Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پی سی بی اجلاس:  ایشیا کپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

    پی سی بی اجلاس: ایشیا کپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا اجلاس : ایشیا کپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، کوچز نے ایشیا کپ کی رپورٹ پیش کی، ٹیم کا اعلان جمعہ کے روز ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف نے بدھ کی شام مکی آرتھر کی سربراہی میں قائم پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف ، کپتان بابراعظم نائب کپتان شاداب خان اور سابق کپتانوں مصباح الحق اور محمد حفیظ سے ملاقات کی جس میں سری لنکا میں منعقدہ ایشیا کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

    جبکہ اعلامیہ کے مطابق اس ملاقات میں پاکستانی ٹیم کے مکمل کوچنگ اسٹاف کو مدعو کیا گیا تھا جس میں ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن۔ بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک اور بولنگ کوچ مورنے مورکل شامل تھے تاکہ وہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کرسکیں۔ اس جائزہ اجلاس میں ڈاکٹر سہیل سلیم بھی شریک تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کی انجریز اور ان کی ری ہبلیٹیشن کے بارے میں بریفنگ دی۔

    اجلاس میں ٹیم کی حالیہ کارکردگی کھلاڑیوں کی فٹنس اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے سلسلے میں تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور اس بات پر غور کیا گیا کہ ٹیم میں بہتری کیسے لائی جائے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کے ضمن میں بہتر حکمت عملی تیار کی جائے اس کے علاوہ بینچ کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی بات کی گئی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ اس جائزے کا مقصد یہ تھا کہ ایسا ماحول پیدا کیا جائے جس میں کھل کر اظہار رائے ہو اور اتفاق رائے پر پہنچا جائے۔ اس جائزے کے پیچھے خیال یہ ہے کہ کارکردگی کے بارے میں ہر ایک کو اس میں شامل کیا جائے ۔ مسائل کی نشاندہی کی جاسکے اور ان کا حل تلاش کیا جاسکے۔

    ذکا اشرف نے کہا کہ ہم نے خوبیوں اور کمزوریوں پر بات کی ہے اور ہم اس بارے میں بالکل واضح ہیں کہ ٹیم کی بہتری کے لیے کہاں کیا کرنا ہے۔ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ اس تمام بات چیت سے یہ بات سامنے آئی کہ سابقہ منیجمنٹ نے کئی کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے رکھی تھی جس کی وجہ سے وہ قومی ذمہ داری ادا کرنے سے قبل ہی تھکاوٹ کا شکار ہوگئے تاہم اب ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ سے نمٹنے اور قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینے کے لیے فعال حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

    ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ یہ جائزہ سیشن مثبت انداز میں رہا اور ہم سب ایک پیج پر ہیں۔ ہمیں اعتماد ہے کہ ایشیا کپ میں ہمیں سیکھنے کو ملا ہے اور یہ ورلڈ کپ کی تیاری میں مددگار ثابت ہوگا۔ ذکا اشرف نے کہا کہ ہماری ٹیم میں صلاحیت موجود ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ ٹیم اعلی سطح پر مقابلے کی اہلیت رکھتی ہے۔ہمارے پاس ورلڈ کلاس بیٹرز اور بولرز موجود ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو تمام ضروری سہولتیں اور وسائل فراہم کررہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ٹیم اس میگا ایونٹ میں ٹاپ فارم میں نظر آئے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق جو گزشتہ روز میڈیکل ایمرجنسی کی بنا پر اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے تھے جمعرات کے روز انہوں نے ذکا اشرف سے ملاقات کی اور اپنی آرا سے آگاہ کیا۔ اس جائزہ کی تکمیل کے بعد انضمام الحق نے پاکستانی ٹیم کے سلیکشن کو حتمی شکل دے دی ہے اور آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان جمعہ کی صبح سوا گیارہ بجے کردیا جائے گا۔

  • ترکیہ؛ شرح سود میں مسلسل چوتھی بار اضافہ

    ترکیہ؛ شرح سود میں مسلسل چوتھی بار اضافہ

    ترکیہ کے مرکزی بینک نے شرح سود میں 5 فیصد کا اضافہ کر دیا ہے۔ اس اضافے کے بعد ترکیہ میں شرح سود 25 سے بڑھ کر 30 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ مئی 2023 میں دوبارہ منتخب ہونے کے بعد سے صدر رجب طیب اردوان کی حکومت کی جانب سے معیشت کو بہتر بنانے کے لیے روایتی معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

    جبکہ ترکیہ کی جانب سے جون سے ستمبر کے دوران شرح سود میں مجموعی طور پر 21.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور وہ 8.5 سے چھلانگ لگا کر 30 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بڑھتی مہنگائی اور قیمتوں کے عدم استحکام کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت مالیاتی پالیسیوں پر عملدرآمد جاری رہے گا۔
    ترکیہ نے مہنگائی کی روک تھام کے لیے شرح سود میں ڈرامائی اضافہ کر دیا

    تاہم بیان میں بتایا گیا کہ اگست میں مہنگائی کی شرح 58.94 فیصد تک پہنچ گئی تھی جو توقعات سے زیادہ ہے۔ خیال رہے کہ ترکیہ میں مارچ 2021 میں شرح سود 19 فیصد تھی جس میں بتدریج کمی کی گئی اور یہ مارچ 2023 میں 8.5 فیصد تک پہنچ گئی تھی، مگر اس کے ساتھ ساتھ مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا تھا۔ مئی میں ترکیہ میں مہنگائی کی شرح 40 فیصد کے قریب تھی جبکہ رواں سال کے دوران ڈالر کے مقابلے میں لیرا کی قدر میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ جون سے شرح سود میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور اب تک مسلسل 4 بار ایسا کیا گیا۔
    ترکیہ نے شرح سود میں مزید اضافہ کرکے اسے ساڑھے17 فیصد کردیا شرح سود میں جون میں 6.5 فیصد، جولائی میں 2.5 فیصد جبکہ اگست میں 7.5 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ جبکہ خیال رہے کہ حالیہ مہینوں میں امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے بھی مہنگائی کی روک تھام کے لیے شرح سود میں مسلسل اضافہ کیا گیا ہے۔

  • اب تک 6 ارب روپے کی بجلی چوری کو روکا جاچکا ہے. وفاقی وزیر محمد علی

    اب تک 6 ارب روپے کی بجلی چوری کو روکا جاچکا ہے. وفاقی وزیر محمد علی

    نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں پر نظرثانی کر رہے ہیں، گیس کی قیمتوں میں رد و بدل کا جلد اعلان کردیں گے جبکہ نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تقریب سے خطاب میں مزید کہا کہ گیس کی قیتموں کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔

    محمد علی کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین پر کچھ فرق پڑے گا، جنوب میں گیس کی قیمت نہیں بڑھائیں گے، شمالی پاکستان میں گیس کی قیمت بڑھانی پڑے گی تاہم انہوں نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ کمزور طبقے پر بوجھ نہ پڑے، یہ کوشش بھی کررہے ہیں کہ گیس کی قلت پیدا نہ ہو۔

    تاہم ان کا کہنا تھا کہ صنعتوں کو گیس کی سپلائی دینے کے لئے کام کر رہے ہیں، ایل این جی کیلئے ہمارے پاس صرف دو ٹرمینل ہیں جبکہ نگراں وفاقی وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے ہم پر کچھ پابندیاں ہیں، یہ آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ ہے، بجلی کی قیمتوں میں سبسڈی ممکن نہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ٹول ٹیکس کیخلاف ڈرائیور ایک بار پھرسراپا احتجاج
    پہلی بار پاکستانی خاتون خلا میں جائیں گی
    اب تک 6 ارب روپے کی بجلی چوری کو روکا جاچکا ہے. وفاقی وزیر محمد علی

    خیال رہے کہ انہوں نے اعتراف کیا کہ بجلی کی قیمت بہت زیادہ ہے، نگران حکومت راتوں رات بجلی کی قیمت کم نہیں کر سکتی۔ محمد علی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کےخلاف سخت اقدامات کررہے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ بجلی کوئی چوری کرے اور بوجھ غریب پر ڈالا جائے، اب تک 6 ارب روپے کی بجلی چوری کو روکا جاچکا ہے۔

  • عدالت عظمیٰ نے دہشتگردی میں ملوث 2 ملزمان کی سزا کیخلاف درخواستیں مسترد کردیں

    عدالت عظمیٰ نے دہشتگردی میں ملوث 2 ملزمان کی سزا کیخلاف درخواستیں مسترد کردیں

    سپریم کورٹ نے دہشت گردی میں ملوث 2 ملزمان کی عمر قید سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کردیں، جسٹس مظاہر نقوی نے 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ ہمارے ملک کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جو دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار رہے، سپریم کورٹ نے دہشت گردی میں ملوث 2 ملزمان کی عمر قید سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

    عدالت عظمیٰ نے ہائیکورٹ کا عمر قید کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیلیں مسترد کیں جبکہ جسٹس مظاہر نقوی نے 14 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، تحریری فیصلے میں کہا گیا 90 کی دہائی میں انتہا پسندی کی بنیاد پر دہشت گردی ہوئی، وقت کے ساتھ دہشت گردانہ کارروائیوں میں مزید اضافہ ہوا، اب دہشت گردی کا نشانہ اہم عہدوں پر فائز شخصیات اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہیں۔

    عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں کہا گیا کہ دھماکا خیز مواد، آتشیں اسلحہ، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور دہشت گردی کے ذریعے فنڈز اکٹھے کیے جا رہے ہیں، ان تمام سرگرمیوں کا مقصد معاشرے کا امن تباہ کرنا اور خوف و ہراس پھیلانا ہے، دہشتگردی کی بڑھتی سرگرمیوں سے قومی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔

    فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ ریاست کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے اور اپنی عملداری برقرار رکھنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے، ریاست ادارے اس بات پر متفق ہیں کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ جبکہ تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ اسی مقصد کے لیے انسدادِ دہشت گردی قانون متعارف کرایا گیا، ہر گزرتے دن کے ساتھ جرائم کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، معاشرے کا امن تباہ کرنے والے مجرم کسی نرمی کے حقدار نہیں۔

    تاہم یاد رہے کہ ملزمان نے ڈیرہ غازی خان میں پولیس ناکے پر 2 اہلکاروں کو قتل کیا تھا جبکہ ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا تھا جبکہ ملزمان نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

  • کے پی؛ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

    کے پی؛ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 5 دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں آپریشن کیے گئے۔ پہلا آپریشن بنوں کے علاقے جانی خیل میں کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ 5 دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ خیال رہے کہ

  • سکھ رہنما کے قتل نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا. صدر مملکت

    سکھ رہنما کے قتل نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا. صدر مملکت

    صدر مملکت عارف علوی نے کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیب سنگھ نجار کے قتل کی مذمت کی ہے، صدر عارف علوی نے دنیا سے سکھ رہنما کے بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھارتی ریاستی سر پرستی میں قتل کا نوٹس لے۔

    جبکہ صدر مملکت نے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہبھارت میں باہر اقلیتی گروہوں کی قیادت پر ظلم کرنا اور اُنہیں ختم کرنا بھارت کی پالیسی رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سکھ رہنما کے قتل نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا، بھارت اقلیتوں کے خلاف عدم برداشت کا مظاہرہ کرتا آیا ہے، بھارت کئی دہائیوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں اور دیگر اقلیتی گروہوں کے خلاف دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہے۔

    جبکہ صدر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم، اقلیتوں پر ظلم و ستم اور ان کی عبادت گاہوں کو مسمار کرنے پر دنیا کی خاموشی اور بے عملی نے بھارت کو غیر ملکی سرزمین پر ایسی کارروائیوں کا حوصلہ دیا، یہ ایک کھلا راز ہے کہ بھارت ہمسایہ ممالک کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتا رہا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ٹول ٹیکس کیخلاف ڈرائیور ایک بار پھرسراپا احتجاج
    پہلی بار پاکستانی خاتون خلا میں جائیں گی

    عارف علوی نے مزید کہا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشنز، پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے عسکریت پسندوں کی تربیت، فنڈنگ اور مدد سے خطے میں مسائل اور عدم استحکام کا سب سے بڑا باعث ہے، افسوس کہ دنیا ایسی باتوں پر خاموش رہنے کا انتخاب کرتی ہے۔

  • متروکہ وقف املاک بورڈ کا لال حویلی اور دم دما مندر خالی کروانے کا فیصلہ

    متروکہ وقف املاک بورڈ کا لال حویلی اور دم دما مندر خالی کروانے کا فیصلہ

    متروکہ وقف املاک بورڈ کا لال حویلی اور دم دما مندر خالی کروانے کا فیصلہ
    عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو خالی کرانے کے لیے آپریشن کیا جائے گا۔ محکمہ اوقات کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے راجہ بازار میں واقع شیخ شید کی لال حویلی اور دم دما مندر کو واگزار کرنے کے لیے ایف آئی اے کو مراسلہ لکھ دیا جس میں اُن سے معاونت طلب کی گئی ہے۔

    جبکہ مراسلے کے مطابق جمعرات کی صبح 6 بجے بوہڑ بازار اور راجہ بازار میں قبضہ کی گئی اراضی کو واگزار کرانے کے لیے آپریشن کیا جائے گا، جس میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس بھی حصہ لے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا جائے. درخواست گزار
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ہیروئن، احرام میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لال حویلی میں ضم ڈی 158 پراپرٹی کا قبضہ حاصل کیا جائے گا جبکہ راجہ بازار میں 54 مرلہ پر محیط دم دما مندر کا قبضہ بھی لیا جائے گا۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس آپریشن میں حصہ لے گی۔ لال حویلی میں شامل متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمین واگزار کروائی جائے گی ، آپریشن صبح 6 بجے شروع کیا جائے گا۔

  • یو این اسمبلی؛ نگراں وزیراعظم کی سیلفی کی حقیقت؟

    یو این اسمبلی؛ نگراں وزیراعظم کی سیلفی کی حقیقت؟

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ میں موجود ہیں، انہوں نے وہاں اجلاس کی سائیڈ لائنز پر کئی خطاب کیے اور ان کی متعدد تصاویر بھی آئیں جبکہ اسی دوران ان کی ایک تصویر کافی تیزی سے وائرل ہونا شروع ہوئی، جس میں انہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے اور بحث و مباحثے کی لہر دوڑ گئی۔


    تاہم جیسے ہی یہ تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے لگی، اس نے تبصروں، لائکس، شیئرز اور بحثوں کا ایک جنون کو جنم دیا۔ پاکستان اور اس سے باہر بہت سے لوگوں نے اس تصویر کے بارے میں اپنی رائے اور جذبات کا اظہار کیا۔

    لیکن اس تصویر کی حقیقت کچھ اور ہے کیوں کہ یہ تصویر چار سال پرانی اور انوارالحق کاکڑ کے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہونے سے پہلے کی ہے جو انہوں نے 27 ستمبر 2019 کو سابق وزیراعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران لی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا جائے. درخواست گزار
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ہیروئن، احرام میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
    علاوہ ازیں یہ تصویر اب بھی انوارالحق کاکڑ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر موجود ہے۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس کی تصدیق کی۔ اس پرانی تصویر کا دوبارہ وائرل ہونا عوامی گفتگو کو تشکیل دینے اور رائے عامہ کو متاثر کرنے میں سوشل میڈیا کی طاقت کو واضح کرتا ہے۔ یہ اس ذمہ داری کو بھی اجاگر کرتا ہے جو ان پلیٹ فارمز پر مواد کے اشتراک اور مشغولیت کے ساتھ آتی ہے۔ صارفین کو احتیاط برتنی چاہیے اور حقائق کی جانچ پڑتال، ہیرا پھیری اور پروپیگنڈے کے امکانات سے آگاہ رہنا چاہیے۔

  • ہوائوں کا رُخ تبدیل؛ شہباز شریف کی دوبارہ لندن روانگی

    ہوائوں کا رُخ تبدیل؛ شہباز شریف کی دوبارہ لندن روانگی

    ہوائوں کا رخ اچانک تبدیل، شہباز شریف کی دوبارہ لندن روانگ، مبشر لقمان نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

    سنیئر اینکر مبشر لقمان کا اپنے پروگرام کھرا سچ میں کہنا تھا کہ شہباز شریف ایک دو دن پہلے لندن سے آئے لیکن اب دوبارہ کسی مشاورت کیلئے لندن واپس جارہے ہیں، جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ رہتے لندن میں ہیں، ان کے بچے اور کاروبار لندن میں ہیں، حتکہ مشاورتیں اور کمپین بھی ادھر سے بیٹھ کر چلاتے ہیں.
    https://twitter..com/pnnnewspk/status/1704564501021159459
    انہوں نے مزید کہا کہ جب یہ سب کچھ لندن میں ہے تو کیا پاکستان یہ لوگ صرف حکومت کرنے کیلئے آتے ہیں، لوٹ مار یہاں پاکستان میں سے کرتے اور رہتے باہر ممالک میں ہیں لہذا ہم یہاں پریشان ہیں کہ مہنگائی بے قابو ہے اور پٹرول مہنگا ہے جبکہ ڈالر وقتی اور بظاہر نیچے آرہا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سول ایوی ایشن اتھارٹی؛ پنشن فنڈ میں اربوں روپے کی کرپشن

    کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا جائے. درخواست گزار
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ہیروئن، احرام میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہاں بجلی ہوتی نہیں‌اور گیس آتا نہیں مہنگے مہنگے بلز گھر پر آجاتے ہیں، جبکہ پوری دنیا میں مختلف نظام چل رہے جیسے کہ پارلیمانی، جمہوریت، بادشاہت، آمریت اور صدارتی تک والے ممالک ترقی کررہے اور وہاں کامیاب مگر ہمیں پتا نہیں کس نے بددعا دی ہے کہ یہاں جو بھی کرلیں نظام ٹھیک ہی نہیں ہوتا ہے.

    جبکہ دوران شو مبشر لقمان نے شکوہ کیا کہ ہمارے پاس عطاء تارڑ صاحب نہیں آتے اسی طرح مریم اورنگزیب بھی نہیں کیوں کہ ان کو ڈر ہے کہ ہم جو سوالات کرتے ہیں ان کے جواب ان کے پاس نہیں ہوتے ہیں۔

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی؛ پنشن فنڈ میں اربوں روپے کی کرپشن

    سول ایوی ایشن اتھارٹی؛ پنشن فنڈ میں اربوں روپے کی کرپشن

    سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے پنشن فنڈ میں اربوں روپے کی بدعنوانی سامنے آگئی ہے اور آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سی اے اے کے پنشن فنڈ میں 47 ارب روپے کی بدعنوانی سامنے آئی ہے، بے ضابطگی میں سی اے اے شعبہ فنانس کے افسر ملوث ہیں۔

    آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنشن فنڈ سے 47 ارب روپے منظوری کے بغیر بینک میں رکھوائے گئے، یہ رقم سرمایہ کاری کے لیے دی گئی حد سے بھی زیادہ ہے، آڈٹ رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاری کے لیے سی اے اے بورڈ سے اجازت نہیں لی گئی، پنشن فنڈ سے سرمایہ کاری کے لیے حد 4 سے 6 ارب روپے ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا جائے. درخواست گزار
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ہیروئن، احرام میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
    20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا ڈیٹا ہیک ہوگیا
    ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد کی کاروائی

    جبکہ آڈیٹر جنرل پاکستان کے مطابق آڈٹ کے دوران سی اے اے سے جواب طلب کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ آڈیٹر جنرل نے سی اے اے کے ملوث افسران کے خلاف تحقیقات کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنشن فنڈ سے متعلق شفاف تحقیقات کی جائیں۔