Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ؛  134 مشکوک امیدواروں کو کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ

    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ؛ 134 مشکوک امیدواروں کو کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ

    پشاور میں ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں خفیہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کے معاملے پر ایٹا حکام نے مزید 134 مشکوک امیدواروں کی نشاندہی کر دی، خیبر پختو نخوا میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کے معاملے پر اہم فیصلہ کرلیا گیا جبکہ ٹیسٹ میں 170 نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    تاہم اس کے علاوہ 134 مشکوک امیدواروں کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا اور ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں پاس 3200 امیدواروں کے پرچے دوبارہ چیک کیے گئے جبکہ گزشتہ دنوں ہونے والے ٹیسٹ کے دوران 219 امیدوار رنگے ہاتھوں خفیہ بلیوٹوتھ کے ذریعے نقل کرتے پکڑے گئے تھے۔

    تاہم واضح رہے کہ ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد کے فیصلے کیخلاف پشاور میں طلبہ اور والدین سراپا احتجاج ہیں اور پشاور پریس کلب کے باہر ایم ڈی کیٹ پاس کرنے والے طلبہ اور ان کے والدین کی جانب سے احتجاج کیا گیا خیال رہے کہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میں فیل ہونے والے افراد کا مطالبہ مانا گیا ہے، ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ انعقاد مافیا کی جیت ہے۔

    واضح رہے کہ طلبا نے مطالبہ کیا کہ دوبارہ ٹیسٹ لینا پاس کرنے والے طلبا کے ساتھ زیادتی ہے، لہٰذا اس کے بجائے گزشتہ ٹیسٹ سے متعلق تحقیقات ہونی چاہئے تاہم یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجر کے لیے اس داخلہ ٹیسٹ کو دوبارہ لیے جانے کا فیصلہ صوبائی کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔ جبکہ ایڈووکیٹ جنرل نے ایم ڈی کیٹ سے متعلق دائر درخواستوں پرسماعت کے دوران پشاور ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ صوبائی کابینہ نے ٹیسٹ 6 ہفتوں میں دوبارہ لیے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایڈوکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ کراچی، لاہور اور پنجاب میں بھی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پر جے آئی ٹی بنی ہے، حکومت کے پاس ٹیسٹ کینسل کرنے کا اختیار نہیں، اس کا اختیار پی ایم ڈی سی کے پاس ہے اور خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجز انٹری ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں نقل اور بلیوٹوتھ کے ذریعے پرچہ آؤٹ کرنے کے اسکینڈل سامنے کے بعد کئی افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ
    نواز شریف کا مقصد نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح ہے. مریم نواز شریف
    کسان کی لگژی گاڑی اوڈی اے 4 میں سبزی بیچنے کی ویڈیو وائرل
    مریم نواز شریف لندن روانہ ہوگئیں
    امیروں سے مزید ٹیکس لیے جائیں اورغریبوں کو تحفظ دیا جائے،آئی ایم ایف سربراہ
    لیکن دوسری جانب میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ 2023 کے نتائج کا اعلان بھی کیا گیا تھا تاہم پشاور ہائی کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ تک نتائج کو روک دیا تھا اور ایم ڈی کیٹ میں بلوٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے نقل کرنے کے معاملے سے متعلق جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے رپورٹ چیف سیکرٹری کو ارسال کی جس میں انکشاف کیا گیا کہ سرکاری ملازمین نقل کرنے والے نیٹ ورک میں شامل ہیں۔

  • نواز شریف کا مقصد  نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح ہے. مریم نواز شریف

    نواز شریف کا مقصد نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح ہے. مریم نواز شریف

    مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے آ رہے ہیں اور ان کا مقصد نظام کی اصلاح اورعوام کی فلاح ہے جبکہ لاہور میں چیف آرگنائزر مسلم لیگ (نواز) مریم نواز کی زیر صدارت یوتھ والنٹئیرز کا اجلاس ہوا، جس میں پارٹی قائد نواز شریف کے 21 اکتوبر کو استقبال پر مشاورت ہوئی ہے۔

    علاوہ ازیں مریم نواز نے یوتھ والنٹیئرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بھی آپ اور عوام سے ایسے ہی محبت کرتے ہیں، 21 اکتوبر کوعوام ثابت کریں گے کہ ان کا قائد صرف نواز شریف ہے اورمسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کا آنا پاکستان کے زخموں پر مرہم ہے اور وہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ایک بار پھر آرہے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ انہیں سرخرو اورسربلند کیا کیونکہ ان کا مقصد
    نظام کی اصلاح اور عوام کی فلاح ہہی ہوتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مریم نواز شریف لندن روانہ ہوگئیں
    امیروں سے مزید ٹیکس لیے جائیں اورغریبوں کو تحفظ دیا جائے،آئی ایم ایف سربراہ

    واضح رہے کہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف معیشت بحال، دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے، اور ملک میں روزگار و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔

  • نوبت بندوں کو ایپ کے ذریعے اکٹھا کرنے تک پہنچ گئی۔ سائرہ بانو

    نوبت بندوں کو ایپ کے ذریعے اکٹھا کرنے تک پہنچ گئی۔ سائرہ بانو

    گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی سینئر رہنما سائرہ بانو نے ن لیگ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب نوبت بندوں کو ایپ کے ذریعے اکٹھا کرنے تک پہنچ چکی ہے جبکہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں سائرہ بانو نے کہاکہ اگر ایپ کے ذریعے ہی بندوں کو اکٹھاکرنا ہے تو پھرآپ بس ہی کردیں۔

    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف واپس آرہے، واپسی کیلئے 21 اکتوبر کی تاریخ دی گئی ہے اور میرا بھی ان سے سوال ہے کہ مجھے سال کا بھی بتا دیں کہ وہ 2024 ، 2025 ہے یا پھر 2027 میں واپس آئیں گے۔

    تاہم سائرہ بانوں کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹے میاں صاحب (شہباز شریف)ہیں وہ بہت ذہین انسان ہیں،انہوں نے ایسی گیم چلائی ہے کہ بڑے میاں صاحب (نواز شریف) بھی ڈر گئے ہیں کہ یہ کہیں میری قربانی ہی نہ دے دیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈکپ کے لئے کمینٹیٹرز کے پینل کا اعلان
    سانحہ جڑانوالہ پر جے آئی ٹی نہیں بنائی جائے گی,محسن نقوی
    آئی ایم ایف کا انرجی سیکٹر میں اصلاحات میں بہتری کا مطالبہ

  • ایف بی آر; مقرر کردہ 795 ارب روپے ٹیکس اکھٹا

    ایف بی آر; مقرر کردہ 795 ارب روپے ٹیکس اکھٹا

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سمتبر کے لیے مقرر کردہ 795 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کرلیا ہے اور ذرائع کے مطابق ستمبر میں ہونے والی ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سے تجاوز کرجائیں گی جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایف بی آرکی ٹیکس وصولیاں 2002 ارب سے تجاوز کرگئیں، 2002 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں پہلی سہ ماہی کے لیے مقررکردہ ہدف سے زیادہ ہیں۔

    تاہم اگست 2023 میں بھی ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سے زائد رہی تھیں، اگست میں 649 ارب کے ہدف کے مقابلے میں 669 ارب کا ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔
    جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں 1207 ارب روپےکا ٹیکس جمع ہوا تھا۔ اور فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے مسلسل دوسرے ماہ ٹیکس ہدف بارے اعلامیہ میں بتایا تھا کہ اگست میں ٹیکس وصولی ہدف سے 20 ارب روپے زیادہ رہی، اسی طرح جولائی اور اگست میں ٹیکس وصولیاں ہدف سے 24 ارب روپے زیادہ رہیں۔
    اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے اگست میں 669 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا، اگست کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 649 ارب روپے مقررتھا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈکپ کے لئے کمینٹیٹرز کے پینل کا اعلان
    سانحہ جڑانوالہ پر جے آئی ٹی نہیں بنائی جائے گی,محسن نقوی
    آئی ایم ایف کا انرجی سیکٹر میں اصلاحات میں بہتری کا مطالبہ

  • سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ (نواز) میں شامل

    سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ (نواز) میں شامل

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) بشیر میمن مسلم لیگ (نواز) میں شامل ہوگئے جبکہ چیف آرگنائزر مریم نواز نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے نواز شریف کے استقبال کے لیے سندھ میں 12 رکنی کمیٹی تشکیل دی۔
    جبکہ ن لیگ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بشیر میمن کو نواز شریف کے استقبال کے لیے سندھ استقبالیہ کمیٹی کا کنوینر مقر کردیا گیا۔ پارٹی نوٹیفکیشن کے مطابق 12 رکنی استقبالیہ کمیٹی میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر، کھیل داس کوہستانی، نہال ہاشمی بھی شامل ہیں۔
    نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 21 اکتوبر کو نواز شریف کے استقبال میں کارکنان کی شرکت یقینی بنائے گی، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کا اجلاس نوٹیفکیشن کے اجراء کے 48 گھنٹے کے اندر ہوگا اور کمیٹی 4 اکتوبر سے قبل استقبال کی تیاری کے حوالے سے مریم نواز شریف کو آگاہ کرے گی۔
    تاہم یاد رہے کہ بشیر میمن پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں ایف آئی اے کے سربراہ تھے تاہم انہوں نے اپنی مدت ملازمت پوری ہونے سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
    پی ٹی آئی حکومت نے بشیر میمن کی پینشن روک دی تھی تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ان کی پینشن بحال کر دی گئی تھی اور بشیر میمن کا دعویٰ تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے مخالفین کے خلاف ’بلا جواز‘ کیسز بنانے اور کارروائی کرنے کے احکامات نہ ماننے پر انہیں حکومتی عتاب کا سامنا کرنا پڑا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈکپ کے لئے کمینٹیٹرز کے پینل کا اعلان
    سانحہ جڑانوالہ پر جے آئی ٹی نہیں بنائی جائے گی,محسن نقوی
    آئی ایم ایف کا انرجی سیکٹر میں اصلاحات میں بہتری کا مطالبہ

  • نو برس کی جدوجہد; مبشر لقمان کے حق میں عدالت کا بڑا فیصلہ

    نو برس کی جدوجہد; مبشر لقمان کے حق میں عدالت کا بڑا فیصلہ


    سینئر اینکر پرسن اور معروف ٹی وی پروگرام کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان کو مختلف عدالتوں میں 9 سال کی سخت جدوجہد کے بعد بالآخر آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کے خلاف سیشن عدالت کے سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور اس حوالے سے کورٹ نے حتمی فیصلہ بھی جاری کردیا ہے۔


    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی درخواست قبول کرتے ہوئے سیشن عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور سیشن کورٹ کی طرف سے دو سال قبل دی گئی سزا کو ختم کردیا ہے۔

    تاہم واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 16 دسمبر 2021 کو مبشر لقمان کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کے والدین کے خلاف ایک پروگرام کرنے پر دو سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی
    یاد رہے کہ دعویدار نے دعویٰ دائر کیا تھا کہ مبشر لقمان نے 2016 میں پروگرام کے دوران ان کے خلاف ذاتی نوعیت کے ریمارکس دیئے تھے ، ایڈیشنل سیشن جج نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ مرحوم انورعزیز نے مبشر لقمان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا تھا، مدعی مقدمہ کے مطابق مبشر لقمان کے الزامات کی وجہ سے انہیں دھمکیاں موصول ہوئیں تھیں۔


    فیصلے میں بتایا گیا تھا کہ مبشر لقمان کی جانب سے فیصلے کی معطلی کی درخواست دائر کی گئی، دفعات قابلِ ضمانت ہونے کے باعث سات دنوں کے لیے مبشرلقمان کا فیصلہ معطل کیا تھا سات دنوں کے اندر مبشر لقمان کو ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کا حق دیا گیا تھا۔ تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا تھاکہ 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض مبشر لقمان کو سنائی گئی سزا سات دنوں کے لیے معطل کی جاتی ہے، سات دنوں میں ہائیکورٹ میں اپیل دائر نہ کرنے کی صورت میں مبشر لقمان کو دو سال قید کی سزا کا فیصلہ بحال کردیا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈکپ کے لئے کمینٹیٹرز کے پینل کا اعلان
    سانحہ جڑانوالہ پر جے آئی ٹی نہیں بنائی جائے گی,محسن نقوی
    آئی ایم ایف کا انرجی سیکٹر میں اصلاحات میں بہتری کا مطالبہ

    تاہم اب مبشر لقمان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں بحث ہوئی جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاررق نے سیشن کورٹ کے اس سزا کے فیصلے کو مکمل طور پر ختم کردیا ہے

  • ہنگو: پولیس مسجد خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار

    ہنگو: پولیس مسجد خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار

    ہنگو میں پولیس مسجد میں خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی، جس کے مطابق پولیس الرٹ ہونے کی وجہ سے نقصان کم ہوا ہے اور اطلاعات ہنگو میں تھانہ دوآبہ کے قریب واقع پولیس لائن مسجد میں خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    جبکہ رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار الرٹ ہونے کی وجہ سے نقصان کم ہوا ہے ، 2 خودکش حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی، پولیس کی جوابی کارروائی سے خودکش حملہ آور باہر ہلاک ہوا اور ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی وجہ سے نمازی بروقت مسجد سے باہر نکلے، نمازی وقت پر مسجد سے نکلنے کی وجہ سے نقصان کم ہوا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈکپ کے لئے کمینٹیٹرز کے پینل کا اعلان
    سانحہ جڑانوالہ پر جے آئی ٹی نہیں بنائی جائے گی,محسن نقوی
    آئی ایم ایف کا انرجی سیکٹر میں اصلاحات میں بہتری کا مطالبہ

    علاوہ ازیں رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے دوران دوسرا خودکش حملہ آور مسجد میں داخل ہوا، حملہ آور کہاں سے آئے؟، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں تاہم یاد رہے کہ ہنگو کی تحصیل دوآبہ میں تھانے کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے خطبے کے دوران دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے تھے۔


    کور کمانڈر پشاور جنرل حسن اظہر حیات نے ہنگو میں خودکش حملہ کا نشانہ بننے والی مسجد کا معائنہ کیا اور سی ایم ایچ ہنگو میں زخمیوں کی عیادت کی، خیبر پختونخوا پولیس کے آئی جی اختر حیات نے بھی ہنگو جا کر متاثرہ مسجد کا معائنہ کیا اور اپنی فورس کے جوانوں سے ملاقات کر کے ان کا حوصلہ بڑھایا جبکہ ہنگو میں مسجد میں دھماکہ کے حوالہ سے معلوم ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور دو تھے جو جمعہ کی نماز کے دوران مسجد میں گھس کر دھماکے کرنا چاہتے تھے، پولیس اہلکاروں نے مسجد کے گیٹ پر خودکش حملہ آور روکا تو اس نے خود کو وہیں پر اڑا لیا۔ایک خودکش بمبار کے خود کو اڑانے سے اس کی زد میں آ کر دوسرا بھی مارا گیا۔
    جبکہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے ہنگو جا کر خودکش حملہ کا نشانہ بننے والی مسجد کا معائنہ کیا۔ جنرل حسن اظہر حیات نے آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں سے ملاقات کی، انہوں نے ایک بڑے حادثے سے بچانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کو سراہا ، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے سی ایم ایچ ٹل کا بھی دورہ کیا۔ کور کمانڈر نے دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ کور کمانڈر نے کہا کہ دہشتگردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے زخمیوں کے علاج کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے، خیبر پختونخوا کے آئی جی پولیس اختر حیات گنڈاپور اور چیف سیکرٹری اسلم چوہدری نے ہنگو جا کر خودکش حملہ سے متاثر ہونے والی مسجد کا جائزہ لیا، انہوں نے دو آبہ پولیس سٹیشن کا بھی دورہ کیا۔

    آئی جی پختونخوا نے خود کش حملے سے شہید ہونے والی مسجد کا جائزہ لیا اور وہاں ڈیوٹی کرنے والے پولیس کے جوانوں سے بات چیت کی، آئی جی اختر حیات گنڈا پور نے پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختو خواہ پولیس بہاادر جوانوں کی پولیس ہے، جوہر محاذ پر دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔
    آئی جی اختر حیات نے تصدیق کی کہ دو خودکش حملہ آورتھے جو جمعے کی نماز کے دوران مسجد میں گھسنا چاہتے تھے، دوآبہ پولیس کے جوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین گیٹ پر خود کش بمبار کو روکا جس کی وجہ سے جانی نقصان کم ہوا، انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخواہ پولیس کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پالیسی بنا رہے ہیں، آئی جی پختونخوا پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے پولیس تمام وسائل کو بروے کار لا رہی ہے۔ دوآبہ پولیس کو جواں مردی سے دہشت گردوں کو روکنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

  • بیٹے کے ہاتھوں ماں اور 2 بہنیں قتل

    بیٹے کے ہاتھوں ماں اور 2 بہنیں قتل

    مردان کی افسر کالونی میں گھریلو ناچاقی پر بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنی ماں اور 2 بہنوں کو قتل کر دیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا ہے جبکہ پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مردان کی افسر کالونی میں پیش آیا، جہاں ملزم جواد نے گھریلو ناچاقی پر اپنے گھر کے اندر فائرنگ کرکے سگی ماں اور 2 بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    ملزم کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ اپنے والدین کا اکلوتا شادی شدہ بیٹا ہے جو ماں اور بہنوں سے جیب خرچ کے لیے اکثر لڑتا جھگڑتا رہتا تھا اور پولیس نے مقتولہ کی تیسری بیٹی مسماۃ امبرین کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف تہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈکپ کے لئے کمینٹیٹرز کے پینل کا اعلان
    سانحہ جڑانوالہ پر جے آئی ٹی نہیں بنائی جائے گی,محسن نقوی
    آئی ایم ایف کا انرجی سیکٹر میں اصلاحات میں بہتری کا مطالبہ

    تاہم پولیس کے مطابق ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • تین دہشتگرد جہنم واصل

    تین دہشتگرد جہنم واصل

    آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 28 ستمبر 2023 کو سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب ضلع ژوب میں تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

    جبکہ جاری اعلامیہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آپریشن میں حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم نے بہادری سے مقابلہ کیا اور شہادت کو گلے لگایا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈکپ کے لئے کمینٹیٹرز کے پینل کا اعلان
    سانحہ جڑانوالہ پر جے آئی ٹی نہیں بنائی جائے گی,محسن نقوی
    آئی ایم ایف کا انرجی سیکٹر میں اصلاحات میں بہتری کا مطالبہ
    تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین دہشت گردوں کو بھی جہنم میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ ان کے کچھ ساتھی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں اعلامیہ میں واضح طور پر کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و خوشحالی کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔ اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کو اپنی طرف سے مکمل طور پر محفوظ بنائیں گی

  • محسن بھوپالی  کا جنم دن

    محسن بھوپالی کا جنم دن

    چاہت میں کیا دنیا داری عشق میں کیسی مجبوری
    لوگوں کا کیا سمجھانے دو ان کی اپنی مجبوری

    اردو کے معروف شاعر محسن بھوپالی ک 29 ستمبر 1932ء میں بھوپال کے قریب ضلع ہوشنگ آباد کے قصبے سہاگپور میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا اصل نام عبدالرحمان تھا۔ 1947ء میں وہ اپنے والدین کے ہمراہ پاکستان آگئے اور لاڑکانہ میں سکونت پذیر ہوئے۔ این ای ڈی انجینئرنگ کالج کراچی سے سول انجینئرنگ میں ڈپلومہ کورس کرنے کے بعد وہ 1952ء میں محکمہ تعمیرات حکومت سندھ سے وابستہ ہوئے۔

    اس ادارے سے ان کی یہ وابستگی 1993ء تک جاری رہی۔ اسی دوران انہوں نے جامعہ کراچی سے اردو میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ محسن بھوپالی کی شعر گوئی کا آغاز 1948ء سے ہوا۔ ان کی جو کتابیں اشاعت پذیر ہوئیں ان میں شکست شب، جستہ جستہ، نظمانے، ماجرا، گرد مسافت، قومی یک جہتی میں ادب کا کردار، حیرتوں کی سرزمین، مجموعہ سخن، موضوعاتی نظمیں، منظر پتلی میں، روشنی تو دیے کے اندر ہے، جاپان کے چار عظیم شاعر، شہر آشوب کراچی اور نقد سخن شامل ہیں۔

    محسن بھوپالی کویہ منفرد اعزاز بھی حاصل تھا کہ 1961ء میں ان کے اولین شعری مجموعے کی تقریب رونمائی حیدرآباد سندھ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت زیڈ اے بخاری نے انجام دی۔ کہا جاتا ہے کہ یہ کسی کتاب کی پہلی باقاعدہ تقریب رونمائی تھی جس کے کارڈ بھی تقسیم کئے گئے تھے۔ وہ ایک نئی صنف سخن نظمانے کے بھی موجد تھے۔

    محسن بھوپالی اردو کے ایک مقبول شاعر تھے ۔ ان کی زندگی میں ہی ان کے کئی قطعات اور اشعار ضرب المثل کا درجہ حاصل کرگئے تھے خصوصاً ان کا یہ قطعہ توان کی پہچان بن گیا تھا اور ہر مشاعرے میں ان سے اس کے پڑھے جانے کی فرمائش ہوتی تھی۔ تلقین صبر و ضبط وہ فرما رہے ہیں آج راہ وفا میں خود جو کبھی معتبر نہ تھے نیرنگیٔ سیاست دوراں تو دیکھیے منزل انہیں ملی جو شریک سفر نہ تھے
    17 جنوری 2007ء کو محسن بھوپالی دنیا سے رخصت ہوئے اورکراچی میں پاپوش نگر کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔

    ابھی کچھ اور بھی گرد و غبار ابھرے گا
    پھر اس کے بعد مرا شہ سوار ابھرے گا
    سفینہ ڈوبا نہیں ہے نظر سے اوجھل ہے
    مجھے یقیں ہے پھر ایک بار ابھرے گا
    پڑی بھی رہنے دو ماضی پہ مصلحت کی راکھ
    کریدنے سے فقط انتشار ابھرے گا
    ہمارے عہد میں شرط شناوری ہے یہی
    ہے ڈوبنے پہ جسے اختیار ابھرے گا
    شب سیہ کا مقدر شکست ہے محسنؔ
    در افق سے پھر انجم شکار ابھرے گا
    (محسن بھوپالی)

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    چاہت میں کیا دنیا داری عشق میں کیسی مجبوری
    لوگوں کا کیا سمجھانے دو ان کی اپنی مجبوری
    میں نے دل کی بات رکھی اور تو نے دنیا والوں کی
    میری عرض بھی مجبوری تھی ان کا حکم بھی مجبوری
    روک سکو تو پہلی بارش کی بوندوں کو تم روکو
    کچی مٹی تو مہکے گی ہے مٹی کی مجبوری
    ذات کدے میں پہروں باتیں اور ملیں تو مہر بلب
    جبر وقت نے بخشی ہم کو اب کے کیسی مجبوری
    جب تک ہنستا گاتا موسم اپنا ہے سب اپنے ہیں
    وقت پڑے تو یاد آ جاتی ہے مصنوعی مجبوری
    اک آوارہ بادل سے کیوں میں نے سایہ مانگا تھا
    میری بھی یہ نادانی تھی اس کی بھی تھی مجبوری
    مدت گزری اک وعدے پر آج بھی قائم ہیں محسنؔ
    ہم نے ساری عمر نباہی اپنی پہلی مجبوری

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    غلط تھے وعدے مگر میں یقین رکھتا تھا
    وہ شخص لہجہ بڑا دل نشین رکھتا تھا
    ہے تار تار مرے اعتماد کا دامن
    کسے بتاؤں کہ میں بھی امین رکھتا تھا
    اتر گیا ہے رگوں میں مرے لہو بن کر
    وہ زہر ذائقہ انگبین رکھتا تھا
    گزرنے والے نہ یوں سرسری گزر دل سے
    مکاں شکستہ سہی پر مکین رکھتا تھا
    وہ جوہری نہ رہا اب اسے کہاں ڈھونڈیں
    جو لفظ لفظ میں در ثمین رکھتا تھا
    وہ عقل کل تھا بھلا کس کی مانتا محسنؔ
    خیال خام پہ پختہ یقین رکھتا تھا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ضبط کر اے دلِ مَجرُوح کہ اِس دُنیا میں
    کون سا دل ہدفِ گردشِ ایّام نہیں
    غمِ محبوب و غمِ دَہر و غمِ جاں کی قسم
    ایسے غم بھی ہیں یہاں جن کا کوئی نام نہیں

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈکپ کے لئے کمینٹیٹرز کے پینل کا اعلان
    سانحہ جڑانوالہ پر جے آئی ٹی نہیں بنائی جائے گی,محسن نقوی
    آئی ایم ایف کا انرجی سیکٹر میں اصلاحات میں بہتری کا مطالبہ