Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • نوازشریف کی واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں. مرتضیٰ سولنگی

    نوازشریف کی واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں. مرتضیٰ سولنگی

    نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں کا کام جاری ہے، انتخابی مہم کےلئے سیاسی جماعتوں کو 54 دن کا وقت ملنا ضروری ہے جبکہ کراچی میں گورنر سندھ سے ملاقات کے بعد نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگراں حکومت آنے سے پہلے جو حکومت تھی اس میں بڑا حصہ ن لیگ کا تھا، فواد حسن فواد کو اگر وزیر بننا تھا تو وہ ن لیگ حکومت میں بن سکتے تھے۔

    پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے قائد کی وطن واپسی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مقتول صحافی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ ہم جان محمد مہر کے قتل پر خاموش نہیں رہیں گے، لواحقین کو انصاف دلانے کی کوشش کرینگے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روپرٹ مرڈوک: کیا فاکس نیوز اور ڈومینین کیس سے انہیں نقصان پہنچے گا؟
    امریکی ڈالر مزید نیچے آگیا
    محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست
    پاکستان اورایتھوپیا کے درمیان پروازوں کی ازسر نوبحالی خوش آئند ہے،چیئرمین سینیٹ
    تاہم اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا ہے کہ نگراں وزیراطلاعات سے ملاقات مثبت رہی، مرتضیٰ سولنگی اپنی ذمےداریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں جبکہ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں آنے والے دنوں میں مزید مثبت تبدیلیاں نظرآئیں گی۔ڈالر کی قیمت جلد 250 تک آنے والی ہے، ڈالر بلیک مارکیٹنگ کی وجہ سے اوپر جا رہا تھا، گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مثبت پیش رفت سے ہی پاکستان آگے بڑھے گا، یو اے ای، چائنا اور ترکیہ سے مثبت جوابات آئیں ہیں، ان ممالک کا پاکستان کی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہوگا۔

  • طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ

    اسلام آباد قائد اعظم یونیورسٹی سنڈیکیٹ اجلاس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بحثیت رکن شرکت، قائد اعظم یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ کرلیا جبکہ ذرائع سیکریٹری تعلیم وسیم اجمل کی سربراہی میں طلبہ یونین کے لیے قواعد طے کرنے کے لئے کمیٹی قائم.

    جبکہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ وائس چانسلر پروفیسر نیاز کی زیر صدارت اجلاس میں شریک ہوئے، چیف جسٹس کا یونیورسٹی میں اسلحہ بردار پولیس ، رینجرز اور سیکیورٹی کی موجودگی پر اظہار ناراضگی جبکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا یونیورسٹی کو اسلحہ و منشیات سے پاک رکھیں، قائد اعظم یونیورسٹی کے پہلے قانون میں یونین موجود تھی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روپرٹ مرڈوک: کیا فاکس نیوز اور ڈومینین کیس سے انہیں نقصان پہنچے گا؟
    امریکی ڈالر مزید نیچے آگیا
    محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست
    پاکستان اورایتھوپیا کے درمیان پروازوں کی ازسر نوبحالی خوش آئند ہے،چیئرمین سینیٹ
    یورو ایشیا اکنامک فورم؛ خوشحالی کو فروغ دینے میں اہم کردار. چیئرمین سینیٹ

    چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کسی کو بھی یونیورسٹی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہ دیں اور ایجنسیوں کو بھی یونیورسٹی معاملات سے پرے رکھیں ، یہاں اعلٰی تعلیم پر توجہ دی جائے جبکہ قائد اعظم یونیورسٹی میں آ خری بار چیف جسٹس بھگوان داس نے دورہ کرکے اجلاس میں شرکت کی تھی اور سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ایک بار آن لائن اجلاس میں شرکت کی تھی

  • یورو ایشیا اکنامک فورم؛ خوشحالی کو فروغ دینے میں اہم کردار. چیئرمین سینیٹ

    یورو ایشیا اکنامک فورم؛ خوشحالی کو فروغ دینے میں اہم کردار. چیئرمین سینیٹ

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا چین کے شہر ژیان میں یورو-ایشیا اکنامک فورم کے دسویں اجلاس کے موقع پر پیغام

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا چین کے شہر ژیان میں یورو-ایشیا اکنامک فورم کے دسویں اجلاس کے موقع پر پیغام ویڈیو لنک کے ذریعے چلایا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یورو-ایشیا اکنامک فورم کے دسویں اجلاس پر برادر ملک چین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس طرح کے فورمز تعاون کے نئے مواقع فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔علاقائی اقتصادی تعاون ایک مخصوص جغرافیائی علاقے کے اندر ممالک کیلئے معاشی ترقی، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ کا ویڈیو پیغام میں مزید کہنا تھا کہ چین -پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)ان فوائد کا ثبوت ہے جو علاقائی اقتصادی تعاون سے حاصل ہوتے ہیں۔سی پیک سے نہ صرف علاقائی انضمام اور مارکیٹ تک رسائی حاصل ہوئی ہے بلکہ اقتصادی استحکام، انسانی ترقی، ماحولیاتی تغیرات، ثقافتی تبادلے اور سیاسی تعاون اور امن کے فروغ میں بھی اپنا کردار ادا کررہا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے ویڈیو پیغا م میں کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل مطلوبہ مقاصد کے حصول کیلئے ناگزیر ہے۔ہمیں تجارتی روابط،آزاد تجارتی معاہدے اور پائیدار ترقی کیلئے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور اختراعات کے حصول میں تعاون پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روپرٹ مرڈوک: کیا فاکس نیوز اور ڈومینین کیس سے انہیں نقصان پہنچے گا؟
    امریکی ڈالر مزید نیچے آگیا
    محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست
    پاکستان اورایتھوپیا کے درمیان پروازوں کی ازسر نوبحالی خوش آئند ہے،چیئرمین سینیٹ
    محمد صادق سنجرانی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس طرح کی کاوشوں سے نہ صرف ہماری معیشتوں کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ نالج شئیرنگ اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں بھی معاونت ملے گی۔ہمیں ایسی معاشی پالیسیاں اپنانی چاہئے جو ماحول دوست ہوں۔پاکستان اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے سب سے زیادہ متاثرہ ہونے والے دس ممالک میں شامل ہے جبکہ گرین ہاؤس گیسز میں پاکستان کا حصہ 1 فیصد سے بھی کم ہے۔ہمیں اجتماعی طور پر اپنے اقتصادی اہداف کے حصول پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ چیئرمین سینیٹ نے ویڈیو پیغام میں عوامی جمہوریہ چین، شانزی صوبے کی عوام اور حکومت، اور ژیان میونسپل اورحکومت کو اس اہم تقریب کی میزبانی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ فورم ہمارے ممالک اور خطے کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کے ہمارے عزم کو آگے بڑھانے میں مدد دے گا۔

  • اسلام آباد پولیس  نئی سرکاری وردی سے محروم

    اسلام آباد پولیس نئی سرکاری وردی سے محروم

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پولیس اہلکار تقریبا 2 سال سے سرکاری وردی ، جوتوں اور سرکاری بلیٹ سمیت بیجز سے محروم ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کو ایک سال میں دو وردیاں، جوتے، سرکاری بیلٹ اور بیجز سرکاری طور پر دیے جاتے تھے۔

    جبکہ اسلام آباد پولیس کا وردی گودام دوسال سے خالی ہے اس لئے اہلکار پرائیویٹ دکانوں سے وردی، جوتے اور بیلٹ لینے پر مجبور ہیں نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق ڈولفن فورس کے لیے کروڑوں روپے میں خریدے گئے نئے یونیفارم بھی ناقص ہونے کے باعث تبدیل کردیے گئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روپرٹ مرڈوک: کیا فاکس نیوز اور ڈومینین کیس سے انہیں نقصان پہنچے گا؟
    امریکی ڈالر مزید نیچے آگیا
    محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست
    پاکستان اورایتھوپیا کے درمیان پروازوں کی ازسر نوبحالی خوش آئند ہے،چیئرمین سینیٹ

    تاہم افسران بالا نے ڈولفن اہلکاروں کو واپس وفاقی پولیس کا یونیفارم پہننے کا حکم صادر کردیا ہے اور ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کوالٹی کو یقینی بنانے کے عمل میں ٹینڈر لیٹ ہوئے تھے۔

  • محمد حفیظ  پی سی بی ٹیکنیکل کمیٹی سے علیحدہ

    محمد حفیظ پی سی بی ٹیکنیکل کمیٹی سے علیحدہ

    سابق کرکٹر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ٹیکنیکل کمیٹی سے علیحدگی اختیار کرلی جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں محمد حفیظ نے کہا کہ میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، میں اعزازی رکن کے طور پر کام کر رہا تھا۔

    محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے ایماندارانہ تجاویز دینے کے لیے ہروقت حاضر ہوں، میری پاکستان کرکٹ کے ساتھ ہمیشہ کی طرح نیک خواہشات رہیں گی۔پاکستان زندہ باد ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ٹول ٹیکس کیخلاف ڈرائیور ایک بار پھرسراپا احتجاج
    پہلی بار پاکستانی خاتون خلا میں جائیں گی
    ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ نے ریویو اجلاس میں اپنی رائے کو اہمیت نہ دیے جانے پر کمیٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل سعید غنی نے قومی ٹیم کے سابق کرکٹر محمد حفیظ کو وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹ کرنے پر کڑک جواب دے دیا تھا سعید غنی نے محمد حفیظ کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ”کرکٹ کھیلو ملک سے مت کھیلو۔”

  • اسمگلنگ روکنے کیلئے ایف آئی اے کو اختیارات تفویض

    اسمگلنگ روکنے کیلئے ایف آئی اے کو اختیارات تفویض

    نگران حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو امریکی ڈالر، چینی، کھاد اور پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اختیارات تفویض کردیے ہیں‌نگران وزیرِ داخلہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے بعد ایف آئی اے کو کارروائیوں کے احکامات جاری کیے گئے جس کا مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    جبکہ مراسلے کے مطابق امریکی ڈالر اور دیگر غیر ملکی کرنسی کی تمام ایگزٹ اور انٹری پوائنٹس پر ایف آئی اے کارروائی کرسکے گی، اس کے علاوہ تمام زونل ڈائریکٹر کو روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ فارم کے ذریعے تفصیلات ہیڈ کوارٹر کو دینے کا حکم دیا گیا ہے جس کے تحت ایف آئی اے کے تمام زونل ڈائریکٹرز روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 بجے رپورٹ بھیجیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مریم نواز لندن پہنچ گئیں
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ٹول ٹیکس کیخلاف ڈرائیور ایک بار پھرسراپا احتجاج
    پہلی بار پاکستانی خاتون خلا میں جائیں گی
    تاہم دوسری جانب اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے اینٹی منی لانڈرنگ ڈائریکٹوریٹ سے انسپکٹر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جب کہ ایف آئی اے کے تمام زونل ڈائریکٹرز کو بھی ایک فوکل پرسن مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

  • مریم نواز لندن پہنچ گئیں

    مریم نواز لندن پہنچ گئیں

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن پہنچ گئیں، شہباز شریف بھی آج رات لندن پہنچ جائیں گے جبکہ جمعے کے روز ن کے بڑوں کی بیٹھک میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز آج صبح غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز ای وائی 242 کے ذریعے لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔

    سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی آج رات تک لندن پہنچ جائیں گے جبکہ جمعے کے روز لندن میں مسلم لیگ ن کے بڑوں کی اہم ترین میٹنگ ہوگی، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ پارٹی زرائع کے مطابق شہباز شریف اور مریم نواز لندن میں میاں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے اہم مشاورت بھی کریں گے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں ہونے والی اس اہم مشاورت میں شہباز شریف اور دیگر پارٹی رہنما بھی شریک ہوں گے۔ ن لیگ کے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ میں دھڑ بندیوں کی اطلاع پر نوازشریف نے شہبازشریف کوفوری طور پر لندن طلب کیا تھا۔

    اس سے قبل ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے ایک گروپ نے نوازشریف سے شکوہ کیا تھا کہ ہمیں استقبال کے معاملات پر نظر انداز کیا جا رہا ہے، جب کہ 10 ایم پی ایز اور 3 ایم این ایز کے گروپ نے شہبازشریف کو تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قائد نوازشریف خود پارٹی میں دھڑے بندیوں سے متعلق معاملات حل کریں گے۔

    دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوازشریف کے حالیہ بیانات پر سنجیدہ حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا تھا، اور قائد ن لیگ کی جانب سے سخت فیصلوں پر کئی سینئر رہنما پہلے ہی ناراض ہیں۔ ایک طرف پارٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ نیب ترامیم کالعدم ہونے سے شریف فیملی کے لئے مشکلات بڑھ گئی ہیں، اور شہباز شریف، حمزہ شہبازاور دیگر کے خلاف نیب کیسز دوبارہ کھلنے کا بہت واضح امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اوررمضان شوگرملز کیس درج کئےتھے اور شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتار بھی کیا گیا تھا، جب کہ حمزہ شہباز بھی رمضان شوگر مل کیس میں جیل میں رہے، اور مریم نواز کو بھی چوہدری شوگر مل کیس میں نیب نے گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پارٹی قائد کو نیب ترامیم کالعدم ہونے سے پیدا شدہ صورتحال اور نواز شریف کی واپسی سے پہلے حفاظتی ضمانت سمیت دیگر اہم امور پر بریفنگ دیں گے۔

  • ملک کو لوٹنے والوں کا کڑااحتساب ہونا چاہیے. فیصل ندیم

    ملک کو لوٹنے والوں کا کڑااحتساب ہونا چاہیے. فیصل ندیم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ گزشتہ دودہائیوں سے ملک کو بے رحمی سے لوٹا گیا ہے۔حالیہ مہنگائی کی لہرانہیں لوگوں کی طرزحکمرانی کی وجہ سے برپا ہوئی ہے۔ ملک کی دولت لوٹنے والے بیرون ممالک میں عیش وعشرت کی زندگی گزارتے ہیں۔ کرپشن کی روک تھام کے لئے مثبت خاطر خواہ اقدامات کا نہ ہونا عوام میں تشویش اور مایوسی کو جنم دے رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والوں کا کڑااحتساب ہونا چاہیے۔پوری قوم اداروں کے ساتھ کھڑی ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ۔فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ کرپشن نے انصاف کا گلادبایا ہوا ہے۔ غریب کو بنیادی حقوق میسر نہیں۔ امیر امیر تر اور غریب غربت کی لکیر سے نیچے جارہاہے۔ ملک میں کاروباری طبقہ اور عام شہری ٹیکسوں کی بھر مار کی وجہ سے بند گلی میں چلے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ معیشت تباہ ، بجلی و پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ،صحت و تعلیم کےناقص سہولیات سمیت پورا ملک مسائل کی دلدل میں پھنس چکاہے۔بے پناہ معدنی وسائل اور محنت کشوں کی بہتات ہونے پر بھی معیشت کاپہیہ رک جانا،کرپٹ نظام چلانے والوں کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

    ندیم کے مطابق اگرملک کو بچانا ہے تو احتساب ضروی ہے۔ اور احتساب ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ملک کو ترقی کی طرف لیجانےاور ماڈل بنانےکےلیے کرپشن کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا۔کرپشن میں ملوث عناصر سے قومی دولت وصول کی جائے اور ملک کے آئین وقانون کے تحت ان کی سزا کا فیصلہ کیا جائے۔پوری قوم اداروں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

  • سابق صدر آصف زرداری کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

    سابق صدر آصف زرداری کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

    سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے، اور آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق بھی دریافت کیا۔

    ملاقات کے موقع پر چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے، خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی ایسی ملاقاتیں ہوچکی ہیں اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگردی عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، نگراں وزیراعظم
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ٹول ٹیکس کیخلاف ڈرائیور ایک بار پھرسراپا احتجاج
    پہلی بار پاکستانی خاتون خلا میں جائیں گی
    جبکہ اُس ملاقات میں سابق وفاقی وزیر سالک حسین، شافع حسین بھی شریک ہوئے، اس موقع پر چیف آرگنائزر چودھری محمد سرور، سندھ ق لیگ کے صدر طارق حسن بھی موجود تھے اور آصف علی زرداری نے ملاقات کے دوران چودھری شجاعت حسین سے ان کی خیریت دریافت کی تھی، ملاقات میں سیاسی صورتحال، ملکی معاملات پر بات چیت کی گئی تھی۔

  • دہشتگردی عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، نگراں وزیراعظم

    دہشتگردی عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، نگراں وزیراعظم

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کی بڑھتی ہوئی دہشتگردی عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، امریکا سمیت دنیا کی بڑی فوجی طاقتیں 20 سال تک افغان سرزمین پر موجود رہیں جبکہ نیویارک میں معروف تھنک ٹینک کونسل آف فارن ریلیشز سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ نگراں حکومت کا مینڈیٹ ہے کہ آزادانہ انتخابات کاعمل مکمل کرائے، پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت کو فروغ دیا جائے گا، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

    انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستانی طلباء امریکا کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم ہیں، تقریباً 10 لاکھ پاکستانی امریکا میں مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے کروڑوں لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوئیں، پاکستان گزشتہ سال آںے والے تباہ کن سیلاب کے بعد بحالی کے لیے کوشاں ہے، پاکستان خطےمیں امن اور استحکام کو ضروری سمجھتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے روابط کا خواہاں ہے، بھارتی یکطرفہ اقدامات سے خطے کو غیریقینی صورتحال کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت آبادی کے تناسب کو بدلنے کی کوشش کررہا ہے، نئے جمہوری دور کے حوالے سے پرامید ہیں کہ خطے میں تعلقات مزید بہترہوں گے۔

    اپنے خطاب میں انوار الحق کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ منتخب حکومت کے آنے تک نگراں حکومت آئینی حیثیت رکھتی ہے، نگراں حکومت کا کام آزاد اورغیرجانبدار انتخابات کا عمل مکمل کرانا ہے، انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن تاریخ اور شیڈول کا اعلان کرتا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ عام انتخابات جنوری میں ہوں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی سی بی اجلاس: ایشیا کپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ٹول ٹیکس کیخلاف ڈرائیور ایک بار پھرسراپا احتجاج
    پہلی بار پاکستانی خاتون خلا میں جائیں گی
    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ افغان حکومت کے ساتھ بعض معاملات پر تعاون کی فضا موجود ہے، کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، افغانستان میں انسانی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی قوت برسوں موجود رہی، امریکا سمیت دنیا کی بڑی فوجی طاقتیں 20 سال تک افغان سرزمین پر موجود رہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں یومیہ بنیاد پر ہمارے بہادر فوجی اورعوام دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں، افغانستان میں پائیدار امن چاہتے ہیں۔