اسلام آباد:اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور عبدالمالک انٹرچینج، پنجگور اور باچہ خان ایئرپورٹ پر کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اے این ایف کی ٹیم نے عبدالما لک انٹرچینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کار سے 64 کلو 800 گرام چرس اور 7 کلو 200 گرام افیون برآمد کرلی، ٹیم نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں افغان باشندہ بھی شامل ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف اور اے ایس ایف کی ٹیموں نے باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فلائٹ نمبر EK 637 سے مانچسٹر جانے والے ملزم کے بیگ سے 946 گرام چرس برآمد کرلی، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جو کہ آزاد کشمیر کا رہائشی ہے۔
اسی طرح اے این ایف نے پنجگور میں کارروائی کرتے ہوئے مشکوک اور غیر رجسٹرڈ شدہ موٹر سائیکل سے 10 کلو چرس برآمد کرلی، ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا ہے۔
لاہور:اس وقت ملک میں جو سیاسی بے چینی ہے اس کےحوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئرصحافی مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ارد گرد رہنے والے آپس میں لڑپڑے ہیں، وہ حکومت کے خلاف کیا کریں گے ،ان کا کہنا تھا کہ کچھ نہیں ہوگا اور وہ اس ساری صورت حال سے آگاہ ہیں
ایک سوال کے جواب میں کہ کیا عمران خان دسمبر کے دوسرے ہفتے میں اسمبلیاں توڑدیں گے توانکا کہنا تھا کہ یہ بھی نہیں ہوگا ، ابھی دس دن پڑے ہوئے ہیں ، عمران خان یوٹرن لے لے گا،انکا کہنا تھا کہ ایک طرف پرویز الٰہی اسلام آباد کے چکرلگا رہا ہے دوسری طرف وہ عمران خان کو سبزباغ دکھا رہا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرعمران خان یہ چاہتا ہے تو پھر پہلے کے پی اسمبلی توڑ دے ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں اپنی حکومت ختم کردے پھر پنجاب کی طرف ہوجائے،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اسمبلیاں نہیں توڑے گا
ایک اور سوال کے جواب میں انکا کہنا تھاکہ عمران خان کا یہ کہنا کہ حکومت مذاکرات کےلیے سنجیدہ نہیں ہے ،عمران خان کا یہ دعویٰ درست نہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان خان سے پوچھیں کہ شیخ رشید اور فواد چوہدری تو کئی دنوں سے مذاکرات کی بات کررہےہیں آخر کوئی بات ہے تو وہ مذاکرات کا ڈھنڈورہ پیٹ رہے ہیں اور خان بھی کئی بار کہہ چکا ہےکہ وہ مذاکرات کے ذریعے الیکشن کی تاریخ لینا چاہتے ہیں تواس سے تو واضح ہوگیا کہ عمران خان مذاکرت کے بھی حامی ہیں پھر وہ کیوں کہتےہیں کہ وہ اب مذاکرات نہیں کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کا وہ کہہ رہے کہ اگست یا اکتوبر میں ہوں ، یہ بھی حقیقت ہے کہ عمران خان اس وقت سب سے زیادہ مقبول ہیں،
ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھاکہ عمران خان ہی مذاکرات چاہتے ہیں، کیوں کہ عمران خان نے سارے حربے استعمال کرلیے ، لانگ مارچ ، دھرنے اور سب کچھ کرلیا اب مذاکرات ہی تو رہ گئے ہیں اس کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں ، خواجہ سعد بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ انتخابات چاہتے ہیں تو وہ وقت پر ہوجائیں گے،انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ جب پی پی اور ن لیگ نے میثاق جمہوریت کیا حالانکہ ایک دوسرے کے سخت خلاف تھے ، اس کے باوجود اکٹھے ہیں،عمران خان بھی کچھ کرسکتے ہیں
ایک سوال کے جواب میں کہ فرح بی بی اور فرح گوگی کے درمیان مال کی تقسیم پرجھگڑا ہوگیا ہے ،اس کےجواب میں مبشرلقمان نے کہا کہ چوراں نوں پئے گئے چور، ان دونوں نے کبھی ایک دوسرے کا خیال نہیں رکھا ،کس کا خیال رکھیں گی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں پہلے کہتا تھا کہ یہ سب کچھ نکھر کرسامنے آئے گا اور آگیا ہے
عمران خان کے ان خدشات کہ جن میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی کی جان کو خطرہ ہے اور سوال کرنا جمہوری حق ہے تو اس کا جواب دیتے ہوئےمبشرلقمان نے کہا کہ گالی دینا بھی تو ہرکسی کا حق ہے؟ان کا کہنا تھا کہ فوج کے سربراہ کو گالی دینا جمہوری حق ہے ؟فوج کے سربراہ کو چوروں کا سہولت کار کہنا بھی جمہوری حق ہے؟اداروں کو گالیاں دینا اور برابھلا کہنا بھی تو جمہوری حق ہے؟اگراس طرح کوئی بے لگام ہوتا ہے تو پھرآئین پاکستان میں ایسے لوگوں سے نمٹنے کا طریقہ بھی ہے ،
ایک سوال کے جواب میں کہ کیا اعظم سواتی کو یہ نہیں پتہ تھا کہ اس قسم کا رویہ اختیار کرنے کا نقصان ہوسکتا ہے ، اس کا جواب دیتے ہوئےمبشرلقمان کا کہنا تھا کہ پچھلے چار سے کوئی پکڑا نہیں گیا تھا ، صرف شہبازگل پکڑے گئے ،یہ تو عدالتوں کومعاف نہیں کرتے ، فواد چوہدری نے عدالت سےکہا کہ ہمیں بھاشن نہ دیں آپ اپنا کام کریں ، اس پرعدالتیں خاموش رہیں اور اگران کی جگہ اور کوئی ہوتا تو تب کا اس پر توہین عدالت کے چارجز لگ چکے ہوتے،
اسد قیصر کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کوایکسٹینشن دے کر غلطی کی تھی، یہ توان کے قائد عمران خان نے ایکسٹینشن دی تھی ، اس حوالے سے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ مجھے خود سابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بتایا تھا کہ مجھے تو پتہ بھی نہیںتھا میںنے تو ٹی وی پر دیکھا کہ مجھے ایکسٹیشن دی جارہی ہے
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ دیکھیں گے کہ عمران خان یہ بھی مان جائے گا ، بس ان کے بارے میں سب جان لیں گے
دوحہ :قطر کے احمد بن علی اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈکپ 2022 کے راؤنڈ آف 16 کے اہم میچ میں ارجنٹینا نے آسٹریلیا کو 1-2 سے شکست دی۔ میچ کے پہلے ہاف میں ارجنٹینا نے ایک گول کرکے اپنی پوزیشن مضبوط کی ۔ ارجنٹینا کی جانب سے میچ کے 35 ویں منٹ میں کپتان لوینل میسی نے گول کیا، جبکہ میچ کے دوسرے ہاف میں جولین الواریز نے 57 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی کی طرف لے گئے۔
میچ کے دوسرے ہاف میں آسٹریلوی ٹیم نے بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی، 77ویں منٹ میں اینزو فرنینڈز نے گول کیا، لیکن میچ ختم ہونے تک انہیں کوئی اور کامیابی نہ مل سکی۔آسٹریلیا سے میچ جیتنے کے بعد کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا۔فیفا ورلڈکپ 2022 کے راؤنڈ آف 16 کے ایک اور میچ میں نیدرلینڈز نے امریکہ کو شکست دی۔
قطر کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں نیدرلینڈز کی جیت کا اسکور1- 3 رہا۔نیدرلینڈز کے میمفس ڈیفے نے 10ویں منٹ میں ہی گول کرکے اپنی ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھ دی۔ پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں نیدرلینڈز کی برتری 0-2 کے ساتھ اس وقت مزید مضبوط ہوئی جب ڈیلے بلائینڈ نے گیند کو جال میں پہنچایا۔
دوسرے ہاف میں امریکی ٹیم نےنسبتاً بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی جہاں حاجی رائٹ کےشاندار ٹچ نے امریکی ٹیم کا خسارہ 1-2 کردیا ۔اس کے بعد نیدرلینڈز نےجوابی حملہ کرتے ہوئے 81 ویں منٹ میں ایک اور گول کرکے اسکور کو 1- 3 کردیا۔ اسی اسکور پر میچ کا اختتام ہوا جس کے ساتھ ہی نیدرلینڈز نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
مظفرآباد:آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کشمیر کے ضلع باغ میں پاکستان تحریک انصاف نے میونسپل کارپوریشن کی 15 میں سے 9 نشستیں حاصل کیں جبکہ آزاد امیدواروں نے 4 اور پاکستان پیپلزپارٹی 2 نشستیں جیت سکی۔ جبکہ پونچھ اور حویلی اضلاع میں پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب ضلع باغ میں کُل 28 نشستوں میں سے پی ٹی آئی نے تقریباً 12 نشتیں حاصل کیں جبکہ پاکستان مسلم کانفرنس (ایم سی) نے 4، پاکستان پیپلزپارٹی نے 3 اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اور آزاد امیدواروں نے 2، 2 نشتیں حاصل کیں اور کشمیر جمعیت اسلام ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہی، اس کے علاوہ 4 نشستوں کے نتائج آنا باقی ہے۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق سدھنوتی ڈسٹرکٹ کونسل کی 19 نشستوں میں سے پاکستان تحریک انصاف نے 11، مسلم لیگ (ن) نے 4، آزاد امیدواروں نے 2 اور کشمیر جمعیت علمائے اسلام نے ایک نشست حاصل کی جبکہ مزید ایک نشست کے نتائج کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میونسپل میں پی ٹی آئی نے 8 میں سے 5 نشستیں حاصل کیں جبکہ آزاد امیدواروں نے 2 اور (ن) لیگ ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ضلع حویلیاں میں (ن) لیگ 12 میں سے 6 ضلع کونسل کی نشستیں جیت سکی، پیپلز پارٹی نے 4 اور پی ٹی آئی نے ایک نشست حاصل کی جبکہ ایک نشست کے نتائج واضح نہیں ہوسکے۔
ضلع پونچھ کے شہر راولاکوٹ میں 22 رکنی میونسپل کارپوریشن میں جموں کشمیر پیپلز پارٹی (جے کے پی پی) 7 نشستیں جیت سکی، اس کےعلاوہ پاکستان پیپلزپارٹی نے 4 ، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی نے 3 ،3 اور آزاد امیدواروں نے5 نشستیں حاصل کیں۔
اس کے علاوہ ضلع پونچھ کے 29 رکنی کونسل میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) نے 8، 8 نشستیں حاصل کیں، پاکستان پیپلزپارٹی نے 6، جموں کشمیر پیپلز پارٹی (جے کے پی پی) نے5 اور آزاد امیدوار 2 نشستیں جیت سکے۔قبل ازیں حکام نے بتایا تھا کہ پولنگ کے عمل کے دوران تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے جن میں ایک درجن کے قریب لوگ متاثر ہوئے۔
کوئٹہ:لاکھوں روپےکا فراڈ کرنیوالاملزم جدید ٹیکنالوجی کی بدولت پکڑا گیا ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں لاکھوں روپے کا فراڈ کر کے پنجاب فرار ہونیوالا ملزم جدید ٹیکنالوجی کی بدولت پکڑا گیا ۔ پنجاب پولیس نے سول لائن پولیس تھانہ کوئٹہ کے حوالے کردیا پولیس ذرائع کے مطابق دو سال قبل پرانی بی ایم سی بروری روڈ کوئٹہ کے رہائشی میاں حسن نعیم اورمحسن نعیم مختلف لوگوں سے فراڈ کے ذریعےلاکھو ں روپے ہتھیا کر فیصل آباد فرار ہو گئے ہیں
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ فراڈ کرنے کے بعد جب یہ گروہ فیصل آباد پہنچا تویہ جانکر سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا لیکن ملزمان پنجاب میں روپوش ہونے کے باعث قانون کی گرفت میں نہیں آ سکے تھے گزشتہ دنوں مقدمے میں مطلوب ایک ملزم محسن نعیم مسافرکوچ میں لاہور سے فیصل آباد جانے کیلئے موٹر وے پر سفر کر رہا تھا جب پولیس نے مسافروں کے شناختی کارڈ چیکنگ کی غرض سے سکین کئے تو جدید ٹیکنالوجی کی بدولت معلوم ہوگیا کہ ملزم بلوچستان پولیس کو مطلوب ہے
اطلاعات ہیں کہ اس اطلاع کے بعد موٹر وے پولیس نے اسے گرفتار کرلیا اور سول لائن پولیس کوئٹہ کے اہلکاروں نے پنجاب جا کر ملزم کو باقاعدہ اپنی تحویل میں لے لیاہے اور درج مقدمات کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
لاہور:پنجاب میں سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر کی ہے،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سود کے نظام کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، نجی سطح پر سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر کی گئی ہے۔
اتوار چار دسمبر کو وزیراعلیٰ پنجاب سے علمائے کرائے نے لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام کے بنیادی اصولوں کی ترویج اور شرعی قوانین کے نفاذ سے متعلق گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں علمائے کرام نے دین کی خدمت کیلئے کیے گئے اقدامات پر پرویز الہٰی کو خراج تحسین پیش کیا۔
ملاقات میں گفتگو کرتےہوئے پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ وزارت اعلیٰ سنبھالنےکےبعد فوراً قرآن بورڈ کو بحال کیا، پنجاب میں طلبہ کیلئے ناظرہ اور ترجمہ قرآن لازمی کردیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نجی سطح پر سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر کی گئی ہے، جب کہ عقیدہ ختم نبوت کیلئے قوانین سازی کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پہلی مرتبہ نکاح نامے میں عقیدہ ختم نبوت شامل کیا گیا ہے۔
علمائے کرام کے کردار کو سراہتے ہوئے پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ علما کی دعاؤں اور برکتوں سے سارے کام سیدھے ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ چنددن پہلے پاکستان کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ وفاقی شرعی عدالت کی دسمبر2027 تک بینک کاری نظام کو شریعت کے مطابق مکمل طورپرتبدیل کرنے کی ہدایت کے خلاف اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی عدالتِ عظمیٰ میں دائرکردہ اپیلیں واپس لے لی جائیں گی۔
طویل عرصے سے التوا کا شکاراس اہم کیس میں شرعی عدالت نے اس سال اپریل میں فیصلہ سنایاتھااور قراردیا تھا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں متعلقہ قوانین میں ترمیم کریں اوردسمبر 2027 تک ملک میں سُود سے پاک بینک کاری نظام رائج ہونا چاہیے۔
لیکن اس پر عمل درآمد کے بجائے پاکستان کے بعض کمرشل بینکوں اور مرکزی بینک نے شرعی عدالت کے اس فیصلے ہی کو چیلنج کردیا تھا اور عدالتِ عظمیٰ میں اس پر نظرثانی کی اپیل دائرکردی تھی۔
راولپنڈی:راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے جبکہ مہمان ٹیم کے آدھے کھلاڑی پاکستانی بولرز کا شکار ہوکر پویلین لوٹ گئے ہیں۔
انگلینڈ ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 28 اوورز میں 192 رنز بناچکی ہے ، دوسری اننگز کے آگاز میں انگلینڈ کھلاڑی بین ڈکٹ نسیم شاہ کی گیند پر سلمان آغا کو کیچ دے بیٹھے اور پہلے اوور کی دوسری گیند پر صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔ انگلش کھلاڑی اولی پوپ کو بھی محمد علی نے صرف 13 رنز کے ساتھ پویلین واپس بھیج دیا، جس کے بعد 14 ویں اوور کے دوران محمد علی نے ہی انگلش کھلاڑی زیک کرولی کو ففٹی ہوتے ہی پویلین کی راہ دکھادی۔
مہمان ٹیم کی چوتھی وکٹ اس وقت گری جب بلے بار جوروٹ زاہد محمود کی گیند پر امام الحق کو کیچ دے بیٹھے اور 73 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد انگلینڈ کپتان بین اسٹوکس بھی زیادہ دیر پچ پر نہ رہ سکے اور 3 گیندوں پر صفر رنز کے ساتھ آؤٹ ہوگئے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 579 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔چوتھے روز قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز قومی کھلاڑی آغا سلمان اور زاہد محمود نے 499 نامکمل رنز سے کیا۔چوتھے روز کے میچ میں آغا سلمان 63 گیندوں پر 53 رنز کے ساتھ ول جیکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ زاہد محمود 17 رنز بنا کر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے اس کے بعد حارث رؤف بھی 12 رنز بنا کر ول جیکس کا شکار ہوگئے۔
انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 2 وکٹیں جیک لیچ کے حصے میں آئیں، انگلینڈ کو پاکستان پر پہلی اننگز میں 78 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔
انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 657 رنز بنائے تھے، انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 153، اولی پوپ نے 108، بین ڈکٹ نے 107 اور ریک کرالی نے 122 رنز کی اننگز کھیلی تھیں جبکہ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی 15 دسمبر کو تحلیل کرنے کے فیصلے پر اپوزیشن نے نئی سیاسی حکمت عملی تیار کرلی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی 15 دسمبر کے بعد تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے بھی انتظار کرو اور دیکھوں کی پالیسی پر چلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی کارڈ سینے سے لگالیے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ پندہ دسمبر تک مؤخر ہونے کے فیصلے کے پیش نظر اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد لانے اور گورنر کی طرف سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ عارضی طور پر روک دیا ہے۔
دوسری جانب لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سنجیدہ ہیں تو حکومتی اتحاد مذاکرات کے لیے تیار ہے مگر یہ کسی شرط کے بغیر ہوں گے۔ماڈل ٹاؤن میں لیگی رہنماؤں کے اہم اجلاس میں شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کی خواہش پوری کرلیں، جہاں اسمبلی توڑیں گے وہاں الیکشن ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سنجیدہ ہیں تو مذاکرات کیلیے تیار ہیں، چاہتے ہیں معاملہ بگڑنے کے بجائے بہتری کی طرف آئے، مذاکرات کسی پیشگی صورت کے بغیر ہوں گے، مل کر مسائل حل کرنے کا نام ہی سیاست ہے، ملکی مستقبل کے فیصلے سیاستدانوں کو ہی کرنے ہیں اور سارے کام آئین و قانون کے مطابق ہی ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کب ہونا ہے اس سے متعلق واضح ہوجائے گا، ہم کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، سب کو ملکر ملک کا سوچنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اسمبلی تحلیل اور مذاکرات کے معاملے پر عمران خان کی پیش کش کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے بھی مشاورت کریں گے اور حتمی مشاورت کے بعد عمران خان کی پیش کش پر پالیسی بیان جاری کیا جائے گا۔
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی جمیعت علمائے اسلام میں شامل ہو گئے۔اس سلسلے میں گفتگو کرتےہوئے صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا کہ وہ 7 دسمبر کو مولانا فضل الرحمان کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر جلسے کے دوران باضابطہ طور پر جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
اسلم رئیسانی نے کہا کہ جب تک سیاسی جماعتیں اپنی سمت کو درست نہیں کرتی حالات بد سے بد تر ہوتے جائیں گے، جمعیت علماء اسلام ایک مضبوط اور منظم سیاسی قوت ہے، اس کے منشور اور کردار کو مد نظر رکھ کر ایک سال قبل ہی اس میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں لانے والے سیاستدان ہیں، جو مسائل سیاستدان حل کرسکتے ہیں وہ بیوروکریٹ یا اسٹیبلشمنٹ حل نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مالی بد انتظامی دور کرنے کی اشد ضرورت ہے، ہمیں سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کو مولانا فضل الرحمٰن کی طرف سے جے یو آئی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی ، انہوں نے فضل الرحمن سے ملاقات کر کے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔
اسلم رئیسانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آئندہ حکومت جے یو آئی بنائے گی، اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ نواب اسلم رئیسانی کی شمولیت سے جے یو آئی مزید مضبوط ہوگی۔
اسلام آباد:برادراسلامی ملک افغانستان کےبچوں کی تعلیم وتربیت کےلیےپاکستان ہرممکن تعاون جاری رکھےگا:محمد صادق .اطلاعات کے مطابق افغانستان میں پاکستان کے سفیر حمد صادق نے کہا کہ پاکستان اپنے برادراسلامی ملک افغانستان کے بچوں کی تعلیم وتربیت کےلیے ہرممکن حد تک تعاون فراہم کرتا رہے گا
اس سلسلے میں تقسیم اسناد کی ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے محمد صادق کا کہنا تھا کہ مجھے افغان یونیورسٹیوں کے لیکچررز کی تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی گئی، اس موقع پرانہوں نے باور کراتے ہوئے کہا کہ نسٹ کی طرف سے پیش کردہ، ٹرین گنگ افغان ماہرین تعلیم کے لیے تربیت کے سلسلے کا حصہ تھی۔
یاد رہے کہ تقریب کا اہتمام پہلی کھیپ کے ان 30 افغانوں کے لیے کیا گیا جنہوں نے اپنی تربیت مکمل کی۔اس پروگرام کے دو مراحل میں 240 ماہرین تعلیم کو اگلے مہینوں میں تربیت دی جائے گی۔افغانستان کے وزیر صحت عامہ ڈاکٹر قلندر عباد نے تربیت حاصل کرنے والوں میں اسناد تقسیم کیں.ان کا کہنا تھا کہ صلاحیت کی تعمیر/اعلیٰ تعلیم اہم شعبے ہیں جہاں پاکستان افغانستان کے ساتھ بڑے پیمانے پر تعاون کر رہا ہے۔
میں تربیتی پروگرام کا اہتمام کرنے پر NUST کا شکر گزار ہوں۔ NUST اور کئی دیگر پاکستانی یونیورسٹیاں مستقبل کے کورسز کا انتظام کریں گی۔