Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • کراچی ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی ساری ٹیم 354 رنز بناکرآوٹ ہوگئی

    کراچی ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی ساری ٹیم 354 رنز بناکرآوٹ ہوگئی

    کراچی:کراچی ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی ساری ٹیم 354 رنز بناکرآوٹ ہوگئی، انگلینڈ کو پاکستان پر 50 رنز کی سبقت حاصل ہے

    دوسرا روز

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم نے دوسرے روز ایک وکٹ کے نقصان پر 7 رنز سے کھیل کا آغاز کیا، تاہم 58 کے مجموعی اسکور پر انکی وکٹیں گر گئیں، بین ڈکٹ 26 جبکہ جو روٹ بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوابیٹھے، دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر ریک کرولی صفر، اولی پوپ 51، کپتان بین اسٹوکس 26، مارک ووڈ 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
    انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 111 جبکہ بین فوکس نے 64 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔

    پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نعمان علی نے 3،3 جبکہ محمد وسیم جونئیر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    پہلا روز

    ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان کے 304 رنز کے جواب میں انگلش ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ صفر پر گرگئی، انگلش کھلاڑی زیک کرولی بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔

    اس سے قبل قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا۔ 18 رنز کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ سلمان آغا 56، شان مسعود 30، اظہر علی 45، سعود شکیل 23، محمد رضوان 19، فہیم اشرف 4، نعمان علی 20، ابرار احمد 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    کپتاب بابراعظم نے 9 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم وہ رن آؤٹ ہوگئے۔

    انگلینڈ کی جانب سے بالر جیک لیچ نے 4 وکٹیں حاصل کیں، ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد نے 2 جبکہ اولی روبنسن، مارک ووڈ، اور جو روٹ ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    قومی ٹیم کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں بڑا ہدف رکھیں تاکہ انہیں پریشر میں لایا جاسکے۔

    بابراعظم نے مزید کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں محمد وسیم جونیئر ڈیبیو کر رہے ہیں، اس کے علاوہ اظہر علی، نعمان علی اور شان مسعود کو بھی پیلنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    اس موقع پر انگلش کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے تاہم کوشش ہوگی پہلے سیشن میں جلد وکٹیں لے کر پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی کردیں۔

    پاکستان کا اسکواڈ

    کپتان بابراعظم، شان مسعود، اظہر علی، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، آغا سلمان سعود شکیل، فہیم اشرفم، نعمان علی، محمد وسیم جونیئر اور ابرار احمد شامل ہیں۔

    انگلینڈ کا اسکواڈ

    کپتان بین اسٹوکس، بین ڈکٹ، زیک کرولی، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین فوکس، ریحان احمد، اولی روبنسن، جیک لیچ اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

  • فیفا ورلڈکپ کے فائنل کیلئے قطری حکومت کا آج عام تعطیل کا اعلان

    فیفا ورلڈکپ کے فائنل کیلئے قطری حکومت کا آج عام تعطیل کا اعلان

    دوحہ:قطری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈکپ کیلئے تمام نجی ادارے اور سرکاری ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ قطر نیشنل ڈے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں، جسے آج شاندار طریقے سے منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔قطری حکومت نے ملک میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے لیے بھی چھٹی دی ہے۔

    دوسری جانب عالمی کا فائنل آج رات 8 بجے فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں ہی ٹیمیں ٹائٹل پر قبضے کیلیے بے قرار ہیں، انھیں بہترین کھلاڑیوں کا ساتھ حاصل ہے۔

    سارے بیک ڈور چینل ناکام ہوگئے:عمران خان نے زبردست فیصلہ کیا::شیخ رشید

    کوپا امریکا چیمپئنز ارجنٹائن کا ٹورنامنٹ میں آغاز انتہائی مایوس کن رہا جب اسے سعودی عرب کے ہاتھوں1-2 سے شکست ہوگئی، اس کے بعد میکسیکو سے بھی کافی سخت مقابلہ رہا تاہم میسی نے 64 ویں منٹ میں گول کرکے صورتحال بدل دی، بعد میں ارجنٹائن نے آسٹریلیا، نیدرلینڈز اور کروشیا پر فتوحات حاصل کرتے ہوئے فیصلہ کن معرکے میں رسائی حاصل کی، اس دوران جولین الواریز نے بھی صلاحیتوں کا بھرپور جادو جگایا۔

     

    فیفا ورلڈ کپ؛ تیسری پوزیشن کے میچ میں کروشیا نےمراکش کو ہرادیا

    دوسری جانب فرانس کو آسٹریلیا سے پہلے میچ کے آغاز میں ہی ایک گول کے خسارے میں جانا پڑا ،ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے4-1سے کامیابی حاصل کی، پھر ڈنمارک سے میچ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت لاسٹ 16 میں جگہ پکی کرلی، اگرچہ اسے تیونس کے ہاتھوں مات ہوئی مگر بعد ازاں پولینڈ کو ناک آؤٹ کرکے کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوایا جہاں پر انگلینڈ کو2-1 سے ٹھکانے لگایا۔

     

    واضح رہے کہ ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی اپنے کیریئر کا آخری ورلڈکپ میچ کھیلیں گے، وہ جیت کے ساتھ اس مقابلے کو یادگار بنانا چاہتے ہیں، اسی طرح ارجنٹائنی پلیئرز بھی تیسری مرتبہ چیمپئن بن کر اپنے اسٹار فٹبالر کے خوابوں کو حقیقت کا رنگ بھرنے کیلیے تیار ہیں۔

  • 22 کروڑ آبادی والا ایسا ملک جہاں ڈاکٹروں کی تعدادصرف 10 ہزارہے

    22 کروڑ آبادی والا ایسا ملک جہاں ڈاکٹروں کی تعدادصرف 10 ہزارہے

    نائیجیریا: نائیجیریا کے ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن کے سربراہ کے مطابق نائیجیریا کی آبادی 220 ملین ہے لیکن اس ملک میں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد صرف 10 ہزار ہے۔

    لکی مروت: دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی

    عالمی تنظیم صحت کے مطابق 600 لوگوں کے لئے ایک ڈاکٹر ہونا چاہیے لیکن نائیجیریا میں موجود ڈاکٹروں کی تعداد بہت ہی کم ہے کیونکہ بہت بڑی تعداد میں ڈاکڑ دوسرے ممالک جیسے امریکہ، سعودی عرب اور یورپ مہاجرت کر گئے ہیں اور اس کی ایک اہم وجہ ڈاکٹروں کی کم تنخواہیں ہیں جب کہ غیر ممالک میں ان ڈاکٹروں کو بہت اچھا معاوضہ فراہم کیا جاتا ہے۔

    خوشاب:ٹریکٹر ٹرالی اور وین میں تصادم،دولہا سمیت 3 افراد جاں بحق 8 زخمی

    نائیجیریا کی میڈیکل ایسوسی ایشن کے سربراہ پروفیسر انوسنٹ اوجا نے اپریل 2022ء میں بتایا کہ صرف دو سال میں 9000 سے زیادہ ڈاکٹر اچھی سہولیات اور تنخواہوں کی تلاش میں ملک چھوڑ کر انگلینڈ، امریکہ، کنیڈا چلے گئےہیں۔ رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی میڈیکل اسپیشلسٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ کے مطابق 20 ہزار سے زیادہ ڈاکٹر امریکہ میں کام کر رہے ہیں۔

    کراچی:ڈاکوؤں نےمزاحمت پربیٹےکوباپ کےسامنے گولی مارکرقتل کردیا

    بہت سے ماہرن کا خیال ہے کہ نائیجیریا کی حکومت کو ملک میں دوسرے ممالک کی طرح ڈاکٹروں کے لئے مناسب سہولیات اور ماحول فراہم کرنا چاہیے۔

    یاد رہے کہ ہر سال ترقی پذیر ممالک کا قیمتی فکری سرمایہ ڈاکٹر، انجینئر، محقق اپنی سرزمین اور اپنے ہموطنوں کی خدمت کے بجائے بہتر سہولیات، اچھی تنخواہوں اور دوسری وجوہات کی بنیاد پر مغربی ممالک کی طرف نقل مکانی کرتے ہیں اور اس حوالے سے تمام ترقی پذید ممالک کو اپنے نظام تعلیم و اقدار کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔

  • جامعہ کشمیر کی طرف سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے سازوسامان لے کر قافلہ روانہ

    جامعہ کشمیر کی طرف سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے سازوسامان لے کر قافلہ روانہ

    مظفرآباد:آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے حکومت اور اعلیٰ پالیسی ساز اداروں پرزور دیا ہیکہ ملک کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے آبی ذخائر اور ڈیمز کی تعمیر کو اپنی ترجیح بنائیں تاکہ پانی کو انسانوں کے لیے موت کے بجائے زندگی کا ذریعہ بنایا جاسکے۔یہ بات انہوں نے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ بے گھر افراد کو سردی سے بچانے کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کرنے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔امدادی سامان میں بستر،کمبل،گرم پارچات، ادویات،اشیاء خوردونوش اور نقد امداد شامل ہے۔

     

    بابراعظم نے کراچی کنگز کو کیا چھوڑا کہ اے آر وائی والے پیچھے ہی پڑگئے

    وائس چانسلر جامعہ کشمیر نے کہا کہ آخر کب تک ہم بارشوں،سیلاب اور دیگر آفات کی تباہ کاریوں کا سامنا کرتے رہیں گے وقت آگیا ہیکہ اب ہم موثر منصوبہ بندی کے تحت قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریوں کا جائزہ لیں اور ایسے اقدامات اٹھائیں جن سے متوقع نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے۔ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے کہا کہ کیا وجہ ہیکہ یورپ کے کئی ایک ممالک جہاں سال بھر بارشوں کا سلسلہ شروع رہتا ہے مگر کبھی وہاں بارشوں سے کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک نے واٹر منیجمنٹ کا موثر نظام وضع کیا ہوا ہے جس سے نہ صرف نقصانات کا تدارک ہوتا ہے بلکہ اسی پانی کو محفوظ بنا کرمستقبل میں انسانوں کی بھلائی کے لیے استعمال استعمال کیا جاتا ہے۔

    صدر مملکت نے منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

    انہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے جامعہ کے ملازمین اور طلباء کی طرف سے جوش و جذبے سے مہم چلانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس توقع کا اظہارکیا کہ مستقبل میں بھی جامعہ کے ملازمین اور طلبہ اپنا یہ مذہبی اور سماجی فریضہ اسی جذبے سے ادا کرتے رہیں گے۔وائس چانسلر نے اس موقع پر یہ اعلان بھی کیا کہ جامعہ کے اندر ایک کمیٹی قائم کی جارہی ہے جو قدرتی آفات کے نتیجے میں جامعہ کے کسی ملازم یاطالب علم کے متاثر ہونے کی صورت میں اور مستحق طلباء کے تعلیمی اخراجات کے لیے مالی امداد جمع کرنے کا موثر نظام قائم کرنے کے لیے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سٹی کیمپس کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر واجد عزیز لون نے بتایا کہ یونیورسٹی کے گریڈ ایک سے لیکر 22تک کے تمام ملازمین نے اپنی ایک دن کی تنخواہ کے علاوہ بھی نقد اور اجناس کی شکل میں عطیات دئیے۔

    سارے بیک ڈور چینل ناکام ہوگئے:عمران خان نے زبردست فیصلہ کیا::شیخ رشید

    انہوں نے شعبہ ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر بشیر الرحمان کنٹھ کی کوششوں کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کی دواساز کمپنیوں اور اپنے حلقہ احباب سے عطیات حاصل کرنے کے لیے انتھک محنت کی اور اب ان کی قیادت میں شعبہ ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف پر مشتمل ایک وفد صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کے متاثرین کو امداد پہنچانے کے لیے روانہ ہورہا ہے جہاں وہ ایک فری میڈیکل کیمپ بھی لگائیں گے۔ڈاکٹر واجد عزیز لون نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کا یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جامعہ مسجد سٹی کیمپس کے خطیب اور ممتاز عالم دین مولانا شکیل الرحمان نے قرآن و سنت کی روشنی میں آفات اور حادثات کے شکار افراد کی مدد کی اہمیت پر سیرحاصل روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ مظفرآبادکے لوگ اہل پاکستان کے اس جذبہ اخوت اور بھائی چارے کو کبھی نہیں بھول سکتے جب انہوں نے 2005کے زلزلہ کے بعد دل کھول کر متاثرین زلزلہ کی مدد کی تھی۔آخر میں مولانا شکیل الرحمان نے خصوصی دعا کے ساتھ امدادی قافلے کو روانہ کیا۔

  • بابراعظم نے کراچی کنگز کو کیا چھوڑا کہ اے آر وائی والے پیچھے ہی پڑگئے

    بابراعظم نے کراچی کنگز کو کیا چھوڑا کہ اے آر وائی والے پیچھے ہی پڑگئے

    لاہور:بابراعظم نے کراچی کنگز کو کیا چھوڑا کہ اے آر وائی والے پیچھے ہی پڑگئے،اطلاعات کے مطابق اس وقت کچھ ایسی خبریں سامنے آرہی ہیں جن سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بابراعظم نے کراچی کنگز کو خیرباد کہا تو اے آروائی کے صحافی نے ان کے اس فیصلے پرسخت قسم کا ردعمل دیا اور پھر بابراعظم کو بدنام کرنا شروع کردیا ہے ، یہ ہی نہیں‌ بلکہ شعیب جٹ توکردارکشی تک جا پہنچا ہے

    اس حوالےسےشعیب جٹ کےمتعلق مزید انکشاف ہوا ہے کہ یہ وہی شعیب جٹ ہے جو اس سال مئی تک شعیب ملک کو بھی تنقید اور طعنے دیتا رہا ۔ ستمبر کے بعد سے انہوں نے اچانک شعیب ملک کی تعریفیں اور مثالی باتیں کرنا شروع کر دیں۔ٹویٹر پر لوگوں کی طرف سے اس تبدیلی پر کافی سوالات کیے گئے تاہم انہوں نے بابراعظم کے خلاف مزید پراپیگنڈہ شروع کریا

    آپ کو معلوم ہوگا کہ محمد عامروہ شخص جس نے خود ریٹائرمنٹ لے لی لیکن بعد میں ہر چیز کو نظر انداز کرنے اور منتخب نہ ہونے کا رنگ دے دیا۔ اسی دوران جب شعیب جٹ نے ٹوئٹر پر اپنی مہم شروع کی توعامر نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف مہم کا آغاز کیا۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اے آر وائی کی طرف سے محمد عامر کےلیے مہم چلائی گئی اور سب نے دیکھا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے دوران عامر کے حق میں مہمات اچانک بڑھ گئیں۔
    اس موقع پر یہ بھی سمجھ لینا ضروری ہے کہ محمد عامر اب کراچی کنگز کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔

    صرف یہ ہی نہیں‌ بلکہ وسیم اکرم بھی بابرکے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ کرتے رہے اور یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ اس کے پیچھے بھی اس بڑے چینل کا ہاتھ ہے ،اس کے ساتھ ساتھ عماد وسیم نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں غلط باتیں کرنا شروع کر دیں ،عماد وسیم کوئی اتنے بڑے باولر اور بلے باز نہیں تھے کہ ان کو یہ حق دیا جاتا ہےکہ وہ دوسرے کرکٹرز پر ایسے برسیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ ورلڈکپ کے دوران ایک شو میں تجزیہ کار بھی تھے اور وہاں وہ بہت طعنے دیتے تھے۔اس ساری صورت حال سے یہ چیز سامنے آتی ہے کہ اگرآپ اے آر وائی کے چہتے کراچی کنگز کو چھوڑنے جارہے ہیں تو پھرآپ پر کیچڑ بھی اچھالا جائے گا، کردار کشی بھی کی جائے گی اور دوسروں کو آپ کے خلاف استعمال بھی کیا جائے گا ، جس طرح بابراعظم کی کردار کشی جاری ہے

    اس حوالے سے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کا کہنا ہے کہ اے آر وائی کے اس رویے کوقبول نہ کیا جائے جو وہ استعمال کررہا ہے، بابراعظم کی کردار کشی ناقابل قبول ہے ، اے آر وائی اپنا رویہ بدلے اور قومی کھلاڑیوں کو اپنی انا کی بھینٹ نہ چڑھائے

  • کراچی:ڈاکوؤں نےمزاحمت پربیٹےکوباپ کےسامنے گولی مارکرقتل کردیا

    کراچی:ڈاکوؤں نےمزاحمت پربیٹےکوباپ کےسامنے گولی مارکرقتل کردیا

    کراچی: شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران ایک اور نوجوان کو ڈاکوؤں نےمزاحمت پر باپ کےسامنے گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق کورنگی پانچ نمبر مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر والد کے سامنے بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے والد سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد موقع پر موجود عوام نے تعاقب کے بعد ایک ڈکیت کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔

    گجرات قتل عام کے ماسٹر مائند اہم سرکاری عہدوں پر فائز. دفتر خارجہ

    مقتول کی شناخت بائیس سالہ اظہر کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی والد کی شناخت پچاس سالہ مسعود اور 25 سالہ راہگیر اسامہ کے نام سے ہوئی۔واقعے کے بعد چھیپا کے رضا کاروں نے مقتول کی لاش اور زخمیوں کو جناح اسپتال پہنچایا جبکہ واردات کے بعد فرار ہونے والے ایک ڈکیت کو موقع پر موجود عوام نے تعاقب کے بعد پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔

    آج شام عمران خان کی کال پر لبرٹی چوک لاہور میں جلسہ ہوگا،ترجمان پنجاب حکومت

    ایس ایچ او عوامی کالونی جمال لغاری نے بتایا کہ عوام کے تشدد سے ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کی لاش بھی جناح اسپتال لیجائی گئی جس کی بائیو میٹرک کے ذریعے شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

    خود کو پولیس اہلکار ظاہرکر کےکار سوارمسلح ملزمان بزرگ شہری کو لوٹ کر فرارہو گئے

    واقعہ کی اطلاع مقتول کے اہل خانہ کو ملی تو کہرام مچ گیا اور خواتین شدت غم سے نڈھال ہوگئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مقتول اظہر اسی علاقے کا رہائشی بتایا جاتا ہے جس کی لاش پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔

    دریں اثنا سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے نیو سبزی منڈی ناردرن پل کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 25 سالہ انار گل کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منقتل کیا۔ علاوہ ازیں شاہ لطیف رزاق آباد در محمد مارکیٹ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 27 سالہ شفیق نامی شہری ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لے جایا گیا۔

  • اسمبلی توڑنے کیلئے تاریخ نہیں حوصلہ چاہئے:مریم اورنگزیب

    اسمبلی توڑنے کیلئے تاریخ نہیں حوصلہ چاہئے:مریم اورنگزیب

    وفاقی وزراء نے عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل پر ردعمل دیدیا۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کیلئے تاریخی نہیں حوصلہ چاہئے۔ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ دیکھیے گا ایک ہفتے میں کیسا یوٹرن آتا ہے۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں جمعہ 23 دسمبر کو توڑنے کا اعلان کردیا۔

    عمران خان کے اعلان پر ردعمل دینے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں توڑنے کیلئے تاریخیں نہیں دینا پڑتیں، حوصلہ کرنا پڑتا ہے، عمران خان کا کھانا پینا اور روزگار 2 اسمبلیوں سے جڑا ہوا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے پاکستان کے عوام پر حملہ کرسکتے ہیں، یہ شور اس لئے ہے کہ ان کی چوری کا شور کم ہوسکے۔

    مسلم لیگ ن کا وزیراعلی پنجاب اوراسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ

    مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ احتساب نہیں کرنے دے رہے تھے تو اسمبلیاں کیوں نہیں توڑیں؟، آپ کے پاس اختیار تھا آپ نے احتساب کیوں نہیں کیا؟۔انہوں نے کہا کہ اقتدار جانے کے بعد عمران خان ذہنی مریض بن گئے ہیں، آج بھی کوئی نئی بات نہیں کی، عوام اور میڈیا کا وقت ضائع کیا، عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا حوصلہ نہیں رکھتے۔

    عمران خان نے نجی ٹی وی پر یو اے ای میں ہتکِ عزت کا دعویٰ کردیا

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پرویز الہیٰ کرپشن کررہے ہیں چار دن مزید کرلیں گے، اسمبلیاں توڑنے کیلئے 23 دسمبر تک جانے کی کیا ضرورت ہے، آج اسمبلیاں توڑ دیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے پاس پرویز الٰہی کو دینے کیلئے اب کچھ نہیں، دیکھیے گا ایک ہفتے میں کیسا یوٹرن آئے گا، پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا کہنا ہے کہ آئینی آپشن اختیار کرنا چاہئے۔

  • اسمبلیوں کی تحلیل: وزیراعظم نے اتوار کو اہم مشاورتی اجلاس بلالیا

    اسمبلیوں کی تحلیل: وزیراعظم نے اتوار کو اہم مشاورتی اجلاس بلالیا

    اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کو لاہور میں اہم اجلاس طلب کرلیا، جس میں آئینی و قانونی ماہرین کو بھی طلب کیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں 23 دسمبر کو کی تحلیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    مسلم لیگ ن کا وزیراعلی پنجاب اوراسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ پر اہم مشاورتی اجلاس کل (اتوار کو) لاہور میں طلب کرلیا گیا، جس میں آئینی و قانونی ماہرین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر غور کیا جائے گا جبکہ اسمبلیاں بچانے کیلئے مختلف قانونی و آئینی معاملات پر بھی گفتگو ہوگی۔وزیراعظم آئینی و قانونی ماہرین اور پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد اتحادیوں سے بھی مشاورت کریں گے۔

    آج شام عمران خان کی کال پر لبرٹی چوک لاہور میں جلسہ ہوگا،ترجمان پنجاب حکومت

    یاد رہے کہ اس سے پہلے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جمعہ 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت کوسازش کرکے گرایا گیا، اس کا ایک آدمی ذمہ دارجس کا نام جنرل باجوہ ہے، جنرل باجوہ آرمی چیف تھے اس لیے پہلے بات نہیں کرتا تھا، میں اپنی فوج کومضبوط فوج دیکھنا چاہتا ہوں، فوج کومضبوط دیکھنا چاہتا ہوں اس لیے چپ کر کے بیٹھےرہے۔

    لاہور میں جلسے سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کا ایک ہی مقصد اپنا چوری کا پیسہ بچانا ہے، اپنے وکلا سےمشاورت کرلی ہے، ہم نےفیصلہ کیا اگلےجمعے کوپنجاب،خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کردیں گے، اس کے بعد ہم الیکشن کی تیاری کریں گے۔ قومی اسمبلی میں جاکرکہیں گےہمارے استعفے منظورکرو۔

  • فیفا ورلڈ کپ؛ تیسری پوزیشن کے میچ میں کروشیا نےمراکش کو ہرادیا

    فیفا ورلڈ کپ؛ تیسری پوزیشن کے میچ میں کروشیا نےمراکش کو ہرادیا

    فیفا ورلڈکپ کے تیسری پوزیشن کے میچ میں کروشیا نے مراکش کو1-2 سے شکست دے دی۔دونوں ٹیموں کا میچ قطر کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیدیم میں کھیلا گیا جہاں فٹبال شائقین کی بڑی تعداد اپنی فیورٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے موجود تھی۔کروشیا نے مراکش کو ہراکر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی ہے جبکہ شکست کے بعد مراکش ٹورنامنٹ کی چوتھی بہترین ٹیم بن گئی ہے۔

    سی پیک نے پاکستان کو دنیا کی توجہ کا مرکز بنا دیا. وفاقی وزیر

    سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے کروشیا کو 3-0 جبکہ فرانس نے اپ سیٹ اسپیلشسٹ مراکش کو 2-0 سے شکست دی تھی۔فائنل میچ میں اتوار کو رات 8:00 بجے دو دو بار ٹائٹل جیتنے والے دو سابق چیمپئنز فرانس اور ارجنٹینا آمنے سامنے ہوں گے۔

     

    سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے کروشیا کو 3-0 جبکہ فرانس نے اپ سیٹ اسپیلشسٹ مراکش کو 2-0 سے شکست دی تھی۔فائنل میچ میں اتوار کو رات 8:00 بجے دو دو بار ٹائٹل جیتنے والے دو سابق چیمپئنز فرانس اور ارجنٹینا آمنے سامنے ہوں گے۔

    مسلم لیگ ن کا وزیراعلی پنجاب اوراسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ

     

    ارجنٹینا نے 1978 اور1986 میں ٹرافی اٹھائی تھی جبکہ فرانس نے 1998 اور 2018 میں فٹبال ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس ٹائٹل کا دفاع کررہا ہے اگر وہ اس میں کامیاب رہا تو 1962 میں برازیل کے بعد ٹائٹل کا دفاع کرنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی

  • جولائی تا نومبر:پاکستان میں‌ غیرملکی سرمایہ کاری نصف رہ گئی

    جولائی تا نومبر:پاکستان میں‌ غیرملکی سرمایہ کاری نصف رہ گئی

    اسلام آباد:پاکستان میں جولائی تا نومبر 2022ء بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 48 فیصد کم ہوگیا۔پاکستان کی معاشی مشکلات کو دیکھتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بھی کم ہوگئی، جس کا اندازہ اسٹیٹ بینک کے گزشتہ 5 ماہ کے بیرونی براہ راست سرمایہ کاری کے اعداد و شمار سے لگایا جاسکتا ہے۔

    مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا نومبر (پانچ ماہ کے دوران) غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً آدھا رہ گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ یعنی جولائی تا نومبر کے دوران دنیا بھر کے سرمایہ کاروں نے 43 کروڑ ڈالر کا سرمایہ منتقل کیا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 88 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔

    مرکزی بینک کے مطابق سب سے زیادی بیرونی سرمایہ کاری چین سے ہوتی ہے، جس میں پچھلے 5 ماہ میں 24 فیصد کمی آئی ہے، دوسرے ممالک میں نیدرلینڈ سے سرمایہ کاری میں 76 فیصد، ہانگ کانگ سے 69 فیصد، سنگاپور سے 64 فیصد، جرمنی سے 43 فیصد اور ملائشیا سے 23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا سے بھی پچھلے سال 12 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا سرمایہ آیا تھا، رواں سال امریکا سے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بعض ممالک سے اس عرصے میں سرمایہ کاری میں اضافہ بھی ہوا ہے، جس میں سرفہرست متحدہ عرب امارات ہے جہاں سے 28 فیصد زیادہ سرمایہ کاری پاکستان آئی، جبکہ مالٹا سے ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا سرمایہ پاکستان آیا گزشتہ سال یہ حجم 80 لاکھ ڈالر تھا، سوئٹرز لینڈ سے بھی 3 فیصد زیادی سرمایہ کاری پاکستان منتقل ہوئی۔

    واضح رہے کہ برآمدات اور ترسیلات زر کے بعد بیرونی سرمایہ کاری تیسرا بڑا شعبہ ہے، جس سے ملک کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں پچھلے ماہ کے دوران 9.6 فیصد کمی آئی ہے، جبکہ جولائی تا نومبر ملکی برآمدات میں بھی ایک فیصد کمی آچکی ہے اور اب بیرونی براہ راست سرمایہ کاری میں بھی کمی سامنے آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ان تینوں ذرائع سے ملک میں رقوم کی آمد میں کمی آنے کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر شدید دباؤ کا شکار ہیں اور اسٹیٹ بینک کے پاس ذخائر کی مالیت کم ہوکر 6.7 ارب ڈالر رہ گئے ہیں، اسی کا اثر ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ بھی سامنے آرہی ہے۔