کام مکمل کرنے کی ہدایت
    سانحہ بلدیہ ٹاؤن:طلبی کے باوجودعدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کے پیش نہ ہونے پر برہم
    پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر فنکاروں کا رد عمل
    جبکہ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی نے مالی فائدے کے لیے محمد خان بھٹی کو اسپیشل سیکرٹری لگایا جبکہ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد پرویز الٰہی نے اُس وقت کے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو اپنا پرنسپل سیکرٹری بنایا تھا۔ تاہم دوسری جانب چوہدری پرویزالہٰی کو اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز منتقل کردیا گیا، پی ٹی آئی کے مرکزی صدر کو سخت سیکیورٹی میں منتقل کیا گیا۔

  • ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں جاری

    ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں جاری

    ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں جاری، اوکاڑہ میں کھاد کے 1200 بیگ ضبط کرلی گئیں ہیں

    اوکاڑہ اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی نے پولیس کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر کھاد کے گودام پر چھاپہ مارا اور کھاد کے 1200 بیگ قبضے میں لے لیے، کھاد کو غیر قانونی طور پر اسٹاک کیا ہوا تھا۔ چھاپے کے دوران برآمد کی گئی کھاد کی مالیت پینتالیس لاکھ بتائی جا رہی ہے۔

    کھاد کو سندھ سے لا کر پنجاب میں بلیک میں فروخت کیا جانا تھا۔ ضبط کی گئی کھاد کو سرکاری نرخ پر فروخت کیا جائے گا اور ڈپٹی کمشنر ذیشان حنیف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ہمراہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی کھاد ذخیرہ اندوزی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مفلوج افراد کیلئے بحالی مراکز کا قیام عمل میں لایا جارہا
    وفاقی حکومت نے ویزا پالیسی میں ترامیم کی منظوری دے دی
    حلقہ بندی کمیٹیوں ہر صورت 26 ستمبر تک کام مکمل کرنے کی ہدایت
    سانحہ بلدیہ ٹاؤن:طلبی کے باوجودعدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کے پیش نہ ہونے پر برہم
    پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر فنکاروں کا رد عمل
    ان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

  • وفاقی حکومت نے ویزا پالیسی میں ترامیم کی منظوری دے دی

    وفاقی حکومت نے ویزا پالیسی میں ترامیم کی منظوری دے دی

    وفاقی حکومت نے ویزا پالیسی میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ جس کے تحت غیرملکیوں کو پانچ سالہ پاکستانی بزنس ویزا 24 گھنٹوں میں جاری ہوگا اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی) کی سفارش پر 6 ماہ کیلئے بزنس ویزا فوری طور پر جاری کیا جائے گا۔

    جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تجارتی مقاصد کیلئے ویزا پراسس میں بڑی سہولت پیدا کردی گئی۔ جس کے تحت پاکستانی مشن 5 سال کیلئے بزنس ویزا 24 گھنٹوں میں جاری کرنے کے پابند ہوں گے، ویزا پالیسی کے تحت ایک سال کیلئے شارٹ ٹرم انویسٹر ویزا بھی 24 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی) کی سفارش پر تین سال کا انویسٹر ویزا بھی 24 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی ڈی ایم ملک کو ڈیفالٹ سے نہ بچاتی تو آج پیٹرول ہزار روپے ہوتا. نواز شریف
    مفلوج افراد کیلئے بحالی مراکز کا قیام عمل میں لایا جارہا
    حلقہ بندی کمیٹیوں ہر صورت 26 ستمبر تک کام مکمل کرنے کی ہدایت
    سانحہ بلدیہ ٹاؤن:طلبی کے باوجودعدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کے پیش نہ ہونے پر برہم
    پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر فنکاروں کا رد عمل
    پانچ سال کیلئے انویسٹر ویزا وزارت داخلہ 10 دن میں جاری کرنے کی پابند ہوگی، دو سال کیلئے ورک ویزا وزارت داخلہ سیکورٹی کلئیرنس ملنے کے بعد ایک ماہ میں جاری کرے گی، وفاقی کابینہ نے ویزا پالیسی میں ترامیم سرکولیشن سمری کے تحت دیں۔

  • صحافی محمد اویس کو نامعلوم افراد کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں

    صحافی محمد اویس کو نامعلوم افراد کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں

    راولپنڈی اسلام آباد یو نین آف جر نلسٹس (آر آئی یو جے)نے سینئر صحافی محمد اویس کو نا معلوم افراد کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے)کے صدر عابد عباسی ،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک ،فنانس سیکرٹری کاشان اکمل گل اور مجلس عاملہ کے دیگر ارکان نے سینئر صحافی محمد اویس کو نا معلوم افراد کی طرف سے ان کے گھر جا کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی.

    جبکہ ان دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسی بھی صحافی کو خبر دینے پر دھمکیاں دینا آزادی صحافت پر حملہ ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا اگر کسی ادارے کو صحافی کی خبر کے حوالے سے کوئی مسئلہ ہے تو اس کے خلاف کارروائی کے لیے فورمز مو جود ہیں اس طرح کسی کو اسے گھر جا کر دھمکانا کسی صورت درست عمل نہیں ہے.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مفلوج افراد کیلئے بحالی مراکز کا قیام عمل میں لایا جارہا

    حلقہ بندی کمیٹیوں ہر صورت 26 ستمبر تک کام مکمل کرنے کی ہدایت
    سانحہ بلدیہ ٹاؤن:طلبی کے باوجودعدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کے پیش نہ ہونے پر برہم
    پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر فنکاروں کا رد عمل
    اسلام آباد پولیس اور غیر ملکی شہریوں کے درمیان جھگڑا؟
    علاوہ ازیں طارق علی ورک جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے نے کہا کہ اس معاملے کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی اور آزادی اظہار رائے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر آگاہ رہیں کہ اگر محمد اویس کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار وہ ادارے ہوں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ محمد اویس کے دفتر خارجہ میں رپورٹنگ کے لیے جا نے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے جو شرمناک فعل ہے ترجمان دفترخارجہ اس کا نوٹس لیں اور ایک رپورٹر کو اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کر نے دیں.

  • میئر کراچی نے سندھ حکومت سے بلٹ پروف گاڑی مانگ لی

    میئر کراچی نے سندھ حکومت سے بلٹ پروف گاڑی مانگ لی

    میئر کراچی مرتضی وہاب نے سندھ حکومت سے بلٹ پروف گاڑی کا مطالبہ کردیا اور ان کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ میں جرائم پیشہ افراد اور مافیہ کے ٹارگٹ پر ہوں، مرتضی وہاب نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کہا گیا ہے کہ تم جرائم پیشہ افراد اور مافیا کے ابھی تک ٹارگٹ پر ہو، مجھے بلٹ پروف گاڑی دی جائے۔

    تاہم یاد رہے کہ سندھ حکومت تبدیل ہونے کے بعد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے بلٹ پروف گاڑی واپس لی گئی تھی، ذرائع سندھ حکومت کے مطابق مرتضیٰ وہاب کی بلٹ پروف گاڑی موجودہ نگراں وزیرداخلہ کو دی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بینچ کو کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے. کامران مرتظیٰ

    حلقہ بندی کمیٹیوں ہر صورت 26 ستمبر تک کام مکمل کرنے کی ہدایت
    سانحہ بلدیہ ٹاؤن:طلبی کے باوجودعدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کے پیش نہ ہونے پر برہم
    پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر فنکاروں کا رد عمل
    اسلام آباد پولیس اور غیر ملکی شہریوں کے درمیان جھگڑا؟
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو بلٹ پروف گاڑی سابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے الاٹ کی تھی، یہ گاڑی سابق وزیرداخلہ سہیل انورسیال کے بھی زیراستعمال رہی ہے، تاہم محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کوآرڈی نیشن نے میئر کراچی سے گاڑی واپس لے لی ہے۔

  • مسلم  لیگ ن پنجاب؛  عہدیداروں کو ٹاسک سونپ دیے گئے

    مسلم لیگ ن پنجاب؛ عہدیداروں کو ٹاسک سونپ دیے گئے

    مسلم لیگ ن پنجاب؛ گرینڈ مشاورتی اجلاس میں تنظیمی عہدیداروں کو ٹاسک سونپ دیے گئے

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) پنجاب کے گرینڈ مشاورتی اجلاس میں تنظیمی عہدیداروں کو ٹاسک سونپ دیے گئے۔ چیف آرگنائزر نون لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر کو کسی فرد کا نہیں بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل کا استقبال کریں گے۔

    https://twitter.com/pmln_org/status/1703752829045776656
    لاہور کے مقامی ہوٹل میں نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریوں کے حوالے سے مسلم لیگ نون پنجاب کے اہم مشاورتی اجلاس کی صدارت چیف آرگنائزر مریم نواز نے کی، ن لیگ کے قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ سابق وزیراعظم کے اجلاس میں شرکت پر شرکاء نے کھڑے ہو کر اور بھرپور تالیوں سے اپنے قائد کا استقبال کیا۔

    جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، پنجاب سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ پنجاب کے پی پی سطح کے تمام ڈویژنز اور اضلاع کے عہدیدار بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں سابق اراکین اسمبلی، پنجاب کے تمام ڈویژنز اور اضلاع کے عہدیداران کو 21 اکتوبر کی تیاریوں کے حوالے سے ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ چیف آرگنائزر مریم نواز نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کے لیے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں سینٹرل فسیلی ٹینشن کنٹرول سینٹر قائم کر دیا گیا ہے، 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر میاں نوازشریف کا پُرتپاک استقبال کیا جائے گا، عوام پاناما اور اقاما کے ڈرامے کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیں گے۔

    علاوہ ازیں سابق وزیراعلی حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے زخم کھا کر بھی پاکستان کے زخموں پر مرہم رکھا ہے، نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا لیکن آج اسے بھکاری ملک بنا دیا گیا جو باعث شرم ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ نوازشریف کو وزیراعظم بناکر عوام اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، قائد ن لیگ کے وزیراعظم بننے کا مطلب مہنگائی کے عذاب کم کرنا ہے، ملک کی بہتری کے لیے قائد نواز شریف پاکستان آ رہے ہیں، ان کا شاندار استقبال کریں گے، ترقی اور خوش حالی کا استقبال کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کسان ، محنت کش، دیہاڑی دار، طالب علم، استادسب نوازشریف کی راہ دیکھ رہے ہیں، قوم کو سوال پوچھنا چاہیے کہ نوازشریف کے دور کے بعد مہنگائی کیوں ہوئی؟ نوازشریف نے عوام کو ریلیف دیا تھا، پھر کس نے عوام کو تکلیف دی ؟ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں 2013 سے 2018 پاکستان کی تیز ترین ترقی کا دور تھا، پاکستان کی ترقی کے عمل کو ایک سازش کے تحت روکا گیا، نواز شریف ہی نہیں، پاکستان کی ترقی، سی پیک اور پاکستان کے دوست ممالک کے خلاف بھی سازش ہوئی، عوام کا مضبوط مینڈیٹ پاکستان کے خلاف ہونے والی سازش کے اثرات ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

    جبکہ سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوش حالی ہے، نوازشریف کے خلاف سازش اصل میں عوام اور پاکستان کے خلاف سازش ہوتی ہے، جب پاکستان ترقی کرتا ہے، اسے گرایا جاتا ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی سے چند کرداروں کو تکلیف ہوگئی، نوازشریف حکومت ختم نہ ہوتی تو مہنگائی ختم ہوچکی ہوتی، جمہوریت ناکام نہیں ہوئی، جمہوریت کو ناکام بنایا گیا، سازش نہ ہوتی تو آج پاکستان بھیک مانگنے پر مجبور نہ ہوتا، پاکستان لوٹنے والے صداقت اور امانت کے سرٹیفکیٹ بانٹتے رہے۔

  • مختلف شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند

    مختلف شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند

    آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے مختلف شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کردی

    آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے مختلف شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کردی ہے اور آئل ٹینکرز مالکان نے مختلف شہروں میں پیٹرول اور پیٹرول کی سپلائی بند کردی، پیٹرول کی عدم فراہمی پر پیٹرول کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

    جبکہ ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی میں پیٹرول کی سپلائی بند کردی گئی، آزاد کشمیر، ہوائی اڈے، ہزارہ، اٹک اور گلگت کو بھی سپلائی بند رہے گی۔ اور آئل ٹینکرز مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ وائٹ آئل پائپ لائن کی ٹرانسپورٹ کا حصہ 65 فیصد کیا جائے، کرایہ جات میں اضافہ کیا جائے، پرانی گاڑیوں کو بحال کیا جائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکا اور ایران کا قیدیوں کا تبادلہ
    حلقہ بندی کمیٹیوں ہر صورت 26 ستمبر تک کام مکمل کرنے کی ہدایت
    سانحہ بلدیہ ٹاؤن:طلبی کے باوجودعدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کے پیش نہ ہونے پر برہم
    پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر فنکاروں کا رد عمل
    اسلام آباد پولیس اور غیر ملکی شہریوں کے درمیان جھگڑا؟
    انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ لوکل 100 فیصد اور اوور لوڈنگ ٹرپ 50 فیصد بڑھائی جائے، مطالبات کی منظوری تک سپلائی معطل رہے گی۔