Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • کراچی ٹیسٹ میں ٹاس ہارکر بولنگ کرنا ایک چیلنج تھا،بین اسٹوکس

    کراچی ٹیسٹ میں ٹاس ہارکر بولنگ کرنا ایک چیلنج تھا،بین اسٹوکس

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ ہم نے ٹیسٹ انجوائے کیا-

    باغی ٹی وی : بین اسٹوکس نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح کے بعد پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ جو کیا ہے وہ کافی اسپیشل ہے،ہم ٹیسٹ میچز میں بیٹنگ کا اسٹائل تبدیلی کرنے کے پروسس میں ہیں،سیریز میں ہمارے ہر کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی دکھائی،اس کارنامے پر پوری ٹیم کو فخر ہے-

    بگ بیش لیگ میں شاداب خان کا حیران کن کیچ،ویڈیو وائرل


    انہوں نے کہا کہ برصغیر میں کھیلنے کی حکمت عملی کے بارے میں یہاں سیکھنے کو ملا، اس سیریز میں جو حکمت عملی اپنائی اس نے فائدہ دیا، کراچی ٹیسٹ میں ٹاس ہارکر بولنگ کرنا ایک چیلنج تھا برصغیر کی کنڈیشنز میں ٹاس کا کردار کافی اہم ہوتا ہے، یہاں چوتھی اننگز میں بیٹنگ کرنا اچھا تجربہ رہا، اس فتح میں اسکواڈ کے ہر ممبر نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

    کم عمر کھلاڑی ریحان احمد کے حوالے سے انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ریحان ڈیبیو پر توقعات کے پریشر سے آزاد تھا، اس نےڈیبیو پر اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہےپہلے ٹیسٹ میں فلیٹ وکٹ تھی تو ساتھیوں کوکہا فلیٹ وکٹ کوانجوائےکریں، صرف چوکےچھکے ہی ضروری نہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں مگر تفریح بھی ضروری ہے۔

  • ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وقت لگے گا، بابر اعظم

    ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وقت لگے گا، بابر اعظم

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کے کہ ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وقت لگے گا-

    باغی ٹی وی : انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں شکست کے بعد کپتان بابراعظم نے کہا کہ بطور کپتان یہ بہت مایوس ہوں، فاسٹ بالرز کی فٹنس نہ ہونے کی وجہ سے سیریز ہارے۔ میں اپنی ٹیم کا دفاع کروں گا اور سیریز میں شکست کی ذمہ داری بطور کپتان لوں گا۔

    بابراعظم نے کہا کہ پہلی اننگز میں جلد وکٹیں گرنے سے میچ ہاتھ سے نکل گیا، ہمارے بولرز نے اچھی بولنگ کی اور فائٹ بیک کیا، اگلے میچز میں غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے –

    انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف اور نسیم شاہ انجری کا شکار تھے جس کی قیمت ہمیں سیریز میں 0-3 سے شکست سے بھگتنا پڑی، ٹیسٹ میچز میں تجربے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ نئے کھلاڑیوں کو وقت دینا پڑتا ہے ہمارے پاس صرف اظہر علی تجربہ کار کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل تھے، نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا آگے بھی مزید مواقع دینے کی کوشش کریں گے۔

    بابراعظم کا کہنا تھا کہ پہلے 2 میچز ہمارے ہاتھ میں تھے، جیت جاتےتو صورتحال کچھ اور ہوتی، انگلینڈ کےخلاف سیریزمیں کافی مشکلات ہوئیں، اب پلاننگ کریں گے کہ اپنے بہترین فاسٹ بولنگ یونٹ کو آزمائیں، ابراراحمد نے انگلینڈ کے لیے مشکلات پیدا کیں ، ٹیسٹ میچز میں ایسے بولرچاہیے ہوتے ہیں جو وکٹیں لیں، انگلش بیٹرز ابراراحمد کو کھل کرکھیل نہیں سکے۔

    حارث روؤف کا اپنی کلاس فیلو سے شادی کا فیصلہ،نکاح کی تاریخ کی بھی سامنے آ گئی


    سرفراز اور فواد عالم کو نہ کھلانے کے سوال پر قومی کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز اہم تھی اس لیے رضوان جو کہ مسلسل کھیلتے ہوئے آرہے تھے اس لیے ہمارا پلان تھا کہ جو فارم میں ہیں اور کھیلتے ہوئے آرہے ہیں انہیں کھلایا جائے اب بیٹھیں گے اور ڈسکشن کریں گے اور جو بہتر ہوگا وہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ فوادعالم فارم میں نہیں تھے ان کی جگہ سعودشکیل آئے انہوں نے پرفارم کیا، ہماری نئی ٹیم ہے جتنےمواقع دیں گے تو نتیجہ آئے گا لیکن کسی کے لیے دروازے بند نہیں کیے، پلاننگ ہوتی ہے اس پر عمل کررہے ہیں ، ٹیم کا مائنڈسیٹ تبدیل کرنےکی کوشش کررہےہیں ،وقت لگے گا،اگر اچھے نتائج نہیں آئیں گے تو ہر طرف سے باتیں ہوں گی۔

    بگ بیش لیگ میں شاداب خان کا حیران کن کیچ،ویڈیو وائرل

    بابراعظم نےکہا کہ کسی بھی سینئر کھلاڑی کے لیے ٹیم واپسی کا دروازہ بند نہیں، ہم منصوبہ بندی کریں گےاوردیکھیں گےکہ کن کھلاڑیوں کو منتخب کرنا ہے۔ ہمیں ملتان اور راولپنڈی ٹیسٹ میچ جیتنا چاہیے تھا لیکن بدقمستی سے ہار گئے ہمیں اپنے تیز گیند بازوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، اگلے سال 2023 کا ورلڈکپ ہے۔

    انہوں نے صحافیوں کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم دفاعی انداز میں کھیلتے ہیں تو کہا جاتا ہے، ہم دوسرے طریقے سے کیوں نہیں کھیلتے؟ آپ سب کو خوش نہیں کرسکتے۔

  • بنوں میں لوگوں کو یرغمال بنانے کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کی مدد کو تیار ہیں،امریکا

    بنوں میں لوگوں کو یرغمال بنانے کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کی مدد کو تیار ہیں،امریکا

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بنوں میں انسداد دہشتگردی مرکز پردہشتگردوں کے حملے کی صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی :امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان امریکا کا شراکت دار ہے اوراسے افغانستان کے اندر اور پاک افغان سرحد پر دہشت گرد گروپوں سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے یہ دونوں ممالک کے مشتر کہ چیلنجز ہیں جن سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بنوں میں انسداد دہشت گردی مرکز پر دہشت گردوں کے حملے اور لوگوں کو یرغمال بنانے کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں پر زور دیتے ہیں کہ وہ بنوں میں یرغمال بنائے گئے لوگوں کو بحفاظت رہا کردیں اور سینٹر پر قبضہ چھوڑ دیں۔پاکستان کو موجودہ صورتحال اور آئندہ بھی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی عمارت میں زیر حراست دہشت گردوں نے عمارت کو قبضے میں لے کر تفتیش کاروں کو یرغمال بنا لیا تھا اور اپنی باحفاظت افغانستان منتقلی کا مطالبہ کیا تھا جب کہ رات گئے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

    خیبرپختونخوا پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے زیر انتظام چلائے جانے والے حراستی مرکز میں عسکریت پسند لاک اَپ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے اور سیکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔

    بارڈرپرکشیدگی کم کرنےکیلئےعلما، عمائدین اور تاجروں پر مشتمل 16 رکنی جرگہ افغانستان…

    پیر کے روز بھی بنوں میں صورتحال کشیدہ رہی، پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے بنوں کینٹ کو گھیرے میں لیے رکھا ہے۔

    کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی، ایک بیان میں ترجمان ٹی ٹی پی نے کہا کہ اس کے ارکان نے سی ٹی ڈی کے عملے اور سیکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنایا۔

    عسکریت پسند گروپ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے لوگوں نے اپنے ویڈیو بیان میں محفوظ راستے کا مطالبہ کیا لیکن غلطی سے افغانستان کا ذکر کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے رات بھر سرکاری حکام سے بات چیت اور مذاکرات کیے اور ان سے کہا کہ وہ قیدیوں کو جنوبی یا شمالی وزیرستان منتقل کریں، لیکن افسوس کا اظہار کیا کہ تاحال اس سلسلے میں کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

    عسکریت پسند گروپ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے لوگوں نے اپنے ویڈیو بیان میں محفوظ راستے کا مطالبہ کیا لیکن غلطی سے افغانستان کا ذکر کیا ہم نے رات بھر سرکاری حکام سے بات چیت اور مذاکرات کیے اور ان سے کہا کہ وہ قیدیوں کو جنوبی یا شمالی وزیرستان منتقل کریں، لیکن افسوس کا اظہار کیا کہ تاحال اس سلسلے میں کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

    ضلع بنوں میں صورتحال کشیدہ ہے جب کہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے کینٹ ایریا کو سیل کر دیا ہے اور مکینوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس کے علاوہ تقریباً 15 گھنٹے گزرنے کے باوجود علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل ہے۔

    کابل: طالبان کے ایک سینئر رہنما نے والد کےقاتل کو معاف کرکے پھانسی سے بچا لیا

    گزشتہ روز ذرائع نے بتایا تھا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور یرغمال افراد کو چھڑانے کے لیے آپریشن جاری ہے اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں سے مذاکرات جاری ہیں جبکہ آپریشن کے لیے پاک فوج اور پولیس کے کمانڈوز تعینات ہیں۔

    سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے متضاد رپورٹس شیئر کیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی عمارت پر باہر سے حملہ کیا۔


    تاہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ بنوں کینٹ میں صورتحال پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے کنٹرول میں ہے۔عوام پریشان نہ ہوں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔ سی ٹی ڈی مرکز بنوں پر باہر سے کوئی حملہ نہیں ہوا۔ زیرحراست دہشتگردوں نے ہتھیار چھین کر چند پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا۔ حکومت دہشتگردوں کی کوئی ڈیمانڈ پوری نہیں کرے گی۔

    امریکا طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی ہوگئے. امریکی میڈیا


    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ گی۔محصور دہشتگرد ویڈیو پیغامات کے ذریعے عوام کی ہمدردی لینا چاہتے ہیں۔ ان مسلح افراد کیلئے بہتر ہے ہتھیار پھینک دیں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔ دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث عناصر سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔محصور دہشتگرد ویڈیو پیغامات کے ذریعے عوام کی ہمدردی لینا چاہتے ہیں۔ ان مسلح افراد کیلئے بہتر ہے ہتھیار پھینک دیں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔ دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث عناصر سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

  • فحش فلمیں دیکھنے والے ٹاپ 20 ممالک میں مسلمان ملک کا نام بھی آ گیا

    فحش فلمیں دیکھنے والے ٹاپ 20 ممالک میں مسلمان ملک کا نام بھی آ گیا

    فحش فلمیں دیکھنے والے ٹاپ 20 ممالک میں مسلمان ملک کا نام بھی آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فحش فلموں کی سب سے بڑی ویب سائٹ نے اپنا نواں سالانہ ریویو جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کون کون سے ممالک فحش فلمیں دیکھنے میں پہلے نمبروں پر ہیں،ویب سائٹ نے 20 ممالک کی فہرست جاری کی ہے، رواں برس اس فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں تا ہم ایک مسلمان ملک کا نام شامل ہے،

    فحش فلموں کی سب سے بڑی کینیڈین ویب سائٹ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں برس 2022 میں امریکہ کا پہلا نمبر رہا، سب سے زیادہ فحش فلمیں امریکیوں نے دیکھیں، ویب سائٹ نے امریکہ کے بعد برطانیہ کو دوسرا نمبر دیا، فرانس تیسرے، جاپان چوتھے، میکسیکو پانچویں، اٹلی چھٹے، جرمنی ساتویں، کینیڈا آٹھویں، فلپائن نویں،برازیل دسویں نمبر پر ہے، دیگر ممالک میں سپین، پولینڈ، نیدرلینڈ، آسٹریلیا،یوکرین، ارجنٹینا اور کولمبیا ،مصرشامل ہیں جہاں سب سے زیادہ فحش فلمیں دیکھی جاتی ہیں

    گزشتہ برس ویب سائٹ نے جو فہرست جاری کی تھی اس میں پاکستان کا نام بھی شامل تھا لیکن رواں برس پاکستان کا نام شامل نہیں ہے، اس سال جاری فہرست میں مسلمان ملک مصر کا نام شامل ہے اور مصر کا نام 18 ویں نمبر ہے، اسکے بعد سویڈن اور بیلجیئم کے نام آتے ہیں، ویب سائٹ پر سب سے زیادہ وقت گزارنے میں مصری پہلے نمبر پر رہے انہوں نے اوسطاً 11 منٹ 12 سیکنڈ گزارے جو ٹاپ 20 ممالک میں سب سے زیادہ ہے ویب سائٹ کی 79 فیصد سے زیادہ ٹریفک انہی 20 ملکوں سے آتی ہے

    ویب سائٹ کی رواں سال کی فہرست کے ٹاپ 20 میں مصر نے پہلی بار جگہ بنائی پچھلے سال مصر کا نام اس رپورٹ میں عرب کیٹگری کی وجہ سے صرف حوالے کے طور پر شامل کیا گیا تھا لیکن ایک ہی سال کے دوران مذکورہ عرب ملک میں بڑی تبدیلی آئی.

    خدا ایسی بیوی کسی کو نہ دے، "مظلوم ” شوہر نے ایسا کیوں کہا؟

    کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

  • صدر اور وزیراعظم کی ورلڈکپ2022 کے شاندار انعقاد پر قطرکو مبارکباد

    صدر اور وزیراعظم کی ورلڈکپ2022 کے شاندار انعقاد پر قطرکو مبارکباد

    اسلام آباد:صدر اور وزیراعظم کی ورلڈکپ2022 کے شاندار انعقاد پر قطرکو مبارکباد،اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہبازشریف نے فٹ بال ورلڈکپ 2022 کے شاندار انعقاد پر قطرکو مبارکباد دی ہے۔

     

    ٹویٹر پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ ایک شاندارورلڈکپ ،ارجنٹینا کو فٹبال کا عالمی چیمپئن بننے پر مبارک دیتاہوں جبکہ دوست ملک قطر کو ورلڈ کپ 2022، بغیر کسی مسئلہ کے انعقاد پر مبارکباد بھی دینا چاہتا ہوں۔ڈاکٹر عارف علوی نے مزید لکھا کہ میچ کے دوران میچ بھی شاندار کھیلا اور ایم باپے کی ہیٹ ٹرک لوگوں کو ہمیشہ یاد رہے گی۔

     

    دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ فیفا ورلڈکپ فائنل میں ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا، قطر کو میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

     

    ادھرلیونل میسی نے اپنا آخری ورلڈ کپ یادگار بنا لیا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن نے دفاعی چیمپئن فرانس کو 4 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر تیسری بار فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

    قطر کے لوسیل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے ہائی وولٹیج میچ میں دفاعی چیمپئن فرانس اور 2 دفعہ کی فاتح ٹیم ارجنٹائن کے مابین اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کر کے ایک دوسرے پر دباؤ ڈالے رکھا۔

    میچ کے 23 ویں منٹ میں ارجنٹائن کے تجربہ کار کھلاڑی لیونل میسی نے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو ایک بار برتری دلائی، اس کے 13 منٹ بعد ہی ارجنٹائن کے کھلاڑی ڈی ماریا نے گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو مضبوط کر دیا، پہلے ہاف کے اختتام پر دفاعی چیمپئن کوئی گول نہ کر سکی۔

    دوسرے ہاف کے دوران فرانس کی ٹیم 2 گول ہونے کی وجہ سے نفسیاتی دباؤ کا شکار رہی، ارجنٹائن نے 35 منٹ تک اپنا بھرپور دفاع کیا لیکن فرانس کے نوجوان فٹبالر کلیان امباپے نے 2 منٹ میں 2 گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

    میچ کا وقت ختم ہونے پر دونوں ٹیموں کو اضافی ٹائم دیا گیا جس کے دوران دونوں ٹیموں نے ٹرافی حاصل کرنے کی جنگ جاری رکھی۔ میچ کے 108 ویں منٹ میں میسی نے اپنا جادو چلاتے ہوئے ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کو پھر برتری دلا دی۔

    ارجنٹائن کی برتری زیادہ دیر جاری نہ رہ سکی اور میچ کی صورتحال ایک بار پھر دفاعی چیمپئن کے حق میں اس وقت چلی گئی جب کلیان امباپے نے ایک بار پھر فاؤل کی وجہ سے ملنے والی پنالٹی پر گول کر کے میچ کو برابر کر دیا، اضافی وقت کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے 3، 3 گول رہے۔

    میچ کا فیصلہ اضافی وقت ختم ہونے کے بعد پنالٹی ککس پر ہوا، دونوں ٹیموں نے پہلی پنالٹی ککس کامیابی سے جال میں پہنچائیں، اس کے بعد فرانس کی جانب سے مسلسل 2 پنالٹی ککس ناکام ہونے کی وجہ سے ارجنٹائن کو کامیابی سے ہمکنار کر دیا۔ یوں میچ کا فیصلہ 2-4 سے ہوا۔

  • 18 دسمبر 1987 آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو صاحبہ کی شادی کا دن۔

    18 دسمبر 1987 آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو صاحبہ کی شادی کا دن۔

    آصف علی زرداری اور محترمہ بینظیر بھٹو کی منگنی 29جولائی 1987ء کو لندن میں ہوئی، اس خبر کی دنیا کے تقریباً تمام ہی ذرائع ابلاغ میں نمایاں طور پر تشہیر ہوئی۔
    نیوز ویک، ٹائم میگزین، گارڈین، واشنگٹن پوسٹ، بی بی سی، امریکن ٹیلی ویژن جیسے سب ہی اداروں نے اس خبر کو ہاتھوں ہاتھ لیا، آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کا رشتہ آصف زرداری کی والدہ ٹمی بخاری اور بینظیر بھٹو کی والدہ نصرت بھٹو نے طے کیا۔

    منگنی کی تقریب لندن میں بینظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کے فلیٹ میں ہوئی، منگنی کے تقریباً پانچ ماہ بعد 18دسمبر 1987ءکو آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی یادگار شادی کراچی میں ہوئی، نکاح اور شادی کا عوامی استقبالیہ لیاری کے ککری گراؤنڈ میں ہوا جہاں دولہا دلہن کے قریبی رشتے داروں کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    دلہن بینظیر بھٹو نے سونے کی کڑھائی والا سفید رنگ کا جوڑا پہنا جبکہ آصف زرداری نے کریم کلر کا کرتا شلوار اور سر پر روایتی بلوچی پگڑی پہنی تھی۔آصف زرداری نے بینظیر بھٹو کو دل کے نشان والی انگوٹھی تحفے میں دی تھی۔

    جب بینظیر بھٹو کی شادی کی تاریخ طے ہوئی تو نصرت بھٹو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردئیے گئے۔ اس وقت نصرت بھٹو نے جنرل ضیاءالحق سے بات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان کے کہنے پر جنرل ضیاءالحق سے فون پر بات کرائی گئی تو نصرت بھٹو نے انتہائی حوصلہ اور شاندار لہجے میں بات کرتے ہوئے جنرل ضیاء سے کہا کہ ”بیٹیاں سب کی برابر ہوتی ہیں، میری بیٹی کی شادی پر تم نے جو تحفہ بھیجا ہے وہ مجھے مل گیا“ اس کے بعد انہوں نے فون بند کردیا…

  • کونسی ٹیم کب اورکتنی بارورلڈ کپ جیتا تمام تفصیلات آگئیں

    کونسی ٹیم کب اورکتنی بارورلڈ کپ جیتا تمام تفصیلات آگئیں

    لاہور: لیونل میسی نے اپنا آخری ورلڈ کپ یادگار بنا لیا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن نے دفاعی چیمپئن فرانس کو 4 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر تیسری بار فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

    اارجنٹینا کے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد آج تک ہونے والے ورلڈ کپ جیتنے والے ممالک کی تفصیلات آگئیں ، کونسی ٹیم کب اورکتنی بارورلڈ کپ جیتا تمام تفصیلات آگئیں

    برازیل نے سب سے زیادہ 5 بار 1958، 1962، 1970، 1994 اور 2002 میں ورلڈ کپ جیتا ہے

    دوسرا نمبر جرمنی کا ہے جس نے 4 بار 1954، 1974، 1990 اور 2014 میں ٹائٹل اپنے نام کیا

    اٹلی بھی 4 بار 1934، 1938، 1982 اور 2006 میں فٹبال ورلڈ کپ کا فاتح رہا۔

    ارجنٹائن نے بھی 3 بار 1978 ، 1986 اور 2022 میں ٹائٹل جیتا ہے۔

    فرانس نے 2 بار 1998 اور 2018 میں ٹائٹل جیتا ہے۔

    یوروگوئے نے بھی 2 بار 1930 اور 1950 ٹائٹل جیتا ہے۔

    انگلینڈ نے 1966، سپین نے 2010 میں ورلڈ کپ جیتا۔

    یاد رہے کہ ارجنٹینا چھٹی بار جب کہ فرانس چوتھی بار عالمی کپ کا فائنل کھیل رہا ہے، اگر دونوں ٹیموں کا موازنہ کیا جائے تو مجموعی طور پر دونوں کے درمیان بارہ میچز کھیلے گئے، چھ ارجنٹینا نے جیتے، تین بار فرانس جیتا اور تین میچز ڈرا ہوئے۔

    ورلڈ کپ 2018 میں جب دونوں ٹیموں کا سامنا ہوا تو میچ فرانس نے چار تین سے جیتا، عالمی ریکنگ میں ارجنٹینا کا تیسرا اور فرانس کا چوتھا نمبر ہے۔

    ارجنٹینا نے دو مرتبہ 1978 اور1986 میں ٹرافی اٹھائی جب کہ فرانس نے 1998 اور 2018 میں ورلڈ کپ جیتا، فرانس اگر ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب رہا تو 1962 میں برازیل کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والی دوسری ٹیم ہوگی۔

  • پاکستان سے ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

    پاکستان سے ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

    پاکستان سے ون ڈے سریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ا،طلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن دورہ پاکستان میں نیوزی لینڈ ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ٹوم لیتھم، فن ایلن، مائیکل بریسویل ،ڈیون کونوے ،لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل ،ہنری نکولز، گرین فلپس، مچل سینٹنر، ہینری شیپلے، اش سودھی اور ٹم ساؤتھی ٹیم میں شامل ہیں۔

    فٹبال ورلڈ کپ فائنل؛ ارجنٹینا نے فرانس کیخلاف 2 گول کردیے

    نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں دو ٹیسٹ کے بعد تین ون ڈے میچز کھیلے گی، کیویز کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ون ڈے میچز دس، بارہ اور چودہ جنوری کو کراچی میں ہوں گے۔

    دوسری طرف انگلش کرکٹر ہیری بروک کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ پاکستان کے خلاف جارح مزاجی سے بولنگ کرے گی، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انگلینڈ کو کیا ہدف ملے گا، انگلینڈ ٹیم اس کا کامیابی سے تعاقب کرنے کی ہی کوشش کرے گی۔

     

     

    کراچی ٹیسٹ میں سنچری بنانے کے بعد جیو نیوز کو انٹرویو میں تیئس سالہ ہیری بروک نے کہا کہ ان کی کوشش تھی کہ اپنی اننگز کے دوران پاکستانی بولرز پر دباؤ برقرار رکھیں، جو خراب بال ملے اس کو ہٹ کریں اور جو اچھی بال آئے اس کو میرٹ پر ڈیفینڈ کریں۔

    فیفا ورلڈکپ: فائنل شروع ہوتے ہی میسی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

    جب ان سے پوچھا گیا کہ جو انگلینڈ کے بیٹنگ ریکارڈز انہوں نے بنادیے اس پر کیا کہنا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ وہ تو جانتے نہیں کہ کون کون سے ریکارڈ بنالیے مگر ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ ریکارڈز بنانا تو ہمیشہ ہی اچھا لگتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹیم میں، اسکواڈ میں ہر ممبر نئے ریکارڈز بنانا چاہتا ہے، یہ ریکارڈ بنانا بھی اچھا ہے، امید ہے ایسے مزید ریکارڈز بنیں گے۔

    ہیری بروک نے کہا کہ ان کی ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہے، اگر شام میں دو وکٹیں مل جاتی تو صورتحال کافی مختلف ہوتی، تیسرے روز کوشش ہوگی کہ پاکستان کے خلاف زیادہ سے زیادہ وکٹ حاصل کریں۔

  • یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کا کانووکیشن، پہلے روز 1176 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

    یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کا کانووکیشن، پہلے روز 1176 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

    لاہور:یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (یو سی پی) کے 25 ویں کانووکیشن کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، دو روزہ کانووکیشن کے پہلے روز 1176 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔

    یو سی پی کے دو روزہ کانووکیشن میں پہلے روز کی مہمان خصوصی جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال تھیں، تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب سہیل افضل نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر پرو ریکٹر پروفیسر نصر اکرام اور ڈینز فیکلٹیز بھی موجود تھے۔

    شہباز شریف سے ملاقات کیلئے آصف زرداری ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے

    کانووکیشن میں 2 ہزار 176 طلبا وطالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی، پہلے روز 1 ہزار 76 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں، کانووکیشن میں انڈر گریجویٹ پروگرامز میں 879 ، پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی 194 ڈگریاں دی جائیں گی۔

    فٹبال ورلڈ کپ فائنل؛ ارجنٹینا نے فرانس کیخلاف 2 گول کردیے

    یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے 25 ویں کانووکیشن میں پی ایچ ڈی کی 3 ڈگریاں، انڈر گریجویٹ پروگرامز میں 460 طلبہ اور 419 طالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی، پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں 88 میل اور 107 طالبات جبکہ ایک طالب علم اور دو طالبات کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی جا رہی ہیں، انڈر گریجویٹ میں 10 طلبہ اور 25 طالبات کو میڈلز دیے جارہے ہیں۔

    مونس الٰہی اچانک عمران خان کے پاس پہنچ گئے

    کانووکیشن کے دوران پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں 7 طلبا اور 22 طالبات کو میڈلز دیے جارہے ہیں، تعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر مجموعی پر 149 طلبا و طالبات کو میڈلز دیے جائیں گے، ایکسپو سینٹر میں ہونے والی تقریب میں اساتذہ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

  • روسی فوجیوں کا مورال بڑھانے کیلئے گلوکاروں کو اگلے مورچوں پر بھیجنے کافیصلہ

    روسی فوجیوں کا مورال بڑھانے کیلئے گلوکاروں کو اگلے مورچوں پر بھیجنے کافیصلہ

    ماسکو:روس نے میدان جنگ میں اپنے فوجیوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے گلوکاروں سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔روس کا کہنا ہے کہ وہ میدان جنگ میں فوجیوں کا مورال بڑھانے کے لیے گلوکاروں کو یوکرین میں اگلے مورچوں پر بھیجے گا۔

    روسی وزارت دفاع نے ”فرنٹ لائن تخلیقی بریگیڈ“ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں گلوکار اور موسیقار دونوں شامل ہوں گے۔روسی میڈیا کے مطابق تخلیقی بریگیڈ پیشہ ور فنکاروں پر مشتمل ہے جسے فرنٹ لائن پر فوجیوں کی نفسیاتی حالت کو برقرار رکھنے کا کام سونپا جائے گا۔

    یوکرین جنگ میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان، کمزور قیادت، تنخواہ کے مسائل، ساز و سامان اور گولہ بارود کی کمی اور جنگ کے مقاصد واضح نہ ہونے کی وجہ سے روسی فوجی مایوسی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے روس کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    درین اثنا روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے یوکرین میں فرنٹ لائن مورچوں کا دورہ کرکے روسی یونٹوں کی پوزیشنوں کو چیک کیا، انہوں نے روسی فوجیوں سے میدان جنگ کی صورتحال پر بات چیت بھی کی۔یوکرین کے جنرل اسٹاف کے مطابق مشرقی ڈونباس میں روس اور یوکرین کے فوجیوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

    مغربی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ قصبے پر روسی حملوں کی قیادت نجی ملٹری کنٹریکٹر واگنر گروپ کر رہے ہیں، ماسکو کو امید ہے کہ اس قصبے کو یوکرین کے زیر قبضہ شہروں کراماتورسک اور سلوویانسک پر حملے کرنے کے لیے میدان کے طور پر استعمال کرے گا۔

    اُدھر یوکرین کے دارالحکومت کیف میں بجلی بحال کر دی گئی ہے، روس نے جمعہ کو یوکرین کے بجلی اور پانی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر حملے شروع کیے تھے۔ماسکو نے جمعہ کو 76 میزائل داغے جس نے نو پاور سپلائی اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا اور ملک کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔