Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین اڑنے والی الیکٹرک کشتی تیار

    جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین اڑنے والی الیکٹرک کشتی تیار

    سوئیڈن میں انجینئرز نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین اڑنے والی الیکٹرک کشتی تیار کر لی ہے.

    سی ایٹ (C8) نامی کشتی 20 ناٹس کی رفتار سے تقریباً ڈھائی گھنٹے تک سفر کر سکتی ہے، 16 ناٹس کی رفتار پر پہنچنتے ہی کشتی کے ہائیڈرو فوائلز فعال ہو جاتے ہیں اور یہ پانی سے اوپر اُٹھ جاتی ہے اور کشتی 30 ناٹس کی رفتار تک سفر کر سکتی ہے۔ کشتی تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ کشتی اور پانی کی رگڑ کم ہونے سے ناصرف توانائی کی بچت ہوتی ہے بلکہ یہ سمندر میں طبیعت خراب ہونے (seasickness) سے بھی نجات دلاتی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 فٹ لمبی الیکٹرک کشتی 100 فیصد کاربن فائبر سے تیار کی گئی ہے. دو سال کی محنت سے تیار کردہ کشتی میں انجینئرز نے ایسا جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم نصب کیا ہے جو سینسر کی مدد سے پانی کی لہروں اور ہوا کو کنٹرول کر کے کشتی کے توازن کو برقرار رکھتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور ہائیکورٹ نےعمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست نمٹا دی
    کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے خبردار کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف
    آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
    قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
    وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
    ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی
    اس کے علاوہ کشتی میں اپنی 55 کلو واٹ کی سی پوڈ الیکٹرک موٹر بھی موجود ہے جو اسے پانی میں چلنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ جدید ترین الیکٹرک کشتی میں 8 افراد کے بیٹھے کی گنجائش ہے اور کشتی کے اگلے کیبن میں بڑے افراد اور بچوں کے لیے دو دو بستر بھی لگائے گئے ہیں۔

  • لاہور ہائیکورٹ نےعمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست نمٹا دی

    لاہور ہائیکورٹ نےعمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست نمٹا دی

    لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

    لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے خارج کر دیعمران خان کی نااہلی کے متعلق کیسز کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی کی سرراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار ایڈووکیٹ آفاق احمد عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو چیئرمین کے عہدے سے نااہل نہیں کر رہا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کی کارروائی کے بعد آپ کی درخواست تو بظاہر غیر موثر ہو گئی ہے، الیکشن کمیشن کے نوٹس کے بعد تو آپ کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

    ایڈووکیٹ آفاق احمد نے کہا کہ میری درخواست ابھی غیر موثر نہیں ہوئی، میرے دلائل اظہر صدیق والی درخواست کے بعد سن لیں، جس پر جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ اظہر صدیق صاحب اب تو عمران خان خود درخواست گزار بن چکے، حلقے کے ووٹر کی درخواست بھی بظاہر غیر مؤثر ہے۔ اظہر صدیق نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ عمران خان کی درخواست سنگل بینچ میں چل رہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے خبردار کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف
    آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
    قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
    وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
    ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی
    لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانےکی درخواست غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔ عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ میں نااہلی کے خلاف حلقے کے ووٹر کی جانب سے درخواست واپس لیے جانے کے بعد عدالت نے یہ درخواست بھی خارج کر دی۔

  • اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست کو خالی قرار دینے کی درخواست خارج

    اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست کو خالی قرار دینے کی درخواست خارج

    الیکشن کمیشن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست کو خالی قرار دینے کی درخواست خارج کر دی ہے.

    الیکشن کمیشن نے حلف نہ اٹھانے پر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے کے معاملے پر 26 ستمبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دینے کے کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی تھی۔ اسحاق ڈار نے پاکستان پہنچ کر بطور ممبر سینیٹ اور بطور وزیر خزانہ حلف لیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے وزیر خزانہ کے خلاف بطور سینیٹر حلف نہ اٹھانے پر نااہلی کی کارروائی بھی ختم کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق منتخب ہونے کے بعد دو ماہ حلف نہ اٹھانے پر نااہلی کے آرڈیننس کا اطلاق اسحاق ڈار پر نہیں ہوتا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے خبردار کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف
    آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
    قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
    وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
    ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شہزاد وسیم نے اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دیے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹر شہزاد وسیم کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹر شہزاد وسیم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 9 جنوری کو سنانے کا اعلان کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کیا تھا. نوٹس میں اسحاق ڈار کو 9 جنوری کو الیکشن کمشن میں طلب کیا گیا تھا. الیکشن کمیشن نے نوٹس میں کہاتھاکہ اسحاق ڈارخود یا بذریعہ وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔

  • ایم کیو ایم کی درخواست پر بلدیاتی الیکشن روکنے کے لیے عدالت کاحکم امتناع جاری

    ایم کیو ایم کی درخواست پر بلدیاتی الیکشن روکنے کے لیے عدالت کاحکم امتناع جاری

    بلدیاتی الیکشن روکنے کیلئے ایم کیو ایم کی درخواست، عدالت کا حکم امتناع جاری کرنے سے انکار

    سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کی درخواست پر بلدیاتی الیکشن روکنے کے لیے حکم امتناع جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کے بلدیاتی الیکشن روکنے سے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں ہوئی۔ دوران سماعت وکیل ایم کیو ایم نے کہا کہ جب بلدیاتی الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تو الیکشن کمیشن کا کورم پورا نہیں تھا، الیکشن کمیشن کا بلدیاتی الیکشن سے متعلق نوٹیفکیشن ہی غیرقانونی ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نے ایم کیو ایم کی درخواست پر بلدیاتی الیکشن روکنے کے لیے حکم امتناع جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کل ریگولر بینچ ہو گا وہی سماعت کرے گا۔ عدالت نے ایم کیو ایم کی درخواست 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کنور نوید جمیل نے کراچی کے بلدیاتی الیکشن روکنے کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ اس معاملے پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے فل بینچ بنانے کی ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے خبردار کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف
    آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
    قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
    وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
    ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی
    کنور نوید جمیل نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نامکمل ہونے کے باعث اس کے فیصلے قانونی حیثیت نہیں رکھتے، حلقہ بندیوں سے متعلق بھی الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے، جب نوٹیفکیشن جاری ہوا تو اس وقت کمیشن میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نمائندے نہیں تھے۔

  • برازیل میں سابق صدر بولسونارو کے حامیوں نے نیشنل کانگریس کی عمارت پر حملہ کردیا

    برازیل میں سابق صدر بولسونارو کے حامیوں نے نیشنل کانگریس کی عمارت پر حملہ کردیا

    برازیل میں سابق صدر بولسونارو کے حامیوں نے نیشنل کانگریس کی عمارت پر حملہ کردیا

    برازیل میں سابق صدر بولسونارو کے حامیوں نے نیشنل کانگریس کی عمارت، صدارتی محل اور سپریم کورٹ حملہ کر دیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق دارالحکومت برازیلیا میں تین ہزار سے زائد مظاہرین نے صدارتی محل، نیشنل کانگریس اور سپریم کورٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ، مظاہرین کی جانب سے صدر ڈی سلوا سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ برازیل کے صدر نے دارلحکومت میں سیکورٹی فورسز کو مظاہرین کے خلاف آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے خبردار کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف
    آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
    قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
    وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
    ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی
    امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے برازیل میں کانگریس کی عمارت پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ جمہوری اداروں پر حملے نا قابل قبول ہیں۔ برازیل میں سابق صدر بولسونارو کے حامی ابھی تک انتخابات میں شکست کو تسلیم کرنے سے انکار کر رہے ہیں ۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق سابق صدر بولسونارو کے سینکڑوں حامی بھی صدارتی محل اور سپریم کورٹ کے باہر جمع ہوئے تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا وہ عمارتوں میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے یا نہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں بولسونارو کے حامیوں کو کھڑکیوں کے شیشے توڑتے اور نیشنل کانگریس کی عمارت کی چھت پر چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا جب کہ کانگریس پر حملے کے بعد کانگریس کی عمارت اور آس پاس کے علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ حملہ برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا کے یکم جنوری کو حلف اٹھانے کے ایک ہفتے بعد کیا گیا ہے۔دوسری جانب برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا کا کہنا ہے کہ برازیلیا فسادات میں ملوث ہر فرد کو ڈھونڈ کر سزا دی جائے گی۔

    علاوہ ازیں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے برازیلین کانگریس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری اداروں پر حملے ناقابل قبول ہیں۔

  • کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے خبردار کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف

    کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے خبردار کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف

    کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے خبردار کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف

    اتھارٹی نے کچھ کاسمیٹکس کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے متعدد طریقہ کار پر عمل کرنے کی ضرورت کا مشورہ دیا ہے. سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے کہا ہے کہ کاسمیٹک مصنوعات کے مضر اثرات کی اطلاع دینا صارفین کو انفیکشن سے بچانے میں معاون ہے۔ اس سے مستقبل میں ان مضر اثرات کے دوبارہ ہونے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔

    سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شائع ہونے والی تعلیمی معلومات میں نشاندہی کی ہے کہ ضمنی اثرات کا مطلب کسی ناپسندیدہ اثر کا ہونا ہے جو پروڈکٹ استعمال کرتے وقت کسی عنصر یا بہت سے عوامل کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ ان مضر اثرات کی علامات میں جلد کا لال ہونا، بالوں کا گرنا، خارش ہونا، سانس بند ہونا اور جلن ہونا شامل ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
    قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
    وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
    ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی
    اتھارٹی نے ضمنی اثرات سے بچنے کے لیے متعدد طریقوں پر عمل کرنے کی ضرورت کا مشورہ دیا اور کہا کہ مصنوعات کو مینوفیکچرر کی ہدایات کے مطابق مناسب جگہ پر ذخیرہ کیا جائے، ان پروڈکٹس کو کو ایک دوسرے کے ساتھ نہ ملایا جائے، ان میں دیگر مصنوعات شامل نہ کی جائیں، ان کا استعمال دی گئی ہدایت کے مطابق کیا جائے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔

  •  قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاںبحق

     قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاںبحق

     قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاںبحق

     قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ7 افراد کی جان لے گیا۔ بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے قریب بس حادثے میں سات افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی شکار بس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی ۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کے مطابق حادثہ قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ کے درمیان نیشنل ہائی وے پر توروسکی کے مقام پر پیش آیا۔

    تیز رفتار منی ٹرک مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گیا ۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھی بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثے کے دوران زخمی ہونے والا 13 سالہ لڑکا بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا تھا. بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں گزشتہ سال مسافر وین موڑ کاٹتے ہوئے اختر زئی کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوئی تھی۔ اندوہناک حادثے میں مسافر وین میں سوار 22 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے، جب کہ حادثے میں 13 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوا تھا، جسے فوری طبی امداد کیلئے کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا، تاہم لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
    قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
    وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
    ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی

    حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافر وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی۔ وین موڑ کاٹتے ہوئے پہاڑؑی سے نیچے پتھروں میں گری تھی، جس سے جانی نقصان زیادہ ہوا۔ مسافر وین میں 23 افراد سوار تھے، جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کیا گیا تھا، جو جائے حادثہ سے 40 سے 45 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ حافظ قاسم نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ راستہ دشوار ہونے کے باعث لاشیں اٹھانے میں مشکل پیش آرہی ہے، جس میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی تمام اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی تھی، جب کہ امدادی کاموں میں مدد کیلئے لیویز اہلکار بھی پہنچ گئے تھے۔

  • آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے

    آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے

    آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم یوم وفات ہے

    آغانیاز مگسی
    ترکی کی تاریخ میں جس طرح مصطفٰی کمال پاشا، انور پاشا اور طلعت پاشا کے نام نمایاں ہیں۔ اسی طرح خواتین میں خالدہ ادیب خانم المعروف خالدہ ادیب آدیوار کا نام بھی ناقابل فراموش ہے۔ خالدہ ادیب خانم 1884ء میں پیدا ہوئیں۔ آپ سلطان عبدالحمید کے وزیر خزانہ عثمان ادیب پاشا کی دختر تھیں۔ 1889ء میں آپ نے تعلیم کا آغاز کیا اور ابتدائی تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد 1910ء میں بی اے کا امتحان نہایت اعلیٰ نمبروں کے ساتھ پاس کیا۔ دورانِ تعلیم آپ کی شادی آپ کے پروفیسر صحافی احمد صالح سے ہوگئی۔ ان کے شوہر نے چند سال بعد دوسری شادی کر لی۔ خالدہ خانم نے اس بات کو نا پسند کرتے ہوئے خلع لے کر شاہی فوج کے ڈاکٹر خالد بے سے شادی کر لی لیکن کچھ عرصہ بعد ڈاکٹر خالد بے کا انتقال ہو گیا۔

    خالدہ خانم نے لکھنے لکھانے کا سلسلہ کم عمری سے ہی شروع کر دیا تھا۔ محض سولہ سال کی عمر میں آپ نے ”ترکی پردے‘‘ پر ایک نہایت عمدہ کتاب لکھی اور بعد میں افسانہ نگاری شروع کر دی۔ ان کے اسلوبِ بیان میں ایسی ندرت اور تازگی تھی کہ انہوں نے بہت جلد ترکی کر کے افسانہ نگاروں کی صف اول میں جگہ حاصل کر لی۔ آپ کے افسانوی مجموعوں کی نہ صرف ترکی بلکہ یورپ میں بھی خوب پذیرائی ہوئی اور روسی، فرانسیسی، جرمن، انگریزی اور عربی زبان میں ان کے تراجم ہوئے۔ خالدہ خانم نے جب شاعری کی جانب توجہ کی تو قلیل مدت میں اس شعبہ میں بھی مہارت اور شہرت حاصل کر لی۔ 1935ء میں خالدہ ادیب خانم نے ڈاکٹر ایم اے انصاری کی دعوت پر ہندوستان کا دورہ کیا اور ”درونِ ہند‘‘ کے عنوان سے اپنی یادداشتیں لکھیں۔

    خالدہ خانم اگرچہ ادبی مشاغل میں مصروف تھیں لیکن ان کے اندر ایک مصلح بھی چھپا ہوا تھا۔ وہ ترکی کی خواتین میں جدید خیالات کا فروغ چاہتی تھیں۔ اس مقصد کے یئے انہوں نے ملک میں چھوٹی چھوٹی نسوانی انجمنیں قائم کیں۔ وزارتِ تعلیم پر زور دیا کہ ترک عورتوں کو جدید تعلیم حاصل کرنے کی سہولیات بہم پہنچائے۔ ان سرگرمیوں کی بدولت خالدہ ادیب خانم ترکی میں باوقار خاتون رہنما تسلیم کی گئیں اور ترکوں کا ہر حلقہ ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے لگا۔

    ترکی میں سلطان عبدالحمید خان کی حکومت تبدیل ہوئی تو نوجوانانِ ترکی اپنے ملک کو ترقی دینے کی کوششوں میں مصروف ہوگئے۔ خالدہ خانم کی کوششوں کی بدولت مدبرین ترکی مطالباتِ نسواں کے حامی ہوگئے۔ اس مقصد کے لیے خالدہ خانم نے ترکی کے اخبارات میں مضامین لکھے جن کا خاطر خواہ اثر سامنے آیا۔ ترکی کی دستور پسند جماعت کی حمایت میں انہوں نے یورپ اور امریکہ کے اخبارات میں مضامین کا سلسلہ شروع کیا۔ امریکہ کے اخبارات نے ان مضامین کو نہایت فخر کے ساتھ شائع کیا اور کہا کہ یہ ہمارے ہی کالج کی ایک معلمہ ہیں جو آج اپنے ملک میں رہنما کی حیثیت اختیار کر گئی ہیں۔

    انور پاشا اور طلعت پاشا نے خالدہ خانم کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ان کو سیاسی آئین وضوابط کی تشکیل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ جلد ہی خالدہ خانم کو شام کے صوبے میں تعلیمات کی وزیر مقرر کیا گیا۔ آپ نے ایک جامع لائحہ عمل مرتب کیا اور ملک میں ابتدائی مدارس اور ہائی سکولوں کاجال بچھا دیا۔ علاوہ ازیں یتیم خانے قائم کئے، مذہبی تبلیغ کا بندوبست کیا، ارمن اور کرد بچوں کی تعلیم پر خاص توجہ دی۔ شام کے گورنر جنرل جمال پاشا ان سے سیاسی معاملات پر مشورے بھی کرتے تھے۔

    آپ شام میں ہی تھیں کہ پہلی جنگ عظیم بھڑک اٹھی۔ آپ شام سے ترکی کے دارالحکومت استنبول آگئیں اور وزارتِ دفاع کی امداد میں مصروف ہوگئیں۔ آپ نے امریکہ کے اخبارات میں مضامین لکھے اور وہ مجبوریاں بیان کیں جن کی بناء پر ترکی کو جنگ میں شامل ہونا پڑا۔ ”نیویارک ٹائمز‘‘ نے ان کے مضامین کو نہایت قدرووقعت کے ساتھ شائع کیا۔ اسی دوران ترکوں کی وحدت یا پان توران ازم پر ان کی کتاب بہت مقبول ہوئی۔ اس کتاب میں ترکوں کی شجاعت کے جذبات کو اس طرح ابھارا گیا تھا کہ حکومت نے فوج میں اس کتاب کے ہزاوروں نسخے تقسیم کرائے۔ جنگ کے دور میں خالدہ خانم ترکی کی سراوٴں اور مساجد میں جاتیں اور ان کی امداد واعانت کے علاوہ لوگوں کی حوصلہ افزائی بھی کرتیں۔

    1918ء میں خالدہ خانم نے غیور اور قوم پرست لیڈر عدنان بے شادی کر لی۔ وہ انجمن اتحاد ترقی کے ممتاز ممبر اور محترم رہنما خیال کیے جاتے تھے۔ عدنان بے بعد میں انقرہ میں لارڈ چیف جسٹس کے عہدے پر بھی کام کرتے رہے اور پھر دولت انقرہ کی طرف سے انقرہ کے گورنر جنرل بھی مقرر کیے گئے۔ پہلی جنگ عظیم کا خاتمہ ہوا تو ترکوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ دیئے گئے۔ قسطنطنیہ پر اتحادی افواج کا قبضہ ہوگیا۔ قوم پرست خاص طور پر ان کا نشانہ بنے۔ اس دوران آزاد ترکی کے لیے مصطفٰی کمال پاشا نے جدوجہد جاری رکھی تو خالدہ خانم نے ان کے حق میں قسطنطنیہ میں لاکھوں کے مجمعوں میں آ تش بار تقاریر کیں، یہاں تک کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کو آپ کی گرفتاری کا حکم دینا پڑا۔ آپ اپنے شوہر کے ساتھ نہایت تکالیف سے گزریں اور خفیہ طور پر مصطفٰی کمال پاشا سے جا ملیں۔ مصطفٰی کمال پاشا نے آپ کی قدر کی اور آپ کو ملک کی وزیرِ تعلیمات مقرر کیا۔ آپ نے ایک بار پھر اصلاحی اور تعلیمی کاموں کا سلسلہ شروع کیا۔

    جولائی 1921ء تک آپ کی سیاسی و تعلیمی خدمات کا سلسلہ جاری رہا۔ انہی دِنوں اطلاعات ملیں کہ یونانی لشکر انقرہ پر حملہ کرنے والا ہے تو پورے اناطولیہ میں مصطفٰی کمال پاشا کی قیادت میں دفاعِ وطن کا جذبہ پورے جوش و خروش کے ساتھ بیدار ہو گیا۔ اس موقع پر خالدہ خانم نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ترک خواتین کے میدان میں لانے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک جنگی سکیم بھی تیار کی جس کا مقصد ترکی خواتین کو باقاعدہ لشکر میں بھرتی کیا جانا تھا. خواتین کا لشکر مردوں کے لشکر کے پیچھے رسد، بار برداری اور زخمیوں کی طبی امداد کے فرائض انجام دینے کے لیے تیار ہواتھا۔ خالدہ خانم نے اس مقصد کے لیے پورے ملک کا طوفانی دورہ کیا۔ ہزاروں عورتوں کو فوج میں بھرتی کیا۔ وزارتِ جنگ نے ان کی فوجی تربیت کا انتظام کیا۔ جب ہزاروں خواتین کو فوجی تربیت دی جا چکی تو ان کے باقاعدہ فوجی دستے بنا دیئے گئے۔ یہ دستے اناطولیہ میں پُلوں، تارگھروں اور ریلوے سٹیشنوں کی حفاظت کی خدمات انجام دینے لگے۔

    خواتین کے فوجی دستوں نے یونانیوں پر نہایت کامیاب شب خون مارے۔ جب ستمبر 1921ء میں یونانیوں کا سب سے بڑا فوجی حملہ ہوا تو خالدہ خانم یہ نفس نفس میدانِ جنگ میں موجود تھیں اور نسوانی دستہ بھی ان کے ہمراہ تھا۔ اسی طرح ایک مشہور لڑائی میں جہاں فیلڈ مارشل عصمت پاشا فوج کی کمان کر رہے تھے، خالدہ خانم مجاہدین کے عقب میں اپنے نسوانی لشکر کے ساتھ موجود تھیں۔ کہا جاتا ہے کہ اگر غازی عصمت پاشا، نسوانی لشکر کو پیش قدمی سے روک نہ دیتے تو خالدہ خانم یقیناً اس جنگ میں شہید ہو جاتیں کیوں کہ ان کا جوشِ جہاد بہت زیادہ بڑھا ہوا تھا۔

    یورپ اور امریکہ کے اخبارات میں ترک خواتین کی عسکریت اور خالدہ خانم کی قیادت پر حیرانی کا اظہار کیا گیا۔ وہ پہلے ہی ترکی میں ایک خاتون کو وزیر تعلیم کے تعینات کیئے جانے پر حیران تھے۔ 19 اکتوبر کو رافت پاشا نے اعلان کیا کہ کہ قسطنطنیہ پر ترکانِ احرار کا قبضہ ہو چکا ہے اور اتحادی رخصت ہو چکے ہیں۔ آخر جنوری 1922ء میں ڈاکٹر عدنان بے کو حکم دیا گیا کہ وہ جا کر رافت پاشا سے گورنری کا چارج لے لیں۔ چنانچہ خالدہ خانم اپنے جلیل القدر شوہر کے ساتھ اناطولیہ سے قسطنطنیہ پہنچ گئیں۔

    خالدہ خانم نے تمام عمر ترکی کی خدمت میں گزاری۔ وہ ترکی میں جمہوری نظریات کے فروغ کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار تھیں۔ وہ امریکن گریجویٹ ہونے کی بناء پر مغربی طرزِ زندگی کی عادی تھیں لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ مغربی حکومتیں ترکی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کر رہیں تو انہوں نے ترکی لباس اور رہن سہن کو اپنا لیا۔ خاص طور پر میدانِ جنگ میں وہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی سنت میں سیاہ عمامہ باندھتیں تو فوجیوں میں جوش وخروش کی لہر دوڑ جاتی۔ آپ نے ستر سال سے زیادہ عمر پائی اور 9 جنوری 1964ء کو آپ کا انتقال ہوا۔

    نام:کالدہ ادیب خانم
    سن ولادت:1884ء
    تاریخ وفات:09 جنوری 1964ء
    تصنیفات
    ۔۔۔۔۔۔
    ۔ (1)قمیص من نار-1923
    ۔ (2)اندرون ہند-1937
    ۔ (3)ترکی میں مشرق و مغرب کی کشمکش
    ۔ 1938
    ۔ (4)اندرون حیدرآباد-1939
    ۔ (5)پیراہن آتشین
    ۔ (6)دختر سمرنا
    ۔ (7)ربیعہ

  • وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے

    وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے

    جنیوا: وزیر اعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جنیوا پہنچ گئے جہاں وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کے وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

    پاکستان کانفرنس میں تعمیر نو اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا فریم ورک پیش کرے گا اور فریم ورک کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور طویل المدتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دے گا۔

    اس سے پہلے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ریزیلینٹ پاکستان عالمی کانفرنس میں سیلاب متاثرین کا کیس دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم نے کہنا تھا کہ اس کانفرنس کے دوران شرکا کو اپنی حکومت کی جانب سے متاثرین کی ریلیف اور بحالی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی کویتی ہم منصب کوجنیواکانفرنس میں شرکت کی دعوت

    شہبازشریف نے کہا کہ کانفرنس کے دوران سیلاب سے تباہی کے بعد بحالی،تعمیرنو اور ریکوری کے حوالے سے جامع پلان بھی دوست ممالک اور ترقیاتی شراکت داروں کے سامنے رکھیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اہم بنیادی ڈھانچے ،زندگی اور معاش کی تعمیر و روزگاراور معیشت کی بحالی اس فنڈنگ کے خلا کو پر کرنے کے لئے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانیت دنیا کی تاریخ میں ایک موثر نکتہ ہے،ہمارے آج کے اقدامات ہماری آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی تشکیل کریں گے۔سیلاب اور تباہ کن بارشوں سے لاکھوں پاکستانی متاثر ہوئے ہیں اور وہ یکجہتی کے منتظر ہیں جوانہیں دوبارہ بہترین تعمیر کی طرف لے جائے گی۔

    خیال رہے کہ جنیوا میں موسمیاتی طور پر مضبوط پاکستان کانفرنس آج بروز پیر 9 جنوری کو ہو رہی ہے۔ پاکستان مجموعی طور پر قطر،یو اے ای ، ملائیشیا ، ترکی ، کویت اور چین سمیت 40 سے زیادہ ممالک کو کانفرنس میں مدعو کر چکا ہے۔

    کلائمیٹ ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس کی مشترکہ میزبانی وزیراعظم شہباز شریف اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اینتونیو گوتریس کریں گے۔ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم کی مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔میزبانی کیلئے وزیر اعظم کی سربراہی میں وفد سویٹزلینڈ پہنچ گیا۔ وزیراعظم کے وفد میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیرموسمیاتی تبدیلی شیری رحمان اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب شامل ہیں۔ے منتظر ہیں جو انہیں دوبارہ بہترین تعمیر کی طرف لے جائے گی۔

  • حد نگاہ میں کمی:مختلف مقامات پر موٹرویز ٹریفک کیلئے بند:ملتان میں فلائٹ آپریشن معطل

    حد نگاہ میں کمی:مختلف مقامات پر موٹرویز ٹریفک کیلئے بند:ملتان میں فلائٹ آپریشن معطل

    لاہور:حد نگاہ میں کمی کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند، جبکہ ملتان میں دھند کے باعث انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے رجانہ، موٹر وے ایم فائیو شیر شاہ سے اچ شریف تک، لاہور اسلام آباد موٹروے ٹھوکر سے کوٹ سرور تک بند کر دی گئی ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔

    سرفراز کی محنت رنگ لے آئی، ٹیل اینڈرز دوسرا میچ ڈرا کرنےمیں کامیاب

    موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حد نگاہ میں کمی کے باعث لاہور اسلام آباد موٹروے پر بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے، ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ موٹرویز عوام کی حفاظت کے پیش نظر بند کی جاتی ہیں، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، سفر سے پہلے ہیلپ لائن 130، ٹویٹر سے رہنمائی لی جا سکتی ہے۔قبولہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفر رہ گئی، دھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، حد نگاہ صفر ہو جانے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے، اندرون شہر بھی دھند کے باعث آمد و رفت شدید متاثر ہے، ترجمان پٹرولنگ پولیس نے ہدایت کی ہے کہ ہائی وے پر گاڑیوں کی رفتار کم رکھی جائے۔

    صوفیہ مرزا اورمریم مرزا کی گرفتاری کے لیے اقدامات حتمی مراحل میں داخل

    دوسری جانب ملتان میں دھند کے باعث انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا، دبئی سے آنے والی قومی ائیرلائن کی پرواز اسلام آباد ڈائیورٹ کر دی گئی، کراچی آنے اور جانے والی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق شارجہ جانے والی قومی ائیرلائن کی پرواز منسوخ، جبکہ دبئی اور مدینہ جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، ملتان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہوا۔