Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • انا کھوئی تو کڑھ کر مر گئی وہ بڑی حساس تھی اندر کی لڑکی:عشرت آفرین کی شاعرانہ زندگی

    انا کھوئی تو کڑھ کر مر گئی وہ بڑی حساس تھی اندر کی لڑکی:عشرت آفرین کی شاعرانہ زندگی

    انا کھوئی تو کڑھ کر مر گئی وہ
    بڑی حساس تھی اندر کی لڑکی

    عشرت آفرین

    تاریخ پیدائش :25دسمبر 1956ء
    | کراچی، سندھ
    رشتہ دار:علی سردار جعفری (خسر)
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    عشرت آفرین کا شمار پاکستان سے تعلق رکھنے والی معروف ترین شاعرات میں ہوتا ہے۔ وہ شاعری میں اپنے تانیثی خیالات اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کارکن کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں۔ ان کی پیدائش ۲۵ دسمبر ۱۹۵۶ کو کراچی کی ایک تعلیم یافتہ گھرانے میں ہوئی۔ کراچی یونیورسٹی سے اردو ادبیاب میں ایم اے کیا۔
    ٍ عشرت آفرین نے اوئل عمری سے لکھنا شروع کر دیا تھا، ان کی تخلیقات چودہ برس کی عمر سے شائع ہونے لگی تھیں۔ اس کے بعد ان کا یہ شعری سفر تیزی سے آگے بڑھتا گیا۔ اب تک ان کے دو شعری مجموعے ’کنج پیلے پھولوں کا‘ اور ’دھوپ اپنے حصے کی‘ شائع ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی تخلیقات ہند و پاک سے شائع ہونے والے اہم ادبی جرائد میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔
    عشرت آفرین نے ان پیج میں شامل اردو خط نوری نستعلیق کے لیے بھی خدمات انجام دیں۔ ان دونوں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ امریکہ میں مقیم ہیں اور یونیورسٹی آف ٹیکساس میں اردو شعبہ سے وابستہ ہیں۔ عشرت آفرین کو ان کی ادبی خدمات کے لیے کئی اہم ادبی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    یہ نازک سی مرے اندر کی لڑکی
    عجب جذبے عجب تیور کی لڑکی

    یوں ہی زخمی نہیں ہیں ہاتھ میرے
    تراشی میں نے اک پتھر کی لڑکی

    کھڑی ہے فکر کے آذر کدے میں
    بریدہ دست پھر آذر کی لڑکی

    انا کھوئی تو کڑھ کر مر گئی وہ
    بڑی حساس تھی اندر کی لڑکی

    سزاوار ہنر مجھ کو نہ ٹھہرا
    یہ فن میرا نہ میں آذر کی لڑکی

    بکھر کر شیشہ شیشہ ریزہ ریزہ
    سمٹ کر پھول سے پیکر کی لڑکی

    حویلی کے مکیں تو چاہتے تھے
    کہ گھر ہی میں رہے یہ گھر کی لڑکی

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    وحشت سی وحشت ہوتی ہے
    زندہ ہوں حیرت ہوتی ہے
    جل بجھنے والوں سے پوچھو
    غم کی کیا حدت ہوتی ہے
    رہن نہ رکھ دینا بینائی
    اس کی بھی مدت ہوتی ہے
    سارے قرض چکا دینے کی
    کبھی کبھی عجلت ہوتی ہے
    دل اور جان کے سودے جو ہیں
    ان میں کب حجت ہوتی ہے
    خود سے جھوٹ کہاں تک بولیں
    تھوڑی سی خفت ہوتی ہے
    اپنے آپ سے ملنے میں بھی
    اب کتنی دقت ہوتی ہے
    خود سے باتیں کرنے کی بھی
    اب کس کو فرصت ہوتی ہے
    کچھ کہہ لو روکھی سوکھی میں
    اپنے ہاں برکت ہوتی ہے
    سونا سی مٹی کے گھر میں
    کب ہم سے محنت ہوتی ہے
    دھان ہمارے چڑیا کھائیں
    چڑیوں کو عادت ہوت ہوتی ہے
    بچوں سے کیا شکوہ کرنا
    مٹی میں الفت ہوتی ہے
    سبز کواڑوں کی جھریوں میں
    جگنو یا حیرت ہوتی ہے
    ٹاٹ کے مٹ میلے پردوں میں
    کیا اجلی رنگت ہوتی ہے
    پھٹی پرانی سی چنری میں
    کیا بھولی صورت ہوتی ہے
    چاول کی پیلی روٹی میں
    کیا سوندھی لذت ہوتی ہے
    رلی کے ایک اک ٹانکے میں
    پوروں کی چاہت ہوتی ہے
    جاڑے اوڑھ کے سو جانے میں
    کب کوئی زحمت ہوتی ہے
    شام کو تیرا ہنس کر ملنا
    دن بھر کی اجرت ہوتی ہے

  • وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا بلوچستان میں‌ وطن پرقربان ہونے والے پاک فوج کے شہیدوں کو خراج عقیدت

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا بلوچستان میں‌ وطن پرقربان ہونے والے پاک فوج کے شہیدوں کو خراج عقیدت

    لاہور:وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا بلوچستان میں‌ وطن پرقربان ہونے والے پاک فوج کے شہیدوں کو خراج عقیدت ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہناہے کہ بلوچستان میں کیپٹن سمیت5 فوجی جوانوں کی شہادت کی خبر دل دہلا دینے والی ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ٹویٹر پیغام میں شہبازشریف نے کہا کہ وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے ہیروز کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے، دہشت گردی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بھی بلوچستان کے علاقے کاہان میں آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن فہد اور 4فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا،
    وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نےشہید کیپٹن فہد، لانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور سپاہی شمعون کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا

    اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ شہداء ہمارا مان اور قوم کے ہیرو ہیں۔شہداء نے وطن عزیز کے امن کے اپنا آج قوم کے پرامن کل پر قربان کیا۔شہداء کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہے.ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم یکسو ہے۔

    چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کرسکتیں۔

    دوسری جانب وزیرداخلہ راناثنااللہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر اور فخر ہیں،قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے، دہشتگردی کا پہلے بھی مقابلہ کیا،اب بھی طاقت سے قلع قمع کریں گے۔

    خیال رہے کہ آج بلوچستان کےعلاقے کاہان میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باردوی سرنگ دھماکا صدقہ خفیہ اطلاعات پر علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا۔ شہدا میں کیپٹن فہد، لانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور سپاہی شمعون شامل ہیں۔

  • جاپان میں شدیدبرفباری:مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد14ہوگئی

    جاپان میں شدیدبرفباری:مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد14ہوگئی

    ٹوکیو: جاپان کے شمالی اور مغربی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی۔سردی کے اس طوفان کے متعلق جاپانی میڈیا کا کہنا ہےکہ جاپان میں برفباری سے ہونے والے حادثات میں 87 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    نیگاتا ریجن کے دیہی علاقوں میں 20 سینٹی میٹر سے ایک میٹر تک برف پڑ چکی ہے، خراب موسم کی وجہ سے علاقے میں بلیک آؤٹ ہے اور دو ہزار صارفین گذشتہ روز سے بجلی سے محروم ہیں۔حکام نے لوگوں کو پیر تک احتیاط برتنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    خیال رہےکہ جاپان کے شمالی اور مغربی ساحلی علاقوں میں 17 دسمبر سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

    امریکا کو کئی دہائیوں بعد موسم سرما کے بدترین طوفان کا سامنا ہے جس سے ریاست ہائے متحدہ امریکا کے بڑے حصے میں نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں برف باری کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 22 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں تقریباً ساڑھے 5 لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    نارتھ کیرولائنا اور دیگر ریاستوں کےکچھ شہروں میں بجلی کی طلب بڑھنے پر بلیک آؤٹ ہو چکا ہے، اس کے علاوہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں 2800 پروازیں منسوخ اور 6600 سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔

  • قیام پاکستان سے ابتک توشہ خانہ میں کون سےتحائف آئےبتایا جائے:درخواست سماعت کےمقرر

    قیام پاکستان سے ابتک توشہ خانہ میں کون سےتحائف آئےبتایا جائے:درخواست سماعت کےمقرر

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں قیام پاکستان سے اب تک سربراہان مملکت کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کو فوری سماعت کیلیے مقرر کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق توشہ خانہ تھائف کی تفصیلات کی فراہمی سے متعلق درخواست پر پیر 26 دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔

    مستحق فنکاروں کیلیے امداد 25 ہزار:چوہدری پرویز الٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰہی نے اعلان…

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وزرائے اعظم اور صدور کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انفارمیشن کمیشن نے 29جون 2022 کو حکومت کو توشہ خانہ تفصیلات فراہمی کا حکم دیا لہذا اُس حکم پر عمل کرایا جائے۔

    بلوچستان:دہشت گردوں کے خلاف آپریشن: بارودی سرنگ کا دھماکا، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

    درخواست گزار نے کہا کہ تحائف کی مارکیٹ ویلیو اور لگائی گئی قیمت کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔ ابوزر سلمان نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست میں کابینہ ڈویژن ، انفارمیشن کمیشن فریق بنایا گیا ہے۔

    توشہ خانہ 1974ء میں تشکیل دیا گیا پاکستان کی کابینہ ڈویژن کے زیر کنٹرول ایک سرکاری ملکیت کا محکمہ ہے۔ اس کا بنیادی مقصد ان تحائف کو رکھنا ہے جو اراکین پارلیمنٹ، وزراء، خارجہ سیکرٹریوں، صدر اور وزیر اعظم وصول کرتے ہیں

    بجلی کےساتھ ساتھ گیس کی لوڈشیڈنگ بھی جاری:شارٹ فال 1200ایم ایم سی ایف ڈی سےبڑھ گیا

    کسی بھی غیر ملکی دورے کے دوران وزارتِ خارجہ کے اہلکار ان تحائف کا اندراج کرتے ہیں اور ملک واپسی پر ان کو توشہ خانہ میں جمع کروایا جاتا ہے۔یہاں جمع ہونے والے تحائف یادگار کے طور پر رکھے جاتے ہیں یا کابینہ کی منظوری سے انھیں فروحت کر دیا جاتا ہے۔

  • کراچی:دہشت گردی کا خدشہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    کراچی:دہشت گردی کا خدشہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    کراچی: سکیورٹی اداروں نے ملک کے دیگر حصّوں میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہونے کے بعد کراچی میں بھی دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔کراچی سے سیکورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے جن میں صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں سی ٹی ڈی کے مرکز پر دہشت گردوں نے قبضہ کیا جسے چھڑانے کے لیے سیکیورٹی اداروں کو آپریشن کرنا پڑا ، اسی طرح ملک کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہائی ویلیو ٹارگٹ پر خودکش حملہ ناکام بنایا گیا لیکن اس ناکام حملے میں بھی حملہ آور کی جانب سے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑانے کے نتیجے میں ایک پولیس افسر شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اسی تناظر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں بھی دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کردیا ہے، اس سلسلے میں گزشتہ چند روز سے منگھوپیر، سہراب گوٹھ اور ڈاکس کے علاقے میں قائم مچھر کالونیز اور حب ریور روڈ پر مواچھ گوٹھ میں کچھ مشتبہ افراد کی سرگرمیاں بھی دیکھنے میں آئی ہیں لیکن ابھی فی الحال فوری طور پر کوئی ٹھوس ثبوت نہیں مل سکا ہے، ان تمام مشتبہ سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے، ان علاقوں میں ماضی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی سرگرمیاں بھی دیکھنے میں آئی تھیں۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ چونکہ شہر کے اندر آنے والے راستوں پر کوئی ٹھوس سیکیورٹی اقدامات نہیں ہیں جس کے باعث شہر میں اسلحہ اور گولہ بارود کی ترسیل بھی جاری رہتی ہے تاہم حالیہ دنوں میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی مانیٹرنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ماضی کی طرح ٹی ٹی پی سمیت دیگر کالعدم تنظیمیں اب ملک کے معاشی حب کو نشانہ بناتے ہوئے دوبارہ اپنی مذموم کارروائیاں کرسکتی ہیں جن میں بم دھماکے ، خودکش حملے اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ فائرنگ کے واقعات شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ مواچھ گوٹھ اور ڈاکس مچھر کالونی سے قانون نافذ کرنے والے ادارے حالیہ کچھ عرصے میں بڑی تعداد میں مارٹر گولے بھی برآمد کرچکے ہیں، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ شہر میں بڑی تعداد و مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود موجود ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے ان واقعات کی مزید تحقیقات کررہے ہیں اور کچھ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔

  • سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفر قبول کرلی

    سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفر قبول کرلی

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی آفرقبول کرلی۔ذرائع کے مطابق مکی آرتھر نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو کہا ہے کہ وہ انگلش کاونٹی سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کےموجودہ ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کا کنٹریکٹ فروری میں ختم ہورہا ہے جب کہ ہیڈ کوچ کے لیے مکی آرتھر مضبوط امیدوار ہیں اور مینجمنٹ کمیٹی ثقلین مشتاق کا کنٹریکٹ ختم ہونے تک مکی آرتھر کو لانا چاہتی ہے۔

    خیال رہے ک چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کوچ کی تقرری کے بارے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئندہ کوچ غیر ملکی ہوگا، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے مکی آرتھر مضبوط امیدوار ہیں۔مکی آرتھر 2016 سے 2019 تک قومی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں اور ان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی۔

    حارث کے نکاح کے بعد شاداب خان کے دل میں بھی شادی کے لڈو پھوٹنے لگے

    ادھراس سے پہلے چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا ورک لوڈ مینجمنٹ بہت ضروری ہے، جو سینئرز بینچ پر ہیں انہیں بھی موقع ملنا چاہیے۔شاہد آفریدی نیشنل بینک کرکٹ ارینا پہنچے جہاں انہوں نے پاک نیوزی لینڈ سیریز کے کل سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پچ کا معائنہ کیا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف اسپن وکٹیں ہی کیوں بناتے ہیں، ہمارے اندر اتنی صلاحیت ہے کہ ہم آسٹریلیا یا جنوبی افریقا جیسی وکٹ بنا سکتے ہیں، ہم نے ڈومیسٹک میں ایسی وکٹیں دیکھی ہیں، کوشش کریں گے کہ مختلف پلان کے ساتھ جائیں، جب تک ہم پرانی سوچ سے باہر نہیں نکلیں گے نمبر ون نہیں ہوں گے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم سلیکش کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا معلوم ہوا ہے کہ نسیم شاہ مکمل فٹ نہیں ہیں، میر حمزہ کو شاہین آفریدی کی جگہ ٹیم میں موقع دیا گیا ہے، شاہنواز دھانی کو دو سال سے ساتھ لیکر چل رہے ہیں اسے کب موقع دیں گے۔

  • انگلینڈ کیخلاف ففٹیوں کو سنچری میں تبدیل نہ کرسکنےکا دکھ ہے،بڑا اسکور کرنےکا موقع ضائع کیا: سعود شکیل

    انگلینڈ کیخلاف ففٹیوں کو سنچری میں تبدیل نہ کرسکنےکا دکھ ہے،بڑا اسکور کرنےکا موقع ضائع کیا: سعود شکیل

    کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کا کہنا ہےکہ اگلینڈ کے خلاف سیریز میں ففٹیوں کو سنچری میں تبدیل نہ کرسکنےکا دکھ ہے، بڑا اسکور کرنےکا موقع ضائع کیا، اگر کم از کم دو ففٹیوں کو سنچریوں میں تبدیل کرلیتا تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔سعود شکیل کا کہنا تھاکہ انگلینڈ کی سیریز میں جو غلطیاں کیں اس سے سبق حاصل کرکے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

    حارث کے نکاح کے بعد شاداب خان کے دل میں بھی شادی کے لڈو پھوٹنے لگے

    نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ سے تین صفر کی شکست کے بعد کھلاڑیوں نے بیٹھ کر کارکردگی کا تجزیہ کیا اور تبالہ خیال کیا کہ کہاں غلطیاں ہوئیں۔ انہوں نے اپنی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے بڑا اسکور کرنے کا موقع گنوایا جس کا انہیں دکھ ہے، اگر وہ ففٹیوں کو سنچری میں تبدیل کرپاتے تو پاکستان کے لیے نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔

    سعود شکیل نے انگلینڈ کے خلاف چار ففٹیاں اسکور کی تھیں، تاہم وہ کہتے ہیں کہ ایک پروفیشنل پلیئر کبھی بھی ایک پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہوتا، اس کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار پہلے سے بہتر پرفارم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر بہتر کرنے کی کوشش کریں گے کیوں کہ یہ ان کے کیریئر کا اسٹارٹ ہے اور ان کے لیے اہم ہے کہ وہ اپنی غلطیوں سے سبق حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اچھی ٹیم ہے ، پاکستان انگلینڈ کی شکست فراموش کرکے نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی، کھلاڑی اس سیریز میں اچھی کارکردگی کیلئے پر عزم ہیں۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی

    ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ چار اسپنرز لے کر آیا ہے، کوشش کریں گے کہ ان کی اسٹرینتھ کو دیکھ کر اپنی حکمت عملی بنائیں اور سیریز اپنے نام کریں، انہوں نے کراچی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ان کا ہوم وینیو ہے اور وہ یہاں کھیلنا ہمیشہ انجوائے کرتے ہیں، خواہش ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں وہ اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بھی اسکور کریں۔

  • بجلی کےساتھ ساتھ گیس کی لوڈشیڈنگ بھی جاری:شارٹ فال 1200ایم ایم سی ایف ڈی سےبڑھ گیا

    بجلی کےساتھ ساتھ گیس کی لوڈشیڈنگ بھی جاری:شارٹ فال 1200ایم ایم سی ایف ڈی سےبڑھ گیا

    اسلام آباد: شارٹ فال 1200 ایم ایم سی ایف ڈی سے بڑھ گیا ،اطلاعات کے مطابق ملک مییں ایک طرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے تو دوسری طرف سردی کی شدت میں اضافے سے گیس کی طلب بڑھ گئی،ڈیمانڈ زیادہ اور سپلائی کم ہونے کے باعث لوڈ مینیجمنٹ پرعملدرآمد محال ہوگیا، ملک کے کئی علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ مجبوری بن گئی۔

     

    ملک میں گیس کی طلب 3600 ایم ایم سی ایف ڈی ہوچکی ہے اور دستیابی 2400 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کی طلب 1250 جبکہ رسد 900 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، سوئی نادرن گیس کمپنی کی طلب 2300 اور رسد 1500 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔

     

    جڑواں شہروں میں گیس کی طلب 180 ایم ایم سی ایف ڈی اور رسد صرف 80 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، اس طرح راولپنڈی اسلام آباد میں گیس کا شارٹ فال 100 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ چکا ہے۔

    ادھر کل واپڈا کی طرف کہا تھاکہ ملک میں پن بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ کمی، تربیلا ڈیم میں بجلی پیدا کرنے والے 15 یونٹ بند ہو گئے، 10 ہزار میگاواٹ پن بجلی میں سے صرف 500 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، تربیلا ڈیم میں بجلی کی پیداوار 325 میگاواٹ رہ گئی۔

    گوجرہ:جعلی ایس ایچ او کے خلاف قانون حرکت میں آگیا

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں صرف 2 پاور یونٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، تربیلا ٹی فور سے بھی بجلی کی پیداوار نہیں ہو رہی، منگلا ڈیم سے بھی بجلی کی پیدارو بند، 10 ہزار میگاواٹ پن بجلی میں سے صرف 500 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، بجلی کا شارٹ فال 3228 میگاواٹ ہے۔

    ڈی آئی خان : آر پی او کا کرسمس کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے گرجا گھروں کا دورہ

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 8 ہزار 772 میگاواٹ جبکہ بجلی کی طلب 12 ہزار میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹ سے 1200 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 5 ہزار میگاواٹ ہے، شمسی توانائی سے 30 میگاواٹ اور بگاس سے 42 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

     

     

    ذرائع پاور ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ نیوکلیئر پاور پلانٹس 2 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، ملک بھر میں 4 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشڈنگ جاری ہے، گیس سپلائی کم ہونے کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ بجلی کی طلب بڑھنے سے بجلی کے شارٹ فام میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

  • وزیراعظم کااسلام آباد دھماکےکےشہدا کےلیےفی کس ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

    وزیراعظم کااسلام آباد دھماکےکےشہدا کےلیےفی کس ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

    اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد دھماکے کے دو شہدا کو فی کس ایک کروڑ روپے امدادی پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد سے ملنے والی اطلاعات میں‌ بتایا گیا ہے کہ حکومت نے اسلام آباد کے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار اور دوسرے شہید شہری کو فی کس ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

    چوہدری پرویز الٰہی نے حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ مسترد کر دیا

    وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے شہدا کےلیےامدادی پیکج کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔وزیراعظم نے شہید ہیڈ کانسٹیبل سید عدیل حسین کےلواحقین کو شہدا پیکج اور شہید ٹیکسی ڈرائیور کے لواحقین کو بھی ایک کروڑ کا فنانشل پیکج دینے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت داخلہ کو شہدا کے لواحقین کے لئے اعلان کردہ رقم کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    یوم قائد پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کا قائداعظم کو خراج عقیدت

    اسلام آباد سیکٹر آئی ٹین میں دھماکا

    23 دسمبر کو اسلام آباد کے آئی ٹین میں خود دھماکا ہوا تھا، جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد شہید جب کہ دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اے ایس آئی رضا حسن، ہیڈ کانسٹیبل یوسف، کانسٹیبل حنیف اور بلال کے بیان قلمبند کرلئے گئے ہیں، اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

    کانسٹیبل حنیف نے اپنے بیان میں بتایا کہ آئی جے پی روڈ سے پیلی ٹیکسی اسلام آباد میں داخل ہوئی، جس میں ڈرائیور کےعلاوہ پچھلی سیٹ پر لمبے بالوں والا شخص بیٹھا تھا جو حلیےسے افغان لگتا تھا۔ ایگل اسکواڈ والوں کے آگے آنے پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

  • مجھےکپتانی جانے کا کوئی خوف اورپریشر نہیں، مجھے اپنی ٹیم پر یقین ہے:بابراعظم

    مجھےکپتانی جانے کا کوئی خوف اورپریشر نہیں، مجھے اپنی ٹیم پر یقین ہے:بابراعظم

    کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ کپتانی جانے کا کوٸی پریشر نہیں، اللہ یہاں تک لایا ہے آگے لے کر جاٸے گا، مجھے اپنی ٹیم پر یقین ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے، ہمارا فوکس نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں کامیابی حاصل کرنا ہے۔

    بابراعظم نے کہا کراچی کی پچ اچھی لگ رہی ہے، امید ہے اچھا کھیل پیش کرینگے، مانتاہوں ہم انگلینڈ سے ہارے ہیں مگرہم کم بیگ کریں گے، گزشتہ سیریز میں ہم سے کافی غلطیاں ہوٸیں۔بابراعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز اچھی نہیں رہی، بہترین ٹیم کھلائی، سلیکشن میں کوٸی غلطی نہیں تھی جن کھلاڑیوں کو کھلایا ان کو بیک کرتا ہوں، جو کھلاڑی بہترین لگا اسے کھلایا تھا۔

    پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی

    بابراعظم کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ایک دوسرے کاسپورٹ کررہے ہیں تو اس میں کیا برا ہے؟، صرف مجھے نہیں پوری ٹیم ایک دوسرے کا ساتھ دیتی ہے۔بابراعظم نے کہا کہ ہماری بیٹنگ ہماری اسٹرینتھ ہے، بولرز کا فٹ ہونا بھی خوش آٸند ہے، جو ٹیم کےلیے بہتر ہوگا وہی ٹیم سلیکٹ کریں گے۔بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پلیئنگ الیون کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا، سیلکٹرز سےایک اورمیٹنگ کرنی ہے جس کے بعد فائنل الیون کا فیصلہ ہوگا۔

    پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل فٹبال چیلنج کپ یکم جنوری سے شروع ہو گا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ تین چاردن میں کافی چیزیں تبدیل ہوٸی ہیں، بطور پروفیشنل آپ کو ان چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، گزشتہ روز3 کھلاڑی میری مشاورت سے اسکواڈ میں شامل ہوئے، باہربیٹھ کرچیزیں آسان لگتی ہے لیکن گراٶنڈ میں مختلف ہوتی ہیں۔نیوزی لینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم ساؤتھی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مشکل حریف ہے، اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

    ٹم ساؤتھی نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی کپتانی میرے لیےباعث اعزازہے، پاکستان میں کھیل کرانجوائے کریں گے، نگلینڈ نے پاکستان میں بہت اچھی کرکٹ کھیلی، یہ انداز انگلینڈ کو سپورٹ کرتا ہے، ہم دیکھیں گے کہ ہمیں کیسا انداز سپورٹ کرتا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نےپاکستان سپرلیگ 8 کے میچز کوئٹہ میں کرانے کا اعلان کردیا

    ٹم ساؤتھی نے کہا کہ اش سودھی ہماری ٹیم میں کم بیک کررہے ہیں، اعجاز پٹیل ان کنڈیشنز میں اچھی بولنگ کرتے ہیں، ان کنڈیشنز میں اسپنرز کا کردار اہم ہوتا ہے لیکن ہمارے فاسٹ بولر بھی اچھے ہیں۔کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا، ٹیسٹ کپتانی ملنے پر خوشی ہے، امید ہے اچھی سیریز ہوگی۔