Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • کراچی میں دہشت گردی کی بڑھتی لہر تشویشناک ہے. فیصل ندیم

    کراچی میں دہشت گردی کی بڑھتی لہر تشویشناک ہے. فیصل ندیم

    نائب صدرمرکزی مسلم لیگ فیصل ندیم کا کہنا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کی بڑھتی لہر تشویشناک ہے جبکہ ممتاز عالم دین ضیاءالرحمن کا قتل افسوس ناک ہے اور قاتلوں کو فی الفور گرفتارکرکےامن کی فضاءقائم کی جائے۔

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کےنائب صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ شہرقائد میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویشناک ہیں جبکہ ممتاز عالم دین اور جامعہ ابی بکر کے مہتمم ضیاءالرحمن کا قتل افسوس ناک اور امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے ۔کراچی میں جرائم پیشہ عناصر دیدہ دلیری سے عوام کی جانیں لے رہے ہیں. معتدل اور بےضررعلمائے کرام کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلستان جوہر میں ممتاز عالم دین ضیاءالرحمن کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ فیصل ندیم کا کہناتھاکہ ملک میں سیاسی، معاشی اور امن و امان کا بحران ہے۔ اور متعلقہ ادارے ،انتظامیہ اپنے روایتی انداز میں خاموش تماشائی بنے بیٹھیں ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مریم نواز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
    شیخ رشید نے ایک بار پھر 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل کا دعوی کردیا/

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کو زبانی خرچ سے بڑھ عملی میدان میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ فیصل ندیم نے مقتدر حلقوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ عالم دین کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے ۔ اور کڑی سے کڑی سزا دیکر عبرت کا نشان بنایا جائے۔

  • شیخ رشید نے ایک بار پھر 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل کا دعوی کردیا

    شیخ رشید نے ایک بار پھر 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل کا دعوی کردیا

    سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں پہلے ہی کہہ چکا تھا 11 سے 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل ہوگی اور اُکھاڑ پچھاڑ ہوگی، جبکہ انہوں نے کہا کہ کل پیپلز پارٹی کی ورکنگ کیمٹی بھی رنگ دکھائے گی اور لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرے گی۔

    شیخ رشید کے مطابق پاکستان کی سیاست میں جو کچھ بھی ہونا ہے اسی سال ہوجانا ہے اور 30 دسمبرتک حقیقی فیصلے آجائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ 15 دسمبر تک یہ فیصلہ بھی ہوجائے گا کہ سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔

    خیال رہے کہ شیخ رشید اس سے قبل بھی کئی پیشن گوئیاں اور دعوے کرچکے ہیں جن میں شائد ہی کوئی پیشن گوئی سچ ثابت ہوئی ہو لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا ان کی یہ پیشن گوئی سچ ثابت ہوتی ہے یا ماضی کی طرح خالی ہوا میں تیر مارا گیا ہے۔

  • لیبیا؛  طوفان سے  6 ہزار سے زائد ہلاکتیں

    لیبیا؛ طوفان سے 6 ہزار سے زائد ہلاکتیں

    لیبیا کو بدترین تباہی کا سامنا ہے بحیرہ روم سے آنے والے طاقتور طوفان ڈینیئل کے بعد تقریباً چھ ہزار افراد ہلاک اور دس ہزار سے زائد لاپتا ہو گئے ہیں، اس کی وجہ سے ڈیم اور پل ٹوٹ گئے، طوفان کے راستے میں آنے والی عمارتیں اور گھر ملیا میٹ ہو گئے ہیں اور ملک کے مشرق میں واقع ساحلی شہر درنہ کا تقریبا ایک چوتھائی حصہ صفحہ ہستی سے مٹ گیا ہے۔

    جبکہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر درنہ شدید سیلاب کے بعد اپنے انسانی اور مادی نقصانات کی گنتی جاری رکھے ہوئے ہے، جب کہ متاثرین کی بحالی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ درنہ شہر میں دس ہزار لوگ لاپتہ ہو گئے ہیں، ایک بیان میں لیبیا کی فوج نے العربیہ اور الحدث کو بتایا کہ سمندری طوفان کی وجہ سے درنہ شہر کا 25 فیصد سے 45 فیصد حصہ سمندر میں ڈوب گیا ہے۔

    علاوہ ازیں پارلیمنٹ کی طرف سے مقرر کردہ حکومت کے وزیر داخلہ نے انکشاف کیا کہ سیلاب کے نتیجے میں پورے پورے خاندانوں کے مرنے کی اطلاعات ہیں اور انہوں نے کہا کہ درنہ میں مرنے والوں کی تعداد 5300 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ لیبیا کی ایمرجنسی کمیٹی کے ایک رکن نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو اس بات کی تصدیق کی کہ فی الحال ہلاکتوں کی کل تعداد کو شمار کرنا ممکن نہیں ہے، خاص طور پر درنہ میں ہونے والی اموات۔ لیکن یہ تعداد بہت زیادہ ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ کئی عمارتیں گر گئیں۔

    علاوہ ازیں ایمرجنسی کمیٹی نے درنہ کی صورتحال کو انتہائی تباہ کن قرار دیا، ہر جگہ، سمندر میں، وادیوں میں، عمارتوں کے نیچے لاشیں پڑی ہیں جبکہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے ڈیزاسٹر اینڈ کرائسز یونٹ کے سربراہ حسام فیصل نے کہا کہ لیبیا میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 5000 سے تجاوز کر گئی ہے، ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز نے انکشاف کیا کہ انسانی ضروریات وسائل سے کہیں زیادہ ہیں۔

  • وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہی ہیں. خرم دستگیر

    وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہی ہیں. خرم دستگیر

    ماہرقانون اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا بلکہ انہیں عدالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا ، مسلم لیگ (نواز) کے رہنما خرم دستگیر کہتے ہیں کہ ن لیگ کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نوازشریف ہی ہیں، فواد حسن فواد کو تجربہ کی بنیاد پر کابینہ میں شامل کیا گیا جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون اشتر اوصاف نے کہا کہ ’نوازشریف کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا، مقدمے کی عدم پیروی پر قابل ضمانت وارنٹ جاری ہوتے ہیں، قابل ضمانت وارنٹ پر گرفتار نہیں کیا جاتا۔

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف کو عدالت میں سرینڈر کرنے کا موقع دیا جائے گا، سرینڈر کرنے والے کو گرفتار نہیں کیا جاتا، اشتر اوصاف نے مزید کہا کہ نوازشریف کے ساتھ جو ہوا وہ ریکارڈ کا حصہ ہے، سب جانتے ہیں کہ نوازشریف کو کیسے سزا سنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی، عدالت نے قائد ن لیگ کو علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت دی، نوازشریف کے کیسز کو داخل دفتر کردیا گیا۔

    علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے اعتراف کیا کہ فیصلے دباؤ میں دیئےگئے، نوازشریف کی نااہلی کی سزا ختم ہو جائے گی، سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار نوازشریف ہی ہوں گے، عدالت مریم نواز کو مقدمات سے بری کرچکی ہے، انہوں نے کہا کہ ’2018 میں نوازشریف سے جو نا انصافی ہوئی وہ ریورس ہوگی‘۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
    نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کہہ چکے ہیں کہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار نوازشریف ہیں، انھوں نے پاکستان سے دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور لوڈشیڈنگ ختم کی جبکہ خرم دستگیر نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں سی پیک کا آغاز ہوا، ان کے دور میں پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا تھا، ترقی کی وہی رفتار رہتی تو پاکستان 2030 میں 20 ویں بڑی معیشت ہوتا تاہم انہوں نے کہا کہ فواد حسن فواد کو تجربہ کی بنیاد پر کابینہ میں شامل کیا گیا، فواد حسن فواد کو کئی سال ناحق جیل میں رکھا گیا۔

  • حوالہ ہنڈی نیٹ ورک گرفتار

    حوالہ ہنڈی نیٹ ورک گرفتار

    کراچی میں موبائل فون خرید و فروخت کی آڑ میں حوالہ ہنڈی نیٹ ورک پکڑا گیا، کلفٹن سے 32 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے جبکہ افضل ندیم ڈوگر کی خبر کے مطابق ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل کی ٹیم نے کلفٹن میں زمزمہ موبائل مارکیٹ میں کارروائی کر کے موبائل فونز خرید و فروخت کی آڑ میں حوالہ ہنڈی میں ملوث کمپنی ٹیک زون سے 32 لاکھ روپے برآمد کرلیے۔

    جبکہ کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر درآمد کیے گئے 24 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز کی سپلائی رسیدیں بھی برآمد کی گئیں، دیگر برآمد اشیا میں تین مختلف اقسام کے 14 نئے اور پرانےآئی فونز، 2 آئی پیڈز، 2 اسمارٹ گھڑیاں شامل ہیں، برآمد موبائل فونز اور دیگر اشیا کی مالیت 38 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
    نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    ایف آئی اے کے مطابق کمپنی اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔ جبکہ خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے نے خیبرپختونخوا میں حوالہ ہنڈی اور ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائیوں کیلئے 3 ٹیمیں تشکیل دے دیں تھیں۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق کے پی میں حوالہ ہنڈی اور ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کے تحت کارروائیوں کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، ٹیم کا انچارج انسپیکٹر لیول کا آفیسر ہوگا جبکہ ہر ٹیم میں 5 ارکان سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی شامل ہوں گے، ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ ٹیمیں صوبہ بھر میں ڈالر اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار سے منسلک افراد کی گرفتاری یقینی بنائیں گی اور ان کے خلاف فارن ریگورلائیزیشن ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج ہوں گے۔

  • پاکستان کا پہلا میوزیم آف فوڈ قائم

    پاکستان کا پہلا میوزیم آف فوڈ قائم

    شرمین عبید چنائے فلمز نے گوگل آرٹس اینڈ کلچر اور برٹش کونسل کے تعاون سے پاکستان کا پہلا میوزیم آف فوڈ قائم کر دیا جبکہ میوزیم آف فوڈ ایک ڈیجیٹل حب ہے جس میں پاکستان کے پرتکلف اورمختلف پکوانوں کے منظرنامے کو نمایاں کیا گیا ہے۔

    پاکستان کا میوزیم آف فوڈ پاکستانی کھانوں کو آن لائن دریافت کرنے کا سب سے بڑا اور جامع ذریعہ ہے اور اس میوزیم میں پاکستان کے تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے پکوانوں کی 9 ہزار سے زائد تصاویر، 90 سے زائد ویڈیوز اور 100 سے زائد کہانیاں فراہم کی گئی ہیں۔

    جبکہ اس میوزیم کو تارکین وطن کی جانب سے فراہم کردہ پکوانوں کی غیر معمولی تراکیب سے تیار کیا گیا ہے اور اس منصوبے کا مقصد پاکستانی کھانوں کی ثقافت اور ورثے کو محفوظ کرنا اور اسے سراہنا ہے، ساتھ ہی متحرک ارتقاء اور پیشرفت کو دستاویزی شکل دینا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
    نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    جبکہ اس بارے میں پروجیکٹ ڈائریکٹر، دو مرتبہ آسکر ایوارڈ اپنے نام کرنے والی شرمین عبید چنائے نے کہا پاکستان میں کھانا پکانے کا ورثہ ملک کی ثقافتی شناخت کا ایک بنیادی حصہ ہے اور ان کا کہنا تھا کہ کئی نسلیں گزرنے اور موسمی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے چیلنجز کی وجہ سے بعض گھریلو طریقوں اور روایتی پکوانوں کو بہت زیادہ خطرات لاحق ہوگئے ہیں تاہم شرمین عبید چنائے اور ان کی ٹیم نے گوگل آرٹس اینڈ کلچر کے اشتراک سے صوبوں میں مشہور پکوانوں کو اُن کی ابتداء سے دریافت کیا ہے جس میں پاکستان کے پکوان اور ثقافتی تنوع کے نچوڑ کو حاصل کیا گیا ہے۔

  • کراچی کے ایک سانحے کے 12 سال کی تاخیر سے فیصلہ سنایا گیا . خالد مقبول صدیقی

    کراچی کے ایک سانحے کے 12 سال کی تاخیر سے فیصلہ سنایا گیا . خالد مقبول صدیقی

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کراچی کے ایک سانحے کے 12 سال کی تاخیر سے فیصلہ سنایا گیا اور ایم کیو ایم کے دو بے گناہ کارکنان کو سزائے موت سنائی گئی، ایم کیو ایم اپنے کارکنان کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اور اس فیصلےکے خلاف عدالتوں کے ساتھ ساتھ ہر فورم پر آواز اٹھائےگی۔

    جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے سانحہ بلدیہ کیس میں عدالتی کمیشن بنانےکا مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ اگر اس سانحہ کا کسی کو ذمہ دار ٹھہرایا جاسکتا ہے تو وہ اس فیکٹری کے مالکان ہیں، سانحے میں شہید ہونے والے اور بچانے والے ایم کیو ایم کے لوگ ہیں، حماد صدیقی کہاں ہے؟ یہ عدالت کو پتا ہونا چاہیے، اپنے لاپتہ کارکنان کو بازیاب کرانے ایم کیو ایم پاکستان عدالتوں میں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
    نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اگر فیصلے میں کہا گیا ہےکہ یہ واقعہ ایم کیو ایم قیادت کی اجازت کے بغیر نہیں ہوسکتا تھا تو پھر انہیں سزائے موت دی جائے ان دو کارکنان کو کیوں سزائے موت دی؟ علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ ایک چرس پینے والے چرسی کی گواہی پر جے آئی ٹی چل رہی ہے، سانحہ بلدیہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے وکیل نے خود اپنی کتاب میں اسے حادثہ اور مالکان کی غفلت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

  • نئی مردم شماری کے مطابق  الیکشن،  کمشنر کی ذمہ داری ہے. شہباز شریف

    نئی مردم شماری کے مطابق الیکشن، کمشنر کی ذمہ داری ہے. شہباز شریف

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہےکہ نئی مردم شماری کے تحت الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے جبکہ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرے۔

    اس سےقبل نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ طے ہوگئی تھی جس کے مطابق وہ 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، نواز شریف نے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کیا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں
    فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
    نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف

    تاہم خیال رہے کہ شہباز شریف بھی ان دنوں‌لندن میں ہیں اور بتایا جارہا ہے کہ وہ بھائی کیلئے طاقت ور حلقوں سے بارگینگ کررہے ہیں کہ انہیں ملک میں واپس آنے دیا جائے اور انتخابات میں بھی حصہ لینے دیا جائے. دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (نواز) کے قائد نواز شریف کی واپسی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے، صحافی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے سوال کیا کہ نوازشریف کی وطن واپسی پر کیا ان کو گرفتار کریں گے؟ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ طے، 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے، محسن نقوی نے جواب دیا کہ جو قانونی اسٹیٹس ہوگا اس کے مطابق عمل کریں گے۔

  • عمران خان کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی

    عمران خان کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سائفرکیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی اور وزارت قانون نے سائفرکیس کی اٹک جیل میں سماعت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت قانون کے مطابق خصوصی عدالت کے جج کی درخواست پر سماعت اٹک جیل میں کرنے پر اعتراض نہیں جبکہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جج نے سکیورٹی وجوہات کے باعث سماعت اٹک جیل میں کرنے کی درخواست کی۔

    جبکہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سائفرکیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی، دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کی حد تک کل خصوصی عدالت تیسری بار اٹک جیل میں لگےگی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کل اٹک جیل جائیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
    نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    تاہم ذرائع کے مطابق شاہ محمودقریشی کےخلاف سائفرکیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہی ہوگی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین پہلے اٹک جیل جائیں گے پھر جوڈیشل کمپلیکس پہنچیں گے اور ذرائع نے بتایاکہ شاہ محمودقریشی کو کل جوڈیشل کمپلیکس میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا جائےگا جبکہ خیال رہے کہ سائفرکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کا کل 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈمکمل ہوگا۔

  • میری ٹائم آپریشنز کا مظاہرہ

    میری ٹائم آپریشنز کا مظاہرہ

    پاکستان بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دوطرفہ بحری مشق نسیم البحر اور ڈیرہ الساحل سعودی عرب کے شہر الجبیل میں اختتام پذیر ہو گئیں جبکہ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق نسیم البحر میں دونوں ممالک کے جنگی جہاز اور رائل سعودی ائیر فورس کے جہازوں نے حصہ لیا، بحری مشق ڈیر الساحل کے دوران دونوں ممالک کی میرینز اور اسپیشل فورسز نے حصہ لیا۔


    پاک بحریہ، سعودی بحریہ اور فضائیہ کے یونٹس نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا،مشق میں روائتی اور غیر روائتی خطرات کے خلاف مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا اور مشق نسیم البحر اور ڈیرہ الساحل سے دونوں ممالک کی مابین مشترکہ نیول آپریشنز کو فروغ حاصل ہو گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
    نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل پاک فضائیہ کے ایئر مارشل وقاص احمد سلہری نے کہا تھا کہ میری ٹائم آپریشنز کو مزید بہتر بنانے کے لیے پاک بحریہ اور فضائیہ کے مابین ہم آہنگی ناگزیر ہے جبکہ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول وار کالج آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل جاوید اقبال نے معزز مہمان کا استقبال کیا گیا تھا اور
    ائیر مارشل وقاص احمد سلہری کا پاکستان نیوی وار کالج میں خطاب کرتےہوئے کہنا تھا کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس سامان حرب کے حصول پر خصوصی توجہ رکھتی ہے ۔ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے موثر فضائی قوت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔