انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 444 رنز کا ہدف دے دیا۔انگلینڈ کے تاریخی اوول گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے دوسری اننگز 270 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردیا تھا جبکہ چوتھے دن آسٹریلیا نے دوسری اننگز 4 وکٹوں پر 123 رنز سے شروع کی، الیکس کیرے 66 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے جبکہ مچل اسٹاک اور مارنوس لبوشین نے41، 41 رنز بنائے۔گزشتہ روز اسٹیو اسمتھ 34، کیمرون گرین 25 اور عثمان خواجہ 13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔بھارتی کی طرف سے رویندرا جڈیجا نے 3، محمد شامی اور امیش یادیو نے 2 ، 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں گزشتہ روز 296 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی،
Tag: پاکستان
-

پاک فوج کے اعلیٰ افسران کا ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ
بریگیڈیئر محمد طیب ،کرنل خالد اور حساس اداروں کے افسران نے بنو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا ۔جہاں پر انھوں نے طوفانی بارش میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی ۔اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کی ہدایت کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر محمد طیب کا کہنا تھا ۔کہ پاکستان آرمی ہر مشکل میں قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔جہاں بھی ہماری ضرورت ہو ہم سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔بریگیڈیئر محمد طیب نےہسپتال زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔اور شہیدوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں اچھی صحت کے لئے دعا کی ۔
-

خیبر پختونخواہ طوفانی آندھی سے 19 اموات،102 زخمی، 15 کی حالت تشویش ناک
ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق آندھی اور طوفان کے باعث جانبحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی، ریسکیو1122 نے بنوں میں12, لکی مروت میں 3 اور کرک میں 4 افراد جان بحق ہونے کی تصدیق کی ہیں، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 کے مطابق آندھی اور طوفان کے باعث 102 سے زائد افراد زخمی ہوئے،جس میں زیادہ تر حادثات چھتیں اور دیواریں منہدم ہونے کے باعث پیش ائیں، بنوں لکی مروت اور کرک کے تمام ہسپتالوں میں. ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والوں میں 15 لوگوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے،جنکو فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، دوسری جانب کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بنوں منظور احمد آفریدی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں کا دورہِ کیا جہاں انہوں نے جانبحق افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی بہترین علاج معالجے کے احکامات جاری کئے۔
اس موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر بنوں اور لکی مروت کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانبحق ہونے والے افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں۔ اور مریضوں کی بہترین دیکھ بال کا بھی اہتمام کرنے پر زور دیا،اس کے علاوہ نقصانات کا تخمینہ لگانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔
طوفانی بارش کے دوران چھتوں ، دیواروں اور آسمانی بجلی گرنے سے 17 افراد جانبحق جبکہ 102 افراد زخمی ہوئے ہیں۔جن میں پندرہ کی حالت تشویشناک ہے۔تاہم اس وقت بنوں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔
کمشنر بنوں ڈویژن نے تینوں اضلاع کے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کی ہیں۔ تاکہ نقصانات کا بروقت ازالہ ممکن ہوسکے۔ کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے کہا کہ ضلع بنوں میں پاک فوج کے 116 بریگیڈ اور لکی مروت میں 117 بریگیڈ کے جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔ اس کے علاؤہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ زخمیوں کی بہترین علاج معالجے کی نگرانی میں مصروف عمل ہیں۔ -

خیبر پختونخواہ بار کونسل اجلاس، وکلاء کے لئے فنڈ مقرر
خیبر پختونخواہ بار کونسل نے فوت شدہ ، بیمار عمر رسیدہ وکلاء کو ریلیف دینے کے لیے فنڈ کی منظوری دیدی ۔ بار کونسل نے ایک کروڑ 63 لاکھ اور پچاس ہزار ریلیف فنڈ منظور کیا ۔ جس کے لئے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس رولز میں ترمیم کریں گے۔ بار کونسل کے مطابق سائلین کو انٹرا کورٹ اپیل کا حق دیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکے ۔ کے پی کے بار کونسل نے اجلاس میں وکلاء ٹرینگ ، ہاسٹلز ، بار کونسل لاء کالج اور وکلاء ہاؤسنگ سوسائٹی کے مختلف تجاویز پر بحث کی اس کے علاوہ اجلاس میں آرمی ایکٹ ریفارمز پر بھی بات ہوئی بار کونسل نے آگے کہا کہ آئین ، قانون انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے آل پاکستان لائرز کنونشن بھی منعقد کیا جائیگا ۔
-

موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
خیبرپختونخوا کے گرم علاقوں میں 12جون سے مڈل اور ہائی اسکولز کی تعطیلات ہوں گی، یہ اعلان مشیر تعلیم رحمت سلام خٹک کی جانب سے کیا گیا ہے انھوں نے کہا گرمی کی شدت میں اضافے پر اسکولز کی تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا ہے، گرمی کے باعث مختلف اضلاع میں اسکولوں میں بچے بے ہوش ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے سلولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے مشیر تعلیم رحمت سلام خٹک نے موقف اختیار کیا کہ نگراں وزیراعلیٰ نے مقررہ تاریخ سے3 دن پہلے تعطیلات کی منظوری دے دی، ڈائریکٹرتعلیم اور ڈی ای اوز کو 12 جون سےموسم گرما کی چھٹیاں دینے کی ہدایت کردی، مشیر تعلیم نے مزید کہا کہ مڈل اور ہائی اسکولز میں 15 جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری کیا تھا،
-

ہلاک ہونے والے دھشتگرد کی ویڈیو وائرل کرنے پولیس اہلکار معطل
سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے پشاور متنی تھانہ کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا ہے،ایس ایچ کو ایک روز قبل دھشتگردوں سے مقابلے کے دوران ایک شر پسند کے ہلاک ہونے کے بعد اسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر نوٹس لے کر معطل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق تھانہ متنی کے حدود میں ایس ایچ او عمران الدین اور ملزم ایاز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ملزم عمران ہلاک ہونے کے بعد اس کی لاش پولیس بکتر بند کی فرنٹ ونڈو سکرین پر رکھ کر تھانے منتقل کیا گیا، جبکہ اسکے چار ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا، واقعے کے بعد ہلاک دھشتگر د اور اسکے گرفتار دوستوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی جس کے نتیجے میں سی سی پی او پشاور کے جانب سے کاروائی عمل میں لانے کے بعد ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا، جبکہ معاملے کے مزید تحقیقات کے لئے کمیٹی بھی بنائی گئی ہے،
-

دنیائے فٹ بال کا بڑا مقابلہ آج استنبول میں کھیلا جائے گا
چیمپئنز لیگ فائنل کا تگڑا ٹاکرا مانچسٹر سٹی اور انٹر میلان کے درمیان ہو گا کھلاڑیوں کی تیاریاں مکمل، وِننگ ٹریکس پر دوڑتی بلیو شرٹس نے ایک اور بڑی کامیابی پر نظریں جما لیں
دنیا کا پسندیدہ کھیل فٹبال آج پھر مرکز نگاہ اتاترک اولمپک اسٹیڈیم استنبول میں بڑا مقابلہ یوئیفا چیمپئنز لیگ کا فیصلہ کن ٹاکرا مانچسٹر سٹی اور انٹر میلان میں دلچسپ اور اعصاب شکن مقابلہ کے لئے رہیئے تیار ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات بارہ بجے شروع ہو گا کھلاڑیوں کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہے، تمام پلان بھی مکمل کر لئے گئے ہے سب پرعزم اور پرجوش جزبے کے ساتھ میدان میں اترے گے، جبکہ پرستار بھی بے قرار دکھائی دے رہے ہے،
پریمیئر لیگ اور ایف اے کپ کے چیمپئن کھلاڑیوں کو تاریخ میں پہلی بار چیمپئنز لیگ بھی جیتنے کا انتظار جبکہ دوسری جانب بلیو شرٹس کے گول مشین کہلانے والے ارلنگ ہالینڈ پر نظریں جمائے بیٹھے ہے، -

سوات میں وکلاء برادری امن کی خواہاں
سوات مینگورہ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے خلاف وکلاء برادری کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں سوات بار اور مینگورہ ہایئکورٹ کے وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ،احتجاجی مظاہرہ ایک دن پہلے پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شھید ہونے پر کیا گیا،سوات بار صدر سعید خان اور ہائی کورٹ بار صدر عبد العلیم ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سوات میں مزید دھشتگردی برداشت نہیں کر سکتے،اور پچھلے کچھ عرصے سے سوات کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہم مزید کسی بھی بد امنی یا دھشتگردی کے متحمل نہیں ہو سکتے،ماضی میں ہم نے بہت قربانیاں دے کر سوات کے امن کو یقینی بنایا ہے، لہذا شفاف تحقیقات کرائے جائے،وکلاء نے سوات ڈی پی او کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا،جس کے حوالے سے وکلاء کی جانب سے قرارداد پاس کی گئی ہے،
-

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر ضمانت پر رہا
پی ٹی آئی یوتھ ونگ صدر مینا خان آفریدی اور مقامی رہنما جلال مہمند کی انسداد دھشتگردی عدالت میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جس کو عدالت کی جانب سے منظور کر لیا گیا ہے،انسداد دہشتگردی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مینا خان اور جلال مہمند کو ضمانت پر رہا ئی کا حکم دے دیا ہے،عدالت کا ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی،فیصلہ کے مطابق ملزمان کے خلاف فی الحال کوئی ثبوت موجود نہیں تمام سی سی ٹی وی اور فرانزک کا جائزہ لینے کے بعد عدالت رہائی کا حکم دیتی ہے،
فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان اس سے قبل بھی کسی جرم میں ملوث نہیں رہے لہذا عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کرتی ہے،یاد رہے عدالت نے مینا خان اورجلال مہمند کا فیصلہ دو روز قبل محفوظ کر لیا تھا ،ملزمان کو 9 اور 10 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا، -

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا ہنگو سب جیل کا دورہ
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مسرت ہلالی نے ضلع ہنگو کا دورہ کیا ہے جہاں انھوں نے ضلعی محکمے کے ججز سے ملاقات کر کے عدالتی نظام کو بہتر بنانے پر بات چیت کی ہے،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ہنگو جوڈیشل لاک اپ کا بھی دورہ کیا ہے جہاں انھوں نے قیدیوں کے حالات کا جائزہ لیا ہے چیف جسٹس مسرت ہلالی نے ہنگو ڈسٹرکٹ سیشن جج حیات گل مہمند،سینیئر سول جج ایڈمن ولی محمد،ڈپٹی کمشنر ہنگو فضل اکبر ،ڈپی او کے ساتھ مل کے ہنگو سب جیل کا بھی دورہ کیا ہے،جہاں پہ انہوں نے موجود قیدیوں سے ملاقات کی ہے اور جیل میں پیش آنے والے مسائل کے بارے میں سنا ہے،،اس موقع پر چیف جسٹس مسرت ہلالی نے جیل میں قیدیوں کے مشکلات کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے،
