پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام خواتین گول کییپرز کو خصوصی تربیت کے لئے کیمپ کا آغاز کیا گیا،پی ایف ایف کے مطابق تربیتی کیمپ میں مدعو کی جانے والی گول کیپرز میں نشا اشرف، طوبیٰ ادریس، سحر زمان، مافیہ پروین، آئینہ مرزا اور نائرہ ایمن شامل ہیں۔
کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو احسان اللہ خان کی کوچنگ میں خصوصی ٹریننگ دی جائے گی، ٹریننگ کے بعد مجموعی طور پر 3 گول کیپرز کا انتخاب کر کے انہیں رواں ماہ کے وسط میں شروع ہونے والے قومی سینئر کیمپ میں شامل کیا جائے گا۔
کوچ احسان اللہ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں مستقبل کے لیے نیا ٹیلنٹ تیار کرنے کا موقع ملے گا، ٹریننگ کا پہلا مرحلہ 11جون کو مکمل ہوگا، اس کے بعد 13 سے 18جون تک کراچی میں بھی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔
Tag: پاکستان
-

پی ایف ایف کی جانب سے خواتین گول کیپرز کے لئے لاہور میں خصوصی کیمپ کا انعقاد
-

لیونل میسی اب کس کلب میں ہونگے؟
دنیائے فٹبال کی بڑی ڈیل کنفرم ہو گئی سپر اسٹار لیونل میسی نے سعودی اور اسپینش کلبز کو کک آؤٹ کر کے امریکی ٹیم انٹر میامی کو جوائن کر لیا ورلڈکپ فاتح کپتان لیونل میسی کی ٹرانسفر سے متعلق چہ مگوئیاں آ خر کار دم توڑ گئی، پینتیس سالہ فٹبالر نے الہلال اور بارسلونا کی پرکشش آفر کو ٹھکرا کر امریکی کلب انٹر میامی کو جوائن کرنے کی تصدیق کر دی ہے میجر لیگ سوکر اور انٹر میامی کے ساتھ ساتھ خود لیونل میسی نے ڈیل کے فائنل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ میں نے میامی جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے ساتھ 100 فیصد معاہدہ تو نہیں ہوا اور شاید کچھ چیزیں ہونا باقی ہیں، لیکن میں نے اس کے لیے کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
-

2024 میں ہونے والی پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز ملتوی ہونے کا اندیشہ
پی ایس ایل میلے کے باعث آئندہ سال پاکستان کی ویسٹ انڈیز سے شیڈول سیریز ملتوی ہونے کا امکان بڑھ گیا
ویسٹ انڈیز کے خلاف فروری مارچ 2024 میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزشیڈول ہے انہی دنوں میں ہونے والے پی ایس ایل میلے نے پی سی بی حکام کو امتحان میں ڈال دیا ہے جس کے لیے انہوں نے متحدہ عرب امارات انتظامیہ کو ٹی ٹوینٹی لیگ کے شیڈول کو تبدیل کرنے پر بھی غور شروع کر دیا ہے ، اگر ایسا بھی نہ ہوا تو پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز ملتوی کی جا سکتی ہے -

علی محمد خان کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا،
سابق وزیر مملکت علی محمد خان کو پشاور جیل سے رہا کرنے کے بعد مردان پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا
پشاور ہائی کورٹ نے تھری ایم پی او میں سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی گرفتاری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کئے۔ جس پر پشاور سنٹرل جیل سے علی محمد کو رہا کیا گیا جہاں پر مردان پولیس نے انکو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ علی محمد خان کو 9 اور 10 مئی کو جلاو گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مردان پولیس کے مطابق علی محمد کو ہم نے گرفتار کیا ہے۔ ان کے خلاف دہشتگردی سمیت توڑپھوڑ کی ایف آئی آر تھانا سٹی میں درج ہے۔ -

ضلع مردان سے دو اشتہاری مجرم گرفتار
مردان تھانہ رستم پولیس کی اشتہاری مجرمان کیخلاف کارروائیاں جاری ہے ایس ایچ او عبدالساجد خان کی قیادت میں رستم پولیس ٹیم نے اشتہاری مجرمان کیخلاف ضلع بھر جاری مہم کے دوران کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب دو اشتہاری مجرم عصر خان سکنہ گڑو اور زاہد علی سکنہ مچی رستم کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے
ڈی پی او مردان کی جاری کردہ خصوصی احکامات پر مردان پولیس ضلع بھر میں سرکل ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ ایس ایچ اوز کی قیادت میں اشتہاری مجرمان ، منشیات فروش ، اور سماجی جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا گیا ہے، ڈی پی او مردان نے ضلع میں امن و امان کو ہر صورت میں یقینی بنانے پر زور دیا ہے، -

نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نسیم شاہ نے اپنے بچپن کی کہانیاں سنا کر مداحوں کو خوش کر دیاگزشتہ روز نسیم شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں سے چٹ چیٹ کرنے کا سوچا، انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ’Ask me a question‘ سیشن شروع کیا۔نسیم شاہ کی اسٹوری دیکھ کر اُن کے لاکھوں مداح اپنے اپنے سوال لے کر اُن کے سوشل میڈیا پر اُمڈ آئے۔نسیم کا سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بتانا تھا کہ وہ کراچی اور لاہور میں سے لاہور کا انتخاب کریں گے، اُن کی والدہ اُن کی رول ماڈل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے اسکول کے دور میں نالائق طالبِ علم تھےاس دوران اُن کے ایک مداح کا پوچھنا تھا کہ کیا آپ ’بی ٹی ایس، کے پاپ گروپ‘ کو جانتے ہیں ؟جس پر نسیم شاہ نے جواب میں لکھا کہ ویسے تو مجھے علم نہیں، کہیں یہ ’ بیک ٹو اسکول‘ تو نہیں؟ کیا میں صحیح ہوں؟نسیم شاہ کا اس طرح اپنے مداحوں سے گھل مل جانا ان کے دلوں میں گھر کر گیا،اور اس بات پر انکو خوب پزیرائی ملی،
-

ورلڈ کپ شیڈول جلد سامنے آجائے گا،جیف الرڈائس
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو جیف الرڈائس نے کہا ہے کہ بہت جلد ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کریں۔جیف الرڈائس کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیڈول ہمیں ایک کچھ دن میں مل جائے گا جس کے بعد ممبرز ممالک اور براڈ کاسٹرز کے ساتھ مشاورت کریں گے۔آئی سی سی چیف کا مزیدکہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کریں گے، کوشش ہوگی کہ سب کے ساتھ جلد سے جلد مشاورت کریں گے
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو میزبانی دیتے ہیں تو ان کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں، کئی بار ایونٹ کے لیے کرکٹ سسٹم اور حکومتوں کے ساتھ بہت زیادہ مشاورت کرنی پڑتی ہے، ہماری ٹیم ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ -

ڈالر کے جال سے نکلنے کا راستہ
پاکستان کو اس وقت اہم معاشی مشکلات کا سامنا ہے، جن میں خستہ حال معیشت، غیر ملکی ذخائر کی کمی، اور ادائیگیوں کے توازن کا بحران شامل ہیں۔ تاہم، ایران، روس اور افغانستان کے ساتھ بارٹر تجارتی معاہدے کرنے کا حالیہ فیصلہ ذہانت کا ایک نمونہ ہے اور بہترین تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ غیررسمی حکمت عملی واقعی قابل ذکر ہے۔
بارٹر ٹریڈ پاکستان کو غیر ملکی ذخائر کی ضرورت کے بغیر مختلف مصنوعات کا تبادلہ کرنے کی اجازت دیتا ہے، اس سے غیر ملکی کرنسی کے کم ہوتے ذخائر پر دباؤ کم ہوتا ہے۔ تبادلے کے لیے دستیاب مصنوعات میں قدرتی گیس، پیٹرولیم، پھل، گری دار میوہ، چاول، دودھ، سبزیاں، مٹھائیاں، کھیلوں کے سامان، بجلی کی اشیاء، ٹیکسٹائل، دواسازی اور چمڑا شامل ہیں۔بارٹر ٹریڈ میں دواسازی کی اشیاء کی شمولیت سے مقامی شعبے دوائیں بنانے کے لیے بااختیار ہو جائیں گے، خاص طور پر زندگی بچانے والی، اور دیگر عام دوائیں جن کی سپلائی یا تو کم ہے یا اجزاء کی کمی کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔ سرکاری اور نجی ملکیت والے دونوں ادارے کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد بارٹر پروگرام میں حصہ لے سکتے ہیں۔ یہ بات غور طلب ہے کہ یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان کے پاس خود کو برقرار رکھنے کے لیے ایک ماہ سے بھی کم مالیت کا زرمبادلہ موجود ہے۔
ایران اور افغانستان سے اسمگلنگ ہماری معیشت کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔ اگرچہ اسے مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا، مگر بارٹر ٹریڈ سے اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں کمی آنی چاہیے اور غیر ملکی ذخائر کو بچانے میں بھی مدد ہونی چاہیے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین اقتصادیات، اور وزارت تجارت کے اعلیٰ عہدیداروں کی ایک ٹیم کے ذریعہ کئے گئے ایک مطالعے کے مطابق، ملک میں سمگل کی جانے والی اعلیٰ اشیاء سالانہ (25 نومبر 2020) 3.3 بلین ڈالر کماتی ہیں۔ ان سمگل شدہ مصنوعات میں سیل فون، ٹائر، انجن آئل اور کھانے کی اشیاء شامل ہیں۔ مثال کے طور پر، سگریٹ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے، جو پہلے 200 روپے کے مقابلہ میں اب 500 روپے فی پیکٹ فروخت ہوتے ہیں، افغان سگریٹ کو پاکستان میں ایک منافع بخش مارکیٹ ملی ہے، جو اچھی کوالٹی کا سگریٹ 130 روپے فی پیکٹ سے بھی کم میں مل جاتا ہے
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، پاکستان کو صرف 11 اشیا کی سمگلنگ (12 جنوری 2023) کی وجہ سے سالانہ 2.63 بلین امریکی ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔
بارٹر ٹریڈ کے علاوہ، ہمیں دیگر اہم مسائل کو حل کرنے پر توجہ دینے کی بھی ضرورت ہے۔ یہ میری تین تجاویز ہیں:
سب سے پہلے ہمیں سازگار حالات بنا کر آئی ٹی جیسی صنعتوں پر پانچ سال کے لیے ٹیکس ختم کردینا چاہیے۔ ہم ان کی ترقی اور توسیع کی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں۔ اس سے ملازمتیں پیدا ہوتی ہیں اور صارفین کی قوت خرید میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
دوسرا، ہمیں گرے اکانومی سے پیسے کی خاطر خواہ آمد کے مواقع پیدا کرنے چاہئیں، جو کہ غیر سرکاری ذرائع سے چلتی ہے۔ یہ دس سال کے لیے ٹیکس چھوٹ دے کر اور بعد کے سالوں میں ٹیکس چھوٹ دے کر حاصل کیا جا سکتا ہے۔
تیسرا، ہمارے ماہرین اقتصادیات کو 21ویں صدی کے حقائق کو قبول کرنے اور کریپٹو کرنسی کی اہمیت کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔ اسے قانونی شکل دینا اور منظم کرنا ضروری ہے۔ ہمیں باصلاحیت نوجوانوں کی خدمات حاصل کرنی چاہئیں جو اس شعبے میں مہارت رکھتے ہیں تاکہ ان کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل ہو سکے۔
اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان 21ویں صدی میں قدم رکھے اور ایسی اختراعی حکمت عملی کو اپنائے جو معاشی مشکلات پر قابو پانے میں ہماری مدد کرے۔
-

پنک گیمز سے خواتین کو اپنی صلاحیتیں ابھارنے کا موقع ملے گا، مشیر کھیل وہاب ریاض
وہاب ریاض نے کہا ہے کہ پنک گیمز سے مستقبل میں پاکستان کو نئی خواتین کھلاڑی ملیں گی۔پنک گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ خواتین کھلاڑیوں کو موقع دینا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کو پنک گیمز کا سفیر مقرر کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین کےلیے کھیلوں کا انعقاد چیلنجنگ تھا، پوری ٹیم نے کھیلوں کے انعقاد کےلیے محنت کی۔مشیر کھیل نے کہا کہ پنک گیمز کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کو موقع دینا ہے۔
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کو نیشنل ٹیمز کےلیے منتخب کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پنجاب اسٹیڈیم میں پہلے پنک گیمز کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ گیمز میں مختلف جامعات کی خواتین کھلاڑی شریک ہیں جنہوں نے افتتاحی تقریب کے دوران مارچ پاسٹ کیا۔
پنک گیمز نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں 10 جون تک جاری رہیں گے جن میں کرکٹ، ہاکی، بیڈمنٹن سمیت 7 کھیلوں میں خواتین کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے ہوں گے۔ -

سانحہ 9 مئی میں ملوث ملزمان کو سخت سزا دی جائے، ڈاکٹر ز اور نرسز کا مطالبہ
لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کےڈاکٹرز اور نرسزز پر مشتمل وفد نےریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا ، ڈاکٹرز اورنرسزکے وفدکو 9 اور10 مئی کو جلائی گئی عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا گیا، ڈاکٹرز کے وفد نے9 مئی کے سانحے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ،وفد نے شہدائے پاکستان کو خراج ِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”فوج کا دشمن ملک کا دشمن‘ ہے. وفد شرکا نے 9مئی کے دل سوز واقعات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات نہ ہونے اور پرامن احتجاج پر زور دیا،وفد نے یہ بات واضح کر دی کہ مہذب اقوام قومی اثاثوں کو نقصان نہیں پہنچاتے بلکہ پرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہیں،پاکستان کا ایسا ادارہ جس نے پاکستان کی بہتری میں اپنا کردار ادا کیا ہو اس پہ حملہ آور ہونا کوئی مہذب اقدام نہیں ہے سانحہ 9مئی کے دوران پاکستان کو بہت نقصان پہنچا ،ہم سب کو امن کا پیغام دیتے ہیں آخر میں وفد نے پر زور مطالبہ کیا کہ سانحہ 9مئی میں ملوث تمام شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزا دی جائے،