Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • کیوی بولرفرگوسن کو پاکستان سےون ڈے سیریزمیں سخت مقابلے کی توقع

    کیوی بولرفرگوسن کو پاکستان سےون ڈے سیریزمیں سخت مقابلے کی توقع

    لاہور:نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کا کہنا ہے کہ پاکستان سے ون ڈے سیریز میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لوکی فرگوسن نے کہاکہ ٹیسٹ سیریز میں دونوں ٹیمیں ہم پلہ رہیں، ون ڈے مختلف نہیں ہوں گے۔ پہلی بار پاکستان آیا ہوں، یہاں آکر کافی اچھا لگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلے نہیں کھیلا، کنڈیشنز کے بارے میں ساتھی پلیئرز سے پوچھا ہے، وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار لگ رہا ہے،کسی بھی ٹیم کو اس کی ہوم کنڈیشنز میں ہرانا مشکل ہوتا ہے۔

    سرفراز کو نظر انداز کر نیوالے آج خود نظر انداز ہو رہے ہیں:سسر سرفراز احمد

    لوکی فرگوسن کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں پاکستان سے کھیلا تھا تو اچھی پرفارمنس رہی، وہی دہرانا چاہوں گا،پاکستان کی موجودہ ٹیم میں کافی اچھے بیٹرز موجود ہیں۔

    سرفراز کی محنت رنگ لے آئی، ٹیل اینڈرز دوسرا میچ ڈرا کرنےمیں کامیاب

    لوکی فرگوسن نے کہا کہ برصغیر کی کنڈیشننز نیوزی لینڈ سے کافی مختلف ہیں، آئی پی ایل کھیل کر برصغیر کی کنڈیشنز کا اندازہ ہوا ہے، ہر ملک میں مختلف کنڈیشن ہوتی ہے، کھلاڑی کا کام ایڈجسٹ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بولنگ اور بیٹنگ کے درمیان اچھا مقابلہ ہوگا، کوشش ہوگی کہ جلد از جلد کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوں اور اپنا کردار ادا کروں، امید ہے ون ڈے سیریز کیلئے اچھا کراؤڈ میدان میں آئے گا۔

    نسیم شاہ نےوکٹ پررُک کرہمیں کامیابی سےدورکردیا:کیوی کپتان ٹم ساؤتھی

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے میچ پیرکو کھیلا جائےگا جب کہ دوسرا میچ بدھ کو اور تیسرا میچ جمعےکو ہوگا۔تینوں میچز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

  • سعودی عرب کا6ممالک سے5لاکھ غیرملکی ورکرزبھرتی کرنےکامعاہدہ

    سعودی عرب کا6ممالک سے5لاکھ غیرملکی ورکرزبھرتی کرنےکامعاہدہ

    ریاض:سعودی عرب کےلیے 5 لاکھ غیرملکی ورکرز بھرتی کرنے کا معاہدہ ہوچکا ہے اور یہ بھی بتایا جارہاہے کہ سعودی آرکو کمپنی نے 6 ممالک سے افرادی قوت درآمد کرنے کے لیے27 ارب ریال کے معاہدے کیے ہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی کویتی ہم منصب کوجنیواکانفرنس میں شرکت کی دعوت

    سعودی ذرایع ابلاغ کے مطابق سعودی وزیرتجارت اور قائمقام وزیراطلاعات ماجد القصبی اور وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے حال ہی میں ان ممالک کا دورہ کیا تھا جس کے بعد افرادی قوت کی درآمد کے لیے معاہدے کیے گئے۔مقامی لیبرمارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ترکیہ، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، آذربائیجان، تاجکستان اور ازبکستان سے معاہدے کیے گئے ہیں۔

    سعودی عرب کا پاکستان میں ٹیکنالوجی ہاؤس قائم کرنے کا اعلان

    افرادی قوت کی درآمد کے لیے کیے جانے والے معاہدوں کے مطابق تھائی لینڈ اور انڈونیشیا سے 2030 تک محتلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے 4 لاکھ افراد کو سعودی عرب لے جایا جائے گا۔معاہدوں کے مطابق ترکیہ، ازبکستان ، تاجکستان اورآذربائیجان سے آئندہ 7 برسوں کے دوران مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ کارکنوں کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے۔

    ایران:مزید 2 مظاہرین کو پھانسی دیدی گئی

    واضح رہے افرادی قوت کی درآمد کے لیے کیے جانے والے معاہدوں کا مقصد سعودی لیبرمارکیٹ کو بہتر افرادی قوت فراہم کرنا ہے جن میں گھریلو ملازمین کے علاوہ مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے کارکن شامل ہیں۔خیال رہے کورونا کی وبا کے بعد مملکت کی لیبرمارکیٹ میں افرادی قوت کی طلب میں اس وقت غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

  • چین:ٹریفک حادثہ، 19 افراد ہلاک

    چین:ٹریفک حادثہ، 19 افراد ہلاک

    چین:ٹریفک حادثہ، 19 افراد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق چین کے صوبے جیانگ شی میں ایک ٹریفک حادثے میں 19 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے بتایا کہ سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے مقامی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ نانچانگ کاؤنٹی میں بڑا سڑک ٹریفک حادثہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے جامع تحقیقات کی جار ہی ہیں۔

    علی پور: بہن سے دوستی کا شبہ ،لڑکی کے بھائیوں نے نوجوان کی ناک کاٹ دی

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرکاری ملکیت والے روزنامہ ہوبی گروپ سے وابستہ مقامی نیوز کے ادارے جمو نے بتایا کہ ایک ٹرک کے جنازے کی آخری رسومات کے اجتماع پر چڑھ دوڑنے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔مقامی خاتون ڈینگ نے بتایا کہ لوگ جسد خاکی کو شمشان گھاٹ لے جانے سے قبل سڑک کے کنارے آخری رسومات ادا کررہے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان پر ایک ٹرک چڑھ دوڑا، مرنے والوں میں زیادہ تر افراد وہ ہیں، جو آخری رسومات میں شریک تھے۔

    لکی مروت:دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید

    ایک اور مقامی شخص گونگ نے بتایا تھا کہ اس کی بیوی اس حادثے میں ہلاک ہو گئی، وہ آخری رسومات میں شریک تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثے کی خبر سامنے آنے کے تقریباً ایک گھنٹہ بعد کاؤنٹی ٹریفک پولیس نے ڈرائیوروں کو سفری ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں دھند کی صورتحال ہے۔مزید بتایا گیا کہ حد نگاہ کافی کم ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات ہو سکتے ہیں۔

    ڈی آئی خان :محکمہ فوڈ،منتخب نمائندوں اور بااثر آٹا ڈیلرز کی ملی بھگت سے آٹا بلیک…

    رپورٹ کے مطابق ایڈوائزی میں مزید بتایا گیا کہ فوگ لائٹس کا استعمال کریں، آہستہ اور احتیاط سے گاڑی چلائیں، آگے جانے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، لائن تبدیل نہ کریں۔رپورٹ کے مطابق چین میں سخت حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے سڑک حادثات عام ہیں۔

  • جماعت اسلامی نے2027 تک کے’اعلان کراچی‘وژن کا اعلان کردیا

    جماعت اسلامی نے2027 تک کے’اعلان کراچی‘وژن کا اعلان کردیا

    کراچی: جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی سے تین کروڑ سے زائد عوام کے جائز و قانونی حقوق کے حصول اور گھمبیر مسائل کے حل کے لیے ”اعلان کراچی“ جاری کردیا۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی اور حق دو کراچی تحریک کے قائد حافظ نعیم الرحمن نے اتوار کو باغ جناح میں منعقدہ جلسے میں اعلان کراچی، خواتین چارٹر اور وژن 2023-2027 کے اہم نکات پیش کیے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں سے اہل کراچی کے حقوق اور شہر ی و بلدیاتی اداروں کے اختیارات و وسائل دینے اور الیکشن کمیشن سے 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے اور فوج اور رینجرز کے اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشن کے باہر اسٹیٹک پوزیشن پر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔جلسے میں شہر بھر سے بڑی تعداد میں مرد وخواتین، بچے، بزرگ، نوجوان، طلبہ و اساتذہ، علماء کرام، تاجر بردری، مزدور، وکلاء، ڈاکٹرز، انجینئرز، سول سوسائٹی و اقلیتی کمیونٹی کے نمائندے اور جماعت اسلامی کے بلدیاتی امیدواران شریک ہوئے۔

    امریکہ میں فائرنگ کا جنون جاری، ہالیوڈ میں فائرنگ سے متعدد ہلاک و زخمی

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد آئندہ 4 سالوں میں ہر ضلع میں ایک بڑا اسپتال، ہر ٹاؤن میں چیسٹ پین سینٹرز، پیچیدہ بیماریوں کے لیے مہنگے ٹیسٹ رعایتی بنیادوں پر کروانے کے لیے ڈائیگناسٹک سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔ طالبات کے لیے یونیورسٹیاں، طلبہ کی تکنیکی تعلیم کی فراہمی کے لیے اداروں کا قیام، روزگار میں معاونت،شہر کے لیے شایان شان جامع ماس ٹرانزٹ پروگرام، فلائی اوورز‘ انڈر پاسز، دو منزلہ سڑکیں، لا ئٹ ریل، سرکلر ریلوے کے علاوہ ہزاروں جدیدبسیں اور سڑکوں کی بحالی وژن 2023-2027 پروگرام کا حصہ ہوں گے ۔

    یوکرین کا ایک مگ 29جنگی طیارہ اپنےہی ائیرڈیفنس کا شکارہوکرتباہ

    انہوں نے کہا کہ K-4 منصوبہ کے 650 ملین گیلن پانی فراہمی منصوبے کے تینوں فیز اور نکاسی آب کا منصوبہ S-3 مکمل کیا جائے گا ۔صنعتی اور تجارتی مراکز میں ہنگامی اور ترجیحی بنیادوں پر انفر اسٹرکچر کو بحال، پانی اور سیوریج کا نظام، گیس اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے جدوجہد کی جائے گی۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ خواتین کے لیے محفوظ، سستی اور باعزت ٹرانسپورٹ، خواتین مراکز، ورکنگ ویمن کو تحفظ اور برابری کی سطح پر تنخواہ، ہر محلہ میں فیملی پارک، گھریلو مسائل کے حل کے لیے یوسی کی سطح پر پنچائیت کا نظام، خواتین کے لیے باعزت تعلیم و روزگار کا انتظام، خواتین کی بنیادی صحت کے لیے ڈسپنسریز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

    کراچی؛سمندرمیں ڈوب کرجاں بحق ہونیوالی نرس کی لاش نکال لی گئی:شرمناک رویےکا شکار

    امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ شہر کراچی وفاقی حکومت کو اس کے بجٹ کا تقریباََ 55 فیصد اور حکومت سندھ کو تقریباََ 95 فیصد ادا کرتا ہے جبکہ خرچ 2 فیصد بھی نہیں ہوتا۔ کراچی سے جمع شدہ ریونیو کا کم از کم 15 فیصد حصہ شہر پر خرچ کیا جائے۔ کراچی کو میگا سٹی گورنمنٹ کی خصوصی حیثیت دیتے ہوئے بااختیار بلدیاتی نظام دیا جائے۔ سہولیات فراہم کرنے والے تمام ترقیاتی ادارے بشمولLARP, LDA, MDA, KDA کو بلدیہ کراچی کے ماتحت کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر کراچی کی درست مردم شماری کرائی جائے۔ کراچی کی ساڑھے 3 کروڑ آبادی کے لحاظ سے کراچی کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں اوریونین کونسلوں کی تعداد متعین کی جائیں، کوٹہ سسٹم فوری طور پر ختم کیا جائے اور ہر سطح پر داخلے اور نوکریاں صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر دی جائیں۔

    ڈی آئی خان :محکمہ فوڈ،منتخب نمائندوں اور بااثر آٹا ڈیلرز کی ملی بھگت سے آٹا بلیک…

    جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ سرکاری اداروں میں کراچی کے نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں۔ کراچی کی اسامیوں پر جعلی ڈومیسائل کی بنیاد پر بھرتیاں بند کی جائئیں اور کراچی کے اداروں میں مقامی افراد کو اسامیوں پر تعینات کیا جائے۔

     

    حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ آج عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ شہر کراچی نئے دور میں داخل ہو گیا ہے، یہ شہر اب شہر کھنڈرات میں تبدیل نہیں ہوگا، اس شہر کو وارث مل گئے ہیں، جماعت اسلامی اس شہر کو تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر ڈالے گی، آج کراچی کی خواتین نے بھی نئی تاریخ رقم کی ہے، عوام کو حق دیا جائے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے نمائندے منتخب کریں، جوڑ توڑ کی سیاست ختم کی جائے، کراچی کے عوام کو تحفظ دیا جائے، حکمران اگر عوام کی حفاظت نہیں کر سکتی تو عوام کو اجازت دی جائے کہ وہ اسلحے کا لائسنس حاصل کریں۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی عوام کے تحفظ کے لیے محلہ کمیٹیاں تشکیل دے گی، اب ہم تقسیم نہیں ہوں گے بلکہ شہر کے سارے لوگ مل کر ایک دوسرے کی حفاظت کریں گے، حافظ نعیم نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کراچی کو اسٹریٹ کرائم سے پاک کرنے کے لیے رینجرز کو اختیارات دیے جائیں۔

  • مرکزی مسلم لیگ کسی کوبھی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سےفرارنہیں ہونےدے گی:خالد مسعودسندھو

    مرکزی مسلم لیگ کسی کوبھی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سےفرارنہیں ہونےدے گی:خالد مسعودسندھو

    اسلام آباد:موجودہ اورسابق حکمرانوں نے قوم کو مایوس کیا اسی لئے آج عوام میں جانے کے قابل نہیں اور اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں ۔ حکومتوں کی نا اہلی ہے کہ آج ملکی معیشت زبوں حالی کا شکارہے۔ وکلاء ، پروفیسرزاور اہل علم قیادت پر مشتمل پاکستان مرکزی مسلم لیگ اُمید کی کرن ہے ۔ مرکزی مسلم لیگ کسی کو بھی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سےفرارنہیں ہونے دے گی،حکومت اورالیکشن کمیشن نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہ کی تو ووٹرز کے ہمراہ احتجاج پر مجبورہوجائیں گے ۔

    صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کی بلدیاتی انتخابات کے نامزد امیدواروں کے ہمراہ پریس کانفرنس۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے التواء کے خلاف نامزدامیدواران کے ہمراہ اتوار کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہےکہ الیکشن کمیشن اورحکومت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے اوراسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کروائے ورنہ احتجاج پرمجبورہوجائیں گے،عوام پرجوش ہے جبکہ امیدواروں کی طرف سے انتخابی مہم سمیت تمام تر تیاریوں مکمل ہوچکی ہیں ایسے میں انتخابات نہ کروانا ووٹرزکی توہین ہے،حکومت اورالیکشن کمیشن ووٹ اورووٹرزکوعزت دے اوراسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے،بلدیاتی انتخابات سےاختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوتے ہیں اوراسی سےعام لوگوں کے مسائل حل ہوتے ہیں پتہ نہیں کیوں یہ سیاسی پنڈت اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے گھبراتے ہیں ۔

    ایڈووکیٹ خالد مسعود سندھو نے کہا کہ اسلام آباد میں دوسری بار بلدیاتی انتخابات منعقد ہورہے ہیں پہلی بار 2015 میں بھی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ کے دباءو پر ہوئے تھے اب بھی عدلیہ کو ہی کردار ادا کرنا ہونا ہوگا ورنہ یہ لوگ جمہوریت اور قانون سے کھلواڑ جاری رکھیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ پہلی بار کسی بھی انتخابی میدان میں آئی ہے ہم نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں میرٹ کی بنیاد پر پڑھے لکھے،خدمت کا جذبہ رکھنے والے اور عام لوگوں سے امیدوار کھڑے کئے ہیں ،ہم نے پاکستان کو درپیش سیاسی و معاشی مسائل سے نکالنے اور محمد علی جناح کی سوچ کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی پاکستان بنانے کیلئے مرکزی مسلم لیگ کے نام سے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کیساتھ کیساتھ سیاسی میدان میں آنے کا فیصلہ کیاہے اس پلیٹ فارم سےقوم کو پڑھی لکھی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر بطور قوم سوچنے والی قیادت فراہم کریں گے،پاکستان کو درپیش سیاسی ومعاشی مسائل سے نکالنے کیلئے مرکزی مسلم آئندہ جنرل انتخابات سمیت تمام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی مسلم لیگ محض اقتدار کیلئے سیاست نہیں کرے گی ہمارا سلوگن اسلامی فلاحی پاکستان ہے اور اس کیلئے ہم عوامی سطح پر شعور اجاگر کررہے ہیں مرکزی مسلم لیگ کا انتخابی نشان پڑھائی والی میز کرسی تعلیم اور شعور کا نشان ہے ،ہم عوامی سطح پر شعور بیدار کررہے ہیں اس شعور کی بیداری سے ہم اپنی مزل کو پائیں گے اوروہ منزل قائد اور اقبال کا اسلامی فلاحی پاکستان ہے ۔

  • نانی کے ڈائیلاسس کیلیے نجی اسپتال آنے والی لڑکی سے ملازم کی زیادتی

    نانی کے ڈائیلاسس کیلیے نجی اسپتال آنے والی لڑکی سے ملازم کی زیادتی

    راولپنڈی: راولپنڈی میں نانی کا ڈائیلاسس کرانے کے لیے نجی اسپتال جانے والی لڑکی سے اسپتال ملازم کی مبینہ زیادتی، نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میل بھی کرتا رہا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    لاہور:6 سالہ بچے کی پراسرارہلاکت

    پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ وہ خالہ کے ہمراہ نانی کا ڈائیلاسز کرانے نجی ہسپتال گئی، استقبالیہ پر موجود عملے میں شامل خالد جو کہ وہاں تعینات ڈاکٹر کا پی اے ہے اس نے اگلے دن آنے کا کہا، اگلے دن ہسپتال پہنچی تو خالہ نانی کے ساتھ اندر گئیں تو ہسپتال ملازم خالد نے مجھے کہا کہ آئیں آپ کو ڈائیلاسز والی جگہ دکھاتا ہوں۔

    گوجر خان: بڑے بھائی کے ہاتھوں بیٹے کی شادی کیلئے برطانیہ سے آیا چھوٹا بھائی قتل

    متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ خالد مجھے ایک گاڑی میں لے گیا، گاڑی میں ایک نامعلوم شخص بھی تھا، خالد مجھے ایک نامعلوم گھر لے گیا، زبردستی برہنہ تصاویر بنائیں اور دھمکیاں دیں کہ کسی کو بتایا تو تصاویر وائرل کردوں گا بعدازاں مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا ہسپتال کے قریب چھوڑ کر چلا گیا۔ پولیس نے بیان پر مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم خالد کو گرفتار کرلیا۔

    بنوں: شہید پولیس ہیڈ کانسٹیبل پشم خان کی نماز جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے…

    سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی پر زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے جاری ہیں۔

    گھریلو تنازع: گوجرخان میں بڑے بھائی نےبرطانیہ سےآئے چھوٹے بھائی کوقتل کردیا

  • کراچی؛سمندرمیں ڈوب کرجاں بحق ہونیوالی نرس کی لاش نکال لی گئی:شرمناک رویےکا شکار

    کراچی؛سمندرمیں ڈوب کرجاں بحق ہونیوالی نرس کی لاش نکال لی گئی:شرمناک رویےکا شکار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سی وی ویو دو دریا کے قریب سمندر میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والی لڑکی کی لاش سمندرسے نکال لی گئی ہے جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جمعرات کی شب پولیس نے لڑکی کے اغوا کا مقدمہ جانوروں کے اسپتال کے مالک اوراسٹاف نرس کے خلاف درج کیا تھا، لڑکی کے اغوا میں ملوث اسپتال کے مالک ڈاکٹر اور اسٹاف نرس کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دوران تفتیشی ایسے شواہد ملے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا تعین اور جسنی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے حوالے حتمی طور پر بتایا جا سکے گا۔دوسری جانب لڑکی کے اہلخانہ نے واقعے کو خودکشی نہیں بلکہ قتل قرار دیا ہے۔

    لڑکی کی شناخت ساحل سمندر سے ملنے والی اس کے بیگ میں موجود قومی شناختی کارڈ کی مدد سے23 سالہ سارہ ملک دختر ابرار احمد کے نام سے کی گئی جاں بحق ہونے والی لڑکی محمود آباد اعظم بستی کی رہائشی اور ڈیفنس فیز 6 نشاط کمرشل میں واقع جانوروں کے اسپتال میں کام کرتی تھی۔لڑکی کے اہلخانہ نے بتایا تھا کہ سارہ ملک جمعے کی دوپہرگھرسے اسپتال جانے کا کہہ کرنکلی تھی لیکن واپس نہیں لوٹی تھی ساحل پولیس نے ہفتے کی رات نوجوان لڑکی سارہ ملک کے اغوا کا مقدمہ الزام نمبر 23/9 بجرم دفعہ 34/365 کے تحت والد ابرار احمد کی مدعیت میں درج کرلیا۔

    جاں بحق ہونے والے لڑکی ہے چچا نے جناح اسپتال باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بھتیجی گزشتہ 5 سال سے جانوروں کے اسپتال ملازمت کررہی تھی، حادثہ ڈیوٹی کے دوران ہی پیش آیا ہمیں شک ہے کہ اسپتال میں بھتیجی کے ساتھ ایسی کوئی بات ہوئی ہے جس پر مجبوراً اس نے یہ اقدام ٹھایا۔انھوں نے بتایا کہ ہمارے کچھ بچے اسپتال گئے تھے اور انھوں نے ڈیلیٹ ہونے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیکھی ہے جس میں بھتیجی کو پریشانی کے حالت میں اسپتال سے نکلتے ہوئے دیکھا ہے اوربھتیجی رو رہی تھی بعد میں جب پولیس اسپتال پہنچی تواسپتال انتظامیہ کی جانب سے سارا ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا۔

    ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا اور ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ زبیدہ پروین نے بتایا کہ پولیس نے لڑکی کے اغوا کے مقدمےمیں نامزد جانوروں کے اسپتال کے مالک ڈاکٹر شان سلیم اوراسٹاف نرس بسمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور پولیس کو دوران تفتیشی ایسے شواہد ملے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لڑکی جس جانوروں کے اسپتال میں کام کرتی تھی اس ہی اسپتال میں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اسی وجہ سے لڑکی نے دلبرداشتہ ہونے کے بعد انتہائی قدم اٹھایا اور سمندر میں چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔

    انھوں نے بتایا کہ پولیس نے جب اسپتال پر چھاپہ مارا تواسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ ڈیلیٹ کردی گئی تھی جبکہ پولیس کو اسپتال سے شواہد ضائع کرنے کے شواہد ملے ہیں، انھوں نے بتایا کہ مغویہ لڑکی کی لاش اتوارکی صبح سی ویو دو دریا کے قریب سمندر سے مل گئی ہے۔

  • شہباز،زرداری اورعمران تینوں ٹرائیکا ایٹم بم سےزیادہ خطرناک ہیں:سراج الحق

    شہباز،زرداری اورعمران تینوں ٹرائیکا ایٹم بم سےزیادہ خطرناک ہیں:سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہیرو شیما کے بعد جاپان معاشی طور پر سپر پاور بن گیا لیکن تین سیاسی ایٹم بم شہباز شریف، آصف زرداری اور عمران خان تینوں ٹیرائیکا ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہیں۔

    سعودی عرب کا پاکستان میں ٹیکنالوجی ہاؤس قائم کرنے کا اعلان

    لاہور علامہ اقبال ٹاؤن میں مہنگائی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاسی ٹرائیکا نے توشہ خانہ، ایوانوں، عدالتوں، معیشت، صنعتوں، اخلاقیات و تعلیمی نظام کو تباہ کر دیا، ٹرائیکا نے ملکی نظریے سے غداری کرکے مل کر کشمیر کو بیچا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری، شہباز شریف اور عمران خان بار بار امریکا گئے جہاں بائیڈن اور ٹرمپ سے ملے، ٹرمپ سے ایک بار بھی ڈاکٹر عافیہ کی حوالگی کی بات نہیں کی۔ ڈاکٹر عافیہ پر ہونے والے مظالم کے ذمہ دار اگر بش، اوبامہ اور کلنٹن ہیں تو اسی طرح سیاسی ٹرائیکا بھی ذمہ دار ہے جس نے عافیہ کے لیے ایک لفظ استعمال نہ کیا۔

    اعتماد کا ووٹ معاملہ، وزیر اعظم نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی پر مشتمل کمیٹی بنا دی

    سراج الحق نے کہا کہ یہ وطن فروش ہیں جنہوں نے یوسف رمزی کو فروخت کیا جبکہ ابھینندن کو بزدل حکمرانوں نے بھارت کے حوالے کر دیا، حکمرانوں نے ملا عبد السلام اور عبدالسعید کو امریکا کے حوالے کیا، امریکا کے خلاف ایک بار عمران خان نے بیان تو دیا تو فواد چوہدری کو امریکی قونصل خانہ بھیج کر معافی بھی مانگی۔انہوں ںے کہا کہ وہ جرنیل بھی اللہ کو جواب دیں گے جنہوں نے درندوں کو قوم کے سروں پر بٹھایا اور اژدھا بن کر قوم کو ڈسا، پنجاب میں پرویز الہٰی کی حکومت ہے تو جرنیلوں نے کہا عمران خان کا ساتھ دیں، مرکز میں پی ڈی ایم کی حکومت ہے ایم کیو ایم اور باپ کو اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ساتھ دیں جبکہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے ہے۔

    کنگ چارلس نےایک دفعہ مذاقاً کہاکہ شاید وہ میرے حقیقی والد نہیں: شہزادہ ہیری

    سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں کے منہ سے اسٹیبلشمنٹ کا فیڈر ہٹا دیا جائے تو مصنوعی لیڈر ختم ہو جائیں گے لیکن اگر ہمیں موقع ملا تو سودی نظام ختم کر دیں گے، کے پی حکومت پر 900 ارب روپے کا قرضہ ہے اگر حکومت میں آئے تو آئی ایم ایف سے قرض لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہہ اگر جماعت اسلامی کو موقع ملا تو کرپٹ حکمرانوں کو اڈیالہ اور کوٹ لکھپت جیل میں ڈالیں گے، نوجوانوں کے لیے بے روزگاری الاؤنس اور بڑھاپا الاؤنس اقتدار میں آکر دیں گے۔

  • یوکرین کا ایک مگ 29جنگی طیارہ اپنےہی ائیرڈیفنس کا شکارہوکرتباہ

    یوکرین کا ایک مگ 29جنگی طیارہ اپنےہی ائیرڈیفنس کا شکارہوکرتباہ

    کیف: روس یوکرین جنگ کےدوران یوکرینی ائیرڈیفنس نظام اوسا نےاپنے ہی ایک مگ 29 جنگی طیارے کونشانہ بناکرتباہ کردیا ہے۔روسی سینٹ کےنائب سربراہ کے حوالے سےبتایا ہےکہ یوکرینی فوج کے ائیرڈیفنس نظام نےدونتسک علاقےکےشہرکوراخف شہر میں اپنے ہی ایک مگ 29 جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔

    امریکہ میں فائرنگ کا جنون جاری، ہالیوڈ میں فائرنگ سے متعدد ہلاک و زخمی

    رپورٹ کے مطابق اپنے ہی جنگی اہداف کو نشانہ بنانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے پہلے 13 دسمبر 2022 کو بھی یوکرینی افواج کی مختلف برگیڈز نے ایک دوسرے پر توپخانے اور ہلکے ہتھیاروں سے حملے کیے تھے۔ لوہانس علاقے کی افواج کے کمانڈر آندرے ماروچکو نے یوکرینی فوج میں ہونے والے ایسے واقعات کے بارے میں کہا کہ یہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی عدم موجودگی اور باہمی رابطے نہ ہونے کا ثبوت ہیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ دوسرے ممالک سے آنے والے کرائے کے فوجیوں اور یوکرینی افواج میں اختلاف کی وجہ سے بھی یہ واقعات پیش آ رہے ہوں۔

    اسلام آبا د کیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کاروائیاں جاری

    25 فروری 2022ء کو بھی یوکرینی ائرڈیفنس نے اپنے ہی ایک سوخوئی 27 جنگی طیارے کو مار گرایا تھا جو کی ایف شہر کے اوپر پرواز کر رہا تھا اور اس واقعے میں الیکسنڈر اکسانچنکو مشہور یوکرینی پائلٹ مارا گیا تھا۔یوکرینی افواج میں ہونے والے اس نوعیت کے پے در پے واقعات کے باعث امریکہ نے اپنا پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام یوکرینی افواج کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کی مالیت ایک اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

    حقیقی بھائی نے اپنے ہی دو حقیقی بھائیوں کو دردناک موت کی آغوش میں سلا دیا

  • امریکہ میں فائرنگ کا جنون جاری، ہالیوڈ میں فائرنگ سے متعدد ہلاک و زخمی

    امریکہ میں فائرنگ کا جنون جاری، ہالیوڈ میں فائرنگ سے متعدد ہلاک و زخمی

    واشنگٹن:امریکی پولیس کے مطابق ہفتہ کے دن ہونے والی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، اطلاعات کے مطابق یہ فائرنگ ہالیود کے ایک مشہورعلاقے میں ہوئی ہے۔امریکہ میں معمول کے مطابق فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے اور اس بار امریکی انتہا پسندی کی تشہیر کرنے والا ادارہ ہالیوڈ ہی اس کا شکار ہوا ہے۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایک مسلح شخص نے ہالیوڈ میں موجود ایک عمارت سے نکل کر راہگیروں پر فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے، فائرنگ کے بعد قاتل فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ملزم کی دھر پکڑ کے لئے پولیس حرکت میں آگئی ہے۔ ابھی تک واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آ پائی ہیں۔

    اس سے پہلے امریکہ میں 2022 میں گولی مار کر ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 6000 سے تجاوز کر گئی۔ گن وائلنس آرکائیو نے پایا کہ کم از کم 6032 بچے، جن کی عمریں 17 سال اور اس سے کم ہیں، امریکہ کی مہلک بندوق کی وبا کا شکار ہوئے۔

    گن وائلنس آرکائیونے 2014 میں بندوق کے تشدد سے ہونے والی ہلاکتوں کا ریکارڈ رکھنا شروع کرنے کے بعد سے یہ سب سے زیادہ اموات کی شرح تھی۔ یہ اعداد و شمار پچھلے سال کے بعد سے ایک قابل ذکر اضافے کی عکاسی کرتا ہے جب عام شہریوں کی طرف سے آتشیں اسلحہ کی من مانی تعیناتی کو ملک بھر میں تقریباً 5700 ہلاکتوں کا ذمہ دار پایا گیا۔

    کم از کم 306 بچے جن کی عمریں 11 سال یا اس سے کم ہیں، گولیاں لگنے سے ہلاک ہو چکے ہیں اور 668 زخمی ہوئے ہیں۔ مزید برآں، 12 سے 17 سال کی عمر کے 1325 نوجوان گولی لگنے سے ہلاک اور 3732 زخمی ہوئے۔

    پچھلے مہینےجی وی اے نے کہا کہ 2022 میں ریاستہائے متحدہ میں اب تک مجموعی طور پر 609 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات ہو چکے ہیں، سال کے آخر تک یہ تعداد 675 تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    کرسمس کے موقع پر کینساس سٹی، میسوری میں ایک تین سالہ بچی کی ہلاکت کے بعد یہ سنگین اعدادوشمار سامنے آئے ہیں جس میں پولیس کو شبہ ہے کہ یہ حادثاتی فائرنگ تھی۔

    2022 میں گولی مار کر ہلاک ہونے والے بچوں میں 19 طالب علم بھی شامل ہیں، جن کی عمریں 11 سال یا اس سے کم ہیں، 24 مئی کو یوولڈ، ٹیکساس کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں بڑے پیمانے پر فائرنگ میں مارے گئے۔ اس سال گولی لگنے سے ہلاک ہونے والے سب سے کم عمر افراد میں سے ایک پانچ ماہ کا تھا جسے شکاگو میں 24 جون کو ڈرائیونگ کے دوران کار میں بیٹھتے ہوئے سر میں گولی لگی تھی۔