Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

    ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 81 پیسے کم ہوا ہے۔ انٹربینک میں ایک ڈالر 283.90 روپے کا ہوگیا ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 284.71 روپے پر بند ہوا تھا۔

    تاہم صارفین نے ڈالر سستا ہونے پر خوشی منائی اور کہا کہ اسے مزید سستا ہونا چاہئے تاکہ ملک کی معیشت میں مزید بہتری آئے دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملک بھر میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تین امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 2005 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں تین سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 217400 روپے ہو گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قدر میں بھی 257 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 186385 روپے ہو گئی ہے۔

  • مکی آرتھر پاکستان پہنچ گئے

    مکی آرتھر پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر اسلام آباد پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی:پی سی بی حکام اور کوچنگ اسٹاف سے ملاقاتوں کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا تاہم ذرائع کے مطابق مکی آرتھر 20 اپریل تک پاکستان ٹیم کے ہمراہ ہوں گے مکی آرتھر کو پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر کی ذمے داریاں دی جائیں گی-

    آئی پی ایل میں ڈیبیو،ارجن ٹنڈولکر نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

    مکی آرتھر پاکستان ٹیم کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کرچکے ہیں گزشتہ ماہ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پھرموقع ملنے پر خوشی ہے، پاکستان کے ساتھ ڈربی شائر بھی مجھے بہت عزیز ہے نجم سیٹھی کو کہتا رہا ہوں کہ ڈربی شائرمیرے لیے بہت اہم ہے، ڈربی شائرکے ساتھ میرا چار سال کا معاہدہ ہے، ابھی ایک سال ہوا ہے-

    انہوں نے کہا تھا کہ میں پاکستان کے تمام کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں رہا ہوں، پاکستان ٹیم کو مینج کرنا اہم ہے، میرے تعلقات ان کے ساتھ اچھے ہیں۔

    آسٹریلوی کرکٹر کا پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار

    واضح رہے کہ مکی آرتھر ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں،ان کے دور میں پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی، مکی آرتھر ڈربی شائرکےساتھ بھی کام کرتے رہیں گےمکی آرتھر صرف ڈاربی شائر کی نوکری سےفراغت کےدنوں میں ذاتی طور پاکستان ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

  • سوڈان جھڑپیں: امریکی سفارتی قافلے پربھی فائرنگ

    سوڈان جھڑپیں: امریکی سفارتی قافلے پربھی فائرنگ

    سوڈان میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے یہ الرٹ جاری کی گئی الرٹ میں سوڈان میں مقیم پاکستانی شہریوں کو پیغام جاری کیا گیا کہ سوڈان میں جاری گشیدگی کی بنا پر شہری حد درجہ اپنی سرگرمیوں کو محدود رکھیں۔

    میکسیکو نامعلوم شخص کی فائرنگ سےایک بچےسمیت 7 افراد ہلاک

    پاکستانی سفارتخانے نے اپنا نمبر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملکی صورتحال کے پیشِ نظر کوٸی بھی مسٸلہ ہو تو سفارت خانے سے رجوع کریں۔

    اس سے قبل پاکستان کے دفتر خارجہ کی طرف سے بھی اپنے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وہ سوڈان میں پیدا شدہ سیکیورٹی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ہزاروں پاکستانی ہیں جن کے تحفظ کیلئے ہم ان سے رابطے میں ہیں۔

    دوسری جانب سوڈان میں جاری جھڑپوں میں امریکی سفارتی قافلے پربھی فائرنگ کی گئی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ذرائع کے مطابق ریپڈ سپورٹ فورسز نے جان بوجھ کر گاڑی پر 100 گولیاں داغیں اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ یہ عمل انتہائی غیر ذمہ دارانہ اورغیر محفوظ ہے۔

    سوڈانی فوج اورریپڈ ایکشن فورسز کے درمیان جھڑپیں،دونوں کا صدارتی محل پر قبضہ کرنے کا …

    سوڈان میں مخالف گروپوں کے درمیان خونریز جھڑپیں جاری ہیں جہاں اس سے قبل دارالحکومت خرطوم میں واقع سوڈان میں یورپی سفیر ایڈن اوہارا کے گھرپر بھی حملہ کیا گیا تھا۔آئرش وزیر خارجہ کا کہنا ہےکہ خرطوم میں واقع گھر پر ہونےوالےحملےمیں یورپی سفیر محفوظ ہیں۔

    پیر کو وائٹ ہاؤس نے اطلاع دی کہ امریکی حکام سوڈان میں فوجی قیادت کے ساتھ سے رابطے میں ہیں تاکہ وہ فوری طور پر لڑائی کو روکا جا سکے وائٹ ہاؤس نے سوڈان میں فوج اور سریع الحرکت فورسز کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

    وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ "ہمیں خرطوم اور سوڈان کے دیگر مقامات سے تشدد میں اضافے پر افسوس ہے۔ ہم سوڈانی مسلح افواج اور سریع الحرکت فورسز کے درمیان فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    سعودی عرب کے ساتھ معمول کے تعلقات اور امن چاہتے ہیں،اسرائیلی وزیراعظم

    دوسری طرف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے امن کے لیے سفارتی رابطے تیز کر دیئے ہیں-

    واضح رہے کہ سوڈان میں فوج اور پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ چھڑپوں کے نتیجے میں اب تک سوڈان میں جاری تین دن کی لڑائی میں اب تک 185 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے اور 1800 سے زائد زخمی ہیں آر ایس ایف کی جانب سےصدارتی محل اورخرطوم کےہوائی اڈے کا بھی کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم فوج نے کہا ہے کہ وہ جوابی کارروائی کر رہی ہے۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ خرطوم میں ہونے والے فضائی حملوں میں شیلنگ اور بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا ہے جب کہ فوجی اور پارلیمانی گروپ دونوں نے خرطوم کے اہم علاقوں پر قبضوں کا دعویٰ کررکھا ہے۔

    رمضان کی27 ویں شب،مسجدالحرام کےاطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں،ویڈیو

  • کیا پاکستان کی قدر بین الاقوامی سطح پر متاثر ہوئی؟

    کیا پاکستان کی قدر بین الاقوامی سطح پر متاثر ہوئی؟

    جب طالبان نے افغانستان پر قبضہ کیا تھا تو اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے خوشی سے نعرہ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ’’طالبان نے مغربی حمایت یافتہ افغان حکومت کا تختہ الٹ کر ’’غلامی کا طوق‘‘ توڑ دیا ہے۔ (13 جنوری 2022 ریڈیو فری یورپ) تاہم پاکستان کے لیے اس واقعے کے اثرات زیادہ تر لوگوں کو پوری طرح سے سمجھ میں نہیں آ پائے۔

    مشرق وسطی میں نئی ​​پیش رفت یہ ہوئی کہ سب سے پہلے سعودی عرب کا ایران کے ساتھ سفارتی رابطہ بشکریہ چین اور پھر ان کا شام کے ساتھ دوبارہ روابط بشکریہ روس ہوا لہذا دونوں مفاہمتی معاہدے ایک گیم چینجر ہیں۔ اگرچہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان ہونے والی سفارتی تعلقات کی بحالی کا بالواسطہ فائدہ اٹھانے والا ہے لیکن یہ دونوں پیش رفت پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا منفی اثر لے کر آئی جسے زیادہ تر تجزیہ نگار سمجھنے سے قاصر رہے.

    خیال رہے کہ ملٹی پولر ورلڈ آرڈر آچکا جس کا پاکستان کے لیے مطلب ہے کہ مشرقی محور اب موجود نہیں ہے۔ پاکستان کو جغرافیائی طور پر تزویراتی طور پر رکھا جا سکتا ہے تاہم ریکارڈ رفتار سے ہونے والی زبردست پیش رفت نے اقوام کی ترجیحات اور مفادات کو تبدیل کر دیا ہے۔

    تاہم اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا بڑی نوعیت کے مسائل کی طرف بڑھ گئی ہے لہذا مشرقی محور کو مشرق وسطیٰ کے محور نے پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ پاکستان اور افغانستان اب دنیا کی دلچسپی کا مرکز نہیں رہے۔ پاکستان کو اس بات کو سمجھنے اور واشنگٹن کے ساتھ اپنے تعلقات کو دوبارہ درست کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اب ہم نے ان کا اسٹریٹجک مفاد کھو دیا ہے۔

    اب موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال میں جو چیز محض مضحکہ خیز معلوم ہوتی ہے وہ پی ٹی آئی کی بنیادی زمینی حقائق کے سے لاعلمی یا لاتعلقی ہے کیونکہ انہوں‌نے ایک PR فرم کو $25,000 فی ماہ پر ہائیر کرنا اور بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ اپنے الگ تھلگ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کرنا کچھ بھی ڈلیور نہیں کرے گا. ادھر بریڈ شرمین نے سیکرٹری آف اسٹیٹ بلنکن کو ایک خط لکھا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے مبینہ "سیاسی نشانہ بنانے کے عمل” سے متعلق کہا گیا.

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

    یہ بھی واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی ہائیر کردہ پی آر فرم صرف اتنا کر سکتی ہے بین الاقوامی توجہ یعنی ایک قوم کی حکمت عملی، دوسرے ملک کی حرکات بارے میں ان کی سمجھ، پارٹیوں اور رہنماؤںسمیت دیگر کام میں تبدیل کرنا اور امریکہ میں پاکستان مخالف لوبینگ کرنا ہے جبکہ میرا زاتی خیال ہے کہ وہ اس وقت یا مستقبل قریب میں پاکستان میں اپنی توانائیاں ضائع کرنے میں دلچسپی نہیں رکھیں گے خاص طور پر عمران خان کے معاملے میں جنہوں نے ماضی قریب میں یہ ثابت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی کہ واشنگٹن ان کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث تھا لیکن یہ یاد رکھیں کہ امریکہ اس وقت تک بالکل مداخلت نہیں کرے گا جب تک کہ ان کے اپنے مفادات شامل نہ ہوں۔

  • روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ،91 فیصد پاکستانیوں کا گھریلو بجٹ میں گزارا مشکل

    روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ،91 فیصد پاکستانیوں کا گھریلو بجٹ میں گزارا مشکل

    گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق91 فیصد پاکستانیوں کا مہنگائی کےباعث گھریلو بجٹ میں گزارا مشکل ہے-

    باغی ٹی وی: گیلپ پاکستان کے سروے میں 1100 سے زائد افراد نے ملک بھر سے حصہ لیا 91 فیصد پاکستانیوں نے روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث نہ صرف ماہانہ گھریلو بجٹ میں گزارا مشکل قرار دیا بلکہ یہ بھی کہا کہ وہ دباؤ میں ہیں کہ اتنی تنخواہ میں اخراجات کیسے پورے کریں-

    ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    سروے کے مطابق 7 ہزار سے 15 ہزار روپے کمانے والے 91 فیصد، 15 سے 30 ہزار روپے کمانے والے 93 فیصد جبکہ 30 ہزار روپے سے زائد ماہانہ آمدن رکھنے والے 86 فیصد افراد نے ماہانہ بجٹ میں گزار ے کو مشکل کہا اور اخراجات پورے کرنے کے لیے پریشان ہونے کا بتایا 90 فیصد سے زائد نے اپنی آمدنی 7 ہزار سے 30 ہزار روپےکی درمیان بتائی اور کہا کہ اس میں گزارا کرنا ا س مہنگائی میں مشکل ترین ہے-

    سرگودھا میں احمدیوں کی 118 سال پرانی عبادت گاہ پر مشتعل ہجوم کا حملہ

    سروے میں 7 فیصد پاکستانیوں نے کوئی پریشانی نہ ہونے کا بتایا جب کہ 2 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا-

  • پلوامہ کے حوالے سے انکشافات، دفتر خارجہ نے بھارت سے جواب مانگ لیا

    پلوامہ کے حوالے سے انکشافات، دفتر خارجہ نے بھارت سے جواب مانگ لیا

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے کے حوالے سے حال ہی میں کیے گئے تازہ ترین انکشافات نےپاکستان کے مؤقف کی تصدیق کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پلوامہ حملے سے متعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے تازہ ترین انکشافات کے حوالے سے بیان دیا گیا بیان میں کہا گیا کہ امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری تازہ ترین انکشافات کا نوٹس لے گی۔ عالمی برادری پاکستان کے خلاف بھارت کی پروپیگنڈا مہم کا جائزہ لے۔

    پلوامہ کا ڈرامہ ،مودی نے فوجی خود مروائے،حقیقت سامنے آ گئی

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کو تازہ ترین انکشافات میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینا چاہیے پلوامہ حملے کے بعد علاقائی امن کو متاثر کرنے والے اقدامات کیلئے بھارت کو جوابدہ ٹھہرایا جائے،پاکستان بھارت کے جھوٹے بیانیے کا مقابلہ کرتے ہوئے مضبوطی اور ذمہ داری سے کام کرے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز قابض بھارتی جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے دی وائر کو انٹرویو میں پلوامہ حملے سے متعلق حیران کن انکشافات کیے تھے ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کو حملے کا علم تھا لیکن مودی نے فوجیوں کو بچانے کے بجائے مروا دیا اور ملبہ پاکستان پر ڈال دیا جب میں نے معاملے کو اٹھایا تو مودی نے مجھے پلوامہ حملے کے فوراً بعد کوربٹ پارک سے باہر بلا لیا۔ مودی نے مجھے پلوامہ حملے پر خاموش رہنے کو کہا اور اس بات کا ذکر کسی سے نہ کرنے کو کہا۔

    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا

    ستیہ پال ملک نے کہا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے بھی مجھے پلوامہ معاملے پر بات کرنے سے منع کر دیا تھا مجھے احساس ہو گیا تھا کہ پلوامہ ڈرامے کا مقصد صرف اور صرف بی جے پی کو انتخابات میں فائدہ پہنچانا تھا مودی سرکار اور بی جے پی جموں و کشمیر میں سیاسی زلزلے کا باعث بن سکتی ہے میں یہ بات کھل کر کہہ سکتا ہوں کہمودی کو کرپشن سے کوئی مسئلہ نہیںمودی جی جموں وکشمیر کے بارے میں بے خبر اور جہالت کی انتہا پر ہیں،وزارتِ داخلہ کی کوتاہی کے سبب فروری 2019 کے دوران پلوامہ میں بھارتی فوجیوں پر تباہ کن حملہ ہوا-

    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں …

    واضح رہے کہ گزشتہ برس پلوامہ حملے میں چالیس سے زائد بھارتی فوج ہلاک ہو گئے تھے، جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا تھا اور بھارت نے بالا کوٹ میں سرجیکل سٹرائیک کی ناکام کوشش تھی 27 فروری کوبھارت کےدو طیارے پاک فضائیہ نے گرائے تھے. پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے طیارے بالا کوٹ پے رول گرا کر فرار ہو گئے تھے جس کے بعد اگلےروز پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائےتھے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا جسے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے رہا کرنے کا اعلان کیا تھا-

    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

  • مردم شماری میں 20 اپریل تک توسیع

    مردم شماری میں 20 اپریل تک توسیع

    اسلام آباد: ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جاری ساتویں خانہ و مردم شماری میں 20 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : یہ فیصلہ مردم شماری کی مانیٹرنگ کمیٹی کا وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ایم اکیو ایم کے رہنما وفاقی وزیر امین الحق بھی شریک ہوئے۔

    پنجاب میں گندم کی قلت ؟

    ترجمان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے 122 اضلاع کی مردم شماری مکمل ہو چکی ہے، اب تک کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 23 کروڑ 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہےکراچی ، لاہور، راولپنڈی میں مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کی گئی بلوچستان میں جیکب آباد سمیت 20 اضلاع میں مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

    جو عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کرے گا وہ نااہل ہو جائے گا،اعتزاز احسن

    دوسری جانب ملک میں جاری ساتویں مردم شماری میں 5 روز کی توسیع کے دوران کراچی کی آبادی میں 10 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہوا ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 5 دن کے دوران کراچی کی آبادی میں 12 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا، اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ کی آبادی 5 کروڑ 43 لاکھ سے زائد ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی گرفتار ہو گئے

  • سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلہ میں تین دہشتگرد ہلاک. آئی ایس پی آر

    سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلہ میں تین دہشتگرد ہلاک. آئی ایس پی آر

    سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلہ میں تین دہشتگرد ہلاک. آئی ایس پی آر

    آئی ایس پی آر نے اپنے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلہ میں تین دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے ہیں. جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) شروع کیا گیا جس میں علاقے گشکور ہوشاب روڈ پر دیسی ساختہ بم نصب کرنے کے علاوہ سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات سے منسلک دہشت گردوں کے ٹھکانے کو صاف کیا جا سکے۔

    آئی ایس پی آر کا مزید بتانا تھا کہ علاقے کی مسلسل انٹیلی جنس نگرانی اور جاسوسی کے نتیجے میں، دہشت گردوں کے مقام کی نشاندہی کی گئی اور سیکورٹی فورسز کا ہیلی داخل کیا گیا۔ فرار ہونے والے راستوں کو کاٹنے کے لیے ناکہ بندیوں کا قیام جاری تھا تاہم اس دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں تین دہشتگرد جہم واصل ہوگئے.

    جاری اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس کاروئی میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ مزید کہا گیا سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز ملک دشمن قوتوں کے خلاف پاک فوج کی کارروایوں کے تحت بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔ جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں کے علاقے میں آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے تھے۔ یہ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا ۔فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔مارے گئے دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

  • شہری کو معلومات نہ دینے پر سیکرٹری ریلوے کو نوٹس جاری

    شہری کو معلومات نہ دینے پر سیکرٹری ریلوے کو نوٹس جاری

    اسلام آباد(محمد اویس)پاکستان انفارمیشن کمیشن نے شہری کو معلومات نہ دینے پر سیکرٹری ریلو ے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا،کمیشن نے شہری کو پاکستان ریلوے کی کمپنی ریل کوپ کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے اور اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت ،کمیشن نے گذشتہ سماعت پر شہری کو معلومات فراہم کرنے کا حکم دیاتھا ۔

    جمعرات کو پاکستان انفارمیشن کمیشن میں چیف انفارمیشن کمشنر شعیب احمد صدیقی اور ممبر اعجاز حسن اعوان نے شہری کی پاکستان ریلوے کی کمپنی ریل کاپ سے معلومات نہ ملنے پر دائر درخواست کی سماعت کی ۔سماعت میں شہری محمد اویس پیش ہوئے تاہم ریلوے کی طرف سے کوئی پیش نہ ہوا جس پر کمیشن نے شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سماعت میں کمیشن نے حکم دیا تھا کہ شہری کو متعلقہ معلومات فراہم کی جائیں قانون کے تحت ریلوے پابند ہے کہ وہ یہ معلومات فراہم کرے مگر آج سماعت میں ریلوے کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا گذشتہ سماعت پر بھی غیر متعلقہ معلومات کمیشن کے سامنے پیش کی گئیں تھیں۔

    کمیشن نے وفاقی سیکرٹری ریلوے کو نوٹس کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور حکم دیا کہ اگلی سماعت میں حاضر ہوں اور متعلقہ معلومات شہری کو فراہم کریں۔ یاد رہے کہ شہری نے پاکستان ریلوے کی کمپنی ریل کوپ سے گذشتہ تین سال کے ملازمین کی تفصیل ،کمپنی منافع میں ہے یاخسارے میں ،ٹریک مشین استعمال ہورہی ہیں کہ نہیں، خرا ب مشینوں کی تفصیلات مانگی ہیں ۔

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

  • ٹک ٹاک نے نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کردی

    ٹک ٹاک نے نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کردی

    ٹک ٹاک نے نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کردی
    مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے مقبول پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے سنہ 2022ء کی چوتھی سہ ماہی (اکتوبر-دسمبر2022ء) کے لیے اپنی نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ یہ رپورٹ پلیٹ فارم پر غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے ٹک ٹاک کے کثیرالجہتی نقطہ نظر سے وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔علاوہ ازیں، یہ رپورٹ کام کے دوران محفوظ اور خوش آئند رہنے کے لیے جوابدہی کے ذریعے اعتماد کے حصول کے لیے پلیٹ فارم کے جاری عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

    سنہ 2022ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران، عالمی سطح پر، 85,680,819 ویڈیوز حذف کی گئیں جوٹک ٹاک پر اپ لوڈکی جانے والی تمام ویڈیوز کا تقریباً 0.6فیصد ہے۔ خود کار طریقے سے کل 46,836,047 ویڈیوز کو حذف کی گئیں جبکہ 5,477,549ویڈیوز کو بحال کیا گیا۔ صرف پاکستان میں سنہ 2022ء کی چوتھی سہ ماہی میں، کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر12,628,267 ویڈیوز حذف کی گئیں۔ کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس کو حذف کرنے کے علاوہ پلیٹ فارم نے سپیم قرار پانے والے اکاؤنٹس اور اْن کے ذریعے پوسٹ کی گئیں سپیم ویڈیوز بھی حذف کیں۔پلیٹ فارم نے خود کار طریقے سے سپیم اکاؤنٹس کو بننے سے روکنے کے لیے فعال اقدامات کیے۔

    مذکورہ سہ ماہی کے دوران، پاکستان میں، 89.7 فیصدویڈیوز کسی صارف کی جانب سے دیکھے جانے سے پہلے حذف کی گئیں جبکہ 95.5 فیصد ایسی ویڈیوز ایک دن کے اندر حذف کی گئیں۔سنہ 2022ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران فعال رہتے ہوئے حذف کی جانے والی ویڈیوز کی شرح 98.8 فیصد تھی۔

    اس کے علاوہ، عالمی سطح پر، 17,877,316ایسے اکاونٹس بھی حذف کیے گئے جن کے بنانے والوں پر 13 برس سے کم عمر ہونے کا شبہ تھا۔مزید یہ کہ 54,453,610 ایسی ویڈیوز بھی حذف کی گئیں جن کا تعلق جعلی اکاؤنٹس سے تھا ،ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز ایک ایسے تجربے کو فروغ دینے کے لیے تیار کی گئیں ہیں جو تحفظ، شمولیت اور مستند ہونے کو ترجیح دیتا ہے۔ ٹک ٹاک کی پالیسیاں ہر شخص پر اور تمام اقسام کے مواد پر لاگو ہوتی ہیں اور اپنے نفاذ کے حوالے سے مستقل اورمساوی طور پر نافذ رہنے کی کوشش کرتی ہیں۔

    ٹک ٹاک پلیٹ فارم کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کے مرتکب مواد کی شناخت کرنے، جائزہ لینے اور مناسب کارروائی کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور انسانوں کا یکساں استعمال کرتاہے۔سہ ماہی کمیونٹی انگیجمنٹ رپورٹ پلیٹ فارم سے حذف کیے گئے مواد اور اکاؤنٹس کے حجم اور نوعیت کے بارے میں بصیرت فراہم کرتی ہے۔

    ٹک ٹاک کا جنون، اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے والے 15 ون ویلرز گرفتار

    امریکا اور برطانیہ کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی،

     ٹک ٹاک کا ابھرتا ہوا ستارہ ہنی کِنگ گرفتار 

    مارگلہ ہلز پرآگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟