Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • کل تک پپٹرول کے 3 جہاز  پاکستان پہنچنے کی توقع ہے،وزیر پیٹرولیم

    کل تک پپٹرول کے 3 جہاز پاکستان پہنچنے کی توقع ہے،وزیر پیٹرولیم

    کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات کی-

    اتوار کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار، چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری توانائی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے،ملاقات میں عالمی تیل قیمتوں میں اضافے، ایندھن کے ذخائر اور ممکنہ توانائی بحران سے نمٹنے کے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

    اجلاس کے دوران حکام نے شرکا کو عالمی توانائی منڈی کی صورت حال اور ملک میں ایندھن کے ذخائر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ اگر مشر ق وسطیٰ میں جاری تنازع میں مزید شدت آئی تو خام تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے با عث ملکی معیشت اور توانائی کے شعبے پر اثرات کا خدشہ موجود ہے جب کہ اجلاس میں میں توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بچتی اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مختلف جھڑپوں میں 13 خوارج ہلاک

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ توانائی کے ذمہ دارانہ استعمال اور عوامی تعاون کی ضرورت ہے جب کہ قومی معیشت کا پہیہ چلتا رکھنا حکومت کی ترجیح ہےاجلاس میں زیر غور تمام تجاویز کو کابینہ میں بھی پیش کیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ وفاقی حکومت عالمی توانائی منڈیوں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور قیمتوں کے ممکنہ مالی اثرات سے نمٹنے کے لیے متبادل منصوبے تیار کیے جا رہے ہیں۔

    وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ ایندھن بچت کے اقدامات ضروری ہیں تاکہ موجودہ ذخائر زیادہ دیر تک برقرار رہ سکیں پپٹرول کے 3 جہاز کل تک پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔

    ٹرمپ نے ہوم لینڈ سکیورٹی سیکرٹری کرسٹی نوم کو عہدے سے ہٹا دیا

    اجلاس میں پیٹرول پمپوں پر ذخیرہ اندوزی کے خدشے سے بھی آگاہ کیا گیا حکام کے مطابق ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیا ن رابطہ مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ قطر کے اعلان کے بعد ایل این جی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے تاہم ایندھن ذخائر کی نگرانی کے لیے صوبوں کے ساتھ مشتر کہ ڈیش بورڈ تیار کررہے ہیں،سعودی عرب، عمان اور متحدہ عرب امارات سے متبادل ایندھن سپلائی کے لیے رابطے جاری ہیں جب کہ دیگر راستوں سے تیل کی فراہمی یقینی بنانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں، آئی ایم ایف سے پیٹرولیم لیوی میں ریلیف کے لیے درخواست کرنے کا ارادہ بھی زیر غور ہے اجلاس میں توانائی صورت حال سے نمٹنے کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطہ جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    روس انٹیلیجنس شیئر کر بھی رہا ہو تو ایران کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا،ٹرمپ

  • کسی بھی قوم کی مجموعی ترقی خواتین کو مساوی مواقع اور بامعنی شرکت فراہم کیے بغیر ممکن نہیں،وزیراعظم

    کسی بھی قوم کی مجموعی ترقی خواتین کو مساوی مواقع اور بامعنی شرکت فراہم کیے بغیر ممکن نہیں،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ پائیدار ترقی اور قومی خوشحالی کی ضمانت ہے،حکومت اس بات کے لیے پُرعزم ہے کہ ایسا ماحول یقینی بنایا جائے جہاں خواتین بغیر کسی امتیاز اور خوف کے اپنی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔

    آج دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بین الاقوامی یوم خواتین منایا جا رہا ہے جس کا مقصد خواتین کے حقوق، مساوات اور بااختیار بنانے کے عزم کو اجاگر کرنا ہے جبکہ عالمی یومِ خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نےعالمی یومِ خواتین کے موقع پر میں پاکستان اور دنیا بھر کی خواتین کو خراجِ تحسین اور نیک تمنائیں بالخصوص پاکستان کی خواتین، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو مبارکباد پیش کی-

    انہوں نے کہا کہ اس سال عالمی یومِ خواتین ‘حقوق، انصاف اور عمل: تمام خواتین اور لڑکیوں کے لیے’ کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے، جو خواتین کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہےخواتین کے حقوق کا تحفظ پائیدار ترقی اور قومی خوشحالی کی ضمانت ہے اور کسی بھی قوم کی مجموعی ترقی خواتین کو مساوی مواقع اور بامعنی شرکت فراہم کیے بغیر ممکن نہیں۔

    خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر نے امریکا اور اسرائیل کی سہولتکاری کرنے والے ممالک کو خبردار کر دیا

    وزیراعظم نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کی محنت، عزم، حوصلہ اور خدمات قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ ان کے مطابق خواتین نہ صرف خاندان بلکہ معاشرے اور ریاست کی مثبت اقدار پر مبنی بنیادوں میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہیں،تعلیم سے کھیل تک، گھروں سے حکومت تک پاکستانی خواتین کی جدوجہد اور کامیابیاں ایک مضبوط اور خوشحال ملک کی تعمیر میں انقلابی کردار ادا کر رہی ہیں-

    وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم، اسپیکر اسمبلی، وزیر اعلیٰ، عدلیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، صحت، تعلیم، کاروبار اور مسلح افواج سمیت مختلف شعبوں میں خواتین نے نئی راہیں ہموار کی ہیں پاکستان میں خواتین کے حقوق کے قانونی تحفظ کے لیے مؤثر قانون سازی موجود ہے جو ہراسانی اور استحصال کے خلاف قومی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

    پاکستانی انٹیلیجنس اطلاع نہ دیتی تو معلوم نہ ہوتا آئل ریفائنری پر حملہ اسرائیل نے کیا تھا،سعودی وزیر دفاع

    انہوں نے کہا کہ خواتین کو معیاری تعلیم تک رسائی، مالی شمولیت، خواتین کاروباری افراد کی معاونت، کام کی جگہ پر تحفظ اور ہراسانی و تشدد کے خلاف مؤثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں سب کو مل کر ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں ہر خاتون کو عزت و وقار کے ساتھ ترقی کے مساوی مواقع میسر ہوں تاکہ پاکستان ایک زیادہ منصفانہ، ترقی یافتہ اور جامع مستقبل کی جانب آگے بڑھ سکے۔

  • پاکستانی انٹیلیجنس اطلاع نہ دیتی تو معلوم نہ ہوتا آئل ریفائنری پر حملہ اسرائیل نے کیا تھا،سعودی وزیر دفاع

    پاکستانی انٹیلیجنس اطلاع نہ دیتی تو معلوم نہ ہوتا آئل ریفائنری پر حملہ اسرائیل نے کیا تھا،سعودی وزیر دفاع

    سعودی وزیر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ اگر پاکستان کی انٹیلیجنس ہمیں بروقت اطلاع نہ دیتی تو ہم کو یہ معلوم نہ ہوتا کے آئل ریفائنری پر حملہ ایران نے نہیں اسرائیل نے کیا تھا یہ بات ہمیں حملے کے دو گھنٹے کے اندر مل گئی تھی۔

    مارچ 2026 کے اوائل کی رپورٹوں کی بنیاد پر، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایران اور اسرائیل کے علاقائی تنازعے کے حوالے سے شدید سفارتی مصروفیات رہی ہیں۔،رپورٹس بتاتی ہیں کہ پاکستان نے کشیدگی کو کم کرنے اور تنازع کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سعودی عرب اور ایران دونوں کے ساتھ فعال طور پر بات چیت کی۔

    سعودی تیل کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے ڈرون اور میزائل حملوں کے درمیان، ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کچھ حملے ایران کی طرف سے نہیں کیے گئے، ان تجاویز کے ساتھ کہ اسرائیل خطے میں کشیدگی پیدا کرنے کے لیے بعض حملوں کے پیچھے ہو سکتا ہے۔

    ایران نے کئی امریکی فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے، علی لاریجانی کا دعویٰ

    پاکستان نے سعودی تیل کی تنصیبات پر حالیہ حملوں کے بعد ایک مضبوط سفارتی موقف اختیار کرتے ہوئے علاقائی استحکام اور تعاون پر زور دیا۔ اسلام آباد نے تہران کو سعودی عرب کے ساتھ اس کے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کی یاد دہانی کرائی اور سعودی سرزمین پر مزید حملوں کو روکنے کے لیے کام کیا، اس بات پر زور دیا کہ تنازعہ کو موجودہ سرحدوں سے آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔

    اگرچہ تہران کے اپنے حکام نے ریفائنری کے کچھ واقعات کی ذمہ داری سے انکار کیا ہے، پاکستان نے دونوں فریقوں کو بات چیت کے ذریعے مشغول کیا اور تحمل سے کام لینے پر زور دیا، اس بات پر زور دیا کہ کشیدگی خلیجی خطے میں توانائی کی سلامتی اور امن کو خطرے میں ڈال سکتی ہے حکومت نے جاری کشیدگی کے درمیان ریاض کے ساتھ تیل کی فراہمی کے متبادل راستوں پر بھی بات کی۔

    اسرائیل،امریکہ ،ایران جنگ،پچھلے آٹھ گھنٹوں میں کیا کچھ ہوا،صورتحال مزیدسنگین

  • بروقت اقدامات نہ ہوتے تو پیٹرول کی قیمت 375 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی تھی،خواجہ آصف

    بروقت اقدامات نہ ہوتے تو پیٹرول کی قیمت 375 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی تھی،خواجہ آصف

    خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ اگر حکومت بروقت اقدامات نہ کرتی تو پیٹرول کی قیمت 375 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی تھی۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں ایسے عالمی بحران میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں صر ف محدود اضافہ کیا ہے، جس کے لیے پیشگی منصوبہ بندی اور سخت محنت کرنا پڑی۔

    انہوں نے کہا کہ اگر حکومت بروقت اقدامات نہ کرتی تو پیٹرول کی قیمت 375 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی تھی،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضا فے کے باعث کئی ممالک کو شدید معاشی دباؤ کا سامنا ہے، تاہم حکومت نے عوام پر بوجھ کم رکھنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، موجودہ عالمی حالا ت میں قوم کو اتحاد اور بصیرت کی ضرورت ہے۔

    
اسرائیل کی لبنان کو وارننگ، حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ

    انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ امتِ مسلمہ کو دوست اور دشمن میں تمیز کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور امت کو اپنا قبلہ درست کرنے کی ہمت دے،مشکل حالات کے باوجود حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے اور معیشت کو مستحکم رکھا جائے۔

    پیٹرولیم قیمتوں کے حوالے سے اہم مشاورت، وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات

  • ایوان صدر میں یتیم بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

    ایوان صدر میں یتیم بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

    ایوان صدر میں یتیم بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے شرکت کی اور بچوں سے ملاقات کی۔

    صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ ایوان صدر آپ کا اپنا گھر ہے اور بچوں سے مل کر خوشی ہوئی، انہوں نے یتیم بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ یہ بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔

    صدر مملکت نے اس موقع پر معاشرے کے ہر فرد پر زور دیا کہ یتیم بچوں کی کفالت، تعلیم اور تربیت ہر کسی کی ذمہ داری ہےحکومت اور متعلقہ ادارے بچوں کی تعلیم و تربیت اور روشن مستقبل کے لیے مسلسل کام کرتے رہیں گے۔

    
امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران میں سینکڑوں مقامات متاثر، ہلال احمر کی رپورٹ

    صدر آصف علی زرداری نے آنے والے دور میں جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ نوجوان اور بچے ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے،تقریب کے دوران صدر مملکت نے یتیم بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے، اور افطار ڈنر کے موقع پر بچوں کے لیے خوشگوار ماحول فراہم کیا گیا۔

    
اسرائیل کا دعویٰ، 80 سے زائد لڑاکا طیاروں سے ایران کی فوجی تنصیبات پر حملے

  • موجودہ عالمی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتیں بڑھانا پڑی، عطا تارڑ

    موجودہ عالمی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتیں بڑھانا پڑی، عطا تارڑ

    ہفتہ کو سابق صدر پاکستان اور ادارہ نظریہ پاکستان کے سابق چیئرمین محمد رفیق تارڑ مرحوم کی چوتھی برسی کے موقع پر ادارہ نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور معرکہ حق میں ہماری فوج نے دشمن کو ناکوں چنے چبانے کی صلاحیت ثابت کی ہے-

    وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان ایک آزاد ریاست ہے جسے ہمارے آباؤ اجداد نے لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا دنیا میں دو ہی ریاستیں ایسی ہیں جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوئیں، ایک ریاست مدینہ اور دوسری مملکت خداداد پاکستان، ملک کے قیام کے پیچھے ایک مضبوط نظریہ تھا، جس کی بدولت آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں، اور انشااللہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا،حکومت ملک کی خدمت کے لیے پرعزم ہے اور اللہ کے فضل اور مثبت پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی افواہوں پر ترجمان اوگرا کی وضاحت جاری

    تیل کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے عطااللہ تارڑ نے کہاکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ حکومت کے لیے چیلنج بن گیا ہے، جس کی وجہ سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا،تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ اس کا زیادہ بوجھ عام شہری پر نہ پڑے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں، موجودہ عالمی صورتحال کے باعث قیمتیں بڑھانا پڑی، مگر کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم اثر پڑے،ملکی سیاسی اور عسکری قیادت پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے۔

    ایران نے 30 کروڑ ڈالر کا امریکی ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کردیا

  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی افواہوں پر ترجمان اوگرا کی وضاحت جاری

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی افواہوں پر ترجمان اوگرا کی وضاحت جاری

    اوگرا کے ترجمان نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کی افواہوں کو بلاجواز قرار دے دیا۔

    نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگو میں ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے بتایا کہ ملک بھر میں فی الحال پیٹرول اور ڈیزل وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور کسی قسم کی قلت نہیں ہے لوگ قیمتوں میں اضافے سے پہلے زیادہ سے زیادہ تیل خریدنا چاہتے تھے مارکیٹ میں پھیلائی گئی افواہیں اب ختم ہو چکی ہیں اور عوامی افراتفری بھی کنٹرول میں ہے ملک بھر کے پیٹرول پمپس کی نگرانی سختی سے کی جا رہی ہے، آئل کمپنیوں پر بھی گہری نظر رکھی گئی ہے اور کسی بھی پیٹرول پمپ کی جانب سے قلت، ذخیرہ اندوزی یا زائد قیمت میں ملوث ہونے کی صورت میں فوری اطلاع دی جائے۔

    ایران نے 30 کروڑ ڈالر کا امریکی ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کردیا

    امریکا نے ایران کی مدد کرنے والوں کو خبردار کر دیا

    اسلام آباد: شہریوں کو پیٹرول فراہم نہ کرنے پر 7 پیٹرول پمپس سیل

  • پاکستان کو اقوام متحدہ کے مشن برائے افغانستان کی حالیہ رپورٹ پر تحفظات

    پاکستان کو اقوام متحدہ کے مشن برائے افغانستان کی حالیہ رپورٹ پر تحفظات

    پاکستان نے اقوام متحدہ کے مشن برائے افغانستان (یو این اے ایم اے) کی حالیہ رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کیاہے-

    پاکستان نے کہا ہے کہ اس رپورٹ میں زیادہ تر معلومات افغان طالبان حکام کے فراہم کردہ مؤقف پر مبنی دکھائی دیتی ہیں، جس کے باعث بعض نتائج کی درستگی اور توازن پر سنجیدہ سوالات پیدا ہوتے ہیں، رپورٹ میں آزاد اور قابلِ اعتماد ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات کو خاطر خواہ جگہ نہیں دی گئی۔

    پاکستان کا کہنا ہے کہ افغان طالبان حکومت مختلف دہشت گرد گروہوں کے ساتھ قریبی روابط رکھتی ہے اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے دیا جا رہا ہے ان حملوں کے نتیجے میں پاکستان میں بے شمار معصوم شہری اور سیکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔

    ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

    پاکستان نے اس مسئلے کے حل کے لیے دوست ممالک کی ثالثی کے ذریعے بھی متعدد سفارتی کوششیں کیں، تاہم اب تک کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہو سکی افغان طالبان حکومت کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دیتی ہے یا دہشت گرد تنظیموں کو پناہ دیتی ہے،پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے کیے جانے والے تمام انسدادِ دہشت گردی آپریشنز انتہائی درستگی، پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیے جاتے ہیں اور ان کی بنیاد مستند اور قابلِ تصدیق انٹیلی جنس معلومات ہوتی ہے-

    حکام نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اپنے آپریشنز کے دوران شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہیں اور ممکنہ جانی نقصان سے بچنے کے لیے غیر معمولی احتیاطی تدابیر اختیار کی جاتی ہیں، پاکستان کی جانب سے افغانستان میں کارروائیاں ایسے دور دراز علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر کی جاتی ہیں جو آبادی سے کافی فاصلے پر ہوتے ہیں، حتیٰ کہ حساس علاقوں جیسے کابل کے گرین زون سے بھی دور۔

    برطانیہ میں غیرملکی مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

    پاکستان نے تشویش ظاہر کی کہ افغان طالبان حکومت دہشت گرد عناصر کو پناہ اور تحفظ فراہم کر رہی ہے، جس کے باعث یہ گروہ نہ صرف محفوظ پناہ گاہیں قائم کیے ہوئے ہیں بلکہ وہ سرگرمیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں جو علاقائی امن اور پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ بن رہی ہیں۔

    آج میرانشاہ میں ہونے والے ایک ہولناک دہشت گرد حملے کی جانب بھی توجہ دلائی گئی، جس میں معصوم شہریوں اور بچوں کو شدید نقصان پہنچا پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ اقوام متحدہ کا مشن ایسے واقعات کو بھی اسی سنجیدگی اور غیر جانبداری کے ساتھ رپورٹ کرے گا تاکہ زمینی حقائق کی متوازن اور درست عکاسی ممکن ہو سکے۔

    کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ

    پاکستان نے اعادہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر اور ذمہ دارانہ اقدامات کے لیے اقوام متحدہ سمیت عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعمیری تعاون جاری رکھے گا تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • بی ایل اے کا اہم کمانڈرافغانستان میں ہلاک

    بی ایل اے کا اہم کمانڈرافغانستان میں ہلاک

    کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی(بی ایل اے) سے وابستہ ایک اہم کمانڈر افغانستان کے صوبہ قندھار میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہو گیا ہے۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے کالعدم بی ایل اے کمانڈر کی شناخت نعیم کے نام سے ہوئی ہے جو ’ڈاکٹر‘ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا اور اسے تنظیم کے اہم ترین کمانڈروں میں شمار کیا جاتا تھا اور وہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رکن ماہ رنگ بلوچ کا قریبی رشتہ بھی ہے۔ تاہم اس حوالے سے مذکورہ کارکن یا ان کے نمائندوں کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

    نعیم عرف ڈاکٹر طویل عرصے سے دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا اور تنظیم کے عسکری نیٹ ورک میں ایک اہم کردار ادا کر رہا تھاوہ تنظیم کے ایک فعال دھڑے کالعدم ’مجید بریگیڈ‘ سے بھی وابستہ رہا ہے جو حالیہ برسوں میں کئی دہشتگردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتا رہا ہے۔

    ہواوے مصنوعات استعمال کرنے والوں کے لیےسیکیورٹی الرٹ جاری

    حکام کے مطابق یہ بریگیڈ تنظیم کے سب سے زیادہ فعال اور خطرناک آپریشنل ونگز میں شمار کی جاتی ہے اس یونٹ کو اکثر خودکش حملوں، دھماکوں اور سیکیورٹی فورسز سمیت اہم سرکاری اور اسٹریٹجک تنصیبات کو نشانہ بنانے والی کارروائیوں سے منسلک کیا جاتا رہا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نعیم عرف ڈاکٹر کو تنظیم کے اندر ایک اہم کمانڈر کی حیثیت حاصل تھی اور وہ مختلف حملوں کی منصوبہ بندی اور نیٹ ورک کی سرگرمیوں میں مرکزی کردار ادا کرتا رہا ہے وہ اس وقت ہلاک ہوا جب افغانستان کے صوبہ قندھار میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک کارروائی کی گئی، تاہم حکام کی جانب سے اس آپریشن کی مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں-

    ہم افغان طالبان کے ساتھ تعمیری انگیجمنٹ چاہتے ہیں،پاکستان

    دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم سے وابستہ نیٹ ورکس کی نگرانی اور ان کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں ملک میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور ایسے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی ادارے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔

  • بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم فراہمی اور جوہری ٹیکنالوجی تعاون پر  پاکستان کا تشویش کا اظہار

    بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم فراہمی اور جوہری ٹیکنالوجی تعاون پر پاکستان کا تشویش کا اظہار

    وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم کی طویل المدتی فراہمی کے معاہدے اور جوہری ری ایکٹروں کی جدید ٹیکنالوجی میں ممکنہ تعاون پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق یہ انتظام سول جوہری شعبے میں ایک ملک کے لیے متعصبانہ استثنیٰ کی مثال ہے بھارت نے 1974 میں جوہری تجربہ اس پلوٹونیم سے کیا تھا جو کینیڈا نے پرامن مقاصد کے لیے فراہم کیا تھا، اور یہ تجربہ جوہری فراہم کنندگان کے گروپ کے قیام کا سبب بنا تھا اب وہی ریاست تر جیحی رسائی حاصل کر رہی ہے۔

    وزارت خارجہ نے بتایا کہ بھارت نے اپنی تمام سول جوہری تنصیبات کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے حفاظتی نظام کے تحت نہیں رکھا اور نہ ہی ایسا کرنے کا پابند عہد کیا ہے، متعدد تنصیبات اب بھی بین الاقوامی معائنہ کے دائرۂ کار سے باہر ہیں ساتھ ہی یہ بھی واضح نہیں کہ اس معاہدے کے ساتھ جوہری عدم پھیلاؤ کی کوئی ضمانت منسلک ہے یا نہیں۔

    اکاؤنٹ آفس قصور میں لوگوں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا ،نوٹس کی اپیل

    ترجمان نے کہا کہ اس انتظام کے تزویراتی مضمرات بھی تشویش ناک ہیں، کیونکہ بیرونی ذرائع سے یورینیم کی دستیابی بھارت کے داخلی ذخائر کو عسکری مقاصد کے لیے دستیاب بنا سکتی ہے، جس کے نتیجے میں قابل انشطار مواد میں اضافہ، جوہری ہتھیاروں کے ذخائر میں تیزی سے توسیع، اور جنوبی ایشیا میں پہلے سے موجود تزویراتی عدم توازن میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

    ہم افغان طالبان کے ساتھ تعمیری انگیجمنٹ چاہتے ہیں،پاکستان

    پاکستان نے دوہرایا کہ سول جوہری تعاون کو غیر امتیازی اور معیاری طریقہ کار کے تحت ہونا چاہیے، جو ان تمام ریاستوں پر یکساں طور پر نافذ ہو جو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی فریق نہیں ہیں،متعصبانہ استثنائی انتظامات عالمی عدم پھیلاؤ کے نظام کی ساکھ کو مجروح کرتے ہیں اور خطے میں مزید عدم استحکام کا خطرہ پیدا کر سکتے ہیں۔

    آذربائیجان کے نخچیوان ائیرپورٹ پر ایرانی ڈرون حملہ، 2 افراد زخمی