Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • فیفا ورلڈکپ؛ فرانس نے پولینڈ کو 3-1 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا

    فیفا ورلڈکپ؛ فرانس نے پولینڈ کو 3-1 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا

    دوحہ: فیفا ورلڈکپ 2022 کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن فرانس نے پولینڈ کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔قطری دارالحکومت دوحہ کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ 2022 کے پری کوارٹرفائنل راؤنڈ میں دفاع چیمپئن فرانس زبردست مقابلے کے بعد پولینڈ کو 3-1 گول سے شکست دے دی۔

    میچ کے آغاز سے ہی فرانس نے حریف پر نفسیاتی دباؤ رکھا اور مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے، میچ کے 44 ویں منٹ میں فرانس کے اولیور جیروڈ نے بال کو جال میں پھینک کر پہلا گول کیا اور اپنی ٹیم کو برتری دلوائی۔

    میچ کے 74 ویں منٹ میں کیلین امباپے نے شاندار گول اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی برتری مضبوط کیا، انجری ٹائم میں ایک بار پھرامباپے نے ایک اور گول کرتے ہوئے ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔

    میچ کے آخری لمحات میں پولینڈ کو پیلنٹی کارنر ملا تاہم فرانسیسی گول کیپر کی کامیاب حکمت عملی نے اسے ناکام بنا دیا، بعد ازاں ایک اور موقع ملنے پر پولینڈ نے گول اسکور کیا۔

     

    اس سے پہلے قطر کے احمد بن علی اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈکپ 2022 کے راؤنڈ آف 16 کے اہم میچ میں ارجنٹینا نے آسٹریلیا کو 1-2 سے شکست دی۔ میچ کے پہلے ہاف میں ارجنٹینا نے ایک گول کرکے اپنی پوزیشن مضبوط کی ۔ ارجنٹینا کی جانب سے میچ کے 35 ویں منٹ میں کپتان لوینل میسی نے گول کیا، جبکہ میچ کے دوسرے ہاف میں جولین الواریز نے 57 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی کی طرف لے گئے۔

    پنڈی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری، آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

    میچ کے دوسرے ہاف میں آسٹریلوی ٹیم نے بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی، 77ویں منٹ میں اینزو فرنینڈز نے گول کیا، لیکن میچ ختم ہونے تک انہیں کوئی اور کامیابی نہ مل سکی۔آسٹریلیا سے میچ جیتنے کے بعد کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا۔فیفا ورلڈکپ 2022 کے راؤنڈ آف 16 کے ایک اور میچ میں نیدرلینڈز نے امریکہ کو شکست دی۔

    زلمی فاونڈیشن، امریکن قونصلیٹ جنرل لاہور اور پی سی بی کا اشتراک:بڑی کامیابی مل گئی

    قطر کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں نیدرلینڈز کی جیت کا اسکور1- 3 رہا۔نیدرلینڈز کے میمفس ڈیفے نے 10ویں منٹ میں ہی گول کرکے اپنی ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھ دی۔ پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں نیدرلینڈز کی برتری 0-2 کے ساتھ اس وقت مزید مضبوط ہوئی جب ڈیلے بلائینڈ نے گیند کو جال میں پہنچایا۔

    ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ: جاپان نے پاکستان کو ہرادیا

    دوسرے ہاف میں امریکی ٹیم نےنسبتاً بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی جہاں حاجی رائٹ کےشاندار ٹچ نے امریکی ٹیم کا خسارہ 1-2 کردیا ۔اس کے بعد نیدرلینڈز نےجوابی حملہ کرتے ہوئے 81 ویں منٹ میں ایک اور گول کرکے اسکور کو 1- 3 کردیا۔ اسی اسکور پر میچ کا اختتام ہوا جس کے ساتھ ہی نیدرلینڈز نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

  • پارٹی رہنماؤں کو قتل کی دھمکیاں اور رہائش گا ہوں پرحملے تشویشناک ہیں :اصغر اچکزئی

    پارٹی رہنماؤں کو قتل کی دھمکیاں اور رہائش گا ہوں پرحملے تشویشناک ہیں :اصغر اچکزئی

    کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی ارباب ہاؤس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال صوبے کے حالات تنظیمی امور پر تفصیل سے غور و خوض ہوا اجلاس میں انتہاپسندی دہشت گردی کے تواتر کے ساتھ رونما ہونے والے واقعات پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ صوبہ پشتونخوا میں پارٹی رہنماؤں کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں رہائش گاہوں پر حملے پولیس فورس کو نشانہ بنانے کونیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے انحراف قرار دیتے ہوئے حکمران اشرافیہ بالادست قوتوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے رواں گھمبیر صورتحال کی نوٹس لینے اور بے گناہ پشتونوں کو مزید غیروں کی جنگ میں ایندھن کے طور پر استعمال میں نہ لانے کا مطالبہ کیا گیا

    برادراسلامی ملک افغانستان کےبچوں کی تعلیم وتربیت کےلیےپاکستان ہرممکن تعاون جاری…

    اجلاس میں فخر افغان باچاخان رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی کے موقع پر جنوری میں جلسہ عام منعقد کیا جائیگا جس کیلئے بھر پور تیاریاں جاری رکھی جائیگی۔۔اجلاس میں صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس 31دسمبر کو صبح 10بجے کوئٹہ میں طلب کیا گیا جس کے لئے اراکین مجلس عاملہ کو ایجنڈا پہنچایا جائیگا اجلاس میں تنظیمی امور سے متعلق تفصیل سے غور و خوض ہوا اجلاس میں متعدد اضلاع میں ضلعی تنظیم کی جانب سے اراکین کے خلاف کی گئی تادیبی کاروائیوں اور صوبائی خصوصی کمیٹی کے رپورٹ کا جائزہ لیا گیا جس میں ضلع ہرنائی،ضلع ژوب،ضلع لورالائی میں ضلعی تنظیم کی جانب سے کی گئی فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ اکبر خان مندوخیل ژوب،عارف خان کاکڑ لورالائی،بختیار ترین سبی،سکندرشاہ ہرنائی کی بنیادی رکنیت بحال کردیا گیا ضلع قلعہ سیف اللہ میں ضلعی تنظیم کی جانب سے کی گئی۔ تادیبی کاروائی میں معطل کئے گئے اراکین کی رکنیت بحال،جبکہ ان تمام ارکان سے جو ضلعی تحصیل اور یونٹ سطح پر مختلف عہدوں پرعہدیدار تھے

    زلمی فاونڈیشن، امریکن قونصلیٹ جنرل لاہور اور پی سی بی کا اشتراک:بڑی کامیابی مل گئی

    ان سے ضلعی،تحصیل یونٹ عہدے واپس لئے گئے اسی طرح صوبائی جوائنٹ سیکرٹری کو عہدے سے سبکدوش جبکہ رکنیت بحال رکھا گیا صوبائی سالار اعلی کو اپنے عہدے پر برقرار اور انہیں ضلعی تنظیم کے ساتھ بہتر کوارڈینیشن کو بر قرار رکھنے کی تاکید کی گئی اجلاس میں چمن میں شہدا کی یاد میں منعقدہ کامیاب جلسہ عام،تمام ضلعوں میں کامیاب احتجاجی مظاہرے اور 3دسمبر کو کوئٹہ میں عزیزاللہ خان عزیزماما کی برسی کے موقع پر عظیم الشان یاد ریفرنس کے انعقاد پر ضلعی تنظیموں کارکنوں اور ذمہ دران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اسی نسبت سے تنظیمی ربط کو بر قرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی اسی طرز عمل کا

  • کراچی:پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاررائیاں

    کراچی:پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاررائیاں

    کراچی :کراچی:پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاررائیاں آج مورخہ 04-12-2022 حساس اداروں کی معاونت سے SHO تھانہ شاہ لطیف ٹاون اور حساس اداروں کی کھوئی گوٹھ روڈ سکھن ندی پل پر چیکنگ کے دوران ایک اہم کارروائی کی اطلاعات ہیں‌

    پولیس حکام کے مطابق اس دوران کاروائی میں 2 اہم دہشت گرد گرفتار ہوئے ہیں‌،گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اپنا نام (1) وریام خان عرف ورو ولد نصیر خان (2) زرک خان ولد بچہ خان بتلایا،گرفتار ملزمان سے 1 ہینڈ گرنیڈ 1 T.T پسٹل 30 بور موبائل فون اور چوری شدہ موٹر سائیکل 125 برآمد ہوئی ہے

    دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ جیکب آباد ریلوے ٹریک پر مورخہ 25/06/2022 کو بم دھماکے میں بھی ہم شامل تھے اور ہم نے مزید کاروائیاں بھی کرنی تو جو کہ ہم نہ کرسکے

    گرفتارملزمان جیکب آباد بم دھماکے میں نامزد تھے اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھے

    ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سائیکل 125 تھانہ سکھن ملیر سے چوری کی گئی تھی جس کا نمبر ی KMX-3860 چیچس نمبر US125-34322 انجن نمبر SU-34146 ہیںگرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس کا مقدمہ الزام نمبر 1390/22 بجرم دفعہ /34 353/324. *R/W7ATA اور مقدمہ الزام نمبر 1391/22 بجرم دفعہ 23(i)A درج کیا گیا

    گرفتارشدہ ملزمان پہلے بھی مقدمات میں بند ہو چکے ہیں گرفتار ملزمان کا CRO ریکارڈ چیک کروا کے مزید تفتیش کی جائے گی

    اس کے ساتھ ساتھ دوہرے قتل میں ملوث خطرناک ملزم کے علاوہ مفرور اسٹریٹ کریمنل اور دیگر مقدمہ کا مفرور ملزم گرفتار ہوچکے ہیں‌

    کوئٹہ:لاکھوں روپےکا فراڈ کرنیوالاملزم جدید ٹیکنالوجی کی بدولت پکڑا گیا

    پہلی کاروائی
    تفتیشی ٹیم تھانہ موچکو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوہرے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا،ملزم الیاس عرف خان ولد محمد بلال نے مورخہ 2022-11-22 کو رئیس گوٹھ کے فام ہاؤس میں لال بخش ولد احمد بخش اور ہوشیار علی ولد لطف علی کو فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا تھا

    پنجاب میں سود لینےپر10سال کی سزا مقرر کی ہے:پرویز الہیٰ

    واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 486/2022 بجرم دفعہ 302/34 ت پ درج کیا گیا تھا،ملزم واردات کے بعد سے روپوش تھا جسے تکنیکی ذرائع کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا،ملزم عادی کریمنل ہے جو تھانہ پیر آباد کے قتل کے مقدمہ میں مفرور جبکہ ڈکیتی کے مقدمات میں عدالت سے اشتہاری ہے

    دوسری کاروائی
    تفتیشی ٹیم تھانہ سائٹ اے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مفرور اسٹریٹ کریمنل کو گرفتارکر لیا،ملزم واجد عرف چھاڑا ولد وارث خان چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں ملوث ہے جو تھانہ سائٹ اے کے مقدمہ الزام نمبر 463/2022 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ میں مفرور تھا

    برادراسلامی ملک افغانستان کےبچوں کی تعلیم وتربیت کےلیےپاکستان ہرممکن تعاون جاری…

    تیسری کاروائی
    تفتیشی ٹیم تھانہ مدینہ کالونی نے کاروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم شیخ عبد الطیف ولد اللہ رکھا کو گرفتارکر لیا،ملزم مقدمہ الزام نمبر 449/2022 میں مفرور تھا،گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطہ کی کاروائی جاری ہے

  • عمران خان دانش مندی کے بجائے مقبولیت پر یقین رکھتےہیں:بلاول بھٹو

    عمران خان دانش مندی کے بجائے مقبولیت پر یقین رکھتےہیں:بلاول بھٹو

    اسلام آباد:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گھر بھیجنے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں۔ ہم نے ان کو جمہوری طریقے سے گھر بھیجا۔ذرائع کے مطابق الجزیرہ کو انٹرویو میں وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان کیخلاف کوئی سازش نہیں کی، عمران خان دانش مندی کے بجائے مقبولیت پریقین رکھتے ہیں۔

    یوم سندھ ثقافت:صوبے بھرمیں رنگا رنگ تقریبات،سندھ کی صدیوں پرانی ثقافت کا مظہربن…

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک منقسم ملک ملا جو اقتصادی طور پر تباہی کے دہانے پر تھا، کسی ایک شخص یاجماعت کیلیے ملکی چیلنجز ختم کرنا ممکن نہیں، جمہوری رجحان کے راستے میں رکاوٹیں نہیں کھڑی کرنی چاہیے، ہمیں چاہیے کہ جمہوری رجحان کا خیرمقدم کریں۔

    چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت ،امریکہ نے ایٹمی ہتھیارسے لیس جدید جنگی جہازفوج…

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم تمام پڑوسی ممالک کیساتھ امن اور احترام کیساتھ رہنا چاہتےہیں، پڑوسی ملکوں کےعوام بھی امن کیساتھ رہنے کے خواہش مند ہیں، کشمیری ہی نہیں فلسطین کے لوگ بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔

    پنجاب میں سود لینےپر10سال کی سزا مقرر کی ہے:پرویز الہیٰ

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ بھی مضبوط تعلقات ہیں، پاکستان کے پڑوسی ممالک بالخصوص چین کیساتھ بہترین تعلقات ہیں، اندرونی مسائل کا حل تلاش کررہے ہیں، بین الاقوامی سطح پراتفاق رائے کے خواہاں ہیں۔

  • کراچی: الخدمت کے ’بنو قابل‘پروگرام کے تحت انٹری ٹیسٹ، سیکڑوں لڑکیوں کی شرکت

    کراچی: الخدمت کے ’بنو قابل‘پروگرام کے تحت انٹری ٹیسٹ، سیکڑوں لڑکیوں کی شرکت

    فلاحی تنظیم الخدمت کی جانب سے ’بنو قابل‘ پروگرام کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کورسز کیلئے لڑکیوں کے ٹیسٹ لیے گئے۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ’بنو قابل‘ پروگرام کے تحت اسکول اور کالجز کی طالبات سے ویب ڈیولپمنٹ، ویب ڈیزائننگ اور آئی ٹی کے دیگر کورسز کیلئے ٹیسٹ لیے گئے۔

    کراچی کے باغ جناح میں ہونے والے ٹیسٹ میں سیکروں طالبات نے شرکت کی۔ بنو قابل پروگرام کے تحت آئی ٹی کے مفت کورسز کرائے جائیں گے۔

    یوم سندھ ثقافت:صوبے بھرمیں رنگا رنگ تقریبات،سندھ کی صدیوں پرانی ثقافت کا مظہربن…

    اس موقع پر خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا تھاکہ الخدمت کا بنو قابل پروگرام اپنے نوجوانوں کو آگے بڑھانے کے لیے ہے، مفت آئی ٹی کورسز کا پروگرام کراچی کے نوجوانوں کیلئے شروع کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کراچی کے آئی ٹی منسٹر کے ہوتے ہوئے یہاں کوئی آئی ٹی یونیورسٹی نہیں، الخدمت کے بنو قابل پروگرام کے سبب تنقید کے بعد آئی ٹی پارک کا افتتاح کیا گیا جس کی تکمیل 2026 میں ہوگی۔انٹری ٹیسٹ کے موقع پر اداکار ایاز خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

    زلمی فاونڈیشن، امریکن قونصلیٹ جنرل لاہور اور پی سی بی کا اشتراک:بڑی کامیابی مل گئی

    یاد رہے کہ لخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جس کے زیر انتظام پاکستان کے کئی علاقوں میں فلاحی ادارے چلائے جا رہے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کا قیام 1990 میں عمل میں آیا ۔ الخدمت فاونڈیشن پاکستان اس وقت سات شعبہ جات میں کام کر رہی ہے ۔ ان شعبہ جات میں تعلیم، صحت ، کفالت یتامٰی، صاف پانی ، مواخات (بلا سود قرضوں کی فراہمی) ، سماجی خدمات اور آفات سے بچاؤ کے شعبہ جات شامل ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن پہلے جماعت اسلامی پاکستان کے شعبہ خدمت کے نام سے جانی جاتی تھی جسے 1990ء میں ایک غیر سرکاری تنظیم کے طور پر رجسٹر کرایا گیا۔

    برادراسلامی ملک افغانستان کےبچوں کی تعلیم وتربیت کےلیےپاکستان ہرممکن تعاون جاری…

    الخدمت فاونڈیشن وطن عزیز کی سب سے بڑی غیر حکومتی فلاحی تنظیم ہے۔ یوں تو الخدمت فاونڈیشن نے قیام پاکستان کے وقت امداد مہاجرین کے کٹھن کام سے اپنے کار خیر کا آغاز کر دیا تھا مگر غیر حکومتی فلاحی تنظیم کے طور پر اسے سن نوے میں رجسٹر کیا گیا۔ اس تنظیم کے پیش نظر کار ہائے خیر میں سب سے نمایاں وقت آفات میں رضاکارانہ سرگرمیاں ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن اس وقت پاکستان کے 150اضلاع میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے

  • اداکار ببرک شاہ کوشدید صدمہ: کمسن بیٹا اندوہناک حادثے کا شکار

    اداکار ببرک شاہ کوشدید صدمہ: کمسن بیٹا اندوہناک حادثے کا شکار

    لاہور:اداکار ببرک شاہ کا کمسن بیٹا اندوہناک حادثے کا شکار،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ایک بڑے معروف اداکار ببرک شاہ گہرے صدمے سے دوچار ہوگئے۔

    پنڈی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری، آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

    تفصیلات کے مطابق ببرک شاہ کا کمسن بیٹا پانی کی ٹنکی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ہے۔اس حوالے سے اداکارکے خاندانی ذرائع نے بھی تصدیق کردی ہے ،

    برادراسلامی ملک افغانستان کےبچوں کی تعلیم وتربیت کےلیےپاکستان ہرممکن تعاون جاری…

    اداکار نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زاویارمیرا سب سےچھوٹابیٹا تھا جس کی عمر چار سال تھی۔

    زلمی فاونڈیشن، امریکن قونصلیٹ جنرل لاہور اور پی سی بی کا اشتراک:بڑی کامیابی مل گئی

    ببرک شاہ کا شمار پاکستان کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ اپنے فنی کیرئیر میں اب تک 107 سےزائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    ان کی فلم ‘مولاوے ‘ تھی ،اس فلم ميں ببرک شاہ نے 35 مختلف کيٹیگريز ميں کام کرکے ورلڈ ريکارڈ بھی قائم کیا تھا۔ ان کی آخری فلم ‘کوٹھے پکے رشتے کچے‘ تھی۔

  • پرشوتم ناگیش اوک (ہندی زبان کا مصنف جس نے تاریخ میں ترمیم کی)

    پرشوتم ناگیش اوک (ہندی زبان کا مصنف جس نے تاریخ میں ترمیم کی)

    پیدائش:02 مارچ 1917ء
    اندور
    وفات:04 دسمبر 2007ء
    پونے
    قومیت:بھارتی
    زبان:مراٹھی، ہندی
    وجہ شہرت:تاریخ میں ترمیم

    پرشوتم ناگیش اوک جو پی۔ این۔ اوک کے نام سے معروف ہے، ایک ہندستانی مصنف ہے جو اپنے ہندو مرکزائی نشانات کی تاریخی ترمیم پسندی کے لیے مشہور ہے۔ اوک نے 1980ء کی دہائی میں ”ادارہ برائے نظرثانی تاریخ بھارت“ سے سہ ماہی جریدہ ”اتہاس پترکا“ جاری کیا۔ اوک نے کئی دعوے کیے، مثلاً اسلام اور مسیحیت دونوں ہندو مت سے ماخوذ ہیں نیز ویٹیکن سٹی، خانہ کعبہ، ویسٹ منسٹر ایبے اور تاج محل سب شیو کے مندر تھے۔

    ترمیم شدہ نظریات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اوک نے اپنے دعوؤں سے متعلق لکھا کہ میں سمجھ سکتا ہوں اگر آپ اس کتاب کو پڑھنے کے موڈ میں نہیں ہیں لیکن یہ اور اسی قسم کی کہانیاں ہیں جو ہندوستان میں مذہبی احیا کا سبب بن رہی ہیں جو مودی کا سا نقطہ نظررکھنے والے ان پڑھ اور بھولے بھالے عوام کو اپنی طرف کھینچ رہی ہیں۔
    کعبہ کی تعمیر – ویدی اصل
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اپنی کتاب (Some Blunders of Indian Historical Research) میں اوک نے دعویٰ کیا کہ: کسی زمانے میں ہندو مہاراجا بکرما جیت کی سلطنت جزیرہ نمائے عرب تک پھیلی ہوئی تھی۔ مہاراجا نے 58 ق۔م میں شہر مکہ میں رام کا مندر تعمیر کیا جسے بعد میں مسلمانوں کے پیغمبر نے خانہ کعبہ میں تبدیل کر دیا۔ ہندوئوں کو نہیں بھولنا چاہیے کہ مکہ ان کا شہر ہے جس میں ان کے دیوتا کا مندر تھا۔ لہذا ضروری ہے کہ ہندو اس مندر کو دوبارہ واپس حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
    لکھنؤ کا امام بارگاہ – ہندو محل
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اوک نے اپنی کتاب لکھنؤ کی امام بارگاہیں ہندووں کے محلات تھے میں لکھنؤ کی امام بارگاہ کے بارے میں دعویٰ کیا کہ یہ ایک قدیم ہندو محل تھا۔
    کرسچینیٹی – کرشن-نیتی نظریہ
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اوک نے مسیحیت یعنی کرسچینیٹی سے متعلق دعویٰ کیا کہ کرسچینیٹی دراصل ہندو، سنسکرت کی اصطلاح کرسن نیتی سے ماخوذ ہے یعنی وہ طرز زندگی جس کا پرچار ہندو اوتار لارڈ کرسن نے کیا اور اس کا نمونہ بن کر دکھایا تھا۔ انہیں کرشن، کرسن، کریسن، کرسنا اور کرشنا کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔

  • اے یار اب آ کے دیکھ تربت کو مری یہ مشت غبار کچھ دنوں میں دل تھا:عمرخیام کی زندگی کےروشن پہلو

    اے یار اب آ کے دیکھ تربت کو مری یہ مشت غبار کچھ دنوں میں دل تھا:عمرخیام کی زندگی کےروشن پہلو

    اے یار اب آ کے دیکھ تربت کو مری
    یہ مشت غبار کچھ دنوں میں دل تھا

    عمر خیام

    4 دسمبر 1131 یوم وفات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    عظیم مسلمان سائنسدان’ فلسفی اور شاعر عمر خیام
    10؍مئی 1048ء مطابق ٤٣٩ ہجری میں صوبے خراسان رضوی کے شہر نیشاپور، حکومت آل بویہ، فارس، خلافت عباسیہ، موجودہ خراسان، ایران میں پیدا ہوئے۔عمرخیام، طب، ریاضی، فلکیات اور فلسفہ میں بھی مہارت رکھتے تھے۔ ان علوم کے علاوہ شعرو سخن میں بھی ان کا پایا بہت بلند ہے ان کےعلم وفضل کا اعتراف اہل ایران سےبڑھ کراہل یورپ نے کیا۔ سب سے پہلے روسی پروفیسر ولنتین ژوکو فسکی نے رباعیات عمر خیام کا ترجمہ کیا۔ پھر فٹنر جیرالڈ نے عمر خیام کی بعض رباعیات کا انگریزی میں ترجمہ کیا۔ اور بعض اہم مضمون رباعیات کا مفہوم پیش کر کے کچھ ایسے انداز میں اہل یورپ کو عمر خیام سے روشناس کرایا کہ انہیں زندہ جاوید بنادیا۔

    عمر خیام جب نجوم، ریاضی اور فلسفے کے پیچیدہ مسائل سے فارغ ہوتے تو شعر کی طرف مائل ہوتے۔ مختلف علوم میں ماہر ہونے کے باوجود عمر خیام کی شہرت کا سرمایہ ان کی فارسی رباعیات ہیں۔ رباعیوں کی زبان بڑی سادہ، سہل اور رواں ہے۔ لیکن ان میں فلسفیانہ رموز ہیں جو اس کے ذاتی تاثرات کی آئینہ دار ہیں۔ انہوں نے 8 سال کی عمر میں ریاضی اور فلسفہ کا مطالعہ کرنا شروع کیا. 12 سال کی عمر میں وہ نیشابور کی درسگاہ کے ایک طالب علم بن گئے۔ بعد میں انہوں نے بلخ، سمرقند اور بخارا کے درسگاہوں میں اپنی تعلیم مکمل کی.
    ان کی قابل قدر تصانیف میں سے ‘میزان الحکمہ، لوازم الامکنہ، رسالہ فی براہین علی مسائل الجبر و المقابلہ، القول علی اجناس التی بالاربعا، رسالہ کون و تکلیف، رسالہ ای در بیان زیج ماکشاہی، رسالہ فی شرح ما اشکل من مصادرات کتاب اقلیدس’ اور رباعیات’ کی طرف اشارہ کر سکتے ہیں جن کی رباعیات 200 اشعار پر مشتمل ہے۔ 04؍دسمبر 1131ء مطابق ٥٢٦ ہجری کو نیشاپور، خراسان، ایران میں انتقال کر گئے۔

    وکیپیڈیا سے ماخوذ

    (عمر خیام کی فارسی رباعی کا اردو میں ترجمہ)

    پہلے غمِ ہجر گرمیِ محفل تھا
    چندے برکابِ شوقِ ہم منزل تھا
    اے یار اب آ کے دیکھ تربت کو مری
    یہ مشتِ غبار کچھ دنوں میں دل تھا

    افسوس کہ غم میں یہ جوانی گزری
    یک دم نہ کبھی یہ شادمانی گزری
    اب پیری میں ہو گی کیا عبادت ہم سے
    بے یادِ خدا کے زندگانی گزری

    ہے جام سے وابستہ جوانی میری
    یہ مے ہے کلیدِ کامرانی میری
    تم تلخ بتاتے ہو تو کچھ عیب نہیں
    تلخ تو ہے عین زندگانی میری

    پلا تو دے میرے ساقی نئی بہار کے ساتھ
    عبث الجھتا ہے اس زہد کے سہار کے ساتھ
    اجل ہے گھات میں دن زیست کے گزرتے ہیں
    شرابِ ناب ہے موجوں میں بزمِ یار کے ساتھ

    ہے مدتِ عمر بس دو روزہ گویا
    ندی کا سا پانی ہے کہ صحرا کی ہوا
    دو دن کا کبھی غم نہیں ہوتا ہے مجھے
    اک دن جو نہیں آیا ہے، اک دن جو گیا

    وہ جام جو تازہ جوانی دے دے
    اس جام کو بھر کے یارِ جانی دے دے
    لا جلد کہ ہے شعبدہ دنیا ساری
    ہو جائے گی ختم یہ کہانی، دے دے

    خورشید نے کمند سی پھینکی ہے سوئےبام
    فرماں روائے روز نے مے سے بھرا ہے جام
    مے پی کہ اٹھنے والوں نے ہنگامِ صبح کے
    بھیدوں کو تیرے کھول دیا سب پہ لا کلام
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • بھارتی کرکٹ ٹیم کے نام ایک اور شرمناک شکست، بنگلہ دیش نے ہرادیا

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے نام ایک اور شرمناک شکست، بنگلہ دیش نے ہرادیا

    ڈھاکہ :ایک اور شرمناک شکست بھارت کے نام، بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلا ون ڈے میچ جیت لیا۔بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی کرکٹ سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں بھارت کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، بنگلہ دیش نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 187 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 46 ویں اورر میں حاصل کرکے شاندار فتح اپنے نام کرلی۔

    کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار

    ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، بیٹنگ کیلئے خود کو مضبوط سمجھنے والی بھارتی ٹیم کی بنگلہ دیشی بولرز کے آگے ایک نہ چل سکی اور پوری ٹیم 50 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی۔بھارتی بلے باز کے ایل راہول 73 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے بار رہے، کپتان روہت شرما 27 اور اسٹار بلے باز ویرات کوہلی صرف 9 رنز ہی بناسکے۔

    چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت ،امریکہ نے ایٹمی ہتھیارسے لیس جدید جنگی جہازفوج…

    بھارت نے بڑی مشکل سے 41.2 اوورز میں 186 رنز بنائے، بنگلہ دیش کی طرف سے شکیب الحسن نے 5 اور عبادت حسین نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔بھارت کے 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کے بلے بازوں کی کارکردگی بھی اچھی نہیں رہی لیکن آخری وکٹ کی شراکت داری نے پورے میچ کی حالت ہی بدل دی۔

    کابل میں پاکستانی سفارتخانےکےناظم الامورکی حفاظت پرمامورایس ایس جی کمانڈو کی…

    136 رنز کے اسکور پر 9 وکٹ گرنے کے بعد جب بنگلہ دیشی ٹیم نے امیدیں تقریباً چھوڑ دی تھیں اس وقت مہدی حسن معراج نے ایسی اننگز کھیلی کہ میچ دلچسپ ہوگیا۔ اس بلے باز نے مستفیض الرحمان کے ساتھ مل کر میچ کا رخ ہی بدل دیا، بنگلہ دیش کے مہدی حسن معراج کی 38 رنز کی اننگز نے 46 ویں اوور میں بنگلہ دیش کو جیت دلادی۔

  • روس اور اوپیک ممالک کا تیل کی موجودہ پیداوار کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

    روس اور اوپیک ممالک کا تیل کی موجودہ پیداوار کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

    ریاض :اوپیک پلس ممالک نے تیل کی موجودہ پیداوار کی سطح کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے رپورٹ کے مطابق مطابق پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی13 رکنی تنظیم اوپیک نے روس سمیت 10 دیگر تیل پیدا کرنے والے ممالک کے ساتھ مشاورت کی ہے جس میں اکتوبر میں پیداوار میں 20لاکھ بیرل یومیہ کمی کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کی گئی۔

    پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ مؤخر ہونے پر اپوزیشن کی نئی حکمت عملی تیار

    امریکا نے اوپیک پلس گروپ اور اس کے ایک اہم ملک سعودی عرب پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ یوکرین میں ماسکو کی جنگ کے باوجود روس کا ساتھ دے رہے ہیں۔

    گزشتہ روز جی سیون اور آسٹریلیا نے روسی تیل پر 60 ڈالر فی بیرل قیمت کی حد پر اتفاق کیا، جو روسی خام تیل کی سمندری ترسیل پر یورپی یونین کی پابندی کے ساتھ نافذ العمل ہوجائے گا۔یہ اقدام یورپی یونین کو روسی خام تیل کی سمندری ترسیل کو روک دے گا جو روس سے بلاک کی تیل کی درآمدات کا دو تہائی حصہ ہے اور ماسکو کو اربوں یورو سے محروم کرنے کی کوشش ہے۔

    کشمیرمیں بلدیاتی انتخابات کے95فیصد نتائج مکمل:کس جماعت نےکتنی سیٹیں حاصل…

    اوپیک پلس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ مارکیٹ کو چین کی سست معیشت کے اثرات کا اندازہ کرنے اور دوسری وجہ روسی تیل کی رسد پر جی سیون گروپ کی جانب سے پابندی ہے۔

    کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار

    واضح رہے کہ دو روز قبل جی سیون ممالک اورآسٹریلیا نے روسی سمندری تیل کی قیمت میں 60 ڈالرفی بیرل کی حد پراتفاق کیا تھا تاکہ صدر ولادیمیرپوتین کو آمدن سے محروم رکھا جاسکے جبکہ روسی تیل کی عالمی منڈیوں میں ترسیل کو جاری رکھا جاسکے۔دوسری جانب ماسکو نے کہا ہے کہ وہ اس حد سے کم پر اپنا تیل فروخت ہی نہیں کرے گا اور اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ اس کا جواب کیسے دیا جائے۔