Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا 12 واں دور

    پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا 12 واں دور

    پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا 12 واں دور منعقد ہوا، ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان ایران دوطرفہ سیاسی مشاورت (BPC) کا 12 واں دور 17-18 جون 2023 کو تہران میں منعقد ہوا۔ سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان اور ایران کے نائب وزیر خارجہ جناب علی باقعی کانی نے متعلقہ فریقوں کی قیادت کی،ملاقات میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور دونوں اطراف کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی،

    ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے تمام دائرہ کار پر بات چیت کی اور گزشتہ بی پی سی کے فیصلوں پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا ،دوطرفہ تجارت کو بڑھانے اور متنوع بنانے اور توانائی، ٹرانسپورٹ روابط، تعلیم اور عوام سے عوام کے تبادلوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ،دونوں فریقین نے علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ،دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں قریبی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقتصادی کمیشن اور مشترکہ تجارتی کمیٹی سمیت مختلف ادارہ جاتی میکانزم کے باقاعدہ اجلاس کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں فریقوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور ای سی او سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے اور مشترکہ تشویش کے عالمی اور علاقائی مسائل پر بات چیت کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا

    ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کا خیرمقدم

    سیکرٹری خارجہ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کا خیرمقدم کیا ،سیکرٹری خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی صورت حال سے آگاہ کیا ،سیکرٹری خارجہ نے کشمیر کاز کے لیے ایران کی ثابت قدم حمایت کو سراہا ،سیکرٹری خارجہ نے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ سے ملاقات کی ،دونوں فریقین نے اعلیٰ سطحی دوطرفہ تبادلوں کی موجودہ رفتار کو برقرار رکھنے اور مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ،رکن پارلیمنٹ ،چیئرمین پاکستان-ایران پارلیمانی فرینڈشپ گروپ احمد امیرآبادی فرحانی کے ساتھ ایک الگ ملاقات میں دونوں فریقوں نے پارلیمانی تبادلوں کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ،سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان نے اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) کے سیکرٹری جنرل خسرو نوزیری سے ملاقات کی سیکرٹری خارجہ نے ای سی او کے رکن ممالک کے درمیان علاقائی رابطوں اور تجارتی فروغ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا تہران میں سیکرٹری خارجہ نے معروف ایرانی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (IPIS) کے ایرانی دانشوروں اور اسکالرز سے بھی بات چیت کی ،ملاقاتوں کے دوران خطے میں امن اور ترقی کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

    لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا

  • پی ڈی ایم سربراہ نے ڈی آئی خان میں اہم منصوبو کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    پی ڈی ایم سربراہ نے ڈی آئی خان میں اہم منصوبو کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    جمعیت علمائے اسلام(ف) اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان )میں میگا پروجیکٹس کا افتتاح کر دیا۔ مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان سٹی پہنچے ، مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود اور مولانا عبید الرحمن بھی تھے، مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان سٹی میں مفتی محمود چوک سے قریشی موڑ تک بائی پاس روڈ اور قریشی موڑ سے مریالی موڑ تک یونیورسٹی روڈ اور قریشی موڑ سے رمک تک انڈس ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

  • ذو الحج 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب

    ذو الحج 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب

    اسلام آباد: رویت ہلال کمیٹی نے ذو الحج 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان رویت ہلال کمیٹی کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت 19 جون بروز پیر مرکزی اجلاس کراچی میں ہوگا 19 جون کو اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔

    زونل کمیٹیاں چاند کی شہادت موصول ہونے کے حوالے سے رپورٹ مرکزی کمیٹی کو ارسال کریں گی جبکہ چاند نظرآنےکا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے جس کے بعد روایت کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین، سپارکو حکام کے علاوہ رویت ہلال کمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے۔

    پاکستان کےخودکار چیک کلیئرنگ سسٹم نِفٹ پر سائبر حملہ

    دوسری جانب بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے ملکوں میں جہاں اتوار 18 جون کو 29 ذی القعد ہے چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ ان ملکوں میں یکم ذی الحج پیر 19 جون کو اور عید الاضحی بدھ 28 جون کوہوسکتی ہے۔ پاکستان میں 18 جون کو 28 ذی القعد ہوگی اور چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر 19 جون یعنی 29 ذو القعد کو ہوگا۔

    پاکستان میں یکم ذوالحج منگل 20 جون یا یا بدھ 21 جون کو متوقع ہے۔ اس طرح پاکستان میں عید الاضحی جمعرات 29 جون یا جمعہ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے بیشتر مسلمان ممالک میں 29 ذی القعد یعنی 18 جون کو ذی الحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ عالم اسلام کے مغربی اور وسطی علاقوں میں اس تاریخ کوٹیلی اسکوپ کے ذریعے بھی چاند مشکل سے دیکھا جا سکے گا۔

    لیگی رہنما کو سڑک پر گاڑی دھونے پربھاری جرمانہ عائد،نوٹس جاری

    عالمی فلکیات مرکز کا مزید کہنا ہے کہ 18 جون بروز اتوار کو اسلامی دنیا کے مشرقی علاقوں میں کسی بھی طرح چاند نہیں دیکھا جاسکے گاجکارتہ میں سورج غروب ہونے کے 7 منٹ بعد چاند چھپ جائے گا اس وقت اس کی پیدائش کو 6 گھنٹے اور 5 منٹ ہوچکے ہوں گے ابو ظبی میں سورج غروب ہونے کے 29 منٹ بعد چاند چھپ جائے گا اور اس وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور 4 منٹ ہوچکی ہوگی۔

    ریاض میں سورج غروب ہونے کے 31 منٹ بعد چاند چھپ جائے گا اس وقت اس کی عمر 13 گھنٹے ہوگی۔ عمان اور مقبوضہ بیت المقدس میں میں چاند سورج غروب ہونے کے 37 منٹ بعد نظروں سے اوجھل ہوگا اس وقت اس کی عمر 14 گھنٹے ہوچکی ہوگی۔

    فلم تیار کرنے والوں کو آمدن پر ٹیکس استثنیٰ حاصل ہوگا،مریم اورنگزیب

  • پاکستان کےخودکار چیک کلیئرنگ سسٹم نِفٹ پر سائبر حملہ

    پاکستان کےخودکار چیک کلیئرنگ سسٹم نِفٹ پر سائبر حملہ

    پاکستان کے اہم خودکار چیک کلیئرنگ سسٹم نیشنل انسٹیٹیوشنل فیسیلیٹیشن ٹیکنالوجیز (نِفٹ) پر بڑا سائبر حملہ

    باغی ٹی وی: نِفٹ کے مطابق 16 جون کو ‘نفٹ’ کے سسٹمز کو ہیک کرنےکی کوشش کی گئی اطلاع ملتے ہی حفاظتی اقدامات کے ذریعے فوری طور پر صورتحال پر قابو پالیا گیا جس سے ڈیٹا اور سسٹمز کسی بڑے نقصان سے بچ گئے اسلام آباد اور کراچی میں ڈیٹا سینٹرز متاثر ہونے کے باعث بینکوں کو چیک کلیئرنگ کے عمل کو معطل کرنے کی ہدایت کردی گئی –


    نِفٹ کے مطابق ہماری ٹیمیں اس حملے کی نوعیت اور کسی بھی ممکنہ خطرے کو سمجھنے کیلئے سائبر حملے کی کوشش کی مکمل چھان بین کر رہی ہیں یہ یقینی بنایا جارہا ہے کہ سروسز مکمل طور پر دوبارہ شروع کرنے سے پہلے سسٹمز محفوظ رہیں 19 جون 2023 بروز پیر کو کلیئرنگ سروسز کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے کام جاری ہے۔

    نِفٹ کے مطابق ہم نے سائبر حملے کی کوشش سے منسلک کسی بھی خطرے کو کم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔ ہمارے ڈیٹا، سسٹمز، کلائنٹس اور اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اس چیلنج کے دوران پم پر اپنے غیر متزلزل اعتماد کے لیے اپنے کلائنٹ بینکوں اور صارفین کا تہہ دل سے مشکور ہیں-

    واضح رہے کہ نفٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے ساتھ ادائیگیوں کا نظام آپریٹر ہے، اور اسٹیٹ بینک کے لائسنس کے تحت دو بڑے کاروباروں میں مصروف ہے:

    1 – نِفٹ پاکستان کے 43 بینکوں کا چیک کلیئرنگ ہاؤس ہے جہاں ‘امیج بیسڈ کلیئرنگ سروسز’ کے ذریعے سالانہ 46 کھرب روپے کی انٹر بینک چیک ادائیگیاں کلیئر کی جاتی ہیں۔

    2 – یہ NIFT ePay کے برانڈ نام کے تحت کارڈ اور اکاؤنٹ پر مبنی مرچنٹ کی ادائیگیوں کے لیے انٹرنیٹ ادائیگی کا گیٹ وے ہے۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم شدید گرم

    ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم شدید گرم

    ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ کہیں کہیں بوندا باندی کا بھی امکان ہے کراچی کا آج کم سے کم درجۂ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے شہرِ قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے-

    امریکی وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ، پشاور 41، حیدر آباد، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا اوراٹک میں 40، اسلام آباد 39، لاہور، مظفر آباد 38، کراچی اورکوئٹہ میں36 جبکہ گلگت35، سری نگر 31 اور لیہ میں 23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    سمندری طوفان سے بھارتی ریاست گجرات کے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال

    دوسری جانب سمندری طوفان بپرجوائے کمزور ہو کر شدید کم دباؤ میں تبدیل ہو چکا ہے لیکن طوفان ابھی بھی جنوب مشرقی سندھ (تھر پارکر) اور گردونواح میں موجود ہےجو کہ اگلے 12 گھنٹوں میں مز ید کمزور ہو کر ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہو جائے گا۔

    دنیا بھر میں مہنگائی کے اعداد و شمار جاری، پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں …

  • دنیا بھر میں مہنگائی کے اعداد و شمار جاری، پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

    دنیا بھر میں مہنگائی کے اعداد و شمار جاری، پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

    اسلام آباد: ورلڈ آف سٹیٹسٹکس نے دنیا بھر میں مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

    باغی ٹی وی: اعدادو شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا، 38 فیصد شرح کے ساتھ پاکستان کا دنیا میں چھٹا نمبر ہے، وینزویلا ، لبنان اور شام ابتدائی 3 مہنگے ترین ممالک کی فہرست میں شامل وینزویلا عالمی سطح پر مہنگا ترین ملک بن گیا، مہنگائی کی شرح 436 فیصد ریکارڈ کی گئی، اوپیک ممبر ملک وینزویلا امریکی پابندیوں کے سبب معاشی مشکلات کا شکار ہے۔


    رپورٹ کے مطابق مہنگے ملکوں کی فہرست میں لبنان دوسرے جبکہ شام تیسرے نمبر پر ہے،ورلڈ آف سٹیٹسٹکس کے مطابق پاکستان مہنگائی کی شرح میں 38 فیصد اضافے کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

    جناح ہاؤس حملہ کیس:قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار گرفتار

    ورلڈ آف سٹیٹسٹکس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں مہنگائی 2 اعشاریہ 8 فیصد سے بڑھ رہی ہے، برطانیہ میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 8.7 فیصد، بھارت میں 4.24 ریکارڈ ہوئی اعداد وشمار کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد قوت خرید میں ایک فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ امریکہ میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    شالیمار ایکسپریس کا روٹ تبدیل

    جبکہ پاکستانی ادارے وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں پاکستان میں آلو 108 ، آٹا 99 اور گندم 94.8 فیصد مہنگی ہوئی ، ایک سال میں انڈے 90.2 ، چاول 85 اور دال ماش 58.2 فیصد ،دال مونگ 57.7 ، پھل 53 ، اور چینی 41 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ درسی کتب 114 اور اسٹیشنری بھی 79.3 فیصد مہنگی ہوئی۔

    اس کے علاوہ موٹر فیول 69.9 ، گیس 62.8 اور بجلی 59.2 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ گاڑیوں کے آلات 45 اور گھریلو سامان 41 فیصد مہنگا ہوا ۔اس دوران تعمیراتی سامان اور گاڑیاں 38 فیصد مہنگی ہوئیں۔

    سعودی وزیر خارجہ کی تہران میں ایرانی صدر سے ملاقات

  • اسلام آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر کے سامنے بے بس، ایک ماہ میں 950 وارداتیں

    اسلام آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر کے سامنے بے بس، ایک ماہ میں 950 وارداتیں

    اسلام آباد پولیس کے مطابق شہر اقتدار اسلام آباد میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران مخلتف وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوئے ، اسلام آباد شہر میں ایک ماہ میں 950 سے زائد وارداتیں،، جبکہ 350 موٹرسائیکل چوری ، 400 سے زائد موبائل فونز چھینے گئے ہیں،اسلام آباد سے گزشتہ ماہ لاکھوں روپے مالیت کی 86 گاڑیاں چوری ہوئی،اس دوران 27 افراد کو اغوا کیا گیا،فائرنگ اور دوران ڈکیتی مزاحمت پر گیارہ افراد قتل ہوئے،اسکے علاوہ مالی فراڈ اور دھوکہ دہی کے 34 مقدمات درج ہوئے،جائیداد پر قبضے کے خلاف دو سو سے زائد جرائم پولیس کو رپورٹ کیے گئے، پولیس زرائع کے مطابق رپورٹ کیے گئے جرائم کے خلاف صرف 50 فیصد مقدمات درج ہوئے،
    گزشتہ ایک ماہ کے دوران سو سے زائد ایسے جرائم بھی ہوئے جن میں شہریوں کی قیمتی اشیاء کی لاگت بیان نہیں کی گئی،اسکے علاوہ ڈکیتی کے 350سے زائد واقعات جن میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان نے شہریوں کو زخمی کیا،شہری قیمتی موبائل فون، موٹرسائیکل اور گاڑیوں سے محروم پولیس جرائم پہ قابو پانے میں مسلسل ناکام ہوتے دکھائی دے رہے ہےشہر اقتدار میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں میں خوف و ہراس لی لہر دوڑ گئی ہے،

  • اداروں کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر پی ٹی ایم کے  رہنماؤں کو ایف آئی نے طلب کر لیا

    اداروں کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر پی ٹی ایم کے رہنماؤں کو ایف آئی نے طلب کر لیا

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال اور پروپیگنڈہ کرنے پر پشتو ن تحٖفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) کےسربراہ منظور پشتین اورایم این اے علی وزیر سمیت 4 افراد کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ سائبرکرائم سرکل پشاورنے اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ/ پروپیگنڈہ کی بنیاد پر انکوائری کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت منظورپشتین،ایم این اے علی وزیر ،حضرت نعیم اور عبدالصمد کو 23 جون کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ دو ہفتوں سے پی ٹی ایم کے زیر اہتمام ضلع شمالی وزیرستان کے میرانشاہ کینٹ کے سامنے 3 ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف دھرنا شروع ہے۔دھرنے میں منظور پشتین،علی وزیر سمیت پی ٹی ایم کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرانشاہ کینٹ کے باہر دھرنا کے شرکاء جس میں منظور پشتین اور علی وزیر بھی شامل ہیں سخت نعرے بازی کررہے ہیں ۔اس سے قبل گذشتہ رات ڈیر ہ اسماعیل خان پولیس نے منشیات کے الزام میں پی ٹی ایم کے مرکزی رہنما عالمزیب محسود کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر میں عالمزیب محسود پر 1030 گرام چرس رکھنے کے الزام لگایا گیا ہے۔

  • بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم کو شکست

    بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم کو شکست

    بنگلادیش نے ٹیسٹ میچ میں افغانستان کو 546 رنز سے شکست دے دی۔بنگلادیش کے شہر میرپور میں کھیلےجانے والے ٹیسٹ میچ میں میزبان بنگلادیش کے 662 رنز کے تعاقب میں افغان ٹیم 115 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 382 بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جس میں نجم الحسین 146 اور محمود الحسن 76 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے،بنگلہ دیش کی جانب سے نجات مسعود نے 5 اور یامین احمدزئی نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری گاڑیاں افسران کو فروخت کرنے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری گاڑیاں افسران کو فروخت کرنے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کی مونیٹائزیشن اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
    ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے 40 ہزار سے زائد سرکاری گاڑیاں افسران کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری گاڑیوں کی مونیٹائزیشن سے 10 ارب روپے کی آمدن ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے صرف ریسکیو، پولیس موبائل اور میونسپلٹی کی گاڑیوں کو سرکاری حیثیت میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔مونیٹائزیشن پالیسی پر محکمۂ خزانہ نے نگراں حکومت کو تجاویز پیش کی ہیں۔
    ذرائع کا بتانا ہے کہ پالیسی کے تحت ایک افسر ایک ہی گاڑی خرید سکے گا، سرکاری افسر تصرف میں موجود گاڑی دو سے تین اقساط میں خرید سکے گا، افسران کو باقاعدہ سبز نمبر پلیٹ دی جائے گی۔