Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پاکستان میں جب بھی شاپنگ کی دوکانداروں نے پیسے نہیں لئے،وریندر سہواگ

    پاکستان میں جب بھی شاپنگ کی دوکانداروں نے پیسے نہیں لئے،وریندر سہواگ

    بھارت کے سابق معروف کرکٹر وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی محبت پر آنکھوں میں آنسو آجاتے تھے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی اپنائیت پر آنکھوں میں آنسو آجاتے تھے پاکستان کے دورے کے دوران جب بھی شاپنگ کی دوکانداروں نے پیسے نہیں لئے۔

    گھر کے تمام بچوں میں تھوڑی بڑی تھی میں، ورثے میں دکھ تھے سو مجھے …


    انہوں نے بتایا کہ 2004 میں لاہور میں اپنے گھر والوں کے لیے 30،35 سوٹ لیے، جب دکاندار کو پتا چلا کہ بھارت سے آیا ہوں تو انہوں نے کہاکہ آپ تو مہمان ہو آپ سے پیسے کیسے لے سکتے ہیں ہم۔

    وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دو بھائی ہیں جو الگ الگ ہیں، سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان میں ہم جہاں جہاں گئے بہت پیار ملا، لوگوں کی باتیں سن کر جذباتی ہوجاتے تھے اور آنکھوں میں آنسو آ جاتے تھے۔

    ہیلن سے افئیر اور پھر شادی بارے خود اپنی پہلی اہلیہ کو بتایا سلمان خان …

    قبل ازیں ایک انٹرویو میں بھارت کے سابق مایہ ناز اوپننگ بیٹر وریندر سہواگ نے پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کو اپنے دور میں ایشیا کا سب سے بہترین مڈل آرڈر بیٹر قرار دیدیا تھا، وریندر سہواگ کا پاکستان ٹیم کے سابق کپتان کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا انضی بھائی بہت اچھے ہیں، سب لوگ سچن ٹنڈولکر کی بات کرتے ہیں لیکن میں انضمام الحق کو ایشیا کا سب سے بڑا مڈل آرڈر کا بلے باز مانتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم تو ٹنڈولکر کو بلے بازوں کی فہرست میں گنتے ہی نہیں کیونکہ وہ تو اس فہرست میں بہت اوپر ہیں، اب پاکستان، بھارت، سری لنکا اور دیگر ایشین ممالک میں مڈل آرڈر کے جتنے بھی بلے باز آتے ہیں ان میں انضمام الحق سے بہتر بلے باز کوئی نہیں ہے۔

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

    سابق بھارتی بیٹر کا کہنا تھا 04-2003 میں وہ 8 رنز فی اوور کی ایوریج کے لیے کہتے تھے فکر نہ کر ہم آرام سے بنا لیں گے، 10 اوورز میں 80 رنز بنانے کے لیے دوسری ٹیمیں اور کھلاڑی گھبرا جاتے تھے لیکن وہ (انضمام الحق) کہتے تھے بن جائیں گے فکر مت کرو۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

    محکمہ موسمیات نے خطہ پوٹھوہار،جنوبی پنجاب،بالائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیاہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بہاولنگر، لیہ، بھکر، ملتان، راجن پور اور ساہیوال میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے خطہ پوٹھوہار، بہاولپور،رحیم یار خان، مری، گلیات میں بارش جبکہ سوات،ایبٹ آباد، مانسہرہ اورکو ہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    روسی ریڈیو اسٹیشنز ہیک، صدرپیوٹن کا جعلی پیغام نشر

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

    دوسری جانب بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا اور ہوا کا کم دباؤ کراچی سے 1550 کلومیٹر دور ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق کل شام تک ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے تاہم سسٹم سے اب تک پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو خطرہ نہیں سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کر رہا ہے اور ابتدائی طور پر اس سسٹم کا شمال مغربی سمت میں بڑھنے کا امکان ہے۔

    ہر سفارتی رابطے پر بیان نہیں دیا جاتا،امریکا

  • ہر سفارتی رابطے پر بیان نہیں دیا جاتا،امریکا

    ہر سفارتی رابطے پر بیان نہیں دیا جاتا،امریکا

    واشنگٹن: امریکہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو خوشحال اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، خوشحال اور مستحکم پاکستان امریکہ کیلئے اہم ہے۔

    باغی ٹی وی: نائب ترجمان امریکی وزارت خارجہ ویدانت پٹیل نے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اہم امور پر گفتگو کے لیے پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں رہتے ہیں ایسے امور جو امریکا، خطے کی سکیورٹی اور استحکام کے لیے ضروری ہیں۔

    پی ٹی آئی نے امریکی کانگریس میں پاکستان سے متعلق قرار داد لانےکی مدد مانگ …

    ویدانت پٹیل سے پریس کانفرنس کے دوران ان سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق سوال کیا گیا جس پر جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر سفارتی رابطے پر بیان نہیں دیا جاتا۔

    انٹربینک میں ڈالر 51 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 8 روپے مہنگا

  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہریارآفریدی اور ان کے بھائی جمال آفریدی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے
    اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس ارباب محمدطاہر نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ جاری کرتے ہوئے شہریار آفریدی اور اہلیہ کی تھانہ مارگلہ پولیس کی طرف سےکی گئی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیا ہے،
    شہریار آفریدی کو اسلام آباد کی حدودمیں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے اور کرمنل کیسز میں متعلقہ عدالت میں پیش کرنےکا حکم دیا گیا ہے۔عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ سات جون تک شہریار کو پیش نہ کیا گیا تو توہین عدالت کارروائی دوبارہ شروع ہو گی جیل کلاس میں تبدیلی سےمتعلق الگ متفرق درخواست دائر کی جاسکتی ہے،
    فیصلے کے مطابق بظاہر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، انچارج تھانہ مارگلہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا درخواست گزار انچارج تھانہ، مجسٹریٹ کیخلاف متعلقہ فورم سےرجوع کر سکتے ہیں۔

  • خیبر پختونخواہ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج کی دھمکی

    خیبر پختونخواہ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج کی دھمکی

    پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے پی کے نے پورے صوبے میں ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا، محکمہ صحت خیبر پختو نخواکے طرف سے الائیڈ ہیلتھ سائنسز/میڈیکل فیکلٹی میں کنٹرولر فیکلٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے محکمہ صحت نے کنٹرولر کے پوسٹ پر ڈاکٹرکی تعیناتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران سےپر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ 24 گھنٹوں کے اندر تعیناتی کے غیر قانونی قرار دے کر میرٹ کی بنیاد پر ا ہل پیرامیڈیکس کی تعیناتی نہ کی گئی تو مورخہ سات جون بروز جمعرات صوبہ کے تمام چھوٹے بڑے ہسپتالوں سمیت میڈیکل کالجز میں مکمل ہڑتال ہو گی،ان خیالات کا اظہار پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختو نخوا کے صوبائی صدر شرافت اللہ یوسفزئی،جنرل سیکرٹری لقمان گل اورکزئی،چئیرمین جوہر علی اور سنئیر نائب صدر انور خان نے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختو نخوا کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ اسی روز صوبے کے تمام اضلاع میں پریس کلبز کے سامنے بھر پور احتجاج کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور اسی روز مزید احتجاج کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا اس ضمن میں حالات کی خرابی کی تمام ترذمہ داری موجودہ صوبائی حکومت اور افسران بالا پر ہوگی،انہوں نے کہا کہ سات جون کو ہڑتال ہوگی لیکن دکھی انسانیت کی خاطر ایمرجنسی ڈیوٹی سرانجام دیے جائینگے،

  • 9 مئی کے مجرموں سے قانون کے تحت نمٹا جائے گا،وزیراعظم

    9 مئی کے مجرموں سے قانون کے تحت نمٹا جائے گا،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی احتجاج کے حق کو دبانےکا الزام گمراہ کن ہے-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے کہا کہ ایک شخص انٹرنیشنل میڈیا کو انٹرویوز میں جان بوجھ کر غلط بیانی کے ذریعے غلط معلومات فراہم کر رہاہے،سانحہ 9مئی کے بعد انسانی حقوق کی خلاف ورزی کہنا اور احتجاجی حق کو دبانے کا طریقہ قرار دینا گمراہ کن ہے پی ٹی آئی نے 9 مئی کو جو کیا وہ ریاست پاکستان پر ایک ڈھٹائی سے حملہ تھا۔

    افغانستان میں 2 پرائمری اسکولوں کی 80 بچیوں کو زہر دینے کا انکشاف

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک اپنی سالمیت کو تباہ کرنے کی ایسی کوشش کو برداشت نہیں کرے گا، مجرموں سے قانون کے تحت نمٹا جائے گا،اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو ہر معاملے کو قانون کے تحت مناسب طریقے سے نمٹایا جائے گا،پاکستان انسانی حقوق سے متعلق آئینی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کا پابند ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیزکو نہ ملنے کا امکان

  • پشاور متنی میں غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    پشاور متنی میں غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    پشاور تھانہ متنی پولیس کی اہم کارروائیوں کے نتیجے میں 2کے دوران بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے اور 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،ملزمان سوزوکی گاڑیوں کے زریعے بھاری تعداد میں اسلحہ پشاور سمیت دیگر اضلاع اور صوبوں کو سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے جس میں 66 عدد پستول، 4 عدد پستول بشکل ایم پی فور، 830 عدد مختلف میگزینز، 3 عدد بندوق، 1 عدد کلاشنکوف، 1 عدد رائفل، سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس سمیت اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی دو سوزوکی گاڑیاں بھی برآمد کی گئی ہے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے،جس کے نتیجے میں مزید ملزمان اور اسلحہ کی نشاندہی ہونے کا امکان ہے،

  • نوشہرہ سے ڈکیت گروہ گرفتار،سامان برآمد

    نوشہرہ سے ڈکیت گروہ گرفتار،سامان برآمد

    نوشہرہ میں گھروں میں ڈکیتی کرنے والا دو رُکنی گروہ گرفتارہو گیاملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔نشاندہی پر چوری شدہ مال کو فروخت کرنے کارقم اور تالے توڑنے کا کٹر برآمد کیا ،26 مئی کو فیاض خان نامی شخص کے گھر پہ کچھ لوگوں نے ڈاکہ ڈال کے گھر سےکچھ سامان
    لےگئے جس پر فیاض خان ساکن نستہ حال واپڈا کالونی نے قریبی تھانے میں آیف آئی آردرج کراتے ہوئے کہا کہ اُنکے گھر سے رات کو نامعلوم چور قیمتی الیکٹرنک اشیاء چوری کرکے لے گئے ہیں۔ جس پر ایس ایچ اوحنیف خان پبی نے واپڈا کالونی میں مختلف مقامات پر CCTV فوٹیج چیک کئے۔مخبروں کے ذریعے علاقے میں موجود مشکوک افراد کا ڈیٹا حاصل کیا اوراپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کے بنیاد پہ ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ملزمان وسیم ولد شاہ ولی اور نور ولی ولد زر ولی جن کا تعلق افغانستان سے ہے ان کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا۔ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ سامان کی فروختگی رقم اور تالے توڑنے والا کٹر بھی برآمد کر لیا گیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،

  • پولیس کی کامیاب کاروائی ،مطلوب دہشتگرد گرفتار

    پولیس کی کامیاب کاروائی ،مطلوب دہشتگرد گرفتار

    خیبرپختونخواہ آئی جی پی اختر حیات گنڈاپور نے سوات میں پریس کانفرنس کے دوران دہشت گرد رفیع اللہ عرف جواد کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے،ائی جی کے مطابق گرفتاری خفیہ اطلاع پر ہوئی،دہشت گرد نے علاقے میں ایک شخص کو شہید کیا تھا،جس کے بعد پولیس نے 23 مئی 2023 کو باجوڑ کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا تاہم سہولت کار عصمت اللہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،اور باقی ساتھیوں کے لئے کاروایئاں جاری ہے،آئی جی پی کے مطابق کے پی پولیس علاقے میں امن و امان کے لئے سر گرم ہے،اور پولیس کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات جاری ہے، پولیس کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے خصوصی ٹریننگ دی جا رہی ہے جس کے بدولت صوبے میں ممکنہ حالات کے مطابق مقابلہ کیا جا سکے گا، آئی جی پی حیات گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ عوام بھی پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کر کے صوبے میں امن و امان کو یقیی بنائے،یاد رہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے خیبر پختونخوا میں عوام کی جانب سے بھتہ وصولی اور دہشتگردی کے کیسز سامنے آرہے تھے –

  • بنگلہ دیش نے معیشت کے تمام شعبوں میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا

    بنگلہ دیش نے معیشت کے تمام شعبوں میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا

    بنگلہ دیش نے مالی سال 2023-24 کیلئے 71ارب ڈالر کا وفاقی بجٹ پیش کرکے پاکستان کو معیشت کے ہرشعبے میں پیچھے چھوڑ دیا-

    باغی ٹی وی : "دی نیوز” کی رپورٹ کے مطابق 6 فیصد جی ڈی پی کے ساتھ، بنگلہ دیش نے یکم جولائی سے شروع ہونے والےاگلے مالی سال کے لیے 7.62-ٹریلین ٹکا ($71 بلین) قومی بجٹ کا اعلان کیا ہے، جس میں شرح نمو 7.5 فیصد اور افراط زر کی شرح 6.5 فیصد متوقع ہےاس کے برعکس پاکستان کا گروتھ ریٹ کا ممکنہ ہدف ساڑھے 3فیصد جبکہ مہنگائی کا تخمینہ 21فیصد ہے۔

    جناح ہاؤس لاہور پر حملے کا ایک اور شر پسند گرفتار

    بجٹ کا موضوع "سمارٹ بنگلہ دیش” کے خیال سے تشکیل دیا گیا ہے، جس میں 100 فیصد ڈیجیٹل معیشت، سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی خواندگی اور کاغذ کے بغیر اور کیش لیس معاشرے کا تصور کیا گیا ہے بنگلہ دیش کے معاشی اشاریے اس کی مضبوط اقتصادی پالیسیوں کی عکاسی کرتے ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔ تاہم پاکستان کی معیشت کی تاریخ کچھ اورہی کہتی ہےدونوں ممالک کی معیشتوں کے درمیان موازنہ ظاہر کرتا ہے کہ بنگلہ دیش نے معیشت کے تقریباً تمام شعبوں میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    نئے مالی سال کے موقع پر بنگلہ دیش کے پاس تقریبا ً31ارب ڈالر کے ذخائر ہیں جبکہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالر سے بھی نیچے ہیں اور وہ بھی دوست ممالک سے لی گئی ادھار رقم پر مشتمل ہیں علیحدگی کے بعد مالی سال 2021-22 میں بنگلہ دیش کی برآمدات 52 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں جبکہ اسی 52ن سال کی مدت میں پاکستان کی ایکسپورٹس محض 31.78ارب ڈالر تک محدود رہیں۔

    پرویز الہی کے بیٹے، دو بہوؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس،چپڑاسی کا کردار بھی آ گیا

    بجٹ میں بنگلہ دیش نے برآمدات کاہدف 67ارب ڈالر رکھا ہے اورحالیہ مالی اعداد وشمارظاہر کرتے ہیں کہ بنگلہ دیش 65ارب ڈالر سے زائد کا ہدف حاصل کرلے گاجبکہ مالی سال 2023ء میں پاکستان کا برآمدات کا ہدف 38 ارب ڈالر تھا، موجودہ اعدادو شمار کے مطابق پاکستان اب تک صرف 21.5ارب ڈالر کی برآمدات اور خدمات فراہم کرسکا ہے جو کہ ہدف سے بہت کم ہے۔

    اکتوبر 2022 سے اب تک پاکستانی برآمدات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اورامکان ہے کہ یہ 30ارب ڈالر کی سطح کو بھی نہیں پہنچ پائے گی بنگلہ دیش کی فی کس آمدن مالی سال 2023 کے دوران تقریباً 2675ڈالر رہی جبکہ اسی عرصےکیلئے پاکستان میں اس کا تخمینہ 1568 ڈالر لگایاگیاہے،پاکستانی روپے کی قدراب 0.38ٹکے کے برابر رہ گئی ہے۔

    ایک ہزار78 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہائپرلوپ چلانےکا سعودی منصوبہ