Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • اسپین میں دنیا کی بزرگ ترین خاتون؛ عمر 115 سال

    اسپین میں دنیا کی بزرگ ترین خاتون؛ عمر 115 سال

    ماریہ برانیاس موریرا کی عمر 115 برس ہے اور وہ زندہ بزرگ ترین خاتون بھی ہیں۔

    گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے حال ہی میں دنیا کی ایک بزرگ ترین خاتون کی تصدیق کر دی ہے جن کی عمر 115 سال ہے اور وہ اب تک تندرست اور زندگی سے بھرپور ہیں۔ اسپین کے شہر کیٹالونیا کی رہائشی خاتون ماریہ برانیاس موریرا کی عمر اس وقت 115 برس اور 321 دن ہے۔ اس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سند کے تحت کی ہے۔

    واضح رہے کہ ماریہ کو یہ اعزاز سسٹر آندرے کی وفات کے بعد ملا ہے جو گزشتہ منگل کو 118 سال کی عمر میں فوت ہوئی ہیں اور وہ ایک چرچ سے وابستہ راہبہ تھیں۔ ماریہ نے بتایا کہ وہ چار مارچ 1907 کوامریکی شہر سان فرانسسکو میں پیدا ہوئی تھیں اور 8 برس کی عمر میں اسپین آگئی تھیں۔ اب پیرانہ سالی کی وجہ وہ گزشتہ 22 برس سے ایک نرسنگ ہوم میں رہ رہی ہیں۔ تاہم ڈاکٹروں اور خود گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ان کی صحت بہت اچھی ہیں اور وہ چل پھر بھی سکتی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید
    اسلام آباد ، لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی غائب
    محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ
    کرن جوہر نے کارتک کو دوستانہ 2 سے کیوں نکالا؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی
    نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا:جھنگ میں جشن
    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی
    ماریہ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی ہیں جو ان کی بیٹی دیکھتی ہیں۔ اپنی ٹویٹر بایوگرافی میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ ’بوڑھی ہیں، بہت بوڑھی لیکن احمق ہرگز نہیں ہیں۔‘ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتی ہیں اور فطرت سے بھی اپنا تعلق استوار رکھتی ہیں۔ ماریہ کے مطابق انہیں کوئی غم یا فکر لاحق نہیں اور وہ بہت مسرور ہیں۔

  • کراچی؛ مہنگا آٹا بیچنے والوں کے خلاف کارروائی، 8 دکانیں سیل

    کراچی؛ مہنگا آٹا بیچنے والوں کے خلاف کارروائی، 8 دکانیں سیل

    کراچی میں مہنگا آٹا بیچنے والوں کے خلاف کارروائی، 8 دکانیں سیل کر دی گیئں.

    کراچی میں مہنگا آٹا بیچنے والوں کے خلاف کارروائی، 8 دکانیں سیل کر دی گیئں. کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرز نے آٹے کے سرکاری نرخْ نافذ کرنے کے لیے شہر کے 85 دکانداروں کے خلاف کاروائی کی گئی جب کہ کارروائی میں 8 دکانوں کو سیل کر دیا۔ تمام ڈپٹی کمشنرز نے آٹے کے نرخ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ کمشنر کو پیش کی ہے جس کے مطابق ضلع جنوبی میں 24 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

    ضلع شرقی میں 30دکانداروں کے خلاف ضلع غربی میں 11 اور وسطی اور ملیر اضلاع میں10، 10 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی،ضلع جنوبی میں2 لاکھ 22 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور3 دکانوں کو سیل کیا گیا۔ ضلع شرقی میں ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ اور 3 دکانوں کو سیل کیا گیا، ضلع ملیر میں 2 دکانوں کو سیل کیا گیا اور 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا،وسطی میں10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید
    اسلام آباد ، لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی غائب
    محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ
    کرن جوہر نے کارتک کو دوستانہ 2 سے کیوں نکالا؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی
    نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا:جھنگ میں جشن
    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی
    کمشنر کراچی اقبال میمن نے آٹے کے نئے نرخ مقرر کر دہ نافذ کر نے کی مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے،سرکاری افسران مارکیٹوں کا بھی روزانہ دورہ کریں گے۔

  • ریاست کو نقصان پہنچانے والوں کو عبرت کانشان بناکر نواز شریف کو لانا ہو گا،جاوید لطیف

    ریاست کو نقصان پہنچانے والوں کو عبرت کانشان بناکر نواز شریف کو لانا ہو گا،جاوید لطیف

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ 2017 میں ہم کہتے تھے ٹرتھ کمیشن بنایا جائے، جب اقبال جرم کر لیا تو ٹرتھ کمیشن کیسا-

    باغی ٹی وی : لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ 2017 میں ہم کہتے تھے ٹرتھ کمیشن بنایا جائے، جب اقبال جرم کر لیا تو ٹرتھ کمیشن کیسا، اور کیا دیکھنا ہے، نومبر 2022 تک کھلے عام سرپرستی کی جاتی رہی-

    جاوید لطیف نے سوالات اٹھائے کہ کیا سازشی خط کا اس وقت کے اسٹیبلشمنٹ چیف کو پتا نہیں تھا کہ یہ جھوٹا ہے؟کیا انہیں پنکی اور فرح گوگی کی کرپشن کا پتانہیں تھا؟کیا صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے ثاقب نثار کو پتا نہیں تھا کہ وہ پلے بوائے ہے؟20 ضمنی نشستوں پر بھی سہولت کاری ہو رہی تھی، روز ساڑھے تین گھنٹے جھوٹ بولے گئے، کیا اسے سہولت کاری نہیں کہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 2017 کے کرداروں کی جیب سے پیسا نکالا جائے، 5 کرداروں نے ریاست کو سفارتی، معاشی اور مالی طور پر نقصان پہنچایا-

    آج کی سیاست انتقام اور دشمنی کی سیاست بن گئی ہے،اسوقت ملک کو سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے،شاہد…

    وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف نے ذات کی تکلیفیں بھلا کر آگے بڑھنے کی بات کی، نواز شریف نے گارنٹی نہیں لی اور نہ آج چاہتے ہیں، کیا نوازشریف بار بار قربانی دیتا رہے گا؟، نوازشریف کو بار بار احتساب، میڈیا ٹرائل سے گزارا گیا نواز شریف نے ریاست کے لیے بہت قربانیاں دیں لیکن نواز شریف کی قربانیوں کو ضائع کیا گیا، اب نواز شریف مزید قربانیاں نہیں دے گا-

    ان کا کہنا تھا اس شخص یعنی عمران خان کو آج بھی مقبول رکھنا کس کی ضرورت ہے، ریاست کو نقصان پہنچانے والوں کو عبرت کانشان بناکر نواز شریف کو لانا ہو گا، نوازشریف سے معافی مانگ کر انہیں واپس پاکستان لانا ہو گا۔

  • مداریوں سے عوام تنگ، تجزیہ: شہزاد قریشی

    مداریوں سے عوام تنگ، تجزیہ: شہزاد قریشی

    سیاسی عدم استحکام اور معاشی بدحالی ایسے مسائل ہیں جن کو اعتدادل پر لائے بغیر ملک کی سالمیت اور بقاء ناممکن ہے مقتدر حلقوں اور قومی سلامتی کے ضامن اداروں کو بغیر وقت ضائع کئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے بے معنی تنازعات کو دفن کرنے کا فیصلہ صادر کرنا چاہئے اور معاشی سدھار پیدا کر لے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔گزشتہ ادوار کا اگر جائزہ لیا جائے تو بلاشبہ نوازشریف کے دور اقتدار میں سی پیک، توانائی اور صنعتی ترقی کے اقدامات کے بل بوتے پر پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت کے طورپر ترقی کے راستے پر گامزن تھا ۔

    ترقی کے سفر میں ناعاقبت اندیش رختہ ڈال کر نہ جانے کیوں وطن عزیز کو نہ ختم ہونے والے عدم استحکام کا شکار کر دیا گیا اور اب نہ جانے کون سے پوشیدہ ہاتھ ہیں جو ملک کی سیاسی قوتوں کو منتشر رکھ کر اپنے نادیدہ عزائم کی تکمیل پر بضد ہیں۔ چند دن قبل وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے پریشر کو زائل کرنے کے لئے قومی سطح پر کفایت شعاری کا اعلان کیا لیکن ان پر عمل ہوا یا ہوتا نظر آرہا ہے؟ کیا کابینہ کے براتی حجم کو کم کرنے کا سوچا؟ –

    کیا ہم نے اعلیٰ افسران کی نازبرداریوں کے اخراجات کو کم کے اقدامات کئے؟ کیا ہم نے پروٹوکول کے نام پر درجنوں گاڑیوں کا سفر کم کیا؟ کیا ہم نے پی آئی اے، سٹیل ملزم، حتیٰ کے اسمبلیوں میں من پسند عزیزوں کی غیر ضروری بھرتیوں کو روکا؟ نہیں بالکل نہیں حکومت کی بدانتظامی اور بے خبری کا یہ عالم ہے کہ ہم سفارش اور رشوت کی کشش میں دیہی علاقوں کے کالجوں میں پڑھنے والے بچوں اور بچیوں کو نظرانداز کر دیا سرکاری کالج ویران ہو گئے کفایت شعاری اور انتظامی صلاحیت کیا باقی رہ گئی ہے؟-

    مقتدر حلقوں کو نیوٹرل نیوٹرل کی گردان سے نکل کر بدانتظامی اور عدم استحکام کے گرداب میں پھنسے وطن عزیز کو ترقی کی منزل کی جانب گامزن کرنا ہوگا خواہ اس کے لئے قومی حکومت کا حربہ ہی کیوں نہ آزمانا پڑے ملک میں اس وقت صرف سیاسی بیانات کا طوفان اور واقعات کا ایک ریلا ہے ان حالات میں کچھ بھی آگے نہیں بڑھ پا رہا۔ عوام جعلی نعرے سن سن کر تھک چکے ہیں داخلی معاملات ہوں یا خارجہ پالیسی دونوں فکر انگیز ہیں۔ عوام ان مداریوں سے تنگ آچکے ہیں۔ تجزیہ: شہزاد قریشی

  • سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کا شدید اظہار مذمت

    سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کا شدید اظہار مذمت

    اسلام آباد:پاکستان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ بے ہودہ اور اشتعال انگیز اسلامو فوبیا پر مبنی فعل ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سویڈن میں ترک سفارتخانے کے باہر ایک احتجاج کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی اور اسے نذر آتش کیا گیا، جس پر ترک حکومت نے استنبول میں سویڈش سفیر کو طلب کرلیا۔

    ترکی نے واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے سویڈش وزیر کا دورہ بھی منسوخ کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا گھناؤنا فعل قابل مذمت ہے، یہ بے ہودہ اور اشتعال انگیز اسلامو فوبیا پر مبنی فعل ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے سے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا ہے، ایسی کارروائیوں کا آزادی اظہار رائے سے کوئی تعلق نہیں۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسلام امن کا مذہب ہے اور پاکستان سمیت دنیا کے مسلمان تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔

    ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی براداری کو اِن اصولوں کی مکمل حمایت کرنی چاہئے، عالمی برادری کو اسلاموفوبیا، زینوفوبیا اور عدم برداشت کیخلاف یکسان مؤقف اختیار کرنا چاہئے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مذہب اور عقائد کی بنیاد پر تشدد کے خلاف بھی مل کر کام کرنا ہوگا، قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر سویڈن کے حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

  • تیسرا ون ڈے:آسٹریلیا کا کلین سوئپ،پاکستان ویمن ٹیم کو 101 رنز سے شکست

    تیسرا ون ڈے:آسٹریلیا کا کلین سوئپ،پاکستان ویمن ٹیم کو 101 رنز سے شکست

    آسٹریلین ویمن ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں 101 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔

    باغی ٹی وی: آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاری میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے، آسٹریلوی پلیئر بیتھ مونی نے 133 جبکہ میگ لیننگ 72 اور تاہلیا میگرا نے 30 رنز بنائے۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کی وومن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کل ہو گا

    پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 3، ندا ڈار اور ڈیانا بیگ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا-

    آسٹریلیا کے 336 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنا سکی اور شکست سے دوچار ہوئی۔

    منیبہ علی 27 اور طوبہ حسن بغیر رنز بنائے وکٹ پر موجود رہیں۔ اس سے قبل اوپنر صدر شمس 30 اور سدرہ امین 34 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں، ندا ڈار بھی 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔ بعدازاں بسمہ معروف 44 اور عائشہ نسیم بغیر کوئی رن اسکور کیے گارڈنر کا شکار بنیں۔

    قومی کرکٹرشان مسعود رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    میچ کے آخری مرحلے میں عمیمہ سہیل 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں، فاطمہ ثنا نے بھی ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے 17 رنز کی اننگز کھیلی اور پویلین لوٹ گئیں۔

    آسٹریلیا کی جانب سے 133 رنز بنانے والی بیتھ مونے کو میچ اور سیریز کی بہترین پلیئر کے اعزاز سے نوازا گیا جب کہ بولنگ کرتے ہوئے آشلے گارڈرنر نے 3، جیس جوناسین نے 2 اور انابیل سوتھرلینڈ نے 1 وکٹیں حاصل کیں۔

  • آسٹریلیا کے شمالی رین فارسٹ میں دنیا کا سب سے بڑا مینڈک

    آسٹریلیا کے شمالی رین فارسٹ میں دنیا کا سب سے بڑا مینڈک

    آسٹریلیا کے شمالی رین فارسٹ میں دنیا کا سب سے بڑا مینڈک پایا گیا جسے دیکھ کر حکام بھی حیران رہ گئے۔

    آسٹریلیا کے شمالی رین فارسٹ میں دنیا کا سب سے بڑا مینڈک پایا گیا جسے دیکھ کر حکام بھی حیران رہ گئے۔ اس مانسٹر جیسے مینڈک کا نام ٹوڈزیلا رکھا گیا ہے جو اپنی نسل سے 6 گنا زیادہ بڑا ہے، اس کا وزن 2.7 کلو بتایا جارہا ہے. غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوئنز لینڈ ڈیپارٹمنٹ آف انوائرمنٹ اینڈ سائنس کے حکام کے ہاتھوں ایک ایسا مینڈک لگا ہے جسے دنیا کے سب سے بڑے مینڈک میں شمار کیا جارہا ہے اور اس مینڈک کا تعلق کین ٹوڈ کی نسل سے ہے۔
    مینڈک کا نام
    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مانسٹر جیسے مینڈک کا نام ٹوڈزیلارکھا گیا ہے جو اپنی نسل سے 6 گنا زیادہ بڑا ہے، اس کا وزن 2.7 کلو بتا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے ٹوڈزیلا کو جنگل سے نکال کر محفوظ کرلیا ہے اور اسے فٹبال کی طرح دکھنے والا مینڈک کہا جارہا ہے اور اسے کوئنز لینڈ میوزیم میں بھیجا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر
    توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ
    جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن
    لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح
    وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات
    حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
    ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار
    حکام کے مطابق وزن کے اعتبار سے یہ ایک نیا ریکارڈ بنا سکتا ہے کیونکہ 1991 میں گنیز ورلڈ ریکارڈ سوئیڈن میں پرنسن نامی مینڈک کے نام رہا تھا جس کا وزن 2.65 کلو تھا۔

  • پاک فضائیہ کے ایف سکسٹین پروگرام کو چالیس سال مکمل

    پاک فضائیہ کے ایف سکسٹین پروگرام کو چالیس سال مکمل

    پاک فضائیہ کے ایف سکسٹین پروگرام کو چالیس سال مکمل

    پاک فضائیہ کے ایف سکسٹین پروگرام کو چالیس سال مکمل ہو گئے ہیں۔ ۔یہ پروگرام لاک ہیڈ مارٹن کے تیار کردہ امریکی ملٹی رول ایف سکسٹین کا فائٹنگ فالکن کو حاصل کرنے اور چلانے کا منصوبہ ہے جو انیس سو اسی میں شروع ہوا۔ دنیا نے اسے پاک فضائیہ کی طاقت میں اضافے کے ساتھ ساتھ پاک امریکا تعلقات میں ایک بڑی تزویراتی تبدیلی کے طور پر دیکھا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان نے طیاروں کی قیمت 1983 میں ادا کی۔ جس کے بعد 36 ایف 16 طیارے 2008 سے 2010 کے دوران پاکستان کو ملے، ایف 16 طیاروں کی مدد سے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا اور ایف 16 نے پاک بھارت فوجی صلاحیتوں میں توازن پیدا کیا۔ پاکستان نے اپنی فضائیہ کو جدید بنانے اور اُس کی صلاحتیں بڑھانے کے لیے امریکہ سے ایف 16 طیارے خریدنے کی کوشش کی تو اس کے راستے میں کئی رکاوٹیں آئیں۔

    پاک بھارت تناؤ اور پاکستان کے جوہری پروگرام کے باعث طیاروں کی حوالگی کا معاملہ لٹکتا گیا ۔بالا آخر 2006 میں امریکی حکومت نے پاکستان کو 36 طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ پاکستان ایئر فورس کی جانب سے مرحلہ وار نہ صرف ان طیاروں کو آپریٹ کیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہیں اپ گریڈ بھی کیا گیا۔ پھر یہ ایف 16 مختلف جنگی اور تربیتی مشقوں میں استعمال ہوتے رہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر
    توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ
    جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن
    یہ لڑاکا طیارے جدید ایونکس، ہتھیاروں اور الیکٹرانک جنگی نظام سے لیس ہیں۔ یہ طیارے فضا سے فضا، فضا سے زمین پر حملے اور جاسوسی سمیت وسیع پیمانے پر مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایف 16 کی مدد سے پاکستان اور بھارت کی فوجی صلاحیتوں میں توازن پیدا کرنے میں مدد ملی۔ پاکستان کی اپنے پڑوسی کی جارحیت کو روکنے اور اس کا جواب دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ۔یہی نہیں انہی ایف 16 کو انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھی کامیابی سے استعمال کیا گیا۔

  • چین پاکستان دوستی نے مختلف چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے. چینی نائب وزیر خارجہ

    چین پاکستان دوستی نے مختلف چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے. چینی نائب وزیر خارجہ

    چین پاکستان دوستی نے مختلف چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے. چینی نائب وزیر خارجہ

    چین کے نائب وزیر خارجہ سون ویڈونگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کو نئے سال میں مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیتے ہوئے کثیر الجہتی رابطوں کو مضبوط بنانا چاہئے۔دوسری جانب چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے چین کے نئے قمری سال پر چینی عوام کو مبارک باد دی ہے۔ چینی وزارت خارجہ امور کے مطابق انہوں نے چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے متعلقہ محکموں کے درمیان ادارہ جاتی تبادلوں کو مزید گہرا کرنا چاہیے اور بیلٹ اینڈ روڈ ااقدام کی 10ویں سالگرہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کی تعمیر کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کا ایک موقع ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چین پاکستان دوستی نے مختلف چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتے جارہے ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ کا 2015 میں پاکستان کا سرکاری دورہ دو طرفہ تعلقات کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے۔ چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا گزشتہ سال نومبر میں چین کا کامیاب دورہ اور اس دوران چینی صدر سے ملاقات دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے نئی رہنمائی فراہم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والی اہم مشترکہ مفاہمت پر عمل درآمدکرنے اور دو طرفہ تعلقات کو اعلیٰ سطح پر لے جانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستانی فریق نے زور دیا کہ وہ دہشت گردی سے نمٹنے اور پاکستان میں چینی شہریوں اور اداروں کے تحفظ کے لیے عملی اور موثر اقدامات جاری رکھے گا، چین اسے سراہتا ہے۔ چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے چین کے نئے قمری سال پر چینی عوام کو مبارکباد دی ہے اور پاکستان کے لیے طویل مدتی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے 2015 میں پاکستان کے تاریخی دورے نے دو طرفہ تعلقات کے لیے ایک نئے باب کا آغاز کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والی مشترکہ مفاہمت اور گزشتہ سال کے آخر میں وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے نتائج کو عملی جامہ پہنانے، اعلیٰ سطحی تبادلوں اور سٹریٹجک رابطوں کو مضبوط بنانے، سی پیک کے اہم منصوبوں کے ساتھ ساتھ اقتصادی، تجارتی، صنعتی اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ملک میں چینی اہلکاروں، اداروں اور منصوبوں کے تحفظ کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

  • سندھ ہائی کورٹ کا شہریوں کی گمشدگی پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم

    سندھ ہائی کورٹ کا شہریوں کی گمشدگی پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم

    سندھ ہائی کورٹ نے شہریوں کی گمشدگی پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے شہریوں کی گمشدگی پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں آج بروز جمعہ 20 جنوری کو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔

    جسٹس نعمت اللہ نے شہریوں کی گمشدگی پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جس علاقے سے شہری لاپتہ ہوں متعلقہ تھانے میں فوری مقدمہ درج کیا جائے۔ عدالت نے ایس ایچ او شاہ لطیف کو حکم دیا کہ لاپتہ شہری میر علی حیدر کی گمشدگی کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جائیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر
    توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ
    جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن
    لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح
    وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات
    حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
    ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار
    سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا شہری حیدر علی کی فوری بازیابی کا حکم دے دیا جبکہ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ لاپتا شہری منظور احمد گھر واپس آ گیا ہے۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا گمشدگی کے دوران منظور احمد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، عدالت نے اسٹیل ٹاؤن سے لاپتا ہونے والے شہری منظور احمد کی گمشدگی کی درخواست نمٹا دی۔ اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ نے شہریوں کی گمشدگی پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔