Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • محنت کشوں کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے، خالد مسعود سندھو

    محنت کشوں کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے، خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے یکم مئی محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں مزدوروں اور محنت کشوں کا بنیادی کردار ہوتا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ موجود ملکی نظام محنت کشوں اور مزدوروں کو معاشی ریلیف دینے میں بالکل ناکام ہوچکا ہے

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ریاست کی جانب سے محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کو معیاری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں مگر بدقسمتی سے ہمارے ملک میں مزدور طبقے کو قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک انکے بنیادی حقوق نہیں ملے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 75 برسوں سے پاکستان کے اقتدار پر قابض جاگیر داروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں نے ملک کے مزدور طبقے کو اپنا غلام بنا کر رکھا ہوا ہے آج حکمرانوں کی نا اہل پالیسیوں کے سبب سرکاری اداروں اور صنعتوں کی ڈاؤن سائزنگ کر کے ہزاروں مزدوروں کو ملازمتوں سے نکالا جا چکا ہے،

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے مزدور اور محنت کش بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت کوشش جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج تک پاکستان میں محنت کشوں کو وہ بنیادی حقوق فراہم نہیں کئے گئے ہیں جو دنیا بھر کے تہذیب یافتہ ممالک کے مزدور طبقے کو میسر ہیں یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان معاشی لحاظ سے بھی پستی کا شکار ہے- ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ محنت کشوں کو ان کے بنیادی حقوق سمیت ان کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے تاکہ اس مہنگائی کے دور میں مزدور اور محنت کش اپنی فیملی کا با آسانی پیٹ پال سکیں

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

  • سوشل میڈیا پر محبت، بھارتی لڑکا دلہن لینے اہلِخانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گیا

    سوشل میڈیا پر محبت، بھارتی لڑکا دلہن لینے اہلِخانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گیا

    سکھر:سوشل میڈیا پر دوستی محبت میں بدل گئی، بھارتی لڑکا مہندر کمار اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ اپنی دلہن لینے سکھر پہنچ گیا، دونوں کی شادی کی تقریب سکھر کے مقامی میرج ہال میں دھوم دھام سے منعقد ہوئی۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی دوستی محبت میں بدل گئی محبت بھارتی شہری کو کھینچ کر سرحد پار پاکستان لے آئی، بھارتی شخص میندر کمار اورپاکستانی لڑکی سنجوگتا کماری کا رابطہ سوشل میڈیا پر ہوا،دوستی اور پھر مہندرسرحدوں کے فاصلے مٹا کر اپنی محبت کو لینے پاکستان آ پہنچا-

    کراچی اور بلوچستان میں مزید بارش کا امکان

    نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق بھارت سے تعلق رکھنے والےدولہا مہندرکمارایڈووکیٹ اور پاکستانی دلہن سنجوگتا کماری ایک عرصے تک سوشل میڈیا پر دوست رہےدونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو مہندر کمار اپنی دلہن کو لینے اہلِخانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔

    گورنرسندھ کی نیویارک اور سندھ کو جڑواں اسٹیٹ قرار دینے کی تجویز

    مہندر کمار اور سنجوگتا کماری کی شادی کی تقریب دھوم دھام سے سکھر کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی شادی کی تقریب میں دولہا دلہن کے عزیز و اقارب اور ہندو برادری کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی سنجوگتا کماری اپنے شوہر کے ہمراہ کچھ دنوں میں بھارت چلی جائیں گی۔

    کراچی اور بلوچستان میں مزید بارش کا امکان

  • پاکستان کیخلاف بھارتی میڈیا کا من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب

    پاکستان کیخلاف بھارتی میڈیا کا من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب

    لاہور: بھارتی میڈیا نے پاکستان مخالفت جعلی خبروں اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی آشیرباد کے لیے مسلمان مخالف پروپیگنڈے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا تاہم بھارتی میڈیا کا من گھڑت پروپیگنڈا خود بھارتی صحافی محمد زبیر نے بے نقاب کردیا۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک قبر کے اوپر لوہے کی جالی ہے اور اس پر تالا لگا ہوا ہے۔ اس تصویر کو لے کر الزام لگایا گیا کہ یہ قبر پاکستان میں ہے جہاں والدین اپنی بیٹیوں کی قبروں کو تالے لگاتے ہیں تاکہ ان کی لاشوں کو زیادتی سے بچایا جا سکے۔


    اس تصویر کو کئی بڑے بھارتی اشاعتی اداروں اے این آئی، دی ٹائمز، نیوز 18، ٹائمز آف انڈیا ،دی پرنٹ، ٹائمزناؤ اور این ڈی ٹی وی سمیت دیگر چینلز نے بھی خوب اچھالا ہے۔


    https://twitter.com/jihadwatchRS/status/1652357266337587206?s=20
    تاہم بھارت کے مسلمان صحافی اور آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر نے پاکستان کے خلاف من گھڑت پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔

    پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کی جانیوالی اس تصویر کے مشکوک دعوے کی سچائی تلاش کرنے کے لیے جب گوگل میپس/اسٹریٹ ویو سروسز کا استعمال کرتے ہوئے تصویر کو کراس چیک کیا گیا تو معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کو نشانہ بنانے کے لیے جو تصویر استعمال کی جا رہی ہے وہ دراصل بھارت کے شہر حیدرآباد میں واقع قبرستان کی ہے۔
    https://twitter.com/ashoswai/status/1652691199134670849?s=20
    آلٹ نیوز کے مطابق یہ قبر بھارتی شہر حیدرآباد کے علاقے دراب جنگ کالونی مدنا پیٹ، حیدرآباد، انڈیا میں واقع مسجد سالار ملک کے سامنے مقامی قبرستان میں موجود ہے۔


    آلٹ نیوز نے مقامی سماجی کارکن عبدالجلیل کو قبرستان بھیج کرقبر کی تصدیق کی، ویڈیو میں مقامی مسجد کے ذمہ دار نے بتایا کہ یہ قبر ڈیڑھ دو سال پرانی ہے اور یہ قبر کمیٹی کے ذمہ داروں کی اجازت کے بغیر راستے میں بنائی گئی جس سے آنے جانے کا رستہ بھی تنگ ہوگیا پرانی قبروں میں مردے دفنانے کے باعث لواحقین نے قبر پر جالی ڈالی ہے تاکہ کوئی قبر میں دوسرا مردہ دفن نہ کرسکے۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں لیبر ڈے منایا جا رہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں لیبر ڈے منایا جا رہا ہے

    لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی: غربت، بیروزگاری ،مہنگائی اور کم اجرت آج کے دور میں مزدوروں کے بڑے مسائل ہیں محنت کشوں کے لیے منائے جانے والے دن بھی مزدور اس دن کی اہمیت سے بے خبر اپنے بچوں کی روٹی کے لیے کام میں جتا ہوا ہے۔

    کوئٹہ :19گھنٹے کی بندش کے بعدقومی شاہراہ کو بحال ،ٹریفک کی روانی شروع

    لیبر ڈے پر گوگل نے بھی ڈوڈل کے ذریعے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔

    1886 کو یکم مئی کے دن امریکا کے شہر شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سے کیے جانے والے استحصال پر سڑکوں پر نکلے لیکن پولیس نے جلوس پر فائرنگ کرکے سیکڑوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کیا جبکہ درجنوں کو اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے پر پھانسی دی گئی۔

    شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دنیا کے بیشتر ممالک میں یکم مئی کو محنت کشوں کا عالمی دن منایا جاتا ہےیکم مئی کو ہر سال یہ دن اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔

    وزیراعظم نریندرا مودی پر موبائل فون پھینکنے کی کوشش

    پاکستان میں قومی سطح پر یوم مزدور منانے کا آغاز 1973 میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات، سیمینارز،کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب نگراں حکومت پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو لاہور میں یکم مئی کی ریلی نکالنے کی مشروط اجازت دے دی ڈپٹی کمشنرلاہور نےیوم مزدور پر پی ٹی آئی کو دوپہرایک بجےسے شام چھ بجے تک لبرٹی سے ناصر باغ تک ریلی نکالنے کی اجازت دے دی۔

    ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی کو اجازت نامہ جاری کردیا، انتظامیہ نے تحریک انصاف سے حلف نامہ لینے کے بعد اجازت دی اجازت نامہ میں کہا گیا ہے کہ ریلی کیلئے استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے، ریلی انتظامیہ ہی اسٹیج اور سیکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی، عدلیہ اور اداروں کے خلاف تقاریر کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

    لاہور میں مائینڈ‌گیم کا میلہ سج گیا

    پاکستان تحریک انصاف نے یکم مئی یوم مزدور پر لاہور کے لبرٹی چوک سے ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

    نگراں حکومت پنجاب کی اجازت سے قبل الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو ریلی منسوخ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس بھی جاری کیا، نوٹس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے نام جاری کیا گیا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ریلیوں کے لیے ضلعی انتطامیہ سے اجازت لینا ضروری ہے، سیاسی جماعتیں ریلیوں سے قبل انتظامیہ کو آگاہ کرنے کی پابند ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق ریلی سے پیشگی اجازت کا مقصد یہ ہے کہ انتظامیہ مناسب سکیورٹی اور دیگر ضروری انتظامات کرسکے۔

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سینئرقیادت نے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا اور یکم مئی پر ریلی سے متعلق حکومتی تحفظات دور کیے، جس کے بعد انھیں اجازت دی گئی۔

    الیکشن کمیشن نے جب پی ٹی آئی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا تو تحریک انصاف کی جانب سے سخت ردعمل بھی سامنے آیا تھا۔ فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پیر کو بھرپورریلی نکالی جائے گی۔

    فواد چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کا نوٹس حیرت انگیز ہے، یکم مئی کو سارا معاشرہ اپنے مزدوروں کے ساتھ کھڑا نظر آتا ہے، یہ حیران کن بات ہے کہ آپ یکم مئی کو ریلی نہیں نکال سکتے، پاکستان میں کوئی جمہوریت نہیں رہی۔

    رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا تھا کہ ‏الیکشن کمیشن کوئی انوکھا الیکشن کروانا چاہتا ہے جس میں عملی طور پر مہم کرنے کی اجازت نہیں، پاکستان کی تاریخ میں کسی الیکشن میں ایسے قواعد و ضوابط نہیں دیکھے گئے، لگتا ہے پورا نظام اپنے ہی ملک کی عوام سے خوفزدہ ہے۔

    مہنگائی38 فیصد تک جانے کا خدشہ؛ آؤٹ لک رپورٹ جاری

  • کراچی میں یکم مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    کراچی میں یکم مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    واشنگٹن: اقوام متحدہ نے پاکستان میں رواں برس شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے خبردار کردیا۔

    باغی ٹی وی : اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے کہا ہے کہ پاکستان میں رواں سال بھی شدید بارشوں اور سیلاب کے خطرات موجود ہیں۔ گلوبل انفارمیشن ارلی وارننگ سسٹم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان شدید بارشوں کا سامنا کرنے والے 20 ممالک میں شامل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق افغانستان، تاجکستان، عراق اور ترکیہ میں بھی رواں سال شدید بارشیں ہوسکتی ہیں جس کے باعث وہاں سیلابی صورت حال ہوگی۔

    دوسری جانب ہفتے کی شام شہرمیں بادل برس پڑے، کہیں ہلکی اورکہیں درمیانی شدت کی بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش پی اے ایف بیس فیصل میں 14ملی میٹرریکارڈ کی گئی بارش سے قبل معمول سے قدرے تیز ہوائیں بھی چلیں،جس کی رفتار25کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی جبکہ محکمہ موسمیات نے اتوار کو موسلا دھاربارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری نئی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواوں کی لہر جنوبی بلوچستان اورسندھ پر برقرار ہے، سسٹم کا پھیلاؤ شمالی بحیرہ عرب تک ہے، کراچی میں یکم مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان برقرار ہے۔

    ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اتوارکو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے، کراچی کا درجہ حرارت 3روز کے دوران 31 سے33 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، شہر میں اس دوران مغربی اورجنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلیں گی،جس کی رفتار میں کبھی کبھاراضافہ متوقع ہے،دیہی سندھ کے اضلاع میں بارشیں 2مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

  • فخرزمان کی 180 رنز کی شاندار اننگز،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دے دی

    فخرزمان کی 180 رنز کی شاندار اننگز،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دے دی

    راولپنڈی: پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی-

    باغی ٹی وی : راولپنڈی میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے 337 رنز کا مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر49ویں اوور میں حاصل کیا اور یوں سیریز میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔

    حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

    پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز اسکور کیے ڈیرل مچل 119 گیندوں پر 129 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ کپتان ٹام لیتھم 98 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 183 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم ہوئی۔

    چیڈ باؤز 51، وِل ینگ 19 اور مارک چیپ مین 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جیمز نیشم 17 اور ہینری نکلس 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 جبکہ نسیم شاہ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے فخر زمان 6 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے شاندار 180 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 54 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے کپتان بابر اعظم 65، امام الحق 24 اور عبداللہ شفیق 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، ہینری شپلے اور اِیش سودی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    اس فتح کے بعد پاکستان کو 5 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی اس میچ میں پاکستان کی جانب سے احسان اللہ نے ڈیبیو کیا، انہیں پاکستان کی جانب سے 242ویں ون ڈے کیپ دی گئی۔

    شارجہ اورسڈنی کرکٹ اسٹیڈیم کی جانب سےسچن ٹنڈولکر کیلئے اعزاز

    واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • مفت آٹے کی تقسیم میں 20  ارب کی کرپشن ہوئی ہے،شاہد خاقان

    مفت آٹے کی تقسیم میں 20 ارب کی کرپشن ہوئی ہے،شاہد خاقان

    لاہور:سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئیررہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ مفت آٹے کی تقسیم میں 20 ارب کی کرپشن ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں تقریب سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ادارے ایک دوسرے کے سامنے صف آراء ہیں، ملک کے مسائل کی وجہ سیاسی قیادت کی ناکامی ہے، مسائل کا حل سب مل کر نہیں کریں گےتو وہ ختم نہیں ہوں گےایسے افراد کو پارلیمنٹ میں لایا گیا، جو اس کے قابل نہیں تھےپارلیمنٹ میں جانے کے لیے تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے، حکومت اپنی ذمہ داریوں سےغافل ہے جبکہ عدلیہ آئین سے بالا نہیں ان کا کام آئین کی تشریح کرنا ہے نا کہ اس کیخلاف مہم جوئی کرنا۔

    پاکستان میں گورنس کا نظام ناقص ،فرسودہ ہو چکا ہے،مفتاح اسماعیل

    رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت لوکل گورنمنٹ کے حق میں نہیں ہے، اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ اسے الیکشن جتوا دیں تو ملک کے مسائل حل ہو جائیں گے تو ایسا ممکن نہیں ہے، آج حالت یہ ہے کہ وفاقی آفیسر صوبے میں صرف اپنی آسائشوں کے لیے رہتا ہےہمیں حکومت کی ناکامی کی وجہ معلوم کرنا ہوگی، مسائل کے حل آسان نہیں ہوتے، بنیادی چیزوں کو ٹھیک کرنا ہو گا۔

    سابق وزیراعظم اور رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ مفت آٹے کی تقسیم میں 20 ارب کی کرپشن ہوئی ہے۔

    آئیڈیل حج تو نہیں کراسکتا لیکن مشکلات میں کمی ضرور لاؤں گا،وفاقی وزیر مذہبی امور

  • پاکستان میں گورنس کا نظام ناقص ،فرسودہ ہو چکا ہے،مفتاح اسماعیل

    پاکستان میں گورنس کا نظام ناقص ،فرسودہ ہو چکا ہے،مفتاح اسماعیل

    لاہور: سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کوئی بھی حکومت ہو ملک میں گورننس کا نظام بہت ناقص ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں ری امیجنگ پاکستان سیمنار سے خطاب میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ اس وقت جس مالی مسئلے میں پھنسے ہیں، مشکل سے نکلیں گے، پاکستان میں گورنس کا نظام ناقص ،فرسودہ ہو چکاہے، پاکستانی حکومت کو 6 ہزار ارب روپے سود میں دینا ہے، 20 سے 25 ارب ڈالر قرضہ واپس کرنا ہے۔

    آئیڈیل حج تو نہیں کراسکتا لیکن مشکلات میں کمی ضرور لاؤں گا،وفاقی وزیر مذہبی امور

    انہوں نے کہا کہ ہم گورننس میں بھارت اور بنگلا دیش سے بھی پیچھےہیں، آئی ایم ایف کے ایک اورپروگرام میں جاناہوگاہم ایک سے قرضہ لےکر دوسرے کو دیتے ہیں، حالیہ سال ایک ہزار ارب روپے کا بجٹ خسارہ ہوگا نظام کی تبدیلی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے بد ترین مالی بحران کی وجہ سے دنیا قرض دینے کو تیار نہیں، جس حالات میں پھنسے ہیں اس سے نکلنے میں دو سے تین سال لگیں گے۔

    افغان طالبان نےخواتین پر پابندیوں کیخلاف سلامتی کونسل کی قرار داد مسترد کردی

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے بھی گردشی قرضہ کم کرنےکی کوشش کی،گردشی قرضہ 500 ارب سےبڑھ کر 1100ارب روپے ہوگیا، عمران خان نے بھی کوشش کی 1100سے بڑھ کر 2300 ارب روپے ہوگیا، پی ڈی ایم کی حکومت بھی سنجیدہ کوشش کررہی ہے لیکن 2800 ارب ہوجائے گا۔

    ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک،مریم کا ردعمل سامنے آ گیا

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم 20سال سےکوشش کررہے ہیں سارے لوگ توبرے نہیں ہوسکتے، میں جانتا ہوں سب ملک سے مخلص ہیں، یہ سسٹم کی فرسودگی ہے کہ یہ نہیں کرسکے ہم نے ہر حکومت دیکھ لی لیکن بہتری نہیں دیکھی، موجودہ گورننس کوختم کرکے نیا ماڈل نہیں لائے توپاکستان مشکل میں رہےگا۔

    جسٹس مظاہر اکبر نقوی کیخلاف ریفرنس دائر

  • حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

    حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

    راولپنڈی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے کندھے کی انجری کا شکار ہونیوالے حارث سہیل کی جگہ افتخار احمد کو نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

    پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث سہیل پہلے ون ڈے سے قبل ٹریننگ سیشن میں فیلڈنگ کرتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھےحارث سہیل کی شاداب خان کے ساتھ فیلڈنگ کے دوران ٹکر ہوئی تھی ذرائع کا کہنا ہے کہ افتخار احمد کو بقیہ 3 ون ڈے میچز کیلئے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    افتخار احمد نے ساتھی کھلاڑیوں میں عیدی تقسیم کردی،سب سے زیادہ عیدی کس کھلاڑٰی کو …

    پی سی بی کے جاری اعلامیہ کے مطابق حارث سہیل کی جگہ افتخار احمد کو قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، افتخار احمد کراچی میں شیڈول ون ڈے میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے قومی ٹیم اتوار کو کراچی پہنچے گی جہاں وہ ون ڈے سریز کے باقی 3 میچز کھیلے گی۔

    ویرات کوہلی پرلاکھوں روپے جرمانہ عائد

    حارث سہیل کے کندھے کے اسکینز کیے گئے تھے جس کے بعد انہیں ون ڈے سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا خیال رہے کہ پاکستان کو پانچ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کے آخری تین ون ڈے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

    شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا سےعلیحدگی کی افواہوں پر بالآخرخاموشی توڑدی

  • سیاستدان ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کی کوشش کریں ۔ ڈاکٹر سبیل اکرام

    سیاستدان ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کی کوشش کریں ۔ ڈاکٹر سبیل اکرام

    سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر سبیل اکرام نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا مخلص اور سچا دوست ہے جس نے مشکل ترین حالات میں پاکستان کے لئے دو ارب ڈالر کی فنانسنگ کی ہے جس پر پاکستانی قوم خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کی شکر گزار ہے ۔حرمین الشریفین کے امام بھی پاکستان کی سلامتی کےلئے دعائیں کرتے ہیں جو کہ ان کی پاکستان کے ساتھ بے پایاں محبت کا واضح اظہار ہے ۔ تاہم پاکستان کے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ بیرونی امداد کی بجائے ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں ، اپنی شاہ خرچیاں کم کریں اور خود انحصاری کی پالیساں ترتیب دیں ۔ کشکول پکڑ کردنیا میں مانگنے سے پاکستان کا وقار مجروح ہورہا ہے ۔

    سبیل اکرام کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی غلطیوں کی وجہ سے اس وقت ہمارا ملک معاشی اعتبار سے مشکل ترین حالات سے گزررہا ہے، ڈالر کا ریٹ مسلسل اوپر جارہا ہے جس سے پاکستانی کرنسی اور معیشت سخت دباﺅ کا شکار ہے جبکہ وقت کے ساتھ ساتھ ہمارے مسائل ومصائب بڑھ رہے ہیں ۔ سعودی امداد سے پاکستان کی معیشت کو سپورٹ ملے گی اور ملک کے ڈیفالٹ ہونے کے خطرات ختم ہوجائیں گے ۔سعودی عرب نے دوارب ڈالر کی فنانسنگ کرکے مخلص دوست ہونے کا حق ادا کیا ہے لیکن ہمارے حکمرانوں کو بھی چاہئے کہ وہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے کےلئے غیر ضروری اخراجات ختم کریں ، بیرونی امدادپر انحصار کی بجائے اپنے اخراجات کنٹرول کریں ۔ حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کی وجہ سے پاکستان پر قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے اور ملک کی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے ۔ ان حالات میں ضروری ہے کہ ہمارے حکمران اور سیاستدان باہمی اختلافات کی بجائے ملک اور عوام کے لئے سوچیں اور ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کی کوشش کریں ۔

    قرآن مجید کا پڑھنا عبادت اوراس پر عمل کرنا باعث نجات ہے،ڈاکٹر سبیل اکرام

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    سبیل اکرام کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں ملک کی سلامتی پہلے ہے باقی سب کچھ اس کے بعد ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ سعودی عرب نے پاکستان کےلئے امداد کی ہو بلکہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک ہر مشکل وقت میں سعودی حکمرانوں نے پاکستان کی مدد کی ہے ۔ سیلاب متاثرین کی مدد وبحالی کےلئے بھی سب سے پہلے سعودی عرب نے امدادی سامان پہنچایا تھا جو کہ سعودی حکمرانوں کی پاکستان کے ساتھ بے پایاں محبت کا ثبوت ہے ۔ سعودی عرب اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں ۔ دونوں ملکوں کی باہم دوستی کا یہ رشتہ اسی وقت قائم ہوگیا تھا جب پاکستان معرض وجود میں آیا تھا۔ اسی طرح جب بھی پاکستان پر کوئی مشکل وقت آتا ہے تو حرمین کے امام پاکستان کی سلامتی کےلئے دعائیں کرتے ہیں جو کہ ان کی پاکستان کے ساتھ محبت کا واضح ثبوت ہے ۔