Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پاک فوج ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی. آرمی چیف

    پاک فوج ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی. آرمی چیف

    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا چوتھا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا جبکہ نگران وزیرِ اعظم کی صدارت اور عبوری حکومت میں SIFC کی ایپکس کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس تھا.

    اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف، عبوری کابینہ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی، صوبائی وزراء اور اعلی حکام نے شرکت کی اور اجلاس میں کابینہ کو SIFC کے قیام کے بعد اس قلیل مدت میں جاری منصوبوں اور مکمل شدہ اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.

    جبکہ وزیرِ اعظم نے SIFC کی اب تک کی بہترین کارکردگی اور Whole of the Government اپروچ کے ذریعے مختلف محکموں اور اداروں کے مابین تعاون کو سراہا، اپیکس کمیٹی نے SIFC کے بین الاقوامی سطح پر تعاون کی کوششوں کو سراہا.

    کمیٹی نے برادرانہ ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اعلی سطحی وفود جن میں سعودی عرب اور اسلامی تنظیم برائے غذائی تحفظ (IOFS) شامل ہیں، کے دوروں کو بھی سراہا اور اپیکس کمیٹی نے SIFC کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ملکی معیشت کی بحالی کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی.

    اپیکس کمیٹی نے زراعت/لائیو اسٹاک، کان کنی/معدنیات، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے گزشتہ حکومت کے منظور کردہ منصوبوں کی توسیق کی، وزیرِ اعظم نے SIFC کے تحت سرمایہ کاری کیلئے تیار موزوں ماحول سےبھرپور فائدہ اٹھانے اور تعین شدہ منصوبوں کی تکمیل کی ہدایت کی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
    نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز
    چیف آف آرمی اسٹاف نے ملکی معیشت کی بحالی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے پالیسیوں کے تسلسل میں نگران حکومت کے ساتھ پاک فوج کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی.

  • سلمی لغاری المعروف امر سندھو  کا یوم پیدائش

    سلمی لغاری المعروف امر سندھو کا یوم پیدائش

    پھندوں میں لٹکتی ہوئی گردنوں سے
    میں خوابوں کا مطلب پوچھتی ہوں
    لغاری بلوچ قبیلے سے تعلق رکھنے والی نامور ترقی پسند ادیبہ_ مصنفہ، شاعرہ ، ماہر تعلیم اور انسانی حقوق کی جدوجہد کے حوالے سے فعال کردار ادا کرنے والی سلمی لغاری المعروف امر سندھو 28 اگست 1968 میں میرپور خاص کے ایک نواحی گاؤں دودو لغاری میں حسین بخش لغاری کے گھر میں پیدا ہوئیں ۔

    انہوں نے ابتدائی تعلیم میر پور خاص میں حاصل کرنے کے بعد سندھ یونیورسٹی جام شورو سے ڈبل ایم اے اور ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ۔ تعلیم سے فراغت کے بعد محکمہ تعلیم سندھ میں لیکچرر مقرر ہوئیں ۔ امر سندھو اس وقت سندھ یونیورسٹی جام شورو میں شعبہ فلسفہ کی پروفیسر اور چیئرپرسن ہیں ۔

    وہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے بھی فعال کردار ادا کرتی رہی ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے ڈاکٹر عرفانہ ملاح کے ساتھ مل کر 2008 ویمن ایکشن فورم کا قیام عمل میں لایا ۔ ان کی ایک سندھی کتاب” اوجاگیل اکھین جا سپنا” (جاگتی آنکھوں کے خواب)شائع ہو کر بہت پذیرائی حاصل کر چکی ہے۔ 10 جولائی 2012 میں امر سندھو پر حملہ کیا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی تھیں وہ اس وقت ڈاکٹر عرفانہ ملاح کے ساتھ سفر کر رہی تھیں ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
    نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز
    امر سندھو قومی و بین الاقوامی کانفرنسز میں بھی شرکت کر کے مقالے پڑھتی اور پیش کرتی رہتی ہیں ۔

    امر سندھو کی دو نظمیں قارئین کی نذر
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    میں۔۔!!
    اپنے دیس کی تنہائیوں کو
    اپنا ساتھ پیش کرنا چاہتی ہوں
    مگر، گیت جو بھگت کنوررام کے گلے میں ذبح کیا گیا
    میرے جسم کا عنوان
    بن نہیں سکتا۔
    اس کے سینے پر
    سر رکھ کر میں نے رونا چاہا
    لیکن اماں نے بتایا کہ
    میرے آنسو اور آہوں سے
    رخصتی کا گیت لکھ رہی ہیں
    اور ۔۔۔۔۔ پھر
    اپنے حصے میں آئے،
    تمام سوالات
    میں نے اپنے جسم میں بو دیے۔
    سمندر کے کنارے
    جوانی جو گیت گنگناتی ہے
    میں نے،
    وہ گیت گانے کی کوشش کی تو
    الفاظ مٹی،
    اور مٹی میری موت بن گئی
    اس کی ہر سسکی سے
    میں نے اک نعرے کو جنم دیا ہے
    نعرہ۔۔۔۔۔ جس کے مستقبل میں سینکڑوں کائناتیں اور
    حال میں گندھک کی گولیاں اور
    پھانسی کے پھندے لٹک رہے ہیں
    پھندوں میں لٹکتی ہوئی گردنوں سے
    میں خوابوں کا مطلب پوچھتی ہوں
    جن کے بیٹے!
    گندھک کی گولیاں نگل جائیں
    اس گاؤں کے باسیوں کے بجائے
    میں نے ان دیواروں کو
    (جو گولیوں کے لیے ڈھال نہ بن سکیں)
    بھی روتے ہوئے دیکھا ہے
    ’’ان کے خون سے
    روٹیاں کب پھوٹیں گی؟‘‘
    میرے خواب باربار مجھ سے پوچھتے ہیں۔

    (مزاحمتی شاعری )

    مزاحمتی شاعری میں جاگنے کے بعد
    بغاوت۔۔۔۔!
    میری رگوں میں دوڑتی
    میری آنکھوں میں بھر جاتی ہے
    میری بھیچی ہوئی مٹھیوں میں سانس لیتی
    میرے ہونٹوں پر جاگتی ہے
    بغاوتوں سے بوسہ
    اور راستوں سے چھالے لے کر
    میرے ہونٹ اور پیر
    اجنبی زبان میں لکھی ہوئی تاریخ کی کتاب کے
    خالی اوراق میں، بغیر عنوان کے ہی
    پرنٹ ہوجاتے ہیں
    میری آنے والی نسل، ان پرنٹس سے
    نعروں کو جنم دے گی۔۔۔؟
    یا جاڑوں کی سرد راتوں میں
    یہ پرنٹ جلاکر اپنے ہاتھ سینکے گی
    مجھے کیا معلوم؟

  • بجلی بلوں میں ریلیف، ایک بار پھر التوا کا شکار

    بجلی بلوں میں ریلیف، ایک بار پھر التوا کا شکار

    عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا معاملہ ایک بار پھر سے التوا کا شکار ہوگیا ہے جبکہ بجلی بلوں میں ریلیف سے متعلق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت اجلاس منگل کے روز ہوگا جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا تاہم واضح رہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اتوار کے روز بجلی کے بلوں میں ریلیف کے معاملے پر اجلاس کا پہلا دور ہوا تھا جس کے بعد اجلاس کو پیر تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

    جبکہ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بجلی کے نرخوں سے متعلق وزیرتوانائی نے مشاورت کی جبکہ مشاورتی عمل میں نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے بھی شرکت کی اور مشاورتی عمل کے دوران ممکنہ ریلیف کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، جولائی کے بل قسطوں میں وصول کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا اور بجلی کے بلوں میں شامل ٹیکسز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    جبکہ ذرائع نے بتایا ہے کہ کہ مشاورتی عمل کے دوران وزیر توانائی نے بلوں میں ممکنہ ریلیف سے متعلق مختلف آپشنز پیش کیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دوسری جانب وزارت توانائی میں بجلی بلوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں مسئلے پر تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی تاہم وزارت توانائی کے مطابق اجلاس کی تجاویز کل نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی، اور حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا، وزارت کے مطابق تجاویز اور فیصلوں کی منظوری کی مجاز وفاقی کابینہ ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
    نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز

  • توشہ خانہ  تحائف نیلامی کیس: سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

    توشہ خانہ تحائف نیلامی کیس: سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

    توشہ خانہ کے تحائف نیلامی کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے جبکہ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف کل اپیل پر سماعت کرے گا اور لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص لوگوں کے لیے توشہ خانہ کی اشیاء کی نیلامی کی حکومتی پالیسی کو غیر قانونی قرار دیا تھا.

    پی ٹی آئی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف 2021 میں اپیل دائر کی تھی، جبکہ توشہ خانہ یا اسٹیٹ ریپازیٹری کا نام تو آپ نے اس سارے معاملے کے دوران بار بار سنا ہو گا۔ یہ دراصل ایک ایسا سرکاری محکمہ ہے جہاں دوسری ریاستوں کے دوروں پر جانے والے حکمران یا دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو ملنے والے قیمتی تحائف جمع کیے جاتے ہیں۔

    خیال رہے کہ کسی بھی غیر ملکی دورے کے دوران وزارتِ خارجہ کے اہلکار ان تحائف کا اندراج کرتے ہیں اور ملک واپسی پر ان کو توشہ خانہ میں جمع کروایا جاتا ہے جبکہ یہاں جمع ہونے والے تحائف یادگار کے طور پر رکھے جاتے ہیں یا کابینہ کی منظوری سے انھیں فروحت کر دیا جاتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
    نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز

    یاد رہے کہ پاکستان کے قوانین کے مطابق اگر کوئی تحفہ 30 ہزار روپے سے کم مالیت کا ہے تو تحفہ حاصل کرنے والا شخص اسے مفت میں اپنے پاس رکھ سکتا ہے۔ جن تحائف کی قیمت 30 ہزار سے زائد ہوتی ہے، انھیں مقررہ قیمت کا 50 فیصد جمع کروا کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ سنہ 2020 سے قبل یہ قیمت 20 فیصد تھی تاہم تحریک انصاف کے دور میں اسے 20 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دیا گیا تھا۔ اور ان تحائف میں عام طور پر مہنگی گھڑیاں، سونے اور ہیرے سے بنے زیوارت، مخلتف ڈیکوریشن پیسز، سوینیرز، ہیرے جڑے قلم، کراکری اور قالین وغیرہ شامل ہیں۔

  • انتخابات میں تاخیر کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے،مغربی ممالک کا انتباہ

    انتخابات میں تاخیر کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے،مغربی ممالک کا انتباہ

    مغربی ممالک نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ انتخابات میں تاخیر کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے جس میں ممکنہ طور پر تعلقات میں کمی بھی شامل ہے،مغربی ممالک چاہتے ہیں نہ صرف انتخابات وقت پر ہوں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کو برابری کا میدان فراہم کیا جائے-

    باغی ٹی وی : سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور یورپی یونین پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں یہ ممالک ہمیشہ جمہوریت کی وکالت کرتے رہے ہیں اور سمجھتے ہیں انتخابات کا انعقاد کسی بھی ترقی پسند جمہوری معاشرے کا نچوڑ ہےمغربی دارالحکومتوں میں خدشات ہیں کہ پاکستان میں انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے اور موجودہ نگراں سیٹ اپ مقررہ مدت سے آگے جا سکتا ہے۔

    اسامہ بن لادن کوقتل کرنے والا امریکی فوجی گرفتار

    آئین کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد انتخابات 90 دن کے اندر کرانا ہوں گے تاہم پی ڈی ایم حکومت کے دور میں مشترکہ مفادات کی کونسل (CCI) نے مردم شماری کے نئے نتائج کی منظوری دی تھی،سفارتی ذرائع نے بتایا حلقہ بندیوں اور بعض تکنیکی معاملات کی وجہ سے چند ماہ کی تاخیر برداشت کی جا سکتی ہے تاہم، اگر انتخابات اگلے سال فروری سے آگے تاخیر کا شکار ہوئے تو ملک کیلیے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں اس سے آئی ایم ایف سمیت امریکی زیر قیادت مالیاتی اداروں کے ساتھ پاکستان کی شمولیت پر بھی منفی اثر پڑ سکتا ہے-

    خواتین مردوں سے زیادہ دھوکے باز ہوتی ہیں، نئی تحقیق

    ایک سفارتی ذریعے نے بتایا کہ سچ کہوں تو اگر انتخابات فروری سے آگے تاخیر کا شکار ہوتے ہیں، تو ہمارے لیے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی یہی سطح برقرار رکھنا انتہائی مشکل ہو جائے گا ایک اور سفارتی ذرائع نے میڈیا پر پابندی اور بعض سیاسی جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ چیز ہے جس پر ہماری گہری نظر ہے۔

    کینیڈا میں ملازمت ایک شکنجہ ہے. افریقی مہاجر

  • ایئر پورٹس پر ناتجربہ کار ڈاکٹر کی بھرتی کا انکشاف

    ایئر پورٹس پر ناتجربہ کار ڈاکٹر کی بھرتی کا انکشاف

    نگراں وزیرصحت نے ایئرپورٹس پر ناتجربہ کار ڈاکٹر کی بھرتی کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ بارڈر ہیلتھ سروسز نے جونیئر، ناتجربہ کار ڈاکٹر بھرتی کیے، بارڈر اینڈ ہیلتھ سروسز پاکستان ایک اہم ادارہ ہے جبکہ نگراں وزیرصحت نے کہا کہ ایئرپورٹس پر اسکریننگ کے نظام کو مضبوط بناتا ہے، معاملے کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔

    جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ انکوائری میں تعین ہوگا ناتجربہ کار ڈاکٹر کس طرح بھرتی ہوئے، انکوائری پر قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا اور ڈاکٹروں کی ایئرپورٹس، بندرگاہ، بارڈر پر تعیناتیاں گزشتہ دورحکومت میں ہوئی تھیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف ڈرگ کنٹرولر نے نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹرجاوید اکرم کی اہلیہ کی فارماسوٹیکل کمپنی سے تیار ہونے والی ایک دوا کا استعمال فوری روکنے کا حکم دے دیا تھا اور یہ دوا میڈیکل اسٹورز سے واپس منگوا لی گئی تھی.

    جبکہ چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب نے کہا تھا کہ دوائی کا استعمال مریضوں کے لیے جان لیوا ہوسکتا ہے، ریسوٹن دوا کا اسٹاک واپس منگوالیا اور ڈاکٹرجاوید اکرم کی اہلیہ کی کمپنی کی دوائی کا استعمال فوری روکنے کا حکم دیتے ہوئے چیف ڈرگ کنٹرولر نے کہا تھا کہ نجی کمپنی کی دوائی ملاوٹ شدہ اورغیرمعیاری نکلی ہے۔

    علاوہ ازیں انہوں نے کہا تھا کہ تمام فارمیسز، میڈیکل اسٹور اسٹاک کی فروخت فوری روک دے اور ٹیبلٹ روسوٹن فوری طور پر واپس بھجوائی جائے اور چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب نے کہا تھا کہ ڈرگ انسپکٹر فوری طور پر دوائی کا اسٹاک واپس منگوائے اور دوائی کا استعمال الرجی کے امراض کے لیے کیا جاتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    زمین تنازعہ؛ باپ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار
    کے پی؛ لوئر دیر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب
    افغانستان میں سیاحتی مقام جانے پر خواتین کو روک دیا گیا
    وزیر اعظم کا عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا حکم
    تاہم خیال رہے کہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹرجاوید اکرم کا کہنا تھا کہ کمپنی میری فیملی کی ہے، دوائی میں پیراسٹیامول کے چند ٹریسز پائے گئے ہیں اور انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بیرون ملک بھی ادویات کا اسٹاک واپس منگوایا جاتا ہے، ادویات کا اسٹاک واپس منگوا لینا اچھا عمل ہے۔

  • وزیر اعظم کا عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا حکم

    وزیر اعظم کا عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا حکم

    نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے بجلی کے بلوں کے معاملے پر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے جبکہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے جولائی کے مہینے میں زائد بلوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس کا پہلا دور اسلام آباد میں منعقد ہوا ہے اور اس اجلاس میں عبوری کابینہ کے وفاقی وزراء شمشاد اختر، گوہر اعجاز، مرتضی سولنگی، مشیر وزیرِ اعظم ڈاکٹر وقار مسعود، سیکرٹری پاور، چئیرمین واپڈا، چیئرمین نیپرا اور دیگر متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

    جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس کو بجلی کے شعبے کے مسائل، زائد بلوں کے حوالے سے تفصیلات، بجلی چوری اور اسکی روک تھام کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ وزیر اعظم نے اجلاس کو پیر تک ملتوی کرتے ہوئے ٹھوس اقدامات اور پلان تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔
    اعلامیہ میں بتایا گیا وزارت پانی و بجلی کے حکام نے بتایا کہ بجلی کے ٹیرف کا تعین نیپرا کرتا ہے، کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل ہوتا ہے، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے بھی بجلی کی قیمتوں میں فرق پڑتا ہے۔، پاور ڈویژن حکام نے بتایا کہ درآمدی کوئلے کی قیمت بھی 51 ہزار سے 61 ہزار روپے فی میٹرک رہی، آئندہ سال 2 کھرب روپے صرف کپیسٹی پیمنٹس کی مد میں ادائیگیاں کرنی ہیں۔

    علاوہ ازیں حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فرق 400 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں پر لاگو ہوا، 63.5 فیصد ڈومیسٹک صارفین کیلئے ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا گیا، 31.6 فیصد ڈومیسٹک صارفین کیلئے قیمتوں میں 3 سے 6.5 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا جبکہ صرف 4.9 فیصد ڈومیسٹک صارفین کیلئے 7.5 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا۔ جبکہ حکام کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک صارفین کیلئے اوسطاً ٹیرف میں 3.82 روپے کا اضافہ ہوا، دیگر کیٹیگریز میں آنے والے صارفین کیلئے 7.5 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا، جولائی 2022 میں زیادہ سے زیادہ بجلی ٹیرف 31.2 روپے فی یونٹ تھا، جبکہ اگست2023 میں 33.89 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت ہے۔

    اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام مشکل صورتحال سے دوچار ہیں، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں، ایسا ممکن نہیں کہ عام آدمی مشکل میں ہو اور افسر شاہی اور وزیرِ اعظم انکے ٹیکس پر مفت بجلی استعمال کریں، متعلقہ وزارتیں اور متعلقہ ادارے مفت بجلی حاصل کرنے والے افسران اور اداروں کی مکمل تفصیل فراہم کریں، میں عام آدمی کی نمائندگی کرتا ہوں، وزیرِ اعظم ہاؤس اور پاک سیکریٹریٹ میں بجلی کا خرچہ کم سے کم کیا جائے، اگر میرے کمرے کا اے سی بند کرنا پڑا تو بے شک بند کر دیں۔

    جبکہ نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کی بچت کے اقدامات کے نفاذ اور جولائی کے زائد بلوں کے مسئلے پر صوبائی وزراء اعلی کے ساتھ تفصیلی مشاورت بھی کل کی جائے گی، تقسیم کار کمپنیاں بجلی چوری کی روک تھام کا روڈ میپ پیش کریں، بجلی کے شعبے کی اصلاحات اور قلیل، وسط اور طویل مدتی پلان جلد از جلد پیش کیا جائے۔ اس اجلاس میں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں بجلی کے زائد بلز میں کمی کیلئے ٹھوس اقدامات مرتب کر کے پیش کئے جائیں، جلد بازی میں کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے جس سے ملک کو نقصان پہنچے، ایسے اقدامات اٹھائیں گے جس سے خزانے پر اضافی بوجھ نہ ہو صارفین کو سہولت ملے۔ تاہم خیال رہے کہ بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں عوام کا احتجاج جاری ہے ،شہر شہر ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے، اضافی ٹیکس واپس لیئے جائیں ورنہ احتجاج جاری رہے گا۔

  • ذکاء اشرف نے قومی ٹیم کی پرفارمنس پر انعام کا اعلان

    ذکاء اشرف نے قومی ٹیم کی پرفارمنس پر انعام کا اعلان

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ہر کھلاڑی و ٹیم مینجمنٹ کو دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا جبکہ ذرائع کے مطابق پاکستان ون ڈے میں نمبر ون بنی تو ذکاء اشرف نے قومی ٹیم کی پرفارمنس سے انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔

    علاوہ ازیں بتایا جارہا ہے کہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون ٹیم بننے پر کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کیلیے خصوصی انعام کا اعلان کردیا جبکہ ذکا اشرف نے ہر کھلاڑی و ٹیم مینجمنٹ کو دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

    دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر روجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا نے پاکستان آنے کی تصدیق کردی ہے اورع صدر راجر بنی کا کہنا ہے کہ وہ اور نائب صدر راجیو شکلا چار ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے، پاکستان میں سرکاری عشائیے کے علاوہ ایشیا کپ کے میچز بھی دیکھیں گے۔

    راجر بنی نے پاکستان کی میزبانی کو سرہاتے ہوئے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ میرے دورہ پاکستان سے پاک بھارت کرکٹ روابط کو فائدہ ہوگا اور ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مقابلے ایشیز سے بڑے اور سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر اٹھارہ سال بعد پاکستان کا دورہ کریں گے، آخری مرتبہ دو ہزار پانچ میں ایشین کرکٹ کونسل کے کیمپ کے لیے پاکستان آئے تھے۔

  • موٹر سائیکل اور بڑی گاڑی سے پٹرول کی یکساں قیمت وصول کرنا انصاف نہیں. علیم خان

    موٹر سائیکل اور بڑی گاڑی سے پٹرول کی یکساں قیمت وصول کرنا انصاف نہیں. علیم خان

    صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ حکومت 200 یونٹ تک بجلی کا بل فری کرے ورنہ عوام کا غم وغصہ اور احتجاج ختم نہیں ہوگا جبکہ اپنے ایک بیان میں صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ حکومت نادار و مفلس شہریوں پر رحم اور انہیں ریلیف فراہم کرے۔

    علاوہ ازیں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ امیروں پران کی مالی حیثیت دیکھتے ہوئے ڈائریکٹ ٹیکس عائد اور وصول کیا جائے جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ موٹر سائیکل اور بڑی گاڑی سے پٹرول کی یکساں قیمت وصول کرنا انصاف نہیں، حکومت 200 یونٹ تک بجلی فری اور موٹرسائیکل کیلئے پٹرول سستا کرے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری پارٹی اقتدارمیں آکر تین سو یونٹ تک بجلی کا بل وصول نہیں کرے گی۔ جبکہ یاد رہے کہ ملک پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں تھی اور ملک میں 15 اگست سے پیٹرول کی قیمت میں مزید 15روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے اضافےکا امکان ہے، عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔

    تاہم یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں 5 ڈالر فی بیرل اضافہ ہونے سے خام تیل کی قیمت 86 ڈالر سے بڑھ کر 91 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے اور خام تیل پر پریمیئم چارجز 2 ڈالر فی بیرل الگ ہیں جبکہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تیار ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت بھی 5 ڈالر اضافے سے 97 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 102 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، اگر یہ ہی قیمت برقرار رہی تو موجودہ ریٹ کے حساب سے پاکستان میں پٹرول 15 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 20 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کے امکانات ہیں۔

  • ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس پیر کو طلب

    ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس پیر کو طلب

    اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا جبکہ نگران وزیراعظم انوارالحق کی زیرصدارت کمیٹی خلیجی ممالک اور چین کی سرمایہ کاری کے منصوبوں پرغورکرے گی جبکہ ایگزیکٹو اورعملدرآمد کمیٹیز کی سفارشات ایپکس کمیٹی میں پیش کی جائیں گی۔

    تاہم خیال رہے کہ سابق حکومت نے آج اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ’معاشی بحالی‘ کی جامع حکمت عملی جاری کی تھی جس کا مقصد اہم شعبوں میں اپنے غیر استعمال شدہ وسائل کو بروئے کار لاکر اور دوست ممالک کی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھا کر ملکی معیشت کو بحال کرنا ہے۔

    جبکہ اس قومی حکمت عملی کا مقصد پاکستان کو درپیش موجودہ معاشی مسائل اور بحرانوں سے نجات دلانا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے۔ تاہم یاد رہے کہ گزشتہ مہینے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں غیرملکی سرمایہ کاری کے راستے میں رکاوٹیں دور کرنے کے لیے قائم کردہ ’اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے پہلے اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف، وزرائے اعلیٰ، وفاقی اور صوبائی وزرا اور اعلیٰ سرکاری حکامِ شریک ہوئے۔

    اعلامیے کے مطابق منصوبے کے تحت زراعت، لائیو اسٹاک، معدنیات، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی اور زرعی پیداوار جیسے شعبوں میں پاکستان کی اصل صلاحیت سے استفادہ کیا جائے گا۔منصوبے کے تحت ان شعبوں کے ذریعے پاکستان کی مقامی پیداواری صلاحیت اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی۔