Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پی ڈی ایم کااسمبلی تحلیل کے اعلان پر یوم تشکر منانے کا اعلان

    پی ڈی ایم کااسمبلی تحلیل کے اعلان پر یوم تشکر منانے کا اعلان

    کراچی: وفاقی وزیر برائے مںصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے اسمبلی تحلیل کرنے کے اعلان کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اس پر ملک بھر میں یوم تشکر منائیں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں اور عمران خان کے اعلان کو خوش آمدید کہتے ہیں، عمران خان کو ملک میں ہونے والی سیلاب کی تباہ کاریوں کا اندازہ نہیں اور وہ اپنے اقتدار کے لیے کچھ بھی کرنے کیلیے تیار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ان الیکشنز میں بھرپور حصہ لے گی، عمران خان کی زیر تسلط اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد ملک میں آئین کے مطابق انتخابات ہوں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہم سابق حکومت کی تباہ کاریوں کی مرمت کررہے ہیں اور عمران خان کو مزید وقت دے کر معیشت اور بچے کچے سرمائے کو تباہ نہیں کرواسکتے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے اپنے دور اقتدار میں بس دو کام سیکھے، پہلا مخالفین پر جھوٹے کیسز بنانا اور دوسرا توشہ خانہ کے تحائف فروخت کرنے کا ہے، یہ دونوں ہی کام انہوں نے بہت اچھے انداز سے کیے۔

    عمران نیازی اور پرویزالہی کامقابلہ آپس میں، دیکھنا یہ کہ کون یوٹرن اور کون سمارٹ…

    دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اس ملک کو ڈیفالٹ کرنے کے لیے یہ سارے حربے استعمال کر رہا ہے، عمران خان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے پر بالکل نہیں روکا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد آئین و قانون کے مطابق کاروائی ہوگی اور اگر آئین کی روشنی میں 90 دن میں الیکشن ہوتے ہیں تو ہم بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی،پی ٹی‌آئی کے صوبائی وزیر مستعفیٰ

    دوسری جانب وزیر بلدیات سندھ اور پی پی رہنما ناصر شاہ نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کس ڈھٹائی سے بول رہے ہیں کہ انکی حکومت جانی کے بعد ان پر سختیاں کی گئیں، عمران خان نے آصف علی زرداری، فریال تالپور، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر رہنماؤں کو گرفتار کروایا، آپکو گرفتار نہیں کیا گیا،آپ کو تو جیل کی ہوا نہیں کھلائی۔

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ’عمران خان کی تقریر کے دوران ساتھ بیٹھے دونوں وزراٗ اعلیٰ کے چہرے دیکھنے کے قابل تھے، واضح نظر آرہا تھا وہ عمران خان کے فیصلے کے ساتھ نہیں ہیں‘۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ ’عمران خان جمعے کو اسمبلیاں تحلیل کریں ہم یوم نجات منائیں گے‘۔

    عمران خان اور پرویز الہٰی کی نیت ایک دوسرے کے لیے صحیح نہیں،چودھری سالک

    پی پی رہنما نے دعویٰ کیا کہ ’دونوں وزرائے اعلیٰ اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے، عمران خان نے دوست ممالک سے ملنے والے تحائف بیچنے پر جواب نہیں دیا، عمران خان کی تقریر چور مچائے شور کے علاوہ کچھ نہیں تھی‘۔

  • فیفا ورلڈ کپ؛ تیسری پوزیشن کیلئے مراکش اور کروشیا مدمقابل

    فیفا ورلڈ کپ؛ تیسری پوزیشن کیلئے مراکش اور کروشیا مدمقابل

    دوحہ :فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کیلئے مراکش اور کروشیا مدمقابل ہیں، پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں ایک ایک گول کرچکی ہیں۔دونوں ٹیموں کا میچ قطر کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیدیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں فٹبال شائقین کی بڑی تعداد اپنی فیورٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے موجود ہے۔

    سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے کروشیا کو 3-0 جبکہ فرانس نے اپ سیٹ اسپیلشسٹ مراکش کو 2-0 سے شکست دی تھی۔فائنل میچ میں اتوار کو رات 8:00 بجے دو دو بار ٹائٹل جیتنے والے دو سابق چیمپئنز فرانس اور ارجنٹینا آمنے سامنے ہوں گے۔

    ارجنٹینا نے 1978 اور1986 میں ٹرافی اٹھائی تھی جبکہ فرانس نے 1998 اور 2018 میں فٹبال ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس ٹائٹل کا دفاع کررہا ہے اگر وہ اس میں کامیاب رہا تو 1962 میں برازیل کے بعد ٹائٹل کا دفاع کرنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی۔

  • پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہےجو انہیں واپس کردی:پرویز الہٰی

    پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہےجو انہیں واپس کردی:پرویز الہٰی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری اور (ق) لیگ کے رہنما پرویز الہی نے عمران خان سے ملاقات میں اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کی حمایت کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی۔

     

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی زمان پارک پہنچے جہاں انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔

    صدف کنول کی چار سال کے بعد فیشن شوز میں واپسی

    عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے۔ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی ہے۔ عمران خان نےمخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے۔ افواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔ملاقات میں وزیر اعلی خیبر پختونخوامحمود خان، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری، پرویز خٹک، شبلی فراز، علی امین گنڈاپور اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

    پنجاب کابینہ اجلاس میں لڑائیاں:حسنین بہادر دریشک وزارت سےمستعفی

    دونوں جماعتوں کے درمیان ملاقات میں اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت ہوئی اور طے پایا کہ عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی کو ساتھ بٹھا کر اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے کا اعلان کریں گے۔اس موقع پر چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے، پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی ہے۔

    عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں اہم اجلاس، اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت،بڑے…

    پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ عمران خان نے مخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا، افواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔ اسی طرح مونس الہی نے کہا کہ عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے، ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

    عمران نیازی اور پرویزالہی کامقابلہ آپس میں، دیکھنا یہ کہ کون یوٹرن اور کون سمارٹ…

    آج زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی-ملاقات میں اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی- عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی کو ساتھ بٹھا کر فیصلے کا اعلان کریں گے

    دریں اثنا چئیرمین تحریک انصاف عمران خان 8 بجے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلی کے ہمراہ اہم خطاب کریں گے، یہ خطاب لبرٹی چوک لاہور سمیت ملک بھر میں لائیو دکھایا جائے گا۔

  • کسی ڈگری کے بغیر ڈاکٹرکا روپ دھارکرآپریشن کرنے والی 20 سالہ خاتون گرفتار

    کسی ڈگری کے بغیر ڈاکٹرکا روپ دھارکرآپریشن کرنے والی 20 سالہ خاتون گرفتار

    استبول: ترکی میں ایک 20 سالہ خاتون نے جعلی ڈاکٹر کا روپ دھار کر نہ صرف لوگوں کا علاج کیا بلکہ ہسپتال سے تنخواہ بھی لیتی رہیں اور اب انہیں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    عائشے اوئزکایا نامی خاتون کو ڈاکٹر بننے کا جنون تھا لیکن وہ کم نمبروں کی وجہ سے میڈیکل کالج سے بار بار مسترد ہوتی رہیں۔ لیکن اپنی خامیوں پر قابو پانے کی بجائے انہوں نے جعلی اسناد، جعلی کارڈ ، ڈگریاں اور ترکی کے مشہور کیپا میڈیکل کالج کی دستاویز بھی بنائیں اور ہسپتال میں ملازمت کرتی رہیں تاہم اب بھانڈا پھوٹنے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    آغاز سے اختتام تک تحریک انصاف کی حکومت کرپشن سکینڈلز کی زد میں رہی.شیری رحمان

    عائشے نے نہ صرف اپنے والدین سے جھوٹ بولا بلکہ اطراف کے لوگوں سے کہا کہ وہ میڈیکل پڑھ رہی ہیں اور اس کے لیے خود ہاسٹل میں رہنے لگیں۔ یہاں تک کہ انہوں نےجعلی کارڈ بناکر کیپا میڈیکل یونیورسٹی میں گھومنا شروع کردیا۔ ایک مرتبہ وہ اپنی والدہ کو لے کر ہسپتال گئیں اور وہاں کے عملے سےکہا کہ وہ بھی ایک ڈاکٹر ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے جھوٹ بولتے ہوئے کہا کہ اس کی عمر 20 نہیں بلکہ 25 سال ہے۔ یہاں تک کہ اسی ہسپتال نے عائشے کو ملازمت کی پیشکش کردی۔

    اب وہ طب کی تعلیم نہ ہونے کے باوجود بھی مریضوں کو دیکھنے لگیں اور ان کے لیے دوا تجویز کرتی رہیں۔ پھر اس نے ہسپتال کو بتایا کہ وہ بچوں کی سرجن ہیں جس کے بعد اسے آپریشن تھیئٹر میں بلایا گیا اور وہاں اسے بچے کی جراحی کے بعد اسے ٹانکے بھی لگائے۔ تاہم کئی مرتبہ کی غفلت کے بعد ڈاکٹروں کی ان کی قابلیت پر شک ہوگیا۔

    پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے لوگو جاری کر دیا

    پھر یہ ہوا کہ عائشے ڈاکٹروں کے پیچیدہ سوالات sسے گریز کرنے لگیں اور جوابات بھی غلط دیئے جس کےبعد انہیں سینیئر ترین ڈاکٹروں کے سامنے پیش کیا گیا اور جھوٹ سامنے آگیا۔ پولیس نے خاتون کے گھر سے جعلی میڈیکل کارڈ، دستاویز، یونیفارم اور کئی جامعات کی دستاویز بھی برآمد کیں۔اب عائشے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • ریڈیوپاکستان لاہور کے سفر کی دلچسپ کہانی

    ریڈیوپاکستان لاہور کے سفر کی دلچسپ کہانی

    ریڈیو پاکستان لاہور پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے ماتھے کا جھومر ہےجس نےعلم وادب اور پاکستانی ثقافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے

    محمد طاہر حسن ڈی جی ریڈیو پاکستان نےان خیالات کا اظہار ریڈیو پاکستان لاہور کے تمام ذمے داران اور کارکنان کو اسٹیشن کی 85ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتےہوےکیا۔

    اسلامیہ کالج کے طلبہ کی سڑکوں پر ڈیسک لگا کر کلاس شروع

    انہوں نے کہا 1965کی جنگ میں ریڈیو پاکستان لاہور کامثالی کردار دشمن کو بھی ہمیشہ یاد رہے گا

    انہوں نے کہا کہ اس اسٹیشن نے اپنے قیام سے اب تک صرف ایک براڈ کاسٹنگ ہاؤس کا فریضہ ہی انجام نہیں دیا بلکہ ایک اکادمی کا کردار بھی ادا کیا ہے۔انہوں نےکہاکہ اس اکادمی نے ادب، ثقافت اور ڈرامہ سمیت متعدد اصناف ادب کی ترویج و ترقی میں ہی بنیادی کردار ادا نہیں کیا بلکہ کردار سازی اور ادارہ سازی کو بھی بنیاد فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان لاہور کا یہ تاریخی کردار باعث فخر ہ

    آغاز سے اختتام تک تحریک انصاف کی حکومت کرپشن سکینڈلز کی زد میں رہی.شیری رحمان

    ڈائریکٹر جنرل محمد طاہرحسن نے مزیدکہاکہ لاہور اسٹیشن قد آور فن کاروں اور مصنفوں کا جانشین ہے جنھوں نے روایات قائم کیں۔ ان کے جانشین کی حیثیت سے اس پر ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ ان عظیم بزرگوں کی جلائی ہوئی شمع نہ صرف روشن رکھیں بلکہ اس کی لو میں مزید اضافہ بھی کریں۔

  • ہماری وکٹیں جارہی ہیں تو مجھے مسٸلہ نہیں، ثقلین مشتاق نے ایسا کیوں کہا؟

    ہماری وکٹیں جارہی ہیں تو مجھے مسٸلہ نہیں، ثقلین مشتاق نے ایسا کیوں کہا؟

    کراچی: ہماری وکٹیں جارہی ہیں تو مجھے مسٸلہ نہیں، ثقلین مشتاق نے ایسا کیوں کہا؟ ،اطلاعات کےمطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ ہم اس اننگ میں مزید بہتر کرسکتے تھے، بابر اعظم اگر وکٹ پر رہتے تو 400 رنز ہوسکتے تھے۔

    کراچی ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    کراچی ٹیسٹ کے پہلا روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ پہلی اننگز میں بابر کا آٶٹ ہونا پاکستان کےلیے اچھا نہیں تھا، اگر وہ وکٹ پر رہتے تو 400 رنز کرسکتے تھے، یہ ٹوٹل برا نہیں ہے،ہمیں اچھی بولنگ کرنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اپنے طریقے سے ہی کھیلے گا،ہمیں اچھی بولنگ کرنی ہے، پچ وقت کے ساتھ مزید سلو ہوگی، مارک ووڈ شاٹ بال سے آٶٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    پی سی بی سے پشاور زلمی کے مالک ناراض، پی ایس ایل ڈرافٹنگ کا بائیکاٹ

    ثقلین مشتاق نے کہا کہ ہمارے بیٹرز مثبت سوچ کے ساتھ کھیل رہے ہیں، اگر مثبت سوچ کے ساتھ وکٹیں جارہی ہیں تو مجھے مسٸلہ نہیں، رضوان جس گیند پر آٶٹ ہوٸے اس پر چھکا بھی لگ سکتا تھا، میں اور بیٹنگ کوچ بلے بازوں کو سپورٹ کررہے ہیں۔

    پی ایس ایل8: پشاورمیں انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے حوالے سے پی سی بی حکام کے فیصلے…

    انہوں نے کہا کہ اگر 200 رنز تک ان کو روک لیا تو ہمارا میچ میں اچھا موقع ہے، پاکستان کی زمین بہت ذرخیز ہے ، فخر کی بات ہے کہ پاکستانی دوسرے ملکوں سے بھی کھیل رہے ہیں ، انگلینڈ کے ریحان احمد نے بہت اچھی بولنگ کی، میری دعاٸیں اس کے ساتھ ہیں‘۔

     

     

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا۔ 18 رنز کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ سلمان آغا 56، شان مسعود 30، اظہر علی 45، سعود شکیل 23، محمد رضوان 19، فہیم اشرف 4، نعمان علی 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

     

    کپتاب بابراعظم نے 9 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ رن آؤٹ ہوگئے، قومی ٹیم کی نویں وکٹ  300 رنز پر گری بعدازاں 304 رنز پر ٹیم آل آؤٹ ہوگئی۔

  • لندن کے زیر زمین ٹرانسپورٹ نظام میں ایسی کون سی چیز دیکھی گئی کہ برطانوی خوفزدہ ہوگئے

    لندن کے زیر زمین ٹرانسپورٹ نظام میں ایسی کون سی چیز دیکھی گئی کہ برطانوی خوفزدہ ہوگئے

    کیمبرج: برطانوی دارالحکومت لندن میں روزانہ 50 لاکھ افراد زیر زمین ٹرانسپورٹ کے نظام کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن ایک نئی تحقیق میں کیا جانے والا خوفناک انکشاف مسافروں کو دوسرے ذرائع کی تلاش پر مجبور کر سکتا ہے۔

    گجرات قتل عام کے ماسٹر مائند اہم سرکاری عہدوں پر فائز. دفتر خارجہ

    یونیورسٹی آف کیمبرج کے سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ لندن کی زیرِ زمین ٹیوب انتہائی باریک دھاتی ذرات سے آلودہ ہے۔ یہ ذرات اتنے چھوٹے ہیں کہ انسان کے خون میں شامل ہو سکتے ہیں۔

    تاہم، سائنس دانوں کو یہ علم نہیں ہے کہ یہ ذرات صحت پر کیا اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ لیکن آئرن آکسائیڈ کی مقناطیسی خصوصیات صحت پر ممکنہ طور پر دیکھے اور ان دیکھے اثرات مرتب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    یہ بات تو پہلے سے معلوم تھی کہ ٹیوب میں موجود 50 فی صد ذرات لوہے پر مشتمل ہیں۔ لیکن نئی تحقیق میں معلوم ہوا کہ ٹیوب سے حاصل ہونے والے نمونوں میں بڑی مقدار میں آئرن آکسائیڈ کی ایک قسم میگھمائٹ موجود تھی۔ان ذرات کا قطر 500 نینو میٹرز تھا جبکہ اوسط قطر 10 نینو میٹرز تھا۔

    اسلامیہ کالج کے طلبہ کی سڑکوں پر ڈیسک لگا کر کلاس شروع

    ان ذرات کے زیر زمین نظام میں موجودگی کی بنیادی وجہ ٹیوبز کے پہیے، پٹریاں اور بریک کا آپس میں رگڑ کھانا ہے، جس کے سبب یہ ذرات ماحول میں خارج ہوتے ہیں۔آئرن کو آکسیڈائز ہوکر میگھامائٹ بننے میں کافی وقت لگتا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ آلودگی دنیا کے سب سے پرانے میٹرو نظام میں سالوں سے موجود ہے جس کی وجہ زیر زمین نظام میں ہواداری کا خراب نظام ہے۔

  • پنجاب کابینہ اجلاس میں لڑائیاں:حسنین بہادر دریشک وزارت سےمستعفی

    پنجاب کابینہ اجلاس میں لڑائیاں:حسنین بہادر دریشک وزارت سےمستعفی

    لاہور:پنجاب کابینہ اجلاس میں تلخی کے بعد صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک وزارت سے مستعفی، استعفی بھیجوا دیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے تلخی کلامی ہوئی، صوبائی وزیر احتجاجاً کابینہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے، اجلاس میں ایک ہی وقت میں متعدد وزراء بات کرنا چاہتے تھے۔

     

    عمران خان نے نجی ٹی وی پر یو اے ای میں ہتکِ عزت کا دعویٰ کردیا

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں ڈسپلن کیساتھ کابینہ اجلاس چلاوں گا، ایک وقت میں ایک ہی وزیر بات کر سکتا ہے، سردار حسنین بہادر دریشک نے اس کے باوجود بھی گفتگو جاری رکھی، وزیر اعلی نے اجازت کے بغیر گفتگو سے روکا تو صوبائی وزیر غصے میں آگئے۔

    ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی گئی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران حسنین بہادر دریشک نے دھمکی دی کہ میں پھر استعفی دے دیتا ہوں، اجلاس سے چلا جاتا ہوں کہہ کر صوبائی وزیر کابینہ اجلاس سے باہر چلے گئے۔ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد حسنین بہادر دریشک نے کابینہ سے مستعفی ہوتے ہوئے استعفی ارسال کر دیا، استعفی بھجوا دیا ہے جس کی تصدیق سردار حسنین بہادر دریشک نے بھی کر دی ہے۔

    گجرات قتل عام کے ماسٹر مائند اہم سرکاری عہدوں پر فائز. دفتر خارجہ

  • جاپان کا دفاعی بجٹ میں تاریخی اضافے کا فیصلہ:اہم وجہ سامنے آگئی

    جاپان کا دفاعی بجٹ میں تاریخی اضافے کا فیصلہ:اہم وجہ سامنے آگئی

    ٹوکیو: جاپان کے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے چین کے اسٹریٹیجک چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے دفاعی پالیسی میں نمایاں تبدیلی کی منظوری دیدی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جاپان کی پارلیمان نے دفاعی پالیسی میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی کی منظوری دیدی ہے جس میں اخراجات میں نمایاں اضافہ بھی شامل ہے۔

    عمران خان نے نجی ٹی وی پر یو اے ای میں ہتکِ عزت کا دعویٰ کردیا

    جاپانی وزیراعظم نے یوکرین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پڑوسی ممالک اور خطے میں جوہری میزائل کی صلاحیتوں میں اضافہ تیزی سے ہوا ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لیے دفاعی بجٹ میں بڑی تبدیلی ناگزیر ہوگئی تھی۔جاپانی وزیراعظم نے مزید بتایا کہ اس بڑی دفاعی تبدیلی کے تحت 2027 تک قومی سلامتی کے اخراجات کو GDP کے دو فیصد تک بڑھانے، فوجی کمان کو نئی شکل دینے اور دشمن ملک کے دور دراز کے لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنانے والے میزائل کی تیار کیے جائیں گے۔

    گجرات قتل عام کے ماسٹر مائند اہم سرکاری عہدوں پر فائز. دفتر خارجہ

    جاپان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کے بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک چیلنج کے باعث دفاعی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرنا ناگزیر ہوگیا تھا۔ تاریخ کے اس اہم موڑ پر قوم اور اس کے لوگوں کے تحفظ اور دفاع کے لیے پُرعزم ہیں۔

    ادھر چین کی وزارت خارجہ نے جاپان سے اپنی پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جاپان ہمیشہ چین پر بے جا تنقید کرتا اور مفاہمت سے انحراف کرتا ہے حالانکہ ہمارے مشترکہ مفادات بھی ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے جاپان کے دفاعی پالیسی میں بڑی تبدیلی کو سراہتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا اور خطے میں طاقت کے توازن کے لیے لازمی قرار دیا۔

  • عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں اہم اجلاس، اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت،بڑے فیصلے

    عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں اہم اجلاس، اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت،بڑے فیصلے

    لاہور:اسلمبلیاں کب تحلیل ہوں گی؟ اس حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان بھی شریک ہوئے۔

    مسلم لیگ ن کا وزیراعلی پنجاب اوراسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ

    اجلاس میں اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت کی گئی۔ اتحادی جماعت ق لیگ کے ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ق لیگ نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے اپنی رائے دی۔ جبکہ لیگی قیادت نے اپنے رابطوں اور اہم ملاقاتوں بارے اعتماد میں لیا۔

    آغاز سے اختتام تک تحریک انصاف کی حکومت کرپشن سکینڈلز کی زد میں رہی.شیری رحمان

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مختلف سیاسی آپشنز کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ مسلم لیگ ق اسمبلی نے تجویز دی کہ اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مناسب وقت کا تعین کیا جائے۔ ہماری رائے آپ کے سامنے ہے۔ حتمی فیصلے کا اختیار آپکے پاس ہے۔

    پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے لوگو جاری کر دیا

    اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ آج عوام کو واضح لائحہ عمل دوں گا۔ ق لیگ اتحادی ہے اور مستقبل میں بھی رہے گی۔ مشاورتی اجلاس میں شاہ محمود قریشی، شبلی فراز، فواد چودھری، مونس الہی، حسین الہی سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔